Surat Luqman

Surah: 31

Verse: 23

سورة لقمان

وَ مَنۡ کَفَرَ فَلَا یَحۡزُنۡکَ کُفۡرُہٗ ؕ اِلَیۡنَا مَرۡجِعُہُمۡ فَنُنَبِّئُہُمۡ بِمَا عَمِلُوۡا ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلِیۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ ﴿۲۳﴾

And whoever has disbelieved - let not his disbelief grieve you. To Us is their return, and We will inform them of what they did. Indeed, Allah is Knowing of that within the breasts.

کافروں کے کفر سے آپ رنجیدہ نہ ہوں آخر ان سب کا لوٹنا تو ہماری جانب ہی ہے پھر ہم ان کو بتائیں گے جو انہوں نے کیا ، بیشک اللہ سینوں کے بھیدوں تک سے واقف ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور جس نے
کَفَرَ
کفر کیا
فَلَا
پس نہ
یَحۡزُنۡکَ
غمگین کرے آپ کو
کُفۡرُہٗ
کفر اس کا
اِلَیۡنَا
طرف ہمارے ہی
مَرۡجِعُہُمۡ
لوٹنا ہے ان کا
فَنُنَبِّئُہُمۡ
پھر ہم بتائیں گے انہیں
بِمَا
وہ جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والا ہے
بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ
سینوں والے(بھید)
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور جس نے
کَفَرَ
کفرکیا
فَلَا
تو نہ
یَحۡزُنۡکَ
غم زدہ کرے آپ کو
کُفۡرُہٗ
کفر اس کا
اِلَیۡنَا
ہماری طرف
مَرۡجِعُہُمۡ
لوٹ کرآنا ہے ان کا
فَنُنَبِّئُہُمۡ
پھر ہم بتا دیں گے ان کو
بِمَا
ساتھ اس کے جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیے
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والا ہے
بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ
سینوں کی باتوں کو
Translated by

Juna Garhi

And whoever has disbelieved - let not his disbelief grieve you. To Us is their return, and We will inform them of what they did. Indeed, Allah is Knowing of that within the breasts.

کافروں کے کفر سے آپ رنجیدہ نہ ہوں آخر ان سب کا لوٹنا تو ہماری جانب ہی ہے پھر ہم ان کو بتائیں گے جو انہوں نے کیا ، بیشک اللہ سینوں کے بھیدوں تک سے واقف ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جس نے کفر کیا تو اس کا کفر آپ کو غمزدہ نہ کردے ۔ انھیں ہماری طرف ہی آنا ہے پھر ہم انھیں بتادیں گے جو کچھ وہ کرتے رہے۔ اللہ تعالیٰ تو یقینا دلوں کے راز تک جانتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجس نے کفر کیاتواُس کا کفرآپ کو غم زدہ نہ کرے،اُن سب کو ہماری ہی طرف لوٹ کرآناہے پھرجوکچھ انہوں نے کہاہم انہیں بتا دیں گے، یقیناًاﷲ تعالیٰ سینوں کی باتوں کوخوب جاننے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And whoever disbelieves let not his disbelief grieve you. To Us is their return. Then We will tell them what they did. Surely, Allah is All Aware of what lies in the hearts.

اور جو کوئی منکر ہوا تو تو غم نہ کھا اس کے انکار سے ہماری طرف پھر آنا ہے ان کو پھر ہم جتلا دیں گے ان کو جو انہوں نے کیا ہے البتہ اللہ جانتا ہے جو بات ہے دلوں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) جو کوئی کفر کرے تو اس کا کفر آپ کو رنجیدہ نہ کرنے پائے ہماری ہی طرف ان سب کو لوٹنا ہے پھر ہم انہیں آگاہ کردیں گے ان کاموں کے بارے میں جو وہ کیا کرتے تھے یقیناً اللہ خوب جاننے والا ہے اسے بھی جو سینوں میں چھپا ہوا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So let the unbelief of the unbeliever not grieve you. To Us is their return and then We shall inform them of all that they did. Surely Allah knows well even the secrets that are hidden in the breasts (of people).

