Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 26

سورة الأحزاب

وَ اَنۡزَلَ الَّذِیۡنَ ظَاہَرُوۡہُمۡ مِّنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ مِنۡ صَیَاصِیۡہِمۡ وَ قَذَفَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمُ الرُّعۡبَ فَرِیۡقًا تَقۡتُلُوۡنَ وَ تَاۡسِرُوۡنَ فَرِیۡقًا ﴿ۚ۲۶﴾

And He brought down those who supported them among the People of the Scripture from their fortresses and cast terror into their hearts [so that] a party you killed, and you took captive a party.

اور جن اہل کتاب نے ان سے سازباز کر لی تھی انہیں ( بھی ) اللہ تعالٰی نے ان کے قلعوں سے نکال دیا اور ان کے دلوں میں ( بھی ) رعب بھر دیا کہ تم ان کے ایک گروہ کو قتل کر رہے ہو اور ایک گروہ کو قیدی بنا رہے ہو ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

The Campaign against Banu Qurayzah We have already noted that when the Confederates came and camped outside Al-Madinah, Banu Qurayzah broke the covenant that existed between them and the Messenger of Allah. This happened by the agency of Huyay bin Akhtab An-Nadari, may Allah curse him, who entered their stronghold and would not leave their leader, Ka`b bin Asad, alone until he agreed to break the covenant. Among the things that he said to him was, "Woe to you! This is the opportunity for glory. The Quraysh and their company of men from various tribes, and the Ghatafan and their followers, have come to you, and they will stay here until they eliminate Muhammad and his companions." Ka`b said to him, "No, by Allah, this is the opportunity for humiliation. Woe to you, O Huyay, you are a bad omen. Leave us alone." But Huyay kept trying to persuade him until he agreed to his request. He laid down the condition that if the Confederates went away without doing anything, he (Huyay) would join them in their stronghold and would share their fate. When Banu Qurayzah broke their covenant and news of this reached the Messenger of Allah, he and the Muslims were very distressed by that. When Allah helped him by suppressing his enemy and driving them back disappointed and lost, having gained nothing, the Messenger of Allah returned to Al-Madinah in triumph and the people put down their weapons. While the Messenger of Allah was washing off the dust of battle in the house of Umm Salamah, may Allah be pleased with her, Jibril, upon him be peace, came to him wearing a turban of brocade, riding on a mule on which was a cloth of silk brocade. He said, "Have you put down your weapons, O Messenger of Allah!" He said, "Yes." He said, "But the angels have not put down their weapons. I have just now come back from pursuing the people." Then he said: "Allah, may He be blessed and exalted, commands you to get up and go to Banu Qurayzah." According to another report, "What a fighter you are! Have you put down your weapons!" He said, "Yes." He said, "But we have not put down our weapons yet, get up and go to these people." He said: "Where?" He said, "Banu Qurayzah, for Allah has commanded me to shake them." So the Messenger of Allah got up immediately, and commanded the people to march towards Banu Qurayzah, who were a few miles from Al-Madinah. This was after Salat Az-Zuhr. He said, لاَا يُصَلِّيَنَّ أَحَدٌ مِنْكُمُ الْعَصْرَ إِلاَّاِفي بَنِي قُرَيْظَة No one among you should pray `Asr except at Banu Qurayzah. So, the people set out, and the time for the prayer came while they were still on the road. Some of them prayed on the road, saying, "The Messenger of Allah only wanted to make us march quickly." Others said, "We will not pray it until we reach Banu Qurayzah." Neither of the two groups were rebuked for what they did. The Messenger of Allah followed them. He left Ibn Umm Maktum, may Allah be pleased with him, in charge of Al-Madinah, and he had given the flag to Ali bin Abi Talib, may Allah be pleased with him. Then the Messenger of Allah went to them (Banu Qurayzah) laying siege to them for twenty-five days. When this had gone on for too long, they agreed to accept the judgement of Sa`d bin Mu`adh, the leader of `Aws because they had been their allies during the Jahiliyyah, so they thought that he would treat them kindly as Abdullah bin Ubayy bin Salul had done for his allies of Banu Qaynuqa,` when he had asked the Messenger of Allah to set them free. So, these people thought that Sa`d would do the same for them as Ibn Ubayy had done for those people. They did not know that Sa`d had been struck by an arrow in his medial arm vein during the campaign of Al-Khandaq. The Messenger of Allah had had his vein cauterized and had brought him to stay in a tent in the Masjid so that he could keep a close eye on him. One of the things that Sa`d, may Allah be pleased with him, said in his supplication was, "O Allah, if there is still anything that has to do with the war against Quraysh, then keep me alive for it, and if You decree that the war between us and them is over, then let the bleeding be renewed, but do not let me die until I get my satisfaction with regard to Banu Qurayzah." Allah answered his prayer and decreed that they would agree to be referred to him for judgement, and this was their own free choice. When this happened, the Messenger of Allah called him to come from Al-Madinah to pass judgement on them. When he arrived, riding on a donkey that had been specially equipped for him to ride, some of the `Aws began to urge him not to be too harsh, saying, "O Sa`d, they are your clients so be kind to them, trying to soften his heart." But he kept quiet and did not answer them. When they persisted in their request, he said, "Now it is time for Sa`d to make sure that no rebuke or censure will divert him from the path of Allah." Then they knew that he would not let them live. When he reached the tent where the Messenger of Allah was, the Messenger of Allah said: قُومُوا إِلَى سَيِّدِكُم (Stand up for your leader). So the Muslims stood up for him, and welcomed him with honor and respect as befitted his status and so that his judgement would have more impact. When he sat down, the Messenger of Allah said: إِنَّ هَوُلاَءِ وَأَشَارَ إِلَيْهِمْ قَدْ نَزَلُوا عَلَى حُكْمِكَ فَاحْكُمْ فِيهِمْ بِمَا شِيْت These people -- (and he pointed to them) -- (have agreed to accept your judgement, so pass judgement on them as you wish. Sa`d, may Allah be pleased with him, said: "My judgement will be carried out" The Messenger of Allah said: "Yes." He said, "And it will be carried out on those who are in this tent." He said, "Yes." He said, "And on those who are on this side." -- and he pointed towards the side where the Messenger of Allah was, but he did not look directly at the Messenger of Allah out of respect for him. The Messenger of Allah said to him: "Yes." So Sa`d, may Allah be pleased with him, said: "My judgement is that their fighters should be killed and their children and wealth should be seized." The Messenger of Allah said: لَقَدْ حَكَمْتَ بِحُكْمِ اللهِ تَعَالَى مِنْ فَوْقِ سَبْعِ أَرْقَعَة You have judged according to the ruling of Allah from above the seven heavens. According to another report: لَقَدْ حَكَمْتَ بِحُكْمِ الْمَلِك You have judged according to the ruling of the Sovereign. Then the Messenger of Allah commanded that ditches should be dug, so they were dug in the earth, and they were brought tied by their shoulders, and were beheaded. There were between seven hundred and eight hundred of them. The children who had not yet reached adolescence and the women were taken prisoner, and their wealth was seized. All of this is stated both briefly and in detail, with evidence and Hadiths, in the book of Sirah which we have written, praise and blessings be to Allah. Allah says; وَأَنزَلَ الَّذِينَ ظَاهَرُوهُم ... And those who backed them, Allah brought them down, means, those who helped and supported them in their war against the Messenger of Allah. ... مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ ... of the People of the Scripture, means, Banu Qurayzah, who were Jews from one of the tribes of Israel. Their forefathers had settled in the Hijaz long ago, seeking to follow the Unlettered Prophet of whom they read in the Tawrah and Injil. فَلَمَّا جَأءَهُم مَّا عَرَفُواْ كَفَرُواْ بِهِ then when there came to them that which they had recognized, they disbelieved in it. (2:89) May the curse of Allah be upon them. ... مِن صَيَاصِيهِمْ ... from their forts, means, from their strongholds. This was the view of Mujahid, Ikrimah, Ata', Qatadah, As-Suddi and others of the Salaf. ... وَقَذَفَ فِي قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ ... and cast terror into their hearts; means fear, because they had supported the idolators in their war against the Messenger of Allah and the one who knows is not like the one who does not know. They had terrified the Muslims and intended to kill them so as to gain earthly power, but their plans backfired; the idolators ran away and the believers were victorious while the disbelievers were losers; where they had aimed for glory, they were humiliated. They wanted to eradicate the Muslims but they were themselves eradicated. In addition to all this, they are doomed in the Hereafter, so by all accounts they are counted as losers. Allah says: ... فَرِيقًا تَقْتُلُونَ وَتَأْسِرُونَ فَرِيقًا a group you killed, and a group you made captives. Those who were killed were their warriors, and the prisoners were their children and women. Imam Ahmad recorded that Atiyah Al-Qurazi said, "I was shown to the Prophet on the day of Qurayzah, because they were not sure about me. The Prophet told them to look at me to see whether I had grown any body hair yet. They looked and saw that I had not grown any body hair, so they let me go and I was put with the other prisoners." This was also recorded by the Sunan compilers, and At-Tirmidhi said it is Hasan Sahih." An-Nasa'i also recorded something similar from Atiyah. And Allah says:

