Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 35

سورة الأحزاب

اِنَّ الۡمُسۡلِمِیۡنَ وَ الۡمُسۡلِمٰتِ وَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ وَ الۡقٰنِتِیۡنَ وَ الۡقٰنِتٰتِ وَ الصّٰدِقِیۡنَ وَ الصّٰدِقٰتِ وَ الصّٰبِرِیۡنَ وَ الصّٰبِرٰتِ وَ الۡخٰشِعِیۡنَ وَ الۡخٰشِعٰتِ وَ الۡمُتَصَدِّقِیۡنَ وَ الۡمُتَصَدِّقٰتِ وَ الصَّآئِمِیۡنَ وَ الصّٰٓئِمٰتِ وَ الۡحٰفِظِیۡنَ فُرُوۡجَہُمۡ وَ الۡحٰفِظٰتِ وَ الذّٰکِرِیۡنَ اللّٰہَ کَثِیۡرًا وَّ الذّٰکِرٰتِ ۙ اَعَدَّ اللّٰہُ لَہُمۡ مَّغۡفِرَۃً وَّ اَجۡرًا عَظِیۡمًا ﴿۳۵﴾

Indeed, the Muslim men and Muslim women, the believing men and believing women, the obedient men and obedient women, the truthful men and truthful women, the patient men and patient women, the humble men and humble women, the charitable men and charitable women, the fasting men and fasting women, the men who guard their private parts and the women who do so, and the men who remember Allah often and the women who do so - for them Allah has prepared forgiveness and a great reward.

بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں مومن مرد اور مومن عورتیں فرماں برداری کرنے والے مرد اور فرماں بردار عورتیں اور راست باز مرد اور راست باز عورتیں صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں ، عاجزی کرنے والے مرد اور عاجزی کرنے والی عورتیں ، خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں ، روزے رکھنے والے مرد اور روزے رکھنی والی عورتیں ، اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والیاں ، بکثرت اللہ کا ذکر کرنے والے اور ذکر کرنے والیاں ( ان سب کے ) لئے اللہ تعالٰی نے ( وسیع ) مغفرت اور بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الۡمُسۡلِمِیۡنَ
مسلمان مرد
وَالۡمُسۡلِمٰتِ
اور مسلمان عورتیں
وَالۡمُؤۡمِنِیۡنَ
اور مومن مرد
وَالۡمُؤۡمِنٰتِ
اور مومن عورتیں
وَالۡقٰنِتِیۡنَ
اور فرماں بردار مرد
وَالۡقٰنِتٰتِ
اور فرماں بردار عورتیں
وَالصّٰدِقِیۡنَ
اور سچے مرد
وَالصّٰدِقٰتِ
اور سچی عورتیں
وَالصّٰبِرِیۡنَ
اور صبر کرنے والے مرد
وَالصّٰبِرٰتِ
اور صبر کرنے والی عورتیں
وَالۡخٰشِعِیۡنَ
اور خشوع کرنے والے مرد
وَالۡخٰشِعٰتِ
اور خشوع کرنے والی عورتیں
وَالۡمُتَصَدِّقِیۡنَ
صدقہ دینے والے مرد
وَالۡمُتَصَدِّقٰتِ
اور صدقہ دینے والی عورتیں
وَالصَّآئِمِیۡنَ
اور روزہ رکھنے والے مرد
وَالصّٰٓئِمٰتِ
اور روزہ رکھنے والی عورتیں
وَالۡحٰفِظِیۡنَ
اور حفاظت کرنے والے مرد
فُرُوۡجَہُمۡ
اپنی شرم گاہوں کی
وَالۡحٰفِظٰتِ
اور حفاظت کرنے والی عورتیں
وَالذّٰکِرِیۡنَ
اور ذکر کرنے والے مرد
اللّٰہَ
اللہ کا
کَثِیۡرًا
بہت زیادہ
وَّالذّٰکِرٰتِ
اور ذکر کرنے والی عورتیں
اَعَدَّ
تیار کر رکھی ہے
اللّٰہُ
اللہ نے
لَہُمۡ
ان کے لیے
مَّغۡفِرَۃً
مغفرت
وَّاَجۡرًا
اور اجر
عَظِیۡمًا
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الۡمُسۡلِمِیۡنَ
اطاعت کرنے والے مرد
وَالۡمُسۡلِمٰتِ
اور اطاعت کرنے والی عورتیں
وَالۡمُؤۡمِنِیۡنَ
اور ایمان لانے والے مرد
وَالۡمُؤۡمِنٰتِ
اور ایمان لانے والی عورتیں
وَالۡقٰنِتِیۡنَ
اور فرمانبرداری کرنے والے مرد
وَالۡقٰنِتٰتِ
اور فرمانبرداری کرنے والی عورتیں
وَالصّٰدِقِیۡنَ
اور سچے مرد 
وَالصّٰدِقٰتِ
اور سچی عورتیں
وَالصّٰبِرِیۡنَ
اور صبر کرنے والے مرد
وَالصّٰبِرٰتِ
اور صبر کرنے والی عورتیں
وَالۡخٰشِعِیۡنَ
اور خشوع کرنے والے مرد
وَالۡخٰشِعٰتِ
اور خشوع کرنے والی عورتیں
وَالۡمُتَصَدِّقِیۡنَ
اور صدقہ کرنے والے مرد
وَالۡمُتَصَدِّقٰتِ
اور صدقہ کرنے والی عورتیں
وَالصَّآئِمِیۡنَ
اور روزہ رکھنے والے مرد
وَالصّٰٓئِمٰتِ
اور روزہ رکھنے والی عورتیں
وَالۡحٰفِظِیۡنَ
اور حفاظت کرنے والے مرد 
فُرُوۡجَہُمۡ
اپنی شرمگاہوں کی
وَالۡحٰفِظٰتِ
اور حفاظت کرنے والی عورتیں
وَالذّٰکِرِیۡنَ
اور یاد کرنے والے مرد
اللّٰہَ
اللّٰہ تعالیٰ کو
کَثِیۡرًا
کثرت سے
وَّالذّٰکِرٰتِ
اور یاد کرنے والی عورتیں
اَعَدَّ
تیار کر رکھا ہے
اللّٰہُ
اللّٰہ تعالیٰ نے
لَہُمۡ
ان کے لئے
مَّغۡفِرَۃً
مغفرت
وَّاَجۡرًا
اور اجر
عَظِیۡمًا
بہت بڑا
Translated by

