Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 8

سورة الأحزاب

لِّیَسۡئَلَ الصّٰدِقِیۡنَ عَنۡ صِدۡقِہِمۡ ۚ وَ اَعَدَّ لِلۡکٰفِرِیۡنَ عَذَابًا اَلِیۡمًا ٪﴿۸﴾  17

That He may question the truthful about their truth. And He has prepared for the disbelievers a painful punishment.

تاکہ اللہ تعالٰی سچوں سے ان کی سچائی کے بارے میں دریافت فرمائے ، اور کافروں کے لئے ہم نے المناک عذاب تیار کر رکھے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِّیَسۡئَلَ
تا کہ وہ سوال کرے
الصّٰدِقِیۡنَ
سچوں سے
عَنۡ صِدۡقِہِمۡ
ان کے سچ کے بارے میں
وَاَعَدَّ
اور اس نے تیار کر رکھا ہے
لِلۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کے لیے
عَذَابًا
عذاب
اَلِیۡمًا
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِّیَسۡئَلَ
تا کہ وہ سوال کرے
الصّٰدِقِیۡنَ
سچوں سے
عَنۡ صِدۡقِہِمۡ
ان کی سچائی کے بارے میں
وَاَعَدَّ
اور اس نے تیارکررکھا ہے
لِلۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کے لیے
عَذَابًا
عذاب
اَلِیۡمًا
دردناک
Translated by

Juna Garhi

That He may question the truthful about their truth. And He has prepared for the disbelievers a painful punishment.

تاکہ اللہ تعالٰی سچوں سے ان کی سچائی کے بارے میں دریافت فرمائے ، اور کافروں کے لئے ہم نے المناک عذاب تیار کر رکھے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تاکہ اللہ تعالیٰ سچے لوگوں سے ان کی سچائی کے بارے میں سوال کرے اور کافروں کے لئے ہم نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تاکہ اﷲ تعالیٰ سچوں سے اُن کی سچائی کے بارے میں سوال کرے اور کافروں کے لیے اُس نے دردناک عذاب تیارکررکھا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

so that He (Allah) may ask the truthful about their truth. And He has prepared a painful punishment for the disbelievers.

تاکہ پوچھے اللہ سچوں سے ان کا سچ اور تیار کر رکھا ہے منکروں کے لئے درد ناک عذاب۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تا کہ اللہ پوچھ لے سچے لوگوں سے ان کے سچ کے بارے میں۔ اور اس نے تیار کر رکھا ہے کافروں کے لیے ایک دردناک عذاب۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

so that (their Lord) may question the truthful about their truthfulness. As for the unbelievers, He has kept a painful chastisement in store for them.

تاکہ سچے لوگوں سے ( ان کا رب ) ان کی سچائی کے بارے میں سوال کرے 16 ، اور کافروں کے لیے تو اس نے دردناک عذاب مہیا کر ہی رکھا ہے 17 ع1

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تاکہ اللہ سچے لوگوں سے ان کی سچائی کے بارے میں پوچھے ( ٩ ) اور اس نے کافروں کے لیے تو ایک دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس سے یہ مطلب تھا کہ قیامت کے دن سچوں (پیغمبروں) سے ان کے سچ کا حال پوچھے 3 اور کافروں کے لئے تکلیف کا عذاب تیار رکھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تاکہ سچوں سے ان کے سچ کے بارے پوچھا جائے اور کافروں کے لئے (اللہ نے) دردناک عذاب تیار کررکھا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تاکہ وہ ان سچے لوگوں سے سچائی کے بارے میں پوچھیں اور اس نے کافروں کے لیے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تاکہ سچ کہنے والوں سے اُن کی سچائی کے بارے میں دریافت کرے اور اس نے کافروں کے لئے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That he may question the truthful of their truth. And for the Infidels He hath gotten ready a torment afflictive.

تاکہ ان سچوں سے ان کے سچ کی بابت سوال کرے ۔ اور کافروں کے لئے (اللہ نے) عذاب دردناک تیار کر رکھا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تاکہ اللہ راست بازوں سے ان کی راست بازی کی بابت سوال کرے ( اور کافروں اور منافقوں سے ان کے کفر ونفاق کی نسبت ) اور کافروں کیلئے اللہ نے ایک دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تاکہ ( انجامِ کار ) وہ ( اللہ تعالیٰ ) سچوں سے ان کی سچائی کے بارے میں سوال کرے اور اس نے کافروں کے لیے دردناک عذاب تیار کررکھا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تاکہ سچ کہنے والوں سے ان کی سچائی کے بارے میں دریافت کرے اور اس نے کافروں کے لیے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تاکہ وہ (وحدہ لاشریک) پوچھے سچوں سے ان کے سچ کے بارے میں (کہ انہوں نے اس کی کہاں تک پابندی کی) اور کافروں کے لئے اس نے ایک بڑا ہی دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے

Translated by

Noor ul Amin

تاکہ اللہ سچے لوگوں سے ان کی سچائی کے بارے میں سوال کرے اور کافروں کے لئے ہم نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تاکہ سچوں سے ( ف۲۲ ) ان کے سچ کا سوال کرے ( ف۲۳ ) اور اس نے کافروں کے لیے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تاکہ ( اللہ ) سچوں سے اُن کے سچ کے بارے میں دریافت فرمائے ، اور اس نے کافروں کے لئے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے

Translated by

Hussain Najfi

تاکہ وہ ( پروردگار ) ان سچے لوگوں سے ان کی سچائی کے متعلق سوال کرے اور اس نے کافروں کیلئے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That (Allah) may question the (custodians) of Truth concerning the Truth they (were charged with): And He has prepared for the Unbelievers a grievous Penalty.

Translated by

Muhammad Sarwar

This was a firm agreement. God will ask the truthful ones about their truthfulness and prepare a painful torment for the disbelievers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That He may ask the truthful about their truth. And He has prepared for the disbelievers a painful torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That He may question the truthful of their truth, and He has prepared for the unbelievers a painful punishment.

Translated by

William Pickthall

That He may ask the loyal of their loyalty. And He hath prepared a painful doom for the unfaithful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ताकि वह सच्चे लोगों से उन की सच्चाई के बारे में पूछे। और इनकार करने वालों के लिए तो उस ने दुखद यातना तैयार कर रखी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تاکہ ان سچوں سے ان کے سچ کی تحقیقات کرے اور کافروں کے لیے اللہ تعالیٰ نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تاکہ سچے لوگوں سے ان کا رب ان کی سچائی کے بارے میں سوال کرے اور کافروں کے لیے اس نے درد ناک عذاب تیار کر رکھا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تاکہ سچے لوگوں سے (اب کا رب) ان کی سچائی کے بارے میں سوال کرے ، اور کافروں کے لیے تو اس نے دردناک عذاب مہیا کر ہی رکھا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تاکہ اللہ سچوں سے ان کی سچائی کے بارے میں سوال فرمائے اور اس نے کافروں کے لیے درد ناک عذاب تیار فرمایا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تاکہ پوچھے اللہ سچوں سے ان کا سچ اور تیار رکھا ہے منکروں کے لیے دردناک عذاب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ نے یہ اس لئے کیا تا کہ ان سچوں سے ان کے سچ کو دریافت کرے اور اللہ تعالیٰ نے کافروں کے لئے درد ناک عذاب تیارکررکھا ہے