Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 49

سورة الأحزاب

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا نَکَحۡتُمُ الۡمُؤۡمِنٰتِ ثُمَّ طَلَّقۡتُمُوۡہُنَّ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ تَمَسُّوۡہُنَّ فَمَا لَکُمۡ عَلَیۡہِنَّ مِنۡ عِدَّۃٍ تَعۡتَدُّوۡنَہَا ۚ فَمَتِّعُوۡہُنَّ وَ سَرِّحُوۡہُنَّ سَرَاحًا جَمِیۡلًا ﴿۴۹﴾

O You who have believed, when you marry believing women and then divorce them before you have touched them, then there is not for you any waiting period to count concerning them. So provide for them and give them a gracious release.

اے مومنو! جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرو پھر ہاتھ لگانے سے پہلے ( ہی ) طلاق دے دو تو ان پر تمہارا کوئی حق عدت کا نہیں جسے تم شمار کرو پس تم کچھ نہ کچھ انہیں دے دواور بھلے طریق پر انہیں رخصت کر دو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے ہو
اِذَا
جب
نَکَحۡتُمُ
نکاح کرو تم
الۡمُؤۡمِنٰتِ
مومن عورتوں سے
ثُمَّ
پھر
طَلَّقۡتُمُوۡہُنَّ
طلاق دے دو تم انہیں
مِنۡ قَبۡلِ
اس سے پہلے
اَنۡ
کہ
تَمَسُّوۡہُنَّ
تم چھوؤ انہیں
فَمَا
تو نہیں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
عَلَیۡہِنَّ
ان پر
مِنۡ عِدَّۃٍ
کوئی عدت
تَعۡتَدُّوۡنَہَا
کہ تم شمار کرو اسے
فَمَتِّعُوۡہُنَّ
تو کچھ فائدہ دو انہیں
وَسَرِّحُوۡہُنَّ
اور رخصت کرو انہیں
سَرَاحًا
رخصت کرنا
جَمِیۡلًا
بھلے طریقے سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے ہو
اِذَا
جب 
نَکَحۡتُمُ
نکاح کرو تم
الۡمُؤۡمِنٰتِ
مومن عورتوں سے 
ثُمَّ
پھر 
طَلَّقۡتُمُوۡہُنَّ
تم طلاق دو انہیں  
مِنۡ قَبۡلِ
اس سے پہلے 
اَنۡ
کہ
تَمَسُّوۡہُنَّ
تم ہاتھ لگاؤ انہیں 
فَمَا
پھر نہیں 
لَکُمۡ
تمہارے لیے 
عَلَیۡہِنَّ
ان پر 
مِنۡ عِدَّۃٍ
عدت میں سے
تَعۡتَدُّوۡنَہَا
تم  شمار کرو جس کا
فَمَتِّعُوۡہُنَّ
چنانچہ سروسامان دے دو انہیں 
وَسَرِّحُوۡہُنَّ
اور رخصت کر دو انہیں 
سَرَاحًا
رخصت کر نا
جَمِیۡلًا
 اچھے انداز  سے 
Translated by

Juna Garhi

O You who have believed, when you marry believing women and then divorce them before you have touched them, then there is not for you any waiting period to count concerning them. So provide for them and give them a gracious release.

اے مومنو! جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرو پھر ہاتھ لگانے سے پہلے ( ہی ) طلاق دے دو تو ان پر تمہارا کوئی حق عدت کا نہیں جسے تم شمار کرو پس تم کچھ نہ کچھ انہیں دے دواور بھلے طریق پر انہیں رخصت کر دو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرو پھر انھیں چھونے سے پیشتر طلاق دے دو تو تمہارے لئے ان پر کوئی عدت نہیں جس کے پورا ہونے کا تم مطالبہ کرسکو۔ لہذا (اسی وقت) انھیں کچھ دے دلا کر بھلے طریقہ سے رخصت کردو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجو ایمان لائے ہو! جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرو،پھرانہیں اس سے پہلے ہی طلاق دے دو کہ تم اُنہیں ہاتھ لگاؤ توتمہارے لیے اُن پرکوئی عدت نہیں ہے جس کا تم شمارکرو، چنانچہ اُنہیں کچھ سروسامان دے دو اورانہیں رخصت کردو، اچھے انداز سے رخصت کرنا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, when you marry the believing women then divorce them before you have touched them, then they have no obligation of any ` iddah (waiting period) for you that you may count. So give them (due) benefits, and release them in a pleasant manner.

اے ایمان والو ! جب تم نکاح میں لاؤ مسلمان عورتوں کو پھر ان کو چھوڑ دو پہلے اس سے کہ ان کو ہاتھ لگاؤ سو ان پر تم کو حق نہیں عدت میں بٹھلانا کہ گنتی پوری کراؤ سو ان کو دو کچھ فائدہ اور رخصت کرو بھلی طرح سے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان ! جب تم مومن خواتین سے نکاح کرو پھر انہیں طلاق دے دو قبل اس کے کہ انہیں چھوئو تو تمہاری طرف سے ان پر کوئی عدت لازم نہیں ہے جس کی تم انہیں گنتی پوری کرائو۔ } پس انہیں کچھ دے دلا کر بڑی خوبصورتی کے ساتھ رخصت کر دو ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers, when you marry believing women and then divorce them before you have touched them, you may not require them to observe a waiting period that you might reckon against them. So make provision for them and release them in an honourable manner.