Juna Garhi

Indeed, the Muslim men and Muslim women, the believing men and believing women, the obedient men and obedient women, the truthful men and truthful women, the patient men and patient women, the humble men and humble women, the charitable men and charitable women, the fasting men and fasting women, the men who guard their private parts and the women who do so, and the men who remember Allah often and the women who do so - for them Allah has prepared forgiveness and a great reward.

بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں مومن مرد اور مومن عورتیں فرماں برداری کرنے والے مرد اور فرماں بردار عورتیں اور راست باز مرد اور راست باز عورتیں صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں ، عاجزی کرنے والے مرد اور عاجزی کرنے والی عورتیں ، خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں ، روزے رکھنے والے مرد اور روزے رکھنی والی عورتیں ، اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والیاں ، بکثرت اللہ کا ذکر کرنے والے اور ذکر کرنے والیاں ( ان سب کے ) لئے اللہ تعالٰی نے ( وسیع ) مغفرت اور بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یقینا جو مرد اور جو عورتیں مسلمان ہیں، مومن ہیں، فرمانبردار ہیں، سچ بولنے والے ہیں، صبر کرنے والے ہیں، فروتنی کرنے والے ہیں، صدقہ دینے والے ہیں، روزہ رکھنے والے ہیں، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے اور اللہ کو بکثرت یاد کرنے والے ہیں، ان سب کے لئے اللہ تعالیٰ نے بخشش اور بہت بڑا اجر تیار کر رکھا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًاطاعت کرنے والے مرداوراطاعت کرنے والی عورتیں اورایمان لانے والے مرد اور ایمان لانے والی عورتیں اور فرماں برداری کرنے والے مرداورفرماں برداری کرنے والی عورتیں اورسچے مرداورسچی عورتیں اور صبر کرنے والے مرداورصبرکرنے والی عورتیں اور خشوع کرنے والے مرداور خشوع کرنے والی عورتیں اور صدقہ دینے والے مرداور صدقہ دینے والی عورتیں اور روزہ رکھنے والے مرداورروزہ رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے مرداوراپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والی عورتیں اوراﷲ تعالیٰ کو کثرت سے یادکرنے والے مرداور اﷲ تعالیٰ کو کثرت سے یادکرنے والی عورتیں،اﷲ تعالیٰ نے اُن کے لیے مغفرت اور بڑا اجر تیار کر رکھا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, Muslim men and Muslim women, believing men and believing women, devout men and devout women, truthful men and truthful women, patient men and patient women, humble men and humble women, and the men who give sadaqah (charity) and the women who give sadaqah, and the men who fast and the women who fast, and the men who guard their private parts (against evil acts) and the women who guard (theirs), and the men who remember Allah much and the women who remember (Him) ---- for them, Allah has prepared forgiveness and a great reward.

