Surat Luqman

Surah: 31

Verse: 14

سورة لقمان

وَ وَصَّیۡنَا الۡاِنۡسَانَ بِوَالِدَیۡہِ ۚ حَمَلَتۡہُ اُمُّہٗ وَہۡنًا عَلٰی وَہۡنٍ وَّ فِصٰلُہٗ فِیۡ عَامَیۡنِ اَنِ اشۡکُرۡ لِیۡ وَ لِوَالِدَیۡکَ ؕ اِلَیَّ الۡمَصِیۡرُ ﴿۱۴﴾ النصف

And We have enjoined upon man [care] for his parents. His mother carried him, [increasing her] in weakness upon weakness, and his weaning is in two years. Be grateful to Me and to your parents; to Me is the [final] destination.

ہم نے انسان کو اس کے ماں باپ کے متعلق نصیحت کی ہے ، اس کی ماں نے دکھ پر دکھ اٹھا کر اسے حمل میں رکھا اور اس کی دودھ چھڑائی دو برس میں ہے کہ تو میری اور اپنے ماں باپ کی شکر گزاری کر ، ( تم سب کو ) میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَوَصَّیۡنَا
اور تاکید کی ہم نے
الۡاِنۡسَانَ
انسان کو
بِوَالِدَیۡہِ
ساتھ اپنے والدین کے(احسان کی)
حَمَلَتۡہُ
اٹھایا اس کو
اُمُّہٗ
اس کی ماں نے
وَہۡنًا عَلٰی وَہۡنٍ
کمزوری پر کمزوری(سہتے ہوئے)
وَّفِصٰلُہٗ
اور دودھ چھڑانا ہوا اس کا
فِیۡ عَامَیۡنِ
دوسال میں
اَنِ
کہ
اشۡکُرۡ
شکر کرو
لِیۡ
میرا
وَلِوَالِدَیۡکَ
اور اپنے والدین کا
اِلَیَّ
طرف میرے ہی
الۡمَصِیۡرُ
لوٹنا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَوَصَّیۡنَا
اور وصیت کی ہم نے
الۡاِنۡسَانَ
انسان کو
بِوَالِدَیۡہِ
اس کے والدین کے بارے میں
حَمَلَتۡہُ
اٹھائے رکھا اسے
اُمُّہٗ
اس کی ماں نے
وَہۡنًا
دکھ
عَلٰی
پر
وَہۡنٍ
دکھ
وَّفِصٰلُہٗ
اور دودھ چھڑانا اس کا
فِیۡ عَامَیۡنِ
دو سال میں
اَنِ
یہ کہ
اشۡکُرۡ
تم شکرکرو
لِیۡ
میرے لیے
وَلِوَالِدَیۡکَ
اور اپنے والدین کے لیے
اِلَیَّ
میری طرف
الۡمَصِیۡرُ
لوٹ کرآنا ہے
Translated by

Juna Garhi

And We have enjoined upon man [care] for his parents. His mother carried him, [increasing her] in weakness upon weakness, and his weaning is in two years. Be grateful to Me and to your parents; to Me is the [final] destination.

ہم نے انسان کو اس کے ماں باپ کے متعلق نصیحت کی ہے ، اس کی ماں نے دکھ پر دکھ اٹھا کر اسے حمل میں رکھا اور اس کی دودھ چھڑائی دو برس میں ہے کہ تو میری اور اپنے ماں باپ کی شکر گزاری کر ، ( تم سب کو ) میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے انسان کو اپنے والدین سے (نیک سلوک کرنے کا) تاکیدی حکم دیا۔ اس کی ماں نے اسے کمزوری پر کمزوری سہتے ہوئے ( اپنے پیٹ میں) اٹھائے رکھا اور دو سال اس کے دودھ چھڑانے میں لگے (اسی لئے یہ حکم دیا کہ) میرا شکر ادا کرو اور اپنے والدین کا بھی (آخر) میرے پاس ہی (تجھے) لوٹ کر آنا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے انسان کو اُس کے والدین کے بارے میں وصیت کی،اُس کی ماں نے دُکھ پردُکھ اُٹھا کر اُسے اٹھایا اوراُس کا دودھ چھڑانا دوسال میں ہے کہ میرا شکر اداکرواوراپنے والدین کابھی،میری طرف ہی لوٹ کرآنا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

We commanded man (to be good) about his parents. His mother carried him facing weakness after weakness, and his weaning is in two years: |"Be grateful to Me and to your parents. To Me is the ultimate return.

