Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 60

سورة الأحزاب

لَئِنۡ لَّمۡ یَنۡتَہِ الۡمُنٰفِقُوۡنَ وَ الَّذِیۡنَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ مَّرَضٌ وَّ الۡمُرۡجِفُوۡنَ فِی الۡمَدِیۡنَۃِ لَنُغۡرِیَنَّکَ بِہِمۡ ثُمَّ لَا یُجَاوِرُوۡنَکَ فِیۡہَاۤ اِلَّا قَلِیۡلًا ﴿۶۰﴾ۖ ۛ ۚ

If the hypocrites and those in whose hearts is disease and those who spread rumors in al-Madinah do not cease, We will surely incite you against them; then they will not remain your neighbors therein except for a little.

اگر ( اب بھی ) یہ منافق اور وہ جن کے دلوں میں بیماری ہے اور وہ لوگ جو مدینہ میں غلط افواہیں اڑانے والے ہیں باز نہ آئے تو ہم آپ کو ان کی ( تباہی ) پر مسلط کر دیں گے پھر تو وہ چند دن ہی آپ کے ساتھ اس ( شہر ) میں رہ سکیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَئِنۡ
البتہ اگر
لَّمۡ
نہ
یَنۡتَہِ
باز آئے
الۡمُنٰفِقُوۡنَ
منافق
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
دلوں میں ان کے
مَّرَضٌ
مرض ہے
وَّالۡمُرۡجِفُوۡنَ
اور جھوٹی خبریں اڑانے والے
فِی الۡمَدِیۡنَۃِ
مدینہ میں
لَنُغۡرِیَنَّکَ
البتہ ہم ضرور مسلط کر دیں گے آپ کو
بِہِمۡ
ان پر
ثُمَّ
پھر
لَایُجَاوِرُوۡنَکَ
نہ وہ ہمسائے میں رہیں گے آپ کے
فِیۡہَاۤ
اس میں
اِلَّا
مگر
قَلِیۡلًا
بہت تھوڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَئِنۡ
یقیناً اگر 
لَّمۡ یَنۡتَہِ
نہ باز آئے 
الۡمُنٰفِقُوۡنَ
منافق 
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ 
فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ
جن کے دلوں میں 
مَّرَضٌ
بیماری ہے
وَّالۡمُرۡجِفُوۡنَ
اور افواہیں پھیلانے والے 
فِی الۡمَدِیۡنَۃِ
مدینہ میں 
لَنُغۡرِیَنَّکَ
یقیناً ہم لازماً مسلط کر دیں گے آپ کو 
بِہِمۡ
ان پر 
ثُمَّ
پھر 
لَایُجَاوِرُوۡنَکَ
نہیں وہ آپ کی ہمسائیگی میں رہیں گے 
فِیۡہَاۤ
اس میں 
اِلَّا
مگر 
قَلِیۡلًا
بہت ہی کم
Translated by

Juna Garhi

If the hypocrites and those in whose hearts is disease and those who spread rumors in al-Madinah do not cease, We will surely incite you against them; then they will not remain your neighbors therein except for a little.

اگر ( اب بھی ) یہ منافق اور وہ جن کے دلوں میں بیماری ہے اور وہ لوگ جو مدینہ میں غلط افواہیں اڑانے والے ہیں باز نہ آئے تو ہم آپ کو ان کی ( تباہی ) پر مسلط کر دیں گے پھر تو وہ چند دن ہی آپ کے ساتھ اس ( شہر ) میں رہ سکیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر منافق لوگ اور وہ جن کے دلوں میں مرض ہے اور مدینہ میں دہشت انگیز افواہیں پھیلانے والے باز نہ آئے تو ہم آپ کو ان کے خلاف اٹھا کھڑا کریں گے۔ پھر وہ تھوڑی ہی مدت آپ کے پڑوس میں رہ سکیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقینااگر منافقین اوروہ جن کے دلوں میں بیماری ہے اورمدینہ میں افواہیں پھیلانے والے بازنہ آئیں تویقینا ہم آپ کو لازماً ان پرمسلط کر دیں گے، پھروہ اس شہرمیں آپ کی ہمسائیگی میں بہت ہی کم رہیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If the hypocrites and those having malady in their hearts and the ones who spread rumors in Madinah do not stop (their evil deeds), We will certainly stir you up against them, then they shall no longer live in it as your neighbors, but for a little while,

البتہ اگر باز نہ آئے منافق اور جن کے دل میں روگ ہے اور جھوٹی خبریں اڑانے والے مدینہ میں تو ہم لگا دیں گے تجھ کو ان کے پیچھے پھر نہ رہنے پائیں تیرے ساتھ اس شہر میں مگر تھوڑے دنوں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اگر باز نہ آئے یہ منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ ہے اور جو مدینہ میں سنسنی پھیلانے والے ہیں تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ہم آپ کو ان پر اکسا دیں گے } پھر وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پڑوسی بن کر اس (شہر) میں نہیں رہ سکیں گے مگر بہت تھوڑا عرصہ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If the hypocrites and those in whose hearts there is a sickness, and the scandal mongers in Madinah do not desist from their vile acts, We shall urge you to take action against them, and then they will hardly be able to stay in the city with you.

