Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 43

سورة الروم

فَاَقِمۡ وَجۡہَکَ لِلدِّیۡنِ الۡقَیِّمِ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ یَّاۡتِیَ یَوۡمٌ لَّا مَرَدَّ لَہٗ مِنَ اللّٰہِ یَوۡمَئِذٍ یَّصَّدَّعُوۡنَ ﴿۴۳﴾

So direct your face toward the correct religion before a Day comes from Allah of which there is no repelling. That Day, they will be divided.

پس آپ اپنا رخ اس سچے اور سیدھے دین کی طرف ہی رکھیں قبل اس کے کہ وہ دن آجائے جس کا ٹل جانا اللہ تعالٰی کی طرف سے ہے ہی نہیں اس دن سب متفرق ہوجائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَقِمۡ
تو قائم رکھیے
وَجۡہَکَ
چہرہ اپنا
لِلدِّیۡنِ الۡقَیِّمِ
درست دین کے لیے
مِنۡ قَبۡلِ
اس سے پہلے
اَنۡ
کہ
یَّاۡتِیَ
آ جائے
یَوۡمٌ
وہ دن
لَّامَرَدَّ
نہیں کوئی ٹلنا
لَہٗ
اس کے لیے
مِنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
یَوۡمَئِذٍ
اس دن
یَّصَّدَّعُوۡنَ
وہ جدا جدا ہو جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَقِمۡ
چنانچہ آپ قائم رکھیں
وَجۡہَکَ
اپنا چہرہ
لِلدِّیۡنِ
دین کے لیے
الۡقَیِّمِ
سیدھے 
مِنۡ قَبۡلِ
اس سے پہلے
اَنۡ
یہ کہ
یَّاۡتِیَ
آئے
یَوۡمٌ
وہ دن
لَّامَرَدَّ
نہیں ٹل جانا
لَہٗ
جس کا
مِنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے
یَوۡمَئِذٍ
اس دن
یَّصَّدَّعُوۡنَ
وہ الگ الگ ہو جائیں گے
Translated by

Juna Garhi

So direct your face toward the correct religion before a Day comes from Allah of which there is no repelling. That Day, they will be divided.

پس آپ اپنا رخ اس سچے اور سیدھے دین کی طرف ہی رکھیں قبل اس کے کہ وہ دن آجائے جس کا ٹل جانا اللہ تعالٰی کی طرف سے ہے ہی نہیں اس دن سب متفرق ہوجائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پس (اے نبی ! ) اپنی توجہ درست اور متوازن دین کی طرف مرکوز کیجئے بیشتر اس کے کہ وہ دن آجائے جس کی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ٹلنے کی کوئی صورت نہیں ہے۔ اس دن لوگ پھٹ کر الگ الگ ہوجائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پس آپ اپنا چہرہ دین کے لیے سیدھا رکھیں اس سے پہلے کہ اﷲ تعالیٰ کی طرف سے وہ دن آئے جس کاٹل جانانہیں ہے،اُس دن وہ الگ الگ ہوجائیں گے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then set your face to the straight Faith before the arrival of a day that will never be repulsed by Allah. On that Day the people will be split apart.

سو تو سیدھا رکھ اپنا منہ سیدھی راہ پر اس سے پہلے کہ آپہنچے وہ دن جس کو پھرنا نہیں اللہ کی طرف سے اس دن لوگ جدا جدا ہوں گے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پس اپنے چہرے کو قائم رکھو دین قیم کی طرف اس سے پہلے کہ وہ دن آجائے جسے اللہ کی طرف سے کوئی لوٹانے والا نہیں ہوگا جس دن یہ لوگ علیحدہ علیحدہ ہوجائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So turn your face exclusively towards the True Faith before there comes the Day whose coming from Allah cannot be averted, the Day when people will split into groups.

پس ﴿اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ﴾ اپنا رخ مضبوطی کے ساتھ جما دو اس دین راست کی سمت میں قبل اس کے کہ وہ دن آئے جس کے ٹل جانے کی کوئی صورت اللہ کی طرف سے نہیں ہے ۔ 66 اس دن لوگ پھٹ کر ایک دوسرے سے الگ ہو جائیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا تم اپنا رخ صحیح دین کی طرف قائم رکھو ، قبل اس کے کہ وہ دن آئے جس کے ٹلنے کا اللہ کی طرف سے کوئی امکان نہیں ہے ۔ اس دن لوگ الگ الگ ہوجائیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو (اے پیغمبر) اس دن کے آنے سے پہلے جو خدا کی طرف سے ٹل نہیں سکتا یعنی قیامت کا دن اپنا منہ (سچے اور) ٹھیک دن پر قائم رکھ اسلام پر مبطو رہ اس دن سب لوگ الگ الگ ہوجائیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو تم اپنا رخ دین راست (سیدھا راستہ) کی طرف رکھو اس سے پہلے کہ ایسا دن آجائے جس کے لئے پھر اللہ کی طرف سے ہٹنا نہ ہوگا۔ اس دن سب لوگ الگ الگ ہوجائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ اپنے چہرے کو دین قیم (نہایت درست اور بہتر دین) کی طرف ہی رکھیئے۔ اس دن کے آنے سے پہلے جو اللہ کی طرف سے (مقرر) ہے اور ٹلنے والا نہیں ہے۔ اس دن سب لوگ الگ الگ ہوجائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو اس روز سے پہلے جو خدا کی طرف سے آکر رہے گا اور رک نہیں سکے گا دین (کے رستے) پر سیدھا منہ کئے چلے چلو اس روز (سب) لوگ منتشر ہوجائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So set thy face toward the right religion before the Day cometh from which there is no averting, from Allah, on that Day they shall be sundered.

