Surat ur Room

Surah: 30

Verse: 53

سورة الروم

وَ مَاۤ اَنۡتَ بِہٰدِ الۡعُمۡیِ عَنۡ ضَلٰلَتِہِمۡ ؕ اِنۡ تُسۡمِعُ اِلَّا مَنۡ یُّؤۡمِنُ بِاٰیٰتِنَا فَہُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ ﴿۵۳﴾٪  8

And you cannot guide the blind away from their error. You will only make hear those who believe in Our verses so they are Muslims [in submission to Allah ].

اور نہ آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے ہدایت کرنے والے ہیں آپ تو صرف ان ہی لوگوں کو سناتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں پس وہی اطاعت کرنے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں
اَنۡتَ
آپ
بِہٰدِ
ہدایت دینے والے
الۡعُمۡیِ
اندھوں کو
عَنۡ ضَلٰلَتِہِمۡ
ان کی گمراہی سے
اِنۡ
نہیں
تُسۡمِعُ
آپ سنا سکتے ہیں
اِلَّا
مگر
مَنۡ
اسے جو
یُّؤۡمِنُ
ایمان رکھتا ہو
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات پر
فَہُمۡ
پھر وہ
مُّسۡلِمُوۡنَ
فرماں بردار ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہ ہی
اَنۡتَ
آپ
بِہٰدِ
کبھی ہدایت دینے والے ہیں
الۡعُمۡیِ
اندھوں کو
عَنۡ ضَلٰلَتِہِمۡ
ان کی گمراہی سے
اِنۡ
نہیں
تُسۡمِعُ
آپ سنا سکتے
اِلَّا
سوائے
مَنۡ
جو
یُّؤۡمِنُ
ایمان لاتے ہیں
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات پر
فَہُمۡ
چنانچہ وہ
مُّسۡلِمُوۡنَ
اطاعت کرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And you cannot guide the blind away from their error. You will only make hear those who believe in Our verses so they are Muslims [in submission to Allah ].

اور نہ آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے ہدایت کرنے والے ہیں آپ تو صرف ان ہی لوگوں کو سناتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں پس وہی اطاعت کرنے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور نہ ہی آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے نکال کر ہدایت دے سکتے ہیں۔ آپ تو صرف انھیں سنا سکتے ہیں جو ہماری آیات پر ایمان رکھتے ہیں اور وہ سر تسلیم خم کردیتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورنہ ہی آپ اندھوں کوکبھی اُن کی گمراہی سے ہدایت دینے والے ہیں آپ کسی کونہیں سنا سکتے اُن کے سواجوہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں،چنانچہ وہی اطاعت کرنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And you are not (able) to show the blind the right path against their straying. You can make none to hear except those who believe in Our signs, hence they submit.

اور نہ تو راہ سمجھائے اندھوں کو ان کے بھٹکنے سے، تو تو سنائے اسی کو جو یقین لائے ہماری باتوں پر سو وہ مسلمان ہوتے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نہیں ہدایت دے سکتے اندھوں کو ان کی گمراہی سے (پھیر کر) آپ نہیں سنا سکتے مگر انہی کو جو ہماری آیات پر ایمان رکھتے ہیں اور وہ فرمانبردار ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

nor can you guide the blind out of their error. You can make none hear (your call) except those who believe in Our Signs and have surrendered themselves (to Him).

اور نہ تم اندھوں کو ان کی گمراہی سے نکال کر راہ راست دکھا سکتے ہو ۔ 78 تم تو صرف انہی کو سنا سکتے ہو جو ہماری آیات پر ایمان لاتے اور سر تسلیم خم کر دیتے ہیں ۔ ؏۵

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور نہ تم اندھوں کو ان کی گمراہی سے نکال کر راستے پر ڈال سکتے ہو ۔ ( ٢٣ ) تم تو انہی لوگوں کو اپنی بات سنا سکتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لائیں ، پھر فرمانبردار بن جائیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور نہ تو اندھوں کو ان کی گمراہی سے نجات دے کر راہ سوجھا سکتا 7 ہے تو تو انہی لوگوں کو سنا سمجھا راہ پر لاسکتا ہے جو ہماری آیتوں کا یقین رکھتے ہیں 8 اور تیری بات مان لیتے ہیں 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے راہ پر نہیں لاسکتے آپ تو بس ان کو سنا سکتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں سو وہی فرماں بردار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

نہ آپ ان لوگوں کو (جواندھے بنے ہوئے ہیں) گم راہی سے نکال کر راہ ہدایت دکھا سکتے ہیں۔ آپ ان لوگوں کو ہی سنا سکتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے اور فرماں برداری اختیار کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور نہ اندھوں کو اُن کی گمراہی سے (نکال کر) راہ راست پر لاسکتے ہو۔ تم تو انہی لوگوں کو سنا سکتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں سو وہی فرمانبردار ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Nor canst thou be a guide to the blind out of their error; thou canst make none to hear save those who believe in Our signs, and who have surrendered themselves.

