Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 7

سورة الأحزاب

وَ اِذۡ اَخَذۡنَا مِنَ النَّبِیّٖنَ مِیۡثَاقَہُمۡ وَ مِنۡکَ وَ مِنۡ نُّوۡحٍ وَّ اِبۡرٰہِیۡمَ وَ مُوۡسٰی وَ عِیۡسَی ابۡنِ مَرۡیَمَ ۪ وَ اَخَذۡنَا مِنۡہُمۡ مِّیۡثَاقًا غَلِیۡظًا ۙ﴿۷﴾

And [mention, O Muhammad], when We took from the prophets their covenant and from you and from Noah and Abraham and Moses and Jesus, the son of Mary; and We took from them a solemn covenant.

جب کہ ہم نے تمام نبیوں سے عہد لیا اور ( بالخصوص ) آپ سے اور نوح سے اور ابراہیم سے اور موسیٰ سے اور مریم کے بیٹے عیسیٰ سے ، اور ہم نے ان سے ( پکا اور ) پختہ عہد لیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
اَخَذۡنَا
لیا ہم نے
مِنَ النَّبِیّٖنَ
نبیوں سے
مِیۡثَاقَہُمۡ
پختہ عہد ان کا
وَمِنۡکَ
اور آپ سے
وَمِنۡ نُّوۡحٍ
اور نوح سے
وَّاِبۡرٰہِیۡمَ
اور ابراہیم
وَمُوۡسٰی
اور موسیٰ
وَعِیۡسَی ابۡنِ مَرۡیَمَ
اور عیسیٰ ابن مریم سے
وَاَخَذۡنَا
اور لیا ہم نے
مِنۡہُمۡ
ان سے
مِّیۡثَاقًا
عہد
غَلِیۡظًا
پختہ/پکا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
اَخَذۡنَا
لیاہم نے
مِنَ النَّبِیّٖنَ
نبیوں سے
مِیۡثَاقَہُمۡ
پختہ عہد ان کا
وَمِنۡکَ
اور آپ سے بھی
وَمِنۡ نُّوۡحٍ
اور نوح سے
وَّاِبۡرٰہِیۡمَ
اور ابراہیم سے
وَمُوۡسٰی
اور موسیٰ سے
وَعِیۡسَی
اور عیسیٰ
ابۡنِ مَرۡیَمَ
ابن مریم سے
وَاَخَذۡنَا
اور لیاہم نے
مِنۡہُمۡ
ان سے
مِّیۡثَاقًا
عہد
غَلِیۡظًا
نہایت ہی پختہ
Translated by

Juna Garhi

And [mention, O Muhammad], when We took from the prophets their covenant and from you and from Noah and Abraham and Moses and Jesus, the son of Mary; and We took from them a solemn covenant.

جب کہ ہم نے تمام نبیوں سے عہد لیا اور ( بالخصوص ) آپ سے اور نوح سے اور ابراہیم سے اور موسیٰ سے اور مریم کے بیٹے عیسیٰ سے ، اور ہم نے ان سے ( پکا اور ) پختہ عہد لیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اس عہد کو یاد رکھو جو ہم نے سب نبیوں سے لیا اور آپ سے بھی اور نوح، ابراہیم، موسیٰ اور عیسیٰ ابن مریم سے بھی۔ ان سب سے ہم نے پختہ عہد لیا تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ہم نے پیغمبروں سے پختہ عہدلیاتھااورآپ سے بھی اورنوح اورابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ ابنِ مریم سے بھی اورہم نے اُن سے نہایت ہی پختہ عہد لیا تھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (recall) when We took from the prophets their covenant, and from you and from Nub and Ibrahim and Musa and ` Isa, the son of Maryam. And We did take from them a firm covenant,

