Surat Assajdah

Surah: 32

Verse: 16

سورة السجدة

تَتَجَافٰی جُنُوۡبُہُمۡ عَنِ الۡمَضَاجِعِ یَدۡعُوۡنَ رَبَّہُمۡ خَوۡفًا وَّ طَمَعًا ۫ وَّ مِمَّا رَزَقۡنٰہُمۡ یُنۡفِقُوۡنَ ﴿۱۶﴾

They arise from [their] beds; they supplicate their Lord in fear and aspiration, and from what We have provided them, they spend.

ان کی کروٹیں اپنے بستروں سے الگ رہتی ہیں اپنے رب کو خوف اور امید کے ساتھ پکارتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے وہ خرچ کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

تَتَجَافٰی
الگ رہتے ہیں
جُنُوۡبُہُمۡ
پہلو اُن کے
عَنِ الۡمَضَاجِعِ
بستروں سے
یَدۡعُوۡنَ
وہ پکارتے ہیں
رَبَّہُمۡ
اپنے رب کو
خَوۡفًا
خوف
وَّطَمَعًا
اور امید سے
وَّمِمَّا
اور اس میں سے جو
رَزَقۡنٰہُمۡ
رزق دیا ہم نے انہیں
یُنۡفِقُوۡنَ
وہ خرچ کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

تَتَجَافٰی
الگ رہتے ہیں
جُنُوۡبُہُمۡ
پہلو ان کے
عَنِ الۡمَضَاجِعِ
بستروں سے
یَدۡعُوۡنَ
وہ پکارتے ہیں
رَبَّہُمۡ
اپنے رب کو
خَوۡفًا
خوف
وَّطَمَعًا
اور امید سے
وَّمِمَّا
اور اس میں سے جو
رَزَقۡنٰہُمۡ
رزق دیاہم نے ان کو
یُنۡفِقُوۡنَ
وہ خرچ کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

They arise from [their] beds; they supplicate their Lord in fear and aspiration, and from what We have provided them, they spend.

ان کی کروٹیں اپنے بستروں سے الگ رہتی ہیں اپنے رب کو خوف اور امید کے ساتھ پکارتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے وہ خرچ کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں۔ وہ اپنے پروردگار کو خوف اور امید سے پکارتے ہیں اور جو رزق ہم نے انہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُن کے پہلو بستروں سے الگ ہی رہتے ہیں وہ اپنے رب کوخوف اور اُمیدسے پکارتے ہیں اور جو ہم نے انہیں رزق دیا اُس میں سے وہ خرچ کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Their sides remain apart from their beds.They call their Lord with fear and hope, and spend from what We have given to them.

جدا رہتی ہیں ان کی کروٹیں اپنے سونے کی جگہ سے پکارتے ہیں اپنے رب کو ڈر سے اور لالچ سے اور ہمارا دیا ہوا کچھ خرچ کرتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(راتوں کو) ان کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں وہ اپنے رب کو پکارتے رہتے ہیں خوف اور امید کی کیفیت میں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہے اس میں سے (ہماری رضا جوئی کے لیے ) خرچ کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Their sides forsake their beds, and they call upon their Lord in fear and hope, and expend (in charity) out of the sustenance We have granted them.

ان کی پیٹھیں بستروں سے الگ رہتی ہیں ، اپنے رب کو خوف اور طمع کے ساتھ پکارتے ہیں 27 ، اور جو کچھ رزق ہم نے انھیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 28 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان کے پہلو ( رات کے وقت ) اپنے بستروں سے جدا ہوتے ہیں ( ٧ ) وہ اپنے پروردگار کو ڈر اور امید ( کے ملے جذبات ) کے ساتھ پکار رہے ہوتے ہیں ( ٨ ) اور ہم نے ان کو جو رزق دیا ہے ، وہ اس میں سے ( نیکی کے کاموں میں ) خرچ کرتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(رات کو) ان کی کروٹیں بچھونوں سے الگ رہتی ہے 5 اپنے ملک کو اس کے عذاب سے ڈر کر اور اس کی رحمت کی امید رکھ کر پکارتے ہیں اور ہمارا دیا کچھ خرچ کرتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان کے پہلو بچھونوں سے جدا رہتے ہیں وہ اپنے پروردگار کا خوف اور امید سے پکارتے ہیں اور جو ہم نے ان کو دیا ہے اس میں خرچ کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں اور اپنے پروردگار کو امید اور خوف کے ساتھ پکارتے ہیں۔ اور ہم نے انہیں جو کچھ دے رکھا ہے وہ (اس میں سے) خرچ کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اُن کے پہلو بچھونوں سے الگ رہتے ہیں (اور) وہ اپنے پروردگار کو خوف اور اُمید سے پکارتے اور جو (مال) ہم نے اُن کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Their sides leave off the couches calling upon their Lord in fear and in desire, and of that wherewith We have provided them they expend.

