Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 13

سورة الأحزاب

وَ اِذۡ قَالَتۡ طَّآئِفَۃٌ مِّنۡہُمۡ یٰۤاَہۡلَ یَثۡرِبَ لَا مُقَامَ لَکُمۡ فَارۡجِعُوۡا ۚ وَ یَسۡتَاۡذِنُ فَرِیۡقٌ مِّنۡہُمُ النَّبِیَّ یَقُوۡلُوۡنَ اِنَّ بُیُوۡتَنَا عَوۡرَۃٌ ؕ ۛ وَ مَا ہِیَ بِعَوۡرَۃٍ ۚ ۛ اِنۡ یُّرِیۡدُوۡنَ اِلَّا فِرَارًا ﴿۱۳﴾

And when a faction of them said, "O people of Yathrib, there is no stability for you [here], so return [home]." And a party of them asked permission of the Prophet, saying, "Indeed, our houses are unprotected," while they were not exposed. They did not intend except to flee.

ان ہی کی ایک جماعت نے ہانک لگائی کہ اے مدینہ والو!تمہارے لئے ٹھکانا نہیں چلو لوٹ چلو اور ان کی ایک اورجماعت یہ کہہ کر نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) سے اجازت مانگنے لگی ہمارے گھر غیر محفوظ ہیں حالانکہ وہ ( کھلے ہوئے اور ) غیر محفوظ نہ تھے ( لیکن ) ان کا پختہ ارادہ بھاگ کھڑے ہونے کا تھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قَالَتۡ
کہا
طَّآئِفَۃٌ
ایک گروہ نے
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
یٰۤاَہۡلَ
اے اہل
یَثۡرِبَ
یثرب
لَامُقَامَ
نہیں کوئی جگہ ٹھہرنے کی
لَکُمۡ
تمہارے لیے
فَارۡجِعُوۡا
پس لوٹ چلو
وَیَسۡتَاۡذِنُ
اور اجازت مانگ رہا تھا
فَرِیۡقٌ
ایک گروہ
مِّنۡہُمُ
ان میں سے
النَّبِیَّ
نبی سے
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہہ رہے تھے
اِنَّ
بےشک
بُیُوۡتَنَا
ہمارے گھر تو
عَوۡرَۃٌ
غیر محفوظ ہیں
وَمَا
حالانکہ نہیں تھے
ہِیَ
وہ
بِعَوۡرَۃٍ
غیر محفوظ
اِنۡ
نہیں
یُّرِیۡدُوۡنَ
وہ چاہتے تھے
اِلَّا
مگر
فِرَارًا
فرار ہونا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قَالَتۡ
کہا
طَّآئِفَۃٌ
ایک گروہ نے
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
یٰۤاَہۡلَ یَثۡرِبَ
اے اہل یثرب
لَا
نہیں
مُقَامَ
کوئی ٹھہرنا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
فَارۡجِعُوۡا
چنانچہ لوٹ چلو
وَیَسۡتَاۡذِنُ
اوراجازت مانگتاتھا
فَرِیۡقٌ
ایک گروہ 
مِّنۡہُمُ
ان میں سے
النَّبِیَّ
نبی سے
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہہ رہے تھے
اِنَّ
یقیناً
بُیُوۡتَنَا
گھر ہمارے
عَوۡرَۃٌ
غیر محفوظ ہیں
وَمَا
حالانکہ ہرگز نہیں
ہِیَ
وہ
بِعَوۡرَۃٍ
غیر محفوظ
اِنۡ
نہیں
یُّرِیۡدُوۡنَ
وہ ارادہ کرتے تھے
اِلَّا
سوائے
فِرَارًا
بھاگنے کے
Translated by

Juna Garhi

And when a faction of them said, "O people of Yathrib, there is no stability for you [here], so return [home]." And a party of them asked permission of the Prophet, saying, "Indeed, our houses are unprotected," while they were not exposed. They did not intend except to flee.