اور ہم نے تاکید کردی انسان کو اس کے ماں باپ کے واسطے پیٹ میں رکھا اس کو اس کی ماں نے تھک تھک کر اور دودھ چھڑانا ہے اس کا دو برس میں کہ حق مان میرا اور اپنے ماں باپ کا آخر مجھ ہی تک آنا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے وصیت کی انسان کو اس کے والدین کے بارے میں اس کو اٹھائے رکھا اس کی ماں نے (اپنے پیٹ میں) کمزوری پر کمزوری جھیل کر اور اس کا دودھ چھڑانا ہوا دو سال میں کہ تم شکر کرو میرا اور اپنے والدین کا اور میری ہی طرف تمہارا لوٹنا ہوگا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We enjoined upon man to be dutiful to his parents. His mother bore him in weakness upon weakness, and his weaning lasted two years. (We, therefore, enjoined upon him): “Give thanks to Me and to your parents. To Me is your ultimate return.

اور22 حقیقت یہ ہے کہ ہم نے انسان کو اپنے والدین کا حق پہچاننے کی خود تاکید کی ہے ۔ اس کی ماں نے ضعف پر ضعف اٹھا کر اسے اپنے پیٹ میں رکھا اور دو سال اس کا دودھ چھوٹنے میں لگے 23 ۔ ( اسی لیے ہم نے اس کو نصیحت کی کہ ) میرا شکر کر اور اپنے والدین کا شکر بجا لا ، میری ہی طرف تجھے پلٹنا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے انسان کو اپنے والدین کے بارے میں یہ تاکید کی ہے ۔ ( کیونکہ ) اس کی ماں نے اسے کمزوری پر کمزوری برداشت کر کے پیٹ میں رکھا ، اور دو سال میں اس کا دودھ چھوٹتا ہے ۔ کہ تم میرا شکر ادا کرو ، اور اپنے ماں باپ کا ( ٧ ) میرے پاس ہی ( تمہیں ) لوٹ کر آنا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے آدمی کو اپنے ماں باپ کے لئے اچھا سلوک کرنے کا حکم دیا 4 ماں نے تو اس کو تھک تھک کر اپنے لیٹ میں) اٹھایا اور دو برس میں کہیں اس کا دودھ چھوٹا 5 ہم نے آدمی کو یہ حکم دیا کہ میرا شکر کرتا رہ اور اپنے ماں باپ کا اور آخر تجھ کو مرے بعد میرے پاس لوٹ کر آن اہ ی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے انسان کو اس کے ماں باپ کے متعلق تاکید فرمائی ہے۔ اس کی ماں نے تکلیف پر تکلیف اٹھا کر اسے پیٹ میں رکھا اور دو برس میں اس کا دودھ چھوٹتا ہے کہ میرا شکر ادا کرو اور اپنے ماں باپ کا (احسان بھی مانو اور) میرے ہی پاس پلٹ کر آنا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے انسان کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنے ماں باپ کے ساتھ (حسن سلوک کرے) اس کی ماں نے دکھ پر دکھ جھیل کر اس کو اپنے پیٹ میں رکھا اور دو سال میں اس کا دودھ چھڑایا۔ اور تم میر اور اپنے ماں باپ کا شکر ادا کرنا۔ اور تم سب کو میری ہی طرف لوٹنا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے انسان کو جسے اُس کی ماں تکلیف پر تکلیف سہہ کر پیٹ میں اُٹھائے رکھتی ہے (پھر اس کو دودھ پلاتی ہے) اور (آخرکار) دو برس میں اس کا دودھ چھڑانا ہوتا ہے (اپنے نیز) اس کے ماں باپ کے بارے میں تاکید کی ہے کہ میرا بھی شکر کرتا رہ اور اپنے ماں باپ کا بھی (کہ تم کو) میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We have enjoined upon man concerning his parents--his mother beareth him in hardship upon hardship and his weaning is in two years: give thanks unto Me and unto thy parents; Unto Me is the goal.

