48 That is, "When will the time come about which you say: `Our Lord will gather u: together, then He will judge between us rightly?' We have been denying you persistently and opposing you openly for so long. Why is not then the judgement being passed against us ?"
سورة سَبـَا حاشیہ نمبر :48
یعنی جس وقت کے متعلق ابھی تم نے کہا ہے کہ ہمارا رب ہم کو جمع کرے گا اور ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے گا ، وہ وقت آخر کب آئے گا ؟ ایک مدت سے ہمارا مقدمہ چل رہا ہے ۔ ہم تمہیں بار بار جھٹلا چکے ہیں اور کھلم کھلا تمہاری مخالفت کیے جا رہے ہیں ۔ اب اس کا فیصلہ کیوں نہیں کر ڈالا جاتا ؟