ان ہی کی ایک جماعت نے ہانک لگائی کہ اے مدینہ والو!تمہارے لئے ٹھکانا نہیں چلو لوٹ چلو اور ان کی ایک اورجماعت یہ کہہ کر نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) سے اجازت مانگنے لگی ہمارے گھر غیر محفوظ ہیں حالانکہ وہ ( کھلے ہوئے اور ) غیر محفوظ نہ تھے ( لیکن ) ان کا پختہ ارادہ بھاگ کھڑے ہونے کا تھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب ان کا ایک گروہ کہنے لگا : یثرب والو ! (آج) تمہارے ٹھہرنے کا کوئی موقعہ نہیں لہذا واپس آجاؤ اور ان کا ایک گروہ نبی سے (واپس جانے کی) اجازت مانگ رہا تھا اور کہتا تھا کہ : ہمارے گھر غیر محفوظ (لُگّے) ہیں حالانکہ ان کے گھر غیر محفوظ نہیں تھے وہ تو صرف (جنگ سے) فرار چاہتے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب اُن میں سے ایک گروہ نے کہاکہ اے اہلِ یثرب!تمہارے لیے کوئی ٹھہرنا نہیں ہے ، چنانچہ لوٹ جاؤ!اوراُن میں سے ایک گروہ نبی سے اجازت مانگتا تھاوہ کہہ رہے تھے کہ یقیناہمارے گھرغیرمحفوظ ہیں حالانکہ وہ ہرگزغیرمحفوظ نہ تھے،وہ بھاگنے کے سوااورکچھ ارادہ نہ کررہے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and when a group of them said, |"0 people of Yathrib (Madinah), there is no place for you to stay; so go back.|" And a group of them was seeking permission (to leave) from the prophet, saying, |"In fact our homes are vulnerable,|" while they were not vulnerable; they wanted nothing but to escape.

اور جب کہنے لگی ایک جماعت ان میں سے اے یثرب والو ! تمہارے لئے ٹھکانہ نہیں سو پھر چلو اور رخصت مانگنے لگا ایک فرقہ ان میں نبی سے کہنے لگے ہمارے گھر کھلے پڑے ہیں اور وہ کھلے نہیں پڑے ان کی کوئی غرض نہیں مگر بھاگ جانا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ان میں سے ایک گروہ نے کہا کہ اے اہل ِیثرب ! اب تمہارا کوئی ٹھکانہ نہیں چناچہ تم لوٹ جائو اور ان میں سے ایک گروہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اجازت طلب کر رہا تھا وہ کہہ رہے تھے کہ ہمارے گھر غیر محفوظ ہیں۔ حالانکہ وہ غیر محفوظ نہیں تھے۔ } حقیقت میں وہ کچھ نہیں چاہتے تھے سوائے فرار کے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And when a section of them said: “(O people of Yathrib), now there is no place for you to stay, so turn back.” (And call to mind) when a section of them was seeking permission from the Prophet to leave, saying: “Our houses are exposed (to attack),” although they were not exposed (to attack); they only wished to flee (from the battle-front).

