Surat Luqman

Surah: 31

Verse: 34

سورة لقمان

اِنَّ اللّٰہَ عِنۡدَہٗ عِلۡمُ السَّاعَۃِ ۚ وَ یُنَزِّلُ الۡغَیۡثَ ۚ وَ یَعۡلَمُ مَا فِی الۡاَرۡحَامِ ؕ وَ مَا تَدۡرِیۡ نَفۡسٌ مَّاذَا تَکۡسِبُ غَدًا ؕ وَ مَا تَدۡرِیۡ نَفۡسٌۢ بِاَیِّ اَرۡضٍ تَمُوۡتُ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلِیۡمٌ خَبِیۡرٌ ﴿٪۳۴﴾  13

Indeed, Allah [alone] has knowledge of the Hour and sends down the rain and knows what is in the wombs. And no soul perceives what it will earn tomorrow, and no soul perceives in what land it will die. Indeed, Allah is Knowing and Acquainted.

بیشک اللہ تعالٰی ہی کے پاس قیامت کا علم ہے وہی بارش نازل فرماتا ہے اور ماں کے پیٹ میں جو ہے اسے جانتا ہے کوئی ( بھی ) نہیں جانتا کہ کل کیا ( کچھ ) کرے گا؟ نہ کسی کو یہ معلوم ہے کہ کس زمین میں مرے گا ( یاد رکھو ) اللہ تعالٰی ہی پورے علم والا اور صحیح خبروں والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
عِنۡدَہٗ
اس کے پاس
عِلۡمُ
علم ہے
السَّاعَۃِ
قیامت کا
وَیُنَزِّلُ
اور وہ برساتا ہے
الۡغَیۡثَ
بارش کو
وَیَعۡلَمُ
اور وہ جانتا ہے
مَا
جو کچھ
فِی الۡاَرۡحَامِ
رحموں میں ہے
وَمَا
اور نہیں
تَدۡرِیۡ
جانتا
نَفۡسٌ
کوئی نفس
مَّاذَا
کیا کچھ
تَکۡسِبُ
وہ کمائی کرے گا
غَدًا
کل
وَمَا
اور نہیں
تَدۡرِیۡ
جانتا
نَفۡسٌۢ
کوئی نفس
بِاَیِّ
کہ کس
اَرۡضٍ
زمین پر
تَمُوۡتُ
وہ مرے گا
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
عَلِیۡمٌ
بہت علم والا ہے
خَبِیۡرٌ
خوب باخبر ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
عِنۡدَہٗ
اس کے پاس ہے
عِلۡمُ
علم
السَّاعَۃِ
قیامت کا
وَیُنَزِّلُ
اور وہ برساتا ہے
الۡغَیۡثَ
بارش کو
وَیَعۡلَمُ
اور وہ جانتاہے
مَا
جو کچھ
فِی الۡاَرۡحَامِ
رحموں میں ہے
وَمَا
اور نہیں
تَدۡرِیۡ
جانتا
نَفۡسٌ
کوئی شخص
مَّاذَا
کیا
تَکۡسِبُ
وہ کمائی کرے گا
غَدًا
کل
وَمَا
اور نہیں
تَدۡرِیۡ
جانتا
نَفۡسٌۢ
کوئی شخص
بِاَیِّ اَرۡضٍ
کس زمین میں
تَمُوۡتُ
وہ مرے گا
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا
خَبِیۡرٌ
پوری خبر رکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, Allah [alone] has knowledge of the Hour and sends down the rain and knows what is in the wombs. And no soul perceives what it will earn tomorrow, and no soul perceives in what land it will die. Indeed, Allah is Knowing and Acquainted.

بیشک اللہ تعالٰی ہی کے پاس قیامت کا علم ہے وہی بارش نازل فرماتا ہے اور ماں کے پیٹ میں جو ہے اسے جانتا ہے کوئی ( بھی ) نہیں جانتا کہ کل کیا ( کچھ ) کرے گا؟ نہ کسی کو یہ معلوم ہے کہ کس زمین میں مرے گا ( یاد رکھو ) اللہ تعالٰی ہی پورے علم والا اور صحیح خبروں والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

