Surat Assajdah

Surah: 32

Verse: 26

سورة السجدة

اَوَ لَمۡ یَہۡدِ لَہُمۡ کَمۡ اَہۡلَکۡنَا مِنۡ قَبۡلِہِمۡ مِّنَ الۡقُرُوۡنِ یَمۡشُوۡنَ فِیۡ مَسٰکِنِہِمۡ ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ ؕ اَفَلَا یَسۡمَعُوۡنَ ﴿۲۶﴾

Has it not become clear to them how many generations We destroyed before them, [as] they walk among their dwellings? Indeed in that are signs; then do they not hear?

کیا اس بات نے بھی انہیں ہدایت نہیں دی کہ ہم نے ان سے پہلے بہت سی امتوں کو ہلاک کر دیا جن کےمکانوں میں یہ چل پھر رہے ہیں اس میں تو ( بڑی ) بڑی نشانیاں ہیں ، کیا پھر بھی یہ نہیں سنتے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
یَہۡدِ
راہ نمائی کی
لَہُمۡ
ان کی کہ
کَمۡ
کتنی ہی
اَہۡلَکۡنَا
ہلاک کیں ہم نے
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے
مِّنَ الۡقُرُوۡنِ
امتیں
یَمۡشُوۡنَ
وہ چلتے پھرتے ہیں
فِیۡ مَسٰکِنِہِمۡ
ان کے گھروں میں
اِنَّ
بےشک
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیٰتٍ
البتہ نشانیاں ہیں
اَفَلَا
کیا بھلا نہیں
یَسۡمَعُوۡنَ
وہ سنتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوَلَمۡ
اور کیا نہیں
یَہۡدِ لَہُمۡ
اس نے ہدایت دی ان کو
کَمۡ
کتنی
اَہۡلَکۡنَا
ہلاک کردیا ہم نے
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے
مِّنَ الۡقُرُوۡنِ
قوموں کو
یَمۡشُوۡنَ
وہ چلتے پھرتے ہیں
فِیۡ مَسٰکِنِہِمۡ
جن کے رہنے کی جگہوں میں
اِنَّ
یقیناً
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیٰتٍ
یقیناًنشانیاں ہیں
اَفَلَا
تو کیا نہیں
یَسۡمَعُوۡنَ
وہ سنتے
Translated by

Juna Garhi

Has it not become clear to them how many generations We destroyed before them, [as] they walk among their dwellings? Indeed in that are signs; then do they not hear?

کیا اس بات نے بھی انہیں ہدایت نہیں دی کہ ہم نے ان سے پہلے بہت سی امتوں کو ہلاک کر دیا جن کےمکانوں میں یہ چل پھر رہے ہیں اس میں تو ( بڑی ) بڑی نشانیاں ہیں ، کیا پھر بھی یہ نہیں سنتے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا انھیں اس بات سے کچھ رہنمائی نہیں ملی کہ ان سے پیشتر ہم کئی ایسی قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں جن کے رہائشی مقامات پر (آج) یہ لوگ چل پھر رہے ہیں۔ اس میں بھی بہت سی نشانیاں ہیں۔ کیا یہ سنتے نہیں ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکیااس نے ان کوہدایت نہ دی کہ ہم نے کتنی ہی قوموں کواُن سے پہلے ہلاک کر دیا؟جن کے رہنے کی جگہوں میں یہ چلتے پھرتے ہیں،بلاشبہ اس میں یقیناًنشانیاں ہیں توکیا وہ سنتے نہیں ہیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Has it not been a source of guidance for them as to how many generations We have destroyed before them who used to walk in their dwellings? Surely in this there are signs. So, do they not listen?

کیا ان کو راہ نہ سوجھی اس بات سے کہ کتنی غارت کر ڈالیں ہم نے ان سے پہلے جماعتیں کہ پھرتے ہیں یہ ان کے گھروں میں اس میں بہت نشانیاں ہیں کیا وہ سنتے نہیں ؟

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا اس بات نے انہیں ہدایت نہ دی کہ ان سے پہلے ہم کتنی ہی قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں جن کے مساکن میں یہ گھومتے پھرتے ہیں یقیناً اس میں بڑی نشانیاں ہیں۔ تو کیا یہ لوگ سنتے نہیں ہیں !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Did (these historical events) not make them realise that We destroyed many nations before them amidst whose dwellings they now move about? Surely there are many Signs in this. Are they unable to hear?