اے لوگوں جو ایمان لائے ہو ، جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرو اور پھر انہیں ہاتھ لگانے سے پہلے طلاق دے دو 85 تو تمہاری طرف سے ان پر کوئی عدت لازم نہیں ہے جس کے پورے ہونے کا تم مطالبہ کر سکو ۔ لہذا انہیں کچھ مال دو اور بھلے طریقے سے رخصت کر دو ۔ 86

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! جب تم نے مومن عورتوں سے نکاح کیا ہو ، پھر تم نے انہیں چھونے سے پہلے ہی طلاق دے دی ہو ، تو ان کے ذمہ تمہاری کوئی عدت واجب نہیں ہے جس کی گنتی تمہیں شمار کرنی ہو ۔ ( ٣٦ ) لہذا انہیں کچھ تحفہ دے دو ، ( ٣٧ ) اور انہیں خوبصورتی سے رخصت کردو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو ! جب تم مسلمان عورتوں سے نکاح کرو پھر صحبت سے پہلے ان کو طلاق دے ” 10 تو تمہاری کوئی عدت ان کو کرنا ضرور نہیں جس کا تمشمار کرو 1 بلکہ ان کو کچھ دے دو اور اچھی طرح رخصت کردو 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! جب تم ایمان والی عورتوں سے نکاح کرو پھر ان کو ہاتھ لگانے سے پہلے طلاق دے دو تو تمہاری ان پر کوئی عدت (واجب) نہیں جس کو تم شمار کرنے لگو پس ان کو کچھ متاع (مال) دے دو اور ان کو اچھے طریقے سے رخصت کردو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والوں ! جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرو اور انہیں ہاتھ لگانے (صحبت کرنے) سے پہلے ہی طلاق دے دو تو تمہارے طرف سے ان پر کوئی عدت نہیں ہے جس کے پورا کرنے کا تم (ان سے) مطالبہ کرسکو ۔ انہیں کچھ دے دلا کر نہایت اچھے طریقے سے رخصت کردو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرکے ان کو ہاتھ لگانے (یعنی ان کے پاس جانے) سے پہلے طلاق دے دو تو تم کو کچھ اختیار نہیں کہ ان سے عدت پوری کراؤ۔ ان کو کچھ فائدہ (یعنی خرچ) دے کر اچھی طرح سے رخصت کردو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Ye who believe! when ye marry believing women and then divorce them before ye have touched them, then there is no waiting-period from you incumbent on them that ye should count. So make provision for them and release them with a seemly release.

اے ایمان والو ! تم جب مومن عورتوں سے نکاح کرو پھر تم انہیں طلاق دے دو قبل اس کے کہ تم نے انہیں ہاتھ لگایا ہو تو تمہارے لئے ان کے بارے میں کوئی عدت نہیں جسے تم شمار کرنے لگو ۔ تو انہیں کچھ مال دے دو اور انہیں خوبی کے ساتھ رخصت کردو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! جب تم مؤمنہ عورتوں سے نکاح کرو ، پھر ان کو ہاتھ لگانے سے پہلے ہی طلاق دے دو تو ان کے بارے میں تم پر کوئی عدت واجب نہیں ہے جس کا تمہیں لحاظ کرنا ہو ۔ پس ان کو کچھ دے دلا دو اور خوبصورتی کے ساتھ رخصت کردو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! جب تم ایمان والی عورتوں سے نکاح کرو پھر تم ان کو انہیں ہاتھ لگانے سے ( تنہائی میسر آنے سے پہلے ) پہلے طلاق دے دو پس تمہیں ان کے مقابلے میں عدت ( پوری کرانے ) کا کوئی اختیار نہیں کہ جس کو تم شمار کرو ، پس انہیں کچھ خرچہ دو اور انہیں اچھے طریقے سے ( اپنے سے ) جدا کردو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مومنو ! جب تم مومن عورتوں سے نکاح کر کے ان کو ہاتھ لگانے یعنی ان کے پاس جانے سے پہلے طلاق دے دو تو تم کو کچھ اختیار نہیں کہ ان سے عدت پوری کراؤ۔ ان کو کچھ فائدہ یعنی خرچ دے کر اچھی طرح رخصت کر دو ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگو ! جو ایمان لائے ہو جب تم نکاح کرو مسلمان عورتوں سے پھر تم انھیں طلاق دے دو قبل اس سے کہ تم نے ان کو چھوا ہو تو تمہارے لئے ان پر کوئی عدت نہیں ہے جسے تم شمار کرو پھر (اس صورت میں) تم ان کو کچھ (مال و) متاع دے کر انھیں اچھی طرح سے رخصت کردیا کرو