قیامت کا علم اللہ ہی کے پاس ہے وہی بارش برساتا ہے، وہی جانتا ہے کہ ماؤں کے بطنوں میں کیا کچھ ہے۔ نہ ہی کوئی یہ جانتا ہے کہ کل کیا کام کرے گا۔ اور نہ ہی یہ جانتا ہے کہ کس سر زمین میں وہ مرے گا۔ اللہ ہی ہے جو سب کچھ جاننے والا اور وہ بڑا باخبر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًاﷲ تعالیٰ کے پاس ہی قیامت کاعلم ہے اوروہی بارش برساتا ہے اوروہ جانتا ہے جوکچھ رحموں میں ہے اور کوئی شخص نہیں جانتاکہ کل وہ کیاکمائی کرے گا ؟ اورکوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ کس زمین میں مرے گا؟ یقیناًاﷲ تعالیٰ ہی سب کچھ جاننے والا،پوری خبررکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, it is Allah with whom rests the knowledge of the Hour; and He sends down the rain and He knows what is in the wombs. And no one knows what he will earn tomorrow and no one knows in which land he will die. Surely, Allah is All Knowing, All Aware.

بیشک اللہ کے پاس ہے قیامت کی خبر اور اتارتا ہے مینہ اور جانتا ہے جو کچھ ہے ماں کے پیٹ میں اور کسی جی کو معلوم نہیں کہ کل کو کیا کرے گا اور کسی جی کو خبر نہیں کہ کس زمین میں مرے گا تحقیق اللہ سب کچھ جاننے والا خبردار ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً اللہ ہی ہے جس کے پاس ہے قیامت کا علم اور وہی بارش برساتا ہے اور وہ جانتا ہے جو کچھ رحموں میں ہے اور کوئی جان نہیں جانتی کہ کل وہ کیا کمائی کرے گی اور کوئی جان نہیں جانتی کہ کس زمین میں اس کی موت واقع ہوگی یقیناً اللہ سب کچھ جاننے والا ہرچیز کی خبر رکھنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely Allah alone has the knowledge of the Hour. It is He Who sends down the rain and knows what is in the wombs, although no person knows what he will earn tomorrow, nor does he know in which land he will die. Indeed, Allah is All-Knowing, All-Aware.

اس گھڑی کا علم اللہ ہی کے پاس ہے ، وہی بارش برساتا ہے ، وہی جانتا ہے کہ ماؤں کے پیٹوں میں کیا پرورش پا رہا ہے ، کوئی متنفس نہیں جانتا کہ کل وہ کیا کمائی کرنے والا ہے اور نہ کسی شخص کو یہ خبر ہے کہ کس سرزمین میں اس کی موت آنی ہے ، اللہ ہی سب کچھ جاننے والا اور باخبر ہے 63 ۔ ع4

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یقیناً ( قیامت کی ) گھڑی کا علم اللہ ہی کے پاس ہے ، وہی بارش برساتا ہے ، اور وہی جانتا ہے کہ ماؤں کے پیٹ میں کیا ہے ، اور کسی متنفس کو یہ پتہ نہیں ہے کہ وہ کل کیا کمائے گا اور نہ کسی متنفس کو یہ پتہ ہے کہ کونسی زمین میں اسے موت آئے گی ۔ بیشک اللہ ہر چیز کا مکمل علم رکھنے والا ، ہر بات سے پوری طرح باخبر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ ہی کو معلوم ہوے قیامت کب آئیگی اور وہ (جب چاہتا ہے کسی کو معلوم ہے پانی برساتا ہے اور ہی جانتا ہے ماں کے پٹ میں کیا ہے (لڑکا یا لڑکی) اور کسی کو معلوم نہیں کل وہ کیا کریگا اچھے کام یا برے کام اور کوئی نہیں جانتا اللہ کے سوا وہ کس ملک (کس سر زمین میں مرے گا) بیشک وہ یہ باتیں اللہ ہی جانتا ہے اسی کو خیر ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک قیامت کا علم اللہ ہی کے پاس ہے اور وہی مینہہ برساتے ہیں اور جانتے ہیں جو رحموں میں ہے اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ کل کیا عمل کرے گا۔ اور کوئی نہیں جانتا کہ وہ کس سرزمین میں مرے گا۔ بیشک اللہ (ان باتوں کے) جاننے والے باخبر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک قیامت کا علم صرف اللہ ہی کے پاس ہے وہی بارش برساتا ہے اور وہ جانتا ہے کہ ماں کے پیٹ میں کیا ہے (کیا پرورش پا رہا ہے) اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ (آئندہ کل) کیا کمائی کرے گا اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ کس سر زمین پر مرے گا بیشک اللہ ہی جاننے والا اور خبر رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا ہی کو قیامت کا علم ہے اور وہی مینھہ برساتا ہے۔ اور وہی (حاملہ کے) پیٹ کی چیزوں کو جانتا ہے (کہ نر ہے یا مادہ) اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کام کرے گا۔ اور کوئی متنفس نہیں جانتا کہ کس سرزمین میں اُسے موت آئے گی بیشک خدا ہی جاننے والا (اور) خبردار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily Allah! with Him alone is the knowledge of the Hour, and He it is who sendeth down the rain and knoweth that which is in the wombs: and no person knoweth whatsoever it shall earn on the morrow, and a person knoweth not in whatsoever land he shall die. Verily Allah is Knowing, Aware.