اب جو کفر کرتا ہے اس کا کفر تمہیں غم میں مبتلا نہ کرے 43 ، انہیں پلٹ کر آنا تو ہماری ہی طرف ہے ، پھر ہم انہیں بتا دیں گے کہ وہ کیا کچھ کر کے آئے ہیں ۔ یقینا اللہ سینوں کے چھپے ہوئے راز تک جانتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) جس کسی نے کفر اپنا لیا ہے ، تمہیں اس کا کفر صدمے میں نہ ڈالے ۔ آخر انہیں ہمارے پاس ہی تو لوٹنا ہے ، پھر ہم انہیں بتائیں گے کہ انہوں نے کیا کیا ہے ؟ یقینا اللہ سینوں میں چھپی ہوئی باتوں کو بھی خوب جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو شخص کفر کرے تو (اے پیغمبر) تو اس کے کفر سے رنجیدہ نہ ہو ان کو ہماریپ اس لوٹکرآنا ہے ہم ان کے کام ان کو سزا دے کر بتلا دیں گے بیشک اللہ دلوں کی بات جانتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو شخص کفر کرے تو اس کا کفر آپ کو دکھی نہ کرے۔ ان سب کو ہمارے پاس ہی لوٹنا ہے۔ پھر جو وہ کیا کرتے تھے ہم ان کو بتائیں گے۔ بیشک اللہ دلوں کی باتوں کو جانتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو شخص کفر کرتا ہے تو آپ اس سے رنجیدہ نہ ہوں۔ ہماری ہی طرف ان کو لوٹنا ہے۔ پھر ہم انہیں ضرور بتائیں گے کہ انہوں نے کیا کچھ کیا ہے۔ بیشک اللہ دلوں کے بھید کو بھی جانتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو کفر کرے تو اُس کا کفر تمہیں غمناک نہ کردے ان کو ہماری طرف لوٹ کر آنا ہے پھر جو کام وہ کیا کرتے تھے ہم اُن کو جتا ئیں گے۔ بیشک خدا دلوں کی باتوں سے واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whosoever disbelieveth, let not his unbelief grieve thee. Unto Us is their return, and We shall declare unto them that which they have worked. Verily Allah is the Knower of that which is in the breasts.

اور جو کوئی کفر کرے سو آپ کو اس کا کفر غمگین نہ کرے ان (سب) کو ہمارے ہی پاس لوٹنا ہے سو ہم انہیں جتلادیں گے جو کچھ وہ کیا کرتے تھے بیشک اللہ کو دلوں کے اندر کی باتیں خوب معلوم ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جس نے کفر کیا ، اس کا کفر تمہارے لئے باعثِ غم نہ ہو ۔ ہماری ہی طرف ان سب کی واپسی ہے تو جو کچھ انہوں نے کیا ہوگا ، ہم اس سے ان کو آگاہ کریں گے ۔ اللہ دلوں کے بھیدوں سے بھی واقف ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو شخص کفر کرے پس ( اے نبی ﷺ ) اس کا کفر آپ کوغم زدہ نہ کردے ، ہماری ہی طرف ان سب کا لوٹنا ہے ، پس ہم ان لوگوں کو جو کچھ انہوں نے کیا بتلادیں گے بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) سینوں کی باتوں ( رازوں ) کو خوب جاننے والا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو کفر کرے تو اس کا کفر آپ کو غمناک نہ کرے، ان کو ہماری طرف لوٹ کر آنا ہے، پھر جو کام وہ کیا کرتے تھے ہم ان کو بتادیں گے، بیشک اللہ دلوں کی باتوں سے واقف۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جس نے کفر کیا تو اس کا کفر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے (اے پیغمبر ! ) غم کا باعث نہیں ہونا چاہیے ان سب کو بالآخر ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے پھر ہم خود ہی ان کو وہ سب کچھ بتادیں گے جو یہ کرتے رہے تھے (دنیا میں) بیشک اللہ دلوں کی باتوں کو بھی پوری طرح جانتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور جس نے کفر کیا تواس کاکفر آپ کو غمزدہ نہ کردے ، انہیں ہماری طرف آنا ہے پھرہم انہیں بتلادیں گےجو وہ کرتے رہے اللہ تو یقینا دلوں کے راز تک جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو کفر کرے تو تم ( ف٤۲ ) اس کے کفر سے غم نہ کھاؤ ، انھیں ہماری ہماری ہی طرف پھرنا ہے ہم انھیں بتادیں گے جو کرتے تھے ( ف٤۳ ) بیشک اللہ والوں کی بات جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو کفر کرتا ہے ( اے حبیبِ مکرّم! ) اس کا کفر آپ کو غمگین نہ کر دے ، انہیں ( بھی ) ہماری ہی طرف پلٹ کر آنا ہے ، ہم انہیں ان اعمال سے آگاہ کر دیں گے جو وہ کرتے رہے ہیں ، بیشک اﷲ سینوں کی ( مخفی ) باتوں کو خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو کوئی کفر اختیار کرے تو ( اے رسول ( ص ) ) اس کا کفر آپ کو غمگین نہ کرے ۔ پس ( اس وقت ) ہم انہیں بتائیں گے کہ جو کچھ وہ کیا کرتے تھے ۔ بے شک اللہ سینوں کے اندر کی باتوں کو خوب جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But if any reject Faith, let not his rejection grieve thee: to Us is their return, and We shall tell them the truth of their deeds: for Allah knows well all that is in (men's) hearts.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), do not let the disbelievers grieve you. To Us they will all return and We shall tell them all about what they have done. God knows best what is in everyone's hearts.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And whoever disbelieves, let not his disbelief grieve you. To Us is their return, and We shall inform them what they have done. Verily, Allah is the All-Knower of what is in the breasts.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whoever disbelieves, let not his disbelief grieve you; to Us is their return, then will We inform them of what they did surely Allah is the Knower of what is in the breasts.

