Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 50

سورة الأحزاب

یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ اِنَّاۤ اَحۡلَلۡنَا لَکَ اَزۡوَاجَکَ الّٰتِیۡۤ اٰتَیۡتَ اُجُوۡرَہُنَّ وَ مَا مَلَکَتۡ یَمِیۡنُکَ مِمَّاۤ اَفَآءَ اللّٰہُ عَلَیۡکَ وَ بَنٰتِ عَمِّکَ وَ بَنٰتِ عَمّٰتِکَ وَ بَنٰتِ خَالِکَ وَ بَنٰتِ خٰلٰتِکَ الّٰتِیۡ ہَاجَرۡنَ مَعَکَ ۫ وَ امۡرَاَۃً مُّؤۡمِنَۃً اِنۡ وَّہَبَتۡ نَفۡسَہَا لِلنَّبِیِّ اِنۡ اَرَادَ النَّبِیُّ اَنۡ یَّسۡتَنۡکِحَہَا ٭ خَالِصَۃً لَّکَ مِنۡ دُوۡنِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ؕ قَدۡ عَلِمۡنَا مَا فَرَضۡنَا عَلَیۡہِمۡ فِیۡۤ اَزۡوَاجِہِمۡ وَ مَا مَلَکَتۡ اَیۡمَانُہُمۡ لِکَیۡلَا یَکُوۡنَ عَلَیۡکَ حَرَجٌ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿۵۰﴾

O Prophet, indeed We have made lawful to you your wives to whom you have given their due compensation and those your right hand possesses from what Allah has returned to you [of captives] and the daughters of your paternal uncles and the daughters of your paternal aunts and the daughters of your maternal uncles and the daughters of your maternal aunts who emigrated with you and a believing woman if she gives herself to the Prophet [and] if the Prophet wishes to marry her, [this is] only for you, excluding the [other] believers. We certainly know what We have made obligatory upon them concerning their wives and those their right hands possess, [but this is for you] in order that there will be upon you no discomfort. And ever is Allah Forgiving and Merciful.

اے نبی! ہم نے تیرے لئے تیری وہ بیویاں حلال کر دی ہیں جنہیں تو ان کے مہر دے چکا ہے اور وہ لونڈیاں بھی جو اللہ تعالٰی نے غنیمت میں تجھے دی ہیں اور تیرے چچا کی لڑکیاں اور پھوپھیوں کی بیٹیاں اور تیرے ماموں کی بیٹیاں اور تیری خالاؤں کی بیٹیاں بھی جنہوں نے تیرے ساتھ ہجرت کی ہے اور وہ با ایمان عورت جو اپنا نفس نبی کو ہبہ کر دے یہ اس صورت میں کہ خود نبی بھی اس سے نکاح کرنا چاہے یہ خاص طور پر صرف تیرے لئے ہی ہے اور مومنوں کے لئے نہیں ہم اسے بخوبی جانتے ہیں جو ہم نے ان پر ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں ( احکام ) مقرر کر رکھے ہیں یہ اس لئے کہ تجھ پر حرج واقع نہ ہو اللہ تعالٰی بہت بخشنے اور بڑے رحم والا ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

The Women who are Lawful for the Prophet Allah says, يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ أَزْوَاجَكَ اللَّتِي اتَيْتَ أُجُورَهُنَّ ... O Prophet! Verily, We have made lawful to you your wives, to whom you have paid their due (dowry), Allah says, addressing His Prophet that He has made lawful for him of women his wives to whom he has given the dowry, which is what is meant by "their due", which is used here, as was stated by Mujahid and others. The dowry which he gave to his wives was twelve and half Uqiyah (measures of gold) so they all received five hundred Dirhams except for Umm Habibah bint Abi Sufyan, to whom An-Najashi, may Allah have mercy on him, gave four hundred Dinars (on behalf of the Prophet) Safiyyah bint Huyay, whom he chose from among the prisoners of Khyber, then he set her free, making her release her dowry. A similar case was that of Juwayriyah bint Al-Harith Al-Mustalaqiyyah -- he paid off the contract to buy her freedom from Thabit bin Qays bin Shammas and married her. May Allah be pleased with them all. ... وَمَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ مِمَّا أَفَاء اللَّهُ عَلَيْكَ ... those (slaves) whom your right hand possesses whom Allah has given to you, means, `the slave-girls whom you took from the war booty are also permitted to you.' He owned Safiyyah and Juwayriyah, then he manumitted them and married them, and he owned Rayhanah bint Sham`un An-Nadariyyah and Mariyah Al-Qibtiyyah, the mother of his son Ibrahim, upon him be peace; they were both among the prisoners, may Allah be pleased with them. ... وَبَنَاتِ عَمِّكَ وَبَنَاتِ عَمَّاتِكَ وَبَنَاتِ خَالِكَ وَبَنَاتِ خَالاَتِكَ ... and the daughters of your paternal uncles and the daughters of your paternal aunts and the daughters of your maternal uncles and the daughters of your maternal aunts, This is justice which avoids going to either extreme, for the Christians do not marry a woman unless there are seven grandfathers between the man and the woman (i.e., they are very distantly related or not at all), and the Jews allow a man to marry his brother's daughter or his sister's daughter. So the pure and perfect Shariah came to cancel out the extremes of the Christians, and permitted marriage to the daughter of a paternal uncle or aunt, or the daughter of a maternal uncle or aunt, and forbade the excesses of the Jews who allowed marriage to the daughter of a brother or sister which is an abhorrent thing. ... اللَّتِي هَاجَرْنَ مَعَكَ ... who migrated with you, ... وَامْرَأَةً مُّوْمِنَةً إِن وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ إِنْ أَرَادَ النَّبِيُّ أَن يَسْتَنكِحَهَا خَالِصَةً لَّكَ ... and a believing woman if she offers herself to the Prophet, and the Prophet wishes to marry her -- a privilege for you only, means, `also lawful for you, O Prophet, is a believing woman if she offers herself to you, to marry her without a dowry, if you wish to do so.' This Ayah includes two conditions. Imam Ahmad recorded from Sahl bin Sa`d As-Sa`idi that a woman came to the Messenger of Allah and said, "O Messenger of Allah, verily, I offer myself to you (for marriage)." She stood there for a long time, then a man stood up and said, "O Messenger of Allah, marry her to me if you do not want to marry her." The Messenger of Allah said: هَلْ عِنْدَكَ مِنْ شَيْءٍ تُصْدِقُهَا إِيَّاهُ Do you have anything that you could give to her as a dowry? He said, "I have only this garment of mine." The Messenger of Allah said: إِنْ أَعْطَيْتَهَا إِزَارَكَ جَلَسْتَ لاَ إِزَارَ لَكَ فَالْتَمِسْ شَيْيًا If you give her your garment, you will be left with no garment. Look for something. He said, "I do not have anything." He said: الْتَمِسْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيد Look for something, even if it is only an iron ring. So he looked, but he could not find anything. Then the Messenger of Allah said to him: هَلْ مَعَكَ مِنَ الْقُرْانِ شَيْءٌ Do you have (know) anything of the Qur'an? He said, "Yes, Surah such and such and Surah and such," he named the Surahs. So, the Messenger of Allah said: زَوَّجْتُكَهَا بِمَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْان I marry her to you with what you know of the Qur'an. It was also recorded by Al-Bukhari and Muslim from the Hadith of Malik. Ibn Abi Hatim recorded a narration from his father that A'ishah said: "The woman who offered herself to the Prophet was Khawlah bint Hakim." Al-Bukhari recorded that A'ishah said, "I used to feel jealous of those women who offered themselves to the Prophet and I said, `Would a woman offer herself When Allah revealed the Ayah: تُرْجِي مَن تَشَاء مِنْهُنَّ وَتُوْوِي إِلَيْكَ مَن تَشَاء وَمَنِ ابْتَغَيْتَ مِمَّنْ عَزَلْتَ فَلَ جُنَاحَ عَلَيْكَ (You can postpone whom you will of them, and you may receive whom you will. And whomsoever you desire of those whom you have set aside, it is no sin on you), I said, `I see that your Lord hastens to confirm your desires."' Ibn Abi Hatim recorded that Ibn Abbas said: "The Messenger of Allah did not have any wife who offered herself to him." This was recorded by Ibn Jarir. In other words, he did not accept any of those who offered themselves to him, even though they were lawful for him -- a ruling which applied to him alone. The matter was left to his own choice, as Allah says: إِنْ أَرَادَ النَّبِيُّ أَن يَسْتَنكِحَهَا (and (if) the Prophet wishes to marry her), meaning, if he chooses to do so. ... خَالِصَةً لَّكَ مِن دُونِ الْمُوْمِنِينَ ... a privilege for you only, not for the (rest of) the believers. Ikrimah said: "This means, it is not permissible for anyone else to marry a woman who offers herself to him; if a woman offers herself to a man, it is not permissible for him (to marry her) unless he gives her something." This was also the view of Mujahid, Ash-Sha`bi and others. In other words, if a woman offers herself to a man, when he consummates the marriage, he has to give her a dowry like that given to any other woman of her status, as the Messenger of Allah ruled in the case of Barwa` bint Washiq when she offered herself in marriage; the Messenger of Allah ruled that she should be given a dowry that was appropriate for a woman like her after her husband died. Death and consummation are the same with regard to the confirmation of the dowry, and the giving of a dowry appropriate to the woman's status in the case of those who offer themselves to men other than the Prophet is an established ruling. With regard to the Prophet himself, he is not obliged to give a dowry to a woman who offers herself to him, even if he consummated the marriage, because he has the right to marry without a dowry, Wali (representative) or witnesses, as we have seen in the story of Zaynab bint Jahsh, may Allah be pleased with her. Qatadah said, concerning the Ayah: خَالِصَةً لَّكَ مِن دُونِ الْمُوْمِنِينَ (a privilege for you only, not for the (rest of) the believers), no woman has the right to offer herself to any man without a Wali or a dowry, except to the Prophet. ... قَدْ عَلِمْنَا مَا فَرَضْنَا عَلَيْهِمْ فِي أَزْوَاجِهِمْ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ ... Indeed We know what We have enjoined upon them about their wives and those (servants) whom their right hands possess, Ubayy bin Ka`b, Mujahid, Al-Hasan, Qatadah and Ibn Jarir said, concerning the Ayah: قَدْ عَلِمْنَا مَا فَرَضْنَا عَلَيْهِمْ فِي أَزْوَاجِهِمْ (Indeed We know what We have enjoined upon them about their wives), means, `concerning the limiting of their number to four free women, and whatever they wish of slave-girls, and the conditions of a representative, dowry and witnesses to the marriage. This is with regard to the Ummah (the people), but We have granted an exemption in your case and have not imposed any of these obligations upon you.' ... لِكَيْلَ يَكُونَ عَلَيْكَ حَرَجٌ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا in order that there should be no difficulty on you. And Allah is Ever Oft-Forgiving, Most Merciful.

حق مہر اور بصورت علیحدگی کے احکامات ۔ اللہ تعالیٰ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے فرما رہا ہے کہ آپ نے اپنی جن بیویوں کو مہر ادا کیا ہے وہ سب آپ پر حلال ہیں ۔ آپ کی تمام ازواج مطہرات کا مہر ساڑھے بارہ اوقیہ تھا جس کے پانچ سو درہم ہوتے ہیں ۔ ہاں ام المومنین حضرت حبیبہ بنت ابی سفیان عنہا کا مہر حضرت نجاشی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنے پاس سے چار سو دینار دیا تھا ۔ اور اسی طرح ام المومنین حضرت صفیہ بنت حیی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مہر صرف ان کی آزادی تھی ۔ خیبر کے قیدیوں میں آپ بھی تھیں پھر آپ نے انہیں آزاد کر دیا اور اور اسی آزادی کو مہر قرار دیا اور نکاح کرلیا ۔ اور حضرت جویریہ بنت حارث مصطلقیہ نے جتنی رقم پر مکاتبہ کیا تھا وہ پوری رقم آپ نے حضرت ثابت بن قیس بن شماس کو ادا کر کے ان سے عقد باندھا تھا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی تمام ازواج مطہرات پر اپنی رضامندی نازل فرمائے ۔ اسی طرح جو لونڈیاں غنیمت میں آپ کے قبضے میں آئیں وہ بھی آپ پر حلال ہیں ۔ صفیہ اور جویریہ کے مالک آپ ہوگئے تھے پھر آپ نے انہیں آزاد کر کے ان سے نکاح کر لیا ۔ ریحانہ بنت شمعون نصریہ اور ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا بھی آپ کی ملکیت میں آئی تھیں ۔ حضرت ماریہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے آپ کو فرزند بھی ہوا ۔ جن کا نام حضرت ابراہیم تھا ۔ چونکہ نکاح کے بارے میں نصرانیوں نے افراط اور یہودیوں نے تفریط سے کام لیا تھا اس لئے اس عدل و انصاف والی سہل اور صاف شریعت نے درمیانہ راہ حق کو ظاہر کر دیا ۔ نصرانی تو سات پشتوں تک جس عورت مرد کا نسب نہ ملتا ہو ۔ ان کا نکاح جائز جانتے تھے اور یہودی بہن اور بھائی کی لڑکی سے بھی نکاح کر لیتے تھے ۔ پس اسلام نے بھانجی بھتیجی سے نکاح کرنے کو روکا ۔ اور چچا کی لڑکی پھوپھی کی لڑکی ماموں کی لڑکی اور خالہ کی لڑکی سے نکاح کو مباح قرار دیا ۔ اس آیت کے الفاظ کی خوبی پر نظر ڈالئے کہ عم اور خال چچا اور ماموں کے لفظ کو تو واحد لائے اور عمات اور خلات یعنی پھوپھی اور خالہ کے لفظ کو جمع لائے ۔ جس میں مردوں کی ایک قسم کی فضیلت عورتوں پر ثابت ہو رہی ہے ۔ جیسے ( يُخْرِجُوْنَـھُمْ مِّنَ النُّوْرِ اِلَى الظُّلُمٰتِ ٢٥٧؁ۧ ) 2- البقرة:257 ) اور جیسے ( وَجَعَلَ الظُّلُمٰتِ وَالنُّوْرَ Ǻ۝ ) 6- الانعام:1 ) یہاں بھی چونکہ ظلمات اور نور یعنی اندھیرے اور اجالے کا ذکر تھا اور اجالے کو اندھیرے پر فضیلت ہے اس لئے وہ لفظ ظلمات جمع لائے ۔ اور لفظ نور مفرد لائے ۔ اس کی اور بھی بہت سی نظیریں دی جاسکتی ہیں ، پھر فرمایا جنہوں نے تیرے ساتھ ہجرت کی ہے ۔ حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں میرے پاس حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا مانگا آیا تو میں نے اپنی معذوری ظاہر کی جسے آپ نے تسلیم کر لیا ۔ اور یہ آیت اتری میں ہجرت کرنے والیوں میں نہ تھی بلکہ فتح مکہ کے بعد ایمان لانے والیوں میں تھی ۔ مفسرین نے بھی یہی کہا ہے کہ مراد ہے کہ جنہوں نے مدینے کی طرف آپ کے ساتھ ہجرت کی ہو ۔ قتادہ سے ایک روایت میں اس سے مراد اسلام لانا بھی مروی ہے ۔ ابن مسعود کی قرائت میں ( وَامْرَاَةً مُّؤْمِنَةً اِنْ وَّهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ اِنْ اَرَادَ النَّبِيُّ اَنْ يَّسْتَنْكِحَهَا ۤ خَالِصَةً لَّكَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِيْنَ ۭ قَدْ عَلِمْنَا مَا فَرَضْنَا عَلَيْهِمْ فِيْٓ اَزْوَاجِهِمْ وَمَا مَلَكَتْ اَيْمَانُهُمْ لِكَيْلَا يَكُوْنَ عَلَيْكَ حَرَجٌ ۭ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا 50؀ ) 33- الأحزاب:50 ) پھر فرمایا اور وہ مومنہ عورت جو اپنا نفس اپنے نبی کے لئے ہبہ کر دیے ۔ اور نبی بھی اس سے نکاح کرنا چاہیں ۔ تو بغیر مہر دیے اسے نکاح میں لا سکتے ہیں ۔ پس یہ حکم دو شرطوں کے ساتھ ہے جیسے آیت ( وَلَا يَنْفَعُكُمْ نُصْحِيْٓ اِنْ اَرَدْتُّ اَنْ اَنْصَحَ لَكُمْ اِنْ كَانَ اللّٰهُ يُرِيْدُ اَنْ يُّغْوِيَكُمْ ۭ هُوَ رَبُّكُمْ ۣ وَاِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ 34؀ۭ ) 11-ھود:34 ) میں ۔ یعنی حضرت نوح علیہ السلام اپنی قوم سے فرماتے ہیں اگر میں تمھیں نصیحت کرنا چاہوں اور اگر اللہ تمھیں اس نصیحت سے مفید کرنا نہ چاہے تو میری نصیحت تمھیں کوئی نفع نہیں دے سکتی ۔ اور جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے اس فرمان میں ( يٰقَوْمِ اِنْ كُنْتُمْ اٰمَنْتُمْ بِاللّٰهِ فَعَلَيْهِ تَوَكَّلُوْٓا اِنْ كُنْتُمْ مُّسْلِمِيْنَ 84؀ ) 10- یونس:84 ) یعنی اے میری قوم اگر تم اللہ پر ایمان لائے ہو ۔ اور اگر تم مسلمان ہوگئے ہو تو تمھیں اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے ۔ پس جیسے ان آیتوں میں دو دو شرائط ہیں اسی طرح اس آیت میں بھی دو شرائط ہیں ۔ ایک تو اس کا اپنا نفس ہبہ کرنا دوسرے آپ کا بھی اسے اپنے نکاح میں لانے کا ارادہ کرنا ۔ مسند احمد میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک عورت آئی اور کہا کہ میں اپنا نفس آپ کے لئے ہبہ کرتی ہوں ۔ پھر وہ دیر تک کھڑی رہیں ۔ تو ایک صحابی نے کھڑے ہو کر کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگر آپ ان سے نکاح کا ارادہ نہ رکھتے ہوں تو میرے نکاح میں دے دیجئے ۔ آپ نے فرمایا تمھارے پاس کچھ ہے ؟ جو انہیں مہر میں دیں ؟ جواب دیا کہ اس تہمد کی سوا اور کچھ نہیں ۔ آپ نے فرمایا یہ اگر تم انہیں دے دو گے تو خود بغیر تہمد کے رہ جاؤ گے کچھ اور تلاش کرو ۔ اس نے کہا میں اور کچھ نہیں پاتا ۔ آپ نے فرمایا تلاش تو کرو گو لوہے کی انگوٹھی ہی مل جائے ۔ انہوں نے ہر چند دیکھ بھال کی لیکن کچھ نہ پایا ۔ آپ نے فرمایا قرآن کی کچھ سورتیں بھی تمھیں یاد ہیں ؟ اس نے کہا فلاں فلاں سورتیں یاد ہیں ۔ آپ نے فرمایا بس انہی سورتوں پر میں نے انہیں تمھارے نکاح میں دیا ۔ یہ حدیث بخاری مسلم میں بھی ۔ حضرت انس جب یہ واقعہ بیان کرنے لگے تو ان کی صاحبزادی بھی سن رہی تھیں ۔ کہنے لگیں اس عورت میں بہت ہی کم حیا تھی ۔ تو آپ نے فرمایا تم سے وہ بہتر تھیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی رغبت کر رہی تھیں اور آپ پر اپنا نفس پیش کر رہی تھیں ( بخاری ) مسند احمد میں ہے کہ ایک عورت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور اپنی بیٹی کی بہت سی تعریفیں کر کے کہنے لگیں کے حضور میری مراد یہ ہے کہ آپ اس سے نکاح کرلیں ۔ آپ نے قبول فرما لیا اور وہ پھر بھی تعریف کرتی رہیں ۔ یہاں تک کہ کہا حضور نہ وہ کبھی وہ بیمار پڑیں نہ سر میں درد ہوا یہ سن کر آپ نے فرمایا پھر مجھے اس کی کوئی حاجت نہیں ۔ حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ اپنے نفس کو ہبہ کرنے والی بیوی صاحبہ حضرت خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا تھیں ۔ اور روایت میں ہے یہ قبلہ بنو سلیم میں سے تھیں ۔ اور روایت میں ہے یہ بڑی نیک بخت عورت تھیں ۔ ممکن ہے ام سلیم ہی حضرت خولہ ہوں رضی اللہ عنہا ۔ اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ دوسری کوئی عورت ہوں ۔ ابن ابی حاتم میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تیرہ عورتوں سے نکاح کیا جن میں سے چھ تو قریشی تھیں ۔ خدیجہ ، عائشہ ، حفصہ ، ام حبیبہ ، سودہ و ام سلمہ رضی اللہ عنہن اجمعین اور تین بنو عامر بن صعصعہ کے قبیلے میں سے تھیں اور دو عورتیں قبیلہ بنوہلال بن عامر میں سے تھیں اور حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہا ۔ یہی وہ ہیں جنہوں نے اپنا نفس رسول اللہ کوہبہ کیا تھا اور حضرت زینب رضی اللہ عنہا جن کی کنیت ام المساکین تھی ۔ اور ایک عورت بنو ابی بکرین کلاب سے ۔ یہ وہی ہے جس نے دنیا کو اختیار کیا تھا اور بنو جون میں سے ایک عورت جس نے پناہ طلب کی تھی ، اور ایک عورت اسدیہ جن کا نام زینب بنت جحش ہے رضی اللہ عنہا ۔ دو کنزیں تھیں ۔ صفیہ بنت حی بن اخطب اور جویریہ بنت حارث بن عمرو بن مصطلق خزاعیہ ۔ ابن عباس سے مروی ہے کہ اپنے نفس کو ہبہ کرنے والی عورت حضرت میمونہ بنت حارث تھیں لیکن اس میں انقطاع ہے ۔ اور یہ روایت مرسل ہے ۔ یہ مشہور بات ہے کہ حضرت زینب جن کی کنیت ام المساکین تھی ، یہ زینب بنت خزیمہ تھیں ، فبیلہ انصار میں سے تھیں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات میں ہی انتقال کر گئیں ۔ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ۔ واللہ اعلم ، مقصد یہ ہے کہ وہ عورتیں جنہوں نے اپنے نفس کا اختیار آپ کو دیا تھا چنانچہ صحیح بخاری شریف میں حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ میں ان عورتوں پر غیرت کیا کرتی تھی جو اپنا نفس حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ہبہ کر دیتی تھیں اور مجھے بڑا تعجب معلوم ہوتا تھا کہ عورتیں اپنا نفس ہبہ کرتی ہیں ۔ جب یہ آیت اتری کہ ( تُرْجِيْ مَنْ تَشَاۗءُ مِنْهُنَّ وَ تُـــــْٔوِيْٓ اِلَيْكَ مَنْ تَشَاۗءُ ۭ وَمَنِ ابْتَغَيْتَ مِمَّنْ عَزَلْتَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكَ ۭ ذٰلِكَ اَدْنٰٓى اَنْ تَقَرَّ اَعْيُنُهُنَّ وَلَا يَحْزَنَّ وَيَرْضَيْنَ بِمَآ اٰتَيْتَهُنَّ كُلُّهُنَّ ۭ وَاللّٰهُ يَعْلَمُ مَا فِيْ قُلُوْبِكُمْ ۭ وَكَانَ اللّٰهُ عَلِــيْمًا حَلِــيْمًا 51؀ ) 33- الأحزاب:51 ) الخ ، تو ان میں سے جسے چاہے اس سے نہ کر اور جسے چاہے اپنے پاس جگہ دے اور جن سے تو نے یکسوئی کر لی ہے انہیں بھی اگر تم لے آؤ تو تم پر کوئی حرج نہیں ۔ تو میں نے کہا بس اب تو اللہ تعالیٰ نے آپ پر خوب وسعت و کشادگی کر دی ۔ حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ کوئی عورت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہ تھی جس نے اپنا نفس آپ کو ہبہ کیا ہو ۔ حضرت یونس بن بکیر فرماتے ہیں گو آپ کے لئے یہ مباح تھا کہ جو عورت اپنے تئیں آپ کو سونپ دے آپ اسے اپنے گھر میں رکھ لیں لیکن آپ نے ایسا کیا نہیں ۔ کیونکہ یہ امر آپ کی مرضی پر رکھا گیا تھا ۔ یہ بات کسی اور کے لئے جائز نہیں ہاں مہر ادا کر دے تو بیشک جائز ہے ۔ چنانچہ حضرت بروع بنت واشق کے بارے میں جنہوں نے اپنا نفس سونپ دیا تھا جب ان کے شوہر انتقال کر گئے تو رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فیصلہ کیا تھا کہ ان کے خاندان کی اور عورتوں کے مثل انہیں مہر دیا جائے ۔ جس طرح موت مہر کو مقرر کردیتی ہے اسی طرح صرف دخول سے بھی مہر و اجب ہو جاتا ہے ۔ ہاں حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس حکم سے مستثنیٰ تھے ۔ ایسی عورتوں کو کچھ دینا آپ پر واجب نہ تھا گو اسے شرف بھی حاصل ہو چکا ہو ۔ اس لئے کہ آپ کو بغیر مہر کے اور بغیر ولی کے اور بغیر گواہوں کے نکاح کر لینے کا اختیار تھا جیسا کہ حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے قصے میں ہے ۔ حضرت قتادہ فرماتے ہیں کسی عورت کو یہ جائز نہیں کہ اپنے آپ کو بغیر ولی اور بغیر مہر کے کسی کے نکاح میں دے دے ۔ ہاں صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے یہ تھا ۔ اور مومنوں پر جو ہم نے مقرر کر دیا ہے اسے ہم خوب جانتے ہیں یعنی وہ چار سے زیادہ بیویاں ایک ساتھ رکھ نہیں سکتے ۔ ہاں ان کے علاوہ لونڈیاں رکھ سکتے ہیں ۔ اور ان کی کوئی تعداد مقرر نہیں ۔ اسی طرح ولی کی مہر کی گواہوں کی بھی شرط ہے ۔ پس امت کا تو یہ حکم ہے اور آپ پر اس کی پابندیاں نہیں ۔ تاکہ آپ کو کوئی حرج نہ ہو ۔ اللہ بڑا غفور ورحیم ہے ۔

