Surat Assajdah

Surah: 32

Verse: 20

سورة السجدة

وَ اَمَّا الَّذِیۡنَ فَسَقُوۡا فَمَاۡوٰىہُمُ النَّارُ ؕ کُلَّمَاۤ اَرَادُوۡۤا اَنۡ یَّخۡرُجُوۡا مِنۡہَاۤ اُعِیۡدُوۡا فِیۡہَا وَ قِیۡلَ لَہُمۡ ذُوۡقُوۡا عَذَابَ النَّارِ الَّذِیۡ کُنۡتُمۡ بِہٖ تُکَذِّبُوۡنَ ﴿۲۰﴾

But as for those who defiantly disobeyed, their refuge is the Fire. Every time they wish to emerge from it, they will be returned to it while it is said to them, "Taste the punishment of the Fire which you used to deny."

لیکن جن لوگوں نے حکم عدولی کی ان کا ٹھکانا دوزخ ہے ، جب کبھی اس سے باہر نکلنا چاہیں گے اسی میں لوٹا دیئے جائیں گے اور کہہ دیا جائیگا کہ اپنے جھٹلانے کے بدلے آگ کا عذاب چکھو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَمَّا
اور رہے وہ
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
فَسَقُوۡا
نافرمانی کی
فَمَاۡوٰىہُمُ
پس ٹھکانہ ان کا
النَّارُ
آگ ہے
کُلَّمَاۤ
جب کبھی
اَرَادُوۡۤا
وہ ارادہ کریں گے
اَنۡ
کہ
یَّخۡرُجُوۡا
وہ نکل آئیں
مِنۡہَاۤ
اس سے
اُعِیۡدُوۡا
وہ لوٹا دیئے جائیں گے
فِیۡہَا
اس میں
وَقِیۡلَ
اور کہہ دیا جائے گا
لَہُمۡ
انہیں
ذُوۡقُوۡا
چکھو
عَذَابَ
عذاب
النَّارِ
آگ کا
الَّذِیۡ
وہ جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
بِہٖ
جسے
تُکَذِّبُوۡنَ
تم جھٹلاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَمَّا
اور لیکن
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
فَسَقُوۡا
جنہوں نے نافرمانیاں کی ہیں
فَمَاۡوٰىہُمُ
تو ٹھکانہ ان کا
النَّارُ
آگ ہے
کُلَّمَاۤ
جب کبھی
اَرَادُوۡۤا
وہ ارادہ کریں گے
اَنۡ
یہ کہ
یَّخۡرُجُوۡا
وہ نکلیں
مِنۡہَاۤ
اس سے
اُعِیۡدُوۡا
وہ لوٹا دیے جائیں گے
فِیۡہَا
اس میں
وَقِیۡلَ
اور کہاجائے گا
لَہُمۡ
ان سے
ذُوۡقُوۡا
چکھو 
عَذَابَ
عذاب 
النَّارِ
آگ کا
الَّذِیۡ
وہ جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
بِہٖ
جسے
تُکَذِّبُوۡنَ
تم جھٹلایا کرتے
Translated by

Juna Garhi

But as for those who defiantly disobeyed, their refuge is the Fire. Every time they wish to emerge from it, they will be returned to it while it is said to them, "Taste the punishment of the Fire which you used to deny."

لیکن جن لوگوں نے حکم عدولی کی ان کا ٹھکانا دوزخ ہے ، جب کبھی اس سے باہر نکلنا چاہیں گے اسی میں لوٹا دیئے جائیں گے اور کہہ دیا جائیگا کہ اپنے جھٹلانے کے بدلے آگ کا عذاب چکھو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو نافرمان ہیں ان کا ٹھکانا دوزخ ہوگا جب بھی وہ اس سے نکلنا چاہینگے اسی میں لوٹا دیئے جائینگے اور انھیں کہا جائے گا کہ اب اس آگ کے عذاب کا مزہ چکھو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

رہے وہ لوگ جن لوگوں نے نافرمانیاں کیں اُن کاٹھکانہ آگ ہے ، جب کبھی وہ ارادہ کریں گے کہ اُس سے نکلیں تواُس میں لوٹا دیے جائیں گے اوراُن سے کہا جائے گاکہ اب آگ کاعذاب چکھو جسے تم جھٹلایاکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the ones who disobeyed, their abode is the Fire. Whenever they wish to come out from it, they will be turned back to it, and it will be said to them, |"Taste the punishment of fire that you used to deny.|"