Translated by

William Pickthall

And whosoever disbelieveth, let not his disbelief afflict thee (O Muhammad). Unto Us is their return, and We shall tell them what they did. Lo! Allah is Aware of what is in the breasts (of men).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिस किसी ने इनकार किया तो उस का इनकार तुम्हें शोकाकुल न करे। हमारी ही ओर तो उन्हें पलटकर आना है। फिर जो कुछ वे करते रहे होंगे, उस से हम उन्हें अवगत करा देंगे। निस्संदेह अल्लाह सीनों की बात तक जानता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو شخص کفر کرے سو آپ کے لیے اس کفر کا باعث غم نہ ہونا چاہیے ان سب کو ہمارے پاس لوٹنا ہے سو ہم جتلا دیں گے جو جو کچھ وہ کیا کرتے تھے اللہ تعالیٰ کو دلوں کی باتیں خوب معلوم ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو کفر کرتا ہے اس کا کفر آپ کو غمناک نہ کرے، انہیں ہماری ہی طرف پلٹ کر آنا ہے، پھر ہم انہیں بتائیں گے کہ وہ کیا کر کے آئے ہیں۔ یقیناً اللہ دلوں کے راز جانتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب جو کفر کرتا ہے اس کا کفر تمہیں غم میں مبتلا نہ کرے ، انہیں پلٹ کر آنا تو ہماری ہی طرف ہے ، پھر ہم انہیں بتا دیں گے کہ وہ کیا کچھ کرکے آئے ہیں۔ یقیناً اللہ سینوں کے چھپے ہوئے راز تک جانتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو کوئی شخص کفر اختیار کرے تو اس کا کفر آپ کو رنجیدہ نہ کرے ان سب کو ہمارے ہی پاس لوٹنا ہے سو ہم انہیں وہ عمل بتادیں گے جو انہوں نے کیے، بلاشبہ اللہ کو دلوں کی باتیں خوب معلوم ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو کوئی منکر ہوا تو تو غم نہ کھا اس کے انکار سے ہماری طرف پھر آنا ہے ان کو پھر ہم جتلادیں گے ان کو جو انہوں نے کیا ہے البتہ اللہ جانتا ہے جو بات ہے دلوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو شخص کفر کرتا ہے تو اس کا کفر آپ کو رنجیدہ نہ کرے ان سب کو ہماری طرف واپس ہونا ہے پھر ہم ان کو ان تمام اعمال کی حقیقت سے آگاہ کر دینگے جو ہو کرتے رہے ہیں ، بیشک اللہ سینوں کی تمام باتوں سے خوب واقف ہے