جب ان میں سے ایک گروہ نے کہا کہ اے یثرب کے لوگو ، تمہارے لیے اب ٹھہرنے کا کوئی موقع نہیں ہے ، پلٹ چلو 23 ۔ جب ان کا ایک فریق یہ کہہ کر نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) سے رخصت طلب کر رہا تھا کہ ہمارے گھر خطرے میں ہیں 24 ، حالانکہ وہ خطرے میں نہ تھے 25 ، دراصل وہ ( محاذ جنگ سے ) بھاگنا چاہتے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب انہی میں سے کچھ لوگوں نے کہا تھا کہ : یثرب کے لوگو ! تمہارے لیے یہاں ٹھہرے کا کوئی موقع نہیں ہے ، بس واپس لوٹ جاؤ ۔ اور انہی میں سے کچھ لوگ نبی سے یہ کہہ کر ( گھر جانے کی ) اجازت مانگ رہے تھے کہ : ہمارے گھر غیر محفوظ ہیں ( ١٤ ) حالانکہ وہ غیر محفوظ نہیں تھے ، بلکہ ان کا مقصد صرف یہ تھا کہ ( کسی طرح ) بھاگ کھڑے ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب منافقوں کا ایک گروہ کہنے لگا مدینے والوں اب تم دشمنوں کے مقابل تھم نہیں سکتے تو بہتر یہ ہے کہ لوٹ چلو 2 اور ان میں کا ایک گروہ بنو حارثہ اور بنو سلمہ) پیغمبر سے (گھر جانے کی) اجازت مانگنے لگا وہ کہنے لگے ہمارے گھر کھلے پڑے ہیں 3 حالانکہ ان کے گھر کھلے بےآڑ نہ تھے ان کی تو غرض یہ تھی بس کس طرح بھاگ جائیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ان میں سے ایک جماعت کہتی تھی اے یثرب والو ! تمہارے لئے (یہاں ٹھہرنے کا) مقام نہیں لہٰذا لوٹ چلو اور بعض لوگ ان میں سے پیغمبر سے اجازت مانگتے تھے کہتے تھے کہ ہمارے گھر کھلے پڑے ہیں۔ حالانکہ وہ کھلے نہیں تھے وہ تو صرف بھاگنا چاتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور (یاد کرو ) جب ان میں سے ایک گروہ نے کہا کہ اے یثرب والو ! تمہارے لیے کوئی جگہ (ٹھکانہ) نہیں ہے ۔ تم سب لوٹ چلو اور ایک گروہ نے اجازت مانگنا شروع کردی تھی اور کہنے لگے تھے کہ ہمارے گھر غیر محفوظ ہیں۔ حالانکہ ان کے گھر غیر محفوظ نہ تھے بلکہ وہ صرف (میدان جنگ سے ) بھاگنا چاہتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب اُن میں سے ایک جماعت کہتی تھی کہ اے اہل مدینہ (یہاں) تمہارے ٹھہرنے کا مقام نہیں تو لوٹ چلو۔ اور ایک گروہ ان میں سے پیغمبر سے اجازت مانگنے اور کہنے لگا کہ ہمارے گھر کھلے پڑے ہیں حالانکہ وہ کھلے نہیں تھے۔ وہ تو صرف بھاگنا چاہتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when a party of them said: O inhabitants of Yathrib! there is no place for you, so return. And a part of them asked leave of the Prophet, saying: verily our houses lie open; whereas they lay not open; they only wished to flee.