اور وہ لوگ جو نافرمان ہوئے سو ان کا گھر ہے آگ جب چاہیں کہ نکل پڑیں اس میں سے الٹا دیئے جائیں پھر اسی میں اور کہیں ان کو چکھو آگ کا عذاب جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جن لوگوں نے نافرمانی کی ان کا ٹھکانہ آگ ہے اور ان سے کہا جائے گا کہ چکھو اب مزہ اس آگ کے عذاب کا جسے تم جھٹلایا کرتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for the evil-doers, their refuge shall be the Fire. Every time they want to escape from it they shall be driven back and shall be told: “Taste the chastisement of the Fire which you used to reject as a lie.”

اور جنہوں نے فسق اختیار کیا ہے ان کا ٹھکانا دوزخ ہے ۔ جب کبھی وہ اس سے نکلنا چاہیں گے اسی میں دھکیل دیے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ چکھو اب اسی آگ کے عذاب کا مزا جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

رہے وہ لوگ جنہوں نے نافرمانی کی ہے ، تو اس کے مستقل قیام کی جگہ جہنم ہے ۔ جب بھی وہ اس سے نکلنا چاہیں گے ، انہیں وہیں واپس لوٹا دیا جائے گا ، اور ان سے کہا جائے گا کہ : آگ کے جس عذاب کو تم جھٹلایا کرتے تھے اس کا مزہ چکھو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جن لوگوں نے نافرمانی کی گناہگار رہے ان کا ٹشھکانا دوزخ ہے ہر بار جب وہاں سے نکل جانا چاہیں گے پھر اسی میں ڈال دیئے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ دوزخ کے عذاب کا مزہ چکھو جس کو تم (دنیا میں) جھٹلاتے تھے۔ 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جنہوں نے نافرمانی کی تو ان کے لئے رہنے کی جگہ دوزخ ہے۔ جب چاہیں گے کہ اس میں نکل جائیں (تو) اس میں لوٹا دیئے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ جس دوزخ کے عذاب کو تم جھوٹ سمجھتے تھے اس کے مزے چکھو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جنہوں نے نافرمانی کی ہوگی ان کا ٹھاکانا جہنم ہے۔ جب بھی وہ اس سے نکلنا چاہیں گے تو ان کو اسی میں دھکیل دیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا کہ تم اس جہنم کا مزہ چکھو جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جنہوں نے نافرمانی کی اُن کے رہنے کے لئے دوزخ ہے جب چاہیں گے کہ اس میں سے نکل جائیں تو اس میں لوٹا دیئے جائیں گے۔ اور اُن سے کہا جائے گا کہ جس دوزخ کے عذاب کو تم جھوٹ سمجھتے تھے اس کے مزے چکھو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And as for those who transgress their abode is the Fire. So oft as they desire to get thereout, they shall be sent back thereto; and it will be said unto them: taste the torment of the Fire which ye were wont to belie.

اور جو لوگ نافرمان رہے سو ان کا ٹھکانا دوزخ ہے جب بھی وہ لوگ اس سے باہر نکلنا چاہیں گے اسی میں ڈھکیل دیئے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا دوزخ کا وہ عذاب چکھو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

رہے وہ جنہوں نے نافرمانی کی تو ان کا ٹھکانا دوزخ ہے ۔ جب جب وہ اس میں سے نکلنے کی کوشش کریں گے ، اسی میں دھکیلے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ اب اس دوزخ کے عذاب کا مزا چکھو ، جس کی تم تکذیب کرتے رہے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ لوگ جو فاسق ( کافر ) ہوئے پس ان کا ٹھکانا آگ ہے ، جب بھی وہ جائیں گے کہ اس سے نکلیں اسی میں دوبارہ واپس کردیے جائیں گے اور ان لوگوں سے کہا جائے گا آگ کا وہ عذاب چکھو جس کو تم لوگ جھٹلاتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جنہوں نے نافرمانی کی ان کے رہنے کے لیے دوزخ ہے جب چاہیں گے کہ اس میں سے نکل جائیں تو اس میں لوٹا دیے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ جس آگ کے عذاب کو تم جھوٹ سمجھتے تھے اس کے مزے چکھو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اس کے برعکس) جو لوگ اڑے رہے ہوں گے اپنے کفر (و باطل) پر ان کا ٹھکانا دوزخ ہے جب وہ چاہیں گے کہ (کسی طرح) اس سے نکل جائیں تو ان کو اسی میں دھکیل دیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا کہ اب چکھتے رہو تم لوگ مزہ آگ کے اس عذاب کا جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اورجو نافرمان ہیں ان کاٹھکانہ جہنم ہوگا ، جب بھی وہ اس سے نکلناچاہیں گے اسی میں لوٹا دئیے جائیں گے اور انہیں کہا جائے گاکہ اب اس آگ کے عذاب کامزاچکھوجسے تم جھٹلایا کرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