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

50۔ 1 بعض احکام شرعیہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو امتیاز حاصل تھا جنہیں آپ کی خصوصیات کہا جاتا ہے مثلا اہل علم کی ایک جماعت کے بقول قیام اللیل (تہجد) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر فرض تھا صدقہ آپ پر حرام تھا، اسی طرح کی بعض خصوصیات کا ذکر قرآن کریم کے اس مقام پر کیا گیا ہے جن کا تعلق نکاح سے ہے جن عورتوں کو آپ نے مہر دیا ہے وہ حلال ہیں چاہے تعداد میں وہ کتنی ہی ہوں اور آپ نے حضرت صفیہ (رض) اور جویریہ (رض) کا مہر ان کی آزادی کو قرار دیا تھا ان کے علاوہ بصورت نقد سب کو مہر ادا کیا تھا صرف ام حبیبہ (رض) کا مہر نجاشی نے اپنے طرف سے دیا تھا۔ 50۔ 2 چناچہ حضرت صفیہ (رض) اور جویریہ ملکیت میں آئیں جنہیں آپ نے آزاد کر کے نکاح کرلیا اور رحانہ اور ماریہ قبطیہ (رض) یہ بطور لونڈی آپ کے پاس رہیں۔ 50۔ 3 اس کا مطلب ہے جس طرح آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہجرت کی اسی طرح انہوں نے بھی مکہ سے مدینہ ہجرت کی۔ کیونکہ آپ کے ساتھ تو کسی عورت نے بھی ہجرت نہیں کی تھی۔ 50۔ 4 نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنا آپ ہبہ کرنے والی عورت، اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس سے نکاح کرنا پسند فرمائیں تو بغیر مہر کے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے اس اپنے نکاح میں رکھنا جائز ہے۔ 50۔ 5 یہ اجازت صرف آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے ہے (دیگر مومنوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ حق مہر ادا کریں، تب نکاح جائز ہوگا۔ 50۔ 6 یعنی عقد کے جو شرائط اور حقوق ہیں جو ہم نے فرض کئے ہیں کہ مثلا چار سے زیادہ عورتیں بیک وقت کوئی شخص اپنے نکاح میں نہیں رکھ سکتا، نکاح کے لئے ولی، گواہ اور حق مہر ضروری ہے۔ البتہ لونڈیاں جتنی کوئی چاہے، رکھ سکتا ہے، تاہم آجکل لونڈیوں کا مسئلہ تو ختم ہے۔ 50۔ 7 اس کا تعلق اِ نَّا اَ حْلَلْنَا سے ہے یعنی مذکورہ تمام عورتوں کی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے اجازت اس لئے ہے تاکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کوئی تنگی محسوس نہ ہو اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان میں سے کسی کے نکاح میں گناہ نہ سمجھیں۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[ ٧٨] آپ کو چار سے زائد بیویوں کی خصوصی اجازت اور اس کی وجہ :۔ یہ دراصل ایک اعتراض کا جواب ہے۔ سیدنا زینب بنت جحش جن سے آپ نے اللہ کے حکم سے نکاح کیا تھا یا جن کا نکاح سات آسمانوں پر ہوا تھا آپ کی پانچویں بیوی تھیں۔ اس سے پہلے چار بیویاں سیدہ عائشہ (رض) بنت ابی بکر سیدہ سودہ بنت زمعۃ (رض) & سیدہ حفصہ (رض) بنت عمر اور سیدہ ام سلمہ (رض) موجود تھیں۔ اور عام مومنوں کے لئے چار بیویوں سے زائد کا جواز نہیں تھا۔ اس آیت کی رو سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس عام قاعدہ سے مستثنیٰ کردیا۔ یہ اعتراض کافروں کی طرف سے تو یقینا تھا تاہم مسلمانوں کو بھی اس کا خیال آسکتا تھا۔ لہذا اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ وضاحت فرما دی کہ عام مومنوں کے لئے چار تک بیویوں کے جواز کا قانون بھی ہمارا ہی قانون ہے۔ اور نبی سے ہم جو کچھ کام لینا چاہتے ہیں اور جو ذمہ داریاں اس پر عائد ہوتی ہیں اس کی بنا پر ہم ہی نبی کے لئے اس عام قانون میں استثناء کرنے والے ہیں۔ نیز اس آیت کی رو سے اللہ نے آپ کو مزید بھی تین قسم کی عورتوں سے نکاح کرنے کی اجازت فرما دی۔ پہلی قسم وہ عورتیں جو مال غنیمت کے طور پر آپ کی ملکیت میں آئیں۔ دوسری آپ کے چچاؤں، پھوپھیوں، ماموؤں اور خالاؤں کی بیٹیاں جو ہجرت کرکے مدینہ آچکی ہوں۔ اور سیدہ زینب بنت جحش ایسی ہی تھیں۔ تیسری قسم وہ عورتیں جو از خود اپنے آپ کو آپ سے نکاح کے لئے پیش کریں اور اگر اپنانفس ہبہ کرنے والی کوئی عورت آپ کو پسند آجائے تو اس کا حق مہر کچھ نہیں ہوگا۔ نہ گواہوں کی ضرورت ہوگی اور نہ اس عورت کے ولی کی رضا کی۔ بس عورت کا اپنا نفس ہبہ کردینا ہی نکاح سمجھا جائے گا۔ اس سلسلہ میں درج ذیل دو احادیث ملاحظہ فرما لیجئے۔ خ کون کون سی عورت نبی کی بیوی بن سکتی ہے ؟ ١۔ ام ہانی (رض) (ابوطالب کی بیٹی اور آپ کی چچا زاد بہن) کہتی ہیں کہ آپ نے مجھے نکاح کا پیغام دیا مگر میں نے معذرت کردی (کہ میرے چھوٹے چھوٹے رونے پیٹنے والے بچے ہیں) آپ نے میرا عذر قبول فرما لیا۔ پھر جب یہ آیت نازل ہوئی تو میں نے آپ سے کہا کہ میں تو آپ پر حلال بھی نہیں کیونکہ میں نے ہجرت نہیں کی تھی اور فتح مکہ کے بعد اسلام لانے والوں سے تھی۔ (ترمذی کتاب التفسیر) غیرت عائشہ (رض) کا تبصرہ :۔ ٢۔ سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ مجھے ان عورتوں پر غیرت آئی تھی جو اپنے تئیں نبی کریم کو بخش دیتی تھیں میں کہتی، بھلا یہ کیا بات ہوئی کہ کوئی عورت اپنے تئیں بخش دے۔ پھر جب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی تو میں نے (آپ سے) کہا : && میں تو یہ دیکھ رہی ہوں کہ جیسی آپ کی خواہش ہو آپ کا پروردگار فورا ویسا ہی حکم دیتا ہے && (بخاری۔ کتاب التفسیر) [ ٧٩] خصائص انبیاء :۔ اس رعایت کا تعلق قریبی مضمون سے بھی ہوسکتا ہے اور سارے مضمون سے بھی۔ قریبی مضمون سے ہو تو مطلب یہ ہوگا کہ اگر کوئی عورت آپ کے لئے اپنا نفس ہبہ کرے تو آپ کو حق مہر نہیں دینا ہوگا۔ نہ گواہوں کی ضرورت ہے اور نہ ولی کی اجازت کی۔ اور سارے مضمون سے جوڑا جائے تو مطلب یہ ہوگا کہ چار سے زائد بیویوں کی اجازت صرف آپ کو ہے دوسرے مسلمانوں کو نہیں ہے۔ نبی کی چونکہ ذمہ داریاں عام مسلمانوں سے زیادہ ہوتی ہیں پھر ان کا عزوشرف بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اس لئے شریعت کے کئی احکام و ارشادات ایسے ہیں جو عام مسلمانوں سے الگ ہیں۔ پھر ان کی بھی دو قسمیں ہیں۔ ایک تو ایسے امور ہیں جو تمام انبیاء سے مختص ہیں اور انھیں ہم خصائص انبیاء کہہ سکتے ہیں اور وہ درج ذیل ہیں : ١۔ نبی کا خواب بھی وحی ہوتا ہے۔ جیسا کہ رسول اللہ کو مدینہ میں صلح حدیبیہ سے پیشتر عمرہ کرنے کا خواب آیا تھا۔ (٤٨: ٢٧) یا سیدنا ابراہیم کو سیدنا اسماعیل کو ذبح کرنے کا خواب آیا تھا۔ (٣٧: ١٠٢) ٢۔ انبیاء کا ترکہ وارثوں میں تقسیم نہیں ہوتا بلکہ وہ صدقہ ہوتا ہے جیسا کہ سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا : && ہمارا (پیغمبروں کا) کوئی وارث نہیں ہوتا۔ ہم جو کچھ چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے && (مسلم۔ کتاب الجہاد والسیر۔ باب حکم الفئی) اور ابوہریرہ (رض) کی دوسری روایت میں ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا : میرے وارث ایک دینار بھی بانٹ نہیں سکتے۔ میری بیویوں کے خرچ اور میرے عامل کی اجرت کے بعد جو کچھ میں چھوڑ جاؤں وہ صدقہ ہے۔ (مسلم۔ حوالہ ایضاً ) ٣۔ انبیاء کے اجسام کو مٹی نہیں کھاتی۔ اوس بن اوس سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ تمہارے دنوں میں سب سے افضل جمعہ کا دن ہے۔ اسی دن آدم پیدا کئے گئے، اسی دن فوت ہوئے۔ اسی دن صور پھونکا جائے گا اور اسی میں نفخہ ہے۔ اس دن مجھ پر زیادہ درود بھیجو کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔ صحابہ نے عرض کیا :&& یارسول اللہ ! ہمارا درود آپ پر کیسے پیش کیا جاتا ہے جبکہ آپ کی ہڈیاں پرانی ہوچکی ہوں گی۔ آپ نے فرمایا : && اللہ تعالیٰ نے زمین پر انبیاء کے جسموں کو کھانا حرام کردیا ہے && (ابوداؤد۔ نسائی۔ ابن ماجہ۔ دارمی۔ بیہقی فی دعوات الکبیر۔ بحوالہ مشکوٰۃ۔ کتاب الصلوٰۃ۔ باب الجمعۃ۔ فصل ثانی) اس کا یہ مطلب نہیں کہ انبیاء کے علاوہ سب لوگوں کے مردہ اجسام کو مٹی کھا جاتی ہے۔ بلکہ یہ ہے کہ انبیاء کے اجسام کو تو بہرحال نہیں کھاتی اور امت میں سے بھی ایسے لوگ ہوسکتے ہیں جنہیں مدت دراز تک مٹی نہ کھائے۔ البتہ عام قاعدہ یہی ہے کہ مردہ اجسام کو زمین کھا جاتی ہے۔ ٤۔ موت سے پہلے اختیار۔ سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ میں سنا کرتی تھی کہ کوئی پیغمبر اس وقت تک نہیں مرتا جب تک اس کو یہ اختیار نہیں دیا جاتا کہ دنیا اختیار کرے یا آخرت۔ پھر میں نے رسول اللہ کی مرض الموت میں سنا۔ آپ کو ایک اچھو ہوا اور فرمانے لگے۔ یا اللہ ! ان لوگوں کے ساتھ جن پر تو نے انعام کیا آخر آیت تک۔ اس وقت میں سمجھ گئی کہ آپ کو وہ اختیار مل گیا۔ && (بخاری۔ کتاب المغازی۔ باب مرض النبی ووفاتہ) ٥۔ ہر نبی کو مرنے سے پہلے جنت میں ٹھکانا دکھا دیا جاتا ہے۔ سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ جب تندرست تھے تو فرماتے تھے کہ کوئی پیغمبر اس وقت تک نہیں مرا جب تک اس کو بہشت میں اس کا مقام دکھا نہیں دیا جاتا۔ پھر اسے اختیار دیا جاتا ہے زندہ رہے چاہے آخرت اختیار کرے۔ (بخاری۔ حوالہ ایضاً ) ٦۔ سیدنا انس بن مالک (رض) معراج کا قصہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں اس کے بعد آپ نے ان فرشتوں کو دوسری رات دیکھا۔ جیسے آپ دل سے دیکھا کرتے تھے اور رسول اللہ کی آنکھیں سوتی تھیں اور دل نہیں سوتا تھا اور سب پیغمبروں کا یہی حال ہے کہ ان کی آنکھیں سوتی ہیں مگر دل نہیں سوتا۔ (بخاری۔ کتاب المناقب۔ باب کان النبی تنام عینہ ولا ینام قلبہ۔۔ ) ٧۔ نبی جس مقام پر فوت ہو اسی مقام اور جگہ پر دفن ہوتا ہے۔ نبی کی وفات کے بعد یہ معاملہ زیر بحث آیا کہ آپ کو کہاں دفن کیا جائے ؟ اور اس تکرار کا اسی حکم کے مطابق ہی فیصلہ ہوا اور آپ کو سیدہ عائشہ (رض) کے گھر میں دفن کیا گیا۔ اور استقصاء کرنے سے ان امور میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ خ خصائص النبی :۔ اور دوسری قسم وہ ہے جس میں رسول اللہ کے لئے احکام الگ ہیں اور آپ کی امت کے الگ۔ ایسے امور کو ہم خصائص النبی کہہ سکتے ہیں اور وہ درج ذیل ہیں۔ ١۔ امتی کے لئے زیادہ سے زیادہ چار بیویاں جائز ہیں۔ جبکہ آپ کو چار سے زائد بیویوں کی خصوصی اجازت دی گئی جیسا کہ اسی حاشیہ کی ابتدا میں ذکر ہوچکا ہے۔ ٢۔ آپ پر بیویوں کا حق مہر اور نان و نفقہ واجب نہیں تھا۔ تفصیل اسی سورة کے حاشیہ نمبر ٨٠ میں دیکھئے۔ ٣۔ بیویوں کی باری کے سلسلہ میں بھی آپ سے یہ پابندی اٹھا لی گئی۔ تفصیل اسی سورة کے حاشیہ نمبر ٨١ میں دیکھئے۔ ٤۔ آپ پر نماز تہجد فرض تھی جبکہ امت کے لئے اس کی حیثیت سنت موکدہ کی ہے۔ تفصیل سورة بنی اسرائیل کے حاشیہ ٩٨ ئ، ٩٩ ء میں دیکھئے۔ وصلی روزوں کی ممانعت :۔ ٥۔ آپ خود وصلی روزے رکھتے ہیں لیکن امت کو وصلی روزے سے منع فرمایا۔ چناچہ سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ نے صحابہ کو وصلی روزے رکھنے سے، ان پر رحم کی بنا پر منع فرمایا (یعنی روزہ پر روزہ رکھنے سے جن کے درمیان افطار نہ کیا جائے) صحابہ نے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! آپ تو وصل کرتے ہیں۔ آپ نے فرمایا : کہ میری صورت حال تمہارے جیسی نہیں ہے۔ مجھے تو میرا پروردگار کھلا اور پلا دیتا ہے (مسلم۔ کتاب الصیام۔ باب النہی عن الوصال) (بخاری۔ کتاب التمنی۔ باب مایجوز من اللَّو۔۔۔ ) بُودار اشیاء کے استعمال سے متعلق حکم :۔ ٦۔ لہسن یا بو والی چیزوں کا حکم۔ جابر بن عبداللہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا : کہ جو شخص لہسن یا پیاز (کچی) کھائے وہ ہم سے الگ رہے یا یوں فرمایا کہ ہماری مسجد سے الگ رہے اور اپنے گھر میں بیٹھا رہے (جب تک اس کے منہ میں بو رہے) نیز جابر (رض) نے کہا کہ بدر کے مقام پر آپ کے سامنے طباق لایا گیا جس میں کچھ سبزی ترکاری تھی۔ آپ کو اس میں بو محسوس ہوئی۔ آپ نے اس کے متعلق پوچھا تو لوگوں نے بتایا کہ اس میں فلاں فلاں ترکاری ہے۔ (آپ نے اسے نہیں کھایا اور) فرمایا کہ اسے فلاں صحابی (ابوایوب انصاری) کے پاس لے جاؤ جو آپ کے ساتھ رہتے تھے۔ ابو ایوب انصاری نے جب یہ معاملہ دیکھا تو انہوں نے بھی اسے کھانے میں کراہت کی۔ آپ نے انھیں فرمایا : تم کھالو۔ کیونکہ میں تو ان (فرشتوں) سے سرگوشی کرتا ہوں جن سے تم نہیں کرتے۔ (بخاری۔ کتاب الاعتصام۔ باب الاحکام التی تعرف بالدلائل۔۔ ) ٧۔ آپ نے صدقہ کے متعلق امت کو حکم دیا کہ افضل الصدقۃ ما کان عن ظھر غنی یعنی بہتر صدقہ وہ ہے کہ صدقہ کرنے کے بعد انسان خود محتاج نہ ہوجائے۔ (بخاری۔ کتاب النفقات۔ باب وجوب النفقۃ علی الاہل والعیال) لیکن آپ خود قرضہ اٹھا کر بھی صدقہ کردیا کرتے تھے۔ حتیٰ کہ زکوٰ ۃ جو آپ پر بھی فرض تھی، اس کے ادا کرنے کا کبھی موقعہ ہی نہ آیا۔ ٨۔ آپ اور آپ کے اہل خانہ کوئی نیکی کا کام کریں تو دگنا اجر اور نافرمانی پر دگنی سزا قرآن سے ثابت ہے۔ حتیٰ کہ آپ کو بخار بھی دوگنی شدت سے چڑھتا تھا۔ چناچہ عبداللہ بن مسعود (رض) کہتے ہیں کہ میں آپ کے ہاں گیا۔ آپ کا جسم بخار سے جل رہا تھا۔ میں نے کہا : یارسول اللہ ! آپ کو بخار بہت سخت آیا ہے۔ فرمایا : مجھ پر اتنی سخت تپ آتی ہے جیسے تم میں دو آدمیوں کی تپ ملائی جائے۔ میں نے عرض کیا آپ کو اجر بھی دوگنا ملے گا۔ فرمایا : ہاں ! پھر فرمایا : جس شخص کو کوئی تکلیف بیماری وغیرہ ہو اللہ اس کے گناہ ایسے جھاڑ دیتا ہے جیسے درخت (موسم خزاں میں) اپنے پتے جھاڑ دیتا ہے۔ (بخاری۔ کتاب المرضیٰ ۔ باب وضع الید علی المریض) ٩۔ آپ کی وفات کے بعد کوئی شخص آپ کی بیویوں سے نکاح نہیں کرسکتا۔ کیونکہ وہ مسلمانوں کی مائیں ہیں اور یہ اعزاز صرف آپ کی ازواج سے مخصوص ہے کوئی امتی اس اعزاز میں شریک نہیں ہوسکتا۔ خ کیا نکاح کا مقصد صرف جنسی خواہش کی تکمیل یا حصول اولاد ہی ہے ؟ یہاں ایک شبہ کا ازالہ ضروری ہے۔ عموماً یہ سمجھا جاتا ہے کہ نکاح کا مقصد شہوت رانی یا زیادہ سے زیادہ اولاد کا حصول ہے۔ یہ نظریہ کسی حد تک درست ہے مگر انتہائی تنگ نظری پر مبنی ہے۔ کسی حد تک ہم نے اس لئے کہا ہے کہ نکاح سے شریعت کا اصل مقصد معاشرہ کو فحاشی اور بےحیائی سے پاک و صاف رکھنا ہے۔ اسی لئے شریعت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بلوغت کے بعد کوئی مرد یا عورت بےزوج نہ رہے۔ اگر زوج فوت ہوجائے یا شوہر طلاق دے دے تو ہر ایک کے لئے مستحب یہی ہے کہ وہ نکاح کرلے۔ (ملاحظہ ہو سورة نور کی آیت نمبر ٣٢ کا حاشیہ) حالانکہ جو انی کے انحطاط کے بعد انسان کی شہوت میں معتدبہ حد تک کمی واقع ہوجاتی ہے اور اگر اولاد ہو تو اسے اللہ کی قدرت ہی سمجھا جاتا ہے۔ بڑھاپے میں اولاد کا ہونا کوئی عادی امر نہیں ہے۔ البتہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اصل مقصد یعنی معاشرہ کی پاکیزگی کا ایک ثمرہ اولاد کا حصول بھی ہے۔ جو کبھی حاصل ہوتا ہے کبھی نہیں ہوتا۔ بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ زوجین کے بالغ اور بظاہر صحت مند ہونے کے باوجود ان کے ہاں ساری عمر اولاد نہیں ہوتی۔ اور صرف اولاد کے حصول کو تنگ نظری پر محمول ہم نے اس لئے کہا ہے کہ نکاح سے اور کئی مقاصد اور فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں مثلاً نکاح کا دوسرا مقصد قریبی رشتہ داروں میں قرابت کے تعلق کو برقرار رکھنا اور مودت بڑھانا ہے۔ تیسرا مقصد دینی اخوت کا قیام اور اس میں اضافہ ہے چوتھا مقصد کئی طرح کے دینی، سیاسی، معاشی فوائد کا حصول ہے اور بعض دفعہ ایسے مقاصد حصول اولاد سے بھی زیادہ اہمیت اختیار کر جاتے ہیں آپ ذرا رسول اللہ کی زندگی پر نظر ڈالئے کہ آپ نے کتنے نکاح کئے ؟ کس عمر میں کئے ؟ کس قسم کی عورتوں سے کئے اور کن کن مقاصد کے تحت کئے تو یہ حقیقت از خود منکشف ہوجائے گی کہ نکاح کا مقصد صرف جنسی خواہشات کی تکمیل یا حصول اولاد ہی نہیں ہوتا بلکہ اس سے بلند تر مقاصد بھی حاصل ہوسکتے ہیں۔ خ آپ نے کتنی شادیاں کی اور کن کن اغراض کے تحت کیں ؟ :۔ آپ کا پہلا نکاح ٢٥ سال کی عمر میں سیدہ خدیجہ (رض) سے ہوا جو اس وقت چالیس سال کی تھیں اور ان کو پہلے دو مرتبہ طلاق ہوچکی تھی۔ ان کی وفات ١٠ نبوی میں ہوئی جبکہ رسول اللہ کی عمر پچاس سال تھی۔ ماسوائے سیدنا ابراہیم کے آپ کی ساری اولاد سیدہ خدیجہ (رض) ہی کے بطن سے پیدا ہوئی۔ یعنی جوانی کا پورا زمانہ آپ نے سیدہ خدیجہ (رض) ایک ہی بیوی کے ساتھ گزارا۔ اس کے بعد آپ نے سیدہ سودہ بنت زمعہ (رض) سے نکاح کیا جو ایک بوڑھی، بھاری بھر کم اور مطلقہ عورت تھیں اور اس نکاح سے آپ کا مقصد اولاد کی تربیت تھی۔ کیونکہ آپ نبوت کی ذمہ داریوں کی وجہ سے اولاد کی تربیت پر توجہ نہیں دے سکتے تھے۔ سیدنا ابوبکر صدیق (رض) اور سیدنا عمر کی بیٹیوں سے آپ نے نکاح اس غرض سے کیا کہ یہ شیخین آپ کے دنیا و آخرت میں رفیق اور وزیر ہیں۔ اور تعلقات میں مزید محبت اور خوشگواری پیدا کرنے کے لئے آپ نے یہ نکاح کئے تھے۔ یہ بھی ملحوظ رہے کہ آپ کی ساری بیویوں میں سے سیدہ عائشہ (رض) ہی کنواری تھیں جن سے آپ نے نکاح کیا باقی سب بیویاں مطلقہ تھیں یا بیوہ۔ پھر آپ کی ایک ذمہ داری یہ بھی تھی کہ قبائلی جاہلی نظام اور اس کی عصبیت کو ختم کرکے اسلامی نظام قائم کریں۔ اور سابقہ عداوتوں کو ختم کریں۔ آپ نے سیدہ ام سلمہ سے نکاح کیا جو اس خاندان کی بیٹی تھی جس سے ابو جہل اور خالد بن ولید کا تعلق تھا۔ سیدہ ام حبیبہ (رض) ابو سفیان کی بیٹی تھیں۔ ان شادیوں نے بڑی حد تک ان خاندانوں کی دشمنی کا زور توڑ دیا۔ سیدہ صفیہ (رض) ، سیدہ جویریہ (رض) اور ریحانہ (رض) یہودی خاندانوں سے تعلق رکھتی تھیں۔ انھیں آزاد کرکے جب آپ نے ان سے نکاح کئے تو یہود کی معاندانہ سرگرمیاں ٹھنڈی پڑگئیں۔ کیونکہ عرب روایات کے مطابق کسی شخص کا داماد اس شخص کے پورے قبیلے کا داماد سمجھا جاتا تھا۔ اور اس سے لڑنا یا عداوت رکھنا بڑے عار کی بات تھی۔ پھر آپ کی نبوت کا ایک مقصد جاہلانہ رسوم کا قلع قمع بھی تھا۔ سیدہ زینب بنت جحش سے آپ نے اسی مقصد کے تحت نکاح کیا تھا۔ پھر ہر خاندان اور ہر عمر کی عورتوں سے نکاح کا ایک اہم مقصد دینی تعلیم بھی تھا۔ شریعت کے احکام کے کئی گوشے ایسے بھی ہیں جو صرف عورتیں ہی عورتوں کو سمجھا سکتی ہیں یا صرف بیویاں ہی اپنے شوہر کے اوصاف و خصائل اور ان کی پرائیویٹ زندگی امت کو بتاسکتی ہیں۔ پھر آپ کی بیویوں سے چند ایک فقیہ بھی تھیں حتیٰ کہ بڑے بڑے صحابہ آپ سے مسائل پوچھنے آتے تھے یہ تھے وہ مقاصد جن کی تکمیل کے لئے اللہ نے آپ کے لئے تعدد ازواج پر پابندی نہیں لگائی اور فرما دیا کہ ایسے مقاصد کی تکمیل میں آپ پر تعدد ازواج کی پابندی کہیں تنگی اور رکاوٹ کا سبب نہ بن جائے۔ [ ٨٠] آپ پر حق مہر یا نان ونفقہ واجب نہیں تھا :۔ عام مسلمانوں پر اپنی بیویوں کو حق مہر ادا کرنا بھی واجب ہے اور نان و نفقہ کی ادائیگی بھی۔ اگر کوئی عورت اپنا نفس ہبہ کرے تب بھی اس سے حق مہر ساقط نہیں ہوگا۔ اور نبی پر اپنی بیویوں کا نان و نفقہ اس طرح واجب نہیں جس طرح عام مسلمانوں پر ہے۔ بلکہ نبی جو کچھ اور جتنا کچھ اپنی بیویوں کو دے یا دے سکے اس پر انھیں صابر و شاکر رہنا ہوگا جیسا کہ پہلے واقعہ ایلاء میں وضاحت سے گزر چکا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