اور کیا ان لوگوں کو ( ان تاریخی واقعات میں ) کوئی ہدایت نہیں ملی کہ ان سے پہلے کتنی قوموں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں جن کے رہنے کی جگہوں میں آج یہ چلتے پھرتے ہیں ؟39 اس میں بڑی نشانیاں ہیں ، کیا یہ سنتے نہیں ہیں ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کیا ان ( کافروں ) کو اس بات سے کوئی ہدایت نہیں ملی کہ ان سے پہلے کتنی قوموں کو ہم ہلاک کرچکے ہیں جن کے گھروں میں یہ خود چلتے پھرتے ہیں؟ ( ١٢ ) یقینا اس میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں ۔ تو کیا یہ لوگ سنتے نہیں ہیں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا ان مکہ کے کافروں پر اب تک یہ نہیں کھلا کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی قومیں تباہ کردیں یہ لوگ ابھی تک ان مکانوں میں جایا کرتے ہیں 7 بیشک اس میں اس کی قدرت کی نشانیاں ہیں کیا ان لوگوں کو کا نہیں (نصیحت کی بات نہیں سنتے )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا ان کے لئے یہ بات راہنمائی کا سبب نہیں کہ ہم ان سے پہلے کتنی امتیں ہلاک کرچکے ہیں جن کے بسنے کے مقامات میں یہ لوگ آتے جاتے رہتے ہیں۔ بیشک اس میں (صاف) نشانیاں ہیں۔ تو کیا یہ لوگ سنتے نہیں ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا ان کی ہدایت کے لئے یہ بات کافی نہیں ہے کہ ہم نے ان سے پہلے بہت سی قوموں کو تباہ برباد کردیا تھا جن کے گھروں (کھنڈرات) میں یہ چلتے پھرتے ہیں بلا شبہ ان میں بڑی نشانیاں ہیں۔ کیا پھر وہ (حق بات کو) سنتے نہیں ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا اُن کو اس (امر) سے ہدایت نہ ہوئی کہ ہم نے اُن سے پہلے بہت سی اُمتوں کو جن کے مقامات سکونت میں یہ چلتے پھرتے ہیں ہلاک کر دیا۔ بیشک اس میں نشانیاں ہیں۔ تو یہ سنتے کیوں نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Hath this not guided them: how many generations We have destroyed before them amidst whose dwellings they walk? Verily therein are signs; will they not therefore hearken?

کیا یہ ان کی ہدایت کے لئے کافی نہیں کہ ہم ان سے پہلے کتنی امتیں ہلاک کرچکے ہیں جن کے رہنے کے مقامات میں یہ لوگ آتے جاتے ہیں ان کے اندر (صاف) نشانیاں ہیں تو کیا یہ لوگ سنتے نہیں ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا ان کیلئے یہ چیز ہدایت دینے والی نہ بنی کہ ان سے پہلے ہم نے کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر چھوڑا ، جن کی بستیوں میں یہ چلتے پھرتے ہیں ۔ بیشک اس کے اندر بہت سی نشانیاں ہیں ، تو کیا یہ لوگ سنتے سمجھتے نہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

اور کیا ان ( کافر ) لوگوں کو اس بات سے ہدایت نہ ہوئی کہ ہم ان لوگوں سے پہلے کتنی ہی قوموں ( امتوں ) کو ہلاک کرچکے ہیں جن کے رہنے کی جگہوں پر وہ لوگ چلتے پھرتے ہیں ، بلاشبہ اس میں البتہ نشانیاں ہیں تو کیا پھر یہ لوگ سنتے نہیں ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا ان کو اس امر سے ہدایت نہ ہوئی کہ ہم نے ان سے پہلے بہت سی امتوں کو جن کے مقامات سکونت میں یہ چلتے پھرتے ہیں ہلاک کردیا۔ بیشک اس میں نشانیاں ہیں۔ تو یہ سنتے کیوں نہیں ؟۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا ان لوگوں کو اس سے بھی کوئی راہنمائی نہ ملی کہ ہم ان سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں جن کے رہنے کی جگہوں میں آج یہ لوگ چلتے پھرتے ہیں بلاشبہ اسمیں بہت بڑی نشانیاں ہیں تو کیا یہ لوگ سنتے نہیں ؟