تحقیق مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور ایمان دار مرد اور ایمان دار عورتیں اور بندگی کرنے والے مرد اور بندگی کرنے والی عورتیں اور سچے مرد اور سچی عورتیں اور محنت جھیلنے والے مرد اور محنت جھیلنے والی عورتیں اور دبے رہنے والے مرد اور دبی رہنے والی عورتیں اور خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں اور روزہ دار مرد اور روزہ دار عورتیں اور حفاظت کرنے والے مرد اپنی شہوت کی جگہ کو اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور یاد کرنے والے مرد اللہ کو بہت سا اور یاد کرنے والی عورتیں رکھی ہے اللہ نے ان کے واسطے معافی اور ثواب بڑا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقینا مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور مومن مرد اور مومن عورتیں ور فرماں بردار مرد اور فرماں بردار عورتیں اور راست باز مرد اور راست باز عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور خشوع کرنے والے مرد اور خشوع کرنے والی عورتیں اور صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والی عورتیں اور کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے والے مرد اور ذکر کرنے والی عورتیں } اللہ نے ان سب کے لیے مغفرت اور بہت بڑا اجر تیار کر رکھا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely the men who submit (to Allah) and the women who submit (to Allah), the men who have faith and the women who have faith, the men who are obedient and the women who are obedient, the men who are truthful and the women who are truthful; the men who are steadfast and the women who are steadfast, the men who humble themselves (to Allah) and the women who humble themselves (to Allah), the men who give alms and the women who give alms, the men who fast and the women who fast, the men who guard their chastity and the women who guard their chastity, the men who remember Allah much and the women who remember Allah much: for them has Allah prepared forgiveness and a mighty reward.

بالیقین 53 جو مرد اور جو عورتیں مسلم ہیں 54 ، مومن ہیں 55 ، مطیع فرمان ہیں 56 ، راست باز ہیں 57 ، صابر ہیں 58 ، اللہ کے آگے جھکنے والے ہیں 59 صدقہ دینے والے ہیں 60 ، روزہ رکھنے والے ہیں 61 ، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں 62 ، اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے ہیں 63 ، اور اللہ نے ان کے لیے مغفرت اور بڑا اجر مہیا کر رکھا ہے 64