يٰٓاَيُّهَا النَّبِيُّ اِنَّآ اَحْلَلْنَا لَكَ اَزْوَاجَكَ ۔۔ : اس آیت میں ان لوگوں کے اعتراض کا جواب ہے جو کہتے تھے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دوسرے لوگوں کے لیے چار سے زیادہ بیویاں ممنوع قرار دیتے ہیں تو خود انھوں نے چار سے زیادہ شادیاں کیسے کرلیں ؟ اللہ تعالیٰ نے اس کا جواب یہ دیا کہ اے نبی ! ہم نے آپ کے لیے آپ کی وہ تمام بیویاں حلال کی ہیں جن کا آپ نے مہر دیا ہے۔ مراد وہ بیویاں ہیں جو آیت کے نزول کے وقت آپ کے نکاح میں تھیں۔ مطلب یہ کہ عام مسلمانوں کے لیے چار کی قید لگانے والے ہم ہیں اور آپ کے لیے اس شرط کو ختم کرنے والے بھی ہم ہیں۔ جن عورتوں سے آپ نے نکاح فرمایا ان کی تعداد گیارہ تھی، جن میں سے نو بیویاں آپ کی وفات کے وقت زندہ تھیں۔ دو بیویاں خدیجہ اور زینب بنت خزیمہ ام المساکین (رض) وفات پاچکی تھیں۔ ان کے علاوہ چند عورتوں کے متعلق اختلاف ہے کہ آپ کا ان سے عقد نکاح ہوا یا نہیں، مگر اس پر اتفاق ہے کہ وہ رخصت ہو کر آپ کے گھر نہیں آئیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات کے وقت یہ نو امہات المومنین حیات تھیں : 1 عائشہ بنت ابی بکر (رض) 2 سودہ بنت زمعہ (رض) 3 حفصہ بنت عمر (رض) 4 ام سلمہ بنت ابی امیہ (رض) 5 زینب بنت جحش (رض) 6 جویریہ بنت الحارث (رض) 7 ام حبیبہ بنت ابی سفیان (رض) 8 صفیہ بنت حیی (رض) 9 اور میمونہ بنت حارث (رض) ۔ 3 ابن کثیر لکھتے ہیں : ” آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تمام بیویوں کا مہر ساڑھے بارہ اوقیہ تھا، جو پانچ سو درہم ہوتے ہیں۔ ہاں ام حبیبہ بنت ابی سفیان (رض) کا مہر نجاشی (رض) نے اپنے پاس سے چار سو دینار دیا تھا۔ صفیہ (رض) کا مہر انھیں آزاد کرنا تھا، وہ خیبر کے قیدیوں میں سے تھیں، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں آزاد کردیا اور اسی آزادی کو ان کا مہر قرار دیا اور نکاح کرلیا۔ جویریہ بنت حارث (رض) بنو المصطلق سے گرفتار ہو کر آئی تھیں، انھوں نے ثابت بن قیس بن شماس (رض) سے جتنی رقم پر مکاتبت کی تھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں اتنی رقم ادا کر کے ان سے عقد کرلیا تھا۔ “ (ابن کثیر) وَمَا مَلَكَتْ يَمِيْنُكَ مِمَّآ اَفَاۗءَ اللّٰهُ عَلَيْكَ : ” أَفَاءَ یُفِيْءُ “ کا معنی ” لوٹا کر لانا “ ہے۔ ” فے “ عموماً ان اموال کو کہا جاتا ہے جو جنگ کے بغیر دشمن سے حاصل ہوں۔ بعض اوقات جنگ کے ساتھ ملنے والی غنیمت کو بھی ” فے “ کہہ لیتے ہیں۔ ان اموال کو ” فے “ اس لیے کہتے ہیں کہ دنیا کے تمام اموال حقیقت میں مسلمان کی ملکیت ہیں جو عارضی طور پر کفار کے قبضے میں ہیں، جب مسلمان انھیں حاصل کرتے ہیں تو وہ اپنا ہی مال واپس لیتے ہیں۔ ان عورتوں کے آپ کے لیے حلال کرنے کے ذکر کے بعد جن کے ساتھ آپ نے مہر دے کر نکاح کیا تھا، تین قسم کی عورتیں حلال کرنے کا ذکر فرمایا۔ ان میں سے پہلی قسم لونڈیاں ہیں، جو بطور فے آپ کو حاصل ہوئیں اور آپ نے لونڈی کی حیثیت سے ان سے فائدہ اٹھایا۔ یہ ماریہ قبطیہ تھیں، جنھیں مقوقس مصر نے آپ کے لیے بطور ہدیہ بھیجا تھا۔ اس لیے وہ فے کے حکم میں تھیں، ان سے آپ کے بیٹے ابراہیم پیدا ہوئے۔ ” مِمَّآ اَفَاۗءَ اللّٰهُ عَلَيْكَ “ کا یہ معنی نہیں کہ جو لونڈیاں بطور فے آپ کے پاس نہ آئیں وہ آپ کے لیے حلال نہیں، بلکہ ” سراری “ (لونڈیوں) کی تو آپ کے لیے اور آپ کی امت کے لیے عام اجازت ہے۔ (قرطبی) وَبَنٰتِ عَمِّكَ وَبَنٰتِ عَمّٰتِكَ ۔۔ : پہلی بیویوں کے بعد آپ کے لیے حلال کی جانے والی عورتوں کی یہ دوسری قسم ہے، یعنی وہ عورتیں جو باپ یا ماں کی طرف سے آپ کی قریبی رشتہ دار ہیں اور انھوں نے مدینہ کی طرف ہجرت کی ہے۔ ان کے ساتھ نکاح آپ کے لیے حلال ہے۔ یہ تفسیر اس لیے کی گئی ہے کہ آپ کے ماموں یا خالہ کی کوئی بیٹی تھی ہی نہیں۔ آپ کی والدہ کے خاندان بنو زہرہ کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ماموں کہا جاتا تھا۔ وَامْرَاَةً مُّؤْمِنَةً اِنْ وَّهَبَتْ نَفْسَهَا للنَّبِيِّ ۔۔ : یہ تیسری قسم ہے، یعنی مندرجہ بالا عورتوں کے علاوہ کوئی مومن عورت اگر اپنا آپ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہبہ کر دے، یعنی مہر کے بغیر نکاح میں دینے کی پیش کش کرے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس سے نکاح کرنا چاہیں تو آپ کے لیے ولی اور مہر کے بغیر اس سے نکاح حلال ہے۔ ثابت بنانی (رض) بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے انس (رض) کو یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا کہ ایک عورت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی، وہ اپنے آپ کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے پیش کر رہی تھی، تو انس (رض) کی بیٹی نے کہا : ” اس کی حیا کتنی کم تھی ؟ “ تو انس (رض) نے فرمایا : ” وہ تجھ سے بہتر تھی، اس نے اپنے آپ کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے پیش کیا تھا۔ “ [ بخاري، الأدب، باب ما لا یستحیا من الحق للتفقہ في الدین : ٦١٢٣ ] خَالِصَةً لَّكَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِيْنَ : یعنی یہ اجازت صرف آپ کے ساتھ خاص ہے، دوسرے مسلمانوں کے لیے وہی حکم ہے جو سورة نساء (٢٤) میں فرمایا : (ان تبتغوا باموالکم) یعنی بن مہر نکاح جائز نہیں۔ (موضح) اسی طرح چار سے زیادہ بیویوں کی اجازت صرف آپ کے لیے ہے، دوسرے مسلمانوں کے لیے نہیں۔ قَدْ عَلِمْنَا مَا فَرَضْنَا عَلَيْهِمْ فِيْٓ اَزْوَاجِهِمْ وَمَا مَلَكَتْ اَيْمَانُهُمْ : یعنی عام مسلمانوں کو نکاح کے لیے جن شرائط کا پابند کیا گیا ہے، ان کا پابند رہنا ان کے لیے ضروری ہے اور وہ یہ کہ مہر، ولی اور گواہوں کے بغیر نکاح کرنا جائز نہیں، اس کے علاوہ وہ ایک وقت میں چار سے زیادہ عورتیں نکاح میں نہیں رکھ سکتے۔ یہ مسائل سورة نساء (٣، ٤ اور ٢٤، ٢٥) میں گزر چکے ہیں۔ لِكَيْلَا يَكُوْنَ عَلَيْكَ حَرَجٌ : یعنی دعوت دین کی مصلحت کے لیے آپ کو ایک وقت میں چار سے زیادہ عورتوں کے ساتھ نکاح کی اجازت اس لیے دی گئی ہے کہ آپ پر زیادہ نکاح کرنے میں کوئی تنگی نہ رہے۔ کیونکہ بہت سی مصلحتوں کی وجہ سے آپ کو زیادہ نکاح کرنے ہوں گے۔ اہل علم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات میں سے ہر ایک کے ساتھ نکاح میں جو مصلحتیں مدنظر تھیں ان کا تفصیل کے ساتھ ذکر فرمایا ہے اور اسلام کے مخالفین رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے تعدد ازواج پر جو جو اعتراض کرتے ہیں ان کا مدلل جواب دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے مولانا ثناء اللہ امرتسری (رض) کی تصنیف ” مقدس رسول “ لاجواب کتاب ہے۔ الرحیق المختوم میں بھی یہ مصلحتیں اختصار کے ساتھ بیان کی گئی ہیں۔ وَكَان اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا : یعنی ہم نے رفع حرج کے لیے آپ کو جو اجازتیں عطا فرمائی ہیں ان کا باعث ہماری مغفرت و رحمت کی صفت ہے۔ (ابن عاشور)

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Commentary These verses contain seven injunctions about marriage and divorce that are specific to the Holy Prophet t and these specifics signify his distinctive eminence and his special honor. Some of these injunctions are such that their being specific to the Holy Prophet t is absolutely plain and obvious and some of them are such that, despite their being general for all Muslims, they are subject to certain conditions and qualifications that are specific to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . The details are given below: The First injunction إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ أَزْوَاجَكَ اللَّاتِي آتَيْتَ أُجُورَ‌هُنَّ (0 prophet We have made lawful (halal) for you all your wives whom you have given their dowers - 50.) Apparently, this ruling is general for all Muslims, because their existing wives are lawful for them too, but the reason for its being specific is that, at the time of revelation of this verse, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) had more than four wives, while it is not permissible for Muslims in general to keep more than four wives at any time. So it was particular for the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) that having more than four wives was made lawful for him. The words, اللَّاتِي آتَيْتَ أُجُورَ‌هُنَّ |"whom you have given their dowers|" in this verse are not of restrictive nature nor a pre-condition for permissibility of keeping them as wives, but it is a statement of fact that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) had paid the mahr (dower) of all the women with whom he had performed nikah promptly in cash and did not leave it as debt payable by him. His noble practice was to pay or give whatever was due to him immediately and became free of the liability, without delaying it unnecessarily. The statement of this fact is to persuade Muslims in general to follow this practice. The second Injunction وَمَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ مِمَّا أَفَاءَ اللَّـهُ عَلَيْكَ (And those (bond women) whom you own out of the captives Allah has given to you as spoils of war|" ). The word أَفَاءَ used here for the spoils of war is فَیٔ &fai& which in its technical sense is restricted to the wealth acquired from the enemy without actual fighting. But at times it is used for the spoils of war acquired through actual fighting. Here the word is used in a general sense. Moreover, it does not mean that only those slave-girls will be lawful for him who would come to him as his share in the spoils of war, but the permissibility covers those bondwomen also who were purchased by him. But, apparently, in this injunction, there is nothing particular for the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) because this is a rule for all Muslims and the whole Ummah that those bondwomen whom they own as their share in the spoils of war or those who are purchased for a price are lawful for them. At the same time the style of the context indicates that the injunctions contained in these verses should have some special applications for the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . As such it is stated in &Ruh ul-Ma’ ani& as a particularity of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) that just as the nikah of any of his wives with any other Muslim is not lawful after him, similarly any of his bondwomen is not lawful for any Muslim after him صلی اللہ علیہ وسلم . Accordingly the nikah of Sayyidah Mariyah Al-Qibtiyyah (رض) who was sent by the Roman Emperor Muqauqis as gift to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، was not made lawful for anyone after him. The third Injunction بَنَاتِ عَمِّكَ وَبَنَاتِ عَمَّاتِكَ The daughters of paternal uncle and of paternal aunts and the daughters of the maternal uncle and of maternal aunt have been made lawful for the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . This injunction includes all the women of his |"father&s family and of his mother&s family|". And this rule is, though, applicable to all Muslims in general, yet in the case of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) it has been subjected to a condition imposed on him exclusively that they must have migrated with him from Makkah- not necessarily in his company or at the same time, but the words, |"with you|" are to denote that they should have migrated at any time in accordance with his command. If any of them did not migrate for any reason, they did not become lawful for him as was the case with Umm Hani& رضی اللہ تعالیٰ عنہا the daughter of his paternal uncle Abu Talib who, as per her statement, was not lawful for the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، because she did not migrate from Makkah. Migration being the condition of lawfulness for the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) was only with regard to the women of his parent&s family. This condition was not applicable to other women in general - their being Muslim was enough. The wisdom in applying this condition of migration for the women of his parent&s family was perhaps that the women of the family are proud of their family which is unbecoming for the wife of a prophet. This propensity was taken care of by imposing the condition of migration, because only that women would migrate whose love for Allah and His Messenger t prevails over her love for her family, home and property. Also, one has to suffer great difficulties during migration and these sufferings in the way of Allah have a special place in ones spiritual reform. Fourth Injunction: وَامْرَ‌أَةً مُّؤْمِنَةً إِن وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ إِنْ أَرَ‌ادَ النَّبِيُّ أَن يَسْتَنكِحَهَا خَالِصَةً لَّكَ مِن دُونِ الْمُؤْمِنِينَ |"And a believing woman who offers herself for (marrying) the prophet without dower if the prophet wishes to bring her into his marriage, these rules being exclusive for you, and not for the (rest of the) believers|". (33:50) The exclusiveness of this exception for the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) is absolutely obvious, because dower is an essential condition for the marriage of common Muslims, so much so that if, at the time of marriage, the woman says that she does not want any dower or the man says that he will not pay any dower, even this mutual agreement is considered by Shari&ah as null and void, and dower as prevalent in their families would become compulsory. Only the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) has been exclusively permitted to marry without dower when the woman is desirous of marriage with him without dower. Scholars differ in determining whether the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) did actually marry a woman without dower who offered herself for marriage without dower. Some scholars say that marriage of the Holy Prophet t with a woman in this way is not proved, whereas some others have proved some such marriages (Ruh ul-Ma’ ani) Some scholars have considered the sentence خَالِصَةً لَّكَ ( exclusively for you) to be specific to the fourth injunction, whereas some other commentators like Zamkhshri, etc., have applied it to all the injunctions mentioned before it, meaning that all the above mentioned rules are exclusively for the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . And at the end it is stated & لِكَيْلَا يَكُونَ عَلَيْكَ حَرَ‌جٌ which means that these injunctions have been made exclusive for the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) to save him from any difficulty. Of these exclusive rules mentioned above, the first rule wherein more than four wives have been allowed for him and the fourth rule that marriage without dower has been made lawful for him are obviously meant to facilitate and remove difficulties; but the second, third and fifth rules apparently add more conditions which should increase difficulty. But this is a hint that despite these conditions being apparently more strict, they are, in fact, for his good because in their absence he would have suffered from mental anguish. As such, even the additional conditions are to remove his difficulty. Fifth Injunction: The fifth injunction deduced from the words |"believing women|" in the above verses is that unlike the common Muslims who can marry the Christian or Jewish women, it is not permissible for the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) to marry them. It is necessary for him that his wives are Muslims. After stating the exclusiveness of the five rules for the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، the Holy Qur&an has briefly mentioned the rule for Muslims in general: قَدْ عَلِمْنَا مَا فَرَ‌ضْنَا عَلَيْهِمْ فِي أَزْوَاجِهِمْ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ |"We know what We have prescribed for them in respect of their wives and the slave girls they own|" - 50. It means that the above mentioned rules are exclusive for the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، but as for the marriage of other Muslims, Allah Knows what He has prescribed for them. For example, no Muslim can marry a woman without dower and a Muslim is allowed to marry a Christian or a Jewish woman. Similarly, the conditions in the previous rules determined to be obligatory for the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) are not applicable to other Muslims. Towards the end, it is said, لِكَيْلَا يَكُونَ عَلَيْكَ حَرَ‌جٌ (so that there should be no difficulty for you - 50). It means that these special injunctions in the matter of nikah for the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، were prescribed so that he does not face any difficulty. As for the restrictions and conditions imposed on the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and not on other Muslims which appear to be difficult, but keeping in view the expedience and wisdom under which the restrictions were placed, those restrictions were, in fact, to remove the spiritual discomfort and embarrassment. So far five rules of marriage have been enunciated which have some exclusiveness for the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) Further on two rules have been stated which are related to the above five rules.