اور یہ (اس وقت ہوا) جب ان میں سے ایک گروہ نے کہا ۔ اے یثرب کے لوگو تمہارے ٹھہرنے کا موقع نہیں سو (اپنے گھروں کو) واپس جاؤ ۔ اور بعض لوگ ان میں سے نبی سے اجازت مانگتے تھے کہتے تھے کہ ہمارا گھر غیر محفوظ ہیں حالانکہ وہ ذرا بھی غیر محفوظ نہیں ہیں یہ محض بھاگنا ہی چاہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جبکہ ان میں سے ایک گروہ نے کہا کہ اے یثرب والو! تمہارے لئے ٹکنے کا کوئی مقام نہیں ہے تو تم لوٹ جاؤ! اور ان میں سے ایک گروہ نبی سے اجازت کا طلبگار تھا اور کہتا تھا کہ ہمارے گھر غیر محفوظ ہیں ، حالانکہ وہ غیر محفوظ نہیں تھے ، بس یہ لوگ بھاگنا چاہتے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ان میں سے ایک گروہ کہہ رہا تھا اے یثرت ( مدینہ ) کے رہنے والو! تم لوگوں کے لیے ( یہاں ) کوئی جائے قیام نہیں پس لوٹ چلو اور ان ہی میں سے ایک گرہ نبی ( ﷺ ) سے اجازت مانگ رہا تھا وہ لوگ کہہ رہے تھے بے شک ہمارے گھر کھلے پڑے ہیں حالانکہ وہ ہرگز کھلے ( غیر محفوظ ) نہیں ہیں یہ لوگ صرف بھاگنا چاہتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ان میں سے ایک جماعت کہتی تھی کہ ” اے اہل مدینہ یہاں تمہارے ٹھہرنے کا مقام نہیں تو لوٹ چلو اور ایک گروہ ان میں سے پیغمبر سے اجازت مانگنے لگا اور کہنے لگا کہ ہمارے گھر کھلے پڑے ہیں حالانکہ وہ کھلے نہیں تھے وہ تو صرف بھاگنا چاہتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرنے کے لائق ہے کہ) جب ان میں سے ایک گروہ نے کہا کہ اے یثرب کے لوگو ! تمہارے لئے اب یہاں ٹھہرنے کا کوئی موقع نہیں پس تم لوٹ چلو اور ان میں سے ایک اور گروہ نبی سے اجازت مانگ رہا تھا (اس بہانے سے) کہ ہمارے گھر خطرے میں ہیں حالانکہ وہ ایسے کسی خطرے میں نہیں تھے یہ لوگ محض بھاگنا چاہتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ان کا ایک گروہ کہنے لگا:’’اے یثرب کے رہنے والو!یہ جگہ تمہارے ٹھہرنے کی نہیں ہے تم لوگ اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائو‘‘ اور ان کا ایک گروہ نبی سے ( واپس جانے کی ) اجازت مانگ رہاتھا اور کہتا تھا ہمارے گھرغیرمحفوظ ہیں حالانکہ ان کے گھرغیرمحفوظ نہیں تھے وہ صرف ( جنگ سے ) فرار چاہتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ان میں سے ایک گروہ نے کہا ( ف۳۵ ) اے مدینہ والو! ( ف۳٦ ) یہاں تمہارے ٹھہرنے کی جگہ نہیں ( ف۳۷ ) تم گھروں کو واپس چلو اور ان میں سے ایک گروہ ( ف۳۸ ) نبی سے اذن مانگتا تھا یہ کہہ کر ہمارے گھر بےحفاظت ہیں ، اور وہ بےحفاظت نہ تھے ، وہ تو نہ چاہتے تھے مگر بھاگنا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جبکہ اُن میں سے ایک گروہ کہنے لگا: اے اہلِ یثرب! تمہارے ( بحفاظت ) ٹھہرنے کی کوئی جگہ نہیں رہی ، تم واپس ( گھروں کو ) چلے جاؤ ، اور ان میں سے ایک گروہ نبی ( اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) سے یہ کہتے ہوئے ( واپس جانے کی ) اجازت مانگنے لگا کہ ہمارے گھر کھلے پڑے ہیں ، حالانکہ وہ کھلے نہ تھے ، وہ ( اس بہانے سے ) صرف فرار چاہتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ وقت یاد کرو جب ان میں سے ایک گروہ کہنے لگا کہ اے یثرب والو! اب ( یہاں ) تمہارے ٹھہرنے کا موقع نہیں ہے سو واپس چلو اور ان میں سے ایک گروہ یہ کہہ کر پیغمبرِ خدا ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) سے اجازت مانگ رہا تھا کہ ہمارے گھر خالی ( غیر محفوظ ) ہیں حالانکہ وہ خالی ( غیر محفوظ ) نہیں تھے وہ تو صرف ( محاذ سے ) بھاگنا چاہتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold! A party among them said: "Ye men of Yathrib! ye cannot stand (the attack)! therefore go back!" And a band of them ask for leave of the Prophet, saying, "Truly our houses are bare and exposed," though they were not exposed they intended nothing but to run away.

