Surat Saba

Surah: 34

Verse: 20

سورة سبأ

وَ لَقَدۡ صَدَّقَ عَلَیۡہِمۡ اِبۡلِیۡسُ ظَنَّہٗ فَاتَّبَعُوۡہُ اِلَّا فَرِیۡقًا مِّنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۲۰﴾

And Iblees had already confirmed through them his assumption, so they followed him, except for a party of believers.

اور شیطان نے ان کے بارے میں اپنا گمان سچا کر دکھایا یہ لوگ سب کے سب اس کے تابعدار بن گئے سوائے مومنوں کی ایک جماعت کے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ لَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
صَدَّقَ
سچ کر دکھایا
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اِبۡلِیۡسُ
ابلیس نے
ظَنَّہٗ
گمان اپنا
فَاتَّبَعُوۡہُ
تو انہوں نے پیروی کی اس کی
اِلَّا
سوائے
فَرِیۡقًا
ایک گروہ کے
مِّنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ لَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً 
صَدَّقَ
سچ کر دکھایا 
عَلَیۡہِمۡ
ان پر 
اِبۡلِیۡسُ
ابلیس نے 
ظَنَّہٗ
اپنا گمان 
فَاتَّبَعُوۡہُ
تو انہوں نے پیچھا کیاا س کا 
اِلَّا
سوائے 
فَرِیۡقًا
ایک گروہ کے 
مِّنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
اہل ایمان کے
Translated by

Juna Garhi

And Iblees had already confirmed through them his assumption, so they followed him, except for a party of believers.

اور شیطان نے ان کے بارے میں اپنا گمان سچا کر دکھایا یہ لوگ سب کے سب اس کے تابعدار بن گئے سوائے مومنوں کی ایک جماعت کے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان لوگوں کے متعلق ابلیس نے اپنا گمان درست پایا ۔ چناچہ مومنوں کے گروہ کے سوا سب نے اسی کی پیروی کی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور بلاشبہ یقیناًابلیس نے اُن پراپنا گمان سچ کردکھایا،تو اہلِ ایمان کے ایک گروہ کے سوااُن سب نے اُس کاپیچھا کیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Iblis has found his assessment true about them. So they followed him, except a group of the believers.

اور سچ کر دکھلائی ان پر ابلیس نے اپنی اٹکل پھر اس کی راہ چلے مگر تھوڑے سے ایمان دار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یقینا ابلیس نے ان کے بارے میں اپنا گمان سچ کر دکھایا } سو ان سب نے اس (ابلیس) کی پیروی کی سوائے مومنین کی ایک جماعت کے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Iblis found his estimate of them to be true, and they followed him, except a party of the believers.

ان کے معاملہ میں ابلیس نے اپنا گمان صحیح پایا اور انہوں نے اسی کی پیروی کی ، بجز ایک تھوڑے سے گروہ کی جو مومن تھا 35 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور واقعی ان لوگوں کے بارے میں ابلیس نے اپنا خیال درست پایا ( ١٤ ) چنانچہ یہ اسی کے پیچھے چل پڑے ، سوائے اس گروہ کے جو مومن تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور شیطان نے اپنا گمان ان سبا والوں پر سچ کر دکھایا وہ اس کے کہنے میں آگئے 9 مگر ایک گروہ ایمان والوں کا شیطان کے شر سے بچ رہا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور واقعی ابلیس نے ان لوگوں کے بارے میں اپنا گمان صحیح پایا پھر ایمان والوں کی ایک جماعت کے علاوہ وہ اس کے پیچھے چل دیئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

البتہ ان پر ابلیس نے اپنا گمان سچا کر دکھایا ۔ مومنوں کے ایک گروہ کے علاوہ سب نے اس کی پیروی کی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور شیطان نے ان کے بارے میں اپنا خیال سچ کر دکھایا کہ مومنوں کی ایک جماعت کے سوا وہ اس کے پیچھے چل پڑے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly Iblis found his conjecture true concerning them; and they followed him all save a party of the believers.

