Surat Luqman

Surah: 31

Verse: 17

سورة لقمان

یٰبُنَیَّ اَقِمِ الصَّلٰوۃَ وَ اۡمُرۡ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَ انۡہَ عَنِ الۡمُنۡکَرِ وَ اصۡبِرۡ عَلٰی مَاۤ اَصَابَکَ ؕ اِنَّ ذٰلِکَ مِنۡ عَزۡمِ الۡاُمُوۡرِ ﴿ۚ۱۷﴾

O my son, establish prayer, enjoin what is right, forbid what is wrong, and be patient over what befalls you. Indeed, [all] that is of the matters [requiring] determination.

اے میرے پیارے بیٹے! تو نماز قائم رکھنا اچھے کاموں کی نصیحت کرتے رہنا ، برے کاموں سے منع کیا کرنا اور جو مصیبت تم پر آئے صبر کرنا ( یقین مان ) کہ یہ بڑے تاکیدی کاموں میں سے ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰبُنَیَّ
اے میرے بیٹے
اَقِمِ
قائم کرو
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاۡمُرۡ
اور حکم دو
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
نیکی کا
وَانۡہَ
اور روکو
عَنِ الۡمُنۡکَرِ
برائی سے
وَاصۡبِرۡ
اور صبر کرو
عَلٰی
اس پر
مَاۤ
جو
اَصَابَکَ
پہنچے تجھے
اِنَّ
بےشک
ذٰلِکَ
یہ ہے
مِنۡ عَزۡمِ الۡاُمُوۡرِ
ہمت کے کاموں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰبُنَیَّ
اے میرے چھوٹے بیٹے
اَقِمِ
قائم کرو
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاۡمُرۡ
اور حکم دو
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
نیکی کا
وَانۡہَ
اور تم روکو
عَنِ الۡمُنۡکَرِ
برائی سے
وَاصۡبِرۡ
اور تم صبر کرو
عَلٰی
اوپر
مَاۤ
اس کے جو
اَصَابَکَ
مصیبت آئے تم پر
اِنَّ
یقیناً
ذٰلِکَ
یہ
مِنۡ عَزۡمِ الۡاُمُوۡرِ
بڑے ہمت کے کاموں میں سے ہے
Translated by

Juna Garhi

O my son, establish prayer, enjoin what is right, forbid what is wrong, and be patient over what befalls you. Indeed, [all] that is of the matters [requiring] determination.

اے میرے پیارے بیٹے! تو نماز قائم رکھنا اچھے کاموں کی نصیحت کرتے رہنا ، برے کاموں سے منع کیا کرنا اور جو مصیبت تم پر آئے صبر کرنا ( یقین مان ) کہ یہ بڑے تاکیدی کاموں میں سے ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پیارے بیٹے ! نماز قائم کرو، نیکی کا حکم کرو اور برے کام سے منع کرو اگر تجھے کوئی تکلیف پہنچے تو اس پر صبر کرو ۔ بلاشبہ یہ سب باتیں بڑی ہمت کے کام ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے میرے چھوٹے بیٹے! نماز قائم کرو اور نیکی کاحکم دواور برائی سے روکواور جومصیبت بھی تم پرآئے اس پرصبر کرو یقیناًیہ بڑے ہمت کے کاموں میں سے ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

My dear son, establish Salah, and bid the Fair and forbid the Unfair, and observe patience on what befalls you. Surely, this is among the matters of determination.

اے بیٹے قائم رکھ نماز کو اور سکھلا بھلی بات اور منع کر برائی سے اور تحمل کر جو تجھ پر پڑے بیشک یہ ہیں ہمت کے کام

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے میرے بچے ! نماز قائم کرو اور نیکی کا حکم دو اور برائی سے روکو اور جو بھی تکلیف تمہیں پہنچے اس پر صبر کرو یقیناً یہ ہمت کے کاموں میں سے ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Son, establish Prayer, enjoin all that is good and forbid all that is evil, and endure with patience whatever affliction befalls you. Surely these have been emphatically enjoined.

بیٹا ، نماز قائم کرنیکی کا حکم دے ، بدی سے منع کر ، اور جو مصیبت بھی پڑے اس پر صبر کر 29 ۔ یہ وہ باتیں ہیں جن کی بڑی تاکید کی گئی ہے 30 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بیٹا ! نماز قائم کرو ، اور لوگوں کو نیکی کی تلقین کرو ، اور برائی سے روکو ، اور تمہیں جو تکلیف پیش آئے ، اس پر صبر کرو ۔ بیشک یہ بڑی ہمت کا کام ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیٹا نماز کو درستی سے ادا کرتا رہ اور اچھی بات کرنے کا حکم کرتا رہ اور بری بات سے منع کرتا رہ اور جو آفت تجھ پر آن پڑے اس پر صبر کر 12 بیشک یہ کام 13 بڑے ضروری کام ہیں 14

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے میرے بیٹے ! نماز کی پابندی کرو اور بھلائی کا حکم کرو اور برائی سے منع کرو اور تم پر جو مصیبت واقع ہو اس پر صبر کرو۔ بیشک یہ بڑی ہمت کے کام ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے میرے بیٹے ! نماز قائم کر، اچھے کاموں کا حکم دے، برائیوں سے روکنے کی کوشش کر اور جو حالات پیش آئیں ان پر صبر کر۔ بیشک یہ بڑے عزم و ہمت کے کاموں میں سے ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بیٹا نماز کی پابندی رکھنا اور (لوگوں کو) اچھے کاموں کے کرنے کا امر اور بری باتوں سے منع کرتے رہنا اور جو مصیبت تجھ پر واقع ہو اس پر صبر کرنا۔ بیشک یہ بڑی ہمت کے کام ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O My son! establish prayer and command that which is reputable and forbid iniquity, and bear patiently whatsoever may befall thee; verily that is of the firmness of affairs.

