Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 29

سورة الأحزاب

وَ اِنۡ کُنۡـتُنَّ تُرِدۡنَ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ وَ الدَّارَ الۡاٰخِرَۃَ فَاِنَّ اللّٰہَ اَعَدَّ لِلۡمُحۡسِنٰتِ مِنۡکُنَّ اَجۡرًا عَظِیۡمًا ﴿۲۹﴾

But if you should desire Allah and His Messenger and the home of the Hereafter - then indeed, Allah has prepared for the doers of good among you a great reward."

اور اگر تمہاری مراد اللہ اور اس کا رسول اور آخرت کا گھر ہے تو ( یقین مانو کہ ) تم میں سے نیک کام کرنے والیوں کے لئے اللہ تعالٰی نے بہت زبردست اجر رکھ چھوڑے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
کُنۡـتُنَّ
ہو تم
تُرِدۡنَ
تم چاہتی
اللّٰہَ
اللہ کو
وَرَسُوۡلَہٗ
اور اس کے رسول کو
وَالدَّارَ
اور گھر کو
الۡاٰخِرَۃَ
آخرت کے
فَاِنَّ
تو بےشک
اللّٰہَ
اللہ نے
اَعَدَّ
تیار کر رکھا ہے
لِلۡمُحۡسِنٰتِ
نیکی کرنے والیوں کے لیے
مِنۡکُنَّ
تم میں سے
اَجۡرًا
اجر
عَظِیۡمًا
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
کُنۡـتُنَّ
ہو تم
تُرِدۡنَ
ارادہ رکھتیں
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کا
وَرَسُوۡلَہٗ
اور اس کے رسول کا
وَالدَّارَ
اور گھر کا
الۡاٰخِرَۃَ
آخرت کے
فَاِنَّ
تو یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ نے
اَعَدَّ
تیارکررکھا ہے
لِلۡمُحۡسِنٰتِ
نیکی کرنے والیوں کے لیے
مِنۡکُنَّ
تم میں سے
اَجۡرًا
اجر
عَظِیۡمًا
بڑا
Translated by

Juna Garhi

But if you should desire Allah and His Messenger and the home of the Hereafter - then indeed, Allah has prepared for the doers of good among you a great reward."

اور اگر تمہاری مراد اللہ اور اس کا رسول اور آخرت کا گھر ہے تو ( یقین مانو کہ ) تم میں سے نیک کام کرنے والیوں کے لئے اللہ تعالٰی نے بہت زبردست اجر رکھ چھوڑے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر تم اللہ، اس کا رسول اور آخرت کا گھر چاہتی ہو تو اللہ تعالیٰ نے تم میں سے نیکو کاروں کے لئے بہت بڑا اجر تیار کر رکھا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اگر تم اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول اور آخرت کے گھر کا ارادہ رکھتی ہو تو یقیناًاللہ تعالیٰ نے تم میں سے نیکی کرنے والیوں کے لیے بڑا اجر تیار کررکھا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and if you intend (to gain the pleasure of) Allah and His messenger and (the betterment of) the Hereafter, then, Allah has prepared a great reward for those of you who do good|".

اور اگر تم چاہتی ہو اللہ کو اور اس کے رسول کو اور پچھلے گھر کو تو اللہ نے رکھ چھوڑا ہے ان کے لئے جو تم میں نیکی پر ہیں بڑا ثواب

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول اور آخرت کے گھر کی طالب ہو تو (اطمینان رکھو کہ) اللہ نے تم جیسی نیک خواتین کے لیے اجر عظیم تیار کر رکھا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But if you seek Allah and His Messenger and the Abode of the Hereafter, then surely Allah has prepared a great reward for those of you who do good.”

اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور دار آخرت کی طالب ہو تو جان لو کہ تم میں سے جو نیکوکار ہیں اللہ نے ان کے لیے بڑا اجر مہیا کر رکھا ہے 42

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول اور عالم آخرت کی طلبگار ہو تو یقین جانو اللہ نے تم میں سے نیک خواتین کے لیے شاندار انعام تیار کر رکھا ہے ۔ ( ٢٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول اور آخرت کے گھر کو دو ہاں کیبھلائی چاہتی ہو تو جو تم میں نیک بی بیان ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کیلئے بڑا ثواب تیار رکھا ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر تم اللہ کو چاہتی ہو اور اس کے پیغمبر کو اور عالم آخرت کو تو یقینا تم میں سے نیک کرداروں (نیک عورتوں) کے لئے اللہ نے اجر عظیم تیار کررکھا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر تم اللہ ، اس کا رسول اور آخرت کا گھر چاہتی ہو تو بیشک اللہ تعالیٰ نے تم میں سے نیک بیویوں کے لیے اجر عظیم تیار کر رکھا ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تم خدا اور اس کے پیغمبر اور عاقبت کے گھر (یعنی بہشت) کی طلبگار ہو تو تم میں جو نیکوکاری کرنے والی ہیں اُن کے لئے خدا نے اجر عظیم تیار کر رکھا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if ye seek Allah and His apostle and the abode of the Hereafter, then verily Allah hath gotten ready for the well-doers among you a mighty hire.

