Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 48

سورة الأحزاب

وَ لَا تُطِعِ الۡکٰفِرِیۡنَ وَ الۡمُنٰفِقِیۡنَ وَ دَعۡ اَذٰىہُمۡ وَ تَوَکَّلۡ عَلَی اللّٰہِ ؕ وَ کَفٰی بِاللّٰہِ وَکِیۡلًا ﴿۴۸﴾

And do not obey the disbelievers and the hypocrites but do not harm them, and rely upon Allah . And sufficient is Allah as Disposer of affairs.

اور کافروں اور منافقوں کا کہنا نہ ما نیے!اور جو ایذاء ( ان کی طرف سے پہنچے ) اس کا خیال بھی نہ کیجئے اللہ پر بھروسہ کیئے رہیں کافی ہے اللہ تعالٰی کام بنانے والا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہیں
تُطِعِ
آپ اطاعت کیجیے
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کی
وَالۡمُنٰفِقِیۡنَ
اور منافقوں کی
وَدَعۡ
اور نظر انداز کر دیجیے
اَذٰىہُمۡ
ان کی اذیت رسانی کو
وَتَوَکَّلۡ
اور توکل کیجیے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
وَکَفٰی
اور کافی ہے
بِاللّٰہِ
اللہ
وَکِیۡلًا
کارساز
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا
اور نہ 
تُطِعِ
آپ اطاعت کریں 
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کی
وَالۡمُنٰفِقِیۡنَ
اور منافقوں کی 
وَدَعۡ
اور آپ پرواہ نہ کر یں
اَذٰىہُمۡ
ان کے ستانے کی 
وَتَوَکَّلۡ
اور آپ بھروسہ رکھیں
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَکَفٰی
اور کافی ہے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ
وَکِیۡلًا
کار ساز
Translated by

Juna Garhi

And do not obey the disbelievers and the hypocrites but do not harm them, and rely upon Allah . And sufficient is Allah as Disposer of affairs.

اور کافروں اور منافقوں کا کہنا نہ ما نیے!اور جو ایذاء ( ان کی طرف سے پہنچے ) اس کا خیال بھی نہ کیجئے اللہ پر بھروسہ کیئے رہیں کافی ہے اللہ تعالٰی کام بنانے والا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز آپ کافروں اور منافقوں کی بات نہ مانیے اور ان کی ایذا رسانی کی پروا نہ کیجئے اور اللہ پر بھروسہ کیجئے اور کام بنانے کو اللہ ہی کافی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ کافروں اورمنافقوں کی اطاعت نہ کریں اور اُن کے ستانے کی پرواہ نہ کریں اورآپ اﷲ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں اوراﷲ تعالیٰ ہی کارساز کافی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not obey the infidels and the hypocrites, and just ignore any hurt (that afflicts you) from them, and place your trust in Allah. And Allah is sufficient (for you) to take care of all matters.

اور کہا مت مان منکروں کا اور دغا بازوں کا اور چھوڑ دے ان کا ستانا اور بھروسہ کر اللہ پر اور اللہ بس ہے کام بنانے والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کافروں اور منافقوں کی باتوں کا دھیان نہ کریں اور ان کی ایذا رسانی کو نظر انداز کردیں اور اللہ پر توکل ّکریں۔ اور اللہ کافی ہے (آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے) مددگار کے طور پر۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do not yield to the unbelievers and the hypocrites, and disregard the hurt that comes from them, and put your trust in Allah. Allah suffices as the Guardian to entrust one's affairs to.

اور ہرگز نہ دبو کفار و منافقین سے ، کوئی پرواہ نہ کرو ان کی اذیت رسانی کی اور بھروسہ کر لو اللہ پر ، اللہ ہی اس کے لیے کافی ہے کہ آدمی اپنے معاملات اس کے سپرد کر دے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کافروں اور منافقوں کی بات نہ مانو اور ان کی طرف سے جو تکلیف پہنچے اس کی پروا نہ کرو ، اور اللہ پر بھروسہ رکھو اور اللہ رکھوالا بننے کے لیے کافی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر کافروں اور منافقوں کا کہنا نہ مان اور وہ جو تجھ کو ستاتے ہیں اس کا خیال چھوڑ دے 9 اور اللہ پر بھروسا رکھ اور اللہ بس ہے کام بنانے والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ کافروں اور منافقوں کی بات مت مانیے اور ان کی طرف سے جو تکلیف پہنچے اس کی پرواہ نہ کیجئے اور اللہ پر بھروسہ رکھیے اور اللہ ہی کار ساز کافی ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور آپ کافروں اور منافقوں سے نہ دبیں اور نہ ان کی ایذار سانی کا خیال کریں۔ اللہ پر بھروسہ کیجئے اور کام بنانے کے لئے اللہ ہی کافی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کافروں اور منافقوں کا کہا نہ ماننا اور نہ ان کے تکلیف دینے پر نظر کرنا اور خدا پر بھروسہ رکھنا۔ اور خدا ہی کارساز کافی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And obey thou not the infidels and the hypocrites, and heed not their annoyances, and trust in Allah; and Allah sufficeth as a Trustee.