اے میرے بیٹے نماز کو قائم رکھ اور اچھے کاموں کی نصیحت کیا کر اور برے کام سے منع کیا کر اور جو کچھ پیش آئے اس پر صبر کیا کر بیشک یہ (صبر) ہمت کے کاموں میں سے ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے میرے بیٹے! نماز کا اہتمام رکھو ، نیکی کا حکم دو اور برائی سے روکو اور جو مصیبت تمہیں پہنچے ، اس پر صبر کرو ۔ بیشک یہ باتیں عزیمت کے کاموں میں سے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے میرے بیٹے! نماز قائم کر اور اچھے کام کا حکم دیا کر اور برے کام سے منع کیا کر اور جو ( بھی ) مصیبت تجھ پر واقع ہو اس پر صبر کیا کر ، بے شک یہ ہمت کے کاموں میں سے ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بیٹا نماز کی پابندی رکھنا، لوگوں کو اچھے کام کرنے کا امر اور بری باتوں سے منع کرتے رہنا اور جو مصبیت تم پر واقع ہو اس پر صبر کرنا بیشک یہ بڑی ہمت کے کام ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیٹے نماز کی پابندی کرنا نیکی کی تلقین کرنا برائی سے روکتے رہنا اور جو کوئی مصیبت بھی تم پر کبھی آجائے اس پر تم صبر (و برداشت) ہی سے کام لینا بلاشبہ یہ ہمت کے کاموں میں سے ہے

Translated by

Noor ul Amin

پیارے بیٹے!نماز قائم کرو ، اور نیکی کا حکم کرو اور برے کام سے منع کرواوراگرتجھے کوئی تکلیف پہنچے تواس پر صبر کرو ، بلاشبہ یہ سب باتیں بڑی ہمت کے کام کی ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے میرے بیٹے! نماز برپا رکھ اور اچھی بات کا حکم دے اور بری بات سے منع کر اور جو افتاد تجھ پر پڑے ( ف۲۹ ) اس پر صبر کر ، بیشک یہ ہمت کے کام ہیں ( ف۳۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے میرے فرزند! تو نماز قائم رکھ اور نیکی کا حکم دے اور برائی سے منع کر اور جو تکلیف تجھے پہنچے اس پر صبر کر ، بیشک یہ بڑی ہمت کے کام ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اے بیٹا! نماز قائم کر اور نیکی کا حکم دے اور برائی سے منع کر اور جو مصیبت پیش آئے اس پر صبر کر ۔ بے شک یہ ( صبر ) عزم و ہمت کے کاموں میں سے ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"O my son! establish regular prayer, enjoin what is just, and forbid what is wrong: and bear with patient constancy whatever betide thee; for this is firmness (of purpose) in (the conduct of) affairs.

Translated by

Muhammad Sarwar

My son, be steadfast in prayer. Make others do good. Prevent them from doing evil. Be patient in hardship. Patience comes from faith and determination.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"O my son! Perform the Salah, enjoin the good, and forbid the evil, and bear with patience whatever befalls you. Verily, these are some of the important commandments."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O my son! keep up prayer and enjoin the good and forbid the evil, and bear patiently that which befalls you; surely these acts require courage;

Translated by

William Pickthall

O my dear son! Establish worship and enjoin kindness and forbid iniquity, and persevere whatever may befall thee. Lo! that is of the steadfast heart of things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"ऐ मेरे बेटे! नमाज़ का आयोजन कर और भलाई का हुक्म दे और बुराई से रोक और जो मुसीबत भी तुझ पर पड़े उस पर धैर्य से काम ले। निस्संदेह ये उन कामों में से है जो अनिवार्य और ढृढसंकल्प के काम हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیٹا نماز پڑھا کر اور اچھے کاموں کی نصیحت کیا کر اور برے کاموں سے منع کیا کر اور تجھ پر جو مصیبت واقع ہو اس پر صبر کیا کر یہ ہمت کے کاموں میں سے ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بیٹا نماز قائم کر، نیکی کا حکم دے، برائی سے منع کرو، اور جو مصیبت آئے اس پر صبر کر یقیناً یہ بڑے اہم کام ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بیٹا ، نماز قائم کر ، نیکی کا حکم دے ، بدی سے منع کر ، اور جو مصیبت بھی پڑے اس پر صبر کر۔ یہ وہ باتیں ہیں جن کی بڑی تاکید کی گئی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے بیٹے نماز قائم کرو اور بھلائی کا حکم کرو اور برائی سے منع کرو اور تجھے جو تکلیف پہنچ جائے اس پر صبر کر بلاشبہ یہ ہمت کے کاموں میں سے ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے بیٹے قائم رکھ نماز اور سکھلا بھلی بات اور منع کر برائی سے اور تحمل کر جو تجھ پر پڑے بیشک یہ ہیں ہمت کے کام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے میرے بیٹے نماز پڑھا کر اور اچھی باتوں کی نصیحت کیا کر اور برے کاموں سے منع کیا کر اور جو مصیبت پر پڑے اس کو برداشت کر ، یقین مان یہ کام بڑی ہمت کے کاموں میں سے ہیں