Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 4

سورة الأحزاب

مَا جَعَلَ اللّٰہُ لِرَجُلٍ مِّنۡ قَلۡبَیۡنِ فِیۡ جَوۡفِہٖ ۚ وَ مَا جَعَلَ اَزۡوَاجَکُمُ الّٰٓـِٔىۡ تُظٰہِرُوۡنَ مِنۡہُنَّ اُمَّہٰتِکُمۡ ۚ وَ مَا جَعَلَ اَدۡعِیَآءَکُمۡ اَبۡنَآءَکُمۡ ؕ ذٰلِکُمۡ قَوۡلُکُمۡ بِاَفۡوَاہِکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ یَقُوۡلُ الۡحَقَّ وَ ہُوَ یَہۡدِی السَّبِیۡلَ ﴿۴﴾

Allah has not made for a man two hearts in his interior. And He has not made your wives whom you declare unlawful your mothers. And he has not made your adopted sons your [true] sons. That is [merely] your saying by your mouths, but Allah says the truth, and He guides to the [right] way.

کسی آدمی کے سینے میں اللہ تعالٰی نے دو دل نہیں رکھے اور اپنی جن بیویوں کو تم ماں کہہ بیٹھتے ہو انہیں اللہ نے تمہاری ( سچ مچ کی ) مائیں نہیں بنایا ، اور نہ تمہارے لے پالک لڑکوں کو ( واقعی ) تمہارے بیٹے بنایا ہے یہ تو تمہارے اپنے منہ کی باتیں ہیں اللہ تعالٰی حق بات فرماتا ہے اور وہ ( سیدھی ) راہ سجھاتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَا
نہیں
جَعَلَ
بنائے
اللّٰہُ
اللہ نے
لِرَجُلٍ
کسی شخص کے لیے
مِّنۡ قَلۡبَیۡنِ
دو دل
فِیۡ جَوۡفِہٖ
اس کے سینے میں
وَمَا
اور نہیں
جَعَلَ
اس نے بنایا
اَزۡوَاجَکُمُ
تمہاری بیویوں کو
الّٰٓـِٔىۡ
وہ جو
تُظٰہِرُوۡنَ
تم ظہار کرتے ہو
مِنۡہُنَّ
جن سے
اُمَّہٰتِکُمۡ
مائیں تمہاری
وَمَا
اور نہیں
جَعَلَ
اس نے بنایا
اَدۡعِیَآءَکُمۡ
تمہارے منہ بولے بیٹوں کو
اَبۡنَآءَکُمۡ
بیٹے تمہارے
ذٰلِکُمۡ
یہ
قَوۡلُکُمۡ
بات ہے تمہاری
بِاَفۡوَاہِکُمۡ
تمہارے مونہوں سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یَقُوۡلُ
فرماتا ہے
الۡحَقَّ
حق
وَہُوَ
اور وہی
یَہۡدِی
وہ راہ نمائی کرتا ہے
السَّبِیۡلَ
راستے کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَا
نہیں
جَعَلَ
رکھے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
لِرَجُلٍ
کسی شخص کے
مِّنۡ قَلۡبَیۡنِ
دودل
فِیۡ جَوۡفِہٖ
اس کے سینے میں
وَمَا
اور نہ ہی
جَعَلَ
اس نے بنایا
اَزۡوَاجَکُمُ
تمہاری بیویوں کو
الّٰٓـِٔىۡ
وہ جو
تُظٰہِرُوۡنَ
تم ظہارکرتے ہو
مِنۡہُنَّ
جن سے
اُمَّہٰتِکُمۡ
مائیں تمہاری
وَمَا
اور نہیں
جَعَلَ
اس نے بنایا
اَدۡعِیَآءَکُمۡ
تمہارے منہ بولے بیٹوں کو
اَبۡنَآءَکُمۡ
حقیقی بیٹے تمہارے
ذٰلِکُمۡ
یہ
قَوۡلُکُمۡ
بات ہے تمہاری
بِاَفۡوَاہِکُمۡ
تمہارے مونہوں کی
وَاللّٰہُ
اوراللہ تعالیٰ
یَقُوۡلُ
فرماتا ہے
الۡحَقَّ
حق
وَہُوَ
اور وہ
یَہۡدِی
دکھاتا ہے
السَّبِیۡلَ
سیدھا راستہ
Translated by

Juna Garhi

Allah has not made for a man two hearts in his interior. And He has not made your wives whom you declare unlawful your mothers. And he has not made your adopted sons your [true] sons. That is [merely] your saying by your mouths, but Allah says the truth, and He guides to the [right] way.

