Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 32

سورة الروم

مِنَ الَّذِیۡنَ فَرَّقُوۡا دِیۡنَہُمۡ وَ کَانُوۡا شِیَعًا ؕ کُلُّ حِزۡبٍۭ بِمَا لَدَیۡہِمۡ فَرِحُوۡنَ ﴿۳۲﴾

[Or] of those who have divided their religion and become sects, every faction rejoicing in what it has.

ان لوگوں میں سے جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور خود بھی گروہ گروہ ہوگئے ہر گروہ اس چیز پر جو اس کے پاس ہے مگن ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مِنَ الَّذِیۡنَ
ان لوگوں میں سے جنہوں نے
فَرَّقُوۡا
فرقہ فرقہ کر دیا
دِیۡنَہُمۡ
اپنے دین کو
وَکَانُوۡا
اور ہو گئے وہ
شِیَعًا
گروہ گروہ
کُلُّ
ہر
حِزۡبٍۭ
گروہ(کےلوگ)
بِمَا
اس پر جو
لَدَیۡہِمۡ
ان کے پاس ہے
فَرِحُوۡنَ
خوش ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

مِنَ الَّذِیۡنَ
ان لوگوں میں سے
فَرَّقُوۡا
جنہوں نے ٹکڑے ٹکڑے کرڈالا
دِیۡنَہُمۡ
اپنے دین کو
وَکَانُوۡا
اور وہ بن گئے
شِیَعًا
بہت سے گروہ
کُلُّ
ہر
حِزۡبٍۭ
گروہ
بِمَا
اس پر جو
لَدَیۡہِمۡ
اس کے پاس ہے
فَرِحُوۡنَ
خوش ہیں
Translated by

Juna Garhi

[Or] of those who have divided their religion and become sects, every faction rejoicing in what it has.

ان لوگوں میں سے جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور خود بھی گروہ گروہ ہوگئے ہر گروہ اس چیز پر جو اس کے پاس ہے مگن ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جنہوں نے اپنا دین الگ کرلیا اور گروہوں میں بٹ گئے۔ ہر گروہ کے پاس جو کچھ ہے وہ اسی میں مگن ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُن میں سے جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا اور بہت سے گروہ بن گئے،ہر گروہ اسی پرخوش ہے جو اُس کے پاس ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

- among those who split up their religion and became sects. Each group is happy with what it has before it.

جنہوں نے کہ پھوٹ ڈالی اپنے دین میں اور ہوگئے ان میں بہت فرقے ہر فرقہ جو اس کے پاس ہے اس پر غش ہے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(یعنی ) ان لوگوں میں سے جنہوں نے اپنا دین ٹکڑے ٹکڑے کردیا اور وہ مختلف گروہ بن گئے ہر گروہ اسی پر خوش ہے جو اس کے پاس ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

those who have split up their religion and have become divided into sects, each party exulting in what they have.

جنہوں نے اپنا اپنا دین الگ بنا دیا ہے اور گروہوں میں بٹ گئے ہیں ، ہر ایک گروہ کے پاس جو کچھ ہے اسی میں وہ مگن ہے ۔ 51

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کرلیا ، اور مختلف فرقوں میں بٹ گئے ۔ ہر گروہ اپنے اپنے طریقے پر مگن ہے ۔ ( ١٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان لوگوں میں جنہوں نے اپنے دین میں پھوٹ ڈالی 1 اور کئی گروہ ہوگئے اور پھر ہر گروہ اپنے جھوٹے اعتقاد پر پھولا ہوا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جن لوگوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کرلیا اور وہ گروہ گروہ ہوگئے ہر گروہ اپنے اس طریقہ پر خوش ہے جو اس کے پاس ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا اور وہ گروہوں میں بٹ گئے اور ہر ایک گروہ جو کچھ ان کے پاس ہے وہ اسی میں مگن اور خوش ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اور نہ) اُن لوگوں میں (ہونا) جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور (خود) فرقے فرقے ہو گئے۔ سب فرقے اسی سے خوش ہیں جو اُن کے پاس ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Of those who split up their religion and became sects, each band in that which is with them exulting.

