Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 59

سورة الأحزاب

یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ قُلۡ لِّاَزۡوَاجِکَ وَ بَنٰتِکَ وَ نِسَآءِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ یُدۡنِیۡنَ عَلَیۡہِنَّ مِنۡ جَلَابِیۡبِہِنَّ ؕ ذٰلِکَ اَدۡنٰۤی اَنۡ یُّعۡرَفۡنَ فَلَا یُؤۡذَیۡنَ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿۵۹﴾

O Prophet, tell your wives and your daughters and the women of the believers to bring down over themselves [part] of their outer garments. That is more suitable that they will be known and not be abused. And ever is Allah Forgiving and Merciful.

اے نبی! اپنی بیویوں سے اور اپنی صاحبزادیوں سے اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنے اوپر اپنی چادریں لٹکا لیا کریں ۔ اس سے بہت جلد ان کی شناخت ہو جایا کرے گی پھر نہ ستائی جائیں گی اور اللہ تعالٰی بخشنے والا مہربان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے
النَّبِیُّ
نبی
قُلۡ
کہہ دیجیے
لِّاَزۡوَاجِکَ
اپنی بیویوں سے
وَبَنٰتِکَ
اور اپنی بیٹیوں سے
وَنِسَآءِ
اور عورتوں سے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کی
یُدۡنِیۡنَ
کہ وہ لٹکا لیں
عَلَیۡہِنَّ
اپنے اوپر
مِنۡ جَلَابِیۡبِہِنَّ
اپنی چادروں میں سے
ذٰلِکَ
یہ
اَدۡنٰۤی
قریب تر ہے
اَنۡ
کہ
یُّعۡرَفۡنَ
وہ پہچان لی جائیں
فَلَا
پھر نہ
یُؤۡذَیۡنَ
وہ ایذا دی جائیں
وَکَانَ
اور ہے
اللّٰہُ
اللہ
غَفُوۡرًا
بہت بخشنے والا
رَّحِیۡمًا
نہایت رحم کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے 
النَّبِیُّ
نبی 
قُلۡ
آپ کہہ دیں 
لِّاَزۡوَاجِکَ
اپنی بیویوں سے 
وَبَنٰتِکَ
اور اپنی بیٹیوں سے 
وَنِسَآءِ
اور عورتوں سے 
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کی 
یُدۡنِیۡنَ
وہ لٹکا لیا کر یں
عَلَیۡہِنَّ
اوپر اپنے 
مِنۡ جَلَابِیۡبِہِنَّ
اپنی چادر کا  کچھ حصہ 
ذٰلِکَ
یہ
اَدۡنٰۤی
 زیادہ قریب ہے
اَنۡ
یہ کہ 
یُّعۡرَفۡنَ
وہ پہچان لی جائیں 
فَلَا
تو نہ 
یُؤۡذَیۡنَ
وہ اذیت دی جائیں 
وَکَانَ
اور (ہمیشہ سے )ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
غَفُوۡرًا
بےحد بخشنے والا
رَّحِیۡمًا
نہایت رحم والا 
Translated by

Juna Garhi

O Prophet, tell your wives and your daughters and the women of the believers to bring down over themselves [part] of their outer garments. That is more suitable that they will be known and not be abused. And ever is Allah Forgiving and Merciful.

اے نبی! اپنی بیویوں سے اور اپنی صاحبزادیوں سے اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنے اوپر اپنی چادریں لٹکا لیا کریں ۔ اس سے بہت جلد ان کی شناخت ہو جایا کرے گی پھر نہ ستائی جائیں گی اور اللہ تعالٰی بخشنے والا مہربان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے نبی ! اپنی بیویوں، اپنی بیٹیوں اور مومنوں کی عورتوں سے کہہ دیجئے کہ وہ اپنی چادروں کے پلو اپنے اوپر لٹکا لیا کریں۔ اس طرح زیادہ توقع ہے کہ وہ پہچان لی جائیں اور انھیں ستایا نہ جائے اور اللہ تعالیٰ معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے نبی! اپنی بیویوں اور اپنی بیٹیوں اور مومنوں کی عورتوں سے آپ کہہ دیں کہ وہ اپنے اوپراپنی چادر کا کچھ حصہ لٹکالیاکریں یہ زیادہ قریب ہے کہ وہ پہچان لی جائیں تواذیت نہ دی جائیں اور ﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O prophet, tell your wives and your daughters and the women of the believers that they should draw down their shawls over them. That will make it more likely that they are recognized, hence not teased. And Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful.

