Surat Assajdah

Surah: 32

Verse: 10

سورة السجدة

وَ قَالُوۡۤا ءَ اِذَا ضَلَلۡنَا فِی الۡاَرۡضِ ءَ اِنَّا لَفِیۡ خَلۡقٍ جَدِیۡدٍ ۬ ؕ بَلۡ ہُمۡ بِلِقَآیِٔ رَبِّہِمۡ کٰفِرُوۡنَ ﴿۱۰﴾

And they say, "When we are lost within the earth, will we indeed be [recreated] in a new creation?" Rather, they are, in [the matter of] the meeting with their Lord, disbelievers.

اور انہوں نے کہا کیا جب ہم زمین میں رل مل جائیں گے کیا پھر نئی پیدائش میں آجائیں گے؟ بلکہ ( بات یہ ہے ) کہ وہ لوگ اپنے پروردگار کی ملاقات کے منکر ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالُوۡۤا
اور انہوں نے کہا
ءَاِذَا
کیا جب
ضَلَلۡنَا
گم ہو جائیں گے ہم
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
ءَاِنَّا
کیا بیشک ہم
لَفِیۡ خَلۡقٍ
البتہ پیدائش میں (ہوں گے)
جَدِیۡدٍ
نئی
بَلۡ
بلکہ
ہُمۡ
وہ
بِلِقَآیِٔ
ملاقات سے
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کی
کٰفِرُوۡنَ
انکاری ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالُوۡۤا
اور انہوں نے کہا
ءَاِذَا
کیا جب
ضَلَلۡنَا
ہم گم ہوجائیں گے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
ءَاِنَّا
کیا واقعی ہم
لَفِیۡ خَلۡقٍ
ضرور پیدائش میں ہوں گے
جَدِیۡدٍ
نئی
بَلۡ
بلکہ
ہُمۡ
وہ
بِلِقَآیِٔ
ملاقات کا
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کی
کٰفِرُوۡنَ
انکار کرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And they say, "When we are lost within the earth, will we indeed be [recreated] in a new creation?" Rather, they are, in [the matter of] the meeting with their Lord, disbelievers.

اور انہوں نے کہا کیا جب ہم زمین میں رل مل جائیں گے کیا پھر نئی پیدائش میں آجائیں گے؟ بلکہ ( بات یہ ہے ) کہ وہ لوگ اپنے پروردگار کی ملاقات کے منکر ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ لوگ کہتے ہیں کہ : جب ہم مٹی میں رل مل جائیں گے تو کیا ازسر نو پیدا کئے جائیں گے ؟ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ اپنے پروردگار کی ملاقات ہی کے منکر ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اُنہوں نے کہاکہ کیاجب ہم زمین میں گم ہو جائیں گے، کیاواقعی ہم ضرورنئی پیدائش میں ہوں گے؟بلکہ وہ اپنے رب کی ملاقات کا انکارکرنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they said, |"Is it that when we disappear in the earth, shall we really come into a new creation?|" Rather they are ones who deny the meeting with their Lord.

اور کہتے ہیں کہ جب ہم رل گئے زمین میں کیا ہم کو نیا بننا ہے ؟ کچھ نہیں وہ اپنے رب کی ملاقات سے منکر ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ کہتے ہیں : کیا جب ہم زمین میں تحلیل ہوجائیں گے تو کیا پھر ہم ایک نئی خلقت میں ڈھالے جائیں گے ؟ بلکہ (حقیقت میں) یہ لوگ اپنے رب کی ملاقات کے منکر ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They say: “Shall we be created afresh after we have become lost in the earth?” Nay, the fact is that they deny that they will meet their Lord.

اور یہ لوگ19 کہتے ہیں جب ہم مٹی میں رل مل چکے ہوں گے تو کیا ہم پھر نئے سرے سے پیدا کیے جائیں گے ؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ اپنے رب کی ملاقات کے منکر ہیں 20

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ : کیا جب ہم زمین میں رل کر کھو جائیں گے ، تو کیا اس وقت ہم کسی نئے جنم میں پیدا ہوں گے ؟ بات دراصل یہ ہے کہ یہ لوگ اپنے پروردگار سے جاملنے کا انکار کرتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ کافر کہتے ہیں جب ہم زمین میں و خاک ہو کر غائب ہوجائیں گے تو کیا پھر ہم نئے سرے سے پیدا ہونگے بات یہ ہے کہ یہ لوگ اپنے مالک سے ملنے کو نہیں مانتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ کیا جب ہم زمین میں نیست ونابود ہوگئے تو کیا ہم پھر نئے جنم میں آئیں گے۔ بلکہ وہ اپنے پروردگار کے ملنے سے ہی انکاری ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ کہتے ہیں کہ جب ہم زمین میں گم ہوجائیں گے (ذرہ ذرہ ہو کر بکھر جائیں گے) تو کیا ہم دوبارہ پیدا کئے جائیں گے ؟ (اصل میں باتی یہ ہے کہ ) یہ لوگ اپنے پروردگار کی ملاقات کا انکار کرنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کہنے لگے کہ جب ہم زمین میں ملیامیٹ ہوجائیں گے تو کیا ازسرنو پیدا ہوں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ اپنے پروردگار کے سامنے جانے ہی کے قائل نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they say: when we are vanished in the earth, shall we then be raised in a new creation? Aye! in the meeting with their Lord they are disbelieving.