اور جب لیا ہم نے نبیوں سے ان کا اقرار اور تجھ سے اور نوح سے اور ابراہیم سے اور موسیٰ سے اور عیسیٰ سے جو بیٹا مریم کا اور لیا ہم نے ان سے گاڑھا قرار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (یاد کرو) جب ہم نے ابنیاء سے ان کا عہد لیا تھا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بھی اور نوح ( علیہ السلام) ابراہیم موسیٰ ( علیہ السلام) ٰ اور عیسیٰ ( علیہ السلام) ٰ ابن مریم سے بھی۔ اور ان سب سے ہم نے بڑا گاڑھا قول وقرار لیا تھا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And call to mind, (O Prophet), when We took the covenant from all Prophets; and also from you and Noah and Abraham, Moses, and Jesus the son of Mary. We took from them a solemn covenant

اور ( اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ) یاد رکھو اس عہد و پیمان کو جو ہم نے سب پیغمبروں سے لیا ہے ، تم سے بھی اور نوح ( علیہ السلام ) اور ابراہیم ( علیہ السلام ) اور موسی ( علیہ السلام ) اور عیسی ( علیہ السلام ) ابن مریم سے بھی ۔ سب سے ہم پختہ عہد لے چکے ہیں 15

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) وہ وقت یاد رکھو جب ہم نے تمام نبیوں سے عہد لیا تھا اور تم سے بھی ، اور نوح اور ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ ابن مریم سے بھی ۔ اور ہم نے ان سے نہایت پختہ عہد لیا تھا ۔ ( ٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر وقت یاد کر جب ہم نے پیغمبروں سے ان کا اقرار لیا اور خاص تجھ سے بھی اور نوح اور ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ مریم کے بیٹے سے بھی اور ہم نے ان سے پکا اقرار لیا 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہم نے پیغمبروں سے ان کا عہد لیا اور آپ سے اور نوح (علیہ السلام) سے اور ابراہیم (علیہ السلام) اور موسیٰ اور عیسیٰ (علیہما السلام) بیٹے مریم (علیہا السلام) کے سے اور ہم نے ان سے خوب پختہ عہد لیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی یاد کیجیے جب ہم نے تمام نبیوں سے ، آپ سے، نوح، ابراہیم، موسیٰ اور عیسیٰ ابن مریم سے پختہ عہد لیا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ہم نے پیغمبروں سے عہد لیا اور تم سے نوح سے اور ابراہیم سے اور موسیٰ سے اور مریم کے بیٹے عیسیٰ سے۔ اور عہد بھی اُن سے پکّا لیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time We took a bond from the prophets and from thee and from Nuh and Ibrahim and Musa and 'Isa son of Maryam. And We took from them a solemn bond;

اور وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جب ہم نے (تمام) پیغمبروں سے عہد لیا ۔ اور آپ سے بھی اور نوح (علیہ السلام) اور ابراہیم (علیہ السلام) اور موسیٰ (علیہ السلام) اور عیسیٰ (علیہ السلام) ابن مریم سے بھی اور ہم نے ان سے پختہ عہد لیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( یاد کرو ) جب ہم نے نبیوں سے ان کے عہد لیے اور تم سے بھی اور نوح ، ابراہیم ، موسیٰ اور عیسیٰ ابن مریم سے بھی اور ہم نے ان سے نہایت محکم عہد لیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ہم نے ( اے محبوبﷺ ) انبیاء ( علیہم السلام ) سے ان کا مضبوط عہد لیا اور آپ سے اور نوح سے اور ابراہیم سے اور موسیٰ سے عیسیٰ بن مریم ( علیہم السلام ) سے اور ہم نے ان سے نہایت گاڑہا ( پختہ ) عہد لیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ہم نے پیغمبروں سے عہد لیا اور آپ سے اور نوح سے اور ابراہیم، موسیٰ اور مریم کے بیٹے عیسیٰ سے اور ان سے عہد بھی پکا لیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرو کہ) جب ہم نے تمام نبیوں سے ان کا عہد لیا اور آپ سے بھی اور نوح ابراہیم موسیٰ اور عیسیٰ بن مریم سے بھی اور ان سب سے ہم نے خوب پختہ عہد لیا