کفار نے عین موقعہ پر دھوکہ دیا ۔ اتنا ہم پہلے لکھ چکے ہیں جب مشرکین ویہود کے لشکر مدینے پر آئے اور انہوں نے گھیرا ڈالا تو بنو قریظہ کے یہودی جو مدینے میں تھے اور جن سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا عہد وپیمان ہوچکا تھا انہوں نے بھی عین موقعہ پر بیوفائی کی اور عہد توڑ کر آنکھیں دکھانے لگے ان کا سردار کعب بن اسد باتوں میں آگیا اور حی بن اخطب خبیث نے اسے بدعہدی پر آمادہ کردیا پہلے تو یہ نہ مانا اور اپنے عہد پر قائم رہا حی نے کہا کہ دیکھ تو سہی میں تو تجھے عزت کا تاج پہنانے آیا ہوں ۔ قریش اور انکے ساتھی غطفان اور ان کے ساتھی اور ہم سب ایک ساتھ ہیں ۔ ہم نے قسم کھا رکھی ہے کہ جب تک ایک ایک مسلمان کا قیمہ نہ کرلیں یہاں سے نہیں ہٹنے کے کعب چونکہ جہاندیدہ شخص تھا اس نے جواب دیا کہ محض غلط ہے ۔ یہ تمہارے بس کے نہیں تو ہمیں ذلت کا طوق پہنانے آیا ہے ۔ تو بڑا منحوس شخص ہے میرے سامنے سے ہٹ جا اور مجھے اپنی مکاری کا شکار نہ بنا لیکن حی پھر بھی نہ ٹلا اور اسے سمجھاتا بجھاتا رہا ۔ آخر میں کہا سن اگر بالفرض قریش اور غطفان بھاگ بھی جائیں تو میں مع اپنی جماعت کے تیری گڑھی میں آجاؤں گا اور جو کچھ تیرا اور تیری قوم کا حال ہوگا ۔ وہی میرا اور میری قوم کا حال ہوگا ۔ بالآخر کعب پر حی کا جادو چل گیا اور بنو قریظہ نے صلح توڑ دی جس سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اور صحابہ کو سخت صدمہ ہوا اور بہت ہی بھاری پڑا پھر جب اللہ تعالیٰ نے اپنے غلاموں کی مدد کی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم مع اصحاب کے مظفر ومنصور مدینے شریف کو واپس آئے صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہتھیار کھول دئے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہتھیار اتاکر حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے گھر میں گرد وغبار سے پاک صاف ہونے کے لئے غسل کرنے کو بیٹھے ہی تھے جو حضرت جبرائیل ظاہر ہوئے آپ کے سر پر ریشمی عمامہ تھا خچر پر سوار تھے جس پر ریشمی گدی تھی فرمانے لگے کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا آپ نے کمر کھول لی ؟ آپ نے فرمایا ہاں حضرت جبرائیل نے فرمایا لیکن فرشتوں نے اب تک اپنے ہتھیار الگ نہیں کئے ۔ میں کافروں کے تعاقب سے ابھی ابھی آرہا ہوں سنئے اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ بنو قریظہ کی طرف چلئے اور ان کی پوری گوشمالی کیجئے ۔ مجھے بھی اللہ کا حکم مل چکا ہے کہ میں انہیں تھرادوں ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی وقت اٹھ کھڑے ہوئے تیار ہو کر صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنھم اجمعین کو حکم دیا اور فرمایا کہ تم میں سے ہر ایک عصر کی نماز بنو قریظہ میں ہی پڑھے ۔ ظہر کے بعد یہ حکم ملا تھا بنو قریظہ کا قلعہ یہاں سے کئی میل پر تھا ۔ نماز کا وقت صحابہ کو راستہ میں آگیا ۔ تو بعض نے تو نماز ادا کرلی اور کہا کہ حضور کا فرمان اس کا مطلب یہ تھا کہ ہم تیز چلیں ۔ اور بعض نے کہا ہم تو وہاں پہنچے بغیر نماز نہیں پڑھیں گے جب آپ کو یہ بات معلوم ہوئی تو آپ نے دونوں میں سے کسی کو ڈانٹ ڈپٹ نہیں کی ۔ آپ نے مدینہ پر حضرت ابن ام مکتوم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خلیفہ بنایا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ لشکر کا جھنڈادیا اور آپ بھی صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کے پیچھے پیچھے بنو قریظہ کی طرف چلے اور جاکر ان کے قلعہ کو گھیر لیا ۔ یہ محاصرہ پچیس روز تک رہا ۔ جب یہودیوں کے ناک میں دم آگیا اور تنگ حال ہوگئے تو انہوں نے اپنا حاکم حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بنایا جو قبیلہ اوس کے سردار تھے ۔ بنو قریظہ میں اور قبیلہ اوس میں زمانہ جاہلیت میں اتفاق ویگانگت تھی ایک دوسرے کے حلیف تھے اس لئے ان یہودیوں کو یہ خیال رہا کہ حضرت سعد ہمارا لحاظ اور پاس کریں گے جیسے کہ عبداللہ بن ابی سلول نے بنو قینقاع کو چھڑوایا تھا ادھر حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یہ حالت تھی کہ جنگ خندق میں انہیں اکحل کی رگ میں ایک تیر لگا تھا جس سے خون جاری تھا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے زخم پر داغ لگوایا تھا اور مسجد کے خیمے میں ہی انہیں رکھا تھا کہ پاس ہی پاس عیادت اور بیمار پر سی کرلیا کریں ۔ حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جو دعائیں کیں ان میں ایک دعا یہ تھی کہ اے پروردگار اگر اب بھی کوئی ایسی لڑائی باقی ہے جس میں کفار قریش تیرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر چڑھ آئیں تو تو مجھے زندہ رکھ کہ میں اس میں شرکت کرسکوں اور اگر تو نے کوئی ایک لڑائی بھی ایسی باقی نہیں رکھی تو خیر میرا زخم خوب بہاتا رہے لیکن اے میرے رب جب تک میں بنو قریظہ قبیلے کی سرکشی کی سزا سے اپنی آنکھیں ٹھنڈی نہ کرلوں تو میری موت کو موخر فرمانا ۔ حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسے مستجاب الدعوات کی دعا کی قبولیت کی شان دیکھئے کہ آپ دعا کرتے ہیں ادھر یہودان بنو قریظہ آپ کے فیصلے پر اظہار رضامندی کرکے قلعے کو مسلمانوں کے سپرد کرتے ہیں ۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آدمی بھیج کر آپ کو مدینہ سے بلواتے ہیں کہ آپ آکر ان کے بارے میں اپنا فیصلہ سنادیں ۔ یہ گدھے پر سوار کرالئے گیے اور سارا قبیلہ ان سے لپٹ گیا کہ دیکھئے حضرت خیال رکھئے گا بنو قریظہ آپ کے آدمی ہیں انہوں نے آپ پر بھروسہ کیا ہے وہ آپ کے حلیف ہیں آپ کے قوم کے دکھ کے ساتھی ہیں ۔ آپ ان پر رحم فرمائیے گا ان کے ساتھ نرمی سے پیش آئیے گا ۔ دیکھئے اس وقت ان کا کوئی نہیں وہ آپ کے بس میں ہیں وغیرہ لیکن حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ محض خاموش تھے کوئی جواب نہیں دیتے تھے ۔ ان لوگوں نے مجبور کیا کہ جواب دیں پیچھا ہی نہ چھوڑا ۔ آخر آپ نے فرمایا وقت آگیا ہے کہ سعد رضی اللہ اس بات کا ثبوت دے کہ اسے اللہ کی راہ میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا نہیں ۔ یہ سنتے ہی ان لوگوں کے تو دل ڈوب گئے اور سمجھ لیا کہ بنو قریظہ کی خیر نہیں ۔ جب حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سواری اس خیمے کے قریب پہنچ گئی جس میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے تو آپ نے فرمایا لوگو اپنے سردار کے استقبال کے لئے اٹھو چنانچہ مسلمان اٹھ کھڑے ہوئے اور آپ کو عزت واکرام وقعت واحترام سے سواری سے اتارا یہ اس لئے تھا کہ اس وقت آپ حاکم کی حیثیت میں تھے ان کے فیصلے پورے ناطق ونافذ سمجھے جائیں ۔ آپ کے بیٹھتے ہی حضور نے فرمایا کہ یہ لوگ آپ کے فیصلے پر رضامند ہو کر قلعے سے نکل آئیں ہیں اب آپ ان کے بارے میں جو چاہیں حکم دیجئے ۔ آپ نے کہا جو میں ان پر حکم کروں وہ پورا ہوگا ؟ حضور نے فرمایا ہاں کیوں نہیں؟ کہا اور اس خیمے والوں پر بھی اس کی تعمیل ضروری ہوگی؟ آپ نے فرمایا یقینا پوچھا اور اس طرف والوں پر بھی ؟ اور اشارہ اس طرف کیا جس طرف خود رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے ۔ لیکن آپ کی طرف نہیں دیکھا آپ کی بزرگی اور عزت وعظمت کی وجہ سے ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا ہاں اس طرف والوں پر بھی ۔ آپ نے فرمایا اب میرا فیصلہ سنئے میں کہتا ہوں بنو قریظہ میں جتنے لوگ لڑنے والے ہیں انہیں قتل کردیا جائے اور ان کی اولاد کو قید کرلیا جائے ان کے مال قبضے میں لائے جائیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے سعد رضی اللہ تم نے ان کے بارے میں وہی حکم کیا جو اللہ تعالیٰ نے ساتویں آسمان کے اوپر کیا ہے ۔ ایک روایت میں ہے کہ آپ نے فرمایا تم نے سچے مالک اللہ تعالیٰ کا جو حکم تھا وہی سنایا ہے ۔ پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے خندقیں کھائی کھدوا کر انہیں بندھا ہوا بلوا کر ان کی گردنیں ماری گئیں ۔ یہ گنتی میں سات آٹھ سو تھے ان کی عورتیں نابالغ بچے اور مال لے لئے گئے ۔ ہم نے یہ کل واقعات اپنی کتاب السیر میں تفصیل سے لکھ دئیے ہیں ۔ والحمد للہ ۔ پس فرماتا ہے کہ جن اہل کتاب یعنی یہودیوں نے کافروں کے لشکروں کی ہمت افزائی کی تھی اور ان کا ساتھ دیا تھا ان سے بھی اللہ تعالیٰ نے ان کے قلعے خالی کرا دئیے ۔ اس قوم قریظہ کے بڑے سردار جن سے ان کی نسل جاری ہوئی تھی اگلے زمانے میں آکر حجاز میں اسی طمع میں بسے تھے کہ نبی آخر الزمان کی پیش گوئی ہماری کتابوں میں ہے وہ چونکہ یہیں ہونے والے ہیں تو ہم سب پہلے آپ کی اتباع کی سعادت سے مسعود ہونگے ۔ لیکن ان ناحلقوں نے جب اللہ کی وہ نبی آئے ان کی تکذیب کی جس کی وجہ سے اللہ کی لعنت ان پر نازل ہوئی ۔ صیاصی سے مراد قلعے ہیں اسی معنی کے لحاظ سے سینگوں کو بھی صیاصی کہتے ہیں اس لئے کہ جانور کے سارے جسم کے اوپر اور سب سے بلند یہی ہوتے ہیں ان کے دلوں میں اللہ نے رعب ڈال دیا انہوں نے ہی مشرکین کو بھڑکا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر چڑھائی کرائی تھی ۔ عالم جاہل برابر نہیں ہوتے ۔ یہی تھے جنہوں نے مسلمانوں کو جڑوں سے اکھیڑ دینا چاہا تھا لیکن معاملہ برعکس ہوگیا پانسہ پلٹ گیا قوت کمزوری سے اور مراد نامرادی سے بدل گئی ۔ نقشہ بگڑ گیا حمایتی بھاگ کھڑے ہوئے ۔ یہ بےدست وپا رہ گئے ۔ عزت کی خواہش نے ذلت دکھائی مسلمانوں کے برباد کرنے اور پیس ڈالنے کی خواہش نے اپنے تئیں پسوا دیا ۔ اور ابھی آخرت کی محرومی باقی ہے ۔ کچھ قتل کردئیے گئے باقی قیدی کر دیئے گئے ۔ عطیہ فرظی کا بیان ہے کہ جب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا تو میرے بارے میں حضور کو کچھ تردد ہوا ۔ فرمایا اسے الگ لے جاؤ دیکھو اگر اس کے ناف کے نیچے بال ہوں تو قتل کردو ورنہ قیدیوں میں بٹھادو دیکھا تو میں بچہ ہی تھا زندہ چھوڑ دیا گیا ۔ ان کی زمین گھر ان کے مال کے مالک مسلمان بن گئے بلکہ اس زمین کے بھی جو اب تک پڑی تھی اور جہاں مسلمان کے نشان قدم بھی نہ پڑے تھے یعنی خیبر کی زمین یا مکہ شریف کی زمین ۔ یا فارس یا روم کی زمین اور ممکن ہے کہ یہ کل خطے مراد ہوں اللہ بڑی قدرتوں والا ہے ۔ مسند احمد میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا بیان ہے کہ خندق والے دن میں لشکر کا کچھ حال معلوم کرنے نکلی ۔ مجھے اپنے پیچھے سے کسی کے بہت تیز آنے کی آہٹ اور اس کے ہتھیاروں کی جھنکار سنائی دی میں راستے سے ہٹ کر ایک جگہ بیٹھ گئی دیکھا کہ حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ لشکر کی طرف جا رہے ہیں اور ان کے ساتھ ان کے بھائی حارث بن اوس تھے جن کے ہاتھ میں ان کی ڈھال تھی ۔ حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ لوہے کی زرہ پہنے ہوئے تھے لیکن بڑے لانبے چوڑے تھے زرہ پورے بدن پر نہیں آئی تھی ہاتھ کھلے تھے اشعار رجز پڑھتے ہوئے جھومتے جھامتے چلے جا رہے تھے میں یہاں سے اور آگے بڑھی اور ایک باغیچے میں چلی گئی وہاں کچھ مسلمان موجود تھے جن میں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی تھے اور ایک اور صاحب جو خود اوڑھے ہوئے تھے ۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھے دیکھ لیا پس پھر کیا تھا ؟ بڑے ہی بگڑے اور مجھ سے فرمانے لگے یہ دلیری؟ تم نہیں جانتیں لڑائی ہو رہی ہے؟ اللہ جانے کیا نتیجہ ہو؟ تم کیسے یہاں چلی آئیں وغیرہ وغیرہ ۔ جو صاحب مغفر سے اپنا منہ چھپائے ہوئے تھے انہوں نے عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یہ باتیں سن کر اپنے سر سے لوہے کا ٹوپ اتارا دیکھا اب میں پہچان گئی کہ وہ حضرت طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خاموش کیا کہ کیا ملامت شروع کر رکھی ہے نتیجے کا کیا ڈر ہے؟ کیوں تمہیں اتنی گھبراہٹ ہے؟ کوئی بھاگ کے جائے گا کہاں؟ سب کچھ اللہ کے ہاتھ ہے حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایک قریشی نے تاک کر تیر لگایا اور کہا لے میں ابن عرقہ ہوں ۔ حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی رگ اکحل پر وہ تیر پڑا اور پیوست ہوگیا ۔ خون کے فوارے چھوٹ گئے اسی وقت آپ نے دعا کی کہ اے اللہ مجھے موت نہ دینا جب تک بنو قریظہ کی تباہی اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لو ۔ اللہ کی شان سے اسی وقت خون تھم گیا ۔ مشرکین کو ہواؤں نے بھگادیا اور اللہ نے مومنوں کی کفایت کردی ابو سفیان اور اسکے ساتھی تو بھاگ کر تہامہ میں چلے گئے عینیہ بن بدر اس کے ساتھی نجد میں چلے گئے ۔ بنو قریظہ اپنے قلعہ میں جاکر پنا گزین ہوگئے ۔ میدان خالی دیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینے میں واپس تشریف لے آئے ۔ حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لئے مسجد میں ہی چمڑے کا ایک خیمہ نصب کیا گیا اسی وقت حضرت جبرائیل آئے آپ کا چہرہ گرد آلود تھا فرمانے لگے آپ نے ہتھیار کھول دئیے؟ حالانکہ فرشتے اب تک ہتھیار بند ہیں ۔ اٹھئے بنو قریظہ سے بھی فیصلہ کر لیجئے ان پر چڑھائی کیجئے حضور نے فوراً ہتھیار لگا لئے اور صحابہ میں بھی کوچ کی منادی کرادی ۔ بنو تمیم کے مکانات مسجد نبوی سے متصل ہی تھے راہ میں آپ نے ان سے پوچھا کیوں بھئی؟ کسی کو جاتے ہوئے دیکھا ؟ انہوں نے کہا کہ ہاں ابھی ابھی حضرت دحیہ کلبی رضی اللہ تعالیٰ عنہ گئے ہیں ۔ حالانکہ تھے تو وہ حضرت جبرائیل لیکن آپ کی ڈاڑھی چہرہ وغیرہ بالکل حضرت دحیہ کلبی سے ملتاجلتا تھا ۔ اب آپ نے جاکر بنو قریظہ کے قلعہ کا محاصرہ کیا پچیس روز تک یہ محاصرہ جاری رہا ۔ جب وہ گھبرائے اور تنگ آگئے تو ان سے کہا گیا کہ قلعہ ہمیں سونپ دو اور تم اپنے آپ کو ہمارے حوالے کردو ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے بارے میں جو چاہیں گے فیصلہ فرمادیں گے ۔ انہوں نے حضرت ابو لبابہ بن عبدالمنذر سے مشورہ کیا تو انہوں نے کہا اس صورت میں تو اپنی جان سے ہاتھ دھولینا ہے ۔ انہوں نے یہ معلوم کرکے اسے تو نامنظور کردیا اور کہنے لگے ہم قلعہ خالی کردیتے ہیں آپ کی فوج کو قبضہ دیتے ہیں ہمارے بارے کا فیصلہ ہم حضرت سعد بن معاذ کو دیتے ہیں ۔ آپ نے اسے بھی منظور فرمالیا ۔ حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بلایا آپ تشریف لے آئے گدھے پر سوار تھے جس پر کجھور کے درخت کی چھال کی گدی تھی آپ اس پر بمشکل سوار کرادیئے گئے تھے آپ کی قوم آپ کو گھیرے ہوئے تھی اور سمجھارہی تھی کہ دیکھو بنو قریظہ ہمارے حلیف ہیں ہمارے دوست ہیں ہماری موت زیست کے شریک ہیں اور ان کے تعلقات جو ہم سے ہیں وہ آپ پر پوشیدہ نہیں ۔ آپ خاموشی سے سب کی باتیں سنتے جاتے تھے جب ان کے محلہ میں پہنچے تو ان کی طرف نظر ڈالی اور کہا وقت آگیا کہ میں اللہ کی راہ میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی مطلقا پرواہ نہ کروں ۔ جب حضور کے خیمے کے پاس ان کی سواری پہنچی تو حضور نے فرمایا اپنے سید کی طرف اٹھو اور انہیں اتارو ۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہمارا سید تو اللہ ہی ہے ۔ آپ نے فرمایا اتارو ۔ لوگوں نے مل جل کر انہیں سواری سے اتارا حضور نے فرمایا سعد رضی اللہ ان کے بارے میں جو حکم کرنا چاہو کر دو ۔ آپ نے فرمایا ان کے بڑے قتل کردئیے جائیں اور ان کے چھوٹے غلام بنائیے جائیں ان کا مال تقسیم کر لیا جائے ۔ آپ نے فرمایا سعد رضی اللہ تم نے اس حکم میں اللہ اور اس کے رسول کی پوری موافقت کی ۔ پھر حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دعا مانگی کہ اے اللہ اگر تیرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر قریش کی کوئی اور چڑھائی ابھی باقی ہو تو مجھے اس کی شمولیت کے لئے زندہ رکھ ورنہ اپنی طرف بلالے ۔ اسی وقت زخم سے خون بہنے لگا حالانکہ وہ پورا بھر چکا تھا یونہی سا باقی تھا چنانچہ انہیں پھر اسی خیمے میں پہنچا دیا گیا اور آپ وہیں شہد ہوگئے رضی اللہ عنہ ۔ خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی عنہ وغیرہ بھی آئے سب رو رہے تھے اور ابو بکر رضی اللہ عنہ کی آواز عمر رضی اللہ کی آواز میں پہچان بھی ہو رہی تھی میں اس وقت اپنے حجرے میں تھی ۔ فی الواقع اصحاب رسول اللہ ایسے ہی تھے جیسے اللہ نے فرمایا آیت ( رُحَمَاۗءُ بَيْنَهُمْ 29؀ۧ ) 48- الفتح:29 ) آپس میں ایک دوسرے کی پوری محبت اور ایک دوسرے سے الفت رکھنے والے تھے ۔ حضرت علقمہ رضی اللہ نے پوچھا ام المومنین یہ تو فرمائیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح رویا کرتے تھے؟ فرمایا آپ کی آنکھیں کسی پر آنسو نہیں بہاتی تھیں ہاں غم ورنج کے موقعہ پر آپ داڑھی مبارک اپنی مٹھی میں لے لیتے تھے ۔