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بیشک فرمانبردار مرد ہوں یا فرمانبردار عورتیں ( ٢٩ ) مومن مرد ہوں یا مومن عورتیں ، عبادت گذار مرد ہوں یا عبادت گذار عورتیں ، سچے مرد ہوں یا سچی عورتیں ، صابر مرد ہوں یا صابر عورتیں ، دل سے جھکنے والے مرد ہوں یا دل سے جھکنے والی عورتیں ( ٣٠ ) صدقہ کرنے والے مرد ہوں یا صدقہ کرنے والی عورتیں ، روزہ دار مرد ہوں یا روزہ دار عورتیں ، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد ہوں یا حفاظت کرنے والی عورتیں ، اور اللہ کا کثرت سے ذکر کرنے والے مرد ہوں یا ذکر کرنے والی عورتیں ، ان سب کے لیے اللہ نے مغفرت اور شاندار اجر تیار کر رکھا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور ایمان دار مرد اور ایمان دار عورتیں اور فرمانبردار یا بندگی کرنیوالے مرد اور فرمانبردار پابندی کرنیوالی عورتیں اور سچ بولنے والے مرد اور سچ بولنے والی عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنیوالی عورتیں اللہ سے ڈرنیوالے عاجزی کرنیوالے مرد اور ڈرنیوالی عورتیں اور خیرات کرنیوالے مرد اور خیرات کرنیوالی عورتیں اور روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرمگاہ کو (گناہ سے) بچانیوالے مرد اور بچانے والی عورتیں اور اللہ تعالیٰ کو یاد کرنیوالے مرد اور یاد کرنیوالی عورتیں ان سب کے لئے اللہ تعالیٰ نے گناہوں کی بخشش اور بڑا ثواب تیار رکھا ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور ایمان لانے والے مرد اور ایمان لانے والی عورتیں اور فرمابرداری کرنے والے مرد اور فرماں برداری کرنے والی عورتیں اور راست باز مرد اور راست باز عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور خشوع کرنے والے مرد اور خشوع کرنے والی عورتیں اور خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں اور روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے والے مرد اور کثرت سے ذکر کرنے والی عورتیں ان سب کے لئے اللہ نے بخشش اور اجر عظیم تیار فرمارکھا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ، مومن مرد اور مومن عورتیں ، فرماں بردار مرد اور فرما بردار عورتیں، سچائی اختیار کرنے والے مرد اور سچائی اختیار کرنے والی عورتیں ، صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں ، عاجزی و انکساری اختیار کرنے والے مرد اور عاجزی و انکساری اختیار کرنے والی عورتیں ، صدقہ کرنے والے مرد اور صدقہ کرنے والی عورتیں، روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں ، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والی عورتیں اور خوب اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے مرد اور خوب اللہ کو یاد کرنے والی عورتیں ۔ اب سب کے لئے اللہ تعالیٰ نے بخشش اور اجر عظیم تیار کر رکھا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(جو لوگ خدا کے آگے سر اطاعت خم کرنے والے ہیں یعنی) مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور مومن مرد اور مومن عورتیں اور فرماں بردار مرد اور فرماں بردار عورتیں اور راست باز مرد اور راست باز عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور فروتنی کرنے والے مرد اور فروتنی کرنے والی عورتیں اور خیرات کرنے والے مرد اور اور خیرات کرنے والی عورتیں اور روزے رکھنے والے مرد اور روزے رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور خدا کو کثرت سے یاد کرنے والے مرد اور کثرت سے یاد کرنے والی عورتیں۔ کچھ شک نہیں کہ ان کے لئے خدا نے بخشش اور اجر عظیم تیار کر رکھا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily the Muslim men and Muslim women, and the believing men and the believing women, and the devout men and the devout women, and the men of veracity and the women of veracity, and the persevering men and the persevering women, and the men of humility and the women of humility and the almsgiving men and the almsgiving women, and the fasting men and the fasting women, and the men who guard their modesty and the women who guard their modesty, and the Allah-remembering men and the Allah remembering women: Allah hath gotten ready for them forgiveness and mighty hire.