خلاصہ تفسیر اے نبی (بعض احکام آپ کے ساتھ مخصوص ہیں جن سے آپ کا اختصاص اور شرف بھی ثابت ہوتا ہے ان میں سے بعض یہ ہیں، حکم اول) ہم نے آپ کے لئے آپ کی یہ بیبیاں (جو کہ اس وقت آپ کی خدمت میں حاضر ہیں اور) جن کو آپ ان کے مہر دے چکے ہیں (باوجود چار سے زائد ہونے کے) حلال کی ہیں (حکم دوم) اور وہ عورتیں بھی (خاص طور پر حلال کی ہیں) جو تمہاری مملوکہ ہیں جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو غنیمت میں دلوا دی ہیں (اس خاص طور کا بیان معاف و مسائل میں آئے گا حکم سوم) اور آپ کے چچا کی بیٹیاں اور آپ کی پھوپھیوں کی بیٹیاں (مراد اس سے باپ کے خاندان کی بیٹیاں ہیں) اور آپ کے ماموں کی بیٹیاں اور آپ کی خالاؤں کی بیٹیاں (مراد اس سے ماں کے خاندان کی بیٹیاں ہیں، یعنی ان سب کو) ابھی (اللہ تعالیٰ نے آپ کے لئے حلال کیا ہے) مگر یہ خاندان کی عورتیں مطلقاً نہیں بلکہ ان میں سے صرف وہی) جنہوں نے آپ کے ساتھ ہجرت کی ہو (ساتھ کا مطلب یہ ہے کہ اس عمل ہجرت میں موافقت کی ہو اور معیت زمانیہ کی قید نہیں ہے اور اس قید سے وہ نکل گئیں جو مہاجر نہ ہوں، حکم چہارم) اور اس مسلمان عورت کو بھی (آپ کے لئے حلال کیا) جو بلا عوض (یعنی بلا مہر) اپنے کو پیغمبر کو دے دے (یعنی نکاح میں آنا چاہے، بشرطیکہ پیغمبر اس کو نکاح میں لانا چاہے (اور مسلمان کی قید سے کافرہ نکل گئی کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس سے نکاح درست نہ تھا اور یہ حکم پنجم ہے اور) یہ سب (احکام) آپ کے لئے مخصوص کئے گئے ہیں اور نہ مومنین کے لئے (کہ ان کے لئے اور احکام ہیں چنانچہ) ہم کو وہ احکام معلوم ہیں (اور آیات و احادیث کے ذریعہ اور دن کو بھی معلوم کرا دیئے ہیں) جو ہم نے ان (عام مومنین) پر ان کی بیبیوں اور لونڈیوں کے بارے میں مقرر کئے ہیں (جو ان احکام سے متمائز اور متغائر ہیں، جن میں سے نمونہ کے طور پر ایک اوپر بھی آیت اذا نکحتم میں مذکور ہے، جس میں فمتعوہن سے مہر کا لزوم ہر نکاح کے لئے ثابت ہوتا ہے خواہ حقیقتاً یا حکماً ، اور خواہ باہم قرار داد سے ہو یا شرعی حکم سے۔ اور نکاح نبوی حکم چہارم میں مہر سے خالی ہے اور یہ اختصاص اس لئے ہے) تاکہ آپ پر کسی قسم کی تنگی (واقع) نہ ہو (پس جن احکام مخصوصہ میں اوروں سے توسیع ہے جیسے حکم اول و چہارم، ان میں تو تنگی نہ ہونا ظاہر ہے، اور جن میں ظاہراً تقیید و تضییق ہے جیسے حکم سوم اور پنجم وہاں تنگی نہ ہونے کے یہ معنی ہیں کہ ہم نے یہ قید آپ کے بعض مصالح کے لئے لگائی ہے اگر یہ قید نہ ہوتی تو آپ کی وہ مصلحت فوت ہوجاتی اور اس وقت آپ کو تنگی ہوتی جو ہم کو معلوم ہے، اس لئے رعایت اس مصلحت کی گئی تاکہ وہ تنگی متحمل واقع نہ ہو اور حکم دوم کے متعلق معارف و مسائل میں آوے گی) اور (رفع حرج کی رعایت کچھ انہی احکام مختصہ میں ہی نہیں ہے بلکہ عام مومنین کے متعلق جو احکام ہیں ان میں بھی یہ امر ملحوظ ہے کیونکہ) اللہ تعالیٰ غفور و رحیم ہے (پس رحمت سے احکام میں سہولت کی رعایت فرماتے ہیں، اور سہل احکام میں بھی کوتاہی ہوجانے پر احیاناً مغفرت فرماتے ہیں جو دلیل غایت رحمت ہے جو بناء ہے سہولت احکام و رفع حرج کی اور یہ تو بیان تھا ان عورتوں کی اقسام کا جو آپ کے لئے حلال کی گئیں، آگے اس کا بیان ہے کہ جو اقسام حلال کی گئیں ہیں ان میں سے جتنی جس وقت آپ کے پاس ہوں ان کے کیا احکام ہیں، پس حکم ششم یہ ارشاد ہے کہ) ان میں سے آپ جس کو چاہیں (اور جب تک چاہیں) اپنے سے دور رکھیں (یعنی اس کو باری نہ دیں) اور جس کو چاہیں (اور جب تک چاہیں) اپنے نزدیک رکھیں (یعنی اس کو باری دیں) اور جن کو دور کر رکھا تھا ان سے پھر کسی کو طلب کریں تب بھی آپ پر کوئی گناہ نہیں (مطلب یہ ہوا کہ ازواج میں شب باشی کی باری وغیرہ کی رعایت آپ پر واجب نہیں اور اس میں ایک بڑی ضروری مصلحت ہے وہ یہ کہ) اس میں زیادہ توقع ہے کہ ان (بیبیوں) کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی (یعنی خوش رہیں گی) اور آزردہ خاطر نہ ہوں گی اور جو کچھ بھی آپ ان کو دے دیں گے اس پر سب کی سب راضی رہیں گی (کیونکہ بنا رنج کی عادتاً دعویٰ استحقاق کا ہوتا ہے، اور جب معلوم ہوجائے کہ جو کچھ مال یا توجہ مبذول ہوگی وہ تبرع محض ہے، ہمارا حق واجب نہیں ہے تو کسی کو کوئی شکایت نہیں رہے گی، اور لونڈیوں کا حق باری میں نہ ہونا سب ہی کو معلوم ہے) اور (اے مسلمانو ! یہ احکام مختصہ سن کر دل میں یہ خیالات مت پکا لینا کہ یہ احکام عام کیوں نہ ہوئے اگر ایسا کرو گے تو) خدا تعالیٰ کو تم لوگوں کے دلوں کی سب باتیں معلوم ہیں (ایسا خیال پکا لینے پر تم کو سزا دے گا، کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ پر اعتراض اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر حسد ہے جو موجب تعذیب ہے) اور اللہ تعالیٰ (یہی کیا) سب کچھ جاننے والا ہے (اور معترضین کو جو عاجلاً سزا نہیں ہوئی تو اس سے نفی علم لازم نہیں آتی بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ) بردبار (بھی) ہے (اس لئے کبھی سزا میں ڈھیل دیتا ہے، آگے بقیہ احکام مختصہ بحضرة الرسالة ارشاد فرماتے ہیں جن میں بعضے تو احکام بالا کا نتیجہ ہیں اور بعضے جدید ہیں، پس ارشاد ہے کہ اوپر جو حکم سوم و پنجم میں منکوحہ عورتوں میں ہجرت اور ایمان کی قید لگائی ہے سو) ان کے علاوہ اور عورتیں (جن میں یہ قید نہ ہو) آپ کے لئے حلال نہیں ہیں (یعنی اہل قرابت میں سے غیر مہاجرات حلال نہیں اور دوسری عورتوں میں سے غیر مومنات حلال نہیں، یہ تو تتمہ ہوا حکم بالا کا) اور (آگے حکم ہفتم جدید ہے کہ) نہ یہ درست ہے کہ آپ ان (مجودہ) بیبیوں کی جگہ دوسری بیبیاں کرلیں (اس طرح سے کہ ان میں سے کسی کو طلاق دے دیں اور بجائے ان کی دوسری کرلیں اور یوں بدون ان کے طلاق دیئے ہوئے اگر کسی سے نکاح کرلیں تو اس کی ممانعت نہیں اسی طرح اگر بلا قصد تبدل کسی کو طلاق دے دیں تو اس کی بھی ممانعت ثابت نہیں، بلکہ لفظ تبدل اس مجموعہ کی ممانعت پر دال ہے، پس یہ تبدل ممنوع ہے) اگرچہ آپ کو ان (دوسریوں) کا حسن اچھا معلوم ہو مگر جو آپ کی مملوکہ ہو (کہ وہ حکم پنجم اور ہفتم دونوں سے مستثنیٰ ہے، یعنی وہ کتابیہ ہونے پر بھی حلال ہے، اور اس میں تبدل بھی درست ہے، اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کی حقیقت اور آثار و مصالح) کا پورا نگراں ہے (اس لئے ان سب احکام میں مصلحتیں و حکمتیں ہیں گو عام مکلفین کو وہ تعییناً نہ بتلائی جائیں، اس واسطے کسی کو سوال یا اعتراض کا منصب و استحقاق نہیں) معارف ومسائل آیات مذکورہ میں نکاح و طلاق وغیرہ سے متعلق ان سات احکامات کا ذکر ہے جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے مخصوص ہیں۔ اور یہ خصوصیات آنحضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک امتیازی شان اور خصوصی اعزاز کی علامت ہیں، ان میں سے بعض احکام تو ایسے ہیں کہ ان کی خصوصیت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ بالکل واضح اور جلی ہے اور بعض ایسے ہیں جو اگرچہ سب مسلمانوں کے لئے عام ہیں مگر ان میں کچھ قیدیں شرطیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے مخصوص ہیں، اب ان کی تفصیل دیکھئے۔ پہلا حکم : (آیت) انا احللنا لک ازواجک التی اتیت اجورھن، ” یعنی ہم نے حلال کردیا۔ آپ کے لئے آپ کی سب موجودہ ازواج کو جن کے مہر آپ نے ادا کردیئے ہیں۔ “ یہ حکم بظاہر سبھی مسلمانوں کے لئے عام ہے، مگر اس میں وجہ خصوصیت یہ ہے کہ نزول آیت کے وقت آپ کے نکاح میں چار سے زیادہ عورتیں موجود تھیں اور عام مسلمانوں کے لئے چار سے زائد عورتوں کو بیک وقت نکاح میں جمع کرنا حلال نہیں، تو یہ آپ کی خصوصیت تھی کہ چار سے زیادہ عورتوں کو نکاح میں رکھنا آپ کے لئے حلال کردیا گیا۔ اور اس آیت میں جو التی اتیت اجورھن، فرمایا ہے یہ کوئی قید احترازی یا شرط حلت نہیں بلکہ واقعہ کا اظہار ہے کہ جتنی عورتیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نکاح میں آئیں آپ نے سب کا مہر نقد ادا کردیا ادھار نہیں رکھا۔ آپ کی عادت شریفہ یہ تھی کہ جس چیز کا دینا آپ کے ذمہ عائد ہو اس کو فوراً دے کر سبکدوش ہوجاتے تھے، بلا ضرورت تاخیر نہ فرماتے تھے۔ اس واقعہ کے اظہار میں عام مسلمانوں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب ہے۔ دوسرا حکم : (آیت) وما ملکت بمینک مما افاء اللہ علیک، ” یعنی آپ کے لئے حلال کردیا ان عورتوں کو جو آپ کی ملک میں ہوں، اس طرح کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ان کا مالک بنادیا ہے اس آیت میں لفظ افاء فیی سے مشتق ہے۔ اصطلاحی معنی کے لحاظ سے وہ مال جو کفار سے بغیر جنگ کے یا بطور مصالحت کے حاصل ہوجائے اور کبھی مطلق مال غنیمت کو بھی لفظ فی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ اس آیت میں اس کا ذکر کسی شرط کے طور پر نہیں کہ آپ کے لئے صرف وہ کنیز حلال ہوگی جو مال فئی یا غنیمت میں سے آپ کے حصہ میں آتی ہو، بلکہ جس کو آپ نے قیمت دے کر خریدا ہو وہ بھی اس حکم میں شامل ہے۔ لیکن اس حکم میں بظاہر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کوئی اختصاص و امتیاز نہیں، پوری امت کے لئے یہ حکم ہے، جو کنیز مال غنیمت سے حصہ میں آئے یا جس کی قیمت دے کر خریدیں وہ ان کے لئے حلال ہے، اور بظاہر سیاق ان تمام آیات کا یہ چاہتا ہے کہ ان میں جو احکام آئے ہیں وہ کچھ نہ کچھ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ خصوصیت رکھتے ہوں۔ اسی لئے روح المعانی میں کنیزوں کی حلت سے متعلق بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک خصوصیت یہ بتلائی ہے کہ جس طرح آپ کے بعد آپ کی ازواج مطہرات میں سے کسی کا نکاح کسی امتی سے حلال نہیں۔ اسی طرح جو کنیز آپ کے لئے حلال کی گئی ہے آپ کے بعد وہ کسی کے لئے حلال نہ ہوگی، جیسا کہ حضرت ماریہ قبطیہ ہیں جن کو مقوقس بادشاہ روم نے آپ کے لئے بطور ہدیہ بھیجا تھا۔ تو جس طرح آپ کی وفات کے بعد ازواج مطہرات کا نکاح کسی سے جائز نہیں تھا ان کا بھی نکاح کسی سے جائز نہیں رکھا گیا۔ اس لحاظ سے (آیت) ما ملکت ایمانہم کے حلال ہونے میں بھی آپ کی ایک خصوصیت ثابت ہوگئی۔ اور سیدی حضرت حکیم الامة قدس سرہ، نے اور دو خصوصیتیں بیان القرآن میں بیان فرمائی ہیں جو مذکورہ خصوصیت سے زیادہ واضح ہیں : اول یہ کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حق تعالیٰ کی طرف سے یہ اختیار خصوصی دیا گیا تھا کہ مال غنیمت کو تقسیم کرنے سے پہلے آپ اس میں سے کسی چیز کا اپنے لئے انتخاب فرما لیں تو وہ آپ کی ملک خاص ہوجاتی تھی، اس خاص چیز کو اصطلاح میں صفی النبی کہا جاتا تھا، جیسا کہ غزوہ خیبر کی غنیمت میں سے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت صفیہ کو اپنے لئے مخصوص کرلیا تھا تو ملک یمین کے مسئلہ میں یہ صرف آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خصوصیت ہے۔ دوسری خصوصیت یہ ہے کہ دار الحرب سے کسی غیر مسلم کی طرف سے اگر کوئی ہدیہ مسلمانوں کے امیر المومنین کے نام پر آئے تو حکم شرعی یہ ہے کہ اس کا مالک امیر المومنین نہیں ہوتا بلکہ وہ بیت المال شرعی کی ملک قرار دیا جاتا ہے، بخلاف نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کہ ایسا ہدیہ آپ کے لئے خصوصیت سے حلال کردیا گیا، جیسا ماریہ قبطیہ کا معاملہ ہے کہ مقوقس نے ان کو بطور ہدیہ وتحفہ آپ کی خدمت میں پیش کیا، تو یہ آپ ہی کی ملک قرار پائیں۔ واللہ اعلم۔ تیسرا حکم : بنت عمک وبنت عمتک الآیة، اس آیت میں عم اور خال کو مفرد اور عمات اور خالات کو جمع لانے کی توجیہات علماء نے بہت لکھی ہیں، تفسیر روح المعانی نے ابوحیان کی اس توجیہ کو اختیار کیا ہے کہ محاورہ عرب کا اسی طرح ہی اشعار عرب اس پر شاہد ہیں کہ عم کی جمع استعمال نہیں کرتے مفرد ہی استعمال ہوتا ہے۔ مطلب آیت کا یہ ہے کہ آپ کے لئے چچا اور پھوپھی کی لڑکیاں اور ماموں خالہ کی لڑکیاں حلال کردی گئیں، چچا پھوپھی میں باپ کے خاندان کی سب لڑکیاں اور ماموں خالہ میں ماں کے خاندان کی سب لڑکیاں شامل ہیں، اور ان سے نکاح کا حلال ہونا تو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مخصوص نہیں، سب مسلمانوں کا یہی حکم ہے۔ لیکن ان میں یہ قید کہ انہوں نے آپ کے ساتھ مکہ مکرمہ سے ہجرت کی ہو یہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خصوصیت ہے۔ اس کا حاصل یہ ہے کہ عام امت کے لئے تو باپ اور ماں کے خاندان کی یہ لڑکیاں بغیر کسی شرط کے حلال ہیں، خواہ انہوں نے ہجرت کی ہو یا نہ کی ہو، مگر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے ان میں سے صرف وہ حلال ہیں جنہوں نے آپ کے ساتھ ہجرت کی ہو۔ ساتھ ہجرت کرنے کے لئے یہ ضروری نہیں کہ سفر میں آپ کی معیت رہی ہو یا ایک ہی وقت میں ہجرت کی ہو، بلکہ مراد نفس ہجرت میں معیت وموافقت ہے۔ ان میں سے جس نے کسی وجہ سے ہجرت نہیں کی اس سے آپ کا نکاح حلال نہیں رکھا گیا، جیسا کہ آپ کے چچا ابو طالب کی بیٹی ام ہانی نے فرمایا کہ مجھ سے آپ کا نکاح اس لئے حلال نہیں تھا کہ میں نے مکہ سے ہجرت نہیں کی تھی، بلکہ میرا شمار طلقاء میں تھا۔ طلقاء ان لوگوں کو کہا جاتا ہے جن کو فتح مکہ کے وقت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آزاد کردیا تھا نہ قتل کیا نہ غلام بنایا۔ (روح و جصاص) اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نکاح کے لئے مہاجرات کی شرط صرف اپنی ماں باپ کے خاندان کی لڑکیوں میں تھی، عام امت کی عورتوں میں ہجرت کی شرط نہ تھی، بلکہ ان کا صرف مسلمان ہونا کافی تھا۔ اور خاندان کی لڑکیوں میں ہجرت کی شرط لگانے میں شاید یہ حکمت ہو کہ عموماً خاندان کی لڑکیوں کو اپنے خاندان کا ایک ناز اور فخر ہوتا ہے، اور رسول کی زوجیت کے لئے یہ شایان شان نہیں، اس کا علاج ہجرت کی شرط سے کیا گیا۔ کیونکہ ہجرت صرف وہی عورت کرے گی جو اللہ و رسول کی محبت کو اپنے سارے خاندان اور وطن و جائیداد کی محبت سے غالب رکھے۔ نیز ہجرت کے وقت انسان کو طرح طرح کی تکلیفیں پیش آتی ہیں، اور اللہ کی راہ میں جو تکلیف و مشقت اٹھائی جائے اس کو اصلاح اعمال میں خاص دخل ہے۔ خلاصہ یہ ہے کہ ماں اور باپ کے خاندان کی لڑکیوں سے نکاح میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے ایک خصوصی شرط یہ ہے کہ انہوں نے مکہ سے ہجرت کرنے میں آپ کا ساتھ دیا ہو۔ چوتھا حکم : (آیت) وامراة مومنة ان وھبت نفسہا للنبی ان ارادالنبی ان یستنکہا خالصة لک من دون المومنین، ” یعنی اگر کوئی مسلمان عورت اپنے نفس کو آپ کے لئے ہبہ کر دے، یعنی بغیر مہر کے آپ سے نکاح کرنا چاہے، اگر آپ اس سے نکاح کا ارادہ کریں تو آپ کے لئے بلا مہر کے بھی نکاح حلال ہے، اور یہ خاص حکم آپ کے لئے ہے دوسرے مومنین کے لئے نہیں “ اس معاملہ کی خصوصیت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ بالکل واضح ہے کیونکہ عام لوگوں کے لئے نکاح میں مہر شرط لازم ہے، یہاں تک کہ اگر بوقت نکاح کسی مہر کا ذکر نہی یا نفی کے ساتھ آیا کہ عورت نے کہا کہ مہر نہیں لوں گی، یا مرد نے کہا کہ نکاح اس شرط پر کرتے ہیں کہ مہر نہیں دیں گے، دونوں صورتوں میں ان کا کہنا اور شرط شرعی حیثیت سے لغو ہوگی، اور شرعاً مہر مثل واجب ہوگا۔ صرف رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خصوصیت سے نکاح بلا مہر حلال کیا گیا ہے جبکہ عورت بلا مہر نکاح کرنے کی خواہش مند ہو۔ فائدہ : یہ حکم کہ جو عورت آپ کے لئے اپنے آپ کو ہبہ کرے۔ یعنی بلا مہر کے نکاح کرنا چاہے وہ آپ کے لئے حلال ہے، اس میں علماء کا اختلاف ہے کہ کوئی ایسا واقعہ پیش بھی آیا یا نہیں ؟ بعض نے فرمایا کہ کسی ایسی عورت سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نکاح کرنا ثابت نہیں، جس کا حاصل یہ ہے کہ آپ نے کسی ہبہ کرنے والی عورت سے نکاح نہیں کیا، اور بعض حضرات نے بعض ایسی عورتوں سے نکاح ہونا ثابت کیا ہے۔ (روح المعانی) اس حکم کے ساتھ جو جملہ خالصة لک کا آیا ہے، اس کو بعض حضرات نے صرف اسی حکم چہارم کے ساتھ مخصوص کہا ہے اور زمخشری وغیرہ مفسرین نے اس جملے کو ان تمام احکام کے ساتھ لگایا ہے جو اوپر مذکور ہوئے ہیں، کہ یہ سب خصوصیات نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ہیں۔ اس کے آخر میں فرمایا لکیلا یکون علیک حرج، یعنی یہ خصوصی احکام آپ کے لئے اس لئے دیئے گئے ہیں کہ آپ پر کوئی تنگی نہ ہو۔ جو احکام مخصوصہ اوپر بیان ہوئے ہیں ان میں پہلا حکم یعنی چار سے زائد بیبیاں آپ کے لئے حلال کردی گئیں اور حکم چہارم کے بغیر مہر کے نکاح حلال کردیا گیا، ان میں تو تنگی کا رفع کرنا اور مزید سہولت دیا جانا ظاہر ہے، مگر باقی تین حکم یعنی دوم و سوم اور پنجم ان میں تو بظاہر آپ پر کچھ مزید قیدیں لگا دی گئیں جن سے تنگی اور بڑھنی چاہئے۔ مگر اس میں اشارہ فرما دیا کہ اگرچہ ظاہر میں یہ قیدیں ایک تنگی بڑھاتی ہیں، مگر ان میں آپ کی ایسی مصلحتوں کی رعایت ہے کہ یہ قیدیں نہ ہوتیں تو آپ کو بڑی تکلیف پیش آتی جو ضیق قلب کا سبب بنتیں، اس لئے قید زائد میں بھی آپ کی تنگی رفع کرنا ہی مقصود ہے۔ پانچواں حکم : جو آیات مذکورہ میں مومنہ کی قید سے مستفاد ہوتا ہے یہ کہ اگرچہ عام مسلمانوں کے لئے یہود و نصاریٰ کی عورتوں یعنی کتابیات سے نکاح بنص قرآن حلال ہے، مگر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے عورت کا مومن ہونا شرط ہے، کتابیات سے آپ کا نکاح نہیں ہو سکتا۔ ان پانچوں احکام کی خصوصیت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ بیان فرمانے کے بعد عام مسلمانوں کا حکم اجمالاً ذکر فرمایا ہے، (آیت) قد علمنا مافرضنا علیہم فی ازواجہم وما ملکت ایمانہم، یعنی احکام مذکورہ آپ کے لئے مخصوص ہیں، باقی مسلمانوں کے نکاح کے لئے جو ہم نے فرض کیا ہے وہ ہم جانتے ہیں، مثلاً عام مسلمانوں کا نکاح بغیر مہر کے نہیں ہوسکتا اور کتابیات سے ان کا نکاح ہوسکتا ہے، اسی طرح سابقہ احکام میں جو قیدیں شرطیں آپ کے نکاح کے لئے ضروری قرار دی گئی ہیں وہ اوروں کے لئے نہیں ہیں۔ آخر میں فرمایا (آیت) لکیلا یکون علیک حرج، یعنی نکاح کے معاملے میں آپ کے لئے یہ خصوصی احکام اس لئے ہیں کہ آپ پر کوئی تنگی نہ ہو اور جو قیدیں شرطیں آپ پر بہ نسبت دوسرے مسلمانوں کے زائد لگائی گئی ہیں اگرچہ بظاہر وہ ایک قسم کی تنگی ہے مگر جن مصالح اور حکمتوں کے پیش نظر آپ کے لئے یہ شرطیں لگائی ہیں ان میں غور کریں تو وہ بھی آپ کی روحانی پریشانی اور تنگ دلی کو دور کرنے ہی کے لئے ہیں۔ یہاں تک نکاح کے متعلق پانچ احکام آئے ہیں، جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کوئی نہ کوئی خصوصیت رکھتے ہیں۔ آگے دو حکم انہی پانچ احکام سے متعلق بیان فرمائے ہیں ،