اگر منافقین ، اور وہ لوگ جن کے دلوں میں خرابی ہے 113 ، اور وہ جو مدینہ میں ہیجان انگیز افواہیں پھیلانے والے ہیں 114 ، اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے تو ہم ان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے تمہیں اٹھا کھڑا کریں گے ، پھر وہ اس شہر میں مشکل ہی سے تمہارے ساتھ رہ سکیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر وہ لوگ باز نہ آئے جو منافق ہیں جن کے دلوں میں روگ ہے اور جو شہر میں شرانگیز افواہیں پھیلاتے ہیں تو ہم ضرور ایسا کریں گے کہ تم ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوگے ، پھر وہ اس شہر میں تمہارے ساتھ نہیں رہ سکیں گے ، البتہ تھوڑے دن ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اگر یہ منافق اور جن کے دلوں میں کھوٹ ہے اور جھوٹی خبریں مدینے میں اڑانے 6 والے (بدمعاش اپنی حرکتوں سے) باز نہ آئیں گے تو ہم تجھ کو اے پیغمبر ان کے پیچھے لگا دینگے پھر روہ مدینے میں تیرے پاس ٹھہرنے بھی نہ پائیں گے مگر چند روز 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر یہ منافق اور جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جو مدینہ (منورہ) میں (بری بری) خبریں اڑایا کرتے ہیں باز نہ آئے تو ہم ضرور آپ کو ان کے پیچھے لگا دیں گے پھر یہ آپ کے پڑوس میں کم ہی رہ پائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر یہ منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ ہے اور مدینہ میں جھوٹی افواہیں پھیلانے والے ہیں اگر وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے تو ہم تمہیں ان پر مسلط کردیں گے ۔ پھر وہ چند دنوں کے سوا تمہارے پاس نہ رہ سکیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں مرض ہے اور جو مدینے (کے شہر میں) بری بری خبریں اُڑایا کرتے ہیں (اپنے کردار) سے باز نہ آئیں گے تو ہم تم کو ان کے پیچھے لگا دیں گے پھر وہاں تمہارے پڑوس میں نہ رہ سکیں گے مگر تھوڑے دن

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

If the hypocrites and those in whose hearts is a disease and the raisers of commotion in Madina desist not, We shall surely set thee up against them; thenceforth they shall not be suffered to neighbour thee therein except for a little while.

اگر منافقین اور وہ لوگ نہ باز آئے جن کے دلوں میں روگ ہے ۔ اور جو مدینہ میں افواہیں اڑایا کرتے ہیں ۔ تو ہم ضرور آپ کو ان پر مسلط کریں گے ۔ پھر یہ لوگ آپ کے پاس مدینہ میں بس قدرے قلیل رہنے پائیں گے۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ ہے اور جو مدینہ میں سنسنی پھیلانے والے ہیں ، اگر باز نہ رہے تو ہم تم کو ان پر اکسا دیں گے ، پھر وہ تمہارے ساتھ رہنے کا بہت ہی کم موقع پائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے اور شہر میں افواہیں پھیلانے والے لوگ باز نہ آئے تو البتہ ضرور ہم آپ ( ﷺ ) کو ان کے پیچھے لگادیں گے پھر وہ اس ( شہر ) میں آپ کے آس پاس بس تھوڑے ہی دن رہ سکیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں مرض ہے اور جو مدینہ کے شہر میں بری بری خبریں اڑایا کرتے ہیں اپنے کردار سے باز نہ آئیں گے تو ہم تم کو ان کے پیچھے لگا دیں گے پھر وہ تمہارے پڑوس میں بھی نہ رہ سکیں گے مگر تھوڑے دن۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اگر باز نہ آئے منافق لوگ (اپنی بری حرکتوں سے) اور وہ لوگ جن کے دل میں روگ ہے (شہوت پرستی اور چھیڑ خانی کا) اور ہیجان انگیز افواہیں پھیلانے والے مدینے میں (اگر یہ لوگ باز نہ آئے اپنی ان حرکتوں سے) تو ہم آپ کو ان پر ایسی سختی سے مسلط کردیں گے کہ پھر یہ لوگ آپ کے ساتھ مدینہ میں رہنے بھی نہ پائیں گے مگر بہت کم