اے نبی کہہ دے اپنی عورتوں کو اور اپنی بیٹیوں کو اور مسلمانوں کی عورتوں کو نیچے لٹکا لیں اپنے اوپر تھوڑی سی اپنی چادریں اس میں بہت قریب ہے کہ پہچانی پڑیں تو کوئی ان کو نہ ستائے اور ہے اللہ بخشنے والا مہربان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اپنی بیویوں اپنی بیٹیوں اور اہل ایمان خواتین سے کہہ دیں کہ وہ اپنے اوپر اپنی چادروں کا ایک حصہ لٹکا لیا کریں۔ یہ اس سے نزدیک تر ہے کہ وہ پہچان لی جائیں تو انہیں کوئی ایذا نہ پہنچائی جائے۔ } اور اللہ بہت بخشنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O Prophet, enjoin your wives and your daughters and the believing women, to draw a part of their outer coverings around them. It is likelier that they will be recognised and not molested. Allah is Most Forgiving, Most Merciful.

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور اہل ایمان کی عورتوں سے کہہ دو کہ اپنے اوپر اپنی چادروں کے پلو لٹکالیا کریں 110 یہ زیادہ مناسب طریقہ ہے تاکہ وہ پہچان لی جائیں اور نہ ستائی جائیں 111 اللہ تعالی غفور و رحیم ہے 112

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے نبی ! تم اپنی بیویوں ، اپنی بیٹیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی چادریں اپنے ( منہ کے ) اوپر جھکا لیا کریں ۔ ( ٤٧ ) اس طریقے میں اس بات کی زیادہ توقع ہے کہ وہ پہچان لی جائیں گی ، تو ان کو ستایا نہیں جائے گا ۔ ( ٤٨ ) اور اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر اپنی بی بیوں اور بیٹیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دے جب وہ رستہ میں نکلیں تو) اپنی چاروں کے گھونگٹ اپنے اوپر ڈال لیا کریں اس سے امید ہے کہ وہ پہچان لی جائیں گی اور ان کو کوئی نہ چھیڑے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے پیغمبر ! اپنی بیویوں اور اپنی بیٹیوں اور ایمان والوں کی عورتوں سے فرمادیجئے کہ (باہر نکلیں تو) اپنے (مونہوں) پر اپنی تھوڑی سی چادریں لٹکا (کر گھونگھٹ نکال) لیا کریں۔ قریب تر ہے کہ یہ امر ان کی پہچان کا باعث ہوگا تاکہ ان کو کوئی ایذا نہ دی جائے اور اللہ بخشنے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ اپنی بیویوں ، بیٹیوں اور مومن عورتوں سے کہہ دیجئے کہ اپنے اوپر اپنی چادریں ڈال لیا کریں۔ یہی بہتر طریقہ ہے جس سے وہ پہچان لی جائینگی اور ستائی نہ جائیں گی اللہ مغفرت کرنے والا نہایت مہربان ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے پیغمبر اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ (باہر نکلا کریں تو) اپنے (مونہوں) پر چادر لٹکا (کر گھونگھٹ نکال) لیا کریں۔ یہ امر ان کے لئے موجب شناخت (وامتیاز) ہوگا تو کوئی ان کو ایذا نہ دے گا۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Prophet! say unto thy wives and thy daughters and women of the believers that they should let down upon them their wrapping- garments. That would be more likely to distinguish them so that they will not be affronted. And Allah is ever Forgiving, Merciful.