اور کہتے ہیں کہ بھلا جب ہم زمین میں نیست ونابود ہوگئے تو کیا کہیں پھر ہم نئے جنم میں آئیں گے ؟ ۔ بات یہ ہے کہ لوگ اپنے پروردگار سے ملنے ہی کے منکر ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کہتے ہیں کہ کیا جب ہم زمین میں رل مل جائیں گے تو ہم پھر نئی خلقت میں آئیں گے؟ بلکہ یہ لوگ اپنے رب کے آگے پیشی کے منکر ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان لوگوں نے کہا جب ہم ( زمین کے اندر رُل مِل کر ) گم ہوجائیں گے تو کیا ہم کسی نئے جنم میں پیدا ہوں گے؟ ( نہیں ) بلکہ وہ لوگ اپنے رب کی ملاقات کے منکر ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کہنے لگے کہ ” جب ہم زمین میں مل یا میٹ ہوجائیں گے تو کیا از سرِ نو پیدا ہوں گے “ ؟ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ اپنے رب کے سامنے جانے کے ہی قائل نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہتے ہیں کہ کیا جب ہم (مر کر) زمین میں نیست و نابود ہوجائیں گے تو کیا واقعی ہمیں نئے سرے سے پھر پیدا کیا جائے گا ؟ (اور بات صرف تعجب ہی کی نہیں) بلکہ اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ اپنے رب سے ملنے کے ہی منکر ہیں

Translated by

Noor ul Amin

یہ لوگ کہتے ہیں کہ ’’جب ہم مٹی میں رل مل جائیں گے تو کیا نئے سرے سے دوبارہ پیداکئے جائینگے‘‘؟حقیقت یہ ہے کہ یہ اپنے رب کی ملاقات ہی کے منکر ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بولے ( ف۱۷ ) کیا جب ہم مٹی میں مل جائیں گے ( ف۱۸ ) کیا پھر نئے بنیں گے ، بلکہ وہ اپنے رب کے حضور حاضری سے منکر ہیں ( ف۱۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کفار کہتے ہیں کہ جب ہم مٹی میں مِل کر گم ہوجائیں گے تو ( کیا ) ہم اَز سرِ نَو پیدائش میں آئیں گے ، بلکہ وہ اپنے رب سے ملاقات ہی کے مُنکِر ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ ( کفار ) کہتے ہیں کہ جب ہم زمین میں گم ( ناپید ) ہو جائیں گے تو کیا ہم از سرِ نو پیدا کئے جائیں گے بلکہ ( اصل بات یہ ہے کہ ) یہ لوگ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضری کے منکر ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And they say: "What! when we lie, hidden and lost, in the earth, shall we indeed be in a Creation renewed? Nay, they deny the Meeting with their Lord.

Translated by

Muhammad Sarwar

They have said, "How can we be brought to life again after we have been lost in the earth?" In fact, they have no faith in the Day of Judgment

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they say: "When we are lost in the earth, shall we indeed be created anew" Nay, but they deny the meeting with their Lord!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they say: What! when we have become lost in the earth, shall we then certainly be in a new creation? Nay! they are disbelievers in the meeting of their Lord.

Translated by

William Pickthall

And they say: When we are lost in the earth, how can we then be re-created? Nay but they are disbelievers in the meeting with their Lord.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उन्होंने कहा, "जब हम धरती में रल-मिल जाएँगे तो फिर क्या हम वास्तव में नवीन काय में जीवित होंगे?" नहीं, बल्कि उन्हें अपने रब से मिलने का इनकार है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ جب ہم زمین میں نیست و نابود ہوگئے تو کیا ہم پھر نئے جنم میں آویں گے بلکہ وہ لوگ اپنے رب سے ملنے کے منکر ہیں۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور یہ لوگ کہتے ہیں جب ہم مٹی میں رَل مِل جائیں گے تو پھر کیا ہم نئے سرے سے پیدا کیے جائیں گے۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ اپنے رب کی ملاقات کے انکاری ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یہ لوگ کہتے ہیں : جب ہم مٹی میں رل مل چکے ہوں گے تو کیا ہم پھر نئے سرے سے پیدا کئے جائیں گے ؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ اپنے رب کی ملاقات کے منکر ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور انہوں نے کہا کیا یہ واقعی بات ہے کہ جب ہم مٹی میں رل مل جائیں گے تو نئے طور پر پیدا ہوں گے، بلکہ بات یہ ہے کہ وہ اپنے رب کی ملاقات کے منکر ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہتے ہیں کیا جب ہم رل گئے زمین میں کیا ہم کو نیا بننا ہے کچھ نہیں وہ اپنے رب کی ملاقات سے منکر ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ قیامت کے منکر یوں کہتے ہیں کہ جب ہم زمین میں رل مل کر فنا ہوگئے تو کیا ہم از سر نو پیدا ہوں گے اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ اپنے رب کے روبرو پیش ہونے ہی کے منکر ہیں