Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 41

سورة الروم

ظَہَرَ الۡفَسَادُ فِی الۡبَرِّ وَ الۡبَحۡرِ بِمَا کَسَبَتۡ اَیۡدِی النَّاسِ لِیُذِیۡقَہُمۡ بَعۡضَ الَّذِیۡ عَمِلُوۡا لَعَلَّہُمۡ یَرۡجِعُوۡنَ ﴿۴۱﴾

Corruption has appeared throughout the land and sea by [reason of] what the hands of people have earned so He may let them taste part of [the consequence of] what they have done that perhaps they will return [to righteousness].

خشکی اور تری میں لوگوں کی بد اعمالیوں کے باعث فساد پھیل گیا ۔ اس لئے کہ انہیں ان کے بعض کرتوتوں کا پھل اللہ تعالٰی چکھا دے ( بہت ) ممکن ہے کہ وہ باز آجائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ظَہَرَ
ظاہر ہو گیا
الۡفَسَادُ
فساد
فِی الۡبَرِّ
خشکی میں
وَالۡبَحۡرِ
اور سمندر میں
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَسَبَتۡ
کمائی کی
اَیۡدِی
ہاتھو ں نے
النَّاسِ
لوگوں کے
لِیُذِیۡقَہُمۡ
تا کہ وہ چکھائے انہیں
بَعۡضَ
بعض اس کا
الَّذِیۡ
وہ جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیے
لَعَلَّہُمۡ
تا کہ وہ
یَرۡجِعُوۡنَ
وہ لوٹ آئیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

ظَہَرَ
برپا ہو گیا
الۡفَسَادُ
فساد
فِی الۡبَرِّ
خشکی میں
وَالۡبَحۡرِ
اور سمندر میں
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَسَبَتۡ
کمایا
اَیۡدِی النَّاسِ
لوگوں کے ہاتھوں نے
لِیُذِیۡقَہُمۡ
تاکہ وہ مزہ چکھائے ان کو
بَعۡضَ
بعض 
الَّذِیۡ
وہ جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیے
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَرۡجِعُوۡنَ
پلٹ آئیں
Translated by

Juna Garhi

Corruption has appeared throughout the land and sea by [reason of] what the hands of people have earned so He may let them taste part of [the consequence of] what they have done that perhaps they will return [to righteousness].

خشکی اور تری میں لوگوں کی بد اعمالیوں کے باعث فساد پھیل گیا ۔ اس لئے کہ انہیں ان کے بعض کرتوتوں کا پھل اللہ تعالٰی چکھا دے ( بہت ) ممکن ہے کہ وہ باز آجائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بحر و بر میں فساد پھیل گیا ہے جس کی وجہ لوگوں کے اپنے کمائے ہوئے اعمال ہیں۔ تاکہ اللہ تعالیٰ لوگوں کو ان کے کچھ اعمال کا مزا چکھا دے۔ شاید وہ ایسے کاموں سے باز آجائیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

لوگوں کے اپنے ہاتھوں کی کمائی کی وجہ سے خشکی اور سمندر میں فساد برپا ہو گیا تاکہ اﷲ تعالیٰ اُن کے بعض کاموں کااُنہیں مزہ چکھائے تاکہ وہ پلٹ آئیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Plight has appeared on land and sea because of what the hands of the people have earned, so that He (Allah) makes them taste some of what they did, in order that they may return (to the right way).

پھیل پڑی ہے خرابی جنگل میں اور دریا میں لوگوں کے ہاتھ کی کمائی سے چکھانا چاہئے ان کو کچھ مزہ ان کے کام کا تاکہ وہ پھر آئیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بحر و بر میں فساد رونما چکا ہے لوگوں کے اعمال کے سبب تاکہ وہ انہیں مزہ چکھائے ان کے بعض اعمال کا تاکہ وہ لوٹ آئیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Evil has become rife on the land and at sea because of men's deeds; this in order that He may cause them to have a taste of some of their deeds; perhaps they will turn back (from evil).

خشکی اور تری میں فساد برپا ہوگیا ہے لوگوں کے اپنے ہاتھوں کی کمائی سے تاکہ مزہ چکھائے ان کو ان کے بعض اعمال کا ، شاید کہ وہ باز آئیں ۔ 64

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لوگوں نے اپنے ہاتھوں جو کمائی کی ، اس کی وجہ سے خشکی اور تری میں فساد پھیلا ۔ ( ٢٠ ) تاکہ انہوں نے جو کام کیے ہیں اللہ ان میں سے کچھ کا مزہ انہیں چکھائے ، شاید وہ باز آجائیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

لوگ جو (برے) کام کر رہے ہیں شرک اور کفر اور گناہ ان کی وجہ سے خشکی اور تری میں خرابی پھیل گئی ہے 2 اللہ تعالیٰ کا مطلب یہ ہے کہ ان کے کچھ کاموں کی سزا ان کو دنیا ہی میں) چکھائے تاکہ وہ ان برے کاموں سے باز آئیں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

لوگوں کے اعمال کے باعث خشکی اور دریا میں فساد پھیل رہا ہے تاکہ وہ (اللہ) ان کو ان کے بعض اعمال (کا مزہ) چکھائیں ، عجب نہیں کہ وہ باز آجائیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

خشکی اور تری میں (ان کے کفر و شرک کی وجہ سے) فساع پھیل گیا جو کچھ ان کے ہاتھوں نے کمایا ۔ تاکہ اللہ انہیں ان کے بعض کئے ہوئے کاموں کا مزہ چکھا دے۔ شاید کہ وہ باز آجائیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خشکی اور تری میں لوگوں کے اعمال کے سبب فساد پھیل گیا ہے تاکہ خدا اُن کو اُن کے بعض اعمال کا مزہ چکھائے عجب نہیں کہ وہ باز آجائیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Corruptness hath appeared on land and sea because of that which men's hands have earned, so that he may make them taste a part of that which they have worked, in order that haply they may turn.