کسی آدمی کے سینے میں اللہ تعالٰی نے دو دل نہیں رکھے اور اپنی جن بیویوں کو تم ماں کہہ بیٹھتے ہو انہیں اللہ نے تمہاری ( سچ مچ کی ) مائیں نہیں بنایا ، اور نہ تمہارے لے پالک لڑکوں کو ( واقعی ) تمہارے بیٹے بنایا ہے یہ تو تمہارے اپنے منہ کی باتیں ہیں اللہ تعالٰی حق بات فرماتا ہے اور وہ ( سیدھی ) راہ سجھاتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ نے کسی آدمی کے اندر دو دل نہیں بنائے۔ نہ ہی تمہاری ان بیویوں کو جن سے تم ظہار کرتے ہو تمہاری مائیں بنایا ہے اور نہ تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمہارے حقیقی بیٹے بنایا ہے۔ یہ تو تمہارے منہ کی باتیں ہیں مگر اللہ حقیقی بات کہتا ہے اور وہی صحیح راہ دکھاتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ نے کسی شخص کے سینے میں دودل نہیں رکھے اورنہ ہی اُس نے تمہاری اُن بیویوں کو جن سے تم ظہارکرتے ہوتمہاری مائیں بنا دیا ہے اور نہ اُس نے تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمہارا حقیقی بیٹابنایاہے، یہ تمہارے مونہوں کی بات ہے ۔ اور اﷲ تعالیٰ حق فرماتاہے اوروہی سیدھا راستہ دکھاتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah has not made for any man two hearts in his (chest) cavity, nor did he make your wives whom you subjected to zihar, your mothers, nor did he make your adopted sons your (real) sons. That is (merely) a word uttered by your mouths. And Allah says the truth and He shows the (right) way.

اللہ نے رکھے نہیں کسی مرد کے دو دل اس کے اندر اور نہیں کیا تمہاری جوروؤں کو جن کو ماں کہہ بیٹھے ہو (سچی) مائیں تمہاری اور نہیں کیا تمہارے لے پالکوں کو تمہارے بیٹے یہ تمہاری بات ہے اپنے منہ کی اور اللہ کہتا ہے ٹھیک بات اور وہی سمجھاتا ہے راہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ نے کسی شخص کے سینے میں دو دل نہیں رکھے۔ اور نہ اس نے تمہاری ان بیویوں کو تمہاری مائیں بنایا ہے جن سے تم ظہار کر بیٹھتے ہو۔ ور نہ ہی اس نے تمہارے ُ منہ بولے بیٹوں کو تمہارے بیٹے بنایا ہے۔ یہ سب تمہارے اپنے منہ کی باتیں ہیں۔ اور اللہ حق کہتا ہے اور وہی سیدھے راستے کی طرف ہدایت دیتا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah has never put two hearts within one person's body; nor has He made your wives, whom you compare to your mothers' backs (to divorce them), your true mothers; nor has He made those whom you adopt as sons your own sons. These are only words that you utter with your mouths. But Allah proclaims the Truth and directs you to the Right Path.

