Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 9

سورة الأحزاب

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اذۡکُرُوۡا نِعۡمَۃَ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ اِذۡ جَآءَتۡکُمۡ جُنُوۡدٌ فَاَرۡسَلۡنَا عَلَیۡہِمۡ رِیۡحًا وَّ جُنُوۡدًا لَّمۡ تَرَوۡہَا ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرًا ۚ﴿۹﴾

O you who have believed, remember the favor of Allah upon you when armies came to [attack] you and We sent upon them a wind and armies [of angels] you did not see. And ever is Allah , of what you do, Seeing.

اے ایمان والوں! اللہ تعالٰی نے جو احسان تم پر کیا اسے یاد کرو جبکہ تمہارے مقابلے کو فوجوں پر فوجیں آئیں پھر ہم نے ان پر تیز تند آندھی اور ایسے لشکر بھیجے جنہیں تم نے دیکھا ہی نہیں اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ تعالٰی سب کچھ دیکھتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوا
ایمان لائے ہو
اذۡکُرُوۡا
یاد کرو
نِعۡمَۃَ
نعمت
اللّٰہِ
اللہ کی
عَلَیۡکُمۡ
اپنے اوپر
اِذۡ
جب
جَآءَتۡکُمۡ
آئے تمہارے پاس
جُنُوۡدٌ
کئی لشکر
فَاَرۡسَلۡنَا
تو بھیجی ہم نے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
رِیۡحًا
ایک آندھی
وَّجُنُوۡدًا
اور کچھ لشکر
لَّمۡ
نہیں
تَرَوۡہَا
تم نے دیکھا انہیں
وَکَانَ
اور ہے
اللّٰہُ
اللہ
بِمَا
اسے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
بَصِیۡرًا
خوب دیکھنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے
الَّذِیۡنَ
لوگوجو
اٰمَنُوا
ایمان لائے ہو
اذۡکُرُوۡا
یاد کرو
نِعۡمَۃَ
نعمت کو
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
عَلَیۡکُمۡ
اوپر اپنے
اِذۡ
جب
جَآءَتۡکُمۡ
چڑھ آئیں تمہارے پاس
جُنُوۡدٌ
فوجیں
فَاَرۡسَلۡنَا
چنانچہ بھیجی ہم نے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
رِیۡحًا
آندھی
وَّجُنُوۡدًا
اور ایسے لشکر
لَّمۡ
نہیں
تَرَوۡہَا
جنہیں تم نے دیکھا تھا
وَکَانَ
اور(ہمیشہ سے)ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
بِمَا
ساتھ اس کے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
بَصِیۡرًا
خوب دیکھنے والا
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, remember the favor of Allah upon you when armies came to [attack] you and We sent upon them a wind and armies [of angels] you did not see. And ever is Allah , of what you do, Seeing.

اے ایمان والوں! اللہ تعالٰی نے جو احسان تم پر کیا اسے یاد کرو جبکہ تمہارے مقابلے کو فوجوں پر فوجیں آئیں پھر ہم نے ان پر تیز تند آندھی اور ایسے لشکر بھیجے جنہیں تم نے دیکھا ہی نہیں اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ تعالٰی سب کچھ دیکھتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! اللہ کے اس احسان کو یاد رکھو جب (کفار کے) لشکر تم پر چڑھ آئے تھے تو ہم نے آندھی اور ایسے لشکر بھیج دیئے جو تمہیں نظر نہ آتے تھے اور جو کچھ تم کر رہے تھے اللہ اسے خوب دیکھ رہا تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو!اپنے اوپراﷲ تعالیٰ کی نعمت کو یاد کرو جب تم پرفوجیں چڑھ آئیں چنانچہ ہم نے اُن پرآندھی بھیج دی اورایسے لشکرجنہیں تم نے نہیں دیکھاتھا اورجوکچھ تم کر رہے ہواﷲ تعالیٰ اُسے ہمیشہ سے خوب دیکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe,(l) remember Allah&s favour to you, when the forces (of the infidels) came upon you, and We sent upon them a wind, and the forces (of angels) you did not see. And Allah is watchful of what you do.-r-n(1) These verses refer to the battle of Ahzab, also known as &the battle of Khandaq& in which different tribes of Arabia, led by the Quraish invaded upon Madinah, and the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) defended the city by digging a trench.

اے ایمان والو ! یاد کرو احسان اللہ کا اپنے اوپر جب چڑھ آئیں تم پر فوجیں پھر ہم نے بھیج دی ان پر ہوا اور وہ فوجیں جو تم نے نہیں دیکھیں اور ہے اللہ جو کچھ کرتے ہو دیکھنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ِایمان ! یاد کرو اللہ کے اس انعام کو جو تم لوگوں پر ہو جب تم پر حملہ آور ہوئے بہت سے لشکرتو ہم نے ان پر ایک سخت آندھی بھیجی اور ایسے لشکر بھی جو تم نے نہیں دیکھے۔ } اور جو کچھ تم لوگ کر رہے تھے اللہ اسے دیکھ رہا تھا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers, call to mind Allah's favour to you when enemy hosts invaded you. Then We sent against them a wind and hosts that you did not see although Allah was observing all that you were then doing.