یعنی ان لوگوں میں جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کرلیا اور گروہ گروہ ہوگئے ۔ ہر گروہ نازاں ہے اس (طریق) پر جو اس کے پاس ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان مشرکین میں سے جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا اور گروہ گروہ بن گئے ۔ ہر پارٹی بس اسی پر مگن ہے جو اس کے اپنے پاس ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان ( لوگوں ) میں سے جنہوں نے اپنے دین میں تفریق ڈالی اور مختلف گروہ ( فرقے ) بن گئے ، ہر گروہ جو کچھ ان کے پاس ہے اس پر خوش ہورہا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور نہ ان لوگوں میں ہونا جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا اور خود فرقے فرقے ہوگئے، سب فرقے اسی سے خوش ہیں جو ان کے پاس ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جنہوں نے ٹکڑے ٹکڑے کردیا اپنے دین کو اور وہ مختلف گروہ (اور گروپ) بن گئے ہر فرقہ اپنے اسی طریقے پر نازاں (اور اسی میں مست و مگن) ہے جو اس کے پاس ہے

Translated by

Noor ul Amin

جنہوں نے اپنے دین کے ٹکڑے بنالئے اور مختلف گروہوں میں بٹ گئے ہرگروہ کاجودین وعقیدہ ہے وہ اس پر خوش ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان میں سے جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا ( ف٦۸ ) اور ہوگئے گروہ گروہ ، ہر گروہ جو اس کے پاس ہے اسی پر خوش ہے ( ف٦۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ان ( یہود و نصارٰی ) میں سے ( بھی نہ ہونا ) جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا اور وہ گروہ در گروہ ہو گئے ، ہر گروہ اسی ( ٹکڑے ) پر اِتراتا ہے جو اس کے پاس ہے

Translated by

Hussain Najfi

جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور خود گروہ گروہ ہو گئے ۔ ( پھر ) ہر گروہ اس پر خوش ہے جو کچھ اس کے پاس ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who split up their Religion, and become (mere) Sects,- each party rejoicing in that which is with itself!

Translated by

Muhammad Sarwar

who have divided themselves into various religious sects, each one happy with their own belief.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Of those who split up their religion, and became sects, each sect rejoicing in that which is with it.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Of those who divided their religion and became seas every sect rejoicing in what they had with them

Translated by

William Pickthall

Of those who split up their religion and became schismatics, each sect exulting in its tenets.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन लोगों में से जिन्होंने अपनी दीन (धर्म) को टुकड़े-टुकड़े कर डाला और गिरोहों में बँट गए। हर गिरोह के पास जो कुछ है, उसी में मग्न है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جن لوگوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کرلیا اور بہت سے گروہ ہوگئے (5) ہر گروہ اپنے اس طریقہ پر نازاں ہے جو ان کے پاس ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جنہوں نے اپنا دین الگ بنا لیا ہے اور فرقوں میں تقسیم ہوگئے ہیں، ہر فرقہ کے پاس جو کچھ ہے وہ اس پر خوش ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جنہوں نے اپنا اپنا دین الگ بنا لیا ہے اور گروہوں میں بٹ گئے ہیں ، ہر ایک گروہ کے پاس جو کچھ ہے اسی میں وہ مگن ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جنہوں نے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا اور مختلف گروہ ہوگئے ہر گروہ اس چیز پر خوش ہے جو اس کے پاس ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جنہوں نے کہ پھوٹ ڈالی اپنے دین میں اور ہوگئے ان میں بہت فرقے ہر فرقہ جو اس کے پاس ہے اس پر خوش ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ شرک کرنے والے وہ ہیں جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کرلیا اور خود فرقہ فرقہ ہوگئے ہر فرقہ اس طریقہ پر ناراں ہے جس کا وہ پابند ہے