Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 35

سورة الروم

اَمۡ اَنۡزَلۡنَا عَلَیۡہِمۡ سُلۡطٰنًا فَہُوَ یَتَکَلَّمُ بِمَا کَانُوۡا بِہٖ یُشۡرِکُوۡنَ ﴿۳۵﴾

Or have We sent down to them an authority, and it speaks of what they were associating with Him?

کیا ہم نے ان پر کوئی دلیل نازل کی ہے جو اسے بیان کرتی ہے جسے یہ اللہ کے ساتھ شریک کر رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
یا
اَنۡزَلۡنَا
اتاری ہم نے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
سُلۡطٰنًا
کوئی دلیل
فَہُوَ
تو وہ
یَتَکَلَّمُ
وہ بتاتی ہے
بِمَا
ان کو وہ جو
کَانُوۡا
ہیں وہ
بِہٖ
ساتھ جس کے
یُشۡرِکُوۡنَ
وہ شریک ٹھہراتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
کیا
اَنۡزَلۡنَا
نازل کی ہے ہم نے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
سُلۡطٰنًا
کوئی دلیل
فَہُوَ
پھر وہ
یَتَکَلَّمُ
بتاتی ہے
بِمَا
ان کے بارے میں جو
کَانُوۡا
تھے وہ
بِہٖ
ان کے ساتھ
یُشۡرِکُوۡنَ
شریک ٹھہراتے
Translated by

Juna Garhi

Or have We sent down to them an authority, and it speaks of what they were associating with Him?

کیا ہم نے ان پر کوئی دلیل نازل کی ہے جو اسے بیان کرتی ہے جسے یہ اللہ کے ساتھ شریک کر رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا ہم نے ان پر کوئی سند اتاری ہے جو اس شرک کو صحیح بتاتی ہو جو یہ لوگ کر رہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیا ہم نے اُن پرکوئی دلیل نازل کی ہے؟پھروہ اُن کے بارے میں بتاتی ہے جنہیں یہ اﷲ تعالیٰ کے ساتھ شریک ٹھہراتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or have We sent to them any authority that speaks to them about their associating partners with Him?

کیا ہم نے ان پر اتاری ہے کوئی سند سو وہ بول رہی ہے جو یہ شریک بتاتے ہیں ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا ہم نے ان پر کوئی ایسی سند اتاری ہے جو انہیں ان چیزوں کے متعلق بتارہی ہے جن کو یہ شریک ٹھہرا رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Have We sent down any sanction which provides support to their associating others with Allah in His Divinity?

کیا ہم نے کوئی سند اور دلیل ان پر نازل کی ہے جو شہادت دیتی ہو اس شرک کی صداقت پر جو یہ کر رہے ہیں؟ 54

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا ہم نے ان پر کوئی ایسی دلیل نازل کی ہے جو اس شرک کا ارتکاب کرنے کو کہتی ہو جو یہ اللہ کے ساتھ کرتے رہے ہیں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا ہم نے ان پر کوئی سند اتاری ہے وہ ان کو شرک کرنا بتلا رہی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا ہم نے ان پر کوئی (ایسی) دلیل نازل فرمائی ہے کہ وہ ان کو اللہ کے ساتھ شرک کرنا بتاتی ہے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا ہم نے ان پر کوئی سند (کتاب) نازل کی ہے جو ان سے کہتی ہے کہ وہ اللہ کا شریک بنائیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا ہم نے ان پر کوئی ایسی دلیل نازل کی ہے کہ اُن کو خدا کے ساتھ شرک کرنا بتاتی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Or have We sent unto them any authority, so that it speaketh of that which they have been with Him associating?

کیا ہم نے ان پر کوئی سند اتاری ہے وہ انہیں شرک کرنے کو کہہ رہی ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا ہم نے ان پر کوئی ایسی دلیل اتاری ہے جو ان چیزوں کی شہادت دے رہی ہو ، جن کو وہ شریک ٹھہراتے ہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا ہم نے ان پر کوئی ایسی دلیل اتاری ہے کہ وہ ( دلیل ) جو کچھ یہ لوگ اس ( اللہ تعالیٰ ) کے ساتھ شرک کرتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا ہم نے ان پر کوئی ایسی دلیل نازل کی ہے جو ان کو اللہ کے ساتھ شرک کرنا بتاتی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا ہم نے ان پر کوئی ایسی سند اتاری ہے جو ان کو اس شرک (کی صحت) کے بارے میں بتارہی ہو جو یہ لوگ کر رہے ہیں ؟

Translated by

Noor ul Amin

کیا ہم نے ان کے پاس کوئی دلیل بھیج دی ہےجو انہیں ان شرکاء کی خبردیتی ہے جنہیں وہ اللہ کاشریک ٹھہراتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا ہم نے ان پر کوئی سند اتاری ( ف۷٤ ) کہ ہو انھیں ہمارے شریک بتارہی ہے ( ف۷۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا ہم نے ان پر کوئی ( ایسی ) دلیل اتاری ہے جو ان ( بتوں ) کے حق میں شہادۃً کلام کرتی ہو جنہیں وہ اﷲ کا شریک بنا رہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا ہم نے ان پر کوئی سند ( دلیل ) نازل کی ہے جو انہیں شرک کرنے کو کہہ رہی ہے جو وہ کر رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or have We sent down authority to them, which points out to them the things to which they pay part-worship?

Translated by

Muhammad Sarwar

Have We sent them any authority to speak in support of their idols?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or have We revealed to them an authority, which speaks of that which they have been associating with Him

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or, have We sent down upon them an authority so that it speaks of that which they associate with Him?

Translated by

William Pickthall

Or have We revealed unto them any warrant which speaketh of that which they associate with Him?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(क्या उन के देवताओं ने उन की सहायता की थी) या हम ने उन पर ऐसा कोई प्रमाण उतारा है कि वह उस के हक़ में बोलता हो, जो वे उस के साथ साझी ठहराते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ہم نے ان پر کوئی سند نازل کی ہے کہ وہ ان کو شرک کرنے کو کہہ رہی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا ہم نے انہیں کوئی دلیل عطا کی ہے جو شہادت دیتی ہو اس شرک کی صداقت پر جو یہ کر رہے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا ہم نے کوئی سند اور دلیل ان پر نازل کی ہے جو شہادت دیتی ہو ، اس شرک کی صداقت پر جو یہ کر رہے ہیں ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا ہم نے ان پر کوئی سند نازل کی ہے، سو وہ ان سے اس کے بارے میں بات کر رہے ہیں جو وہ شرک کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا ہم نے ان پر اتاری ہے کوئی سند سو وہ بول رہی ہے جو یہ شریک بتاتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

، کیا ہم نے ان پر کوئی ایسی سند نازل کی ہے کہ وہ سند خدا کے ساتھ شرک کرنیکو ان سے کہتی ہے