اے لوگو 18 ، جو ایمان لائے ہو ، یاد کرو اللہ کے احسان کو جو ( ابھی ابھی ) اس نے تم پر کیا ہے ۔ جب لشکر تم پر چڑھ آئے تو ہم نے ان پر ایک سخت آندھی بھیج دی اور ایسی فوجیں روانہ کیں جو تم کو نظر نہ آتی تھیں 19 اللہ وہ سب کچھ دیکھ رہا تھا جو تم لوگ اس وقت کر رہے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! یاد کرو اللہ نے اس وقت تم پر کیسا انعام کیا جب تم پر بہت سے لشکر چڑھ آئے تھے ، پھر ہم نے ان پر ایک آندھی بھی بھیجی ، اور ایسے لشکر بھی جو تمہیں نظر نہیں آتے تھے ۔ ( ١٠ ) اور تم جو کچھ کر رہے تھے اللہ اس کو دیکھ رہا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو اللہ نے جو تم پر احسان کیا اس کو یاد کرو جب چار طرف سے کافروں کے) لشکر تم پر ٹوٹ پڑے پھر ہم نے ان پر آندھی بھیجی 4 اور وہ فرشتوں کے لشکر بھیجے جن کو تم نے نہیں دیکھا اور اللہ تمہارے کاموں کو دیکھ رہا تھا 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! اپنے اوپر اللہ کی اس مہربانی کو یاد کرو کہ جب تم پر لشکر چڑھ آئے تو ہم نے ان پر (تیز) ہوا بھیجی اور ایسے لشکر (بھیجے) جن کو تم نہیں دیکھ سکتے تھے اور جو کام تم کرتے ہو اللہ ان کو دیکھ رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! اپنے اوپر اس نعمت کو یاد کرو جب تم پر بہت سے لشکر چڑھ آئے تھے پھر ہم نے ان پر آندھی بھیجی اور ایسے لشکر بھیجے جو تمہیں نظر نہ آتے تھے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو اسے اللہ دیکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو خدا کی اُس مہربانی کو یاد کرو جو (اُس نے) تم پر (اُس وقت کی) جب فوجیں تم پر (حملہ کرنے کو) آئیں۔ تو ہم نے اُن پر ہوا بھیجی اور ایسے لشکر (نازل کئے) جن کو تم دیکھ نہیں سکتے تھے۔ اور جو کام تم کرتے ہو خدا اُن کو دیکھ رہا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Ye who believe! remember Allah's favour unto you when there came unto you hosts, and We sent against them a wind and hosts which ye saw not, and Allah was of that which ye were working a Beholder.