اور کافروں اور منافقوں کا کہنا نہ کیجیے ۔ اور ان کی اذیت رسانی کا خیال نہ کیجیے ۔ اور اللہ پر بھروسہ رکھیے اور اللہ ہی کافی کارساز ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کافروں اور منافقوں کی بات کا دھیان نہ کرو اور ان کی ایذا رسانیوں کو نظرانداز کرو اور اللہ پر بھروسہ رکھو اور اللہ اعتماد کیلئے کافی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور کافروں اور منافقوں کی باتوں کو نہ مانیے اور ان کی اذیتوں کو رہنے دیجیے ( نظر انداز کیجیے ) اور اللہ ( تعالیٰ ) پر بھروسا رکھیے اور اللہ ( تعالیٰ ) کافی ہیں نگہبان

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کافروں اور منافقوں کا کہا نہ ماننا اور نہ ان کے تکلیف دینے پر نظر کرنا اور اللہ پر بھروسہ رکھنا اور اللہ ہی کار ساز کافی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (دین کے بارے میں) کبھی بات نہ ماننا کافروں اور منافقوں کی اور خاطر میں نہیں لانا ان کی ایذاء رسانیوں کو اور بھروسہ ہمیشہ اللہ ہی پر رکھنا اور اللہ کافی ہے کارسازی کے لئے

Translated by

Noor ul Amin

نیز آپ کافروں اور منافقوں کی بات نہ مانیں ان کی طرف سے دی ہوئی تکلیفوں پر درگزرکیجئے اور اللہ پر توکل کیجئے اور کام بنانے کو اللہ ہی کافی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کافروں اور منافقوں کی خوشی نہ کرو اور ان کی ایذا پر درگزر فرماؤ ( ف۱۱٤ ) اور اللہ پر بھروسہ رکھو ، اور اللہ بس ہے کارساز ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ کافروں اور منافقوں کا ( یہ ) کہنا ( کہ ہمارے ساتھ مذہبی سمجھوتہ کر لیں ہرگز ) نہ مانیں اور اُن کی ایذاء رسانی سے درگزر فرمائیں ، اور اﷲ پر بھروسہ ( جاری ) رکھیں ، اور اﷲ ہی ( حق و باطل کی معرکہ آرائی میں ) کافی کارساز ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( خبردار ) کافروں اور منافقوں کی اطاعت نہ کیجئے گا اور ان کی اذیت رسانی کو چھوڑ دیجئے ( اس کی پرواہ نہ کریں ) اور اللہ پر بھروسہ کیجئے اور کارسازی کیلئے اللہ کافی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And obey not (the behests) of the Unbelievers and the Hypocrites, and heed not their annoyances, but put thy Trust in Allah. For enough is Allah as a Disposer of affairs.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not yield to the disbelievers or the hypocrites. Ignore their annoying you. Trust in God. God is your all Sufficient Protector.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And obey not the disbelievers and the hypocrites, and harm them not. And put your trust in Allah, and sufficient is Allah as a Trustee.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And be not compliant to the unbelievers and the hypocrites, and leave unregarded their annoying talk, and rely on Allah; and Allah is sufficient as a Protector.

Translated by

William Pickthall

And incline not to the disbelievers and the hypocrites. Disregard their noxious talk, and put thy trust in Allah. Allah is sufficient as Trustee.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और इनकार करने वालों और कपटाचारियों के कहने में न आना। उन की पहुँचाई हुई तकलीफ़ का ख़याल न करो। और अल्लाह पर भरोसा रखो। अल्लाह इस के लिए काफ़ी है कि अपने मामले में उस पर भरोसा किया जाए

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کافروں اور منافقوں کا کہنا نہ کیجیئے (3) اور ان کی طرف سے جو ایذا پہنچے اس کا خیال نہ کیجیئے اور اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کیجیئے اور اللہ تعالیٰ کافی کارساز ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کفار اور منافقین کے پیچھے نہ چلیں اور ان کی ایذا کو نظر انداز کردیں۔ اللہ پر بھروسہ کر وہ ہر اعتبار سے کافی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ہرگز نہ دبو کفارومنافقین سے ، کوئی پروانہ کرو ان کی اذیت رسانی کی اور بھروسہ کرلو اللہ پر ، اللہ ہی اس کے لئے کافی ہے کہ آدمی اپنے معاملات اس کے سپرد کر دے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ کافروں اور منافقوں کی بات نہ مانیے اور ان کی ایذاء کو چھوڑئیے اور اللہ پر بھروسہ کیجیے اور اللہ کافی کارساز ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہا مت مان منکروں کا اور دغا بازوں کا اور چھوڑ دے ان کا ستانا اور بھروسہ کر اللہ پر اور اللہ بس ہے کام بنانے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور آپ کافروں اور منافقوں کا کہنا نہ مانیے اور ان کی طرف سے جو تکلیف پہنچے اس کا خیال نہ کیجئے اور خدا ہی پر بھروسہ رکھئے اور اللہ کار ساز ہونے کے اعتبار سے کافی ہے