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[ ٣٦] یہ یہود بنو قریظہ تھے جو مسلمانوں کے معاہد تھے۔ بنو قینقاع اور بنی نضیر کی جلاوطنی کے بعد مدینہ میں یہود کا یہی قبیلہ باقی رہ گیا تھا۔ کیونکہ یہ قیبلہ دوسروں کی نسبت قدرے شریف اور اپنے عہد کا پاس رکھنے والا تھا۔ جب بنو نضیر کو خیبر کی طرف جلا وطن کردیا گیا اور جنگ احزاب کی تیاریاں شروع ہوگئیں تو بنونضیر کا رئیس حیی بن اخطب رات کی تاریکیوں میں بنو قریظہ کے سردار کعب بن اسد کے پاس گیا۔ کعب کو اندازہ ہوگیا تھا کہ حیی مجھے مسلمانوں سے عہد شکنی پر آمادہ کرنے کے لئے آیا ہے۔ لہذا اس نے دروازہ ہی نہ کھولا۔ حیی نے اس سے کچھ چکنی چپڑی باتیں کیں تو آخر اس نے دروازہ کھول دیا۔ حیی کہنے لگا : && کعب ! میں تمہارے پاس زمانے کی عزت اور چڑھتا ہوا سمندر لے کر آیا ہوں۔ ان لوگوں نے مجھ سے عہدو پیمان کیا ہے کہ وہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اس کے ساتھیوں کا صفایا کئے بغیر یہاں سے نہ ٹلیں گے && اس کے جواب میں جو کچھ کعب نے کہا : وہ سنہری حروف میں لکھنے کے قابل ہے۔ اس نے کہا : && حیی ! واللہ تم میرے پاس زمانے کی ذلت اور برسا ہوا بادل لے کر آئے ہو جو صرف گرج چمک رہا ہے۔ تم پر افسوس۔ تم مجھے میرے حال پر چھوڑ دو ۔ میں نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں صدق و صفا کے سوا کچھ نہیں دیکھا && (ابن ہشام ٢: ٢٢٠ & ٢٢١) مگر حیی نے کعب کو سبز باغ دکھا دکھا کر با لآخر بدعہدی پر مجبور کر ہی لیا وہ کہنے لگا : اگر قریش محمد کا خاتمہ کئے بغیر ہی واپس چلے گئے تو میں بھی تمہارے ساتھ قلعہ بند ہوجاؤں گا اور واپس نہیں جاؤں گا پھر جو انجام تمہارا ہوگا وہی میرا ہوگا۔ اس شرط پر کعب بھی اتحادیوں میں شامل ہوگیا۔ خ مدینہ میں اندرونی خطرات :۔ اس صورت حال کی تحقیق کے لئے آپ نے انصار کے سرداروں (سعد بن عبادہ & سعد بن معاذ & عبداللہ بن رواحہ اور خوّات بن جبیر (رض) کو تحقیق حال کے لئے بھیجا اور ساتھ ہی یہ تاکید بھی کردی کہ اگر بنوقریظہ کی بدعہدی کی خبر درست ہو تو دوسروں کی موجودگی میں مجھے نہ بتائیں بلکہ صرف اشارہ سے کام چلا لیں۔ جب انہوں نے واپس آکر رسول اللہ کو اشارہ سے بتایا کہ یہ خبر درست ہے تو اس سے آپ کو سخت صدمہ ہوا۔ اس خبر کے اخفاء کا مقصد صرف یہ تھا کہ مسلمانوں کی حوصلہ شکنی نہ ہو۔ مسلمان کم از کم مدینہ کی اندرونی حفاظت کی طرف سے مطمئن تھے مگر اس صورت حال سے مدینہ کے اندر بھی خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔ (بخاری۔ کتاب المغازی۔ باب غزوہ خندق) [ ٣٧] بنو قریظہ کا محاصرہ :۔ تقریباً ایک ماہ کے محاصرہ کے بعد جب اتحادی لشکر بھاگ نکلا تو اب بنوقریظہ کو ان کی عہد شکنی کی سزا دینے کا وقت بھی آن پہنچا۔ جنگ خندق سے فراغت کے بعد رسول اللہ سیدہ ام سلمہ (رض) کے ہاں غسل فرما رہے تھے کہ جبرئیل آئے اور کہا کہ && آپ نے ہتھیار اتار دیئے ہیں حالانکہ فرشتوں نے ابھی تک نہیں اتارے && رسول اللہ نے اسی وقت منادی کرا دی کہ مجاہدین عصر کی نماز بنوقریظہ کے ہاں جاکر ادا کریں && (بخاری۔ کتاب المغازی۔ باب مرجع النبی من الاحزاب الٰی بنی قریظہ ومحاصرتہ ایاھم) چناچہ چند گھنٹوں کے اندر اندر تین ہزار مسلح مجاہدین نے بنوقریظہ کے ہاں پہنچ کر ان کا محاصرہ کرلیا۔ بنو قریظہ قلعہ بند ہوگئے (حیی بن اخطب بھی حسب وعدہ ان کے ساتھ قلعہ بند ہوا تھا) ان کے سردار کعب بن اسد نے قوم کے سامنے تین تجاویز رکھیں : خ یہود کی سپر اندازی :۔ ١۔ اسلام قبول کرلو۔ اس صورت میں تمہارا مال و جان سب کچھ محفوظ رہے گا اور تم پر یہ بات بھی واضح ہوچکی ہے کہ یہ وہی نبی برحق ہے جس کی بشارت تم اپنی کتاب میں پاتے ہو۔ ٢۔ اپنے بیوی بچوں کو خود اپنے ہاتھوں سے قتل کردو۔ پھر خود مردانہ وار لڑائی لڑو۔ پھر مرجاؤ یا فتح پاؤ۔ ٣۔ یا پھر مکروفریب کی راہ اختیار کرو۔ مسلمانوں پر ہفتہ کے دن حملہ کردو۔ کیونکہ انھیں اطمینان ہوگا کہ آج لڑائی نہیں ہوگی۔ مگر بنو قریظہ نے اپنے سردار کی ایک تجویز بھی نہ مانی تو وہ جھنجھلا کر کہنے لگا : تم میں سے کسی نے آج تک ایک رات بھی ہوشمندی کے ساتھ نہیں گزاری۔ (الرحیق المختوم۔ اردو ص ٤٩٤) اب ان کے سامنے بس ایک ہی راستہ باقی رہ گیا تھا اور وہ یہ تھا کہ مسلمانوں کے آگے ہتھیار ڈال دیں۔ [ ٣٨] یہود کا سیدنا سعد بن معاذ کو حکم تسلیم کرنا :۔ بدعہدی اور عہد شکنی قوم کو انتہا درجہ کا بزدل بنا دیتی ہے۔ ان کے پاس وافر مقدار میں راشن موجود تھا اور انہوں نے مسلمانوں کے استیصال کے لئے ڈیڑھ ہزار تلواریں، دو ہزار نیزے تین سو زرہیں اور پانچ سو ڈھالیں بھی تیار کر رکھی تھیں۔ مگر وقت پر کوئی چیز بھی ان کے کام نہ آئی۔ انہوں نے صرف ٢٥ دن کے محاصرہ کے بعد اس شرط پر ہتھیار ڈال دیئے کہ ان کے حق میں جو بھی فیصلہ ان کے حلیف سیدنا سعد بن معاذ کریں گے وہ انھیں منظور ہوگا۔ ان کے پاس قلعہ میں جس قدر راشن موجود تھا اگر وہ چاہتے تو سال بھر قلعہ بند رہ کر آسانی سے گزر بسر کرسکتے تھے مگر ان کے مجرم ضمیر نے انھیں جلد ہی بےچین کردیا اور اللہ نے ان کے دلوں میں مسلمانوں کی دھاک بٹھا دی۔ [ ٣٩] بنو قریظہ کا انجام :۔ سیدنا سعد بن معاذ کو جنگ احزاب میں ایک کاری زخم لگا تھا جیسا کہ درج ذیل حدیث سے ظاہر ہے : سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ جنگ خندق میں سعد بن معاذ کو ہفت اندام کی رگ میں تیر لگ گیا تو آپ نے مسجد میں ہی ان کے لئے خیمہ لگا دیا۔ تاکہ قریب سے عیادت کرسکیں۔ مسجد میں بنو غفار کا خیمہ بھی تھا۔ جب (سیدنا معاذ کا) خون بہہ بہہ کر ان کے خیمہ کی طرف آنے لگا تو وہ ڈر گئے، کہنے لگے : اے خیمہ والو ! یہ کیا ہے جو تمہاری طرف سے بہہ کر ہمارے پاس آرہا ہے۔ دیکھا تو سعد کے زخم سے خون بہہ رہا تھا۔ آخر اسی زخم سے وہ چل بسے۔ (بخاری۔ کتاب الصلوٰۃ۔ باب الخیمۃ فی المسجد للمرضیٰ وغیرھم) لہذا وہ غزوہ بنوقریظہ میں شامل نہ ہوسکے۔ فیصلہ کے لئے انھیں گدھے پر سوار کرکے موقعہ پر لایا گیا تو آپ نے اپنے عہد شکن حلیف کی کوئی رو رعایت نہیں کی۔ اور یہ فیصلہ دیا کہ : (ا) سب مردوں کو قتل کردیا جائے (٢) عورتوں اور بچوں کو غلام بنا لیا جائے، (٣) ان کے اموال مجاہدین میں تقسیم کردیئے جائیں && رسول اللہ نے یہ فیصلہ سن کر فرمایا : && تم نے وہی فیصلہ کیا جو سات آسمانوں کے اوپر اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہے && (بخاری۔ کتاب المغازی۔ باب مرجع النبی من الاحزاب الیٰ بنی قریظۃ ومحاصرتہ ایاھم) چناچہ اس فیصلہ کے مطابق چھ سو سے کچھ زائد مردان جنگی کو قتل کردیا گیا اور ان مقتولین میں حیی بن اخطب بھی تھا۔ جس نے بنوقریظہ کو عہد شکنی پر مجبور کرکے ان پر یہ مصیبت ڈھائی تھی۔ یہ مقتولین صرف اس بنا پر قتل نہیں کئے گئے کہ وہ جنگی قیدی تھے بلکہ ان کے جرائم اور بھی تھے مثلاً : (١) تجدید معاہدہ کے باوجود انہوں نے نہایت نازک موقعہ پر عہد شکنی کرکے مسلمانوں کو اندرونی خطرات سے دوچار کردیا تھا۔ (٢) انہوں نے مردانہ وار سامنے آنے کی بجائے عورتوں اور بچوں کے قلعوں پر حملہ کی کوشش کی تھی۔ (٣) جنگ احزاب کے بعد بھی حیی بن اخطب کو ساتھ ملا کر مدینہ میں اشتعال انگیزی شروع کردی تھی اور بجائے اس کے کہ اپنی عہد شکنی پر پشیمان ہوتے && انہوں نے مقابلہ کی تیاریاں شروع کردی تھیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وَاَنْزَلَ الَّذِيْنَ ظَاهَرُوْهُمْ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ مِنْ صَيَاصِيْهِمْ : ” صَیَاصِيْ “ ” صِیْصِیَۃٌ“ کی جمع ہے۔ جولا ہے کا تانے اور بانے کے دھاگوں کو سیدھا کرنے والا آلہ، مُرغ کا کانٹا جو اس کی ٹانگ کے ایک طرف نکلا ہوتا ہے، گائے اور ہرن وغیرہ کا سینگ، قلعہ اور ہر وہ چیز جس کے ساتھ کوئی اپنا دفاع اور حفاظت کرتا ہے۔ (قاموس) قریش، بنو غطفان اور ان کے ساتھ آنے والوں کے واپس جانے کے ساتھ ہی معرکۂ احزاب ختم ہوگیا، مگر بنو قریظہ کے ساتھ معرکہ ختم نہیں ہوا، جنھوں نے اس موقع پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مسلمانوں کے ساتھ کیا ہوا معاہدہ توڑ ڈالا تھا۔ جس میں یہ عہد کیا گیا تھا کہ باہر سے آنے والے حملہ آور کے مقابلے میں مسلمان اور یہودی ایک دوسرے کی مدد کریں گے، لیکن یہودیوں نے یہ عہد توڑ ڈالا اور قریش اور اتحادی لشکروں کے ساتھ اس بات پر اتفاق کرلیا کہ وہ مسلمانوں کے پیچھے سے مدینہ پر حملہ آور ہوں گے۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کا علم ہوا تو آپ نے سعد بن معاذ، سعد بن عبادہ اور ایک اور انصاری صحابی (رض) کو اس بات کی تحقیق کے لیے بھیجا اور فرمایا : ” اگر وہ صلح پر قائم ہوں تو سب کے سامنے بیان کردینا اور اگر معاملہ اس کے برعکس ہو تو اشارے سے سمجھا دینا۔ “ وہ ان کے پاس گئے تو دیکھا کہ انھوں نے معاہدہ بری طرح توڑ ڈالا ہے۔ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے متعلق بھی نازیبا الفاظ کہے اور کہنے لگے : ” محمد کون ہے ؟ ہمارے اور محمد کے درمیان کوئی عہد ہے نہ پیمان۔ “ سعد بن معاذ اور سعد بن عبادہ (رض) نے آ کر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اشارے سے حقیقت حال سے آگاہ کیا۔ بنو قریظہ کے ارادے نہایت خطرناک تھے، مگر اللہ تعالیٰ نے انھیں ناکام و نامراد کردیا۔ قریش اور ان کے درمیان بےاعتمادی پیدا ہوگئی اور ان کے قریش کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے خلاف لڑنے کی نوبت نہیں آئی۔ آخر وہ قلعوں میں بند ہو کر مقابلے پر آمادہ ہوگئے۔ وَقَذَفَ فِيْ قُلُوْبِهِمُ : جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خندق سے فارغ ہو کر مدینہ واپس آئے تو ہتھیار اتار کر ابھی غسل ہی کیا تھا کہ جبریل (علیہ السلام) آئے اور کہنے لگے : ” آپ نے ہتھیار رکھ دیے، مگر ہم فرشتوں نے ابھی ہتھیار نہیں رکھے، بنوقریظہ کی طرف چلیں۔ “ چناچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( لَا یُصَلِّیَنَّ أَحَدٌ الْعَصْرَ إِلاَّ فِيْ بَنِيْ قُرَیْظَۃَ ) [ بخاري، المغازي، باب مرجع النبي (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) من الأحزاب۔۔ : ٤١١٩، ٤١١٧ ] ” کوئی شخص عصر کی نماز نہ پڑھے، مگر بنو قریظہ کے پاس جا کر۔ “ چناچہ آپ نے جا کر بنو قریظہ کا محاصرہ کرلیا۔ یہ محاصرہ ایک ماہ کے قریب جاری رہا، حتیٰ کہ وہ مقابلے سے عاجز آگئے اور اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا، آخر کار وہ اپنے آپ کو مسلمانوں کے حوالے کرنے پر آمادہ ہوگئے، اس شرط پر کہ ان کے بارے میں سعدبن معاذ (رض) جو فیصلہ کریں انھیں قبول ہوگا۔ سعد بن معاذ (رض) کو خندق کے دوران بازو کی رگ میں تیر لگا تھا، جس کے نتیجے میں آخر کار وہ شہید بھی ہوگئے۔ ان کے سامنے یہ بات بھی تھی کہ اگر بنو قریظہ قریش کے ساتھ بنائے ہوئے منصوبے کے مطابق کامیاب ہوجاتے تو مسلمانوں کا نام و نشان مٹا دیتے، یہ تو اللہ تعالیٰ کا خاص فضل تھا کہ اس نے مسلمانوں کو محفوظ رکھا۔ فَرِيْقًا تَقْتُلُوْنَ وَتَاْسِرُوْنَ فَرِيْقًا : ابو سعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں کہ اہل قریظہ سعد بن معاذ (رض) کے فیصلے پر اتر آئے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سعد کی طرف پیغام بھیجا۔ وہ ایک گدھے پر سوار ہو کر آئے، جب مسجد کے قریب آئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انصار سے فرمایا : ( قُوْمُوْا إِلٰی سَیِّدِکُمْ أَوْ خَیْرِکُمْ ) ” اپنے سردار یا (فرمایا ) اپنے بہترین آدمی کی طرف اٹھو۔ “ پھر آپ نے فرمایا : ( ھٰؤُلَاءِ نَزَلُوْا عَلٰی حُکْمِکَ ) ” یہ لوگ تیرے فیصلے پر اترے ہیں۔ “ سعد (رض) نے کہا : ( تُقْتَلُ مُقَاتِلَتَہُمْ وَ تُسْبٰی ذَرَارِیُّہُمْ ) ” ان کے لڑائی کے قابل مرد قتل کردیے جائیں اور ان کی عورتوں اور بچوں کو لونڈی و غلام بنا لیا جائے۔ “ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( قَضَیْتَ بِحُکْمِ اللّٰہِ وَرُبَّمَا قَالَ بِحُکْمِ الْمَلِکِ ) ” تو نے اللہ کے فیصلے کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔ “ یا یہ فرمایا : ” بادشاہ کے فیصلے کے مطابق فیصلہ کیا۔ “ [ بخاري، المغازي، باب مرجع النبي (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) من الأحزاب۔۔ : ٤١٢١ ] بنو قریظہ کے عطیہ قرظی (رض) بیان کرتے ہیں : ” میں بنو قریظہ کے قیدیوں میں سے تھا، مسلمان دیکھتے تھے جس کے (زیر ناف) بال اگے ہوتے اسے قتل کردیتے اور جس کے نہ اگے ہوتے اسے قتل نہ کرتے، چناچہ میں ان میں سے تھا جن کے بال نہیں اگے تھے۔ “ [ أبوداوٗد، الحدود، باب في الغلام یصیب الحد : ٤٤٠٤ ]