ان کے پہلو خواب گاہوں سے علیحدہ رہتے ہیں اپنے پروردگار کو وہ پکارے رہتے ہیں خوف سے اور امید سے اور جو کچھ ہم نے دے رکھا ہے اس میں سے خرچ کرتے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کے پہلو بستروں سے کنارہ کش رہتے ہیں ۔ وہ اپنے رب کو پکارتے ہیں خوف اور طمع سے اور جو کچھ ہم نے ان کو بخشا ہے ، اس میں سے خرچ کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان کے پہلو ( راتوں کو ) پچھونوں ( بستروں ) سے جدا رہتے ہیں ( اس حال میں کہ ) وہ اپنے رب کو خوف اور امید سے پکارتے ہیں اور جو ہم نے ان کو رزق دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کے پہلو بچھونوں سے الگ رہتے ہیں اور وہ اپنے رب کو خوف اور امید سے پکارتے ہیں اور جو مال ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جن کے پہلو دور رہتے ہیں اپنے بستروں سے (اپنے رب کی یاد دلشاد اور اس کی رضا کے لئے اور) وہ پکارتے ہیں اپنے رب کو خوف اور امید کے ساتھ اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہوتا ہے اس میں سے وہ خرچ کرتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

رات میں ان کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں ( یعنی راتوں کو اُٹھ کرنوافل پڑھتے ہیں ) ، وہ اپنے رب کو خوف اور امیدسے پکارتے ہیں اور جو رزق ہم نے انہیں دیا ہے خرچ کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان کی کروٹیں جدا ہوتی ہیں خوابگاہوں سے ( ف۳۲ ) اور اپنے رب کو پکارتے ہیں ڈرتے اور امید کرتے ( ف۳۳ ) اور ہمارے دیے ہوئے سے کچھ خیرات کرتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ان کے پہلو اُن کی خواب گاہوں سے جدا رہتے ہیں اور اپنے رب کو خوف اور امید ( کی مِلی جُلی کیفیت ) سے پکارتے ہیں اور ہمارے عطا کردہ رزق میں سے ( ہماری راہ میں ) خرچ کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( رات کے وقت ) ان کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں ( اور ) وہ بیم و امید سے اپنے پروردگار کو پکارتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Their limbs do forsake their beds of sleep, the while they call on their Lord, in Fear and Hope: and they spend (in charity) out of the sustenance which We have bestowed on them.

Translated by

Muhammad Sarwar

Their sides give-up rest in beds in order to pray before their Lord in fear and hope. They spend for the cause of God out of what we have given them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Their sides forsake their beds, to invoke their Lord in fear and hope, and they spend out of what We have bestowed on them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Their sides draw away from (their) beds, they call upon their Lord in fear and in hope, and they spend (benevolently) out of what We have given them.

Translated by

William Pickthall

Who forsake their beds to cry unto their Lord in fear and hope, and spend of that We have bestowed on them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन के पहलू बिस्तरों से अलग रहते हैं कि वे अपने रब को भय और लालसा के साथ पुकारते हैं, और जो कुछ हम ने उन्हें दिया है उस में से ख़र्च करते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان کے پہلو خوابگاہوں سے الگ ہوتے ہیں اس طور پر کہ وہ لوگ اپنے رب کو امید سے اور خوف سے پکارتے ہیں اور ہماری دی ہوئی چیزوں میں سے خرچ کرتے ہیں۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان کی پیٹھیں بستروں سے الگ رہتی ہیں اپنے رب کو خوف اور لالچ کے ساتھ پکارتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں رزق دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کی پیٹھیں بستروں سے الگ رہتی ہیں اپنے رب کو خوف اور طمع کے ساتھ پکارتے ہیں ، اور جو کچھ رزق ہم نے انہیں دیا ہے ، اس میں سے خرچ کرتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان کے پہلو لیٹنے کی جگہوں سے جدا ہوتے ہیں، وہ ڈرتے ہوئے اور امید باندھتے ہوئے اپنے رب کو پکارتے ہیں اور ہم نے انہیں جو کچھ دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جدا رہتی ہیں ان کی کروٹیں اپنے سونے کی جگہ سے پکارتے ہیں اپنے رب کو ڈر سے اور لالچ سے اور ہمارا دیا ہوا کچھ خرچ کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان کے پہلو اپنی خواب گاہوں سے اس طور پر علیحدہ رہتے ہیں کہ وہ اپنے رب کو ڈر سے اور امید سے پکارتے رہتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے خیرات کیا کرتے ہیں