بیشک اللہ ہی کو قیامت کی خبر ہے اور وہی مینہ برساتا ہے اور وہی جانتا ہے کہ رحموں میں کیا ہے ۔ اور کوئی بھی نہیں جان سکتا کہ وہ کل کیا عمل کریگا ۔ اور نہ کوئی یہ جان سکتا ہے کہ وہ کس زمین میں مرے گا ۔ بیشک اللہ ہی علم والا ہے خبر رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

قیامت کا علم اللہ ہی کے پاس ہے اور وہی بارش اتارتا ہے اور وہ جانتا ہے جو کچھ رحموں میں ہوتا ہے اور کسی کو بھی پتا نہیں کہ کل وہ کیا کمائی کرے گا اور نہ کسی کو یہ علم ہے کہ وہ کس سرزمین میں مرے گا ۔ بیشک اللہ علم والا اور خبر رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے پاس قیامت کا علم ہے اور وہ ( ہی ) جانتا ہے جو ( ماؤں کے ) رحموں ( پیٹوں ) میں ہے اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ ( آئندہ ) کل کیا کمائے گا اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ کس زمین میں مرے گا بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) خوب جاننے والا خوب باخبر ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ ہی کو قیامت کا علم ہے وہی مینہ برساتا ہے، وہی حاملہ کے پیٹ کی چیزوں کو جانتا ہے اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کام کرے گا اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ کس سر زمین میں اسے موت آئے گی، بیشک اللہ ہی جاننے والا خبردار ہے “

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاشبہ اللہ ہی کے پاس ہے علم (قیامت کی) اس گھڑی کا اور وہی بارش برساتا ہے اور وہی جانتا ہے کہ (ماؤں کے) رحموں میں کیا ہے اور کسی شخص کو پتہ نہیں کہ وہ کل کیا کرے گا اور نہ ہی کسی کو یہ پتہ ہے کہ اس کی موت کس دھرتی میں آئے گی بلاشبہ اللہ ہی ہے (سب کچھ) جانتا (ہر چیز سے) پوری طرح باخبر

Translated by

Noor ul Amin

قیامت کاعلم اللہ ہی کے پاس ہے ، وہی بارش برساتا ہے اور وہی جانتا ہے کہ ماں کے رحم میں کیا کچھ ہے ، نہ ہی کوئی یہ جانتا ہے کہ کل کیا کام کرے گا اور نہ ہی یہ جانتا ہے کہ کس سرزمین میں وہ مرے گا ، اللہ ہی سب کچھ جاننے والا اور وہ بڑا با خبرہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک اللہ کے پاس ہے قیامت کا علم ( ف٦۷ ) اور اتارتا ہے مینھ اور جانتا ہے جو کچھ ماؤں کے پیٹ میں ہے ، اور کوئی جان نہیں جانتی کہ کل کیا کمائے گی اور کوئی جان نہیں جانتی کہ کس زمین میں مرے گی ، بیشک اللہ جاننے والا بتانے والا ہے ( ف٦۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک اﷲ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے ، اور وہی بارش اتارتا ہے ، اور جو کچھ رحموں میں ہے وہ جانتا ہے ، اور کوئی شخص یہ نہیں جانتا کہ وہ کل کیا ( عمل ) کمائے گا ، اور نہ کوئی شخص یہ جانتا ہے کہ وہ کِس سرزمین پر مرے گا ، بیشک اﷲ خوب جاننے والا ہے ، خبر رکھنے والا ہے ( یعنی علیم بالذّات ہے اور خبیر للغیر ہے ، اَز خود ہر شے کا علم رکھتا ہے اور جسے پسند فرمائے باخبر بھی کر دیتا ہے )

Translated by

Hussain Najfi

بے شک اللہ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے اور وہی بارش برساتا ہے اور وہی جانتا ہے کہ ماؤں کے رحموں میں کیا ہے؟ اور کوئی نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کرے گا اور کوئی نہیں جانتا کہ وہ کس سرزمین میں مرے گا ۔ بے شک اللہ بڑا جاننے والا ( اور ) بڑا باخبر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Verily the knowledge of the Hour is with Allah (alone). It is He Who sends down rain, and He Who knows what is in the wombs. Nor does any one know what it is that he will earn on the morrow: Nor does any one know in what land he is to die. Verily with Allah is full knowledge and He is acquainted (with all things).