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَاَنْزَلَ الَّذِيْنَ ظَاہَرُوْہُمْ مِّنْ اَہْلِ الْكِتٰبِ مِنْ صَيَاصِيْہِمْ وَقَذَفَ فِيْ قُلُوْبِہِمُ الرُّعْبَ فَرِيْقًا تَقْتُلُوْنَ وَتَاْسِرُوْنَ فَرِيْقًا۝ ٢٦ۚ نزل النُّزُولُ في الأصل هو انحِطَاطٌ من عُلْوّ. يقال : نَزَلَ عن دابَّته، والفَرْقُ بَيْنَ الإِنْزَالِ والتَّنْزِيلِ في وَصْفِ القُرآنِ والملائكةِ أنّ التَّنْزِيل يختصّ بالموضع الذي يُشِيرُ إليه إنزالُهُ مفرَّقاً ، ومرَّةً بعد أُخْرَى، والإنزالُ عَامٌّ ، فممَّا ذُكِرَ فيه التَّنزیلُ قولُه : نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ [ الشعراء/ 193] وقرئ : نزل وَنَزَّلْناهُ تَنْزِيلًا[ الإسراء/ 106] ( ن ز ل ) النزول ( ض ) اصل میں اس کے معنی بلند جگہ سے نیچے اترنا کے ہیں چناچہ محاورہ ہے : ۔ نزل عن دابۃ وہ سواری سے اتر پڑا ۔ نزل فی مکان کذا کسی جگہ پر ٹھہر نا انزل وافعال ) اتارنا قرآن میں ہے ۔ عذاب کے متعلق انزال کا لفظ استعمال ہوا ہے قرآن اور فرشتوں کے نازل کرنے کے متعلق انزال اور تنزیل دونوں لفظ استعمال ہوئے ہیں ان دونوں میں معنوی فرق یہ ہے کہ تنزیل کے معنی ایک چیز کو مرۃ بعد اخریٰ اور متفرق طور نازل کرنے کے ہوتے ہیں ۔ اور انزال کا لفظ عام ہے جو ایک ہی دفعہ مکمل طور کیس چیز نازل کرنے پر بھی بولا جاتا ہے چناچہ وہ آیات ملا حضہ ہو جہاں تنزیل لا لفظ استعمال ہوا ہے ۔ نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ [ الشعراء/ 193] اس کو امانت دار فر شتہ لے کر اترا ۔ ایک قرات میں نزل ہے ۔ وَنَزَّلْناهُ تَنْزِيلًا[ الإسراء/ 106] اور ہم نے اس کو آہستہ آہستہ اتارا ظَاهَرَ ( مدد) وَظَهَرَ عليه : غلبه، وقال : إِنَّهُمْ إِنْ يَظْهَرُوا عَلَيْكُمْ [ الكهف/ 20] ، وظاهَرْتُهُ : عاونته . قال تعالی: وَظاهَرُوا عَلى إِخْراجِكُمْ [ الممتحنة/ 9] ، وَإِنْ تَظاهَرا عَلَيْهِ [ التحریم/ 4] ، أي : تعاونا، تَظاهَرُونَ عَلَيْهِمْ بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوانِ [ البقرة/ 85] ، وقرئ : ( تَظَّاهَرَا) «2» ، الَّذِينَ ظاهَرُوهُمْ ظھر علیہ کے معنی ہیں وہ اس پر غالب آگیا قرآن پاک میں ہے : ۔ إِنَّهُمْ إِنْ يَظْهَرُوا عَلَيْكُمْ [ الكهف/ 20] اگر وہ تم پر دسترس پالیں ۔ ظاھرتہ : میں نے اس کی مدد کی ( اور ظاھر علیہ کے معنی ہیں اس کے خلاف ایک دوسرے کی مدد کی ) قرآن پاک میں ہے : ۔ وَظاهَرُوا عَلى إِخْراجِكُمْ [ الممتحنة/ 9] اور انہوں نے تمہارے نکالنے میں ایک دوسرے کی مدد کی ۔ وَإِنْ تَظاهَرا عَلَيْهِ [ التحریم/ 4] اور اگر پیغمبر کے خلاف ایک دوسرے کی مدد کروگی ۔ ایک قرات میں تظاھر ا ہے ( یعنی تار کو ظاء میں ادغام کیسا تھ ) الَّذِينَ ظاهَرُوهُمْ [ الأحزاب/ 26] اور اہل کتاب میں سے جہنوں نے ان کی مدد کی ۔ تَظاهَرُونَ عَلَيْهِمْ بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوانِ [ البقرة/ 85] تم ان کے خلاف گناہ اور زیادتی سے ایک دوسرے کی مدد کرتے ہو ۔ كتب والْكِتَابُ في الأصل اسم للصّحيفة مع المکتوب فيه، وفي قوله : يَسْئَلُكَ أَهْلُ الْكِتابِ أَنْ تُنَزِّلَ عَلَيْهِمْ كِتاباً مِنَ السَّماءِ [ النساء/ 153] فإنّه يعني صحیفة فيها كِتَابَةٌ ، ( ک ت ب ) الکتب ۔ الکتاب اصل میں مصدر ہے اور پھر مکتوب فیہ ( یعنی جس چیز میں لکھا گیا ہو ) کو کتاب کہاجانے لگا ہے دراصل الکتاب اس صحیفہ کو کہتے ہیں جس میں کچھ لکھا ہوا ہو ۔ چناچہ آیت : يَسْئَلُكَ أَهْلُ الْكِتابِ أَنْ تُنَزِّلَ عَلَيْهِمْ كِتاباً مِنَ السَّماءِ [ النساء/ 153]( اے محمد) اہل کتاب تم سے درخواست کرتے ہیں ۔ کہ تم ان پر ایک لکھی ہوئی کتاب آسمان سے اتار لاؤ ۔ میں ، ، کتاب ، ، سے وہ صحیفہ مراد ہے جس میں کچھ لکھا ہوا ہو صيص قوله تعالی: وَأَنْزَلَ الَّذِينَ ظاهَرُوهُمْ مِنْ أَهْلِ الْكِتابِ مِنْ صَياصِيهِمْ [ الأحزاب/ 26] ، أي : حصونهم، وكلّ ما يتحصّن به يقال له : صِيصَةٌ ، وبهذا النّظر قيل لقرن البقر : صِيصَةٌ ، وللشّوكة التي يقاتل بها الدّيك : صِيصَةٌ ، والله أعلم بمراده وأسرار کتابه . ( ص ی ص ) الصیصۃ ہر اس چیز کو کہتے ہیں جس کے ذریعہ اپنے آپ کو محفوظ کیا جائے ( مثلا حفاظت گاہ اور قلعہ ) اس کی جمع الصیاصی آتی ہے ۔ قرآن میں ہے : وَأَنْزَلَ الَّذِينَ ظاهَرُوهُمْ مِنْ أَهْلِ الْكِتابِ مِنْ صَياصِيهِمْ [ الأحزاب/ 26] اور اہل کتاب میں سے جنہوں نے ان کی مدد کی تھی ان کو ان کے قلعوں سے ( جن میں وہ محفوظ ہوگئے تھے ) اتار دیا ۔ پھر معنی حفاظت کے اعتبار سے گائے کے سینگ کو صیصۃ کہاجاتا ہے ۔ نیز اس کے معنی خار خروس بھی آتے ہیں کیونکہ وہ اس کے ذریعہ اپنے آپ کی حفاظت کرتا ہے اور دوسروں سے لڑتا ہے ۔ قذف الْقَذْفُ : الرّمي البعید، ولاعتبار البعد فيه قيل : منزل قَذَفٌ وقَذِيفٌ ، وبلدة قَذُوفٌ: بعیدة، وقوله : فَاقْذِفِيهِ فِي الْيَمِ [ طه/ 39] ، أي : اطرحيه فيه، وقال : وَقَذَفَ فِي قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ [ الأحزاب/ 26] ، بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَى الْباطِلِ [ الأنبیاء/ 18] ، يَقْذِفُ بِالْحَقِر عَلَّامُ الْغُيُوبِ [ سبأ/ 48] ، وَيُقْذَفُونَ مِنْ كُلِّ جانِبٍ دُحُوراً [ الصافات/ 8- 9] ، واستعیر القَذْفُ للشّتم والعیب کما استعیر الرّمي . ( ق ذ ف ) القذف ( ض ) کے معنی دور پھیکنا کے ہیں پھر معنی بعد کے اعتبار سے دور دراز منزل کو منزل قذف وقذیف کہاجاتا ہے اسی طرح دور در ازشہر کو بلدۃ قذیفۃ بول لیتے ہیں ۔۔۔ اور آیت کریمہ : فَاقْذِفِيهِ فِي الْيَمِ [ طه/ 39] پھر اس ( صندوق ) کو دریا میں ڈال دو ۔ کے معنی دریا میں پھینک دینے کے ہیں ۔ نیز فرمایا : وَقَذَفَ فِي قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ [ الأحزاب/ 26] اور ان کے دلوں میں دہشت ڈال دی ۔ بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَى الْباطِلِ [ الأنبیاء/ 18] بلک ہم سچ کو جھوٹ پر کھینچ مارتے ہیں ۔ يَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَّامُ الْغُيُوبِ [ سبأ/ 48] وہ اپنے اوپر حق اتارتا ہے اور وہ غیب کی باتوں کا جاننے والا ہے ۔ وَيُقْذَفُونَ مِنْ كُلِّ جانِبٍ دُحُوراً [ الصافات/ 8- 9] اور ہر طرف سے ( ان پر انگارے ) پھینکے جاتے ہیں ( یعنی ) وہاں سے نکال دینے کو ۔ اور رمی کی طرح قذف کا لفظ بھی بطور استعارہ گالی دینے اور عیب لگانے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے قلب قَلْبُ الشیء : تصریفه وصرفه عن وجه إلى وجه، کقلب الثّوب، وقلب الإنسان، أي : صرفه عن طریقته . قال تعالی: وَإِلَيْهِ تُقْلَبُونَ [ العنکبوت/ 21] . ( ق ل ب ) قلب الشئی کے معنی کسی چیز کو پھیر نے اور ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف پلٹنے کے ہیں جیسے قلب الثوب ( کپڑے کو الٹنا ) اور قلب الانسان کے معنی انسان کو اس کے راستہ سے پھیر دینے کے ہیں ۔ قرآن میں ہے : وَإِلَيْهِ تُقْلَبُونَ [ العنکبوت/ 21] اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے ۔ رعب الرُّعْبُ : الانقطاع من امتلاء الخوف، يقال : رَعَبْتُهُ فَرَعَبَ رُعْباً ، فهو رَعِبٌ ، والتِّرْعَابَةُ : الفروق . قال تعالی: وَقَذَفَ فِي قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ [ الأحزاب/ 26] ، وقال : سَنُلْقِي فِي قُلُوبِ الَّذِينَ كَفَرُوا الرُّعْبَ [ آل عمران/ 151] ، وَلَمُلِئْتَ مِنْهُمْ رُعْباً [ الكهف/ 18] ، ولتصوّر الامتلاء منه قيل : رَعَبْتُ الحوص : ملأته، وسیل رَاعِبٌ: يملأ الوادي، ( ر ع ب ) الرعب ۔ اس کے اصل معنی خوف سے بھر کر کٹ جانے کے ہیں کہا جاتا ہے : ۔ رعبتہ فرعب رعبا ۔ میں نے اسے خوف زدہ کیا تو وہ خوف زدہ ہوگیا ۔ اور خوف زدہ شخص کو رعب کہا جاتا ہے ۔ الترعابۃ ( صیغہ صفت ) بہت زیادہ ڈر پوک ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَقَذَفَ فِي قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ [ الأحزاب/ 26] ہم عنقریب تمہاری ہیبت کافروں کے دلوں میں بیٹھا دیں گے ۔ وَلَمُلِئْتَ مِنْهُمْ رُعْباً [ الكهف/ 18] اور ان کی ( صورت حال سے ) تجھ میں ایک دہشت سما جائے پھر کبھی یہ صرف بھرنے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے جیسے رعبت الحوض میں نے حوض کو پانی سے پر کردیا ۔ سیل راعب : سیلاب جو وادی کو پر کر دے ۔ اور جاریۃ رعبوبۃ کے معنی جوانی سے بھرپور اور نازک اندام دو شیزہ کے ہیں اس کی جمع رعابیب آتی ہے ۔ فریق والفَرِيقُ : الجماعة المتفرّقة عن آخرین، قال : وَإِنَّ مِنْهُمْ لَفَرِيقاً يَلْوُونَ أَلْسِنَتَهُمْ بِالْكِتابِ [ آل عمران/ 78] ( ف ر ق ) الفریق اور فریق اس جماعت کو کہتے ہیں جو دوسروں سے الگ ہو ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَإِنَّ مِنْهُمْ لَفَرِيقاً يَلْوُونَ أَلْسِنَتَهُمْ بِالْكِتابِ [ آل عمران/ 78] اور اہل کتاب میں بعض ایسے ہیں کہ کتاب تو راہ کو زبان مروڑ مروڑ کر پڑھتے ہیں ۔ قتل أصل القَتْلِ : إزالة الروح عن الجسد کالموت، لکن إذا اعتبر بفعل المتولّي لذلک يقال : قَتْلٌ ، وإذا اعتبر بفوت الحیاة يقال : موت . قال تعالی: أَفَإِنْ ماتَ أَوْ قُتِلَ [ آل عمران/ 144] ( ق ت ل ) القتل ( ن ) الموت کی طرح اس کے معنی بھی جسم سے روح کو زائل کرنے کے ہیں لیکن موت اور قتل میں فرق یہ ہے کہ اگر اس فعل کو سرا انجام دینے والے کا اعتبار کیا جائے تو اسے قتل کہا جاتا ہے اور اگر صرف روح کے فوت ہونے کا اعتبار کیا جائے تو اسے موت کہا جاتا ہے ۔ قرآن میں قرآن میں ہے : ۔ أَفَإِنْ ماتَ أَوْ قُتِلَ [ آل عمران/ 144] أسر الأَسْر : الشدّ بالقید، من قولهم : أسرت القتب، وسمّي الأسير بذلک، ثم قيل لكلّ مأخوذٍ ومقيّد وإن لم يكن مشدوداً ذلك «1» . وقیل في جمعه : أَسَارَى وأُسَارَى وأَسْرَى، وقال تعالی: وَيَتِيماً وَأَسِيراً [ الإنسان/ 8] . ويتجوّز به فيقال : أنا أسير نعمتک، وأُسْرَة الرجل : من يتقوّى به . قال تعالی: وَشَدَدْنا أَسْرَهُمْ [ الإنسان/ 28] إشارة إلى حکمته تعالیٰ في تراکيب الإنسان المأمور بتأمّلها وتدبّرها في قوله تعالی: وَفِي أَنْفُسِكُمْ أَفَلا تُبْصِرُونَ [ الذاریات/ 21] . والأَسْر : احتباس البول، ورجل مَأْسُور : أصابه أسر، كأنه سدّ منفذ بوله، والأسر في البول کالحصر في الغائط . ( ا س ر ) الاسر کے معنی قید میں جکڑ لینے کے ہیں ۔ یہ اسرت القتب سے لیا گیا ہے جس کے معنی ہیں میں نے پالان کو مضبوطی سے باندھ دیا اور قیدی کو اسیر اسی لئے کہتے ہیں کہ وہ رسی وغیرہ سے باندھا ہوتا ہے ۔ قرآن میں ہے :َ { وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا } ( سورة الإِنْسان 8) اور یتیموں اور قیدیوں کو ۔ پھر اس شخص کو جو گرفتار اور مقید ہوکر آئے الاسیر کہہ دیا جاتا ہے گو وہ باندھا ہوا نہ ہوا سیر کی جمع اسارٰی و اساریٰ واسریٰ ہے اور مجازا ۔ انا اسیر نعمتک کا محاورہ بھی استعمال ہوتا ہے یعنی تیرے احسان کی رسی میں بندھا ہوا ہوں ۔ اور اسرۃ الرجل کے معنی افراد خادندان کے ہیں جن سے انسان قوت حاصل کرتا ہے ۔ اور آیت کریمہ :۔ { وَشَدَدْنَا أَسْرَهُمْ } ( سورة الإِنْسان 28) اور ان کی بندش کو مضبوطی سے باندھ دیا ۔ میں اس حکمت الہی کی طرف اشارہ ہے جو انسان کی بئیت ترکیبی میں پائی جاتی ہے جس پر کہ آیت { وَفِي أَنْفُسِكُمْ أَفَلَا تُبْصِرُونَ } ( سورة الذاریات 21) میں غور فکر کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ الاسر ۔ کے معنی ہیں پیشاب بند ہوجانا ۔ اور جو شخص اس بماری میں مبتلا ہوا سے عاسور کہا جاتا ہے گو یا اس کی پیشاب کی نالی بند کردی گئی ہے اس کے مقابلہ میں پاخانہ کی بندش پر حصر کا لفظ بولا جاتا ہے ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

اہل کتاب سے کیا سلوک کیا جائے ؟ قول باری ہے (وانزل الذین ظاھروھم من اھلی الکتاب من صیاصیھم اور جن اہل کتاب نے ان کی مدد کی تھی اللہ تعالیٰ نے انہیں ان کے قلعوں سے اتار دیا) ایک قول کے مطابق صباصی وہ قلعے تھے جن میں یہ اہل کتاب یعنی یہود مدینہ مورچہ بند تھے۔ صیصہ دراصل گانے کے سینگ کو کہا جاتا ہے جس کے ذریعے وہ اپنا دفاع کرتی ہے۔ مرغ کے خار کو بھی صیصہ کہتے ہیں کیونکہ وہ اس کے ذریعے اپنا دفاع کرتا ہے۔ اسی مفہوم کی بنا پر قلعوں کو صیاصی کہا گیا ہے۔ ایک روایت کے مطابق اس سے بنو قریضہ مراد ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں کے ساتھ کیے ہوئے اپنے عہد کو توڑا کر مدینہ پر حملہ آور گروہوں کی مدد کی تھی ۔ جس کا قول ہے کہ اس بےبنو نضیر مراد ہیں۔ تاہم تمام راویوں کا اس پر اجماع ہے کہ یہ بنو قریظ تھے۔ ظاہر آیت بھی اس پر دلالت کرتی ہے۔ اس لئے کہ قول باری (فریقا تقتلون وتاسرون فریقا۔ پھر تم ایک گروہ کو قتل کرنے لگے اور ایک گروہ کو قید کرلیا) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بنو نضیر کو نہ تو قتل کرنے کا حکم دیا تھا نہ گرفتار کرنے کا بلکہ انہیں جلا وطن کردیا تھا۔

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

اور بنو قریظہ اور نضیر بن کعب بن اشرف اور حی بن اخطب وغیرہ نے جو کفار مکہ کی مدد کی تھی اللہ تعالیٰ نے ان سب اہل کتاب کو ان کے قلعوں اور محلوں سے اتار دیا اور ان کے دلوں میں رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور صحابہ کرام کا خوف بٹھا دیا۔ اس سے پہلے یہ لوگ صحابہ کرام سے ڈرتے نہ تھے بلکہ ان سے لڑنے پر آمادہ رہتے تھے اور ان کے لڑاکا لوگوں کو تم قتل کرنے لگے اور بچوں اور عورتوں کو قید کرلیا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٢٦ { وَاَنْزَلَ الَّذِیْنَ ظَاہَرُوْہُمْ مِّنْ اَہْلِ الْکِتٰبِ مِنْ صَیَاصِیْہِمْ } ” اور اللہ نے اتار لیا اہل ِکتاب میں سے ان لوگوں کو جنہوں نے ان (مشرکین) کی مدد کی تھی ‘ ان کے قلعوں سے “ بنو قریظہ کا جرم یہ تھا کہ انہوں نے مسلمانوں سے بد عہدی کر کے حملہ آور قبائل کے ساتھ گٹھ جوڑ کرلیا تھا۔ چناچہ اللہ کی مشیت کے مطابق انہیں اپنے قلعوں اور گڑھیوں سے نکل کر مسلمانوں کے آگے ہتھیار ڈالنا پڑے۔ { وَقَذَفَ فِیْ قُلُوْبِہِمُ الرُّعْبَ } ” اور ان کے دلوں میں اس نے رعب ڈال دیا “ { فَرِیْقًا تَقْتُلُوْنَ وَتَاْسِرُوْنَ فَرِیْقًا } ” تو اب ان میں سے کچھ کو تم قتل کر رہے ہو اور کچھ کو تم قیدی بنا رہے ہو۔ “ یعنی حضرت سعد بن معاذ (رض) کے فیصلے کے مطابق جنگ کے قابل مرد قتل کردیے گئے ‘ جبکہ بوڑھوں ‘ عورتوں اور بچوں کو قیدی بنا لیا گیا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

40 That is, Jews of the Bani Quraizah.

سورة الْاَحْزَاب حاشیہ نمبر :40 یعنی یہود بنی قریظہ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