اے نبی آپ کہہ دیجیے اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور (عام) ایمانوالوں کی عورتوں سے کہ اپنے اوپر نیچی کرلیا کریں اپنی چادریں تھوڑی سی ۔ اس سے وہ جلد پہنچان لی جایا کریں گی اور اس لئے انہیں ستایا نہ جائے گا ۔ اور اللہ تو بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے نبی! اپنی بیویوں اور اپنی بیٹیوں اور مسلمانوں کی عورتوں کو ہدایت کردو کہ وہ اپنے اوپر اپنی بڑی چادروں کے گھونگٹ لٹکا لیا کریں ۔ یہ اس بات کے قرین ہے کہ ان کا امتیاز ہوجائے ۔ پس ان کو کوئی ایذا نہ پہنچائی جائے اور اللہ بخشنے والا ، مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے نبی ( ﷺ ) اپنی ازواج اور اپنی بیٹیوں اور ایمان والوں کی عورتوں سے فرمادیجیے ( باہر نکلتے وقت ) اپنے اوپر اپنی لمبی چادریں لٹکالیا کریں ، یہ زیادہ قریب ہے کہ وہ پہچانی جائیں پس وہ ( کسی کی طرف سے ) تکلیف نہ دی جائیں اور اللہ ( تعالیٰ ) مغفرت کرنے رحم کرنے واے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور مسلمانون کی عورتوں سے کہہ دو کہ جب باہر نکلا کریں تو اپنے مونہوں پر چادر لٹکا کر گھونگٹ نکال لیا کریں اس طرح وہ پہچانی جاسکیں گی ( کہ وہ مسلمان ہیں) تو کوئی اور ان کو تکلیف نہ پہنچائے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے پیغمبر ! کہو اپنی بیویوں بیٹیوں اور عام مسلمانوں کی عورتوں سے کہ وہ لٹکا دیا کریں اپنے (چہروں کے) اوپر کچھ حصہ اپنی چادروں کا یہ طریقہ اس کے زیادہ قریب ہے کہ وہ پہچان لی جایا کریں پھر ان کو کوئی ایذاء نہ پہنچنے پائے اور اللہ تو بہرحال بڑا ہی بخشنے والا نہایت مہربان ہے

Translated by

Noor ul Amin

اے نبی!آپ اپنی بیویوں ، اپنے بیٹوں اور مومنوں کی عورتوں کو کہہ دیجئے کہ وہ اپنی چادروں کے پلواپنے اوپرلٹکالیاکریں اس طرح زیادہ توقع ہے کہ وہ پہچان لی جائیں اور انہیں ستایانہ جائے اور اللہ تعالیٰ معاف کرنے والا رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے نبی! اپنی بیبیوں اور صاحبزادیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے فرمادو کہ اپنی چادروں کا ایک حصہ اپنے منہ پر ڈالے رہیں ( ف۱۵۰ ) یہ اس سے نزدیک تر ہے کہ ان کی پہچان ہو ( ف۱۵۱ ) تو ستائی نہ جائیں ( ف۱۵۲ ) اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے نبی! اپنی بیویوں اور اپنی صاحبزادیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے فرما دیں کہ ( باہر نکلتے وقت ) اپنی چادریں اپنے اوپر اوڑھ لیا کریں ، یہ اس بات کے قریب تر ہے کہ وہ پہچان لی جائیں ( کہ یہ پاک دامن آزاد عورتیں ہیں ) پھر انہیں ( آوارہ باندیاں سمجھ کر غلطی سے ) ایذاء نہ دی جائے ، اور اللہ بڑا بخشنے والا بڑا رحم فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے نبی ( ص ) ! آپ اپنی بیویوں ، بیٹیوں اور ( عام ) اہلِ ایمان کی عورتوں سے کہہ دیجئے کہ وہ ( باہر نکلتے وقت ) اپنے اوپر چادر ( بطور گھونگھٹ ) لٹکا لیا کریں یہ طریقہ قریب تر ہے کہ وہ پہچان لی جائیں اور ستائی نہ جائیں اور اللہ بڑا بخشنے والا ، رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O Prophet! Tell thy wives and daughters, and the believing women, that they should cast their outer garments over their persons (when abroad): that is most convenient, that they should be known (as such) and not molested. And Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

