Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 24

سورة الأحزاب

لِّیَجۡزِیَ اللّٰہُ الصّٰدِقِیۡنَ بِصِدۡقِہِمۡ وَ یُعَذِّبَ الۡمُنٰفِقِیۡنَ اِنۡ شَآءَ اَوۡ یَتُوۡبَ عَلَیۡہِمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿ۚ۲۴﴾

That Allah may reward the truthful for their truth and punish the hypocrites if He wills or accept their repentance. Indeed, Allah is ever Forgiving and Merciful.

تاکہ اللہ تعالٰی سچوں کو ان کی سچائی کا بدلہ دے اور اگر چاہے تو منافقوں کو سزا دے یا ان کی توبہ قبول فرمائے اللہ تعالٰی بڑا ہی بخشنے والا بہت ہی مہربان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِّیَجۡزِیَ
تاکہ بدلہ دے
اللّٰہُ
اللہ
الصّٰدِقِیۡنَ
سچوں کو
بِصِدۡقِہِمۡ
ان کی سچائی کا
وَیُعَذِّبَ
اور وہ عذاب دے
الۡمُنٰفِقِیۡنَ
منافقوں کو
اِنۡ
اگر
شَآءَ
وہ چاہے
اَوۡ
یا
یَتُوۡبَ
وہ مہربان ہو جائے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر(لشکر)
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
کَانَ
ہے
غَفُوۡرًا
بہت بخشنے والا
رَّحِیۡمًا
نہایت رحم کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِّیَجۡزِیَ
تاکہ جزا دے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الصّٰدِقِیۡنَ
سچوں کو
بِصِدۡقِہِمۡ
ان کی سچائی کا
وَیُعَذِّبَ
اور عذاب دے
الۡمُنٰفِقِیۡنَ
منافقوں کو
اِنۡ
اگر
شَآءَ
وہ چاہے
اَوۡ یَتُوۡبَ
یا توبہ قبول فرمائے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
کَانَ
۔ (ہمیشہ سے)ہے
غَفُوۡرًا
بے حد بخشنے والا
رَّحِیۡمًا
نہایت رحم والا
Translated by

Juna Garhi

That Allah may reward the truthful for their truth and punish the hypocrites if He wills or accept their repentance. Indeed, Allah is ever Forgiving and Merciful.

تاکہ اللہ تعالٰی سچوں کو ان کی سچائی کا بدلہ دے اور اگر چاہے تو منافقوں کو سزا دے یا ان کی توبہ قبول فرمائے اللہ تعالٰی بڑا ہی بخشنے والا بہت ہی مہربان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(یہ سب کچھ اس لئے ہے) تاکہ اللہ تعالیٰ سچے لوگوں کو ان کے سچ کی جزا دے اور منافقوں کو اگر چاہے تو عذاب دے یا پھر ان کی توبہ قبول کرے۔ اللہ تعالیٰ یقینا معاف کردینے والا اور رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تاکہ اللہ تعالیٰ سچوں کو اُن کی سچائی کی جزا دے اور منافقوں کو اگر چاہے تو عذاب دے یا اُن کی تو بہ قبول فرمائے یقیناً اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے بے حد بخشنے والا،نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(7) (All this happened) so that Allah may give reward to the truthful for their truthfulness, and punish the hypocrites, if He so wills, or accept their repentance. Surely, Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful.-r-n(7). This verse admires those companions of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) who had not participated in the battle of Badr due to some valid excuses, and had vowed that whenever the next battle would come to happen, they would offer their lives in defence of faith. Then, some of them, like Sayyidna &Anas Ibn Nadr and Mus&ab Ibn ` Umair (رض) fulfilled their vows by sacrificing their lives in the battle of &Uhud, while some others, like Sayyidna ` Uthman and Talhah (رض) remained alive, but eagerly waiting for having the honor of being martyred in the way of Allah.

تاکہ بدلہ دے اللہ سچوں کو ان کے سچ کا اور عذاب کرے منافقوں پر اگر چاہے یا توبہ ڈالے ان کے دل پر بیشک اللہ ہے بخشنے والا مہربان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تا کہ اللہ سچوں کو ان کی سچائی کا پورا پورا بدلہ دے اور منافقین کو چاہے تو عذاب دے اور چاہے تو ان کی توبہ قبول کرلے } یقینا اللہ بہت بخشنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(All this is) in order that Allah may reward the truthful for their truthfulness, and either punish the hypocrites or, if He so wills, accept their repentance. Verily Allah is Most Pardoning, Most Compassionate.

۔ ( یہ سب کچھ اس لیے ہوا ) تاکہ اللہ سچوں کو ان کی سچائی کی جزا دے اور منافقوں کو چاہے تو سزا دے اور چاہے تو ان کی توبہ قبول کر لے ، بے شک اللہ غفور و رحیم ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( یہ واقعہ اس لیے ہوا ) تاکہ اللہ سچوں کو ان کی سچائی کا انعام دے ، اور منافقوں کو اگر چاہے تو عذاب دے ، یا ان کی توبہ قبول کرلے ۔ ( ٢٠ ) اللہ یقینا بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کہ اللہ سچوں کو ان کی سچائی کا بدلہ دے 13 اور منافقوں کو چاہے سزا دے چاہے (جب وہ توبہ کریں) ان کو معاف کر دے بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تاکہ اللہ سچوں کو ان کی سچائی خاص لہ عطا فرمائیں اور منافقوں کو چاہے سزا دیں یا (چاہے) ان کو توبہ کی توفیق عطا کریں۔ بیشک اللہ بخشنے والے (اور) رحم کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تاکہ اللہ سچے لوگوں کو ان کی سچائی کا بدلہ عطا کرے۔ اگر چاہے تو وہ منافقین کو عذاب دے چاہے تو ان کی توبہ قبول کرلے۔ بیشک اللہ بہت مغفرت کرنے والا نہایت مہربان ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تاکہ خدا سچّوں کو اُن کی سچائی کا بدلہ دے اور منافقوں کو چاہے تو عذاب دے اور (چاہے) تو اُن پر مہربانی کرے۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

All this happened in order that Allah may recompense the truthful for their truth, and may punish the hypocrites if He would, or relent toward them. Verily Allah is ever Forgiving, Merciful.