21: اس سے مراد بنو قریظہ ہیں۔ یہ یہودیوں کا قبیلہ تھا، اور اس نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے معاہدہ کیا ہوا تھا۔ لیکن جنگ احزاب کے موقع پر عہد شکنی کر کے حملہ آوروں سے ساز باز کی، اور مسلمانوں کی پشت سے خنجر گھونپنے کا منصوبہ بنایا۔ اس لیے جنگ احزاب سے فارغ ہوتے ہی اللہ تعالیٰ کے حکم سے آپ نے ان پر حملہ کیا، یہ لوگ اپنے قلعے میں محصور ہوگئے، ایک مہینے تک محاصرہ جاری رہا۔ اور آخر کار یہ اپنے قلعے سے اتر آئے، اور اس بات پر راضی ہوگئے کہ حضرت سعد بن معاذ (رض) ان کے بارے میں جو بھی فیصلہ کریں گے وہ انہیں منظور ہوگا۔ حضرت سعد بن معاذ نے یہ فیصلہ کیا کہ ان کے لڑنے والے مردوں کو قتل کیا جائے، اور عورتوں اور نابالغ بچوں کو قیدی بنایا جائے۔ چنانچہ اسی فیصلہ پر عمل ہوا۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(33:26) انزل ماضی واحد مذکر غائب انزال (افعال) سے اس نے اتارا اس نے نازل کیا۔ ضمیر فاعل اللہ کی طرف راجع ہے یعنی اللہ تعالیٰ نے اتارا۔ الذین اسم موصول ظاھروھم : ظاھروا ماضی جمع مذکر غائب مظاھرۃ (مفاعلۃ) سے باہمی معاونت کرنا۔ پشتیبانی کرنا۔ ظاھروا میں ضمیر فاعل اسم موصول الذین کے لئے ہے۔ ہم ضمیر مفعول جمع مذکر غائب۔ الاحزاب کے لئے ہے۔ من تبعیضیہ ہے اہل الکتب مضاف مضاف الیہ اہل یہود۔ الذین ظاھروہم من اہل الکتاب ۔ اہل کتاب میں سے وہ لوگ جنہوں نے دشمنوں کے جتھوں کی امداد کی تھی۔ یہ جملہ الذین کی نعمت میں جو انزل کا مفعول ہے۔ اور مراد اس سے بنو قریظہ ہیں جو اگرچہ مسلمانوں کے ساتھ معاہدہ دوستی کے پابند تھے۔ لیکن کفار کا لشکر۔ اس کا طمطراق، امن کا سامان حرب دیکھ کر بنو نضیر (ایک اور یہودی قبیلہ) کے ایماء پر عہد شکنی کا ارتکاب کرکے لشکر کفار کے ساتھ مل گئے تھے۔ من صیاصیہم : من حرف جار ہے صیاصیہم مضاف مضاف الیہ۔ صیاصی صیصۃ کی جمع ہے بمعنی قلعہ۔ گڑھی، ہر وہ چیز جس کے ذریعہ تحفظ کیا جائے صیصۃ کہلاتی ہے۔ اسی اعتبار سے گائے کے سینگ اور مرغ کے خار کو بھی صٰصۃ بولتے ہیں۔ ص ی ص مادہ۔ ہم ضمیر جمع مذکر غائب الذین کی طرف راجع ہے۔ مطلب یہ کہ :۔ اللہ تعالیٰ ان کو ان کے قلعے سے باہر اتار لایا۔ (محاصرہ کے طول سے تنگ آکر وہ خود باہر آئے اور صلح کی چادر جوئی پر مجبور ہوگئے) قذف۔ ماضی واحد مذکر غائب قذف (باب ضرب) سے مصدر۔ قذف کے اصل معنی تیر کو دور پھینکنے کے ہیں۔ پھر تیر کی شرط کو ساقط کرکے دور پھینکنے کے معنی میں استعمال ہونے لگا۔ اسی بناء پر دور دراز کے شہر کو بلدۃ قذیفۃ بولتے ہیں قرآن مجید میں ہے ویقذفون من کل جانب دحورا (37:8) اور ہر طرف سے ان پر (انگارے) پھینکے جاتے ہیں پھر محض اتارنے یا ڈال دینے کے معنی میں بھی استعمال ہونے لگا۔ مثلا فاقذفیہ فی الیم (20:39) پھر اس (صندوق) کو دریا میں ڈال دو ۔ یہاں آیت ہذا میں بھی ڈالنے دہشت ڈال دی۔ مجازا گالی دینا۔ تہمت زنا لگانا کے معنوں میں بھی مستعمل ہے۔ فریقا۔ فریق، گروہ ، (منصوب بوجہ مفعول ہونے کے) ایک فریق کو۔ یہاں فریق سے مراد آدمیوں کا گروہ۔ لان القتل وقع علی الرجال (کیونکہ فیصلہ یہی ہوا تھا کہ بنو قریظہ کے بالغ مردوں کو قتل کردیا جائے) مفعول کو فعل سے مقدم بوجہ اعتناء و استعظام لایا گیا تقتلون۔ تم قتل کرتے ہو۔ تم قتل کرو گے۔ یہاں مضارع بمعنی حکایت حال ماضی آیا ہے (ایک فریق کو) تم نے قتل کردیا۔ تاسرون۔ تم اسیر کرتے ہو۔ تم قید کرتے ہو۔ اسر (باب ضرب) سے جس کے معنی قید میں باندھنے کے ہیں۔ مضارع بمعنی حکایت ماضی ۔ تم نے قید کرلیا۔ (اس میں عورتوں اور بچوں کو غلام بنانے کی طرف اشارہ ہے)