اور آپ اندھوں کو بھی ان کی بےراہی سے راہ پر نہیں لاسکتے آپ تو بس انہیں کو سنا سکتے ہیں جو ہماری آیتوں کو یقین رکھتے ہیں پھر وہ (انہیں) مانتے بھی ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور نہ اندھوں کو تم ان کی ضلالت سے موڑ کر ، راہ پر لاسکتے ۔ تم تو بس ان کو سنا سکتے ہو جو ہماری آیات پر ایمان لانے والے ہوں ، پس وہی اطاعت کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے ہدایت دینے والے نہیں ،

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور نہ اندھوں کو ان کی گمراہی سے نکال کر راہ راست پر لاسکتے ہیں۔ آپ تو انہی لوگوں کو سنا سکتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں سو وہی فرمانبردار ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور نہ ہی آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے نکال کر سیدھی راہ پر ڈال سکتے ہیں آپ تو صرف انہی لوگوں کو سنا سکتے ہیں جو (سچے دل سے) ایمان رکھتے ہوں ہماری آیتوں پر اور وہ فرمانبردار ہوں

Translated by

Noor ul Amin

اور نہ آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے نکال کر ہدایت دے سکتے ہیں ، آپ انہیں سنا سکتے ہیں جو ہماری آیات پر ایمان رکھتے ہیں وہ سر تسلیم خم کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور نہ تم اندھوں کو ( ف۱۱۵ ) ان کی گمراہی سے راہ پر لاؤ ، تو تم اسی کو سناتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لائے تو وہ گردن رکھے ہوئے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور نہ ہی آپ ( ان ) اندھوں کو ( جو محرومِ بصیرت ہیں ) گمراہی سے راہِ ہدایت پر لانے والے ہیں ، آپ تو صرف انہی لوگوں کو ( فہم اور قبولیت کی توفیق کے ساتھ ) سناتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لے آتے ہیں ، سو وہی مسلمان ہیں ( ان کے سوا کسی اور کو آپ سناتے ہی نہیں ہیں )

Translated by

Hussain Najfi

اور نہ آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے نکال کر ہدایت دے سکتے ہیں آپ تو بس انہی لوگوں کو سنا سکتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں پھر وہی لوگ تو ماننے والے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nor canst thou lead back the blind from their straying: only those wilt thou make to hear, who believe in Our signs and submit (their wills in Islam).

Translated by

Muhammad Sarwar

You cannot guide the straying blind. You can make no one listen except those who believe in Our revelations and are Muslims.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And you cannot guide the blind from their straying; you can make to hear only those who believe in Our Ayat, and have submitted (to Allah in Islam).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Nor can you lead away the blind out of their error. You cannot make to hear any but those who believe in Our communications so they shall submit.

Translated by

William Pickthall

Nor canst thou guide the blind out of their error. Thou canst make none to hear save those who believe in Our revelations so that they surrender (unto Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और न तुम अंधों को उन की गुमराही से फेरकर मार्ग पर ला सकते हो। तुम तो केवल उन्हीं को सुना सकते हो जो हमारी आयतों पर ईमान लाएँ। तो वही आज्ञाकारी हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ اندھوں کو ان کی بےراہی سے راہ پر نہیں لا سکتے آپ تو بس ان کو سنا سکتے ہیں جو ہماری آیتوں کا یقین رکھتے ہیں پھر وہ مانتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور نہ آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے نکال کر راہ راست پر لاسکتے ہو۔ آپ تو صرف انہی کو سنا سکتے ہیں جو ہماری آیات پر ایمان لاتے اور انہیں مانتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور نہ تم اندھوں کو ان کی گمراہی سے نکال کر راہ راست دکھا سکتے ہو۔ تم تو انہی کو سنا سکتے ہو جو ہماری آیات پر ایمان لاتے اور سر تسلیم خم کردیتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے ہٹا کر ہدایت نہیں دے سکتے، آپ اسی کو سنا سکتے ہیں جو ہماری آیات پر ایمان لائے سو وہ ماننے والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نہ تو راہ سجھائے اندھوں کو ان کے بھٹکنے سے تو تو سنائے اسی کو جو یقین لائے ہماری باتوں پر، سو وہ مسلمان ہوتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور نہ آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے بچا کر راہ پر لگا سکتے ہیں آپ تو صرف انہی لوگوں کو سنا سکتے ہیں جو ہماری آیتوں کی تصدیق کرتے ہیں سو وہی فرماں بردارہوتے ہیں