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

يٰٓاَيُّہَا النَّبِيُّ اِنَّآ اَحْلَلْنَا لَكَ اَزْوَاجَكَ الّٰتِيْٓ اٰتَيْتَ اُجُوْرَہُنَّ وَمَا مَلَكَتْ يَمِيْنُكَ مِمَّآ اَفَاۗءَ اللہُ عَلَيْكَ وَبَنٰتِ عَمِّكَ وَبَنٰتِ عَمّٰتِكَ وَبَنٰتِ خَالِكَ وَبَنٰتِ خٰلٰتِكَ الّٰتِيْ ہَاجَرْنَ مَعَكَ۝ ٠ ۡوَامْرَاَۃً مُّؤْمِنَۃً اِنْ وَّہَبَتْ نَفْسَہَا لِلنَّبِيِّ اِنْ اَرَادَ النَّبِيُّ اَنْ يَّسْتَنْكِحَہَا۝ ٠ ۤ خَالِصَۃً لَّكَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِيْنَ۝ ٠ ۭ قَدْ عَلِمْنَا مَا فَرَضْنَا عَلَيْہِمْ فِيْٓ اَزْوَاجِہِمْ وَمَا مَلَكَتْ اَيْمَانُہُمْ لِكَيْلَا يَكُوْنَ عَلَيْكَ حَرَجٌ۝ ٠ ۭ وَكَانَ اللہُ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا۝ ٥٠ حلَال حَلَّ الشیء حلالًا، قال اللہ تعالی: وَكُلُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ حَلالًا طَيِّباً [ المائدة/ 88] ، وقال تعالی: هذا حَلالٌ وَهذا حَرامٌ [ النحل/ 116] ( ح ل ل ) الحل اصل میں حل کے معنی گرہ کشائی کے ہیں ۔ حل ( ض ) اشئی حلا کا محاورہ استعمال ہوتا ہے جس کے معنی کسی چیز کے حلال ہونا کے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَكُلُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ حَلالًا طَيِّباً [ المائدة/ 88] اور جو حلال طیب روزی خدا نے تم کو دی ہے اسے کھاؤ ۔ هذا حَلالٌ وَهذا حَرامٌ [ النحل/ 116] کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے زوج يقال لكلّ واحد من القرینین من الذّكر والأنثی في الحیوانات الْمُتَزَاوِجَةُ زَوْجٌ ، ولكلّ قرینین فيها وفي غيرها زوج، کالخفّ والنّعل، ولكلّ ما يقترن بآخر مماثلا له أو مضادّ زوج . قال تعالی: فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنْثى[ القیامة/ 39] ( ز و ج ) الزوج جن حیوانات میں نرا اور پایا جاتا ہے ان میں سے ہر ایک دوسرے کا زوج کہلاتا ہے یعنی نرا اور مادہ دونوں میں سے ہر ایک پر اس کا اطلاق ہوتا ہے ۔ حیوانات کے علا وہ دوسری اشیائیں سے جفت کو زوج کہا جاتا ہے جیسے موزے اور جوتے وغیرہ پھر اس چیز کو جو دوسری کی مما ثل یا مقابل ہونے کی حثیت سے اس سے مقترن ہو وہ اس کا زوج کہلاتی ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنْثى[ القیامة/ 39] اور خر کار اس کی دو قسمیں کیں یعنی مرد اور عورت ۔ إِيتاء : الإعطاء، [ وخصّ دفع الصدقة في القرآن بالإيتاء ] نحو : وَأَقامُوا الصَّلاةَ وَآتَوُا الزَّكاةَ [ البقرة/ 277] ، وَإِقامَ الصَّلاةِ وَإِيتاءَ الزَّكاةِ [ الأنبیاء/ 73] ، ووَ لا يَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَأْخُذُوا مِمَّا آتَيْتُمُوهُنَّ شَيْئاً [ البقرة/ 229] ، ووَ لَمْ يُؤْتَ سَعَةً مِنَ الْمالِ [ البقرة/ 247] الایتاء ( افعال ) اس کے معنی اعطاء یعنی دینا اور بخشنا ہے ہیں ۔ قرآن بالخصوص صدقات کے دینے پر یہ لفظ استعمال ہوا ہے چناچہ فرمایا :۔ { وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ } [ البقرة : 277] اور نماز پڑہیں اور زکوۃ دیں { وَإِقَامَ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءَ الزَّكَاةِ } [ الأنبیاء : 73] اور نماز پڑھنے اور زکوۃ دینے کا حکم بھیجا { وَلَا يَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَأْخُذُوا مِمَّا آتَيْتُمُوهُنَّ } ( سورة البقرة 229) اور یہ جائز نہیں ہے کہ جو مہر تم ان کو دے چکو اس میں سے کچھ واپس لے لو { وَلَمْ يُؤْتَ سَعَةً مِنَ الْمَالِ } [ البقرة : 247] اور اسے مال کی فراخی نہیں دی گئی أجر الأجر والأجرة : ما يعود من ثواب العمل دنیویاً کان أو أخرویاً ، نحو قوله تعالی: إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى اللَّهِ [يونس/ 72] ، وَآتَيْناهُ أَجْرَهُ فِي الدُّنْيا وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَ [ العنکبوت/ 27] ، وَلَأَجْرُ الْآخِرَةِ خَيْرٌ لِلَّذِينَ آمَنُوا [يوسف/ 57] . والأُجرة في الثواب الدنیوي، وجمع الأجر أجور، وقوله تعالی: وَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ [ النساء/ 25] كناية عن المهور، والأجر والأجرة يقال فيما کان عن عقد وما يجري مجری العقد، ولا يقال إلا في النفع دون الضر، نحو قوله تعالی: لَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ [ آل عمران/ 199] ، وقوله تعالی: فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ [ الشوری/ 40] . والجزاء يقال فيما کان عن عقدٍ وغیر عقد، ويقال في النافع والضار، نحو قوله تعالی: وَجَزاهُمْ بِما صَبَرُوا جَنَّةً وَحَرِيراً [ الإنسان/ 12] ، وقوله تعالی: فَجَزاؤُهُ جَهَنَّمُ [ النساء/ 93] . يقال : أَجَر زيد عمراً يأجره أجراً : أعطاه الشیء بأجرة، وآجَرَ عمرو زيداً : أعطاه الأجرة، قال تعالی: عَلى أَنْ تَأْجُرَنِي ثَمانِيَ حِجَجٍ [ القصص/ 27] ، وآجر کذلک، والفرق بينهما أنّ أجرته يقال إذا اعتبر فعل أحدهما، وآجرته يقال إذا اعتبر فعلاهما «1» ، وکلاهما يرجعان إلى معنی واحدٍ ، ويقال : آجره اللہ وأجره اللہ . والأجير : فعیل بمعنی فاعل أو مفاعل، والاستئجارُ : طلب الشیء بالأجرة، ثم يعبّر به عن تناوله بالأجرة، نحو : الاستیجاب في استعارته الإيجاب، وعلی هذا قوله تعالی: اسْتَأْجِرْهُ إِنَّ خَيْرَ مَنِ اسْتَأْجَرْتَ الْقَوِيُّ الْأَمِينُ [ القصص/ 26] . ( ا ج ر ) الاجر والاجرۃ کے معنی جزائے عمل کے ہیں خواہ وہ بدلہ دنیوی ہو یا اخروی ۔ چناچہ فرمایا : ۔ {إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى اللَّهِ } [هود : 29] میرا اجر تو خدا کے ذمے ہے ۔ { وَآتَيْنَاهُ أَجْرَهُ فِي الدُّنْيَا وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَ } [ العنکبوت : 27] اور ان کو دنیا میں بھی ان کا صلہ عنایت کیا اور وہ آخرت میں بھی نیک لوگوں میں سے ہوں گے ۔ { وَلَأَجْرُ الْآخِرَةِ خَيْرٌ لِلَّذِينَ آمَنُوا } [يوسف : 57] اور جو لوگ ایمان لائے ۔ ۔۔۔ ان کے لئے آخرت کا اجر بہت بہتر ہے ۔ الاجرۃ ( مزدوری ) یہ لفظ خاص کر دنیوی بدلہ پر بولا جاتا ہے اجر کی جمع اجور ہے اور آیت کریمہ : { وَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ } [ النساء : 25] اور ان کے مہر بھی انہیں ادا کردو میں کنایہ عورتوں کے مہر کو اجور کہا گیا ہے پھر اجر اور اجرۃ کا لفظ ہر اس بدلہ پر بولاجاتا ہے جو کسی عہد و پیمان یا تقریبا اسی قسم کے عقد کی وجہ سے دیا جائے ۔ اور یہ ہمیشہ نفع مند بدلہ پر بولا جاتا ہے ۔ ضرر رساں اور نقصان دہ بدلہ کو اجر نہیں کہتے جیسے فرمایا { لَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ } [ البقرة : 277] ان کو ان کے کاموں کا صلہ خدا کے ہاں ملے گا ۔ { فَأَجْرُهُ عَلَى اللهِ } ( سورة الشوری 40) تو اس کا بدلہ خدا کے ذمے ہے الجزاء ہر بدلہ کو کہتے ہیں خواہ وہ کسی عہد کی وجہ سے ہو یا بغیر عہد کے اچھا ہو یا برا دونوں پر بولا جاتا ہے ۔ چناچہ فرمایا ۔ { وَجَزَاهُمْ بِمَا صَبَرُوا جَنَّةً وَحَرِيرًا } [ الإنسان : 12] اور ان کے صبر کے بدلے ان کو بہشت کے باغات اور ریشم ( کے ملبوسات) عطا کریں گے ۔ { فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ } ( سورة النساء 93) اس کی سزا دوزخ ہے ۔ محاورہ میں ہے اجر ( ن ) زید عمرا یا جرہ اجرا کے معنی میں زید نے عمر کو اجرت پر کوئی چیز دی اور اجر عمر زیدا کے معنی ہوں گے عمرو نے زید کو اجرت دی قرآن میں ہے :۔ { عَلَى أَنْ تَأْجُرَنِي ثَمَانِيَ حِجَجٍ } [ القصص : 27] کہ تم اس کے عوض آٹھ برس میری خدمت کرو ۔ اور یہی معنی اجر ( مفاعلہ ) کے ہیں لیکن اس میں معنی مشارکت کا اعتبار ہوتا ہے اور مجرد ( اجرتہ ) میں مشارکت کے معنی ملحوظ نہیں ہوتے ہاں مال کے لحاظ سے دونوں ایک ہی ہیں ۔ محاورہ ہی ۔ اجرہ اللہ واجرہ دونوں طرح بولا جاتا ہے یعنی خدا اسے بدلہ دے ۔ الاجیرہ بروزن فعیل بمعنی فاعل یا مفاعل ہے یعنی معاوضہ یا اجرت کا پر کام کرنے والا ۔ الاستیجار کے اصل معنی کسی چیز کو اجرت پر طلب کرنا پھر یہ اجرت پر رکھ لینے کے معنی میں بولا جاتا ہے جس طرح کہ استیجاب ( استفعال ) بمعنی اجاب آجاتا ہے چناچہ آیت کریمہ : { اسْتَأْجِرْهُ إِنَّ خَيْرَ مَنِ اسْتَأْجَرْتَ الْقَوِيُّ الْأَمِينُ } [ القصص : 26] اسے اجرت پر ملازم رکھ لیجئے کیونکہ بہتر ملازم جو آپ رکھیں وہ ہے جو توانا اور امانت دار ہو میں ( استئجار کا لفظ ) ملازم رکھنے کے معنی میں استعمال ہوا ہے ۔ فيأ الفَيْءُ والْفَيْئَةُ : الرّجوع إلى حالة محمودة . قال تعالی: حَتَّى تَفِيءَ إِلى أَمْرِ اللَّهِ فَإِنْ فاءَتْ [ الحجرات/ 9] ، وقال : فَإِنْ فاؤُ [ البقرة/ 226] ، ومنه : فَاءَ الظّلُّ ، والفَيْءُ لا يقال إلّا للرّاجع منه . قال تعالی: يَتَفَيَّؤُا ظِلالُهُ [ النحل/ 48] . وقیل للغنیمة التي لا يلحق فيها مشقّة : فَيْءٌ ، قال : ما أَفاءَ اللَّهُ عَلى رَسُولِهِ [ الحشر/ 7] ، وَما مَلَكَتْ يَمِينُكَ مِمَّا أَفاءَ اللَّهُ عَلَيْكَ [ الأحزاب/ 50] ، قال بعضهم : سمّي ذلک بِالْفَيْءِ الذي هو الظّلّ تنبيها أنّ أشرف أعراض الدّنيا يجري مجری ظلّ زائل، قال الشاعر : أرى المال أَفْيَاءَ الظّلال عشيّة وکما قال :إنّما الدّنيا كظلّ زائل والفِئَةُ : الجماعة المتظاهرة التي يرجع بعضهم إلى بعض في التّعاضد . قال تعالی:إِذا لَقِيتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا [ الأنفال/ 45] ، كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً [ البقرة/ 249] ، فِي فِئَتَيْنِ الْتَقَتا[ آل عمران/ 13] ، فِي الْمُنافِقِينَ فِئَتَيْنِ [ النساء/ 88] ، مِنْ فِئَةٍ يَنْصُرُونَهُ [ القصص/ 81] ، فَلَمَّا تَراءَتِ الْفِئَتانِ نَكَصَ عَلى عَقِبَيْهِ [ الأنفال/ 48] . ( ف ی ء ) الفیئی والفیئۃ کے معنی اچھی حالت کی طرف لوٹ آنے کے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ حَتَّى تَفِيءَ إِلى أَمْرِ اللَّهِ فَإِنْ فاءَتْ [ الحجرات/ 9] یہاں تک کہ وہ خدا کے حکم کی طرف رجوع لائے پس جب وہ رجوع لائے ۔ فَإِنْ فاؤُ [ البقرة/ 226] اور اسی سے فاء الظل ہے جس کے معنی سیایہ کے ( زوال کے بعد ) لوٹ آنے کے ہیں اور فئی اس سایہ کو کہا جاتا ہے ۔ ( جو زوال کے ) بعد لوت کر آتا ہے قرآن میں ہے : ۔ يَتَفَيَّؤُا ظِلالُهُ [ النحل/ 48] جنکے سائے ۔۔۔۔۔۔ لوٹتے ہیں ۔ اور جو مال غنیمت بلا مشقت حاصل ہوجائے اسے بھی فیئ کہا جاتا ہے چناچہ قرآن میں ہے : ۔ ما أَفاءَ اللَّهُ عَلى رَسُولِهِ [ الحشر/ 7] جو مال خدا نے اپنے پیغمبر کو ۔۔۔۔۔ دلوایا ۔ مِمَّا أَفاءَ اللَّهُ عَلَيْكَ [ الأحزاب/ 50] جو خدا نے تمہیں ( کفار سے بطور مال غنیمت ) دلوائی ہیں ۔ بعض نے کہا ہے کہ مال غنیمت کوئی بمعنی سایہ کے ساتھ تشبیہ دے کر فے کہنے میں اس امر پر تنبیہ ہے کہ دنیا کا بہترین سامان بھی بمنزلہ ظل زائل کے ہے شاعر نے کہا ہے ( اما دی المال افیاء الظلال عشیۃ اے مادی ماں شام کے ڈھلتے ہوئے سایہ کیطرح ہے ۔ دوسرے شاعر نے کا ہ ہے ( 349 ) انما الدنیا اظل زائل کہ دنیا زائل ہونے والے سایہ کی طرح ہے ۔ الفئۃ اس جماعت کو کہتے ہیں جس کے افراد تعاون اور تعاضد کے لئے ایک دوسرے کیطرف لوٹ آئیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ إِذا لَقِيتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا [ الأنفال/ 45] جب ( کفار کی ) کسی جماعت سے تمہارا مقابلہ ہو تو ثابت قدم رہو ۔ كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً [ البقرة/ 249] بسا اوقات تھوڑی سی جماعت نے ۔۔۔۔۔ بڑی جماعت پر فتح حاصل کی ۔ فِي فِئَتَيْنِ الْتَقَتا[ آل عمران/ 13] دو گر ہوں میں جو ( جنگ بدد میں ) آپس میں بھڑ گئے ۔ فِي الْمُنافِقِينَ فِئَتَيْنِ [ النساء/ 88] کہ تم منافقوں کے بارے میں دو گر وہ ۔ مِنْ فِئَةٍ يَنْصُرُونَهُ [ القصص/ 81] کوئی جماعت اس کی مددگار نہ ہوسکی فَلَمَّا تَراءَتِ الْفِئَتانِ نَكَصَ عَلى عَقِبَيْهِ [ الأنفال/ 48] جب یہ دونوں فوجیں ایک دوسرے کے مقابلے میں صف آر ہوئیں ۔ عم العَمُّ : أخو الأب، والعَمَّةُ أخته . قال تعالی: أَوْ بُيُوتِ أَعْمامِكُمْ أَوْ بُيُوتِ عَمَّاتِكُمْ [ النور/ 61] ، ورجل مُعِمٌّ مُخْوِلٌ «1» ، واسْتَعَمَّ عَمّاً ، وتَعَمَّمَهُ ، أي : اتّخذه عَمّاً ، وأصل ذلک من العُمُومِ ، وهو الشّمول وذلک باعتبار الکثرة . ويقال : عَمَّهُمْ كذا، وعَمَّهُمْ بکذا . عَمّاً وعُمُوماً ، والعَامَّةُ سمّوا بذلک لکثرتهم وعُمُومِهِمْ في البلد، وباعتبار الشّمول سُمِّيَ المِشْوَذُ «2» العِمَامَةَ ، فقیل : تَعَمَّمَ نحو : تقنّع، وتقمّص، وعَمَّمْتُهُ ، وكنّي بذلک عن السّيادة . وشاة مُعَمَّمَةٌ: مُبْيَضَّةُ الرّأس، كأنّ عليها عِمَامَةً نحو : مقنّعة ومخمّرة . قال الشاعر : يا عامر بن مالک يا عمّا ... أفنیت عمّا وجبرت عمّا أي : يا عمّاه سلبت قوما، وأعطیت قوما . وقوله : عَمَّ يَتَساءَلُونَ [ عمّ/ 1] ، أي : عن ما، ولیس من هذا الباب . ( ع م م ) العم ( چچا ) باپ کا بھائی ( جمع اعمام ) العمۃ ( پھو پھی ) باپ کی بہن ( جمیع عمات ) قرآن میں ہے : أَوْ بُيُوتِ أَعْمامِكُمْ أَوْ بُيُوتِ عَمَّاتِكُمْ [ النور/یا اپنے چچا ئیوں کے گھر سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے ۔ رجل معم محول وہ شخص جس کے چچا اور ماموں ہوں یعنی نہیاں اور دوھیال کی طرف قوی ہو۔ استعم عما وتعممہ کسی کو چچا بناتا دراصل یہ عممو م سے ہے جس کے معنی شامل ہونے کے ہیں اور یہ شامل باعتبار کثرت ہوتا ہے ۔ چناچہ محاورہ ہے : ۔ یعنی وہ چیز عام ہوگئی اور پبلک کو العامۃ کہا جاتا ہے کیونکہ شہروں میں وعامی لوگوں کی اکثریت ہوتی ہے اور معنی شمول یعنی لپیٹنے کے اعتبار سے پگڑی کو العامۃ کہا جاتا ہے اور تعمہ کے معنی سر پر پگڑی لپیٹنے کے ہیں جس طرح کہ تفعم وتقمص کے معنی چہرہ پر پر دہ ڈالنا یا قمیص پہننا کے آتے ہیں عممتہ میں نے اسے عمامہ پہنایا ۔ اور کنایہ اس کے معنی کسی کو سردار بنانا بھی آتے ہیں شاۃ معمۃ سفید سر والی بکری گویا اس کے سر پر عمامہ بند ھا ہوا ہے ۔ اور یہ مقتعۃ ومخمرۃ کی طرح استعمال ہوتا ہے کسی شاعر نے کہا ہے ( 321 ) یا عامر بن مالک یا عما اننیت عما وجبرت عما اے میرے چچا عامر بن مالک تو نے بہت سے لوگوں کو فنا اور بہت سے لوگوں پر بخشش کی ۔ اور آیت کریمہ : ۔ عَمَّ يَتَساءَلُونَ [ عمّ/ 1]( یہ لوگ کیس چیز کی نسبت پوچھتے ہیں ۔ میں عم اصل میں عن ماتھا ۔ اور یہ اس باب ( ع م م ) سے نہیں ہے ۔ هجر الهَجْرُ والهِجْرَان : مفارقة الإنسان غيره، إمّا بالبدن، أو باللّسان، أو بالقلب . قال تعالی: وَاهْجُرُوهُنَّ فِي الْمَضاجِعِ [ النساء/ 34] كناية عن عدم قربهنّ ، وقوله تعالی: إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هذَا الْقُرْآنَ مَهْجُوراً [ الفرقان/ 30] فهذا هَجْر بالقلب، أو بالقلب واللّسان . وقوله : وَاهْجُرْهُمْ هَجْراً جَمِيلًا [ المزمل/ 10] يحتمل الثلاثة، ومدعوّ إلى أن يتحرّى أيّ الثلاثة إن أمكنه مع تحرّي المجاملة، وکذا قوله تعالی: وَاهْجُرْنِي مَلِيًّا [ مریم/ 46] ، وقوله تعالی: وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ [ المدثر/ 5] ، فحثّ علی المفارقة بالوجوه كلّها . والمُهاجرَةُ في الأصل : مصارمة الغیر ومتارکته، من قوله عزّ وجلّ : وَالَّذِينَ آمَنُوا وَهاجَرُوا وَجاهَدُوا[ الأنفال/ 74] ، وقوله : لِلْفُقَراءِ الْمُهاجِرِينَ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيارِهِمْ وَأَمْوالِهِمْ [ الحشر/ 8] ، وقوله : وَمَنْ يَخْرُجْ مِنْ بَيْتِهِ مُهاجِراً إِلَى اللَّهِ [ النساء/ 100] ، فَلا تَتَّخِذُوا مِنْهُمْ أَوْلِياءَ حَتَّى يُهاجِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ [ النساء/ 89] فالظاهر منه الخروج من دار الکفر إلى دار الإيمان کمن هاجر من مكّة إلى المدینة، وقیل : مقتضی ذلك هجران الشّهوات والأخلاق الذّميمة والخطایا وترکها ورفضها، وقوله : إِنِّي مُهاجِرٌ إِلى رَبِّي [ العنکبوت/ 26] أي : تارک لقومي وذاهب إليه . وقوله : أَلَمْ تَكُنْ أَرْضُ اللَّهِ واسِعَةً فَتُهاجِرُوا فِيها [ النساء/ 97] ، وکذا المجاهدة تقتضي مع العدی مجاهدة النّفس کما روي في الخبر : «رجعتم من الجهاد الأصغر إلى الجهاد الأكبر» «1» ، وهو مجاهدة النّفس . وروي : (هاجروا ولا تهجّروا) «2» أي : کونوا من المهاجرین، ولا تتشبّهوا بهم في القول دون الفعل، والهُجْرُ : الکلام القبیح المهجور لقبحه . وفي الحدیث : «ولا تقولوا هُجْراً» «3» وأَهْجَرَ فلان : إذا أتى بهجر من الکلام عن قصد، ( ھ ج ر ) الھجر والھجران کے معنی ایک انسان کے دوسرے سے جدا ہونے کے ہیں عام اس سے کہ یہ جدائی بدنی ہو یا زبان سے ہو یا دل سے چناچہ آیت کریمہ : ۔ وَاهْجُرُوهُنَّ فِي الْمَضاجِعِ [ النساء/ 34] پھر ان کے ساتھ سونا ترک کر دو ۔ میں مفا رقت بدنی مراد ہے اور کنایتا ان سے مجامعت ترک کردینے کا حکم دیا ہے اور آیت : ۔ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هذَا الْقُرْآنَ مَهْجُوراً [ الفرقان/ 30] کہ میری قوم نے اس قران کو چھوڑ رکھا تھا ۔ میں دل یا دل اور زبان دونوں کے ذریعہ جدا ہونا مراد ہے یعنی نہ تو انہوں نے اس کی تلاوت کی اور نہ ہی اس کی تعلیمات کی طرف دھیان دیا اور آیت : ۔ وَاهْجُرْهُمْ هَجْراً جَمِيلًا [ المزمل/ 10] اور وضع داری کے ساتھ ان سے الگ تھلگ رہو ۔ میں تینوں طرح الگ رہنے کا حکم دیا گیا ہے لیکن ساتھ ہی جملا کی قید لگا کر اس طرف اشارہ کردیا ہے کہ حسن سلوک اور مجاملت کیس صورت میں بھی ترک نہ ہونے پائے ۔ اس طرح آیت وَاهْجُرْنِي مَلِيًّا [ مریم/ 46] اور تو ہمیشہ کے لئے مجھ سے دور ہوجا ۔ میں بھی ترک بوجوہ ثلا ثہ مراد ہے اور آیت : ۔ وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ [ المدثر/ 5] اور ناپاکی سے دور رہو ۔ میں بھی ہر لحاظ سے رجز کو ترک کردینے کی ترغیب ہے ۔ المھاجر رۃ کے اصل معنی تو ایک دوسرے سے کٹ جانے اور چھوڑ دینے کے ہیں جیسے فرمایا : ۔ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَهاجَرُوا وَجاهَدُوا[ الأنفال/ 74] خدا کے لئے وطن چھوڑ گئے اور ۃ کفار سے ) جنگ کرتے رہے ۔ اور آیات قرآنیہ : ۔ لِلْفُقَراءِ الْمُهاجِرِينَ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيارِهِمْ وَأَمْوالِهِمْ [ الحشر/ 8] فے کے مال میں محتاج مہاجرین کا ( بھی ) حق ہے ۔ جو کافروں کے ظلم سے ) اپنے گھر اور مال سے بید خل کردیئے گئے ۔ وَمَنْ يَخْرُجْ مِنْ بَيْتِهِ مُهاجِراً إِلَى اللَّهِ [ النساء/ 100] اور جو شخص خدا اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کر کے گھر سے نکل جائے ۔ فَلا تَتَّخِذُوا مِنْهُمْ أَوْلِياءَ حَتَّى يُهاجِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ [ النساء/ 89] تو جب تک یہ لوگ خدا کی راہ میں ( یعنی خدا کے لئے ) ہجرت نہ کر آئیں ان میں سے کسی کو بھی اپنا دوست نہ بنانا ۔ میں مہاجرت کے ظاہر معنی تو دار الکفر سے نکل کر وادلاسلام کی طرف چلے آنے کے ہیں جیسا کہ صحابہ کرام نے مکہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی تھی لیکن بعض نے کہا ہے کہ ہجرت کا حقیقی اقتضاء یہ ہے کہ انسان شہوات نفسانی اخلاق ذمیمہ اور دیگر گناہوں کو کلیۃ تر ک کردے اور آیت : ۔ إِنِّي مُهاجِرٌ إِلى رَبِّي [ العنکبوت/ 26] اور ابراہیم نے کہا کہ میں تو دیس چھوڑ کر اپنے پروردگاع کی طرف ( جہاں کہیں اس کو منظور ہوگا نکل جاؤ نگا ۔ کے معنی یہ ہیں کہ میں اپنی قوم کو خیر باد کہ کر اللہ تعالیٰ کی طرف چلا جاؤں گا ۔ اور فرمایا : ۔ أَلَمْ تَكُنْ أَرْضُ اللَّهِ واسِعَةً فَتُهاجِرُوا فِيها [ النساء/ 97] کیا اللہ تعالیٰ کی ( اتنی لمبی چوڑی ) زمین اس قدر گنجائش نہیں رکھتی تھی کہ تم اس میں کسی طرف کو ہجرت کر کے چلے جاتے ۔ ہاں جس طرح ظاہری ہجرت کا قتضا یہ ہے کہ انسان خواہشات نفسانی کو خیر باد کہہ دے اسی طرح دشمنوں کے ساتھ جہاد کرنے میں بھی مجاہدۃ بالنفس کے معنی پائے جاتے ہیں چناچہ ایک حدیث میں مروی ہے آنحضرت نے ایک جہاد سے واپسی کے موقع پر صحابہ کرام سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا : ۔ کہ تم جہاد اصغر سے جہاد اکبر کیطرف لوٹ رہے ہو یعنی دشمن کے ساتھ جہاد کے بعد اب نفس کے ساتھ جہاد کرنا ہے ایک اور حدیث میں ہے (بقیہ حصہ کتاب سے ملاحضہ فرمائیں)

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

بیویوں کے بارے میں کیا فرض ہوا ؟ قول باری ہے (قا علمنا مافرضنا علیھم فی ازواجھم۔ ہم کو وہ (احکام) معلوم ہیں جو ہم نے ان کی بیویوں کے بارے میں ان پر مقرر کیے ہیں) قتادہ کا قول ہے کہ یہ فرض کردیا گیا کہ عورت کا نکاح ولی اور دو گواہوں نیز مہر کے بغیر نہ کرایا جائے۔ مرد چار سے زیادہ شادیاں نہ کرے۔ مجاہد اور سعید بن جبیر کا قول ہے کہ یہ فرض کردیا گیا ہے کہ مرد چار شادیاں کرے۔ ابوبکر حبصاص کہتے ہیں کہ قول باری (وما ملکت ایمانھم اور ان کی لونڈیوں کے بارے ) سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو اس اباحت کا علم ہے جو اس نے ملک یمین کی بنیاد پر اہل ایمان کے لئے کردی ہے جس طرح یہ اباحت حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے کردی گئی تھی۔ قول باری (لکی لا یکون علیک حرج، تاکہ آپ پر کسی قسم کی تنگی واقع نہ ہو) قول باری (انا احللنا لک ازواجک) اور اس کے مابعد مذکورہ خواتین کی طرف راجع ہے جن کی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے اباحت کردی گئی تھی تاکہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر کسی قسم کی تنگی واقع نہ ہو کیونکہ حرج تنگی کو کہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اس بات کی خبر دی ہے کہ اس کی طرف سے ان خواتین کے ساتھ آپ کے نکاح کی اباحت کا حکم دراصل آپ کے لئے وسعت پیدا کرنے کی خاطر ہے۔ اسی طرح اہل ایمان کے لئے بھی اس کے ذریعے وسعت پیدا کردی گئی ہے۔