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 3 یہ غزوہ بنی قریظہ کا ذکر ہے۔ ہوا یہ کہ قریش اور غطفان تو واپس چلے گئے اور بنو قریظہ اپنے قلعوں میں محصور ہوگئے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خندق سے پلٹ کر گھر پہنچ گئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غسل فرما رہے تھے کہ حضرت جبرئیل آئے اور کہنے لگے :” آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہتھیار رکھ دیئے مگر فرشتوں نے تا حال ہتھیار نہیں رکھے، بنی قریظہ کی طرف چلئے ان پر حملہ کیجئے “۔ اس پر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کوچ کا حکم دے دیا اور بنو قریظہ کا محاصرہ کرلیا گیا۔ یہ محاصرہ پچیس روز تک جاری رہا آخر بنو قریظہ تنگ آگئے اور انہوں نے مصالحت کی گفتگو شروع کی۔ آخر کار انہوں نے حضرت سعد (رض) بن معاذکو حکم تسلیم کرلیا جو قبل از اسلام ان کے حلیف رہ چکے تھے۔ چناچہ حضرت سعد (رض) کو لایا گیا اور آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا : بنو قریظہ کے بارے میں اپنا فیصلہ دیجئے۔ سعد (رض) نے کہا میرا فیصلہ یہ ہے کہ ان کے مقابلہ لڑائی کرنے والے قتل کردیئے جائیں اور عورتیں اور بچے قیدی بنا لئے جائیں اور ان کے اموال تقسیم کردیئے جائیں، چناچہ ایسا ہی کیا گیا۔ قتل ہونے والوں کی تعداد چھ سو سے نو سو تک بیان کی گئی ہے اور تقریباً یہی اندازہ قیدیوں کے متعلق مذکور ہے (شوکانی) ۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : غزوہ خندق کا انجام۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت وسطوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کا یہودیوں پر رعب اور دبدبہ ڈال دیا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مکہ سے مدینہ ہجرت فرمائی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مدینہ کے یہودیوں سے بقائے باہمی کی بنیاد پر امن کا معاہدہ کیا جس میں ایک شرط یہ تھی کہ اگر کوئی مدینہ پر حملہ آور ہوگا تو ہم مل کر اس کا دفاع کریں گے۔ لیکن یہودی اس معاہدے پر قائم نہ رہے اور ان کی ہمدردیاں اہل مکہ کے ساتھ رہیں اور خفیہ طور پر اہل مکہ کو مسلمانوں کے حالات بتلاتے رہتے تھے۔ غزوہ خندق کے موقع پر انہوں نے با ضابطہ طور پر مکہ والوں کے ساتھ معاہدہ کیا اور کچھ لوگوں نے مسلمان خواتین کو بھی پریشان کرنے کی کوشش کی۔ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غزوہ خندق سے ظہر کے وقت مدینہ پہنچے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی بیوی حضرت امّ سلمہ (رض) کے گھر میں غسل فرما رہے تھے تو جبرائیل امین تشریف لائے اور فرمایا۔ اے اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں لیکن ملائکہ نے ابھی تک نہیں رکھے آپ ہتھیار پہنیں اور بنوقریظہ کے قلعوں کا محاصرہ کریں۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل سے فارغ ہوتے ہی یہودیوں کے قلعوں کا محاصرہ کا اعلان کیا اور تین ہزار صحابہ کے ساتھ یہودیوں کے علاقہ کی ناکہ بندی کرلی یہودیوں نے کچھ دن قلعہ بند ہو کر گزارے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے یہودیوں پر مسلمانوں کا رعب ڈال دیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہودیوں کے سامنے تین تجاویز پیش کیں۔ لیکن انہوں نے کوئی تجویزقبول نہ کی۔ بالآخر یہودیوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے اس شرط پر ہتھیار ڈال دئیے کہ جو فیصلہ سعدبن معاذ (رض) کریں گے ہمیں قبول ہوگا۔ حضرت سعد (رض) نے یہ فیصلہ کیا کہ ان کے مردوں کو قتل کردیا جائے اور ان کی عورتوں کو قیدی بنا لیا جائے۔ اس طرح جن لوگوں نے عہد شکنی کی تھی انہیں قتل کردیا گیا اور اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو ان کی زمینوں اور گھروں کا مالک بنا دیا جس کے بارے میں ارشاد ہوا کہ جن یہودیوں نے عہد شکنی کی تھی اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں پر رعب ڈال دیا ان میں کچھ کو تم نے قیدی بنایا اور کچھ کو قتل کردیا۔ اللہ تعالیٰ نے تمہیں ان کے گھروں اور زمینوں کا مالک بنایا حالانکہ تم نے اس زمین پر قدم بھی نہیں رکھا تھا۔ ایسا اس لیے کیا کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔ (تفصیل کے لیے سیرت کی کتب کا مطالعہ فرمائیں ) حضرت سعد (رض) نے بنو قریضہ کے بارے میں یہ فیصلہ سنایا کہ ان کے مردوں کو قتل کردیا جائے، عورتوں اور بچوں کو قید میں رکھا جائے اور ان کی جائیداد کو تقسیم کردینا چاہیے۔ نبی معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سعد کے فیصلہ کے مطابق عملدرآمد کروایا۔ جب سعد (رض) نے اپنے قبیلے والوں کے درمیان فیصلہ کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے فرمایا کہ تو نے بادشاہوں جیسا فیصلہ کیا ہے۔[ رواہ البخاری : باب اذا نزل العدوّعلیٰ حکم رجل ] مسائل ١۔ اللہ تعالیٰ نے یہودیوں پر مسلمانوں کا رعب ڈال دیا۔ ٢۔ مسلمانوں نے کچھ یہودیوں کو قتل کردیا اور باقی کو قیدی بنا لیا۔ ٣۔ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو یہودیوں کے قلعوں اور زمینوں کا وارث بنادیا۔ ٤۔ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ تفسیر بالقرآن اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے : ١۔ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے (البقرۃ : ٢٠) ٢۔ اللہ آسمانوں و زمین کی ہر چیز کو جانتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ (آل عمراٰن : ٢٩) ٣۔ اللہ تعالیٰ ہر اس چیز کو جانتا ہے جو زمین میں داخل ہوتی اور نکلتی ہے۔ ( الحدید : ٤) ٤۔ اللہ تعالیٰ آسمانون و زمین کی ہر چیز کو جانتا ہے۔ ( المجادلۃ : ٧) ٥۔ اللہ تعالیٰ حاضر اور غیب کو جاننے والا ہے۔ ( الرعد : ٩) ٦۔ تم جہاں کہیں بھی ہوگے اللہ تمہیں قیامت کے دن جمع فرمائیگا وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ (البقرۃ : ١٤٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وانزل الذین ظاھروھم ۔۔۔۔۔۔۔ علی کل شئ قدیرا (26 – 27) بنی قریظہ کا کیا قصہ تھا ؟ اس کا تعلق مسلمانوں اور یہودیوں کے باہم تعلقات سے ہے۔ مناسب ہے کہ یہاں اس کی وضاحت کردی جائے۔ یہودیوں نے اسلام کے ساتھ بہت ہی مختصر عرصہ کے لیے رواداری کا رویہ اپنایا۔ حالانکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مدینہ آتے ہی ان کے ساتھ باہمی امن کا معاہدہ کرلیا تھا اور ذمہ داری قبول فرمائی تھی کہ مسلمان ان کی نصرت اور حمایت کریں گے بشرطیکہ وہ غداری نہ کریں ، فسق و فجور نہ کریں ، جاسوسی نہ کریں دشمن کی حمایت نہ کریں ، اور کسی مسلمان کو اذیت نہ دیں۔ بہت ہی تھوڑے دن گزرے تھے کہ یہودیوں نے یہ محسوس کیا کہ دین جدید ان کے لئے بھی خطرہ بن گیا ہے اور ان کی موروثی امتیازی حیثیت کہ وہ اہل کتاب ہیں ، اب ختم ہو رہی ہے۔ یہ لوگ اہل یثرب کے درمیان اپنی اس امتیازی حیثیت کی وجہ سے ایک اہم مقام رکھتے تھے۔ انہوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قیادت میں مسلمانوں کی جدید صف بندی سے بھی خطرات محسوس کرلیے۔ اس سے قبل وہ اوس اور خزرج کے درمیان پائے جانے والے طویل اختلافات اور جنگوں سے خوب فائدہ اٹھاتے تھے۔ اس طرح مدینہ میں انہی کی بات ہوتی تھی۔ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قیادت میں اسلام نے ان روایتی دشمنوں کو باہم شیر و شکر کردیا تو یہودیوں کے وہ مفادات ختم ہوگئے جو وہ ان دونوں فریقوں سے حاصل کرتے تھے۔ جس بات نے جلتی پر تیل کا کام کیا وہ یہ تھی کہ ان کے عالم اور مذہبی راہنما عبد اللہ ابن سلام مسلمان ہوگئے۔ ان کا دل اسلام کے لیے کھل گیا۔ یہ مسلمان ہوگیا۔ اس نے اپنے خاندان سے بھی کہا تو وہ بھی مسلمان ہوگئے لیکن اس نے کہا کہ اگر وہ ایسے ہی اپنے اسلام کا اعلان کر دے تو یہودی الزام لگائیں گے تو انہوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مطالبہ کیا کہ میرے بارے میں پہلے آپ ان سے پوچھ لیں۔ پہلے اس کے کہ میرے اسلام کا اعلان ہو ، تو انہوں نے کہا یہ ہمارے سردار ہیں ، سردار کے بیٹے ہیں۔ ہمارے حبر اور عالم ہیں۔ اس پر عبد اللہ ابن سلام نکلے اور ان سے کہا کہ ایمان لاؤ چناچہ انہوں نے اسے برا بھلا کہنا شروع کردیا اور تمام یہودی قبائل کو ان کے بارے میں آگاہ کردیا۔ اب انہوں نے محسوس کرلیا کہ ہمارے دین کو حقیقی خطرہ ہے۔ چناچہ انہوں نے اسلام اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خلاف سازشیں شروع کردیں۔ ایسی سازشیں جو کبھی رکتی نہ تھیں۔ اس دن سے یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان جو جنگ شروع ہوئی وہ آج تک جاری ہے اور یہ میدان کا رزار آج تک ٹھنڈا نہیں ہوا۔ پہلے یہ سرد جنگ تھی اور جوں جوں ہمارے مسلمانوں کے حالات خراب ہوتے رہے ، یہ جنگ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات اور اسلام کے خلاف جاری رہی۔ اس جنگ نے مختلف رنگ اور اسلوب اختیار کیے۔ پہلے انہوں نے جدید رسالت کے بارے میں شکوک و شبہات پھیلائے۔ پھر جدید عقیدے پر الزامات لگائے۔ پھر انہوں نے مسلمانوں کے درمیان عداوتیں ڈالنا شروع کردیں۔ اوس اور خزرج کو بار ہا لڑانا چاہا۔ انصار اور مہاجرین کے درمیان انہوں نے دشمنی ڈالی۔ یہ مسلمانوں کے خلاف مشرکین مکہ کے لیے جاسوسی بھی کرتے رہے۔ یہ پھر منافقین کے دوست بن گئے۔ ان منافقین کے ذریعے اسلامی صفوں میں فتنے ڈالتے۔ آخر کار یہ کھل کر سامنے آگئے اور انہوں نے مسلمانوں کے خلاف لشکر کشیاں کیں اور احزاب کو جمع کرنا شروع کردیا۔ مثلاً غزوہ احزاب کی شکل میں۔ ان کے اہم قبیلے بنی قینقاع اور بنی النضیر اور بنی قریظہ تھے۔ ان میں سے ہر ایک کا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مسلمانوں کے ساتھ الگ الگ معاملہ تھا۔ بنو قینقاع یہودیوں میں سے بہت ہی دلیر تھے۔ ان کے دل تو اس وقت جل اٹھے جب مسلمانوں کو بدر میں کامیابی ہوئی۔ انہوں نے عہد کی خلاف ورزی شروع کردی بلکہ عہد سے انکار ہی کردیا اور ان کا خیال یہ تھا کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو کفار قریش کے ساتھ پہلے ہی معرکے میں کامیاب رہے ہیں لہٰذا اگر حالت یونہی رہی تو یہ ہمارے قابو سے باہر ہوجائیں گے۔ ابن ہشام نے اپنی سیرت میں ابن اسحاق کے ذریعہ سے ان کہ حا لات درج کیے ہیں ۔ نبی قینقاع کا واقعہ یہ ہے کہ رسول اللہ نے ان کو قینقاع کے با زار میں جمع کیا اور کہا : اے اہل یہود ، اللہ سے ڈرو ، جس طرح اللہ نے قریش پر وبال نازل کیا ہے ، ویسا ہی حال تمہارا نہ ہوجائے۔ اسلام قبول کرلو ، تمہیں تو معلوم ہے کہ میں خدا کا رسول ہوں۔ یہ بات تمہاری کتاب کے اندر موجود ہے “۔ انہوں نے کہا اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، تم یہ سمجھتے ہو کہ ہم قریش کی طرح ہیں۔ تم اس بات پر مغرور نہ ہوجاؤ کہ تم ایک ایسی قوم پر غالب آگئے جنہیں جنگ کا کوئی تجربہ نہیں ہے اور تم نے انہیں مار لیا۔ اگر ہم نے تمہارے ساتھ جنگ کی تو تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ ہم کیسے لوگ ہیں۔ ابن ہشام نے بواسطہ عبد اللہ ابن جعفر نقل کیا ہے بنی قینقاع کا قصہ یوں ہوا کہ ایک عرب عورت دودھ لے کر آئی اور بنی قینقاع کے بازار میں اسے فروخت کیا ، اس کے بعد وہ ایک سنار کے ہاں زیور بنانے کے لیے بیٹھ گئی۔ انہوں نے یہ کوشش کی کہ اس عورت کے چہرے کو کھول دیں۔ اس نے انکار کیا۔ سنار نے جھٹ اس کے کپڑے کو اس کی پیٹھ کے ساتھ باندھ دیا۔ جب وہ اٹھی تو اس کی شرم گاہ ننگی ہوگئی۔ اس پر وہ خوب ین سے۔ اس نے چلا کر مدد کے لیے پکارا۔ ایک مسلمان سنار پر ٹوٹ پڑا اور اسے قتل کردیا۔ یہ یہودی تھا۔ تمام یہودی مسلمان پر ٹوٹ پڑے اور انہوں نے اسے قتل کردیا۔ آوازیں ہوئیں۔ تمام مسلمان قینقاع کے خلاف جمع کیے اور یوں ان کے درمیان شر شروع ہوا۔ ابن اسحاق نے بات یوں مکمل کی۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کا محاصرہ کیا۔ ان لوگوں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم پر ہتھیار ڈال دئیے۔ اس پر عبد اللہ ابی ابن السلول نے کہا : ” محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ لوگ میرے دوست ہیں ان کے ساتھ بھلائی کرو ، یہ خزرج کے دوست تھے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاموش رہے۔ اس کے بعد اس نے دوبارہ یہ مطالبہ کیا کہ یہ میرے دوست ہیں ان کے ساتھ حسن سلوک کرو “۔ اس پر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھر اعراض فرمایا۔ اب اس نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ذرہ کے گریبان میں ہاتھ ڈال دیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے کہا مجھے چھوڑ دو ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سخت غصہ میں فرمایا۔ یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرے پر غصے کے آثار نمودار ہوگئے۔ اس پر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بدبخت چھوڑ دو مجھے۔ اس پر اس نے کہا۔ خدا کی قسم میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس وقت نہ چھوڑوں گا جب تک آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے دوستوں کے ساتھ احسان نہ کریں۔ یہ چار سو شہ سوار اور تین سو زرہ پوش ہیں۔ انہوں نے سرخ و سیاہ اقوام کے خلاف میری مدد کی ہے۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ تم ان کو صبح کے تڑکے فصل کی طرح کاٹ دو ۔ میں ایک ایسا آدمی ہوں جو مشکلات سے ڈرتا ہوں۔ اس پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم جو چاہتے ہو وہی ہوگا عبد اللہ ابن ابی ابھی تک اپنی قوم میں ذی حیثیت تھا۔ چناچہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی سفارش قبول کرلی اور فیصلہ یہ ہوا کہ بنی قینقاع مدینہ سے نکل جائیں۔ وہ اپنے ساتھ اپنے مال کے جائیں ماسوائے اسلحہ کے۔ یوں مدینہ یہودیوں کی ایک ٹکڑی سے خالی ہوا۔ یہ رجمنٹ بڑی قوت والی تھی۔ رہے بنی نضیر تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غزوہ ٔ بدر کے بعد سن چار ہجری میں ان کے پاس گئے۔ آپ نے ان سے دو مقتولین کی دیت میں شرکت کا مطالبہ کیا۔ حسب عہد انہوں نے یہ ادائیگی کرنی تھی۔ جب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے تو انہوں نے کہا ہاں ابو القاسم ہم آپ کی امداد حسب خواہش کریں گے۔ اس کے بعد یہ لوگ علیحدہ ہوکر مشورہ کرنے لگے کہ تم اس شخص کو کبھی ایسی حالت میں نہ پاؤ گے۔ اس وقت رسول ان کی ایک دیوار کے نیچے بیٹھے تھے۔ تو انہوں نے کہا کہ کون ہے جو جاکر ایک پتھر گرائے تاکہ اس شخص سے ہماری جان چھوٹے۔ چناچہ یہ لوگ اس سازش کو عملی جامہ پہنانے میں لگ گئے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بذریعہ وحی اس کی اطلاع دے دی گئی۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اٹھ کھڑے ہوئے اور مدینہ کی طرف لوٹ آئے۔ آپ نے حکم دیا کہ ان کے ساتھ جنگ کی تیاری کرو ، یہ لوگ قلعہ بند ہوگئے۔ عبد اللہ ابن ابی ابن السلول نے ان کو پیغام بھیجا کہ ڈٹ جاؤ۔ ہم تمہیں ان کے سپرد نہ کریں گے۔ اگر جنگ ہوئی تو ہم تمہارے ساتھ مل کر جنگ کریں گے۔ اگر تمہیں نکالا گیا ہم تمہارے ساتھ نکلیں گے۔ لیکن منافقین نے اپنا یہ عہد پورا نہ کیا۔ بنی نضیر کو اللہ نے مرعوب کردیا۔ بلا حرب و قتال انہوں نے ہتھیار ڈال دئیے۔ انہوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے درخواست کی کہ ان کو جلا وطن کردیں اور قتل نہ کریں۔ اونٹوں پر وہ اسلحہ کے سوا جو کچھ لے جاسکتے ہیں ، لے جائیں۔ چناچہ ایسا ہی ہوا۔ یہ لوگ خیبر کو چلے گئے۔ بعض لوگ شام کو چلے گئے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ درخواست منظور کرلی۔ ان کے اشراف میں سے جو لوگ خیبر کو گئے ، یہ لوگ تھے۔ سلام ابن ابو الحقیق ، کہنانہ ابن ابرہہ ، حیی ابن اخطب۔ یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے غطفان اور قریش کو جمع کیا مسلمانوں کے خلاف اور غزوہ احزاب برپا کیا۔ اب رہا بنی قریظہ کا قصہ۔ غزوہ احزاب میں انہوں نے جو کردار ادا کیا وہ معلوم ہوچکا ہے۔ یہ بھی مشرکین کے ساتھ جمع ہوگئے تھے۔ بنی نضیر کے زعماء کی تحریص اور آمادہ کرنے پر اور حیی ابن اخطب اس کام کا ذمہ دار تھا۔ بنی قریظہ کی عہد شکنی دوسرے احزاب کے مقابلے میں مسلمانوں پر بہت ہی گراں گزری۔ ان لوگوں کا رویہ کس قدر خطرناک تھا۔ اس کا اندازہ تم اس سے کرسکتے ہو کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان کی عہد شکنی کی اطلاعات ملیں تو آپ نے سعد ابن معاذ رئیس اوس کو ان کے پاس بھیجا۔ اور سعد ابن عبادہ رئیس حزوج بھی ساتھ ہوئے۔ ان کے ساتھ عبد اللہ ابن رواحہ اور خوات ابن جبیر بھی گئے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ذرا جا کر دیکھو کہ ہم تک جو اطلاعات پہنچ رہی ہیں وہ درست ہیں یا نہیں ؟ اگر یہ اطلاعات درست ہوں تو میرے سامنے ایسے الفاظ میں رپورٹ دو کہ میں ہی سمجھوں اور مسلمانوں پر اس کا برا اثر نہ ہو اور اگر وہ وفا پر قائم ہوں تو پھر اعلانیہ کہہ دیتا۔ (اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کس طرح سمجھتے تھے کہ لوگوں پر اس خبر کا اثر کیا ہوگا) ۔ یہ وفد گیا تو دیکھا کہ یہ لوگ اطلاع سے بھی زیادہ خراب پوزیشن میں تھے۔ انہوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو برا بھلا کہا۔ اور کہا کون رسول ، کس کی بات کرتے ہو۔ ہمارے اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے درمیان کوئی عہد و معاہدہ نہیں ہے ، وفد آیا۔ انہوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اطلاع دی۔ اشاروں کے ساتھ۔ رسول اللہ نے فرمایا اللہ اکبر ! مسلمانوں تمہیں خوشخبری دی ہے (حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ الفاظ مسلمانوں کو ثابت قدم بنانے کے لیے کہے) ۔ ابن اسحاق کہتے ہیں اب مصیبت دگنی ہوگئی۔ خوب پھیل گیا۔ اوپر اور نیچے سے دشمن آگئے اور اب مسلمانوں کے دلوں میں شکوک و شبہات پیدا ہوگئے۔ بعض منافقین کھل کر سامنے آگئے۔ معرکہ احد سے پہلے تو یہ صورت حالات تھی ۔ لیکن جب اللہ کے نبی کو جنگ احزاب میں اللہ کی نصرت ملی اور دشمنان مسلمانون خائب و خاسر ہوئے ، انہیں کچھ بھی ہاتھ نہ آیا۔ اللہ نے خود ہی مومنین کی طرف سے جنگ کی۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ کی طرف کامیاب لوٹے۔ لوگوں نے اسلحہ رکھنا شروع کردیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسلسل جنگی حالت کی وجہ سے غسل کرنے لگے۔ آپ ام سلمہ کے گھر تھے تو جبریل (علیہ السلام) آگئے۔ ” حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ نے اسلحہ رکھ دیا ہے “۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” ہاں “۔ ” لیکن ملائکہ نے تو اسلحہ نہیں رکھا اور میں ابھی اس قوم کو پیچھا کرکے آرہا ہوں “۔ اس کے بعد حضرت جبریل نے فرمایا ” اللہ کا حکم ہے بنی قریظہ کی طرف پہنچو “۔ بنی قریظہ مدینہ سے کئی میل دور تھے۔ یہ واقعہ نماز ظہر کے بعد کا ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا ” کوئی شخص نماز نہ پڑھے مگر دیار بنی قریظہ میں “ لوگ نکل پڑے۔ راستے میں نماز عصر کا وقت آگیا۔ بعض لوگوں نے راستہ ہی میں نماز پڑھ لی اور انہوں نے کہا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارادہ صرف یہ تھا کہ جلدی پہنچو لیکن دوسروں نے کہا کہ ہم بنی قریظہ کی بستیوں سے ادھر نماز نہ پڑھیں گے لیکن اس پر کسی نے ایک دوسرے کو ملامت نہ کی۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے بعد پہنچے۔ مدینہ میں ابن ام مکتوم صاحب۔ عبس وتولی ان جآء الاعمی کو والی مقرر کردیا۔ جھنڈا حضرت علی (رض) ابن ابو طالب کو دیا گیا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کا پچیس دنوں تک محاصرہ کیا اور ان کو کہا کہ ہتھیار ڈال دو ۔ جب ان پر معاملہ طویل ہوگیا تو انہوں نے سعد ابن معاذ رئیس اوس کے حکم پر ہتھیار ڈال دئیے۔ جاہلیت میں یہ ان کے خلفاء میں سے تھے۔ ان کا خیال تھا کہ یہ ان کے ساتھ احسان کریں گے۔ جس طرح عبد اللہ ابن ابی ابن السلول نے اپنے دوستوں کے ساتھ کیا تھا اور ان کو رسول اللہ سے چھڑا لیا تھا۔ ان کا خیال تھا کہ سعد ابن معاذ بھی وہی کرے گا جو عبد اللہ ابن ابی نے کیا۔ ان کو معلوم نہ تھا کہ سعد کو ایک تیر بازو کی بڑی رگ میں لگا ہوا تھا۔ اور اگر یہ رگ کٹ جائے تو وہ زخمی ہرگز تندرست نہ ہوتا تھا ۔ یہ خندق کے ابتدائی دنوں ہی میں لگ گیا تھا۔ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے داغ دھوئے تھے اور مسجد کے اندر ہی ایک خیمے میں انہیں رکھا ہوا تھا تاکہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سہولت کے ساتھ ان کی تیمارداری کرسکیں اور سعدیہ دعا کیا کرتے تھے اے اللہ ! اگر آپ نے ہمارے اور قریش کے درمیان ابھی مزید جنگیں لکھی ہوئی ہیں تو مجھے زندہ رکھ اور اگر ہمارے ان کے درمیان جنگ ختم ہوچکی ہے تو پھر یہ زخم بہتا رہے اور پھر میری صرف یہ تمنا ہے کہ میری آنکھیں بنی قریظہ کے معاملے میں ٹھنڈی ہوجائیں۔ اللہ نے اس کی دعا قبول کی اور یہ مقدر کردیا کہ وہ انہیں کے فیصلے پر ہتھار ڈال دیں اور یہ درخواست خود انہوں نے اپنی خوشی سے کی۔ اب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت سعد کو مدینہ سے بلایا کہ وہ ان لوگوں کے بارے میں فیصلہ کریں۔ جب وہ آیا اور وہ ایک گدھے پر سوار تھا جو انہوں نے اس کے لیے خوب تیار کیا تھا تو اوس اس کے پاؤں پر پڑنے لگے۔ کہتے اے سعد ہم تیرے دوست ہیں۔ ان کے ساتھ احسان کرو ، وہ تو منتیں کر رہے تھے کہ اس کے دل کو ان کے لیے نرم کردیں۔ سعد ابن معاذ خاموش ہیں اور کچھ بھی نہیں کہہ رہے ۔ جب انہوں نے اصرار کرلیا تو انہوں نے جواب دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سعد اللہ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے سے نہ ڈرے۔ تو انہوں نے جان لیا ہے کہ سعد درست فیصلہ کرنے والے نہیں ہیں۔ جب سعد اس خیمے کے پاس گئے جو رسول اللہ کا خیمہ تھا ، تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” اٹھو اپنے سردار کے احترام و استقبال میں۔ مسلمان اٹھے اور اسے اتارا۔ بہت ہی اعزازو احترام اور اکرام کے ساتھ۔ تاکہ ان کا فیصلہ اچھی طرح نافذ ہو۔ جب سعد بیٹھے تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ان لوگوں نے اشارہ بنی قریظہ کی طرف تمہارے فیصلے پر ہتھیار ڈالے ہیں۔ لہٰذا آپ جو چاہیں ان کے بارے میں حکم دیں۔ تو اس پر اس نے کہا ” کیا میرا حکم ان پر نافذ ہوگا ؟ “ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” ہاں “۔ ” اور ان تمام لوگوں پر نافذ ہوگا جو اس خیمے میں ہیں ؟ “ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” ہاں “۔ پھر انہوں نے کہا اور وہاں جو لوگ ہیں ان پر بھی (اس وقت سعد نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جگہ کی طرف اشارہ کیا جبکہ وہ خود اپنا منہ بوجہ حیاء اور احترام و اکرام پھیرے ہوئے تھے) تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” ہاں “۔ اس پر سعد ابن معاذ (رض) نے فرمایا : ” میں فیصلہ کرتا ہوں کہ ان کے جنگی لوگوں کو قتل کردیا جائے اور ان کے اموال اور اولاد کو مال غنیمت بنا دیا جائے۔ اس پر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” تم نے بیشک اللہ کے حکم کے مطابق فیصلہ کیا ہے اور اللہ نے یہ فیصلہ سبع سموات کے اوپر کردیا تھا “۔ پھر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ زمین میں گڑھے کھودے جائیں اور یہ لوگ باندھے ہوئے لائے گئے۔ ان کی گردنیں اڑا دی گئیں۔ یہ لوگ سات آٹھ سو کے قریب تھے اور جو مرد عورتیں بالغ نہ تھے ان کو غلام بنا لیا گیا۔ مقتولین میں حبی ابن اخطب بھی تھا۔ یہ حسب معاہدہ ان کے ساتھ قلعہ بند ہوگیا تھا۔ اس وقت سے یہودی ذلیل ہوئے اور آج کے بعد مدینہ میں نفاق کی تحریک کمزور پڑگئی۔ منافقین کے سر نیچے ہوگئے اور اس سے قبل وہ جو کچھ کرتے تھے اب اس سے ڈر گئے اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس دن کے بعد کفار نے مسلمانوں پر حملہ کرنے کی جرأت نہ کی۔ بلکہ اب حملے مسلمانوں کی طرف سے ہوتے رہے۔ یہاں تک کہ مکہ اور طائف فتح ہوئے۔ یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہودیوں ، مشرکین مکہ اور منافقین کی تحریکات کا تانا بانا ملا ہوا تھا اور جب یہودی مدینہ سے جلا وطن ہوئے تو یہ ریشہ دانیاں ختم ہوگئیں اور آج کے بعد اسلامی مملکت کی بنیاد مستحکم ہوگئی ۔ یہ ہے پس منظر اس قول ربانی کا۔ وانزل الذین ظاھر۔۔۔۔۔۔۔۔ علی کل شئ قدیرا (33: 26 – 27) ” پھر اہل کتاب میں سے جن لوگوں نے ان حملہ آوروں کا ساتھ دیا تھا ان کی گڑھیوں سے انہیں اتار لایا اور ان کے دلوں میں اس نے اب رعب ڈال دیا کہ آج ان میں سے ایک گروہ کو تم قتل کر رہے ہو اور دوسرے گروہ کو قید کر رہے ہو ؟ اس نے تم کو ان کی زمین اور ان کے گھروں اور ان کے اموال کا وارث بنا دیا اور وہ علاقہ تمہیں دیا جسے تم نے کبھی پامال نہ کیا تھا۔ اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔ صیاصی سے مراد قلعے ہیں اور وہ زمین جو مسلمانوں نے پامال نہ کی تھی وہ ارض بنو قریظہ تھی جو ان کی مملوکہ تھی۔ ان کے محلے کے اردگرد اور یہ زمین بھی ان کے اموال کے ساتھ مسلمانوں کے ہاتھ آگئی۔ اور یہ اس طرح بھی اشارہ ہو سکتا ہے کہ بنی قریظہ نے بغیر قتال کے زمین دے دی اور پامال کرنے سے مراد جنگ ہے۔ اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔ وکان اللہ علی کل شئ قدیرا (33: 27) ان تمام واقعات سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔ یعنی تمام امور اللہ کے اختیارات میں ہیں۔ اس پورے قصے میں تمام امور کو اللہ کی طرف منسوب کیا گیا ہے اور تمام واقعات کو دست قدرت کا نتیجہ بناتا گیا ہے تاکہ باقی مسلمانوں کے دلوں میں اللہ واقعات کے ذریعے بٹھانا چاہتے ہیں اور واقعات کے بعد پھر قرآن کو نازل کرکے بٹھانا چاہتے ہیں کہ اسلامی تصور حیات صاف اور ستھرا دلوں میں بیٹھ جائے۔ یوں یہ عظیم حادثہ یہاں اختتام کو پہنچا۔ اس کے اندر بیشمار سنن الہیہ ، بیشمار اعلیٰ قدریں ، بیشمار ہدایات اور بیشمار اصول بیان کیے گئے تاکہ یہ چیزیں صاف صاف ہوکر جماعت مسلمہ کی زندگی کا حصہ بن جائیں۔ یوں یہ واقعات تربیت کے لیے ایک اچھا مواد ہیں اور قرآن میں ان کو جگہ دے کر اسلامی نمونہ حیات کے لئے معیار اور راہنما بنا دیا گیا ۔ ان آیات کو اسلامی جماعت کا رخ قرار دیا اور ان کے تصورات کو اچھی طرح ان کی زندگی کے اندر بٹھا دیا گیا۔ اسلامی جماعت کے لیے اعلیٰ قدریں واضح کردی گئیں اور ان ابتلاؤں اور آزمائشوں میں اسلامی کردار لکھ کر سامنے آگیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اہل کتاب کو غداری کی سزا مل گئی اور اہل ایمان کو اللہ تعالیٰ نے غلبہ عطا فرما دیا جیسا کہ پہلے عرض کیا گیا کہ مدینہ منورہ میں پہلے سے یہودیوں کے تین قبیلے آباد تھے، جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ معظمہ سے ہجرت فرما کر مدینہ منورہ تشریف لائے تو یہاں کے تمام رہنے والوں کے درمیان ایک معاہدہ کروا دیا جس میں خود آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی مہاجرین و انصار کے ساتھ شریک تھے اور یہودیوں کے تینوں قبیلوں کو بھی شریک فرمالیا تھا۔ اس معاہدے میں جو باتیں لکھی گئی تھیں ان میں یہ بھی تھا کہ آپس میں جنگ نہ کریں گے اور یہ کہ مدینہ منورہ پر کوئی دشمن حملہ آور ہوگا تو سب مل کر دفاع کریں گے، ان میں سے بنی قینقاع نے غزوہ بدر کے بعد ہی اس عہد کو توڑ دیا تھا جس کی سزا انہیں مل گئی۔ ان کے بعد قبیلہ بنی نضیر نے عہد توڑا جنہیں ٤ ھ میں مدینہ منورہ سے جلا وطن کردیا گیا اور وہ خیبر میں جاکر آباد ہوگئے اور وہاں بس جانے کے بعد قریش مکہ اور بنی غطفان وغیرہم کو مدینہ منورہ پر حملہ کرنے کے لیے آمادہ کیا جس کے نتیجے میں غزوہ احزاب پیش آیا، اب صرف قبیلہ بنو قریظہ مدینہ منورہ میں باقی رہ گیا تھا جو اپنے عہد پر قائم تھا، جیسا کہ پہلے عرض کیا گیا بنی نضیر کو جب مدینہ منورہ سے جلا وطن کردیا گیا تو انہوں نے مکہ مکرمہ پہنچ کر قریش مکہ اور بنی غطفان کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خلاف ابھارا اور مدینہ منورہ پر حملہ کرنے کے لیے تیار کیا اور یہ عزم لے کر چلے کہ مسلمانوں کو بالکل ختم ہی کردینا ہے۔ جن یہودیوں نے قریش مکہ اور بنو غطفان وغیرہم کو اس کے لیے آمادہ کیا تھا ان میں حی بن اخطب بھی تھا جو بنی نضیر کا سردار تھا، جب یہ دشمنان اسلام کی جماعتوں کو لے کر مدینہ منورہ پہنچا اور خندق کے باہر پڑاؤ ڈالنا پڑا تو وہ موقع پاکر بنی قریظہ کے سردار کعب بن اسد کے پاس گیا اور اسے عہد شکنی پر آمادہ کرنے کی کوشش کی، کعب بن اسد نے اول تو اپنے قلعہ کا دروازہ بند کرلیا اور ابن اخطب کو اپنے پاس آنے کی اجازت نہ دی اور یہ کہہ کر عہد شکنی سے انکار کردیا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے میرا معاہدہ ہے میں نے ان کی طرف سے وفائے عہد اور سچائی کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا لہٰذا میں عہد شکنی نہیں کروں گا، لیکن ابن اخطب برابر اصرار کرتا رہا اور باتیں بناتا رہا، کعب بن اسد نے کہا کہ اچھا اگر قریش مکہ اور بنی غطفان نامراد ہو کر واپس ہوگئے اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صحیح سالم مدینہ منورہ میں رہ گئے تو تیرا اور ہمارا کیا معاملہ بنے گا ؟ ابن اخطب نے کہا کہ میں تیرے ساتھ تیرے قلعہ میں داخل ہوجاؤں گا پھر جو تیرا حال بنے گا میں بھی اسی میں تیرا ساتھی رہوں گا، یہ بات سن کر کعب بن اسد نے معاہدہ توڑ دیا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جو معاہدہ کیا تھا اس سے بری ہوگیا۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کی خبر ملی تو آپ نے حضرت سعد بن معاذ، سعد بن عبادہ اور عبد اللہ بن رواحہ اور خوات بن جبیر (رض) کو بھیجا کہ جاؤ تحقیق حال کرو، یہ حضرات بنو قریظہ پہنچے تو دیکھا کہ وہ واقعی عہد توڑ چکے ہیں، ان حضرات نے واپس ہو کر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اصل صورت حال سے مطلع کردیا، اس کے بعد جب قریش مکہ اور بنی غطفان وغیرہم ناکام واپس چلے گئے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شہر مدینہ منورہ میں واپس تشریف لے آئے اور ہتھیار رکھ کر غسل فرمالیا تو حضرت جبرائیل (علیہ السلام) حاضر خدمت ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ نے ہتھیار رکھ دئیے ؟ آپ نے فرمایا ہاں ! حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے عرض کیا اللہ کی قسم ہم نے تو ہتھیار نہیں رکھے، اللہ تعالیٰ آپ کو حکم فرماتا ہے کہ آپ بنی قریظہ کی طرف روانہ ہوجائیں میں بھی ان کی طرف جا رہا ہوں میں ان کے قلعوں میں زلزلہ لاؤں گا۔ اس کے بعد آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بنی قریظہ کی طرف روانہ ہوگئے اور مسلمانوں کے پاس خبر بھیج دی کہ بنو قریظہ کی طرف روانہ ہوجائیں اور وہیں جاکر عصر کی نماز پڑھیں، حضرات صحابہ کرام (رض) روانہ ہوئے بعض نے یہ سمجھ کر راستہ میں عصر کی نماز پڑھ لی کہ وقت ختم ہو رہا ہے، انہوں نے آپ کے ارشاد کا یہ مطلب سمجھا کہ نماز پڑھ لی جائے تاکہ نماز قضاء نہ ہو اور بعض حضرات نے نماز قضاء کردی اور وہیں جاکر پڑھی، ان حضرات نے ظاہر حکم کو دیکھا اور اپنی طرف سے اس کا کوئی مفہوم تجویز نہیں کیا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دونوں جماعتوں میں سے کسی کو بھی ملامت نہیں کی۔ اس سے علماء نے یہ اخذ کیا ہے کہ مجتہدین کرام کا اختلاف (جو اجتہاد کی صلاحیت رکھتے ہوں) منکر نہیں ہے، ہر مجتہد کو اپنے اپنے اجتہاد پر عمل کرنے میں ثواب ملتا ہے۔ بنی قریظہ کا قبیلہ مدینہ منورہ سے باہر تین چار میل کے فاصلے پر رہتا تھا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور حضرات صحابہ ] ان کے علاقوں میں پہنچ گئے اور وہ لوگ قلعہ بند ہوگئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پچیس دن تک ان کا محاصرہ فرمایا۔ یہ محاصرہ ان کے لیے مصیبت بن گیا ان سے کعب بن اسد نے کہا کہ دیکھو میں تم پر تین باتیں پیش کرتا ہوں جس کو چاہو قبول کرلو۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ ہم سب مل کر محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لے آئیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تصدیق کرلیں، میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ تم پر یہ بات کھل چکی ہے کہ یہ واقعی نبی ہیں اور رسول ہیں اور ان کی شخصیت وہی ہے جن کا تم اپنی کتاب یعنی تورات شریف میں ذکر پاتے ہو، اگر ایسا کرلو گے تو تمہاری جانیں اور تمہاری اولاد اور تمہاری عورتیں اور تمہارے اموال سب محفوظ ہوجائیں گے، یہ سن کر وہ لوگ کہنے لگے کہ ہم اپنا دین نہیں چھوڑ سکتے۔ کعب بن اسد نے کہا کہ اگر تم اس رائے کو قبول نہیں کرتے تو دوسری رائے یہ ہے کہ ہم سب اپنے بیوی بچوں کو قتل کردیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کے اصحاب کی طرف ننگی تلواریں لے کر نکل جائیں، پھر اللہ کا جو فیصلہ ہو وہ ہوجائے گا اگر ہم سب ہلاک ہوگئے تو بال بچوں کی طرف سے کوئی فکر نہ رہے گی، اور اگر ہم نے غلبہ پالیا تو اور عورتیں مل جائیں گی اور اولاد بھی پیدا ہوجائے گی، یہ بات سن کر اس کی قوم کے لوگ بولے کہ ان مسکینوں کو اگر ہم قتل کردیں تو ان کے بعد زندگی کا کیا مزہ ہے ؟ کعب بن اسد نے کہا تیسری صورت یہ ہے کہ آج لیلۃ السبت ہے یعنی سنیچر کی رات ہے، قلعوں سے اتر کر ہم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کے اصحاب پر چپکے سے حملہ کردیں، ہوسکتا ہے کہ وہ یہ سمجھ کر ہمارے حملہ سے غافل ہوں کہ آج لیلۃ السبت ہے ہم ان پر حملہ نہ کریں گے، کعب بن اسد کی یہ رائے بھی ان کی قوم نے قبول نہیں کی اور کہنے لگے کہ ہم سنیچر کے دن کو کیوں خراب کریں۔ اس کے بعد بنو قریظہ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پیغام بھیجا کہ ہمارے پاس ابو لبابہ (رض) کو بھیج دیجیے، یہ انصاری صحابی تھی، ان کا قبیلہ زمانہ جاہلیت میں بنو قریظہ کا حلیف تھا، یہود بنو قریظہ نے انہیں مشورہ لینے کے لیے طلب کیا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انہیں بھیج دیا، جب یہود کی ان پر نظر پڑی تو ان کی عورتیں اور بچے ابولبابہ کے سامنے رونے لگے، یہودیوں نے ان سے مشورہ لیا کہ آپ کی کیا رائے ہے ؟ کیا ہم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فیصلہ پر قلعے سے نیچے اتر آئیں ؟ حضرت ابولبابہ (رض) نے رائے تو دے دی کہ ہاں اتر آؤ اور ساتھ ہی اپنے حلق کی طرف اشارہ کردیا یعنی یہ بتادیا کہ تم ذبح کردئیے جاؤ گے، اشارہ تو کردیا لیکن اسی وقت دل میں یہ بات آگئی کہ میں نے اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خیانت کی ہے، یہ سوچا اور سیدھے مسجد نبی میں حاضر ہوئے اور مسجد کے ایک ستون سے اپنے آپ کو باندھ لیا اور کہنے لگے کہ میں اس جگہ سے نہ ٹلوں گا جب تک کہ اللہ تعالیٰ میری توبہ قبول نہ فرمائے۔ مفسرین نے فرمایا ہے کہ سورة الانفال کی آیت : (یٰٓاَ یُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَخُوْنُوا اللّٰہَ وَ الرَّسُوْلَ وَ تَخُوْنُوْٓا اَمٰنٰتِکُمْ وَ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ ) کا سبب نزول حضرت ابولبابہ (رض) ہی کا واقعہ ہے۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پہنچنے میں دیر ہوئی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو معلوم ہوا کہ ایسا واقعہ پیش آیا ہے تو آپ نے فرمایا اگر وہ میرے پاس آجاتا تو میں اس کے لیے اللہ سے استغفار کردیتا، اب اس نے اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کردیا ہے تو اب میں نہیں کھولوں گا جب تک اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول نہ فرمائے۔ چھ دن تک وہ ستون سے بندھے رہے، ہر نماز کے وقت ان کی بیوی آتی تھی اور نماز کے لیے کھول دیتی تھی، نماز سے فارغ ہو کر وہ پھر اپنے آپ کو ستون سے باندھ لیتے تھے، اللہ تعالیٰ شانہ نے ان کی توبہ کے بارے میں سورة توبہ کی آیت (وَاٰخَرُوْنَ اعْتَرَفُوْا بِذُنُوْبِھِمْ خَلَطُوْا عَمَلًا صَالِحًا وَّاٰخَرَ سَیِّءًا عَسَی اللّٰہُ اَنْ یَّتُوْبَ عَلَیْھِمْ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ) جب ان کی توبہ کی قبولیت کا اعلان ہوگیا (جو سحر کے وقت ہوا تھا) تو لوگ انہیں کھولنے کے لیے دوڑے، انہوں نے کہا کہ میں تمہارے ہاتھوں سے نہیں کھلوں گا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی کھولیں گے تو میں کھلنا منظور کروں گا پھر جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز فجر کے لیے باہر تشریف لائے تو ان کو کھول دیا۔ بنو قریظہ طول محاصرہ سے بلبلا اٹھے اور انہوں نے یقین کرلیا کہ اب مقابلہ کا کوئی راستہ نہیں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فیصلے پر راضی ہوگئے یعنی یہ کہلوا بھیجا کہ آپ جو بھی فیصلہ فرمائیں ہمیں منظور ہے۔ جب وہ لوگ آپ کے فیصلے پر راضی ہوگئے تو قبیلہ اوس کے اشخاص آگے بڑھے (جو انصار میں سے تھے) انہوں نے عرض کیا کہ یہ ہمارے حلیف تھے ان کا معاملہ ہمارے سپرد فرما دیجیے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ان کا فیصلہ تم میں سے ایک شخص کے سپرد نہ کردوں ؟ کہنے لگے کہ جی ٹھیک ہے، آپ نے فرمایا میں ان کا فیصلہ سعد بن معاذ (رض) کے سپرد کرتا ہوں۔ (حضرت سعد بن معاذ (رض) قبیلہ بنی اوس کے سردار تھے۔ ) پہلے گذر چکا ہے کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دشمنوں کے مقابل اپنے صحابہ (رض) کے ساتھ جبل سلع کے قریب قیام پذیر تھے اور مقابلہ تقریباً ایک ماہ تک تھا اس وقت حضرت سعد بن معاذ (رض) کی ایک رگ میں (جسے عربی میں اکحل کہتے ہیں) ایک تیر آکر لگا جس کی وجہ سے ان کو تکلیف ہوگئی انہوں نے محسوس کرلیا تھا کہ یہ زخم جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے لہٰذا انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی تھی کہ اے اللہ مجھے اس وقت تک موت نہ دینا جب تک بنی قریظہ کا انجام دیکھ کر میری آنکھیں ٹھنڈی نہ ہوجائیں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انہیں رفیدہ نامی ایک عورت کے خیمہ میں ٹھہرا دیا تھا جب آپ نے ان کو بنی قریظہ کا فیصلہ سپرد فرما دیا تو انہیں بلایا۔ جب وہ حاضر ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں تشریف فرما تھے ان کو آتا دیکھ کر فرمایا کہ اپنے سید کے لیے کھڑے ہوجاؤ (چونکہ وہ مریض تھے اور انہیں سواری سے اتارنے کی ضرورت تھی اس لیے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھڑے ہونے کا اور ان کی مدد کرنے کا حکم فرمایا) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا کہ یہود بنی قریظہ تمہارے فیصلہ پر راضی ہوگئے ہیں (راضی تو ہوئے تھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فیصلہ پر، پھر جب انصار کے قبیلہ بنی اوس نے کہا کہ ان کا معاملہ ہمارے سپرد کردیجیے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سعد بن معاذ (رض) کے سپرد فرما دیا، اس سے یہود بھی خوش ہوئے کیونکہ یہ ان کے حلفاء میں سے تھے اور خود ان کے اپنے قبیلہ کے لوگ بھی خوش ہوئے اور ان سے کہتے رہے کہ اپنے حلفاء کے بارے میں اچھا فیصلہ کرنا) حضرت سعد بن معاذ (رض) نے اپنا فیصلہ سنا دیا کہ جو لوگ جنگ کرنے کے لائق ہیں ان سب کو قتل کردیا جائے اور مال تقسیم کردیا جائے اور ان کے بچوں اور عورتوں کو قیدی بنالیا جائے، جب انہوں نے اپنا یہ فیصلہ دے دیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تم نے وہ فیصلہ کیا ہے جو اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہے۔ اس کے بعد مدینہ منورہ کے بازار میں خندقیں کھودی گئیں، بنو قریظہ کی جماعتیں وہاں پہنچائی جاتی رہیں اور ان کی گردنیں ماری جاتی رہیں، ان مقتولین میں حی بن اخطب بھی تھا اور کعب بن اسد بھی، جو بنو قریظہ کا سردار تھا جس نے بنو قریظہ پر تین باتیں پیش کی تھیں ان کی پیشکش پر قوم مسلمان نہ ہوئی تو اس نے بھی اسلام قبول نہ کیا۔ یاد رہے کہ حی ابن اخطب وہی شخص ہے جو اپنے ساتھیوں کو لے کر مکہ معظمہ پہنچا تھا اور قریش مکہ اور بنو غطفان کو مدینہ منورہ پر چڑھائی کرنے پر آمادہ کیا تھا اور اسی نے کعب بن اسد کو نقض عہد پر آمادہ کیا تھا اور آخر میں یوں کہا تھا کہ اگر ان جماعتوں کو شکست ہوئی، جو باہر سے آئی ہیں تو میں بھی تیرے ساتھ قلعہ میں داخل ہوجاؤں گا اور جو مصیبت تم لوگوں کو پہنچے گی میں بھی اس میں شریک رہوں گا، اسی عہد کی وجہ سے وہ واپس خیبر نہیں گیا جہاں بنی نضیر کو جلا وطن کردیا گیا تھا اور بنی قریظہ کے ساتھ یہ بھی مقتول ہوا۔ یہ شخص رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اہلیہ طاہرہ حضرت صفیہ (رض) کا والد بھی تھا جنہیں ٧ ہجری میں غزوۂ خیبر کے موقع پر قید کرکے لایا گیا تھا۔ بنی قریظہ میں سے صرف ایک عورت کو قتل کیا گیا اور باقی جو مقتولین تھے حضرت سعد بن معاذ (رض) کے فیصلہ کے مطابق سب مرد تھے، جس عورت کو قتل کیا گیا اس نے حضرت خلاد بن سوید (رض) پر چکی کا پاٹ گرا دیا تھا جس کی وجہ سے وہ شہید ہوگئے تھے، بنی قریظہ میں سے حضرت عطیہ قرظی کو بھی قتل نہیں کیا گیا کیونکہ وہ اس وقت تک بلوغ کی حد کو نہیں پہنچے تھے۔ فیصلہ یہ ہوا کہ جس کے زیر ناف بال نکل آئے ہوں اسے بالغ سمجھا جائے اور قتل کردیا جائے اور جس کے بال نہ نکلے ہوں اسے قتل نہ کیا جائے۔ حضرت عطیہ قرظی (رض) نے بتایا کہ میرے بال اگنے کی جگہ پر نظر ڈالی گئی تو دیکھا کہ میرے بال نہیں نکلے ہیں لہٰذا مجھے چھوڑ دیا گیا اور قیدیوں میں شامل کردیا گیا یہ بات انہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد بتائی تھی۔ بنی قریظہ کے کتنے افراد قتل کیے گئے ؟ اس میں تین قول ہیں (١) چھ سو (٢) سات سو (٣) آٹھ اور نو سو کے درمیان۔ یہود میں سے چند ایسے لوگوں نے بھی اسلام قبول کیا جو نہ بنی قریظہ میں سے تھے اور نہ بنی نضیر میں سے تھے، جس رات بنی قریظہ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فیصلہ پر راضی ہونے کا اعلان کیا اسی وقت یہ لوگ مسلمان ہوئے، ان کے نام یہ ہیں : ثعلبہ بن سعید، اسد بن سعید، اسد بن عبید، یہ لوگ بنی بحدل میں سے تھے۔ بنی قریظہ کے مردوں کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قتل فرما دیا اور ان کے مال اور ان کی عورتوں اور بچوں کو مال غنیمت بنا کر مجاہدین میں تقسیم فرما دیا اور ان کے اموال سے خمس یعنی ٥/١ نکال دیا جیسا کہ مال غنیمت تقسیم کرنے کا طریقہ ہے۔ بنی قریظہ میں سے جن بچوں اور عورتوں کو قیدی بنالیا تھا ان میں سے بعض کو نجد کی طرف بھیج دیا، حضرت سعد بن زید انصاری (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم سے انہیں لے گئے اور انہیں بیچ کر گھوڑے اور ہتھیار خرید لیے تاکہ جہاد میں مسلمانوں کے کام آئیں۔ جب بنی قریظہ کا معاملہ ختم ہوا یعنی انہیں قتل کردیا گیا تو حضرت سعد بن معاذ (رض) کا زخم جاری ہوگیا اور خون بہتا رہا جو ان کی موت کا ظاہری سبب بن گیا، چونکہ یہ زخم انہیں جہاد کے موقع پر تیر لگنے کی وجہ سے آگیا تھا اس لیے ان کی یہ موت شہادت کی موت ہوئی۔ حضرت سعد (رض) کا بدن بھاری تھا جب ان کا جنازہ اٹھا کرلے جانے لگے تو ہلکا محسوس ہوا، بعض لوگوں نے کہا کہ اس شخص کا بدن تو بھاری تھا جنازہ اتنا ہلکا کیوں ہے ؟ یہ بات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پہنچی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جنازہ کو اٹھانے والی تمہارے علاوہ دوسری مخلوق بھی تھی، قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے فرشتوں کو سعد (رض) کی روح پہنچنے پر خوشی ہوئی اور ان کے لیے عرش بھی متحرک ہوگیا۔ حضرت جابر (رض) نے بیان کیا کہ ہم سعد بن معاذ (رض) کی وفات کے موقع پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ روانہ ہوئے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی نماز جنازہ پڑھی پھر جب انہیں دفن کردیا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیر تک تسبیح پڑھی پھر تکبیر پڑھی، اس پر ہم نے بھی تکبیر پڑھی اور عرض کیا کہ آپ نے پہلے تسبیح پڑھی پھر تکبیر پڑھی اس کی کیا وجہ تھی ؟ آپ نے فرمایا اس نیک بندہ پر اس کی قبر تنگ ہوگئی تھی (میں برابر تسبیح پڑھتا رہا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اس کی مشکل دور فرما دی) اور حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ یہ وہ شخص ہے جس کے لیے عرش متحرک ہوا اور آسمان کے دروازے کھولے گئے اور ستر ہزار فرشتے حاضر ہوئے، قبر میں اس کو کچھ دبایا گیا پھر تکلیف دور کردی گئی۔ (جب حضرت سعد بن معاذ (رض) کو زمین نے دبایا جو شہید ہوگئے تھے تو دوسرے لوگ اپنے بارے میں کیا خیال کرتے ہیں جو نماز نہیں پڑھتے اور گناہوں میں لت پت ہیں۔ ) غزوۂ بنی قریظہ کا مفصل قصہ بیان کردیا گیا ہے جو سیرت ابن ہشام سے ماخوذ ہے، ان میں سے بعض چیزیں کتب حدیث میں بھی ملتی ہیں۔ تفصیل کے ساتھ پورا واقعہ پڑھنے کے بعد آیت بالا کے ترجمہ پر دوبارہ نظر ڈال لیں۔ ممکن ہے بعض قارئین کو یہ اشکال ہو کہ بنو قریظہ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جو معاہدہ کر رکھا تھا اسے انہوں نے توڑ دیا تھا جس کی سزا پائی لیکن ابو سفیان نے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے یہ کیوں کہا کہ قریش وغیرہ کے ساتھ جو عہد کیا تھا بنو قریظہ اس عہد کو توڑ چکے ہیں حالانکہ (مِّنْ فَوْقِکُمْ ) کی تفسیر میں یہ بتایا گیا ہے کہ اوپر کی جانب سے بنی قریظہ آگئے تھے اور ان لوگوں کو حی بن اخطب نے اپنے ساتھ ملانے اور مسلمانوں سے جنگ کرنے پر آمادہ کرلیا تھا، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بنو قریظہ قریش کے ساتھ تھے، اس کا جواب یہ ہے کہ بنی قریظہ نے قریش مکہ کے ساتھ جنگ میں شریک ہونے کا وعدہ تو کرلیا تھا لیکن نعیم بن مسعود (رض) کی ایک تدبیر سے بنو قریظہ مشرکین مکہ اور ان کے ساتھیوں کی امداد سے بھی پھرگئے تھے، ہوا یہ کہ نعیم بن مسعود (رض) نے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں نے اسلام قبول کرلیا ہے لیکن میری قوم کو اس کا پتہ نہیں ہے آپ مجھے جو کچھ حکم فرمائیں میں حاضر ہوں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کوئی ایسی صورت نکالو جس سے یہ جماعتیں ایک دوسرے کی مدد سے منحرف ہوجائیں۔ حضرت نعیم بن مسعود (رض) بنی قریظہ کے پاس گئے جاہلیت میں تو ان کے ساتھ بیٹھنا اٹھنا تھا ان سے کہا کہ تمہیں معلوم ہے میری تمہاری کیسی دوستی ہے اور کیسے خصوصی تعلقات ہیں ؟ بنو قریظہ نے جواب میں کہا کہ واقعی تم ہمارے دوست ہو ہم اس بات کو مانتے ہیں اس پر ان سے فرمایا کہ دیکھو قریش اور بنی غطفان تمہاری طرح سے نہیں ہیں تم شہر مدینہ میں رہتے ہو اس میں تمہارے اموال ہیں، بچے ہیں، عورتیں ہیں، اس شہر کو چھوڑ کر تم کہیں نہیں جاسکتے، رہے قریش اور بنی غطفان سو وہ محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جنگ کرنے آئے ہیں اور تم ان کی مدد کر رہے ہو، اب دیکھو بات یہ ہے کہ انہیں اگر موقع مل گیا تو غلبہ پالیں گے اور اگر شکست ہوگئی تو اپنے شہروں کو چلے جائیں گے، اس کے بعد تم بےیارو مددگار رہ جاؤ گے، اور محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مقابلہ کرنے کی تم میں طاقت نہیں ہے، لہٰذا میری رائے یہ ہے کہ تم قریش مکہ سے یوں کہو کہ تم لوگ اپنے سرداروں کو بطور رہن ہمارے پاس چھوڑ دو ، اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ وہ لوگ تمہیں چھوڑ کر بھاگ نہ سکیں گے انہیں اپنے آدمیوں کی فکر لاحق ہوگی، یہ بات سن کر بنو قریظہ نے کہا واقعی تمہاری رائے تو ٹھیک ہے۔ اس کے بعد نعیم بن مسعود (رض) قریش کے پاس گئے اور ان سے کہا کہ کیا تمہیں پتہ ہے کہ یہودی اس بات پر پچھتا رہے ہیں کہ انہوں نے تمہارا ساتھ دینے کا وعدہ کیوں کرلیا اور محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جو معاہدہ تھا وہ توڑ دیا، اب انہوں نے محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس خبر بھیجی ہے کہ آپ ہم سے اس بات پر راضی ہوجائیں کہ ہم قریش اور بنی غطفان کے سرداروں پر قبضہ کرکے آپ کے پاس بھیج دیں اور آپ ان کی گردنیں مار دیں اس کے بعد ہم آپ کے ساتھ مل کر ان لوگوں کو بالکل ہی ختم کردیں گے، اور ساتھ ہی قریش اور بنی غطفان سے یہ بھی کہا کہ دیکھو اگر یہودی تم سے یہ مطالبہ کریں کہ بطور رہن ہمیں اپنے آدمی دے دو تو تم بات مت ماننا اور انہیں اپنا ایک آدمی بھی نہ دینا پھر حضرت نعیم بن مسعود (رض) بنی غطفان کے پاس آئے اور ان سے بھی یہی کہا کہ دیکھو تمہارے سرداروں میں سے یہودی بطور رہن کچھ افراد طلب کریں گے تم اپنا ایک شخص بھی ان کے حوالے نہ کرنا۔ اس کے بعد ابو سفیان نے اور بنی غطفان کے چودھریوں نے بنی قریظہ کے پاس عکرمہ بن ابی جہل کو قریش و غطفان کے چند افراد کے ساتھ پیغام دے کر بھیجا انہوں نے یہود سے کہا کہ دیکھو ہمارے ٹھہرنے کا موقع نہیں رہا، ہمارے پاس جو اونٹ اور گھوڑے تھے وہ ہلاک ہوچکے ہیں، آؤ صبح صبح سب مل کر یکبارگی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر حملہ کردیں اور معاملہ کو نمٹا دیں، یہودیوں نے جواب میں کہا کہ ہم اس وقت تک تمہارا ساتھ نہیں دیں گے جب تک تم اپنے چند آدمی بطور رہن ہمیں نہ دے دو ، جب تمہارے آدمی ہمارے ساتھ ہوں گے تو ہمیں بھروسہ رہے گا، ہمیں ڈر ہے کہ تم لوگ لڑائی میں شکست کھا گئے تو ہمیں چھوڑ کر اپنے شہروں کو بھاگ جاؤ گے، جب یہ لوگ بنی قریظہ کا جواب لے کر قریش اور بنی غطفان کے پاس واپس پہنچے تو کہنے لگے کہ واقعی نعیم بن مسعود (رض) نے سچ کہا تھا کہ بنو قریظہ تم سے بطور رہن آدمی طلب کریں گے، اس پر قریش اور بنی غطفان نے بنی قریظہ کو ٹکا سا جواب بھجوا دیا کہ ہم اپنا ایک شخص بھی تمہیں نہیں دیں گے، لہٰذا بنو قریظہ نے جواب دے دیا کہ ہم اس کے بغیر محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جنگ نہیں کرسکتے لہٰذا اب صورت حال یہ پیدا ہوگئی کہ بنو قریظہ نے وہ معاہدہ بھی توڑ دیا جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کر رکھا تھا اور قریش و بنی غطفان کی مدد سے بھی دستبردار ہوگئے اور اس کے بعد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تلوار کی زد سے بھی نہ بچ سکے۔ نعیم بن مسعود (رض) کی یہ تدبیر ابن ہشام (رض) نے لکھی ہے، اور حافظ ابن کثیر (رض) نے بھی ” البدایہ والنہایہ “ میں اس کو ذکر کیا ہے۔ (قولہ تعالیٰ : (مِنْ صَیَاصِیْھِم) ای من حصونھم جمع صیصیۃ وھی کل ما یمتنع بہ ویقال لقرن الثور والظباء ولشوکۃ الدیک التی فی رجلہ کالقرن الصغیر، وتطلق الصیاصی علی الشوک الذی للنساجین ویتخذ من حدید) (روح المعانی) (اللہ تعالیٰ کا قول (مِنْ صَیَاصِیْھِمْ ) یعنی ان کے قلعوں سے یہ صیصیۃ کی جمع ہے اور یہ ہر اس چیز کو کہتے ہیں جو رکاوٹ بنے اور بیل کے سینگ، مرغ کے ناخن کو بھی کہا جاتا ہے گویا کہ وہ چھوٹا سینگ ہے اور صیاصی کا لفظ لوہے کے اس کانٹے پر بھی بولا جاتا ہے جو کپڑا بننے والوں کے پاس ہوتا ہے۔ )