Translated by

Noor ul Amin

اور ( اے نبی ) اس عہدکویاد رکھو جو ہم نے سب نبیوں سے لیااورآپ سے بھی اور نوح ، ابراہیم ، موسیٰ اور عیسیٰ ابن مریم سے بھی ، ان سب سے ہم نے پختہ عہدلیاتھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے محبوب! یاد کرو جب ہم نے نبیوں سے عہد لیا ( ف۲۰ ) اور تم سے ( ف۲۱ ) اور نوح اور ابراہیم اور موسیٰ ٰ اور عیسیٰ بن مریم سے اور ہم نے ان سے گاڑھا عہد لیا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے حبیب! یاد کیجئے ) جب ہم نے انبیاء سے اُن ( کی تبلیغِ رسالت ) کا عہد لیا اور ( خصوصاً ) آپ سے اور نوح سے اور ابراہیم سے اور موسیٰ سے اور عیسٰی ابن مریم ( علیھم السلام ) سے اور ہم نے اُن سے نہایت پختہ عہد لیا

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ وقت یاد کرو ۔ جب ہم نے نبیوں سے عہد و پیمان لیا تھا اور آپ سے بھی اور نوح ، ابراہیم ، موسیٰ اور عیسیٰ بن مریم سے بھی اور ہم نے ان سب سے سخت عہد لیا تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And remember We took from the prophets their covenant: As (We did) from thee: from Noah, Abraham, Moses, and Jesus the son of Mary: We took from them a solemn covenant:

Translated by

Muhammad Sarwar

We had a solemn covenant with you (Muhammad), and the Prophets: Noah, Abraham, Moses, and Jesus, the son of Mary.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when We took from the Prophets their covenant, and from you, and from Nuh, Ibrahim, Musa, and `Isa son of Maryam. We took from them a strong covenant.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when We made a covenant with the prophets and with you, and with Nuh and Ibrahim and Musa and Isa, son of Marium, and We made with them a strong covenant

Translated by

William Pickthall

And when We exacted a covenant from the prophets, and from thee (O Muhammad) and from Noah and Abraham and Moses and Jesus son of Mary. We took from them a solemn covenant;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और याद करो जब हम ने नबियों से वचन लिया, तुम से भी और नूह और इबराहीम और मूसा और मरयम के बेटे ईसा से भी। इन सबसे हम ने ढृढ़ वचन लिया,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جبکہ ہم نے تمام پیغمبروں سے ان کا اقرار لیا اور آپ سے بھی اور نوح (علیہ السلام) اور ابراہیم (علیہ السلام) اور موسیٰ (علیہ السلام) اور عیسیٰ (علیہ السلام) ابن مریم (علیہ السلام) سے بھی اور ہم نے ان سے خوب پختہ عہد لیا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ور اے نبی اس عہد کو یاد رکھو جو ہم نے پختہ عہد لیا تھا سب انبیاء سے۔ آپ سے بھی اور نوح اور ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ ابن مریم سے بھی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یاد رکھو اس عہد و پیمان کو جس ہم نے سب پیغمبروں سے لیا ہے ، تم سے بھی اور نوح اور ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ ابن مریم سے بھی۔ سب سے ہم پختہ عہد لے چکے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ہم نے نبیوں سے ان کا اقرار لیا اور آپ سے بھی اور نوح اور ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ بن مریم سے، اور ہم نے ان سے پختہ عہد لے لیا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب لیا ہم نے نبیوں سے ان کا قرار اور تجھ سے اور نوح سے اور ابراہیم سے اور موسیٰ سے اور عیسیٰ سے جو بیٹا مریم کا اور لیا ہم نے ان سے گاڑھا قرار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ ذات قابل ذکر ہے جب ہم نے تمام نبیوں سے ان کا عہد لیا اور خصوصاً آپ سے اور نوح (علیہ السلام) اور ابراہیم (علیہ السلام) اور موسیٰ (علیہ السلام) بن مریم (علیہ السلام) سے بھی عہد لیا اور عہد بھی خوب پختہ عہد لیا