Translated by

Muhammad Sarwar

It was there that a group of them said, "People of Yathrib, turn back for there is no place for you to stay." Another group, asking for the Prophet's permission, said, "Our homes are defenseless." In fact, they were not defenseless. They only wanted to run away.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when a party of them said: "O people of Yathrib! There is no postition for you. Therefore go back!" And a band of them ask for permission of the Prophet saying: "Truly, our homes lie open." And they lay not open. They but wished to flee.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when a party of them said: O people of Yasrib! there is no place to stand for you (here), therefore go back; and a party of them asked permission of the prophet, saying. Surely our houses are exposed; and they were not exposed; they only desired to fly away.

Translated by

William Pickthall

And when a party of them said: O folk of Yathrib! There is no stand (possible) for you, therefor turn back. And certain of them (even) sought permission of the Prophet, saying: Our homes lie open (to the enemy). And they lay not open. They but wished to flee.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जबकि उन में से एक गिरोह ने कहा, "ऐ यसरिब वालो, तुम्हारे लिए ठहरने का कोई मौक़ा नहीं। अतः लौट चलो।" और उन का एक गिरोह नबी से यह कहकर (वापस जाने की) अनुमति चाह रहा था कि "हमारे घर असुरक्षित हैं।" यद्यपि वे असुरक्षित न थे। वे तो बस भागना चाहते थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب کہ ان میں سے بعض لوگوں نے کہا کہ اے یثرب (2) کے لوگو تمہارے لیے ٹھیرنے کا موقع نہیں سو لوٹ چلو ور بعض لوگ ان میں نبی (علیہ السلام) سے اجازت مانگتے تھے کہتے تھے کہ ہمارے گھر غیر محفوظ ہیں حالانکہ وہ غیر محفوظ نہیں ہیں یہ محض بھاگنا ہی چاہتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب ان میں سے ایک گروہ نے کہا کہ اے یثرب کے لوگو ! تمہارے لیے اب ٹھہرنے کا کوئی موقع نہیں۔ پلٹ چلو، جب ان کا ایک فریق یہ کہہ کر نبی سے رخصت مانگ رہا تھا کہ ہمارے گھر خطرے میں ہیں۔ حالانکہ ان کے گھر خطرے میں نہیں تھے دراصل وہ بھاگنا چاہتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب ان میں سے ایک گروہ نے کہا کہ اے یثرب کے لوگو ، تمہارے لیے اب ٹھہرنے کا کوئی موقع نہیں ہے ، پلٹ جاؤ ۔ جب ان کا ایک فریق یہ کہہ کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے رخصت طلب کر رہا تھا کہ ہمارے گھر خطرے میں ہیں ، حالانکہ وہ خطرے میں نہ تھے ، دراصل وہ (محاذ جنگ سے) بھاگنا چاہتے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب کہ ان میں سے ایک جماعت نے کہا کہ اے یثرب والو تمہارے لیے ٹھہرنے کا موقع نہیں ہے لہٰذا واپس ہوجاؤ، اور ان میں سے ایک فریق نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اجازت طلب کر رہا تھا یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے گھر غیر محفوظ ہیں حالانکہ وہ غیر محفوظ نہیں تھے یہ لوگ صرف بھاگنے کا ارادہ کر رہے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب کہنے لگی ایک جماعت ان میں اے یثرب والو تمہارے لیے ٹھکانہ نہیں سو پھر چلو اور رخصت مانگنے لگا ایک فرقہ ان میں نبی سے کہنے لگے ہمارے گھر کھلے پڑے ہیں اور وہ کھلے نہیں پڑے ان کی کوئی غرض نہیں مگر بھاگ جانا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جبکہ ان منافقین میں سے کچھ لوگوں نے کہا اے اہل مدینہ یہاں ٹھہرنے کا موقع نہیں بس لوٹ چلو اور انہی منافقوں میں سے کچھ لوگ پیغمبر سے واپسی کی اجازت طلب کرنے لگے وہ کہتے تھے کہ ہمارے گھر کھلے پڑے ہیں حالانکہ ان کے گھر کھلے نہیں پڑے ہیں بلکہ وہ محض بھاگنا چاہتے ہیں