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

اے نبی اکرم ہم نے آپ نے کے لیے آپ کی یہ ازواج مطہرات جن کو آپ ان کا مہر دے چکے ہیں حلال کردی ہیں اور وہ عورتیں بھی حلال کی ہیں جو تمہاری ملکیت ہیں جو کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو غنیمت میں دلوا دی ہیں جیسا کہ حضڑت ماریہ قبطیہ اور آپ کی چچا کی بیٹیوں سے بھی آپ کے لیے شادی کرنا حلال ہے باوجود تعداد میں زیادہ ہونے کے کیونکہ یہ آپ کی خصوصیت ہے اور اسی طرح پھوپھی زاد بہنیں یعنی بنی عبدالمطلب اور آپ کی ماموں زاد اور خالہ زاد بہنیں یعنی بنی عبد مناف بن زہرہ جنہوں نے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ ہجرت کی ہو۔ اور مسلمان عورت کو بھی خاص آپ کے لیے حلال کیا ہے جو بغیر مہر کے خود کو پیغمبر خدا کے حوالے کر بشرطیکہ پیغمبر بغیر مہر کے اس کو نکاح میں لانا چاہیں۔ یہ احکام آپ کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں نہ کہ اور مومنوں کے لیے ہمیں وہ احکام معلوم ہیں جو ہم نے عام مومنوں پر ان کی بیویوں کے بارے میں مقرر کیے ہیں کہ چار عورتوں تک نکاح اور مہر کے ساتھ رکھ سکتے ہیں اور باندیوں کو بغیر کسی تعداد کے رکھ سکتے ہیں اور یہ اختصاص آپ کی ذات کے ساتھ اس لیے کیا تاکہ جن عورتوں کو اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے حلال کردیا ہے آپ کو ان سے شادی کرنے میں کوئی تنگی نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے کہ ان باتوں کی اجازت فرمائی۔ شان نزول : يٰٓاَيُّهَا النَّبِيُّ اِنَّآ اَحْلَلْنَا لَكَ (الخ) امام ترمذی نے تحسین اور امام حاکم نے صحت کے ساتھ سدی عن ابی صالح کے طریق سے حضرت ابن عباس سے روایت نقل کی ہے وہ حضرت ام ہانی سے روایت کرتے ہیں فرماتے ہیں کہ مجھے رسول اکرم نے نکاح کا پیغام دیا تو میں نے معذرت کی اللہ تعالیٰ نے میری معذرت قبول کرلی اور یہ آیت نازل فرمائی۔ يٰٓاَيُّهَا النَّبِيُّ اِنَّآ اَحْلَلْنَا لَكَ (الخ) اور اس میں یہ قید لگائی کہ جن عورتوں نے آپ کے ساتھ ہجرت کی ہو اور میں نے ہجرت نہیں کی تھی اس لیے میں آپ کے لیے حلال ہی نہ تھی۔ اور ابن ابی حاتم نے اسماعیل بن ابی خالد عن صالح کے طریق سے حضرت ام ہانی سے روایت کیا فرماتی ہیں کہ یہ آیت مبارکہ وَبَنٰتِ عَمِّكَ وَبَنٰتِ عَمّٰتِكَ (الخ) میرے بارے میں نازل ہوئی ہے کیونکہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھ سے شادی کرنا چاہتے تھے تو آپ کو اس سے روک دیا گیا اس لیے کہ میں نے ابھی تک ہجرت نہیں کی تھی۔ شان نزول : وَامْرَاَةً مُّؤْمِنَةً (الخ) ابن سعد نے عکرمہ سے روایت کیا ہے کہ یہ آیت ام شریک دوسیہ کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ اور ابن سعد نے منیر بن عبداللہ سے روایت کیا ہے کہ ام شریک دوسیہ نے اپنے آپ کو رسول اکرم کے سامنے پیش کیا اور یہ خوبصورت تھیں آپ نے قبول کرلیا اس پر حضرت عائشہ بولیں ایسی عورت کے لیے کوئی بھلائی نہیں جو خود اپنے آپ کو کسی کے سامنے پیش کرے۔ حضرت ام شریک فرماتی ہیں کہ میں وہی عورت ہوں۔ چناچہ اللہ تعالیٰ نے ان کو مومنہ کا لقب دیا۔ چناچہ ارشاد فرمایا یعنی اس مومن عورت کو بھی جو بلا عوض اپنے آپ کو پیغمبر کو دے دے چناچہ جب یہ آیت نازل ہوئی حضرت نے عائشہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ آپ کی مرضی کے پورا کرنے میں سبقت کرتے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٥٠ { یٰٓــاَیُّہَا النَّبِیُّ اِنَّآ اَحْلَلْنَا لَکَ اَزْوَاجَکَ الّٰتِیْٓ اٰتَیْتَ اُجُوْرَہُنَّ } ” اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم نے آپ کے لیے حلال ٹھہرایا ہے آپ کی ان تمام ازواج کو جن کے مہر آپ نے ادا کیے ہیں “ { وَمَا مَلَکَتْ یَمِیْنُکَ مِمَّآ اَفَآئَ اللّٰہُ عَلَیْکَ } ” اور (ان کو بھی) جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ملک یمین (باندیاں) ہیں ‘ ان سے جو اللہ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بطور ’ فے ‘ عطا کیں “ جیسے مصر کے فرمانروا مقوقس نے حضرت ماریہ قبطیہ (علیہ السلام) کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں بطور ہدیہ بھیجا تھا۔ { وَبَنٰتِ عَمِّکَ وَبَنٰتِ عَمّٰتِکَ وَبَنٰتِ خَالِکَ وَبَنٰتِ خٰلٰتِکَ } ” (اسی طرح آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نکاح کرنا جائز ہے) اپنے چچا کی بیٹیوں سے اور اپنی پھوپھیوں کی بیٹیوں سے ‘ اور اپنی ماموئوں کی بیٹیوں اور اپنی خالائوں کی بیٹیوں سے “ { الّٰتِیْ ہَاجَرْنَ مَعَکَ } ” جنہوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ہجرت کی۔ “ { وَامْرَاَۃً مُّؤْمِنَۃً اِنْ وَّہَبَتْ نَفْسَہَا لِلنَّبِیِّ } ” اور وہ مومن عورت بھی جو ہبہ کرے اپنا آپ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے “ { اِنْ اَرَادَ النَّبِیُّ اَنْ یَّسْتَنْکِحَہَا } ” اگر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسے اپنے نکاح میں لانا چاہیں۔ “ یعنی وہ مسلمان خاتون جو مہر کا تقاضا کیے بغیر خود کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجیت کے لیے پیش کرے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسے قبول فرمائیں۔ { خَالِصَۃً لَّکَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَ } ” یہ (رعایت) خالص آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ہے ‘ مومنین سے علیحدہ۔ “ اس سلسلے میں نبی مکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عام قانون سے مستثنیٰ قرار دیا جا رہا ہے۔ { قَدْ عَلِمْنَا مَا فَرَضْنَا عَلَیْہِمْ فِیْٓ اَزْوَاجِہِمْ وَمَا مَلَکَتْ اَیْمَانُہُمْ } ” ہمیں خوب معلوم ہے جو ہم نے ان (عام مسلمانوں) پر ان کی بیویوں اور ان کی باندیوں کے ضمن میں فرض کیا ہے “ ایک عام مسلمان ایک وقت میں چار سے زیادہ بیویاں اپنے نکاح میں نہیں رکھ سکتا۔ اسی طرح باندیوں کے بارے میں بھی ان پر طے شدہ قواعد و ضوابط کی پابندی لازم ہے۔ { لِکَیْلَا یَکُوْنَ عَلَیْکَ حَرَجٌ وَکَانَ اللّٰہُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا } ” تاکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر کوئی تنگی نہ رہے۔ اور اللہ بہت بخشنے والا ‘ نہایت رحم کرنے والا ہے۔ “ اس موضوع کے حوالے سے ایک اہم نکتہ یہ بھی مد نظر رہنا چاہیے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے متعدد نکاح کرنے میں بہت سی حکمتوں اور مصلحتوں کا عمل دخل تھا۔ مثلاً حضرت عائشہ (رض) اٹھارہ سال کی عمر میں بیوہ ہوگئیں اور اس کے بعد آپ (رض) ایک طویل مدت تک خواتین اُِمت کے لیے ایک معلمہ کا کردار ادا کرتی رہیں۔ اسی طرح حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بہت سے ایسے نکاح بھی کیے جن کی وجہ سے متعلقہ قبائل کے ساتھ مسلمانوں کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہوئے اور اس طرح اسلامی حکومت اور ریاست کو تقویت ملی۔ یہ مصلحتیں اس بات کی متقاضی تھیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے نکاح کے معاملے میں کوئی تنگی باقی نہ رکھی جائے ‘ تاکہ جو عظیم کام آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سپرد کیا گیا تھا اس کی ضروریات کے لحاظ سے آپ جتنے نکاح کرنا چاہیں کرلیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

87 This, in fact, is an answer to the objection of the people who said that Muhammad (upon whom be Allah's peace) forbade others to keep more than four wives at a time but had himself taken a fifth wife. This objection was raised because at the time the Holy Prophet married Hadrat Zainab, he already had four wives with him: 11) Hadrat Saudah whom he had married in the 3rd year before the Hijrah, (2) Hadrat 'A'ishah whom he married in the 3rd year before the Hijrah but who came to live with him in Shawwal, A.H. I, (3) Hadrat Hafsah whom he married in Sha'ban, A.H. 3, and (4) Hadrat Umm Salamah whom he married in Shawwal. A.H. 4. Thus, Hadrat Zainab was his fifth wife. Here Allah has answered the objection of the disbelievers and the hypocrites, as if to say, °O Prophet, We have made lawful for you aII these five wives whom you have married by giving them their dowers." In other words, the answer means this: "It is We Who have imposed the restriction of four wives on others, and it is also We Ourselves Who have made Our Prophet an exception to the restriction. When We could impose the restriction, We could also make the exception." About this answer also one should note that it was not meant to satisfy the disbelievers and the hypocrites but those Muslims to whom the opponents of Islam were trying to impart evil suggestions. Since they believed that the Qur'an is Allah's speech and has been sent down in Allah's own words, Allah declared through a clear and decisive verse that the Prophet had not made himself an exception from the general law about four wives of his own accord, but the exception in regard to him had been decreed by Allah. 88 Besides making the fifth wife lawful for the Prophet, Allah in this verse also granted him the permission to marry a few other kinds of the women: (1) The woman who came into his possession from among the slave-girls granted by Allah. According to this the Holy Prophet selected for himself Hadrat Raihanah from among the prisoners of war taken at the raid against the Bani Quraizah, Hadrat Juwairiyah from among the prisoners of war taken at the raid against the Bani al-Mustaliq, Hadrat Safiyyah out of the prisoners of war captured at Khaiber, and Hadrat Mariah the Copt, who was presented by Maqauqis of Egypt. Out of these he set three of them free and married them, but had conjugal relations with Mariah on the ground of her being his slave-girl. In her case there is no proof that the Holy Prophet set her free and married her. (2) The ladies from among his first cousins, who emigrated along with him. The words "who emigrated with you"do not mean that they accompanied the Holy Prophet in his migration journey but this that they also had migrated in the way of Allah for the sake of Islam. The Holy Prophet was given the choice to marry any one of them he liked. Accordingly, in A.H. 7 he married Hadrat Umm Habibah. (Incidentally, in this verse it has been elucidated that the daughters of one's paternal and maternal uncles and aunts are lawful for a Muslim. In this regard the Islamic Law is different both from the Christian Law and from the Jewish Law. Among the Christians one cannot marry a woman whose line of descent joins one's own anywhere in the last seven generations, and among the Jews it is permissible even to marry one's real niece, i.e. daughter of one's brother or sister). (3) The believing woman who gives herself to the Prophet, i.e. who is prepared to give herself in marriage to the Prophet without a dower, and he may like to marry her. On account of this permission the Holy Prophet took Hadrat Maimunah as his wife in Shawwal, A.H. 7, but he did not think he should have conjugal relations with her without paying her the dower. Therefore, he paid her the dower even though she did not demand or desire it. Some commentators say that the Holy Prophet did not have any wife who had offend herself to him; but this in fact means that he did not keep any wife without paying her the dower although she offered herself to him. 89 If this sentence is taken to be related with the preceding sentence, it will mean that it is not permissible for any Muslim to take in marriage a woman who gives herself to him, without paying her the dower; and if it is taken to be related with the whole preceding passage, it will imply that the concession to marry more than four wives is only reserved for the Holy Prophet, not for the other Muslims. This verse also shows that certain commandments are specifically meant for the Holy Prophet to follow and are not applicable to the other Muslims. A study of the Qur'an and Sunnah reveals several such commandments. For example, the Tahajjud prayer was obligatory for the Holy Prophet but is voluntary for the Ummah. It is unlawful for him and his family to receive charities though it is not so for others. The inheritance left by hlm cannot be divided; as for the inheritance left by others relevant commandments have been given in Surah An-Nisa'. Keeping of more than four wives was made lawful for him though he was not enjoined to do equal treatment with them. He was permitted to marry a woman who gave herself to him without any dower, and after his death his wives wen forbidden for the Ummah. None of these privileges could be enjoyed by any other Muslim. Another special thing that the commentators have mentioned in this regard is that it was forbidden for the Holy Prophet to marry a woman from among the people of the Book though it is lawful for the Muslims to do so. 90 This is the reason why Allah made the Holy Prophet an exception to the general rule. "So that there may be no restraint on you" does not mean that he was, God forbid, a very lustful person, and therefore, he was permitted to marry several wives so that he might not feel any hindrance due to the restriction to four wives. This meaning will be understood only by the person who, blinded by prejudice, forgets that the Holy Prophet at the age of 25 married a lady who was 40 years old, and lived a happy, contented married life with her for full 25 years. Then, when she died, he marred another old lady Hadrat Saudah, who remained his only wife for the next four years. Now, no sensible and honest person can imagine that when he became over fifty-three he was suddenly filled with lust and needed to have more and more wives. In fact, in order to understand the meaning of "no restraint", one should, on the one hand, keep in view the great task whose responsibility AIlah had placed on the Holy Prophct, and on the other, understand the conditions and circumstances under which he had been appointed to accomplish the great task. Anyone who understands these two things with an unbiased mind, will certainly realize why it was necessary to grant him freedom in respect of the wives and what 'hindrance" was there for him in the restriction to tour wives. The task entruststed to the Holy Prophet was that he should mould and chisel by aII-round education and training an uncouth, uncultured nation which was not uncivilized only from the Islamic point of view but from a general viewpoint as well, into a highly civilized, refined and virtuous nation. For this purpose it was unbiased mind, will certainly realize why it was necessary to grant him freedom in respect of the wives and what "hindrance" was there for him in the restriction to four wives. The task entrusted to the Holy Prophet was that he should mould and chisel by all-round education and training an uncouth, uncultured nation which was not uncivilized only from the Islamic point of view but from a general viewpoint as well, into a highly civilized, refined and virtuous nation. For this purpose it was not enough only to train men but the training of the women also was equally necessary. However, the principles of social life and civilization which he had been appointed to teach forbade free mixing of the sexes together, and it was not possible for him to impart direct training to the womenfolk himself without violating this rule. Therefore, for imparting education to the women the only alternative left for him was that he should marry several women of different ages and mental capabilities and should prepare them by education and training to become his helpers, and then employ them to give religious instructions to the young, middle-aged and old women of the city and desert and teach them the new principles of morality and civilization. Moreover, the Holy Prophet had also been appointed to abolish the system of life of the pre-Islamic days of ignorance and replace it with the Islamic system of life practically. For the accomplishment of this task a conflict was inevitable with those who upheld the system of ignorance, and this conflict was being encountered in a country where the tribal system of life was prevalent with aII its peculiar customs and traditions. Under these conditions, besides other devices, it was also necessary that the Holy Prophet should marry in different families and clans in order to cement many ties of friendship and put an end to enmities. Thus, the selection of the ladies whom he marred was to some extent determined by this object besides their personal qualities. By taking Hadrat 'A'ishah and Hadrat Hafsah to wife he further strengthened and deepened the relations with Hadrat Abu Bakr and Hadrat 'Umar. Hadrat Umm Salamah was the daughter of the family to which Abu Jahl and Khalid bin Walid belonged, and Umm Habibah was the daughter of Abu Sufyan. These marriages neutralized the enmity of these families to a large extent; so much so that after Umm Habibah's marriage Abu Sufyan never confronted the Holy Prophet on the battefield. Hadrat Safiyyah, Hadrat Juwairiah and Raihanah belonged to Jewish families. When the Holy Prophet married them, after setting them free, the hostile Jewish activities against him subsided. For according to the Arab traditions when the daughter of a clan or tribe was married to a person, he was regarded as the son-in-law of not only the girl's family but of the entire tribe, and it was disgraceful to fight the son-in-law. Practical reformation of the society and abolition of its customs of ignorance was also included among the duties of his office. Therefore, he had to undertake one marriage for this purpose also, as has been related in detail in this surah Ahzab itself. For these reasons it was essential that there should be no restriction for the Prophet in respect of marriage so that in view of the requirements of the great mission entrusted to him he could marry as many women as he wanted. This also brings out the error of the view of those people who think that polygamy is permissible only under special personal requirements and apart from these there can be no other object for which it may be permissible. Evidently, the reason for the Holy Prophet to marry more wives than one was not that the wife was sick, or barren, or that he had no male child. or that there was the question of the bringing up of some orphans. Without these restrictions he married all his wives either in view of the educational requirements, or for the reformation of society, or for political and social objectives. The question is, when Allah Himself has not kept polygamy restricted to a few particular needs, which arc being mentioned these days and the Messenger of Allah took several wives for many purposes other than these, how is another person entitled to propose some restrictions in the law and then claim that he is imposing these in accordance with the Shari'ah? As a matter of fact, the root cause for the imposition of these restrictions is the Western concept that polygamy is an evil in itself. That very concept has given rise to the idea that this unlawful thing can become lawful only in case of extreme circumstances. Now, however hard one may try to label this imported concept with Islam artificially. it is entirely alien to the Qur'an and ,Sunnah and the whole Muslim literature.

سورة الْاَحْزَاب حاشیہ نمبر :87 یہ دراصل جواب ہے ان لوگوں کے اعتراض کا جو کہتے تھے کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) دوسرے لوگوں کے لیے تو بیک وقت چار بیویاں رکھنا ممنوع قرار دیتے ہیں ، مگر خود انہوں نے یہ پانچویں بیوی کیسے کر لی ۔ اس اعتراض کی بنیاد یہ تھی کہ حضرت زینب رضی اللہ عنہا سے نکاح کے وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی چار بیویاں موجود تھیں ۔ ایک حضرت سودہ جن سے ۳ قبل ہجرت میں آپ نے نکاح کیا تھا ۔ دوسری ، حضرت عائشہ جن سے نکاح تو ۳ قبل ہجرت میں ہو چکا تھا مگر انکی رخصتی شوال ۱ ہجری میں ہوئی تھی ، تیسری ، حضرت حفصہ جن سے شعبان ۳ ھجری میں آپ کا نکاح ہوا ۔ اور چوتھی ، حضرت اُم سَلمہ ، جنہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے شوال ٤ ہجری میں زوجیت کا شرف عطا فرمایا ۔ اس طرح حضرت زینب آپ کی پانچویں بیوی تھیں ۔ اس پر کفار و منافقین جو اعتراض کر رہے تھے اس کا جواب اللہ تعالیٰ یہ دے رہا ہے کہ اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تمہاری یہ پانچوں بیویاں جنہیں مہر دے کر تم اپنے نکاح میں لائے ہو ، ہم نے تمہارے لیے حلال کی ہیں ۔ دوسرے الفاظ میں اس جواب کا مطلب یہ ہے کہ عام مسلمانوں کے لیے چار کی قید لگانے والے بھی ہم ہی ہیں اور اپنے نبی کو اس قید سے مستثنیٰ کرنے والے بھی ہم خود ہیں ۔ اگر وہ قید لگانے کے ہم مجاز تھے تو آخر اس استثناء کے مجاز ہم کیوں نہیں ہیں ۔ اس جواب کے بارے میں یہ بات پھر ملحوظ خاطر رہنی چاہیے کہ اس سے مقصود کفار و منافقین کو مطمئن کرنا نہیں تھا بلکہ ان مسلمانوں کو مطمئن کرنا تھا جن کے دلوں میں مخالفین اسلام وسوسے ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ انہیں چونکہ یقین تھا کہ یہ قرآن اللہ کا کلام ہے اور اللہ تعالیٰ کے اپنے الفاظ میں نازل ہوا ہے ، اس لیے قرآن کی ایک محکم آیت کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے اعلان فرمایا کہ نبی نے چار بیویوں کے عام قانون سے اپنے آپ کو خود مستثنیٰ نہیں کر لیا ہے بلکہ یہ استثنا کا فیصلہ ہمارا کیا ہوا ہے ۔ سورة الْاَحْزَاب حاشیہ نمبر :88 پانچویں بیوی کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے حلال کرنے کے علاوہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو چند مزید اقسام کی عورتوں سے بھی نکاح کی اجازت عطا فرمائی: ۱ ۔ وہ عورتیں جو اللہ کی عطا کردہ لونڈیوں میں سے آپ کی ملکیت میں آئیں ۔ اس اجازت کے مطابق حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوۂ قُریظہ کے سبایا میں سے حضرت رَیحانہ ، غزوۂ بنی المُصْطَلِق کے سبایا میں سے حضرت جُوَیْریہ غزوۂ خیبر کے سبایا میں سے حضرت صفیہ اور مُقَقَسِ مصر کی بھیجی ہوئی حضرت ماریہ قبطیہ کو اپنے لیے مخصوص فرمایا ۔ ان میں سے مقدم الذکر تین کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آزاد کر کے ان سے نکاح کیا تھا ، لیکن حضرت ماریہ سے بربنائے مِلکِ یمین تمتع فرمایا ، ان کے بارے میں یہ ثابت نہیں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو آزاد کر کے ان سے نکاح کیا ہو ۔ ۲ ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چچا زاد ، ماموں زاد ، پھوپھی زاد اور خالہ زاد بہنوں میں سے وہ خواتین جنہوں نے ہجرت میں آپ کا ساتھ دیا ہو ۔ آیت میں آپ کے ساتھ ہجرت کرنے کا جو ذکر آیا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سفر میں آپ کے ساتھ رہی ہوں ، بلکہ یہ تھا کہ وہ بھی اسلام کی خاطر راہ خدا میں ہجرت کر چکی ہوں ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اختیار دیا گیا کہ ان رشتہ دار مہاجر خواتین میں سے بھی آپ جس سے چاہیں نکاح کر سکتے ہیں ۔ چنانچہ اس اجازت کے مطابق آپ نے ۷ ھ میں حضرت اُمّ حبیبہ سے نکاح فرمایا ۔ ( ضمناً اس آیت میں یہ صراحت بھی ہے کہ چچا ، ماموں ، پھوپھی اور خالہ کی بیٹیاں ایک مسلمان کے لیے حلال ہیں ۔ اس معاملہ میں اسلامی شریعت عیسائی اور یہودی ، دونوں مذہبوں سے مختلف ہے ۔ عیسائیوں کے ہاں کسی ایسی عورت سے نکاح نہیں ہو سکتا جس سے سات پشت تک مرد کا نسب ملتا ہو ۔ اور یہودیوں کے ہاں سگی بھانجی اور بھتیجی تک سے نکاح جائز ہے ) ۔ ۳ ۔ وہ مومن عورت جو اپنے آپ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہبہ کرے ، یعنی بلا مہر آپ کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں دینے کے لیے تیار ہو اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم اسے قبول کرنا پسند فرمائیں ۔ اس اجازت کی بنا پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شوال ۷ ھ میں حضرت میمونہ کو اپنی زوجیت میں لیا ۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پسند نہ کیا کہ مہر کے بغیر ان کے ہبہ سے فائدہ اٹھائیں ۔ اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی کسی خواہش اور مطالبہ کے بغیر ان کو مہر عطا فرمایا ۔ بعض مفسرین یہ کہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں کوئی موہوبہ بیوی نہ تھیں ۔ مگر اس کا مطلب دراصل یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہبہ کرنے والی بیوی کو بھی مہر دیے بغیر نہ رکھا ۔ سورة الْاَحْزَاب حاشیہ نمبر :89 اس فقرے کا تعلق اگر صرف قریب کے فقرے سے مانا جائے تو مطلب یہ ہوگا کہ دوسرے کسی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ کوئی عورت اپنے آپ کو اس کے لیے ہبہ کرے اور وہ بلا مہر اس سے نکاح کر لے ۔ اور اگر اس کا تعلق اوپر کی پوری عبارت سے مانا جائے تو اس سے مراد یہ ہو گی کہ چار سے زیادہ نکاح کرنے کی رعایت بھی صرف حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہے ، عام مسلمانوں کے لیے نہیں ہے ۔ اس آیت سے یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ کچھ احکام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خاص ہیں جن میں امت کے دوسرے لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک نہیں ہیں ۔ قرآن و سنت کے تتبُّع سے ایسے متعدد احکام کا پتہ چلتا ہے ۔ مثلاً حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نماز تہجد فرض تھی اور باقی تمام امت کے لیے وہ نفل ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اور آپ کے خاندان والوں کے لیے صدقہ لینا حرام ہے اور کسی دوسرے کے لیے وہ حرام نہیں ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی میراث تقسیم نہ ہو سکتی تھی ، باقی سب کی میراث کے لیے وہ احکام ہیں جو سورۂ نساء میں بیان ہوئے ہیں ۔ آپ کے لیے چار سے زائد بیویاں حلال کی گئیں ، بیویوں کے درمیان عدل آپ پر واجب نہیں کیا گیا ، اپنے نفس کو ہبہ کر نے والی عورت سے بلا مہر نکاح کرنے کی آپ کو اجازت دی گئی ، اور آپ کی وفات کے بعد آپ کی بیویاں تمام امت پر حرام کر دی گئیں ۔ ان میں سے کوئی خصوصیت بھی ایسی نہیں ہے جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی مسلمان کو حاصل ہو ۔ مفسرین نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک خصوصیت یہ بھی بیان کی ہے کہ آپ کے لیے کتابیہ عورت سے نکاح ممنوع تھا ، حالانکہ باقی امت کے لیے وہ حلال ہے ۔ سورة الْاَحْزَاب حاشیہ نمبر :90 یہ وہ مصلحت ہے جس کی بنا پر اللہ تعالیٰ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عام قاعدے سے مستثنیٰ فرمایا ۔ تنگی نہ رہے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ نعوذ باللہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خواہشات نفسانی بہت بڑھی ہوئی تھیں اس لیے آپ کو بہت بیویاں کرنے کی اجازت دے دی گئی تاکہ آپ صرف چار بیویوں تک محدود رہنے میں تنگی محسوس نہ فرمائیں ۔ اس فقرے کا یہ مطلب صرف وہی شخص لے سکتا ہے جو تعصب میں اندھا ہو کر اس بات کو بھول جائے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ۲۵ سال کی عمر میں ایک ایسی خاتون سے شادی کی تھی جن کی عمر اس وقت ٤۰ سال تھی ، اور پوری ۲۵برس تک آپ ان کے ساتھ نہایت خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کرتے رہے ۔ پھر جب ان کا انتقال ہو گیا تو آپ نے ایک اور سن رسیدہ خاتون حضرت سَودہ سے نکاح کیا اور پورے چار سال تک تنہا وہی آپ کی بیوی رہیں ۔ اب آخر کون صاحب عقل اور ایمان دار آدمی یہ تصور کر سکتا ہے کہ ۵۳ سال کی عمر سے گزر جانے کے بعد یکایک حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خواہشات نفسانی بڑھتی چلی گئیں اور آپ کو زیادہ سے زیادہ بیویوں کی ضرورت پیش آنے لگی ۔ دراصل تنگی نہ رہنے کا مطلب سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ آدمی ایک طرف تو اس کار عظیم کو نگاہ میں رکھے جس کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر ڈالی تھی اور دوسری طرف ان حالات کو سمجھے جن میں یہ کار عظیم انجام دینے کے لیے آپ کو مامور کیا گیا تھا ۔ تعصب سے ذہن کو پاک کر کے جو شخص بھی ان دونوں حقیقتوں کو سمجھ لے گا وہ بخوبی جان لے گا کہ بیویوں کے معاملے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھلی اجازت دینا کیوں ضروری تھا ، اور چار کی قید میں آپ کے لیے کیا تنگی تھی ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سپرد جو کام کیا گیا تھا وہ یہ تھا کہ آپ ایک ان گھڑ قوم کو جو اسلامی نقطۂ نظر ہی سے نہیں بلکہ عام تہذیب و تمدن کے نقطۂ نظر سے بھی ناتراشیدہ تھی ، ہر شعبۂ زندگی میں تعلیم و تربیت دے کر ایک اعلیٰ درجہ کی مہذب و شائستہ اور پاکیزہ قوم بنائیں ۔ اس غرض کے لیے صرف مردوں کو تربیت دینا کافی نہ تھا ، بلکہ عورتوں کی تربیت بھی اتنی ہی ضروری تھی ۔ مگر جو اصول تمدن و تہذیب سکھانے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم مامور کیے گئے تھے ان کی رو سے مردوں اور عورتوں کا آزادانہ اختلاط ممنوع تھا اور اس قاعدے کو توڑے بغیر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے عورتوں کو براہ راست خود تربیت دینا ممکن نہ تھا ۔ اس بنا پر عورتوں میں کام کرنے کی صرف یہی ایک صورت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ممکن تھی کہ مختلف عمروں اور ذہنی صلاحیتوں کی متعدد خواتین سے آپ نکاح کریں ، ان کو براہ راست خود تعلیم و تربیت دیکر اپنی مدد کے لیے تیار کریں ، اور پھر ان سے شہری اور بدوی اور جوان اور بوڑھی ، ہر قسم کی عورتوں کو دین سکھانے اور اخلاق و تہذیب کے نئے اصول سمجھانے کا کام لیں ۔ اس کے علاوہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سپرد یہ خدمت بھی کی گئی تھی کہ پرانے جاہلی نظام زندگی کو ختم کر کے اس کی جگہ اسلامی نظام زندگی عملاً قائم کر دیں ۔ اس خدمت کی انجام دہی میں جاہلی نظام کے علمبرداروں سے جنگ ناگزیر تھی ۔ اور یہ کشمکش ایک ایسے ملک میں پیش آ رہی تھی یہاں قبائلی طرز زندگی اپنی مخصوص روایات کے ساتھ رائج تھا ۔ ان حالات میں دوسری تدابیر کے ساتھ آپ کے لیے یہ بھی ضروری تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مختلف خاندانوں میں نکاح کر کے بہت سی دوستیوں کو پختہ اور بہت سی عداوتوں کو ختم کر دیں ۔ چنانچہ جن خواتین سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شادیاں کیں ان کے ذاتی اوصاف کے علاوہ ان کے انتخاب میں یہ مصلحت بھی کم و بیش شامل تھی ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت حفصہ کے ساتھ نکاح کر کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ اپنے تعلقات کو اور زیادہ گہرا اور مستحکم کر لیا ۔ حضرت ام سلمہ اس خاندان کی بیٹی تھیں جس سے ابوجہل اور خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا تعلق تھا ۔ اور حضرت اُم حبیبہ ابو سفیان کی بیٹی تھیں ۔ ان شادیوں نے بہت بڑی حد تک ان خاندان کی دشمنی کا زور توڑ دیا ، بلکہ اُم حبیبہ کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نکاح ہونے کے بعد تو ابو سفیان پھر کبھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے پر نہ آیا ۔ حضرت صفیہ ، جُویریہ ، اور رَیحانہ رضی اللہ عنہن یہودی خاندانوں سے تھیں ۔ انہیں آزاد کر کے جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح کیے تو آپ کے خلاف یہودیوں کی سرگرمیاں ٹھنڈی پڑ گئیں ۔ کیونکہ اس زمانے کی عربی روایات کے مطابق جس شخص سے کسی قبیلے کی بیٹی بیاہی جاتی وہ صرف لڑکی کے خاندان ہی کا نہیں بلکہ پورے قبیلے کا داماد سمجھا جاتا تھا اور داماد سے لڑنا بڑے عار کی بات تھی ۔ معاشرے کی عملی اصلاح اور اس کی جاہلانہ رسوم کو توڑنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرائض منصبی میں شامل تھا ۔ چنانچہ ایک نکاح آپ کو اس مقصد کے لیے بھی کرنا پڑا ، جیسا کہ اسی سورۂ احزاب میں مفصل بیان ہو چکا ہے ۔ یہ مصلحتیں اس بات کی مقتضی تھیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نکاح کے معاملے میں کوئی تنگی باقی نہ رکھی جائے ۔ تاکہ جو کار عظیم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سپرد کیا گیا تھا اس کی ضروریات کے لحاظ سے آپ جتنے نکاح کرنا چاہیں کرلیں ۔ اس بیان سے ان لوگوں کے خیال کی غلطی بھی واضح ہو جاتی ہے جو سمجھتے ہیں کہ تعدد ازواج صرف چند شخصی ضرورتوں کی خاطر ہی جائز ہے اور ان کے ماسوا کوئی غرض ایسی نہیں ہو سکتی جس کے لیے یہ جائز ہو ۔ ظاہر بات ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو ایک سے زائد نکاح کیے ان کی وجہ یہ نہ تھی کہ بیوی بیمار تھی ، یا بانجھ تھی ، یا اولاد نرینہ نہ تھی ، یا کچھ یتیموں کی پرورش کا مسئلہ درپیش تھا ۔ ان محدود شخصی ضروریات کے بغیر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام نکاح یا تو تبلیغی و تعلیمی ضروریات کے لیے کیے ، یا سیاسی و اجتماعی مقاصد کے لیے ۔ سوال یہ ہے کہ جب اللہ نے خود تعدد ازواج کو ان چند گنی چنی مخصوص اغراض تک ، جن کا آج نام لیا جا رہا ہے ، محدود نہیں رکھا اور اللہ کے رسول نے ان کے سوا بہت سے دوسرے مقاصد کے لیے متعدد نکاح کیے تو کوئی دوسرا شخص کیا حق رکھتا ہے کہ قانون میں اپنی طرف سے چند قیود تجویز کرے اور اوپر سے دعویٰ یہ کرے کہ یہ حد بندیاں وہ شریعت کے مطابق کر رہا ہے ۔ دراصل ان ساری حد بندیوں کی جڑ یہ مغربی تخیل ہے کہ تعدد ازواج بجائے خود ایک برائی ہے ۔ اسی تخیل کی بنا پر یہ نظریہ پیدا ہوا ہے کہ یہ فعل حرام اگر کبھی حلال ہو بھی سکتا ہے تو صرف شدید ناگزیر ضروریات کے لیے ہو سکتا ہے اب اس درآمد شدہ تخیل پر اسلام کا جعلی ٹھپہ لگانے کی چاہے کتنی ہی کوشش کی جائے ، قرآن و سنت اور پوری امت مسلمہ کا لٹریچر اس سے قطعاً ناآشنا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