بلائیں پھیل پڑی ہیں خشکی وتری میں لوگوں کے کرتوت سے ۔ اس غرض سے کہ اللہ ان کے بعض اعمال کا مزہ ان کو چکھائے تاکہ وہ لوگ باز آجائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

خشکی اور تری ، ہر جگہ لوگوں کے اعمال کے نتیجے میں فساد چھا گیا ہے ، تاکہ اللہ ان کی بعض کرتوتوں کا مزا چکھائے ، تاکہ یہ رجوع کریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

خشکی اور تری میں جو کچھ لوگوں کے ہاتھ کماتے ( کرتے ) ہیں اس سے فساد ظاہر ہوگیا تاکہ وہ ( اللہ تعالیٰ ) ان لوگوں کو ان کے بعض کاموں کامزہ چکھادیں شاید کہ وہ لوٹ آئیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

خشکی اور تری میں لوگوں کے اعمال کے سبب فساد پھیل گیا ہے تاکہ اللہ ان کو ان کے بعض اعمال کا مزہ چکھائے عجب نہیں کہ وہ باز آجائیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ظاہر ہوگیا (اور پھیل گیا) فساد خشکی اور تری میں لوگوں کے ان اعمال کی وجہ سے جو وہ خود اپنے ہاتھوں کرتے ہیں تاکہ اللہ ان کو چکھائے ان کے اعمال کا کچھ مزہ تاکہ یہ لوگ لوٹ آئیں

Translated by

Noor ul Amin

خشکی اور تری میں لوگوں کی بداعمالیوں کے باعث فسادپھیل گیا ہےان گناہوں کی وجہ سے جو لوگوں نے کئے ہیں ، تاکہ اللہ تعالیٰ لوگوں کو ان کی بعض بداعمالیوں کا مزا چکھائے ، شاید وہ ایسے کاموں سے بازآجائیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

چمکی خرابی خشکی اور تری میں ( ف۹۰ ) ان برائیوں سے جو لوگوں کے ہاتھوں نے کمائیں تاکہ انھیں ان کے بعض کوتکوں ( برے کاموں ) کا مزہ چکھائے کہیں وہ باز آئیں ( ف۹۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بحر و بر میں فساد ان ( گناہوں ) کے باعث پھیل گیا ہے جو لوگوں کے ہاتھوں نے کما رکھے ہیں تاکہ ( اﷲ ) انہیں بعض ( برے ) اعمال کا مزہ چکھا دے جو انہوں نے کئے ہیں ، تاکہ وہ باز آجائیں

Translated by

Hussain Najfi

لوگوں کے ہاتھوں کی کارستانیوں کی وجہ سے خشکی و تری ( ساری دنیا ) میں فساد پھیل گیا ہے تاکہ اللہ انہیں ان کے بعض ( برے ) اعمال کا مزہ چکھائے تاکہ وہ لوگ باز آجائیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Mischief has appeared on land and sea because of (the meed) that the hands of men have earned, that (Allah) may give them a taste of some of their deeds: in order that they may turn back (from Evil).

Translated by

Muhammad Sarwar

Evil has spread over the land and the sea because of human deeds and through these God will cause some people to suffer so that perhaps they will return to Him.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Evil has appeared in Al-Barr and Al-Bahr because of what the hands of men have earned, that He may make them taste a part of that which they have done, in order that they may return.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Corruption has appeared in the land and the sea on account of what the hands of men have wrought, that He may make them taste a part of that which they have done, so that they may return.

Translated by

William Pickthall

Corruption doth appear on land and sea because of (the evil) which men's hands have done, that He may make them taste a part of that which they have done, in order that they may return.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

थल और जल में बिगाड़ फैल गया स्वयं लोगों ही के हाथों की कमाई के कारण, ताकि वह उन्हें उन की कुछ करतूतों का मज़ा चखाए, कदाचित वे बाज़ आ जाएँ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

خشکی اور تری میں لوگوں کے اعمال کے سبب بلائیں پھیل رہی ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ انکے بعض اعمال کا مزہ ان کو چکھا دے تاکہ وہ باز آجائیں۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

لوگوں کے اپنے ہاتھوں کے کیے کی وجہ سے خشکی اور سمندر میں فساد برپا ہوگیا ہے تاکہ ان کو ان کے بعض اعمال کا مزا چکھایاجائے شاید کہ وہ باز آجائیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

خشکی اور تری میں فساد برپا ہوگیا ہے۔ لوگوں کے پانے ہاتھوں کی کمائی سے تاکہ مزہ چکھائے ان کو ان کے بعض اعمال کا ، شاید کہ وہ باز آئیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ظاہر ہوگیا فساد خشکی میں اور دریا میں لوگوں کے اعمال کی وجہ سے تاکہ اللہ انہیں ان کے بعض اعمال کا مزہ چکھا دے، تاکہ وہ لوگ باز آجائیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھیل پڑی ہے خرابی جنگل میں اور دریا میں لوگوں کے ہاتھ کی کمائی سے چکھانا چاہیے ان کو کچھ مزہ ان کے کام کا تاکہ وہ پھر آئیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

خشکی اور تری میں ان لوگوں کے ہاتھوں کی کمائی کے باعث ہلاکت و تباہی پھیل گئی ہے تا کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ان کے بعض اعمال کی سزا کا مزہ چکھا دے تا کہ وہ باز آجائیں