Surat Assajdah

Surah: 32

Verse: 14

سورة السجدة

فَذُوۡقُوۡا بِمَا نَسِیۡتُمۡ لِقَآءَ یَوۡمِکُمۡ ہٰذَا ۚ اِنَّا نَسِیۡنٰکُمۡ وَ ذُوۡقُوۡا عَذَابَ الۡخُلۡدِ بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۴﴾

So taste [punishment] because you forgot the meeting of this, your Day; indeed, We have [accordingly] forgotten you. And taste the punishment of eternity for what you used to do."

اب تم اپنے اس دن کی ملاقات کے فراموش کر دینے کا مزہ چکھوِ ہم نے بھی تمہیں بھلا دیا اور اپنے کئے ہوئے اعمال ( کی شامت ) سے ابدی عذاب کا مزہ چکھو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَذُوۡقُوۡا
تو چکھو
بِمَا
بوجہ اس کے جو
نَسِیۡتُمۡ
بھول گئے تم
لِقَآءَ
ملاقات کو
یَوۡمِکُمۡ ہٰذَا
اپنے اس دن کی
اِنَّا
بیشک ہم نے
نَسِیۡنٰکُمۡ
بھلا دیا ہم نے تمہیں
وَذُوۡقُوۡا
اور چکھو
عَذَابَ
عذاب
الۡخُلۡدِ
ہمیشگی کا
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَذُوۡقُوۡا
سو چکھو
بِمَا
کیونکہ
نَسِیۡتُمۡ
تم نے بھلا دیا
لِقَآءَ
ملاقات کو
یَوۡمِکُمۡ
اپنے دن کی
ہٰذَا
اس
اِنَّا
یقیناًہم نے
نَسِیۡنٰکُمۡ
بھلا دیا تمہیں
وَذُوۡقُوۡا
اور چکھو
عَذَابَ
عذاب
الۡخُلۡدِ
ہمیشہ کا
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
عمل کیا کرتے
Translated by

Juna Garhi

So taste [punishment] because you forgot the meeting of this, your Day; indeed, We have [accordingly] forgotten you. And taste the punishment of eternity for what you used to do."

اب تم اپنے اس دن کی ملاقات کے فراموش کر دینے کا مزہ چکھوِ ہم نے بھی تمہیں بھلا دیا اور اپنے کئے ہوئے اعمال ( کی شامت ) سے ابدی عذاب کا مزہ چکھو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پس اب اس بات کا مزا چکھو۔ جو تم نے اس دن کی ملاقات کو بھلا دیا تھا۔ اب ہم نے بھی تمہیں بھلا دیا ہے اور جو کچھ تم کرتے رہے اس کی پاداش میں اب دائمی عذاب کا مزا چکھو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سواب مزہ چکھو کیونکہ تم نے اپنے اُس دن کی ملاقات کو بھلا دیا ،ہم نے بھی یقیناًتمہیں بھلا دیا ہے اورہمیشہ کے عذاب کامزہ چکھو اس وجہ سے جو تم عمل کیا کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, have a taste, because you had forgotten the meeting of this day of yours. We have forgotten you. And taste the eternal punishment for what you used to do.

سو اب چکھو مزہ جیسے تم نے بھلا دیا تھا اس اپنے دن کے ملنے کو ہم نے بھی بھلا دیا تم کو اور چکھو عذاب سدا کا عوض اپنے کئے کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو اب چکھو مزہ (آگ کا) اس لیے کہ تم نے آج کے دن کی ملاقات کو بھلائے رکھا اب ہم نے بھی تمہیں نظر انداز کردیا ہے پس تم چکھو ہمیشگی کا عذاب اپنے ان کرتوتوں کے سبب جو تم کرتے رہے ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So taste the chastisement on account of your forgetting the encounter of this Day. We, too, have forgotten you. Taste the eternal chastisement as a requital for your misdeeds.”