اور ہم نے انسان کو تاکید کی اس کے ماں باپ سے متعلق اس کی ماں نے ضعف پر ضعف اٹھا کر اسے پیٹ میں رکھا اور دو برس میں اس کا دودھ چھوٹنا ہے کہ تو میری اور اپنے ماں باپ کی شکر گزاری کیا کر میری ہی طرف واپسی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے انسان کو اس کے والدین کے معاملے میں ہدایت کی – اس کی ماں نے دکھ پر دکھ جھیل کر اس کو پیٹ میں رکھا اور دو سال میں اس کا دودھ چھڑانا ہوا – کہ میرے شکر گذار رہو اور اپنے والدین کے – میری ہی طرف بالآخر لوٹنا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے انسان کو اس کے والدین کے بارے میں ( نیک سلوک کی ) تاکید فرمائی ( کیونکہ ) اس کی ماں نے کمزوری پر کمزوری اُٹھاکر اسے ( پیٹ میں ) اُٹھائے رکھا اور اس کا دودھ چھوٹنا دوسال میں ہوتا ہے کہ تو میرا اور اپنے والدین کا شکر کیا کر ، میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے انسان کو جسے اس کی ماں کمزوری پر کمزوری سہہ کر پیٹ میں اٹھائے رکھتی ہے پھر اس کو دودھ پلاتی ہے اور آخر کار دو برس میں اس کا دودھ چھڑانا ہوتا ہے۔ اپنے اور اس کے ماں باپ کے بارے میں تاکید کی ہے کہ میرا بھی شکر ادا کرتے رہو اور اپنے ماں باپ کا بھی کہ تم کو میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے انسان کو تاکیدی حکم دے دیا اس کے والدین کے بارے میں (فرمانبرداری اور حسن سلوک کا) اس کی ماں نے اس کو پیٹ میں رکھا کمزوری پر کمزوری برداشت کر کے اور اسکا دودھ چھڑانا ہوا دو سال میں (سو اس سب کا تقاضا یہ ہے) کہ تو (اے انسان ! ) شکر بجالا میرا اور اپنے ماں باپ کا آخرکار لوٹنا بہرحال (سب کو) میری ہی طرف ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے انسان کو اپنے والدین سے ( حسن سلوک کا ) تاکیدی حکم دیا ہے ، اس کی ماں نے کمزوری سہتے ہوئے اسے اُٹھارکھا اور دوسال اس کے دودھ چھڑانے میں لگے ، میراشکرادا کرو اور تمہارے والدین کو بھی میرے پاس ہی لوٹ کر آنا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے آدمی کو اس کے ماں باپ کے بارے میں تاکید فرمائی ( ف۱۸ ) اس کی ماں نے اسے پیٹ میں رکھا کمزوری پر کمزوری جھیلتی ہوئی ( ف۱۹ ) اور اس کا دودھ چھوٹنا دو برس میں ہے یہ کہ حق مان میرا اور اپنے ماں باپ کا ( ف۲۰ ) آخر مجھی تک آنا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے انسان کو اس کے والدین کے بارے میں ( نیکی کا ) تاکیدی حکم فرمایا ، جسے اس کی ماں تکلیف پر تکلیف کی حالت میں ( اپنے پیٹ میں ) برداشت کرتی رہی اور جس کا دودھ چھوٹنا بھی دو سال میں ہے ( اسے یہ حکم دیا ) کہ تو میرا ( بھی ) شکر ادا کر اور اپنے والدین کا بھی ۔ ( تجھے ) میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے انسان کو اس کے ماں باپ کے بارے میں ( حسنِ سلوک کرنے کا ) تاکیدی حکم دیا ( کیونکہ ) اس کی ماں نے کمزوری پر کمزوری سہہ کر اسے ( پیٹ میں ) اٹھائے رکھا اور دو برس میں اس کا دودھ چھوٹا ( وہ تاکیدی حکم یہ تھا کہ ) میرا اور اپنے ماں باپ کا شکریہ ادا کر ( آخرکار ) میری ہی طرف ( تمہاری ) بازگشت ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And We have enjoined on man (to be good) to his parents: in travail upon travail did his mother bear him, and in years twain was his weaning: (hear the command), "Show gratitude to Me and to thy parents: to Me is (thy final) Goal.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Concerning his parents), We advised the man, whose mother bears him with great pain and breast-feeds him for two years, to give thanks to Me first and then to them, to Me all things proceed.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We have enjoined on man (to be dutiful and good) to his parents. His mother bore him in weakness and hardship upon weakness and hardship, and his weaning is in two years -- give thanks to Me and to your parents. Unto Me is the final destination.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We have enjoined man in respect of his parents-- his mother bears him with faintings upon faintings and his weaning takes two years-- saying: Be grateful to Me and to both your parents; to Me is the eventual coming.