بیشک اسلام والے اور اسلام والیاں ۔ اور ایمان والے اور ایمان والیاں ۔ اور فرمانبردار مرد اور فرمانبردار عورتیں ۔ اور صادق مرد اور صادق عورتیں ۔ اور صابر مرد اور صابر عورتیں ۔ اور خشوع والے اور خشوع والیاں ۔ اور تصدق کرنے والے اور تصدق کرنے والیاں ۔ اور روزہ رکھنے والے اور روزہ رکھنے والیاں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے اور حفاظت کرنے والیاں اور اللہ کو بکثرت یاد کرنے والے اور یاد کرنے والیاں ان (سب) کے لئے اللہ نے مغفرت اور اجر عظیم تیار کر رکھا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اطاعت کرنے والے مرد اور اطاعت کرنے والی عورتیں ، ایمان لانے والے مرد اور ایمان لانے والی عورتیں ، فرمانبرداری کرنے والے مرد اور فرمانبرداری کرنے والی عورتیں ، راست باز مرد اور راست باز عورتیں ، ثابت قدمی دکھانے والے مرد اور ثابت قدمی دکھانے والی عورتیں ، فروتنی اختیار کرنے والے مرد اور فروتنی اختیار کرنے والی عورتیں ، خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں ، روزے رکھنے والے مرد اور روزے رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور اپنی حفاظت کرنے والی عورتیں اور اللہ کو کثرت سے یاد رکھنے والے مرد اور اللہ کو کثرت سے یاد رکھنے والی عورتیں – ان کیلئے اللہ نے مغفرت اور اجرِ عظیم تیار کر رکھا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک فرماں برداری کرنے والے مرد اور فرماں برداری کرنے والی عورتیں ، اور ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں ، اور عبادت کرنے والے مرد اور عبادت کرنے والی عورتیں ، اور سچے مرد اور سچی عورتیں ، اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں ، اور خوفِ خدا رکھنے والے ( عاجزی کرنے والے ) مرد اور خوفِ خدا رکھنے ( عاجزی کرنے ) والی عورتیں اور صدقہ کرنے والے مرد اور صدقہ کرنے والی عورتیں ، اور روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد ، اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور کثرت سے اللہ ( تعالیٰ ) کا ذکر کرنے والے مرد ، اور ذکر کرنے والی عورتیں ان ( سب ) کے لیے اللہ ( تعالیٰ ) نے مغفرت اور بڑا اجر تیار فرمارکھا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں، مومن مرد اور مومن عورتیں، فرمانبردار مرد اور فرمانبردار عورتیں، راست باز مرد اور راستباز عورتیں، صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں، خشوع کرنے والے مرد اور خشوع کرنے والی عورتیں، خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں، روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں، اللہ کو زیادہ یاد کرنے والے مرد اور زیادہ یاد کرنے والی عورتیں، ان سب کے لیے اللہ نے بخشش اور اجر عظیم تیار کر رکھا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں ایماندار مردوں اور ایماندار عورتوں اور فرمانبرداری کرنے والے مردوں اور فرمانبرداری کرنے والی عورتوں راستباز مردوں اور راستباز عورتوں صبر کرنے والے مردوں اور صبر کرنے والی عورتوں (اللہ کے آگے) عاجزی کرنے والے مردوں اور عاجزی کرنے والے عورتوں صدقہ کرنے والے مردوں اور صدقہ کرنے والی عورتوں روزہ رکھنے والے مردوں اور روزہ رکھنے والی عورتوں اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے مردوں اور حفاظت کرنے والی عورتوں اور اللہ کو بہت یاد کرنے والے مردوں اور بہت یاد کرنے والی عورتوں کے لئے اللہ (پاک) نے تیار فرما رکھی ہے ایک عظیم الشان بخشش بھی اور بہت بڑا اجر بھی (اپنے کرم و احسان سے)

Translated by

Noor ul Amin

بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور مومن مرد اور مومن اور صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور صابرمرد اور صابرہ عورتیں اور اللہ کے آگے جھکنے والے مرد اور اللہ کے آگے جھکنے والی عورتیں اور صدقہ کرنے والے مرد اور صدقہ کرنے والی عورتیں اور روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں اور شرم گاہ کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور اللہ کو بکثرت یادکرنیوالے مرد اور بکثرت یاد کرنیوا لی عورتیں ان سب کے لئے اللہ تعالیٰ نے بخشش اور بہت بڑا اجر تیارکر رکھا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ( ف۸۷ ) اور ایمان والے اور ایمان والیاں اور فرمانبردار اور فرمانبرداریں اور سچے اور سچیاں ( ف۸۸ ) اور صبر والے اور صبر والیاں اور عاجزی کرنے والے اور عاجزی کرنے والیاں اور خیرات کرنے والے اور خیرات کرنے والیاں اور روزے والے اور روزے والیاں اور اپنی پارسائی نگاہ رکھنے والے اور نگاہ رکھنے والیاں اور اللہ کو بہت یاد کرنے والے اور یاد کرنے والیاں ان سب کے لیے اس نے بخشش اور بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ، اور مومن مَرد اور مومن عورتیں ، اور فرمانبردار مرد اور فرمانبردار عورتیں ، اور صدق والے مرد اور صدق والی عورتیں ، اور صبر والے مرد اور صبر والی عورتیں ، اور عاجزی والے مرد اور عاجزی والی عورتیں ، اور صدقہ و خیرات کرنے والے مرد اور صدقہ و خیرات کرنے والی عورتیں اور روزہ دار مرد اور روزہ دار عورتیں ، اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں ، اور کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے والے مرد اور ذکر کرنے والی عورتیں ، اللہ نے اِن سب کے لئے بخشِش اور عظیم اجر تیار فرما رکھا ہے