Prophet, tell your wives, daughters, and the wives of the believers to cover their bosoms and breasts. This will make them distinguishable from others and protect them from being annoyed. God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O Prophet! Tell your wives and your daughters and the women of the believers to draw their Jalabib over their bodies. That will be better that they should be known so as not to be annoyed. And Allah is Ever Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O Prophet! say to your wives and your daughters and the women of the believers that they let down upon them their over-garments; this will be more proper, that they may be known, and thus they will not be given trouble; and Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

O Prophet! Tell thy wives and thy daughters and the women of the believers to draw their cloaks close round them (when they go abroad). That will be better, so that they may be recognised and not annoyed. Allah is ever Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ नबी! अपनी पत्नियों और अपनी बेटियों और ईमान वाली स्त्रियों से कह दो कि वे अपने ऊपर अपनी चादरों का कुछ हिस्सा लटका लिया करें। इस से इस बात की अधिक सम्भावना है कि वे पहचान ली जाएँ और सताई न जाएँ। अल्लाह बड़ा क्षमाशील, दयावान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے پیغمبر اپنی بیبیوں سے اور اپنی صاحبزادیوں سے اور دوسرے مسلمان کی بیبیوں سے بھی کہہ یجیئے کہ (سر سے) نیچے کرلیا کریں اپنے تھوڑی سی اپنی چادریں (5) اس سے جلدی پہچان ہوجایا کرے گی تو آزار نہ دی جایا کریں گی اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی اپنی بیویوں اور اپنی بیٹیوں اور اہل ایمان کی عورتوں سے فرماؤ کہ اپنے اوپر اپنی چادروں کے پلو لٹکا لیا کریں، یہ بہت ہی مناسب ہے تاکہ وہ نہ پہچانی جائیں اور نہ ستائی جائیں، اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا اور نہایت مہربانی فرمانے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور اہل ایمان کی عورتوں سے کہہ دو کہ اپنے اوپر اپنی چادروں کے پلو لٹکا لیا کریں۔ یہ زیادہ مناسب طریقہ ہے تاکہ وہ پہچان لی جائیں اور نہ ستائی جائیں۔ اللہ تعالیٰ غفور و رحیم ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے نبی اپنی بیبیوں سے اور اپنی صاحبزادیوں سے اور دوسرے مسلمانوں کی عورتوں سے فرما دیجیے کہ اپنی چادریں نیچی کرلیا کریں اس سے جلدی پہچان ہوجایا کرے گی تو آزار نہ دی جایا کریں گی، اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے نبی کہہ دے اپنی عورتوں کو اور اپنی بیٹیوں کو اور مسلمانوں کی عورتوں کو نیچے لٹکالیں اپنے اوپر تھوڑی سی اپنی چادریں اس میں بہت قریب ہے کہ پہچانی پڑیں تو کوئی ان کو نہ ستائے اور ہے اللہ بخشنے والا مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے نبی آپ اپنی بیوویں اور بیٹیوں اور دوسرے مسلمانوں کی بیویوں سے فرما دیجئے کہ وہ اپنی چادریں اوپر سے اوڑھ کر تھوڑی سی منہ کے آگے لٹکا لیا کریں اس علامت سے ان کا ممتیز ہوجانا قریب ترہو گا اور وہ ستائی نہ جائیں گی اور اللہ بہت بخشنے والا نہایت مہربان ہے