Translated by

William Pickthall

And We have enjoined upon man concerning his partners - His mother beareth him in weakness upon weakness, and his weaning is in two years - Give thanks unto Me and unto thy parents. Unto Me is the journeying.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम ने मनुष्य को उस के अपने माँ-बाप के मामले में ताकीद की है - उस की माँ ने निढाल पर निढाल होकर उसे पेट में रखा और दो वर्ष उस के दूध छूटने में लगे - कि "मेरे प्रति कृतज्ञ हो और अपने माँ-बाप के प्रति भी। अंततः मेरी ही ओर आना है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے انسان کو اس کے ماں باپ کے متعلق تاکید کی ہے (7) اس کی ماں نے ضعف پر ضعف اٹھا کر اس کو پیٹ میں رکھا اور دو برس میں اس کا دودھ چھوٹتا ہے کہ تو میرے اور اپنے ماں باپ کی شکر گزاری کیا کر (8) میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے انسان کو اس کے والدین کے بارے میں نصیحت کی ہے اس کی ماں نے اسے اپنے بطن میں بہت کمزوری میں اٹھائے رکھا اور دو سال اسے دودھ پلاتی رہی۔ اے انسان ! میرا اور اپنے والدین کا شکر ادا کرنا۔ تجھے میری طرف ہی پلٹ کر آنا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یہ حقیقت ہے کہ ہم نے انسان کو اپنے والدین کا حق پہچاننے کی خود تاکید کی ہے۔ اس کی ماں نے ضعف پر ضعف اٹھا کر اسے پیٹ میں رکھا اور دو سال اس کا دودھ چھوٹنے میں لگے۔ (اسی لیے ہم نے اس کو نصیحت کی کہ) میرا شکر کر اور اپنے والدین کا شکر بجالا ، میری ہی طرف تجھے پلٹنا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے انسان کو اس کے والدین کے بارے میں تاکید کی، اس کی ماں نے ضعف پر ضعف برداشت کرتے ہوئے اسے پیٹ میں رکھا اور اس کا دودھ چھوٹنا دو سال میں ہے، یہ کہ تو میرا شکر ادا کر اور اپنے والدین کا بھی، میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے تاکید کردی انسان کو اس کے ماں باپ کے واسطے پیٹ میں رکھا اس کو اس کی ماں نے تھک تھک کر اور دودھ چھڑانا ہے اس کا دو برس میں کہ حق مان میرا اور اپنے ماں باپ کا آخر مجھی تک آنا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے انسان کو اسکے ماں باپ کے بارے میں تاکید کی ہے اس کی ماں نے سستی اور ضعیف پر ضعیف برداشت کرتے ہوئے اس کو حمل میں رکھا اور دو سال میں اس کا دودھ چھوٹتا ہے تاکید یہ ہے کہ اے انسان تو میرا اور اپنے ماں باپ کا حق مانا کر کیونکہ آخر مجھی تک واپس آنا ہے