Translated by

Hussain Najfi

بے شک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ، مؤمن مرد اور مؤمن عورتیں ، اطاعت گزار مرد اور اطاعت گزار عورتیں ، سچے مرد اور سچی عورتیں ، صابر مرد اور صابر عورتیں ، عاجزی کرنے والے مرد اور عاجزی کرنے والی عورتیں ، صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں ، روزہ دار مرد اور روزہ دار عورتیں ، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور اللہ کو بکثرت یاد کرنے والے مرد اور یاد کرنے والی عورتیں اللہ نے ان کیلئے مغفرت اور بڑا اجر و ثواب مہیا کر رکھا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For Muslim men and women,- for believing men and women, for devout men and women, for true men and women, for men and women who are patient and constant, for men and women who humble themselves, for men and women who give in Charity, for men and women who fast (and deny themselves), for men and women who guard their chastity, and for men and women who engage much in Allah's praise,- for them has Allah prepared forgiveness and great reward.

Translated by

Muhammad Sarwar

God has promised forgiveness and great rewards to the Muslim men and the Muslim women, the believing men and the believing women, the obedient men and the obedient women, the truthful men and the truthful women, the forbearing men and the forbearing women, the humble men and the humble women, the alms-giving men and the alms-giving women, the fasting men and the fasting women, the chaste men and the chaste women, and the men and women who remember God very often.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, the Muslims: men and women, the believers: men and women, the Qanit: men and the women, the men and women who are truthful, the men and the women who are patient, the Khashi`: men and the women, the men and the women who give Sadaqat, the men and the women who fast, the men and the women who guard their chastity and the men and the women who remember Allah much with their hearts and tongues, Allah has prepared for them forgiveness and a great reward.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely the men who submit and the women who submit, and the believing men and the believing women, and the obeying men and the obeying women, and the truthful men and the truthful women, and the patient men and the patient women and the humble men and the humble women, and the almsgiving men and the almsgiving women, and the fasting men and the fasting women, and the men who guard their private parts and the women who guard, and the men who remember Allah much and the women who remember-- Allah has prepared for them forgiveness and a mighty reward.