پس اب چکھو مزا اپنی اس حرکت کا کہ تم نے اس دن کی ملاقات کو فراموش کر دیا 25 ، ہم نے بھی اب تمہیں فراموش کر دیا ہے ۔ چکھو ہمیشگی کے عذاب کا مزا اپنے کرتوتوں کی پاداش میں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اب ( جہنم کا ) مزہ چکھو کیونکہ تم نے اپنے اس دن کا سامنا کرنے کو بھلا ڈالا تھا ۔ ہم نے ( بھی ) تمہیں بھلا دیا ہے ۔ جو کچھ تم کرتے رہے ہو ، اس کے بدلے اب ہمیشہ کے عذاب کا مزہ چکھتے رہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اب عذا کا مزہ چکھو ہم بھی تم کو چھوڑ بھیٹیں گے عذاب میں پڑارہنا دینگے اور جیسے برے کام تم دنیا کرتے تھے اس کے بدلے ہمیشہ کی تکلیف اٹھائو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو اب (اس کا مزہ) چکھو جیسا کہ تم اپنے اس دن کے آنے کو بھولے ہوئے تھے بیشک ہم نے تم کو بھلا دیا (یعنی تمہاری کوئی پرواہ نہیں کی) اور اپنے اعمال کی وجہ سے ہمیشہ کے عذاب کا مزہ چکھو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اب تم اس دن کی ملاقات کو بھلا دینے کی وجہ سے عذاب چکھتے رہو۔ (آج) ہم نے تمہیں بھلا دیا ہے۔ جو کچھ تم کرتے تھے اس کے بدلے میں ہمیشگی کا عذاب کا مزہ چکھو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

سو (اب آگ کے) مزے چکھو اس لئے کہ تم نے اُس دن کے آنے کو بھلا رکھا تھا (آج) ہم بھی تمہیں بھلا دیں گے اور جو کام تم کرتے تھے اُن کی سزا میں ہمیشہ کے عذاب کے مزے چکھتے رہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So taste ye the sequel, for as much as ye forgat the meeting of this your day, verily We have forgotten you. Taste the torment abiding for that which ye have been working.

سولواب اس کا مزہ چکھو کہ تم اپنے اس دن کے آنے کو بھولے رہے تھے ہمنے تمہیں بھلائے میں ڈال دیا ۔ اور اپنے کرتوتوں کے بدلہ ابدی عذاب کا مزہ چکھو

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو اب چکھو مزا اس بات کا کہ تم نے اس دن کی پیشی کو بھلائےرکھا ۔ ہم نے بھی تم کو نظرانداز کیا اور تم اپنے کیے کی پاداش میں اب ہمیشگی کا عذاب چکھو ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ( اب ) ( اس جہنم کا ) مزہ چکھو بہ سبب اس کے کہ تم نے اپنی اس دن کی ملاقات ( حاضری ) کو بُھلا ڈالا تھا ، بلاشبہ ہم نے ( بھی ) تم لوگوں کو بھلادیا ہے اور ہمیشہ کا عذاب چکھو بہ سبب ان اعمال کے جو تم کرتے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

سو اب آگ کے مزے چکھو، اس لیے کہ تم نے اس دن کے آنے کو بھلا رکھا تھا آج ہم بھی تمہیں بھلا دیں گے اور جو کام تم کرتے تھے ان کی سزا میں ہمیشہ کے عذاب کے مزے چکھتے رہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو (اس وقت ایسوں سے کہا جائے گا کہ) اب چکھو تم لوگ مزہ (اس عذاب کا) اس بناء پر کہ تم نے بھلا دیا تھا اپنے اس (عظیم الشان) دن کی پیشی کو اب ہم تمہیں بھلائے دیتے ہیں اور اب تم چکھو عذاب ہمیشہ کا اپنے ان کرتوتوں کی پاداش میں جو تم (زندگی بھر) کرتے رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