سو تو اپنا رخ دین مستقیم کی طرف کرلے ۔ قبل اس کے کہ وہ دن آجائے جس کیلئے پھر اللہ کی طرف سے ہٹنا نہ ہوگا اس روز (سب لوگ) جدا جدا ہوجائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس اپنا رخ ، دین قیم کی طرف ، سیدھا رکھو ، قبل اس کے کہ اللہ کی طرف سے ایک ایسا دن اجائے ، جس کیلئے پھر واپسی نہیں ہے ۔ اس دن وہ جدا جدا ہوجائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس آپ اپنا چہرہ ( رُخ ) سیدھے دین کی طرف رکھیے اس سے پہلے کہ وہ دن آئے جس کے لیے کوئی لوٹنا ( ہٹنا / ٹالنا ) نہیںہوگا اس دن وہ لوگ الگ الگ ہوجائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو اس دن سے پہلے جو اللہ کی طرف سے آکر رہے گا اور رک نہیں سکے گا دین کے رستے پر سیدھا منہ کیے چلے چلو اس دن سب لوگ منتشر ہوجائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس تم سیدھا رکھو اپنا رخ اس دین قیم (و راست) کی طرف اس سے پہلے کہ آپہنچے وہ دن جس کے ٹالنے (روکنے) کی کوئی صورت نہ ہوگی اللہ (پاک) کی طرف سے اس دن لوگ پھٹ کر ایک دوسرے سے الگ ہوجائیں گے

Translated by

Noor ul Amin

پس ( اے نبی ) اپنی توجہ درست اور متوازن دین کی طرف کیجئے ، قبل اس کے کہ وہ دن آ جائے جس کی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ٹلنے کی کوئی صورت نہیں ہے ، اس دن لوگ جدا جداہوجائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اپنا منہ سیدھا کر عبادت کے لیے ( ف۹۳ ) قبل اس کے کہ وہ دن آئے جسے اللہ کی طرف ٹلنا نہیں ( ف۹٤ ) اس دن الگ پھٹ جائیں گے ( ف۹۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سو آپ اپنا رُخِ ( انور ) سیدھے دین کے لئے قائم رکھیئے قبل اس کے کہ وہ دن آجائے جسے اﷲ کی طرف سے ( قطعاً ) نہیں پھرنا ہے ۔ اس دن سب لوگ جدا جدا ہو جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

پس ( اے رسول ( ص ) ) آپ اپنا رخ دینِ مستقیم کی طرف رکھیں قبل اس کے کہ وہ دن آجائے کہ جس کیلئے اللہ کی طرف سے ٹلنا نہ ہوگا ۔ اس دن لوگ الگ الگ ہو جائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But set thou thy face to the right Religion before there come from Allah the Day which there is no chance of averting: on that Day shall men be divided (in two).

Translated by

Muhammad Sarwar

Be devoted to the upright religion before the coming of the inevitable day when no one can escape from God and people will either be sent to Paradise or hell."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So, set you your face to the straight and right religion, before there comes from Allah a Day which none can avert. On that Day men shall be divided.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then turn thy face straight to the right religion before there come from Allah the day which cannot be averted; on that day they shall become separated.

Translated by

William Pickthall

So set thy purpose resolutely for the right religion, before the inevitable day cometh from Allah. On that day mankind will be sundered-

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः तुम अपना रुख़ सीधे व ठीक धर्म की ओर जमा दो, इस से पहले कि अल्लाह की ओर से वह दिन आ जाए जिस के लिए वापसी नहीं। उस दिन लोग अलग-अलग हो जाएँगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو تم اپنا رخ اس دین راست کی طرف رکھو (4) قبل اس کے کہ ایسا دن آجائے جس کے واسطے پھر خدا کی طرف سے ہٹنا نہ ہوگا اس دن سب لوگ جدا جدا ہوجاویں گے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی اپنا رخ مضبوط دین پر قائم رکھو قبل اس کے کہ وہ دن آئے جس کے ٹل جانے کی اللہ کی طرف سے کوئی صورت نہیں۔ اس دن لوگ جدا جدا ہوجائیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنا رخ مضبوطی کے ساتھ جما دو ، اس دین راست کی سمت میں قبل اس کے کہ وہ دن آئے جس کے ٹل جانے کی کوئی صورت اللہ کی طرف سے نہیں ہے۔ اس دن لوگ چھٹ کر ایک دوسرے سے الگ ہوجائیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اے مخاطب تو اپنا رخ دین قیم کی طرف رکھ اس دن کے آنے سے پہلے جس کے لیے اللہ کی طرف سے ہٹنا نہ ہوگا اس دن لوگ جدا جدا ہوجائیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو تو سیدھا رکھ اپنا منہ سیدھی راہ پر اس سے پہلے کہ آپہنچے وہ دن جس کو پھرنا نہیں اللہ کی طرف سے اس دن لوگ جدا جدا ہوں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سوائے پیغمبر آپ اپنے کو اس صحیح دین یعنی اسلام پر قائم رکھئے اس سے پہلے کہ خدا کی طرف سے وہ دن آپہنچے جو کسی کے ٹالے ٹل نہیں سکتا اس دن سب لوگ جدا جدا ہوجائیں گے