Translated by

Muhammad Sarwar

Only God has the knowledge of the coming of the Hour of Doom. He sends down the rain and knows what is in the wombs. No soul is aware of what it will achieve tomorrow and no soul knows in which land it will die. God is All-knowing and All-aware.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, Allah, with Him is the knowledge of the Hour, He sends down the rain, and knows that which is in the wombs. No person knows what he will earn tomorrow, and no person knows in what land he will die. Verily, Allah is All-Knower, All-Aware.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely Allah is He with Whom is the knowledge of the hour, and He sends down the rain and He knows what is in the wombs; and no one knows what he shall earn on the morrow; and no one knows in what land he shall die; surely Allah is Knowing, Aware.

Translated by

William Pickthall

Lo! Allah! With Him is knowledge of the Hour. He sendeth down the rain, and knoweth that which is in the wombs. No soul knoweth what it will earn to-morrow, and no soul knoweth in what land it will die. Lo! Allah is Knower, Aware.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निस्संदेह उस घड़ी का ज्ञान अल्लाह ही के पास है। वही मेंह बरसाता है और जानता है जो कुछ गर्भाशयों में होता है। कोई व्यक्ति नहीं जानता कि कल वह क्या कमाएगा और कोई व्यक्ति नहीं जानता है कि किस भूभाग में उस की मृत्यु होगी। निस्संदेह अल्लाह जानने वाला, ख़बर रखने वाला है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک اللہ ہی کو قیامت کی خبر ہے اور وہی مینہ برساتا ہے اور وہی جانتا ہے جو کچھ رحم میں ہے اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ کل کیا عمل کرے گا اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ کس زمین میں مرے گا بیشک اللہ تعالیٰ سب باتوں کا جاننے والا باخبر ہے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

قیامت کا علم اللہ ہی کے پاس ہے، وہی بارش برساتا ہے وہی جانتا ہے کہ ماؤں کے پیٹوں میں کیا پرورش پا رہا ہے۔ کوئی نفس نہیں جانتا کہ کل کیا کرنے والا ہے۔ اور نہ کسی شخص کو یہ خبر ہے کہ اس کو موت کس سر زمین میں آئے گی۔ اللہ سب کچھ جاننے والا اور ہر چیز کی خبر رکھنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس گھڑی کا علم اللہ ہی کے پاس ہے ، وہی بارش برساتا ہے ، وہی جانتا ہے کہ ماؤں کے پیٹوں میں کیا پرورش پا رہا ہے ، کوئی متنفس نہیں جانتا کہ وہ کیا کمائی کرنے والا ہے ، اور نہ کسی شخص کو یہ خبر ہے کہ کس سرزمین میں اس کو موت آنی ہے ، اللہ ہی سب کچھ جاننے والا اور باخبر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ اللہ کے پاس قیامت کا علم ہے، اور وہ بارش کو نازل فرماتا ہے، اور وہ جانتا ہے جو ماؤں کے ارحام میں ہے، اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ کل کو کیا کرے گا، اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ اسے کس زمین میں موت آئے گی، بلاشبہ اللہ جاننے والا باخبر ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک اللہ کے پاس ہے قیامت کی خبر اور اتارتا ہے مینہ اور جانتا ہے جو کچھ ہے ماں کے پیٹ میں اور کسی جی کو معلوم نہیں کہ کل کو کیا کرے گا اور کسی جی کو خبر نہیں کہ کس زمین میں مرے گا تحقیق اللہ سب کچھ جاننے والا خبردار ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک قیامت کی خبر اللہ ہی کو ہے اور وہی مینہ برساتا ہے اور جو کچھ حاملہ کے رحم میں ہے اس کو بھی وہی جانتا ہے اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ خود کل کیا کرے گا اور نہ کوئی شخص یہ جانتا ہے کہ وہ کس سر زمین پر مریگا بیشک اللہ تعالیٰ سب باتوں کا جاننے والا با خبر ہے