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو!جب تم مومن عورتوں سے نکاح کروپھرانہیں چھونے سے قبل طلاق دے دو تو تمہارے لئے ان پر کوئی عدت نہیں جس کے پوراہونے کاتم مطالبہ کر سکولہٰذا ( اسی وقت ) انہیں کچھ دے دلاکربھلے طریقے سے رخصت کردو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! جب تم مسلمان عورتوں سے نکاح کرو پھر انھیں بےہاتھ لگائے چھوڑ دو تو تمہارے لیے کچھ عدت نہیں جسے گنو ( ف۱۱۵ ) تو انھیں کچھ فائدہ دو ( ف۱۱٦ ) اور اچھی طرح سے چھوڑ دو ( ف۱۱۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرو پھر تم انہیں طلاق دے دو قبل اس کے کہ تم انہیں مَس کرو ( یعنی خلوتِ صحیحہ کرو ) تو تمہارے لئے ان پر کوئی عدّت ( واجب ) نہیں ہے کہ تم اسے شمار کرنے لگو ، پس انہیں کچھ مال و متاع دو اور انہیں اچھی طرح حُسنِ سلوک کے ساتھ رخصت کرو

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! جب تم مؤمن عورتوں سے نکاح کرو اور پھر انہیں ہاتھ لگانے ( مباشرت کرنے ) سے پہلے طلاق دے دو تو تمہاری طرف سے ان پر کوئی عدت نہیں ہے جسے تم شمار کرو ( اور جس کے دنوں کو گنو ) لہٰذا انہیں کچھ مال دے کر اور خوبصورتی سے رخصت کر دو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! When ye marry believing women, and then divorce them before ye have touched them, no period of 'Iddat have ye to count in respect of them: so give them a present. And set them free in a handsome manner.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, if you marry believing women and then divorce them before the consummation of the marriage, they do not have to observe the waiting period. Give them their provisions and set them free in an honorable manner.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! When you marry believing women, and then divorce them before you have sexual intercourse with them, no `Iddah have you to count in respect of them. So, give them a present, and set them free in a handsome manner.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! when you marry the believing women, then divorce them before you touch them, you have in their case no term which you should reckon; so make some provision for them and send them forth a goodly sending forth.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! If ye wed believing women and divorce them before ye have touched them, then there is no period that ye should reckon. But content them and release them handsomely.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान लाने वालो! जब तुम ईमान लाने वाली स्त्रियों से विवाह करो और फिर उन्हें हाथ लगाने से पहले तलाक़ दे दो तो तुम्हारे लिए उन पर कोई इद्दत नहीं, जिस की तुम गिनती करो। अतः उन्हें कुछ सामान दे दो और भली रीति से विदा कर दो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو تم جب مسلمان عورتوں سے نکاح کرو (اور) پھر تم ان کو قبل ہاتھ لگانے کے (کسی اتفاق سے) طلاق دے دو (4) تو تمہاری ان پر کوئی عدت (واجب) نہیں جس کو تم شمار کرنے لگو تو ان کو کچھ (مال) متاع دے دو (5) اور خوبی کے ساتھ ان کو رخصت کردو۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے لوگو جو ایمان لائے ہو جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرو اور پھر انہیں ہاتھ لگانے سے پہلے طلاق دے دو تو تمہاری طرف سے ان پر کوئی عدّت نہیں ہے جسے تم شمار کرتے ہو انہیں کچھ مال دو اور بہتر طریقے سے رخصت کر دو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرو ، اور پھر انہیں ہاتھ لگانے سے پہلے طلاق دے دو تو تمہاری طرف سے ان پر کوئی عدت لازم نہیں ہے جس کے پورے ہونے کا تم مطالبہ کرسکو۔ لہٰذا انہیں کچھ مال دو اور بھلے طریقے سے رخصت کر دو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرو پھر تم انہیں ہاتھ لگانے سے پہلے طلاق دے دو تو تمہاری ان پر کوئی عدت نہیں جسے شمار کرو تم ان کو کچھ متاع دے دو اور انہیں خوبی کے ساتھ چھوڑ دو ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو جب تم نکاح میں لاؤ مسلمان عورتوں کو، پھر ان کو چھوڑ دو پہلے اس سے کہ ان کو ہاتھ لگاؤ سو ان پر تم کو حق نہیں عدت میں بٹھلانا کہ گنتی پوری کراؤ سو ان کو دو کچھ فائدہ اور رخصت کرو بھلی طرح سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو جب تم مسلمان عورتوں سے نکاح کرو اور پھر ان کو ہاتھ لگانے سے پہلے ہی طلاق دے دو تو تمہاری ان پر کوئی عدت نہیں کہ جس کی گنتی ان سے پوری کر ائو ہاں ان کو متاع دیدو اور انکو بھلی طرح رخصت کردو