Translated by

Noor ul Amin

اگر منافق لوگ اور وہ جن کے دلوں میں مرض ہے اورجو لوگ مدینہ میں افواہیں پھیلاتے ہیں ، اپنی شرارتوں سے بازنہ آئے تو آپ کو قوت دے کر ان پر مسلط کردیں گے پھروہ تھوڑی ہی مدت آپ کے پڑوس میں رہ سکیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اگر باز نہ آئے منافق ( ف۱۵۳ ) اور جن کے دلوں میں روگ ہے ( ف۱۵٤ ) اور مدینہ میں جھوٹ اڑانے والے ( ف۱۵۵ ) تو ضرور ہم تمہیں ان پر شہ دیں گے ( ف۱۵٦ ) پھر وہ مدینہ میں تمہارے پاس نہ رہیں گے مگر تھوڑے دن ( ف۱۵۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر منافق لوگ اور وہ لوگ جن کے دلوں میں ( رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بُغض اور گستاخی کی ) بیماری ہے ، اور ( اسی طرح ) مدینہ میں جھوٹی افواہیں پھیلانے والے لوگ ( رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایذاء رسانی سے ) باز نہ آئے تو ہم آپ کو ان پر ضرور مسلّط کر دیں گے پھر وہ مدینہ میں آپ کے پڑوس میں نہ ٹھہر سکیں گے مگر تھوڑے ( دن )

Translated by

Hussain Najfi

اگر منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے اور مدینہ میں افواہیں پھیلانے والے ( اپنی حرکتوں سے ) باز نہ آئے تو ہم آپ کو ان کے خلاف حرکت میں لے آئیں گے پھر وہ ( مدینہ ) میں آپ کے پڑوس میں نہیں رہ سکیں گے مگر بہت کم ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Truly, if the Hypocrites, and those in whose hearts is a disease, and those who stir up sedition in the City, desist not, We shall certainly stir thee up against them: Then will they not be able to stay in it as thy neighbours for any length of time:

Translated by

Muhammad Sarwar

If the hypocrites, those whose hearts are sick and those who encourage the spread of evil in the city, will not desist, We shall arouse you against them and they will only be allowed to be your neighbors for a short while.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

If the hypocrites and those in whose hearts is a disease, and those who spread false news among the people in Al-Madinah stop not, We shall certainly let you overpower them, then they will not be able to stay in it as your neighbors but a little while.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

If the hypocrites and those in whose hearts is a disease and the agitators in the city do not desist, We shall most certainly set you over them, then they shall not be your neighbors in it but for a little while;

Translated by

William Pickthall

If the hypocrites, and those in whose hearts is a disease, and the alarmists in the city do not cease, We verily shall urge thee on against them, then they will be your neighbours in it but a little while.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि कपटाचारी और वे लोग जिन के दिलों में रोग है और मदीना में खलबली पैदा करने वाली अफ़वाहें फैलाने से बाज़ न आएँ तो हम तुम्हें उन के विरुद्ध उभार खड़ा करेंगे। फिर वे उस में तुम्हारे साथ थोड़ा ही रहने पाएँगे,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ منافقین اور وہ لوگ جو مدینہ میں (جھوٹی جھوٹی) افواہیں اڑایا کرتے ہیں اگر باز نہ آئے تو ضرور ہم آپ کو ان پر مسلط کرینگے (7) پھر یہ لوگ آپ کے پاس مدینہ میں بہت ہی کم رہنے پاویں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں خرابی ہے اور جو مدینہ میں سنسنی خیز افواہیں پھیلاتے ہیں، اگر اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے تو ہم ان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے تمہیں اٹھائیں گے پھر وہ اس شہر میں تمہارے ساتھ مشکل سے رہ سکیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں خرابی ہے ، اور وہ جو مدینہ میں ہیجان انگیز افوائیں پھیلانے والے ہیں ، اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے تو ہم ان کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے تمہیں اٹھا کھڑا کریں گے ، پھر وہ اس شہر میں مشکل ہی سے تمہارے ساتھ رہ سکیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جو مدینہ میں افواہیں اڑایا کرتے ہیں اگر یہ لوگ باز نہ آئے تو ضرور ہم آپ کو ان پر مسلط کردیں گے، پھر یہ لوگ آپ کے پاس مدینہ میں بہت ہی کم رہنے پائیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

البتہ اگر باز نہ آئیں منافق اور جن کے دل میں روگ ہے اور جھوٹی خبریں اڑانے والے مدینہ میں تو ہم لگا دیں گے تجھ کو ان کے پیچھے پھر نہ رہنے پائیں گے تیرے ساتھ اس شہر میں مگر تھوڑے دنوں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں بدی بھری ہوئی ہے اور وہ لوگ جو مدینہ میں پریشان کن افواہیں پھیلایا کرتے ہیں اپنی ان حرکات سے باز نہ آئے تو ہم یقینا آپ کو ان پر مسلط کردیں گے پھر ان لوگوں کو مدینہ میں آپ کی ہمسائیگی نصیب نہ ہوگی مگر بہت کم یعنی چند روز