Surat Assajdah

Surah: 32

Verse: 29

سورة السجدة

قُلۡ یَوۡمَ الۡفَتۡحِ لَا یَنۡفَعُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اِیۡمَانُہُمۡ وَ لَا ہُمۡ یُنۡظَرُوۡنَ ﴿۲۹﴾

Say, [O Muhammad], "On the Day of Conquest the belief of those who had disbelieved will not benefit them, nor will they be reprieved."

جواب دے دو کہ فیصلے والے دن ایمان لانا بے ایمانوں کو کچھ کام نہ آئے گا اور نہ انہیں ڈھیل دی جائے گی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
یَوۡمَ
دن
الۡفَتۡحِ
فیصلے کے
لَایَنۡفَعُ
نہ نفع دے گا
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
کَفَرُوۡۤا
کفر کیا
اِیۡمَانُہُمۡ
ایمان لانا ان کا
وَلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ
یُنۡظَرُوۡنَ
مہلت دیئے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
یَوۡمَ
دن 
الۡفَتۡحِ
فیصلے کے
لَایَنۡفَعُ
نہیں فائدہ دے گا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
کَفَرُوۡۤا
جنہوں نے کفرکیا
اِیۡمَانُہُمۡ
ایمان ان کا
وَلَا
اور نہ ہی
ہُمۡ
انہیں
یُنۡظَرُوۡنَ
کوئی مہلت دی جائے گی
Translated by

Juna Garhi

Say, [O Muhammad], "On the Day of Conquest the belief of those who had disbelieved will not benefit them, nor will they be reprieved."

جواب دے دو کہ فیصلے والے دن ایمان لانا بے ایمانوں کو کچھ کام نہ آئے گا اور نہ انہیں ڈھیل دی جائے گی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے کہ : جب فیصلہ کا دن ہوگا تو جن لوگوں نے کفر کیا ہے انھیں فیصلہ کے دن ایمان لانا کچھ فائدہ نہ دے گا اور نہ ہی انھیں کچھ مہلت دی جائے گی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ فیصلے کے دن اُن کا ایمان اُنہیں کوئی فائدہ نہ دے گا جنہوں نے کفر کیا اورنہ ہی انہیں کوئی مہلت دی جائے گی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"On the day of decision their belief will not be of any use to disbelievers, nor shall they be given any respite.|"

تو کہہ کہ فیصلہ کے دن کام نہ آئے گا منکروں کو ان کا ایمان لانا اور نہ ان کو ڈھیل ملے گی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کہیے کہ فیصلے کے دن ان لوگوں کا ایمان لانا انہیں کچھ فائدہ نہیں دے گا جنہوں نے کفر کیا ہوگا اور نہ ہی (اس وقت) انہیں کوئی مہلت دی جائے گی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Tell them: “If the unbelievers were to believe on the Day of Judgement that will not avail them. For then they will be granted no respite.”

ان سے کہو فیصلے کے دن ایمان لانا ان لوگوں کے لیے کچھ بھی نافع نہ ہوگا جنہوں نے کفر کیا ہے اور پھر ان کو کوئی مہلت نہ ملے گی 42

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : جس دن فیصلہ ہوگا اس دن کافروں کو ان کا ایمان لانا کچھ فائدہ نہیں دے گا ، اور نہ انہیں کوئی مہلت دی جائے گی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر کہہ دے فیصلہ کے دن کا وعدہ نہیں ایمان لانا انکو فائدہ نہ دیگا اور نہ ان کو مہلت ملے گی (یعنی قیامت کے دن) 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے کہ فیصلہ کے دن کافروں کو ان کا ایمان لانا کوئی فائدہ نہ دے گا اور نہ اس کو مہلت دی جائے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کہہ دیجئے کہ فیصلے کے دن (ان کافروں کو) نہ تو ان کا ایمان لانا نفع دے گا اور نہ ان کو مہلت دی جائے گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ فیصلے کے دن کافروں کو ان کا ایمان لانا کچھ بھی فائدہ نہ دے گا اور نہ اُن کو مہلت دی جائے گی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: on the day of the Decision their belief will not profit those who have disbelieved; nor will they be respited.

آپ کہہ دیجیے (اس) فیصلہ کے دن کافروں کو ان کا ایمان لانا (ذرا بھی) نفع نہ دے گا اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ فیصلہ کے دن ان لوگوں کا ایمان نفع نہیں دے گا ، جنہوں نے کفر کیا ہوگا اور نہ ان کو اس کے بعد مہلت ہی دی جائے گی ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوبﷺ ) آپ فرمادیجیے فیصلے کے دن کافر لوگوں کو ان کا ایمان ( لانا ) کچھ فائدہ نہ دے گا اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دو کہ فیصلے کے دن کافروں کو ان کا ایمان لانا کچھ بھی فائدہ نہ دے گا اور نہ ان کو مہلت دی جائے گی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو کہ فیصلے کے اس دن نہ تو کافروں کو انکا (اس وقت کا) ایمان کچھ کام آسکے گا اور نہ ہی ان کو (اس کے بعد) کسی طرح کی کوئی مہلت مل سکے گی

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان سے کہہ دیجئے کہ ’’جب فیصلہ کادن ہوگاتوجن لوگوں نے کفر کیا ہے انہیں اس دن ایمان لانا فائدہ نہ دے گا اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ فیصلہ کے دن ( ف۵۸ ) کافروں کو ان کا ایمان لانا نفع نہ دے گا اور نہ انھیں مہلت ملے ( ف۵۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ فرما دیں: فیصلہ کے دن نہ کافروں کو ان کا ایمان فائدہ دے گا اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی

Translated by

Hussain Najfi

آپ کہئے کہ فتح ( فیصلہ ) والے دن کافروں کو ان کا ایمان لانا کوئی فائدہ نہ دے گا اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "On the Day of Decision, no profit will it be to Unbelievers if they (then) believe! nor will they be granted a respite."

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "On the day of the final triumph, the faith of the disbelievers will be of no avail to them, nor will they be given any respite".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "On the Day of Al-Fath, no profit will it be to those who disbelieve if they (then) believe! Nor will they be granted a respite."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: On the day of judgment the faith of those who (now) disbelieve will not profit them, nor will they be respited.

Translated by

William Pickthall

Say (unto them): On the day of the victory the faith of those who disbelieve (and who then will believe) will not avail them, neither will they be reprieved.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो कि "फ़ैसले के दिन इनकार करने वालों का ईमान उन के लिए कुछ लाभदायक न होगा और न उन्हें ढील ही दी जाएगी।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ فرما دیجیئے اس فیصلہ کے دن کافروں کو ان کا ایمان لانا نفع نہ دے گا اور ان کو مہلت بھی نہ ملے گی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان سے فرماؤ کہ فیصلے کے دن ایمان لانا ان کے لیے کچھ سود مند نہیں ہوگا جنہوں نے کفر کیا ہے اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے کہو فیصلے کے دن ایمان لانا ، ان لوگوں کے لیے کچھ بھی نافع نہ ہوگا جنہوں نے کفر کیا ہے اور پھر ان کو کوئی مہلت نہ ملے گی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ فتح کے دن کافروں کو ان کا ایمان نہ نفع دے گا اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ کر فیصلہ کے دن کام نہ آئے گا منکروں کو ان کا ایمان لانا اور نہ ان کو ڈھیل ملے گی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ فرما دیجئے کہ اس آخری فیصلے کا دن کافروں کو ان کا ایمان لانا کوئی نفع نہ دے گا اور نہ وہ مہلت ہی دیئے جائیں گے