اللہ نے کسی شخص کے دھڑ میں دو دل نہیں رکھے ہیں 5 نہ اس نے تم لوگوں کی ان بیویوں کو جن سے تم ظہار کرتے ہو تمہاری ماں بنا دیا ہے 6 ، اور نہ اس نے تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمہارا حقیقی بیٹا بنایا ہے 7 یہ تو وہ باتیں ہیں جو تم لوگ اپنے منہ سے نکال دیتے ہو ، مگر اللہ وہ بات کہتا ہے جو مبنی بر حقیقت ہے ، اور وہی صحیح طریقے کی طرف رہنمائی کرتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ نے کسی بھی شخص کے سینے میں دو دل پیدا نہیں کیے ( ٢ ) اور تم اپنی جن بیویوں کو ماں کی پشت سے تشبیہ دیتے ہو ان کو تمہاری ماں نہیں بنایا ( ٣ ) اور نہ تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمہارا حقیقی بیٹا قرار دیا ہے ۔ یہ تو باتیں ہی باتیں ہیں جو تم اپنے منہ سے کہہ دیتے ہو ، اور اللہ وہی بات کہتا ہے جو حق ہو ، اور وہی صحیح راستہ بتلاتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ نے کسی آدمی کے سینے میں دو دل نہیں رکھے 3 اور نہ تمہاری ان بی بیوں کو جن سے تم ظہار کرتے ہو تمہاری ماں بنایا اور نہ تمہارے لے پالکوں کو تمہارا بیٹا بنایا 4 یہ باتیں تم اپنے منہ بکتے ہو 5 اور عذاب نزدیک سے سوائے عذاب بڑے کے تو کہ وہ پھر آویں اور سچ فرماتا ہے اور (لوگوں کو) سیدھی راہ بتلاتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ نے کسی شخص کے سینہ میں دو دل نہیں بنائے اور ان بیبیوں کو جن سے تم ظہار (بیوی سے کہنا کہ تم میری ماں کی پیٹھ جیسی ہو) کرلیتے ہو ، تمہاری ماں نہیں بنایا اور نہ تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمہارا (سچ مچ کا) بیٹا ینادیا ہے یہ صرف تمہارے منہ سے کہنے کی بات ہے۔ اور اللہ حق بات فرماتے ہیں اور وہی سیدھا راستہ دکھاتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ نے ایک آدمی کے سینے میں دودل نہیں بنائے۔ تمہاری وہ بیویاں جنہیں تم ماں کہہ بیٹھتے ہو (وہ تمہارے کہنے سے) تمہاری مائیں نہیں بن جایا کرتیں۔ اور اس نے تمہارے منہ بولے بیٹوں کو (سچ مچ) تمہارا بیٹا نہیں بنا دیا یہ تو صرف تمہارے منہ سے کہی جانے والی باتیں ہیں۔ اور اللہ حق بات کہتا ہے اور وہی راستہ دکھاتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا نے کسی آدمی کے پہلو میں دو دل نہیں بنائے۔ اور نہ تمہاری عورتوں کو جن کو تم ماں کہہ بیٹھتے ہو تمہاری ماں بنایا اور نہ تمہارے لے پالکوں کو تمہارے بیٹے بنایا۔ یہ سب تمہارے منہ کی باتیں ہیں۔ اور خدا تو سچی بات فرماتا ہے اور وہی سیدھا رستہ دکھاتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah hath not placed unto any man two hearts in his inside, nor hath He made your spouses whom ye declare to be as your mother's backs, your real mothers, nor hath He made your adopted sons your real sons. This is only your saying by your mouths, whereas Allah saith the truth and He guideth the way.