پس اب اس بات کا ذائقہ چکھوجو تم نے اس دن کی ملاقات کو بھلادیا تھا ، اب ہم نے تمہیں بھلا د یا ہے اورجو تم کرتے رہے اس کے صلے میں ہمیشہ باقی رہنے والے عذاب کامزا چکھو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اب چکھو بدلہ اس کا کہ تم اپنے اس دن کی حاضری بھولے تھے ( ف۲۹ ) ہم نے تمہیں چھوڑ دیا ( ف۳۰ ) اب ہمیشہ کا عذاب چکھو اپنے کیے کا بدلہ ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس ( اب ) تم مزہ چکھو کہ تم نے اپنے اس دن کی پیشی کو بھلا رکھا تھا ، بیشک ہم نے تم کو بھلا دیا ہے اور اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم کرتے رہے تھے دائمی عذاب چکھتے رہو

Translated by

Hussain Najfi

سو اس دن کی حاضری کو بھلا دینے کا ( آج ) مزا چکھو ۔ ( اب ) ہم نے بھی تمہیں نظر انداز کر دیا ہے اور اپنے برے اعمال کی پاداش میں دائمی عذاب کا مزہ چکھو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Taste ye then - for ye forgot the Meeting of this Day of yours, and We too will forget you - taste ye the Penalty of Eternity for your (evil) deeds!"

Translated by

Muhammad Sarwar

They will be told, "Suffer on this Day of Judgment. For your having ignored it, We have ignored you. Suffer everlasting torment for your evil deeds."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then taste because of your forgetting the meeting of this Day of yours. Surely, We too will forget you, so taste you the abiding torment for what you used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So taste, because you neglected the meeting of this day of yours; surely We forsake you; and taste the abiding chastisement for what you did.

Translated by

William Pickthall

So taste (the evil of your deeds). Forasmuch as ye forgot the meeting of this your day, lo! We forget you. Taste the doom of immortality because of what ye used to do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः अब चखो मज़ा, इसका कि तुम ने अपने इस दिन के मिलन को भुलाए रखा। तो हम ने भी तुम्हें भुला दिया। शाश्वत यातना का रसास्वादन करो, उस के बदले में जो तुम करते रहे हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو اب اس کا مزہ چکھو کہ تم اپنے اس دن کے آنے کو بھول رہے تھے ہم نے تم کو بھلا دیا (3) اور اپنے اعمال کی بدولت ابدی عذاب کا مزہ چکھو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بس اب مزا چکھو اپنی اس حرکت کا جو تم نے اس دن کی ملاقات کو فراموش کیا تھا۔ ہم نے بھی تمہیں فراموش کردیا ہے۔ اپنے اعمال کے نتیجہ میں ہمیشہ کے عذاب کا مزا چکھتے رہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس اب چکھو مزا اپنی اس حرکت کا کہ تم نے اس دن کی ملاقات کو فراموش کردیا ، ہم نے بھی اب تمہیں فراموش کردیا ہے۔ چکھو ہمیشگی کے عذاب کا مزا اپنے کرتوتوں کی پاداش میں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو تم آج کے دن کی ملاقات کو بھول جانے کی وجہ سے چکھ لو، بلاشبہ ہم نے تمہیں بھلا دیا اور تم جو اعمال کیا کرتے تھے ان کی وجہ سے ہمیشگی والا عذاب چکھ لو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو اب چکھو مزہ جیسے تم نے بھلا دیا تھا اس دن کے ملنے کو ہم نے بھی بھلا دیا تم کو اور چکھو عذاب سدا کا عوض اپنے کیے کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو جس طرح تم اپنے اس دن کے آنے کے بھولے رہے آج اس بھولنے کا مزہ چکھو ، ہم نے بھی تمہیں بھلادیا اور اپنے ان اعمال کی بدولت جو تم کیا کرتے تھے دائمی عذاب کا مزہ چکھو