Translated by

Noor ul Amin

کیا انہیں اس سے کچھ رہنمائی نہیں ملی کہ ان سے قبل ہم کئی ایسی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں جن کے رہائشی مکانات پر ( آج ) یہ لوگ چل پھررہے ہیں ، اس میں بھی بہت سی نشانیاں ہیں کیا یہ سنتے نہیں ؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کیا انھیں ( ف۵۰ ) اس پر ہدایت نہ ہوئی کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں ( قومیں ) ( ف۵۱ ) ہلاک کردیں کہ آج یہ ان کے گھروں میں چل پھر رہے ہیں ( ف۵۲ ) بیشک اس میں ضرور نشانیاں ہیں تو کیا سنتے نہیں ( ف۵۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کیا انہیں ( اس امر سے ) ہدایت نہیں ہوئی کہ ہم نے اِن سے پہلے کتنی ہی امّتوں کو ہلاک کر ڈالا تھا جن کی رہائش گاہوں میں ( اب ) یہ لوگ چَلتے پِھرتے ہیں ۔ بیشک اس میں نشانیاں ہیں ، تو کیا وہ سنتے نہیں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا اس بات سے بھی اللہ نے انہیں ہدایت نہیں کی کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی قوموں کو ہلاک کر دیا ہے جن کے مکانات میں یہ ( آج ) چل پھر رہے ہیں ۔ بے شک اس میں ( عبرت کیلئے ) بڑی نشانیاں ہیں کیا یہ لوگ سنتے نہیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Does it not teach them a lesson, how many generations We destroyed before them, in whose dwellings they (now) go to and fro? Verily in that are Signs: Do they not then listen?

Translated by

Muhammad Sarwar

Was it not a lesson for them, (the unbelievers), that We destroyed the many generations living before them among whose ruined dwellings they are now walking. In this there is many evidence (of the truth). Will they not then listen?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Is it not a guidance for them: how many generations We have destroyed before them in whose dwellings they do walk about Verily, therein indeed are signs. Would they not then listen

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Does it not point out to them the right way, how many of the generations, in whose abodes they go about, did We destroy before them? Most surely there are signs in this; will they not then hear?

Translated by

William Pickthall

Is it not a guidance for them (to observe) how many generations We destroyed before them, amid whose dwelling places they do walk? Lo! therein verily are portents! Will they not then heed?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या उन के लिए यह चीज़ भी मार्गदर्शक सिद्ध नहीं हुई कि उन से पहले कितनी ही नस्लों को हम विनष्ट कर चुके हैं, जिन के रहने-बसने की जगहों में वे चलते-फिरते हैं? निस्संदेह इसमें बहुत-सी निशानियाँ हैं। फिर क्या वे सुनते नहीं?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ان کو یہ امر موجب رہنمائی نہیں ہوا کہ ہم ان سے پہلے کتنی امتیں ہلاک کرچکے ہیں جن کے رہنے کے مقامات میں یہ لوگ آتے جاتے ہیں اس میں صاف نشانیاں ہیں (8) کیا یہ لوگ سنتے نہیں ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور کیا ان لوگوں کو معلوم نہیں کہ ان سے پہلے ہم کتنی قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں جن کے رہنے کی جگہوں میں یہ چلتے پھرتے ہیں اس میں بڑی نشانیاں ہیں کیا پھر بھی یہ توجہ سے نہیں سنتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور کیا ان لوگوں کو (ان تاریخی واقعات میں) کوئی ہدایت نہیں ملی کہ ان سے پہلے کتنی قوموں کو ہم ہلاک کرچکے ہیں ، جن کے رہنے کی جگہوں میں آج یہ چلتے پھرتے ہیں ؟ اس میں بڑی نشانیاں ہیں ، کیا یہ سنتے نہیں ہیں ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا ان لوگوں کو اس چیز نے ہدایت نہیں دی کہ ان سے پہلے ہم کتنی ہی امتوں کو ہلاک کرچکے ہیں، یہ لوگ ان کے رہنے کی جگہوں میں چلتے پھرتے ہیں، بلاشبہ اس میں نشانیاں ہیں، کیا یہ لوگ نہیں سنتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا ان کو سوجھ نہ آئی اس بات سے کہ کتنی غارت کر ڈالیں ہم نے ان سے پہلے جماعتیں کہ پھرتے ہیں یہ ان کے گھروں میں اس میں بہت نشانیاں ہیں کیا وہ سنتے نہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا ان کفار مکہ کیلئے یہ امر سبق آموز نہیں ہوا کہ ہم ان سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں جن کے برباد شدہ مکانوں کے پاس سے یہ آتے جاتے ہیں اس میں کچھ شک نہیں کہ اس انقلاب میں بڑی نشانیاں ہیں کیا یہ لوگ سنتے نہیں