Translated by

William Pickthall

Lo! men who surrender unto Allah, and women who surrender, and men who believe and women who believe, and men who obey and women who obey, and men who speak the truth and women who speak the truth, and men who persevere (in righteousness) and women who persevere, and men who are humble and women who are humble, and men who give alms and women who give alms, and men who fast and women who fast, and men who guard their modesty and women who guard (their modesty), and men who remember Allah much and women who remember - Allah hath prepared for them forgiveness and a vast reward.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मुस्लिम पुरुष और मुस्लिम स्त्रियाँ, ईमान वाले पुरुष और ईमान वाली स्त्रियाँ, निष्ठा्पूर्वक आज्ञापालन करने वाले पुरुष और निष्ठापूर्वक आज्ञापालन करने वाली स्त्रियाँ, सत्यवादी पुरुष और सत्यवादी स्त्रियाँ, धैर्यवान पुरुष और धैर्य रखने वाली स्त्रियाँ, विनम्रता दिखाने वाले पुरुष और विनम्रता दिखाने वाली स्त्रियाँ, सदक़ा (दान) देने वाले पुरुष और सदक़ा देने वाली स्त्रियाँ, रोज़ा रखने वाले पुरुष और रोज़ा रखने वाली स्त्रियाँ, अपने गुप्तांगों की रक्षा करने वाले पुरुष और रक्षा करने वाली स्त्रियाँ और अल्लाह को अधिक याद करने वाले पुरुष और याद करने वाली स्त्रियाँ - इन के लिए अल्लाह ने क्षमा और बड़ा प्रतिदान तैयार कर रखा है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک اسلام کے کام کرنے والے مرد اور اسلام کے کام کرنے والی عورتیں اور ایمان لانے والے مرد اور ایمان لانے والی عورتیں (1) اور فرمانبرداری کرنے والے مرد اور فرمانبرداری کرنے والی عورتیں اور راستباز مرد اور راستباز عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور خشوع کرنے والے مرد اور خشوع کرنے والی عورتیں اور خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں اور بکثرت خدا کو ياد کرنے والے مرد اور یاد کرنے والی عورتیں ان سب کے لیے اللہ تعالیٰ نے مغفرت اور اجر عظیم تیار کر رکھا ہے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یقیناً مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں، مومن مرد اور مومن عورتیں، فرمانبردار مرد اور فرمانبردار عورتیں، سچ بولنے والے مرد اور سچ بولنے والی عورتیں، صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں، ڈرنے والے مرد اور ڈرنے والی عورتیں، صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں روزے دار مرد اور روزے دار عورتیں، اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں، اور اللہ کا ذکر کثرت سے کرنے والے مرد اور ذکر کرنے والی عورتیں اللہ نے ان کے لیے مغفرت اور اجر عظیم تیار کیا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بالقین جو مرد اور جو عورتیں مسلم ہیں ، مومن ہیں ، مطیع فرمان ہیں ، راست باز ہیں ، صابر ہیں ، اللہ کے آگے جھکنے والے ہیں ، صدقہ دینے والے ہیں ، روزے رکھنے والے ہیں ، اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں ، اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے ہیں ، اللہ نے ان کے لیے مغفرت اور بڑا اجر مہیا کر رکھا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ مسلم مرد اور مسلم عورتیں اور مومن مرد اور مومن عورتیں اور فرمانبرداری کرنے والے مرد اور فرمانبرداری کرنے والی عورتیں اور راست باز مرد اور راست باز عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور خشوع کرنے والے مرد اور خشوع کرنے والی عورتیں اور صدقہ دینے والے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور روزے رکھنے والے مرد اور روزے رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور اللہ کو بکثرت یاد کرنے والے مرد اور یاد کرنے والی عورتیں ان کے لیے اللہ نے مغفرت اور اجر عظیم تیار کر رکھا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تحقیق مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور ایمان دار مرد اور ایمان دار عورتیں اور بندگی کرنے والے مرد اور بندگی کرنے والی عورتیں اور سچے مرد اور سچی عورتیں اور محنت جھیلنے والے مرد اور محنت جھیلنے والی عورتیں اور دبے رہنے والے مرد اور دبی رہنے والی عورتیں اور خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں اور روزہ دار مرد اور روزہ دار عورتیں اور حفاظت کرنے والے مرد اپنی شہوت کی جگہ کو اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور یاد کرنے والے مرد اللہ کو بہت سا اور یاد کرنے والی عورتیں رکھی ہے اللہ نے ان کے واسطے معافی اور ثواب بڑا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلا شبہ احکام اسلامی کی تعمیل کرنے والے مرد اور احکام اسلامی کو بجا نے والی عورتیں اور ایماندار مرد اور ایماندار عورتیں اور فرمانبرداری کرنے والے مرد اور فرمانبرداری کرنیوالی عورتیں اور راست باز مرد اور راست باز عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنیوالی عورتیں اور عاجزی کرنیوالے مرد اور عاجزی کرنیوالی عورتیں اور خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنیوالی عورتیں اور روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنیوالی عورتیں اور بکثرت خدا کو یاد کرنیوالے مرد اور یاد کرنے والی عورتیں ان سب کیلئے اللہ تعالیٰ نے بڑی مغفرت اور بڑا ثواب تیارکر رکھا ہے