38:ٓآیت نمبر 50 اور 51 میں اللہ تعالیٰ نے نکاح کے بارے میں وہ احکام بیان فرمائے ہیں جو صرف آنحضصرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مخصوص ہیں۔ ان میں سے پہلا حکم یہ ہے کہ عام مسلمانوں کے لیے چار سے زیادہ نکاح کرنے کی اجازت نہیں ہے، لیکن آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو چار سے زیادہ نکاح کی اجازت ہے۔ اس اجازت میں بہت سی حکمتیں تھیں جن کی تفصیل دیکھنی ہو تو ’’ معارف القرآن‘‘ میں ملاحظہ فرمائیں۔ 39: یہ دوسرا حکم ہے جو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مخصوص ہے، عام مسلمان اس میں شریک نہیں ہیں۔ اور وہ یہ کہ عام مسلمانوں کے لیے جائز ہے کہ وہ کسی بھی مسلمان عورت سے یا اہل کتاب (یعنی عیسائیوں اور یہودیوں) میں سے کسی عورت سے بھی نکاح کرسکتے ہیں، لیکن حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے یہ جائز قرار نہیں دیا گیا کہ آپ کسی یہودی یا عیسائی عورت سے نکاح کریں، نیز مسلمان عورتوں میں سے بھی جنہوں نے مکہ مکرمہ سے مدینہ طیبہ کی طرف ہجرت نہ کی ہو، ان سے بھی آپ کے لیے نکاح جائز نہیں کیا گیا۔ 40: یہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے تیسرا خصوصی حکم ہے۔ یعنی عام مسلمانوں کے لیے کسی عورت سے مہر کے بغیر نکاح کرنا جائز نہیں ہے، لیکن آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے جائز قرار دیا گیا ہے کہ اگر کوئی عورت خود سے یہ پیشکش کرے کہ وہ آپ سے مہر کے بغیر نکاح کرنا چاہتی ہے، اور آپ بھی اس سے نکاح کرنا چاہیں تو ایسا کرسکتے ہیں۔ اگرچہ قرآن کریم کی اس آیت نے آپ کے لیے یہ خصوصی اجازت دے دی تھی لیکن حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عملی طور پر اس اجازت سے کبھی فائدہ نہیں اٹھایا۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(33:50) احللنا۔ ماضی جمع متکلم۔ احلال (افعال) مصدر۔ ہم نے حلال کردیا۔ اتیت۔ ایتاء (افعال) سے ماضی کا صیغہ واحد مذکر حاضر تو نے دیا۔ تو نے ادا کردیا۔ اجورہن اجر کی جمع مضاف ہن ضمیر جمع مؤنث غائب مضاف الیہ۔ ان عورتوں کا حق۔ ان کا مہر۔ وما ملکت میں وائو عاطفہ ہے اس کا عطف احللنا پر ہے ای واحللنا لک ما ملکت ۔۔ اور حلال کردی ہیں ہم نے تجھ پر۔۔ ما ملکت یمینک میں ما موصولہ ہے جو تمہارے دائیں ہاتھ کی ملک میں ہے یعنی کنیزیں ۔ مما۔ مرکب ہے من اور ما سے۔ یہاں من تبعیضیہ ہے اور ما موصولہ۔ اس میں سے جو ۔ افاء اللہ علیک۔ افائ۔ ماضی واحد مذکر غائب۔ اس نے لوٹایا۔ اس نے ہاتھ لگوایا۔ اس نے فئے میں عطا کیا۔ الفیء والفیئۃ کے معنی اچھی حالت کی طرف لوٹ آنے کے ہیں جیسا کہ دوسری جگہ قرآن مجید میں ہے حتی تفییء الی امر اللہ (49:9) یہاں تک کہ وہ خدا کے حکم کی طرف رجوع لائے۔ اور جو مال بحالت جنگ کفار سے بزور شمشیر حاصل کیا جائے وہ مال غنیمت ہے اور جو مال غنیمت بلا مشقت حاصل ہو وہ فئے کہلاتا ہے مما افاء اللہ علیک جو اللہ تعالیٰ نے تجھے فئے میں دلوائیں۔ فائدہ :۔ آیۃ ہذا میں عم (جمع اعمام) اور خال (جمع اخوال) واحد آیا ہے اور عمت (واحد عمۃ ) اور خلت (واحد خالۃ ) جمع آیا ہے۔ حالانکہ عرب ہمیشہ جمع کے مقابلے میں جمع لاتے ہیں۔ سو جاننا چاہیے کہ عربی زبان کا قاعدہ ہے کہ جس مصدر میں ھا نہ ہو وہ اسم جنس کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور اس کا استعمال واحد، تثنیہ، جمع تینوں صورتوں میں جائز ہے۔ مثلاً ختم اللہ علی قلوبہم وعلی سمعہم وعلی ابصارہم غشاوۃ (2:7) یہی حال ایسے اسما کا ہے جو ان مصادر کے وزن پر ہوں اور جن میں ھا نہیں ان کا اسم جنس کے طور پر استعمال جائز اور مستحسن ہے۔ چونکہ العم الضم (مصدر) کے وزن پر ہے اور الخال۔ القال کے وزن پر ہے۔ اس لئے ان کا استعمال بطور اسم جنس مستحسن ہے اس کے برخلاف العمۃ اور الخالۃ میں ھا ہے اس لئے ان کا استعمال بطور اسم جنس مستحسن نہیں۔ (روح البیان) ۔ وامراۃ مومنۃ۔ موصوف وصفت ایک مومن عورت۔ وائو عاطفہ ہے وامراۃ مومنۃ معطوف ہے اس کا عطف احللنا پر ہے یا یہ فعل محذوف کا مفعول ہے ای واحللنا لک امراۃ مومنۃ اور ہم نے حلال کردی وہ مومن عورت جو۔۔ ان وھبت نفسھا للنبی۔ ان شرطیہ ہے وھبت ماضی واحد مؤنث غائب۔ ھبۃ (فتح) مصدر ہے۔ اس عورت نے بخشا۔ اگر وہ عورت اپنے آپ کو بلا مہر نکاح کے لئے نبی کو دے دے۔ ان اراد النبی ان یستنکحھا۔ ان شرطیہ ان مصدریہ۔ یستنکحھا (باب استفعال) وہ اس کے نکاح کی طلب کرے) یہاں بمعنی ان ینکحھا (باب ضرب) وہ اس سے (یہ دوسری شرط ہے ۔ یعنی اول یہ کہ خود عورت اپنے آپ کو نبی کی زوجیت میں بلا حق مہر دینا چاہے اور دوسری شرط یہ کہ خود نبی بھی اسے اپنے نکاح میں لینا چاہے) ۔ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اس رعایت سے استفادہ نہیں فرمایا بلکہ ہر ایک کا مہر ادا کیا۔ خالصۃ لک من دون المومنین : (یہ اجازت صرف آپ کے لئے ہے دوسرے مومنوں کے لئے نہیں) ۔ قد علمنا ما فرضنا علیہم فی ازواجہم وما ملکت ایمانہم۔ قد تحقیق کے معنی دیتا ہے ما موصولہ ہے فی بمعنی متعلق۔ لفظی ترجمہ جملہ کا یوں ہوگا ! تحقیق ہمیں معلوم ہے جو (احکام وحقوق) ہم نے (مومنوں پر ) ان کی بیویوں کے متعلق اور ان کی کنیزوں کے متعلق عائد کئے ہوئے ہیں۔ یہ جملہ معترضہ ہے درمیان (خالصۃ لک من دون المومنین) کے اور درمیان لکیلا یکون علیک حرج کے اور کیلا بیان سابق سے متعلق ہے یعنی دیگر مومنوں کے لئے یہ احکام کہ وہ چار سے زیادہ بیویاں نہیں کرسکتے۔ نہ مہر کے بغیر نکاح باندھ سکتے ہیں و دیگر حقوق زوجیت (ہر ایک کے ساتھ یکساں سلوک کرنا۔ وقت ، توجہ میں یکسانیت وغیرہ کی بندش ) کے متعلق احکام جو ہم نے عائد کئے ہیں ہمیں خوب معلوم ہے۔ یہ خصوصی مراعات اس لئے ہم نے عطا کی ہیں لکیلا یکون علیک حرج تاکہ آپ پر کسی قسم کی تنگی نہ ہو (اور آپ کے پیغمبرانہ مقاصد ومصالح کی تکمیل و تحصیل میں کوئی حرج واقع نہ ہو) ۔ لکیلا یکون۔ تاکہ ایسا نہ ہو۔ لام تعلیل کا ہے کی یہاں ناصب مضارع ہے اور معنی وعمل میں ان مصدریہ کی طرح ہے ! یکون مضارع منصوب بوجہ عمل کی ہے۔ غفورا (مبالغہ کا صیغہ ہے بڑا معاف کرنے والا۔ رحیما (مبالغہ کا صیغہ بڑا مہربان نہایت رحم والا) دونوں کان کی خبر ہیں لہٰذا منصوب ہیں۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 3 مراد آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیویاں ہیں جو آیت کے نزول کے وقت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نکاح میں تھیں۔4 اس اجازت کے تحت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صفیہ (رض) ، جویرہ (رض) اور ماریہ قبطیہ (رض) اور ریحانہ (رض) کو اپنے لئے مخصوص کرلیا تھا۔ صفیہ (رض) اور جویرہ (رض) سے نکاح کرلیا اور باقی دو سے (ایک روایت کے مطابق) محض ملک یمین کی بناء پر تمتع فرماتے رہے۔ ( فائدہ) وفت کے وقت آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نو بیویاں تھیں۔ عائشہ (رض) ، حفصہ (رض) ، سودہ (رض) ، ام سلمہ (رض) ، زینب (رض) ، ام حبیبہ (رض) ، جویرہ (رض) ، صفیہ (رض) اور میمونہ (رض) ۔ ان میں سے پچھلی تین قریشی نہیں۔ (موضح) ۔5 اس کے یہ معنی نہیں کہ جو لونڈیاں لڑائی میں گرفتار ہو کر نہ آئیں وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے مباح نہیں ہیں بلکہ ” سراری “ کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی امت کے لئے عام اجازت ہے۔ ( قرطبی) ۔6 یہاں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ہجرت کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرح وہ بھی ہجرت کرچکی ہوں۔ ( قرطبی) یاد رہے کہ رشتوں کی حرمت کے بارے میں شریعت اسلامیہ نے اعتدال کی راہ اختیار کی ہے۔ عیسائیوں کے ہاں افراط ہے اور کسی ایسی عورت سے نکاح جائز نہیں جس سے سات پشتوں تک مرد کا نسب ملتا ہو اور یہود کے ہاں تفریط ہے اور سگی بھانجی اور بھتیجی سے بھی نکاح جائز سمجھتے ہیں۔ ( ابن کثیر) ۔7 یعنی یہ اجازت صرف آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ خاص ہے اور مسلمانوں کے لئے وہی حکم ہے :” ان تبتغوا باموالکم “ بن مہر نکاح نہیں۔ ( موضح) ۔8 یعنی عام مسلمانوں کو نکاح کے لئے جن شرائط کا پابند کیا گیا ہے ان کا پابند رہنا ضروری ہے اور وہ یہ کہ مہر ولی اور گواہوں کے بغیر نکاح کرنا جائز نہیں ہے۔ نیز ایک وقت میں چار سے زیادہ عورتیں نکاح میں نہیں رکھ سکتے۔ یہ مسائل سورة نساء آیت 3، 4 نیز 24، 25 میں گزر چکے ہیں۔ ( ابن کثیر)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

7۔ یعنی نکاح میں آنا چاہئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : جس طرح مومنوں کو حکم ہے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کی تابعداری کرتے ہوئے اپنی بیویوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔ اسی طرح سرور دوعالم کے لیے بھی ضروری ہے کہ آپ بھی اپنی بیویوں کے حقوق کا خیال رکھیں۔ تاہم آپ کو اپنی بیویوں کے بارے میں کچھ رعایت دی گئی ہے تاکہ فریضہ نبوت کی ادائیگی میں گھریلو حالات رکاوٹ نہ بن سکیں۔ 1 مسئلہ کی اہمیت کے پیش نظر اس آیت میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات کو مخاطب کرتے ہوئے ازواجی مسائل ذکر کیے گئے ہیں۔ جس میں ازواجی زندگی میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے امتیازات کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس آیت میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حق مہر کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے اس لیے پہلے وضاحت فرمادی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے وہ عورتیں بھی حلال ہیں جن کا آپ حق مہرادا کردیں اور آپ کے لیے مال غنیمت میں آنے والی لونڈیاں بھی حلال ہیں۔ حضرت زینب (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پھوپھی زاد بہن تھیں جن کو حضرت زید (رض) نے طلاق دی۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وحی آنے پر ان کے ساتھ نکاح کیا لیکن رسومات کے پجاریوں نے اسے پراپیگنڈہ کا ذریعہ بنا کر آپ کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔ حالانکہ آپ نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے حضرت زینب (رض) کو اپنے حرم میں داخل فرمایا تھا جس کا ذکر اسی سورة کی آیت ٣٧ میں ہوچکا ہے اب پھر ضروری سمجھا گیا کہ ایک دفعہ پھر وضاحت کردی جائے جس طرح دوسرے مردوں کے لیے یہ رشتے حلال ہیں اسی طرح نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے بھی یہ رشتے حلال ہیں۔ چنانچہ ارشاد ہوا کہ اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کے لیے آپ کی پھوپھیوں کی بیٹیاں اور آپ کی خالاؤں کی بیٹیاں حلال ہیں اور وہ مومن عورت بھی آپ کے لیے حلال ہے جو اپنے آپ کو آپ کے لیے وقف کرتی ہے بشرطیکہ آپ اس سے نکاح کرنے کے لیے تیار ہوں یہ آپ کے لیے خصوصی رعایت ہے کہ آپ حق مہر کے بغیر کسی مومنہ سے نکاح کرسکتے ہیں۔ البتہ کوئی مومن حق مہر مقرر کیے بغیر نکاح نہیں کرسکتا۔ اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ مومنوں پر ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں کیا چیز فرض قرار دی ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حق مہر سے اس لیے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے تاکہ آپ کو کسی قسم کا مالی بوجھ نہ اٹھانا پڑے۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے حق مہر کی رخصت کے باوجود آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی تمام بیویوں کا حسب استطاعت حق مہر ادا فرمایا۔ آیت مبارکہ میں حلال رشتوں کی وضاحت کرتے ہوئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر یہ شرط عائد فرمائی گئی کہ بیشک یہ عورتیں آپ کے لیے حلال قرار دی گئی ہیں لیکن آپ ان عورتوں کے ساتھ نکاح کرسکتے ہیں جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی خاطر ہجرت کی ہے۔ بیشک انہوں نے آپ کے ساتھ ہجرت کی ہو یا آپ کے بعد۔ اس آیت میں یہ وضاحت بھی کردی گئی ہے کہ چار بیویوں کی پابندی صرف مومنوں کے لیے ہے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس تعداد سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ اس کی یہ وجہ نہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جسمانی اور نفسیاتی طور پر چار سے زیادہ بیویوں کی ضرورت تھی۔ سبب یہ ہے کہ آپ کے ذمے جو مشن لگایا گیا تھا اس کا تقاضا تھا کہ آپ کے خاندانی تعلقات وسیع تر ہوں تاکہ دین کی دعوت تھوڑے عرصے میں زیادہ سے زیادہ پھیل سکے چناچہ یہی کچھ ہوا کہ آپ کے ازواجی رشتوں کی بنا پر عرب کے بڑے بڑے قبائل میں دین بڑی سرعت سے پھیل گیا۔ مسائل ١۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر حق مہر کی پابندی نہ تھی۔ ٢۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چار بیویوں کی پابندی سے مستثنیٰ تھے۔ ٣۔ اس فرمان کے بعد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس مسلمان عورت سے نکاح نہیں کرسکتے تھے جس نے مدینہ طیّبہ کی طرف ہجرت نہ کی ہو۔ عام مسلمانوں کے لیے یہ پابندی نہ تھی۔ ٤۔ مخصوص حالات میں شریعت کی پابندیوں کے ساتھ لونڈی رکھنا جائز ہے۔ تفسیر بالقرآن قرآن مجید میں بیویوں کے حقوق : ١۔ عورتوں کو ان کا حق مہرخوشی سے ادا کیا جائے۔ (النساء : ٤) ٢۔ بیویوں پر بےجا سختی نہ کی جائے۔ (النساء : ١٩) ٣۔ بیویوں کو تکلیف نہ دی جائے۔ (الطلاق : ٦) ٤۔ حق زوجیت ادا کیا جائے۔ (النساء : ٣) ٥۔ حق مہر واپس نہیں لینا چاہیے۔ (النساء : ٢٠) ٦۔ بچے کی وجہ سے ماں کو تکلیف نہ دی جائے۔ (البقرۃ : ٢٣٣) ٧۔ اگر تمہیں خدشہ ہو کہ تم چار بیویوں کے درمیان عدل نہیں کرسکو گے تو ایک بیوی یا ایک لونڈی ہی کافی ہے۔ ( النساء : ٣) ٨۔ اگر ایک سے زیادہ بیویاں نکاح میں ہوں تو سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک کیا جائے۔ (النساء : ١٢٩) ٩۔ طلاق دینے کے بعد جب مدت پوری ہوجائے تو بیوی کو اچھے طریقے سے رخصت کیا جائے یا اچھے انداز سے رکھ لیا جائے۔ (البقرۃ : ٢٣١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یایھا النبی انا احللنا ۔۔۔۔۔۔ علی کل شیء رقیبا (50 – 52) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے اس آیت میں مذکورہ عورتوں کو حلال قرار دیا گیا۔ اگرچہ وہ چار کی تعداد سے زیادہ ہوں جبکہ دوسرے مسلمانوں پر چار سے زیادہ تعداد حرام ہے۔ یہ اقسام یہ ہیں : وہ ازواج جن کو مہر دے کر آپ نے نکاح فرمایا۔ وہ عورتیں جو غلام بن کر آجائیں۔ چچا زاد اور خالہ زاد عورتیں ۔ پھوپھی زاد اور ماموں زاد عورتیں ۔ ان میں سے صرف وہ جو آپ کے ساتھ ہجرت کرکے آئیں۔ یہ ان مہاجرات کی عزت افزائی کے لیے ہے۔ نیز وہ عورت بھی جو اپنے نفس کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے بخش دے ، بغیر مہر کے اگر نبی اس کے ساتھ نکاح کرنا چاہیں۔ (روایات میں اضطراب ہے کہ آیا اس قسم کی عورتوں میں سے کسی کے ساتھ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نکاح فرمایا یا نہیں۔ راجح بات یہ ہے کہ جب عورتوں نے اپنے آپ کو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے پیش کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے ساتھ نکاح کیا) ۔ یہ اقسام حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے بطور خصوصیت جائز کی گئیں کیونکہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مومنین اور مومنات کے ولی بھی تھے۔ رہے دوسرے لوگ تو وہ اپنی بیویوں اور لونڈیوں کے معاملے میں اللہ کے جاری کردہ قوانین کے پابند تھے۔ یہ استثناء اس لیے کی گئی کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے شخصی اور اجتماعی حالات کی وجہ سے مشکلات میں مبتلا نہ ہوں۔ اس کے بعد یہ اختیار بھی حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دے دیا کہ اگر کوئی اپنی ذات کے بارے میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پیش کش کرے تو حضور اسے اپنے حرم میں لے لیں یا موخر کردیں۔ اور جن کے معاملے کو آپ نے موخر کردیا تو بعد میں اسے حرم میں داخل کردیں۔ یہ بھی اختیار سے دیا کہ جن عورتوں کو الگ کردیں انہیں دوبارہ ساتھ بلالیں۔ ذلک ادنی ان ۔۔۔۔۔ بما اتیتھن کلھن (33: 51) ” اس طرح زیادہ متوقع ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ رنجیدہ نہ ہوں۔ اور جو کچھ بھی تم ان کو دو گے اس پر وہ سب راضی ہوں گی “۔ گویا یہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خاص حالات کے تحت اجازت دی گئی۔ کیونکہ سب عورتیں آپ کی طرف راغب تھیں اور آپ کے ساتھ رابطہ چاہتی تھیں۔ اللہ کو ان حالات کا سب سے زیادہ علم تھا۔ واللہ یعلم ۔۔۔۔۔ علیما حلیما (33: 51) ” اللہ جانتا ہے جو تم لوگوں کے دلوں میں ہے اور اللہ علیم و حلیم ہے “۔ اس کے بعد یہ حکم ہے کہ آپ کے حرم میں جو عورتیں ہیں ، وہ ذاتی طور پر آپ کے لئے جائز ہیں۔ تعداد مطلوب نہیں ہے۔ اس لیے آپ ان میں سے کسی کے بدلے کسی دوسری عورت کو نہیں لاسکتے۔ یہ معلوم نہیں ہے کہ آیا حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس آیت کے نزول سے قبل کسی عورت کا اضافہ کیا تھا۔ لا یحل لک النسآء ۔۔۔۔۔۔ اعجبک حسنھن (33: 52) ” اس کے بعد تمہارے لیے دوسری عورتیں حلال نہیں اور نہ اس کی اجازت ہے کہ ان کی جگہ اور بیویاں لے آؤ، خواہ ان کا حسن تمہیں کتنا ہی پسند ہو۔ اس میں کوئی استثناء نہیں الا ما ملکت یمینک (33: 52) ” البتہ لونڈیوں کی تمہیں اجازت ہے “۔ لونڈیاں جس قدر چاہیں رکھ سکتے ہیں۔ وکان اللہ علی کل شئ رقیبا (33: 52) ” اور اللہ ہر چیز پر نگران ہے “۔ حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ یہ حرمت بھی حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات سے قبل اٹھالی گئی تھی لیکن اجازت کے باوجود حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے سوا کسی عورت کے ساتھ نکاح نہ کیا اس لیے وہی امہات المومنین رہیں۔ اس کے بعد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گھرانے اور عام مسلمانوں کے تعلقات و روابط کی ضابطہ بندی کی گئی ہے کہ آپ کی زندگی میں لوگوں کا ربط آپ کی ازواج کے ساتھ کیسا ہوگا اور آپ کی وفات کے بعد کیا تعلق ہوگا۔ یہ احکام اس وقت کے واقعی حالات کے مطابق آئے۔ کیونکہ بعض منافقین اور بعض مریض اخلاق والے لوگ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو آپ کی ازواج کے بارے میں اذیت دیتے تھے۔ اس لیے ان آیات میں ان کو سخت دھمکی دی جاتی ہے اور یہ بتایا جاتا ہے کہ اللہ کے نزدیک ان کی حرکات بہت ہی گھناؤنی ہیں یہ لوگوں سے تو چھپ سکتے ہیں مگر اللہ سے نہیں چھپ سکتے۔ اللہ ان کی شرارتوں کو بھی جانتا ہے اور نیتوں کو بھی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