(یہ اس لئے ہوا) تاکہ اللہ سچوں کو صلہ دے ان کی سچائی کا اور منافقین کو اگر چاہے سزا دے یا (چاہے تو) ان کی توبہ قبول کرلے بیشک اللہ بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحمت والا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تاکہ اللہ راست بازوں کو ان کی راست بازی کا صلہ دے اور منافقوں کو عذاب دے اگر چاہے یا ان کی توبہ قبول کرے ( اگر وہ توبہ کریں ) ۔ بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تاکہ ( انجامِ کار ) اللہ ( تعالیٰ ) سچوں کو ان کی سچائی کی وجہ سے بدلہ عطا فرمائے اور منافقوں کو اگر چاہے تو عذاب دے یا ان کی توبہ قبول فرمالے ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) مغفرت کرنے رحم کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تاکہ اللہ سچوں کو ان کی سچائی کا بدلہ دے اور منافقوں کو چاہے تو عذاب دے یا چاہے تو ان پر مہربانی کرے بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور یہ سب کچھ اس لئے ہوا کہ) تاکہ اللہ بدلے دے سچوں کو ان کے سچ کی بناء پر اور منافقوں کو چاہے تو سزا دے اور چاہے تو ان پر (رحمت اور) توجہ فرما دے بلاشبہ اللہ بڑا ہی بخشنے والا نہایت مہربان ہے

Translated by

Noor ul Amin

( یہ سب اسلئے ہے ) تاکہ اللہ سچے لوگوں کو ان کے سچ کی جز ادے اور منافقوں کو چاہےتوعذاب دے یاپھران کی توبہ قبول کر لے اللہ یقینا معاف کر دینے والا اور رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تاکہ اللہ سچوں کو ان کے سچ کا صلہ دے اور منافقوں کو عذاب کرے اگر چاہے ، یا انھیں توبہ دے ، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہ ) اس لئے کہ اﷲ سچے لوگوں کو ان کی سچائی کا بدلہ دے اور منافقوں کو چاہے تو عذاب دے یا ان کی توبہ قبول فرما لے ۔ بیشک اﷲ بڑا بخشنے والا بڑا رحم فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

تاکہ خدا سچوں کو ان کی سچائی کی جزا دے اور منافقوں کو چاہے تو سزا دے اور چاہے تو ان کی توبہ قبول کرے ۔ بے شک اللہ بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That Allah may reward the men of Truth for their Truth, and punish the Hypocrites if that be His Will, or turn to them in Mercy: for Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

God will certainly reward the truthful ones for their truthfulness and punish or pardon the hypocrites as He wishes. God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That Allah may reward the men of truth for their truth, and punish the hypocrites, if He wills, or accept their repentance by turning to them. Verily, Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That Allah may reward the truthful for their truth, and punish the hypocrites if He please or turn to them (mercifully); surely Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

That Allah may reward the true men for their truth, and punish the hypocrites if He will, or relent toward them (if He will). Lo! Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ताकि इस के परिणामस्वरूप अल्लाह सच्चों को उन की सच्चाई का बदला दे और कपटाचारियों को चाहे तो यातना दे या उन की तौबा क़बूल करे। निश्चय ही अल्लाह बड़ा क्षमाशील, दयावान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ واقعہ اس لیے ہوا تاکہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو ان کے سچ کا صلہ دے اور منافقوں کو چاہے سزا دے یا چاہے ان کو توبہ کی توفیق دے بیشک اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تاکہ اللہ سچے لوگوں کو ان کی سچائی کی جزا دے وہ چاہے تو منافقوں کو سزادے اور چاہے تو ان کی توبہ قبول فرمائے۔ ، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(یہ سب کچھ اس لیے ہوا) تاکہ اللہ سچوں کو ان کی سچائی کی جزا دے اور منافقوں کو چاہے تو سزا دے اور چاہے تو ان کی توبہ قبول کرلے ، بیشک اللہ غفور و رحیم ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تاکہ اللہ سچوں کو ان کی سچائی کا بدلہ دے اور منافقین کو عذاب دے اگر چاہے، یا ان کی توبہ قبول فرمائے بلاشبہ اللہ غفور ہے رحیم ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تاکہ بدلے دے اللہ سچوں کو ان کے سچ کا اور عذاب کرے منافقوں پر اگر چاہے یا توبہ ڈالے ان کے دل پر بیشک اللہ ہے بخشنے والا مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ واقعہ احزاب اس لئے ہوا تا کہ اللہ تعالیٰ سچے مسلمانوں کو انکے سچ کا صلہ دے اور منافقوں کو اگر چاہ تو عذاب کردے یاچا ہے تو ان کو توبہ کی توفیق دے ، بیشک اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا نہایت مہربان ہے