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

26۔ اور جن اہل کتاب نے ان مشرکوں کی مدد کی تھی اللہ نے ان کے ان کے قلعوں کے نیچے اتارا اور انکے قلوب میں تمہارا ایسا رعب بٹھا دیا کہ ان میں سے تم بعض کو قتل کرنے لگے اور بعض کو تم نے قیدی بنا لیا یہ اشارہ ہے بنو قریظہ کی طرف ، کیونکہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب احزاب سے واپس تشریف لائے تو آپ سے جبرئیل (علیہ السلام) نے عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ نے ہتھیار کھول ڈالے اور آپ نے ہتھیار رکھ دیئے حالانکہ اللہ تعالیٰ کے فرشتوں نے ابھی تک ہتھیار نہیں اتارے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس وقت حضرت زینب بنت حجش کے پاس تھے اور وہ آپ کا سردھلا رہی تھیں آپ ؐ نے سن کر فرمایا جبرئیل ملائکہ کس طرف کا قصد رکھتے ہیں ؟ جبرئیل نے عرض کیا قریظہ کا قصد رکھتے ہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اٹھو اور قریظہ کی طرف چلو چناچہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اعلان کرا دیا اور مسلمانوں کو حضرت علی کرم اللہ وجہٗ کی سرپرستی میں قریظہ کی جانب روانہ کیا بعد میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی تشریف لے گئے چناچہ قریظہ کے کنویں کے پاس آپ نے پڑائو کیا قریظہ کے یہود نے قلعوں کے دروازے بند کر لئے مسلمانوں کا محاصرہ پورے چوبیس دن جاری رہا جب بنو قریظہ بہت تنگ ہوئے تو ابی البابہ کو پہلے درمیان میں ڈالا اور ابو البابہ کا ذکر سورة انفال میں گزر چکا ہے کہ انہوں نے مشورہ تو یہود کو اترنے اور پہلے کو مسلمانوں کے حوالے کرنے کا دیا لیکن ساتھ ہی ساتھ سے اشارہ بھی کردیا کہ تم سب ذبح کئے جائو گے پھر وہ اپنی اس خیانت پر نادم ہوئے اور اپنے کو ستون سے باندھ دیا بالآخر ان کی توبہ نازل ہوئی اور سرکار دو عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو جا کرکھولا۔ ابو البابہ کے بعد حضرت سع ابن معاذ (رض) کے حکم پر اترے چونکہ ان لوگوں نے عذر کیا تھا اور عہد شکنی کی تھی اور احزاب میں کفار سے مل کر مدینہ پر فوج کشی کی تھی لہٰذا ان کے نوجوانوں کو سب کو قتل کیا گیا اور ان کی بیوی اور بچوں کو قیدی بنا لیا گیا اور ان کے اموال مسلمانوں میں خمس نکالنے کے بعد قسم کردیئے گئے ، سوار کو دو حصے اور پیدل کو ایک حصہ دیا گیا اور یہ معرکہ اس طرح سر ہوا ۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یہ یہود تھے بنی قریظہ نزدیک مدینہ کے رہتے تھے پہلے حضرت سے صلح رکھتے تھے اس ہنگامے میں پھرگئے اس لڑائی سے فارغ ہوئے کہ جبرئیل حکم لائے ان کو جا گھیرا چوبیس دن گھیر کر تھکے راضی ہوئے کہ ہم نکلتے ہیں جو ہمارے حق میں سعد بن معاذ (رض) کہے سو قبول رکھو حضرت نے قبول کیا ۔ سعد (رض) نے یہی حکم دیا جوانوں کے قتل کرنے کا اور عورتوں اور لڑکوں کو بندی لینے کا خدا اور رسول کی مرضی یہی تھی اور ان کی بد عہدی کی سزا ۔ 12