اللہ نے کسی مرد کے سینہ میں دو دل نہیں بنائے ہیں ۔ اور تمہاری بیویوں کو جن سے تم اظہار کرلیتے ہو تمہاری مائیں نہیں بنا دیا ہے اور نہ تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمہارا بیٹا بنادیا یہ صرف تمہارے منہ سے کہنے کی بات ہے ۔ اور اللہ حق بات کہتا ہے اور وہی (سیدھا) راستہ دکھاتا ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ نے کسی شخص کے سینے میں دو دل نہیں رکھے اور نہ تمہاری ان بیویوں کو – جن سے تم ظہار کر بیٹھے ہو – تمہاری مائیں بنایا اور نہ تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمہارے بیٹے بنادیا ۔ یہ سب تمہارے اپنے منہ کی باتیں ہیں اور اللہ حق کہتا ہے اور وہ صحیح راہ کی طرف رہنمائی کرتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) نے کسی مرد کے لیے اس کے پیٹ ( سینے ) میں دو دل نہیں بنائے اور اس نے تمہاری وہ بیویاں جن کو ماں کی پشت سے تشبیہ دیتے ( ماں کی طرح کہہ دیتے ) ہو ان کو تمہاری مائیں نہیں بنایا اور اس نے تمارے منہ بولے ( لے پالک ) بیٹوں کو تمہارے ( حقیقی ) بیٹے نہیں بنایا ، یہ تو بس تمہارے منہ کی ( کہی ہوئی ) باتیں ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) حق ( بات ) فرماتا ہے اور وہی ( سیدھے ) راستے کی ہدایت دیتا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ نے کسی آدمی کے پہلو میں دو دل نہیں بنائے اور نہ تمہاری عورتوں کو جن کو تم ماں کہہ بیٹھتے ہو۔ تمہاری ماں بنایا اور نہ تمہارے لے پالکوں کو تمہارے بیٹے بنایا۔ یہ سب تمہارے منہ کی باتیں ہیں اور اللہ تو سچی بات فرماتا ہے اور وہی سیدھا راستہ دکھاتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ نے کسی کے دھڑ میں دو دل نہیں رکھے اور نہ ہی اس نے تمہاری ان بیویوں کو جن سے تم لوگ ظہار کردیتے ہو (تمہارے کہنے سے) تمہاری مائیں بنادیا اور نہ ہی اس نے تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمہارا حقیقی بیٹا بنایا ہے یہ سب تمہارے اپنے مونہوں کی باتیں ہیں اور اللہ حق فرماتا ہے اور وہی سیدھی راہ بتاتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اللہ تعالیٰ نے کسی آدمی کے اندردودل نہیں بنائے ، اور اپنی جن بیویوں کو تم ماں کہہ بیٹھتے ہو انہیں اللہ نے تمہاری ( سچ مچ کی ) مائیں نہیں بنایا ہے اور نہ تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمہارے حقیقی بیٹے بنایا ہے ، یہ توتمہارے اپنے منہ کی باتیں ہیں مگر اللہ حق بات کہتا ہے اور وہی سیدھی راہ دکھلاتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ نے کسی آدمی کے اندر دو دل نہ رکھے ( ف٤ ) اور تمہاری ان عورتوں کو جنہیں تم کے برابر کہہ دو تمہاری ماں نہ بنایا ( ف۵ ) اور نہ تمہارے لے پالکوں کو تمہارا بیٹا بنایا ( ف٦ ) یہ تمہارے اپنے منہ کا کہنا ہے ( ف۷ ) اور اللہ حق فرماتا ہے اور وہی راہ دکھاتا ہے ( ف۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ نے کسی آدمی کے لئے اس کے پہلو میں دو دل نہیں بنائے ، اور اس نے تمہاری بیویوں کو جنہیں تم ظِہار کرتے ہوئے ماں کہہ دیتے ہو تمہاری مائیں نہیں بنایا ، اور نہ تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمہارے ( حقیقی ) بیٹے بنایا ، یہ سب تمہارے منہ کی اپنی باتیں ہیں ، اور اللہ حق بات فرماتا ہے ، اور وہی ( سیدھا ) راستہ دکھاتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ نے کسی مرد کے سینہ میں دو دل نہیں بنائے اور نہ ہی تمہاری ان بیویوں کو تمہاری مائیں بنایا ہے جن سے تم ظہار کرتے ہو اور نہ ہی اس نے تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمہارا ( حقیقی ) بیٹا بنایا ہے اور وہی ( سیدھے ) راستے کی ہدایت کرتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah has not made for any man two hearts in his (one) body: nor has He made your wives whom ye divorce by Zihar your mothers: nor has He made your adopted sons your sons. Such is (only) your (manner of) speech by your mouths. But Allah tells (you) the Truth, and He shows the (right) Way.

Translated by

Muhammad Sarwar

God has not created two hearts inside any one human being. God does not consider your wives whom you renounce by zihar as your mothers nor those whom you adopt as your sons. These are only words of your mouth. God tells the Truth and shows the right path.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah has not made for any man two hearts inside his body. Neither has He made your wives whom you declare to be like your mothers' backs, your real mothers nor has He made your adopted sons your real sons. That is but your saying with your mouths. But Allah says the truth, and He guides to the way.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah has not made for any man two hearts within him; nor has He made your wives whose backs you liken to the backs of your mothers as your mothers, nor has He made those whom you assert to be your sons your real sons; these are the words of your mouths; and Allah speaks the truth and He guides to the way.