اور واقعی ابلیس نے اپنا گمان ان لوگوں کے بارے میں صحیح پایا ۔ چناچہ یہ لوگ اسی کی راہ پر ہولئے بجز ایمان والوں کے گروہ کے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ابلیس نے ان کے اوپر اپنا گمان سچ کر دکھایا ۔ سو انہوں نے اس کی پیروی کی ۔ صرف اہلِ ایمان کا ایک گروہ اس سے بچ سکا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور البتہ تحقیق ان لوگوں پر ابلیس نے اپنا گمان سچ کر دکھایا پس ان لوگوں نے ، سوائے ایمان والوں کے ایک گروہ کے ، اس کی پیروی کی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور شیطان نے ان کے بارے میں اپنا خیال سچ کر دکھایا کہ مومنوں کی ایک جماعت کے سوا باقی سب اس کے پیچھے چل پڑے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور واقعی ابلیس نے سچ کر دکھایا ان لوگوں کے بارے میں اپنا گمان سو یہ سب اس کے پیچھے چل پڑے بجز ایمان والوں کے ایک گروہ کے

Translated by

Noor ul Amin

اور شیطان نے ان کے بارے میں اپناگمان سچ کردکھایاچنانچہ مومنوں کے ایک گروہ کے سواسب نے اس کی پیروی کی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ابلیس نے انھیں اپنا گمان سچ کر دکھایا ( ف٦۲ ) تو وہ اس کے پیچھے ہولیے مگر ایک گروہ کہ مسلمان تھا ( ف٦۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک ابلیس نے ان کے بارے میں اپنا خیال سچ کر دکھایا تو ان لوگوں نے اس کی پیروی کی بجز ایک گروہ کے جو ( صحیح ) مومنین کا تھا

Translated by

Hussain Najfi

بیشک شیطان نے ان لوگوں کے بارے میں اپنا خیال سچا کر دکھایا چنانچہ انہوں نے اس کی پیروی کی ۔ سوائے اہلِ ایمان کے ایک گروہ کے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And on them did Satan prove true his idea, and they followed him, all but a party that believed.

Translated by

Muhammad Sarwar

Iblis (satan) made his judgment about them to come true. They all followed them except a believing group among them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed Iblis did prove true his thought about them, and they followed him, all except a group of true believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly the Shaitan found true his conjecture concerning them, so they follow him, except a party of the believers.

Translated by

William Pickthall

And Satan indeed found his calculation true concerning them, for they follow him, all save a group of true believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इबलीस ने उन के विषय में अपना गुमान सत्य पाया और ईमान वालो के एक गिरोह के सिवा उन्होंने उसी का अनुसरण किया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور واقعی ابلیس نے ان لوگوں کے بارے میں (2) اپنا گمان صحیح پایا کہ سب اسی کی راہ ہو لیے مگر ایمان والوں کا گروہ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان کے معاملہ میں ابلیس نے اپنا گمان صحیح پایا اور مومنوں کی جماعت کے سوا باقی سب نے ابلیس کی پیروی کی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کے معاملہ میں ابلیس نے اپنا گمان صحیح پایا اور انہوں نے اسی کی پیروی کی ، بجز ایک تھوڑے سے گروہ کے جو مومن تھا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ بات واقعی ہے کہ ان کے بارے میں ابلیس نے اپنا گمان صحیح پالیا سو سب اس کے اتباع میں لگے سوائے مومنین کی تھوڑی سی جماعت کے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور سچ کر دکھلائی ان پر ابلیس نے اپنی اٹکل، پھر اسی کی راہ چلے، مگر تھوڑے سے ایمان دار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلاشبہ شیطان نے لوگوں کے بارے میں جو رائے قائم کی تھی اس کو صحیح پایا کہ ایمان والوں کی ایک تھوڑی سی جماعت کے سوا سب شیطان کے پیچھے ہو لئے