نکاح کے بعض احکام رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعض خصوصیات حضرت خدیجہ (رض) کے بعد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے متعدد عورتوں سے نکاح فرمایا جن کے اسمائے گرامی آیت کریمہ (یٰٓاَیُّھَا النَّبِیُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِکَ اِنْ کُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَیٰوۃَ الدُّنْیَا) کے ذیل میں بیان کیے جاچکے ہیں، ان بیویوں میں اکثر بیویاں مہاجرات تھیں، البتہ صفیہ (رض) بنت حی بن اخطب یہود خیبر کے قیدیوں میں سے اور حضرت جویریہ (رض) غزوہ بنی المصطلق کے قیدیوں میں سے تھیں ان بیویوں کو آیت بالا میں (الّٰتِیْٓ اٰتَیْتَ اُجُوْرَھُنَّ ) میں بیان فرمایا اور آپ کی بعض سراری یعنی باندیاں بھی تھیں جنہیں (وَمَا مَلَکَتْ یَمِیْنُکَ مِمَّآ اَفَآء اللّٰہُ عَلَیْکَ ) میں بیان فرمایا، ان باندیوں میں سے حضرت ماریہ قبطیہ (رض) بھی تھیں جن سے حضرت ابراہیم (رض) پیدا ہوئے اور زمانہ رضاعت ہی میں فات پاگئے۔ آیت بالا میں فرمایا کہ اے نبی ! ہم نے آپ کے لیے آپ کی بیویاں حلال کردیں، یہ وہ بیویاں ہیں جنہیں آپ ان کے مہر ادا کرچکے ہیں، مہر ادا کرنے سے پہلے ہی دے دیں۔ (قال صاحب الروح، وتقیید الاحلال لہ باطاءھا معجلۃ لیس لتوقف الحل علیہ بل لایثار الافضل لہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فان فی التعجیل براءۃ الذمۃ وطیب النفس ولذا کان سنۃ السلف لا یعرف منھم غیرہ) (تفسیر روح المعانی والے فرماتے ہیں کہ عورتوں کے حلال کرنے کو مہر جلدی ادا کرنے کے ساتھ مقید کرنا اس لیے نہیں ہے کہ عورت کا حلال ہونا ادائیگی مہر پر موقوف ہے نہیں بلکہ یہ اس لیے کہا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے افضل صورت کو پسند کیا گیا ہے کیونکہ جلدی مہر ادا کرنے میں ذمہ داری سے برأت ہے اور دل کی پاکیزگی ہے اسی لیے اسلاف کا طریقہ ایسا تھا کہ دوسرے اس سے قاصر ہیں۔ ) ساتھ ہی یہ بھی فرمایا کہ ہم نے آپ کے لیے آپ کے چچا کی لڑکیاں اور آپ کی پھوپھیوں کی لڑکیاں اور آپ کے ماموں کی لڑکیاں اور آپ کی خالاؤں کی لڑکیاں حلال کردیں جنہوں نے آپ کے ساتھ ہجرت کی، اس مضمون کو (وَبَنٰتِ عَمِّکَ وَبَنٰتِ عَمّٰتِکَ وَبَنٰتِ خَالِکَ وَ بَنٰتِ خٰلٰتِکَ الّٰتِیْ ھَاجَرْنَ مَعَکَ ) بیان فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے ان رشتہ داروں کی بیٹیوں کو حلال تو فرما دیا لیکن ان میں سے آپ کے نکاح میں صرف حضرت زینب بنت جحش (رض) آئیں جو آپ کی پھوپھی کی بیٹی تھیں، چچا کی بیٹیوں میں سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نکاح میں کوئی بی بی نہیں آئیں، ان میں سے حضرت ام ہانی (رض) بھی تھیں جو آپ کے چچا ابو طالب کی بیٹی اور حضرت علی ابن ابی طالب (رض) کی بہن تھیں، آپ نے مکہ معظمہ میں ان کو نکاح کا پیغام دیا تھا اس وقت انہوں نے عذر پیش کردیا، وہ فرماتی ہیں کہ جب آیت بالا نازل ہوئی تو میں آپ کے لیے حلال نہ تھی کیونکہ میں ہجرت کرنے والی عورتوں میں سے نہ تھی۔ (رواہ الترمذی) حضرت ام ہانی (رض) فتح مکہ کے دن مسلمان ہوئی تھیں اور ان عورتوں میں سے نہ تھیں جنہوں نے پہلے اسلام قبول کرکے مدینہ منورہ کو ہجرت کی تھی۔ بعض حضرات نے فرمایا ہے کہ کسی عورت کا مہاجرہ ہونا حلت کی شرط نہیں تھی، حضرت ام ہانی (رض) نے جو فرمایا کہ میں آیت بالا نازل ہونے کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے حلال نہ تھی، یہ انہوں نے اپنے اجتہاد سے فرمایا لیکن حضرت ابن عباس (رض) نے ہجرت کو شرط حلت قرار دیا۔ (کما رواہ الترمذی فی تفسیر الآیۃ الکریمہ) اور (الّٰتِیْ ھَاجَرْنَ مَعَکَ ) بطور تغلیب ہے کیونکہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی والدہ ماجدہ مدینہ منورہ ہی کی تھیں لہٰذا ان کے بھائیوں اور بہنوں کے ہجرت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پھر سیرت کی کتابوں سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ماموں اور خالاؤں کی بیٹیوں اور ان کی اولاد کا واضح پتہ نہیں چلتا۔ گو صاحب روح المعانی نے رجال اور سیر کی کتابوں سے تلاش کرکے بعض ماموؤں اور خالاؤں کا ذکر کیا ہے لیکن ان میں سے کسی کی بیٹی سے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نکاح نہیں ہوا اور ہر حال میں آیت کے مضمون پر کوئی اشکال نہیں ہے کیونکہ آیت میں تو چچا اور پھوپھی اور ماموں اور خالہ کی بیٹیوں سے نکاح کرنے کی اجازت دی ہے کوئی امر وجوبی نہیں ہے اور یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خطاب فرما کر آپ کی امت کو بتایا گیا ہے کہ تمہارے لیے چچا، پھوپھی، خالہ اور ماموں کی لڑکیوں سے نکاح کرنا درست ہے جیسا کہ (یٰٓاَیُّھَا النَّبِیُّ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَطَلِّقُوْھُنَّ لِعِدَّتِھِنَّ ) میں مسلمانوں کو بھی طلاق دینے کا سنت طریقہ بتایا ہے بظاہر خطاب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہے۔ پھر فرمایا : (وَامْرَاَۃً مُّؤْمِنَۃً اِنْ وَّھَبَتْ نَفْسَھَا للنَّبِیِّ اِنْ اَرَاد النَّبِیُّ اَنْ یَّسْتَنْکِحَھَا خَالِصَۃً لَّکَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَ ) (اور وہ عورت حلال کی جو بغیر عوض کے اپنی جان نبی کو بخش دے اگر پیغمبر اس سے نکاح کرنا چاہے نہ کہ مومنین کے لیے) اس آیت میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ اختیار دیا گیا کہ اگر کوئی مسلمان عورت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنا نفس ہبہ کردے یعنی بغیر مہر کے آپ سے نکاح کرنا چاہیں اور آپ اس سے نکاح کا ارادہ کریں تو آپ کے لیے یہ نکاح حلال ہے اور یہ خاص آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ہے دوسرے مومنین کے لیے نہیں اگر کوئی دوسرا مسلمان کسی عورت سے نکاح کرنا چاہے اور عورت یوں کہہ دے کہ میں مہر نہیں لوں گی تب بھی مہر دینا ہوگا اور مہر مثل کے بقدر ہوگا۔ آیت کریمہ میں جواز نکاح کا ذکر ہے یعنی یہ فرمایا ہے کہ نبی کے لیے ایسی عورت سے نکاح کرنا حلال ہے جو بغیر مہر کے نکاح کرنے پر راضی ہوجائے، لیکن علماء کرام کا اس میں اختلاف ہے کہ کیا ایسا کوئی واقعہ پیش آیا بھی تھا یا نہیں یعنی کیا آپ نے کسی ایسی عورت سے نکاح کیا جس نے اپنے نفس کو بطور ہبہ پیش کیا ہو اور آپ نے نکاح فرما لیا ہو ایسی صورت پیش آئی تھی یا نہیں ؟ بعض علماء نے فرمایا ہے کہ یہ صرف اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کے لیے جائز ہونے کا اعلان ہے لیکن ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، دوسرا فریق کہتا ہے کہ ایسے واقعات پیش آئے تھے بعض عورتوں کو آپ نے اپنے نکاح میں قبول فرما لیا اور بعض کو قبول فرمانے سے انکار فرما دیا اور بعض حضرات نے میمونہ بنت حارث (رض) کا نام بھی اس سلسلہ میں ذکر کیا ہے اور بعض حضرات نے زینب بنت خزیمہ (رض) کا نام بھی لیا ہے۔ صاحب روح المعانی نے ان کے علاوہ دوسرے نام بھی لکھے ہیں۔ حضرت ابن عباس (رض) سے نقل کیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کوئی ایسی عورت نہیں تھی جس نے اپنے نفس کو ہبہ کیا ہو۔ لفظ (اِمْرَأۃ) کے ساتھ جو لفظ (مُّؤْمِنَۃً ) کا اضافہ فرمایا ہے اس سے حضرات مفسرین کرام نے یہ استنباط کیا ہے کہ کتابی عورتوں سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نکاح کرنا جائز نہیں تھا گو دیگر مسلمانوں کے لیے یہودیہ اور نصرانیہ سے نکاح کرنا جائز ہے (گو بہتر نہیں ہے) اور اگر ان کے میل جول سے اپنے ایمان اور اعمال اسلام میں رخنہ پڑنے کا اندیشہ ہو تو بقدر خطرہ کراہت میں شدت آجائے گی۔ پھر فرمایا : (قَدْ عَلِمْنَا مَا فَرَضْنَا عَلَیْھِمْ فِیْٓ اَزْوَاجِھِمْ وَ مَا مَلَکَتْ اَیْمَانُھُمْ ) (ہم نے جان لیا جو کچھ ہم نے ان پر ان کی بیویوں اور باندیوں کے بارے میں احکام مقرر کیے) یعنی آپ کے علاوہ باقی مومنین کے لیے جو احکام ہم نے مقرر کیے ہیں وہ ہم جانتے ہیں، آپ کے ساتھ جو خصوصی احکام ہیں وہ ان میں شریک نہیں ہیں، مثلاً عام مسلمانوں کا نکاح بطور ہبہ یعنی بغیر مہر کے نہیں ہوسکتا اور کتابی عورتوں سے انہیں نکاح کرنا جائز ہے اسی طرح سے جو مملوکہ باندیاں ہیں ان سے عام مومنین کا نکاح درست ہے۔ (لِکَیْلَا یَکُوْنَ عَلَیْکَ حَرَجٌ) (یعنی اوپر جو آپ کے لیے خصوصی احکام بیان کیے گئے یہ اس لیے ہیں کہ آپ پر کوئی تنگی نہ ہو) بعض حضرات نے فرمایا کہ اس کا تعلق (اِنْ وَّھَبَتْ نَفْسَھَا) سے ہے، مطلب یہ ہے کہ ہم نے جو بلا مہر ہبہ کرنے والی عورت سے نکاح کرنا آپ کے لیے جائز قرار دیا، یہ اس لیے ہے کہ آپ پر کوئی تنگی نہ ہو۔ اور بعض حضرات نے جملہ احکام مذکورہ سے متعلق کیا ہے اور مطلب یہ ہے کہ اوپر جو احکام بیان ہوئے یہ اس لیے مشر وع کیے گئے کہ آپ تنگی میں نہ پڑیں۔ (وَکَان اللّٰہُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا) (اور اللہ غفور ہے رحیم ہے) اس کی مغفرت اور رحمت بہت بڑی ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

49:۔ یا ایہا النبی الخ یہ آں حضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے چھٹا خطاب ہے۔ اس میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فرمایا کہ آپ کے لیے حسب ذیل چار قسم کی عورتیں حلال ہیں۔ اور ان کے علاوہ اور آپ کے لیے حلال نہیں اول، التی اتیت اجورھن یعنی وہ بیویاں جو آپ کے نکاح میں ہیں اور آپ ان کا مہر ادا کرچکے ہیں وہ قریش سے ہوں یا غیر قریش سے مہاجرہ ہوں یا غیر مہاجرہ۔ دوم وما ملکت یمینک الخ جو باندیاں مال غنیمت میں سے اللہ نے آپ کو دی ہیں۔ سوم و بنت عمک الخ، قریش کی وہ عورتیں جو آپ کے ساتھ ہجرت کرچکی ہیں۔ چہارم وہ ایمان والی عورت جو بلا مہر اپنے کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نکاح کے لیے پیش کردے۔ خالصۃ لک الخ، بلا مہر نکاح کرنا یہ صرف آپ کے لیے خاص حکم ہے دوسرے مومنوں کے لیے یہ جائز نہیں۔ 50:۔ قد علمنا الخ، بیویوں اور باندیوں کے بارے میں ایمان والوں کے مناسب حال جو احکام ہیں۔ وہ اللہ کو معلوم ہیں اور وہ ان احکام کے پابند ہیں۔ لیکن آپ ان احکام کے پابند نہیں ہیں تاکہ آپ کے پیغمبرانہ مقاصد و مصالح میں حرج واقع نہ ہو۔ مومنوں پر چار بیویوں سے زائد حرام ہیں اور ان پر مہر بھی واجب ہے مگر آپ پر یہ پابندیاں نہیں ہیں۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

50۔ اے نبی آپ کی یہ تمام بیویاں جن کے مہر آپ نے ادا کئے ہیں ہم نے آپکے لئے حلال رکھی ہیں اور وہ باندیاں جو اللہ تعالیٰ نے آپکو غنیمت کے مال میں سے دلوائی ہیں اور آپ کے ہاتھ ان کے مالک ہوئے یعنی جو آپ کی مملوکہ ہیں وہ بھی آپ کے لئے ہم نے حلال رکھی ہیں اور آپکے چچا کی بیٹیاں اور آپ کی پھوپھیاں کی بیٹیاں اور آپ کے ماموں کی بیٹیاں اور آپ کی خالائوں کی بیٹیاں یہ سب بھی آپ کیلئے حلال ہیں بشرطیکہ انہوں نے آپ کے ساتھ ہجرت کی ہو یعنی ان سے نکاح کرنا جائز اور حلال ہے اور وہ مسلمان عورت بھی ہم نے آپ کیلئے حلال کی جو بلا کسی عوض کے اپنے آپ کو نبی کیلئے ہبہ کر دے بشرطیکہ نبی بھی اس کو اپنے نکاح میں لاناچا ہے یہ حکم یعنی بدون مہر کے کسی مسلمان عورت کو جس نے اپنا نفس ہبہ کیا ہو نکاح میں لے آنا اور نکاح میں قبول کرلینا صرف آپ کیلئے خاص ہے دوسرے مسلمانوں کیلئے نہیں بلا شبہ ہم نے عام مسلمانوں پر انکی بیویوں اور باندیوں کے حقوق کے بارے میں جو احکام مقرر کئے ہیں وہ ہم کو معلوم ہیں اے پیغمبر آپ کے ساتھ بعض احکام کی خصوصیت اس لئے ہے تا کہ آپ پر کسی قسم کی تنگی نہ رہے اور اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا نہایت مہربان ہے مطلب یہ ہے کہ آپکے نکاح میں جس قدر عورتیں ہیں وہ سب آپ کیلئے حلامل ہیں اور یہ تعداد آپ کیلئے خصوصی احکا م میں ایک خاص حکم ہے جو دوسرں کیلئے نہیں یعنی مسلمان ایک وقت میں چار عورتوں سے زائد نہیں رکھ سکتا لیکن چار بیویوں کی پابندی سے مستثنیٰ ہیں اتیت اجودھن کی قید واقعی ہے اشتراطی نہیں اور اس سے مراد ازواج مطہرات ہیں مراد یہ ہے کہ جس قدر عورتیں آپکے نکاح میں ہیں وہ سب آپ کیلئے حلال ہیں ۔ دوسری بات باندیوں کے متعلق ہے کہ مال غنیمت میں سے جس قدر باندیاں آپکے پاس ہیں وہ بھی آپ کے لئے حلال ہیں بظاہر اس میں کوئی خصوصیت معلوم نہیں ہوتی یہ سب مسلمانوں کے لئے ہے ۔ بعض مفسرین نے اس کو بھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے خصوصی حکم قرار دیا ہے ، بعض نے تو فرمایا کہ وہ خصوص ہم کو معلوم نہیں ہوسکا ، بعض نے فرمایا شاید اس سے وہ باندیاں مراد ہیں جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حق تھا کہ مسال غنیمت میں تقسیم سیپہلے کوئی چیز لے لیں یا کوئی ہدیہ اہل حرب کی جانب سے آئے تو وہ آپ کا ہوتا تھا پہلی شکل کو صفی کہا جاتا ہے یہ بات دوسرے امام کو جائز نہیں اس لئے فرمایا کہ بطور صفی اگر آپ نے کوئی باندی لے لی ہو تو وہ بھی آپ کو حلال ہے جیسے غزوۂ خیبر کی غنیمت میں سے آپ نے صفیہ کو لے لیا تھا اسی طرح ہدیے کے طور پر کوئی لونڈی اہل حرب سے آئی ہو تو و ہ بھی آپ کیلئے حلال ہے جیسے مقوقس نے ماریہ کو آپ کیلئے بھیجا تھا۔ بہرحال ! سیاق وسباق کو ملاحظہ کرنے کے لئے بعد معلوم ہوا کہ خصوصیت کی یہ توجیہ شاید صحیح ہو اور مطلب یہ ہو کہ جو مملوکہ بطور صفی یا بطور ہدیہ آپ کو ملی ہو وہ لونڈی آپ کے لیء حلال ہے لیکن دوسرے مسلمانوں کو صفی یا اہل حرب کا ہدیہ جائز نہیں ۔ چچا کی بیٹیاں ، پھوپھی کی بیٹیاں ، ماموں کی بیٹیاں اور خالہ کی بیٹیاں مراد اس سے ننھال اور ودھیال کی لڑکیاں ہیں یعنی باپ کے خاندان سے ہوں یا ماں کے خاندان میں سے ہوں اگر ان میں سے کوئی ہجرت کرچکی ہو تو وہ بھی اور ان سے بھی نکاح کرنا جائز ہے یہ ہجرت کی قید احترازی ہے جس نے ہجرت نہ کی اس نے نکاح کرنا آپ کو جائز نہیں ۔ ھاجرن معک کا یہ مطلب نہیں کہ انہوں نے ہجرت میں آپ کے ساتھ ساتھ ہجرت کی ہو بلکہ مطلب یہ ہے کہ وہ مہاجرات ہوں آگے پیچھے ہجرت کرچکی ہوں ۔ معیت زمانی شرط نہیں ، ہجرت کی یہ شرط صرف نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے تھی کہ آپ غیر مہاجرات سے نکاح نہیں کرسکتے تھے ، بعض اہل علم فرماتے ہیں یہ شرط ابتدائی دور میں تھی پھر منسوخ ہوگئی۔ عورت مومنہ جو اپنے کو بلامعاوضہ ہبہ کر دے اس میں شرط تو مومنہ کی ہے اور مطلب یہ ہے کہ کوئی عورت مومنہ اپنے کو پیش کرے اور آپ کے نکاح میں بلا معاوضہ آنا چاہے اور آپ اس کو نکاح میں لینا چاہیں تو بلا مہر کے نکاح ہوسکتا ہے یہ دوسرے مسلمانوں کو جائز نہیں صرف آپ کیلئے یہ حکم مخصوص ہے۔ مگر علماء کہتے ہیں کہ ایسی کوئی عورت آپکے نکاح میں نہیں آئی اور کوئی بیوی موہوبہ نہ تھی بعض نے کہا آیتیں خولہ بنت حکیم ان عورتوں میں سے ہیں جنہوں نے اپنا نفس ہبہ کیا اور آپ نے بغیر مہر مقرر کئے ان سے نکاح کیا ۔ ( واللہ اعلم) بہر حال مسلمانوں کے لئے یہ جائز نہیں ان کو ہر حال میں مہر ادا کرنا لازم ہے خواہ نکاح کے وقت مہر کا نام لیا جائے یا نہ لیا جائے یہ احکا م خصوصی اس لئے ہیں تا کہ آپ پر کوئی تنگی اور دشواری نہ ہو اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔ بیچ میں جملہ معترضہ کے طور پر فرمایا اور ہم کو مہر اور نان نفقہ وغیرہ کے وہ تمام احکام معلوم ہیں جو ہم نے عام مسلمانوں پر ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں مقرر فرمائے ہیں ۔ جیسا کہ احادیث اور کتب فقہ میں مذکور ہیں۔