Translated by

William Pickthall

Allah hath not assigned unto any man two hearts within his body, nor hath He made your wives whom ye declare (to be your mothers) your mothers, nor hath He made those whom ye claim (to be your sons) your sons. This is but a saying of your mouths. But Allah saith the truth and He showeth the way.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ने किसी व्यक्ति के सीने में दो दिल नहीं रखे। और न उस ने तुम्हारी उन पत्ऩियों को जिनसे तुम ज़िहार कर बैठते हो, वास्तव में तुम्हारी माँ बनाया, और न उस ने तुम्हारे मुँह बोले बेटों को तुम्हारे वास्तविक बेटे बनाए। ये तो तुम्हारे मुँह की बातें हैं। किन्तु अल्लाह सच्ची बात कहता है और वही मार्ग दिखाता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ نے کسی شخص کے سینے میں دو دل نہیں بنائے اور تمہاری ان بیبیوں کو جن سے تم ظہار کرلیتے ہو تمہاری ماں نہیں بنادیا اور تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمہارا (سچ مچ کا) بیٹا نہیں بنادیا یہ صرف تمہارے منہ سے کہنے کی بات ہے اور اللہ حق بات فرماتا ہے اور وہی سیدھا راستہ بتلاتا ہے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ نے کسی شخص کے سینے میں دو دل نہیں رکھے، نہ اس نے تمہاری ان بیویوں کو مائیں بنایا ہے جن سے تم ظِہَار کرتے ہو اور نہ اس نے تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمہارا حقیقی بیٹا بنایا ہے۔ یہ وہ باتیں ہیں جو تم اپنی زبان سے نکال دیتے ہو، مگر اللہ وہ فرماتا ہے جو حقیقت پر مبنی ہوتا ہے اور وہی صحیح راستے کی رہنمائی کرتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ نے کسی شخص کے دھڑ میں دو دل نہیں رکھے نہ اس نے تم لوگوں کو ان بیویوں کو جن سے تم ظہار کرتے ہو ، تمہاری ماں بنا دیا ہے ، اور نہ اس نے تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمہارا حقیقی بیٹا بنایا ہے۔ یہ تو وہ باتیں ہیں جو لوگ تم اپنے منہ سے نکال دیتے ہو ، مگر اللہ وہ بات کہتا ہے جو مبنی بر حقیقت ہے اور وہی صحیح طریقے کی طرف راہنمائی کرتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ نے کسی شخص کے سینے میں دو دل نہیں بنائے، اور تمہاری ان بیویوں کو جن سے تم ظہار کرلیتے ہو تمہاری ماں نہیں بنایا، اور جو تمہارے منہ بولے بیٹے ہیں ان کو تمہارا بیٹا نہیں بنایا، یہ تمہارے منہ سے کہنے کی بات ہے، اور اللہ حق بات فرماتا ہے اور راستہ دکھاتا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ نے رکھے نہیں کسی مرد کے دو دل اس کے اندر اور نہیں کیا تمہاری جوروؤں کو جن کو ماں کہہ بیٹھے ہو سچی مائیں تمہاری اور نہیں کیا تمہارے لے پالکوں کو تمہارے بیٹے یہ تمہاری بات ہے اپنے منہ کی اور اللہ کہتا ہے ٹھیک بات اور وہی سجھاتا ہے راہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ نے کسی شخص کے سینے میں دو دل نہیں بنائے اور اس نے تمہاری ان بیویوں کو جن سے تم ظہار کرلیتے ہو سچ مچ تمہاری مائیں نہیں بنادیا ہے اور اس نے تمہارے لے پالکوں کو تمہارے حقیقی بیٹے نہیں کردیا ہے یہ صرف تمہارے اپنے منہ کی کہی بات ہے اور اللہ تعالیٰ سچی بات کہتا ہے اور وہی سیدھی راہ بتاتا ہے