رہے وہ جو بےحکم ہیں ( ف۳۸ ) ان کا ٹھکانا آگ ہے ، جب کبھی اس میں سے نکلنا چاہیں گے پھر اسی میں پھیر دیے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا چکھو اس آگ کا عذاب جسے تم جھٹلاتے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ نافرمان ہوئے سو ان کا ٹھکانا دوزخ ہے ۔ وہ جب بھی اس سے نکل بھاگنے کا ارادہ کریں گے تو اسی میں لوٹا دیئے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ اِس آتشِ دوزخ کا عذاب چکھتے رہو جِسے تم جھٹلایا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور جنہوں نے نافرمانی کی ان کا ٹھکانا آتش دوزخ ہے وہ جب بھی اس میں سے نکلنا چاہیں گے تو اسی میں لوٹا دیئے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ اسی آگ کے عذاب کا مزہ چکھو جسے تم جھٹلاتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

As to those who are rebellious and wicked, their abode will be the Fire: every time they wish to get away therefrom, they will be forced thereinto, and it will be said to them: "Taste ye the Penalty of the Fire, the which ye were wont to reject as false."

Translated by

Muhammad Sarwar

However, the dwelling of the sinful ones will be hell fire. Each time they try to come out, they will be turned back with this remark, "Suffer the torment of the fire which you had called a lie".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And as for those who rebel, their abode will be the Fire, every time they wish to get away therefrom, they will be put back thereto, and it will be said to them: "Taste you the torment of the Fire which you used to deny."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And as for those who transgress, their abode is the fire; whenever they desire to go forth from it they shall be brought back into it, and it will be said to them: Taste the chastisement of the fire which you called a lie.

Translated by

William Pickthall

And as for those who do evil, their retreat is the Fire. Whenever they desire to issue forth from thence, they are brought back thither. Unto them it is said: Taste the torment of the Fire which ye used to deny.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

रहे वे लोग जिन्होंने सीमा का उल्लंघन किया, उन का ठिकाना आग है। जब कभी भी वे चाहेंगे कि उस से निकल जाएँ तो उसी में लौटा दिए जाएँगे और उन से कहा जाएगा, "चखो उस आग की यातना का मज़ा, जिसे तुम झूठ समझते थे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ بےحکم تھے سو ان کا ٹھکانا دوزخ ہے وہ لوگ جب اس سے باہر نکلنا چاہیں گے تو پھر اس میں دھکیل دیے جائیں گے کہ دوزخ کا عذاب چکھو جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جنہوں نے نافرمانی اختیار کی ہے ان کا ٹھکاناآگ ہے، جب اس سے نکلنا چاہیں گے اسی میں دھکیل دیے جائیں گے، اور ان سے کہا جائے گا کہ اب آگ کے عذاب کا مزا چکھو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جنہوں نے فسق اختیار کیا ہے ، ان کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ جب کبھی وہ اس سے نکلنا چاہیں گے اسی میں دھکیل دئیے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ چکھو اب اسی آنے کے عذاب کا مزا جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں نے نافرمانی کی ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے جب بھی اس میں سے نکلنے کا ارادہ کریں گے اسی میں واپس لوٹا دئیے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ آگ کا عذاب چکھ لو جس کو تم جھٹلاتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ لوگ جو نافرمان ہوئے سو ان کا گھر ہے آگ جب چاہیں کہ نکل پڑیں اس میں سے الٹا دئیے جائیں پھر اسی میں اور کہیں ان کو چکھو آگ کا عذاب جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ نافرمان رہے تو ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے وہ لوگ جب کبھی بھی اس دوزخ سے باہر نکلنا چاہیں گے تو اسی میں پھر لوٹا دیئے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا اس دوزخ کے عذاب کا مزہ چکھو جس عذاب کی تم تکذیب کیا کرتے تھے