اے ایمان والو اللہ کا انعام اپنے اوپر یاد کرو جب تم پر (کئی کئی) لشکر چڑھ آئے ۔ پھر ہم نے ان پر ایک آندھی بھیجی اور ایسی فوج جو تم کو دکھائی نہیں دیتی ۔ اور اللہ تمہارے اعمال کو دیکھ رہا تھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! تم اپنے اوپر اللہ کے فضل کو یاد رکھو کہ جب تم پر فوجیں چڑھ آئیں تو ہم نے ان پر ایک باد تند بھیجی اور ایسی فوجیں بھی بھیجیں جو تم کو نظر نہیں آئیں اور اللہ جو کچھ تم کرتے ہو ، اس کو برابر دیکھتے رہنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! اللہ ( تعالیٰ ) کی ( اس ) نعمت کو یاد کرو ( جو اس نے ) تم لوگوں پر ( فرمائی ) جس وقت تم پر بہت سے لشکر ( حملہ آور ہوکر ) آئے پس ہم نے ان پر آندھی اور ایسے لشکر بھیجے جن کو تم نے نہیں دیکھا اور اللہ ( تعالیٰ ) جو تم کرتے تھے دیکھ رہا تھا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مومنو ! اللہ کی اس مہربانی کو یاد کرو جو اس نے تم پر اس وقت کی جب فوجیں تم پر حملہ کرنے کو آئیں تو ہم نے ان پر ہوا بھیجی اور ایسے لشکر نازل کیے جن کو تم دیکھ نہیں سکتے تھے اور جو کام تم کرتے ہو اللہ ان کو دیکھ رہا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو یاد کرو تم اللہ کے اس احسان کو جو اس نے تم پر اس وقت فرمایا تھا جب کہ چڑھ آئے تھے تم پر بہت سے لشکر تو آخرکار ہم نے ان پر ایک سخت آندھی بھیج دی تھی اور ایسے بہت سے لشکر بھی (تمہاری مدد کے لئے) جو تمہیں نظر نہیں آرہے تھے اور اللہ پوری طرح دیکھ رہا تھا وہ سب کچھ جو تم لوگ کر رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو!اللہ کے اس احسان کو یاد کروجب ( کفارکی ) فوجیں تم پر ( جنگ خندق کے موقعہ پر ) ٹوٹ پڑیں توہم نے ( ان کفارپر ) آندھی اور ایسے لشکربھیج دئیے جو تمہیں نظر نہ آتے تھے اورجو کچھ تم کررہے تھے اللہ اسے خوب دیکھ رہا تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! اللہ کا احسان اپنے اوپر یاد کرو ( ف۲٤ ) جب تم پر کچھ لشکر آئے ( ف۲۵ ) تو ہم نے ان پر آندھی اور وہ لشکر بھیجے جو تمہیں نظر نہ آئے ( ف۲٦ ) اور اللہ تمہارے کام دیکھتا ہے ( ف۲۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! اپنے اوپر اللہ کا احسان یاد کرو جب ( کفار کی ) فوجیں تم پر آپہنچیں ، تو ہم نے ان پر ہوا اور ( فرشتوں کے ) لشکروں کو بھیجا جنہیں تم نے نہیں دیکھا اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے خوب دیکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! اللہ کے اس احسان کو یاد کرو جو اس نے تم پر کیا ہے جب ( کفار کے ) لشکر تم پر چڑھ آئے اور ہم نے ( تمہاری مدد کیلئے ) ان پر ہوا ( آندھی ) بھیجی اور ( فرشتوں کے ) ایسے لشکر بھیجے جن کو تم نے نہیں دیکھا اور جو کچھ تم کر رہے تھے ۔ اللہ اسے خوب دیکھ رہا تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! Remember the Grace of Allah, (bestowed) on you, when there came down on you hosts (to overwhelm you): But We sent against them a hurricane and forces that ye saw not: but Allah sees (clearly) all that ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, recall God's favor to you when the army attacked you. We sent a wind and the armies, which you did not see, to support you. God sees all that you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Remember Allah's favor to you, when there came against you hosts, and We sent against them a wind and forces that you saw not. And Allah is Ever All-Seer of what you do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! call to mind the favor of Allah to you when there came down upon you hosts, so We sent against them a strong wind and hosts, that you saw not, and Allah is Seeing what you do.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Remember Allah's favour unto you when there came against you hosts, and We sent against them a great wind and hosts ye could not see. And Allah is ever Seer of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान लाने वालो! अल्लाह की उस अनुकम्पा को याद करो जो तुम पर हुई; जबकि सेनाएँ तुम पर चढ़ आई तो हम ने उन पर एक हवा भेज दी और ऐसी सेनाएँ भी, जिन को तुम ने देखा नहीं। और अल्लाह वह सब कुछ देखता है जो तुम करते हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو اللہ کا انعام اپنے اوپر یاد کرو جب تم پر بہت سے لشکر چڑھ آئے پھر ہم نے ان پر ایک آندھی بھیجی اور ایسی فوج بھیجی جو تم کو دکھائی نہ دیتی تھی اور اللہ تمہارے اعمال دیکھتے تھے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے لوگو ! جو ایمان لائے ہو۔ یاد کرو اللہ کے احسان کو جو اس نے تم پر کیا ہے جب تم پر لشکر چڑھ آئے تو ہم نے ان پر ایک سخت آندھی بھیج دی اور ایسی فوجیں روانہ کیں جو تمہیں نظر نہیں آتی تھیں، جو تم اس وقت کر رہے تھے اللہ سب کچھ دیکھ رہا تھا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو ، جو ایمان لائے ہو ، یاد کرو اللہ کے احسان کو جو (ابھی ابھی) اس نے تم پر کیا ہے۔ جب لشکر تم پر چڑھ آئے تو ہم نے ان پر ایک سخت آندھی بھیج دی اور ایسی فوجیں روانہ کیں جو تم کو نظر نہ آتی تھیں۔ اللہ وہ سب کچھ دیکھ رہا تھا جو تم لوگ اس وقت کر رہے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! اللہ کی نعمت جو تمہیں ملی ہے اسے یاد کرو جبکہ تمہارے پاس لشکر آگئے، سو ہم نے ان پر ہوا بھیج دی اور لشکر بھیج دئیے جنہیں تم نے نہیں دیکھا، اور اللہ ان کے کاموں کو دیکھنے والا ہے جو تم کرتے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو یاد کرو احسان اللہ کا اپنے اوپر جب چڑھ آئیں تم پر فوجیں پھر ہم نے بھیج دی ان پر ہوا اور وہ فوجیں جو تم نے نہیں دیکھیں اور ہے اللہ جو کچھ کرتے ہو دیکھنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والوں اللہ کے اس احسان کو یاد کرو جو اس نے تم پر اس وقت کیا تھا جبکہ تم پر بہت سے لشکر چڑھ آئے تھے پھر ہم نے ان تمہاری مخالف فوجوں پر ایک آندھی بھیجی اور ایسی فوجیں بھیجیں جن کو تم نے نہیں دیکھا اور جو کچھ تم کر رہے تھے اللہ تعالیٰ ان سب کو دیکھ رہا تھا