اور اگر تم مقصود رکھتی ہو اللہ کو اور اس کے رسول کو اور عالم آخرت کو ۔ تو اللہ نے تم میں سے نیک کرداروں کے لئے اجر عظیم تیار کر رکھا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول اور دارِ آخرت کی طالب ہو تو اطمینان رکھو کہ اللہ نے تم میں سے خوبی کے ساتھ نباہ کرنے والیوں کیلئے ایک اجرِ عظیم تیار کر رکھا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر تم اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) اور آخرت کے گھر کی طلب گار ہوتو بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) نے تم میں سے نیک کام کرنے والی عورتوں کے لیے بڑا اجر تیار فرمارکھا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر تم اللہ اس کے پیغمبر اور آخرت کی خواہشمند ہو تو تم میں جو نیکی کرنے والی ہیں (پاکباز) ان کے لیے اللہ نے بہت بڑا اجر تیار کر رکھا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر تم اللہ اس کے رسول اور اور دار آخرت کی طالب ہو تو یقینا اللہ نے تیار کر رکھا ہے تم میں سے نیکوکاروں کے لئے ایک بہت ہی بڑا اجر

Translated by

Noor ul Amin

اوراگرتم اللہ ، اس کے رسول اور آخرت میں گھرچاہتی ہوتواللہ تعالیٰ نے تم میں سے نیک عمل کرنے والیوں کے لئے بہت بڑا اجر تیارکر رکھا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول اور آخرت کا گھر چاہتی ہو تو بیشک اللہ نے تمہاری نیکی والیوں کے لیے بڑا اجر تیار کر رکھا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر تم اﷲ اور اس کے رسول اور دارِ آخرت کی طلب گار ہو تو بیشک اﷲ نے تم میں نیکوکار بیبیوں کے لئے بہت بڑا اَجر تیار فرما رکھا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر تم خدا اور اس کے رسول اور دارِ آخرت کی طلبگار ہو تو بے شک اللہ نے تم میں سے جو نیکوکار ہیں ان کیلئے اجرِ عظیم تیار کر رکھا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But if ye seek Allah and His Messenger, and the Home of the Hereafter, verily Allah has prepared for the well-doers amongst you a great reward.

Translated by

Muhammad Sarwar

but if you want the pleasure of God, His Messenger, and the life hereafter, know that God has prepared a great reward for the righteous ones among you."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"But if you desire Allah and His Messenger, and the Home of the Hereafter, then verily, Allah has prepared for the doers of good among you an enormous reward."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if you desire Allah and His Apostle and the latter abode, then surely Allah has prepared for the doers of good among you a mighty reward.

Translated by

William Pickthall

But if ye desire Allah and His messenger and the abode of the Hereafter, then lo! Allah hath prepared for the good among you an immense reward.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"किन्तु यदि तुम अल्लाह और उस के रसूल और आख़िरत के घर को चाहती हो तो निश्चय ही अल्लाह ने तुम में से उत्तमकार स्त्रियों के लिए बड़ा प्रतिदान रख छोड़ा है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر تم اللہ کو چاہتی ہو اور اس کے رسولوں کو اور عالم آخرت کو تو تم سے نیک کرداروں کے لیے اللہ تعالیٰ نے اجر عظیم مہیا کر رکھا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر تم اللہ اور اس کے رسول اور دار آخرت کی طالب ہو تو جان لو کہ اللہ نے نیکوکاروں کے لیے بڑا اجر تیار کر رکھا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور دار آخرت کی طالب ہو تو جان لو کہ تم میں سے جو نیکو کار ہیں اللہ نے ان کے لیے بڑا اجر مہیا کر رکھا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر تم اللہ کو اور اس کے رسول کو چاہتی ہو اور دار آخرت کو تو بلاشبہ اللہ نے ان عورتوں کے لیے جو تم میں سے اچھے کام کرنے والی ہوں بڑا اجر تیار فرمایا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر تم چاہتی ہو اللہ کو اور اس کے رسول کو اور پچھلے گھر کو تو اللہ نے رکھ چھوڑا ہے ان کے لیے جو تم میں نیکی پر ہیں بڑا ثواب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر تم اللہ کو اور اس کے رسول کو اور آخرت کے گھر کو چاہتی ہو تو یقین جانو کہ اللہ تعالیٰ نے تم میں سے نیک کردار بیویوں کیلئے بہت بڑا ثواب مہیا کر رکھا ہے