Surat Saba

Surah: 34

Verse: 32

سورة سبأ

قَالَ الَّذِیۡنَ اسۡتَکۡبَرُوۡا لِلَّذِیۡنَ اسۡتُضۡعِفُوۡۤا اَنَحۡنُ صَدَدۡنٰکُمۡ عَنِ الۡہُدٰی بَعۡدَ اِذۡ جَآءَکُمۡ بَلۡ کُنۡتُمۡ مُّجۡرِمِیۡنَ ﴿۳۲﴾

Those who were arrogant will say to those who were oppressed, "Did we avert you from guidance after it had come to you? Rather, you were criminals."

یہ بڑے لوگ ان کمزورں کو جواب دیں گے کہ کیا تمہارے پاس ہدایت آچکنے کے بعد ہم نے تمہیں اس سے روکا تھا؟ ( نہیں ) بلکہ تم ( خود ) ہی مجرم تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
اسۡتَکۡبَرُوۡا
تکبر کیا
لِلَّذِیۡنَ
ان سے جو
اسۡتُضۡعِفُوۡۤا
کمزور سمجھے گئے
اَنَحۡنُ
کیا ہم نے
صَدَدۡنٰکُمۡ
روکا تھا ہم نے تمہیں
عَنِ الۡہُدٰی
ہدایت سے
بَعۡدَ
بعد اس کے کہ
اِذۡ
جب
جَآءَکُمۡ
وہ آگئی تمہارے پاس
بَلۡ
بلکہ
کُنۡتُمۡ
تھے تم ہی
مُّجۡرِمِیۡنَ
مجرم
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
کہیں گے 
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ 
اسۡتَکۡبَرُوۡا
جو بڑے بنتے تھے 
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں سے جو 
اسۡتُضۡعِفُوۡۤا
کمزور سمجھے گئے 
اَنَحۡنُ
کیا ہم نے 
صَدَدۡنٰکُمۡ
روکا تمہیں 
عَنِ الۡہُدٰی
ہدایت سے 
بَعۡدَ
بعد اس کے 
اِذۡ
جب 
جَآءَکُمۡ
آچکی تمہارے پاس
بَلۡ
بلکہ 
کُنۡتُمۡ
تم خود ہی 
مُّجۡرِمِیۡنَ
مجرم تھے 
Translated by

Juna Garhi

Those who were arrogant will say to those who were oppressed, "Did we avert you from guidance after it had come to you? Rather, you were criminals."

یہ بڑے لوگ ان کمزورں کو جواب دیں گے کہ کیا تمہارے پاس ہدایت آچکنے کے بعد ہم نے تمہیں اس سے روکا تھا؟ ( نہیں ) بلکہ تم ( خود ) ہی مجرم تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو بڑا بنتے تھے وہ کمزور لوگوں کو جواب دیں گے کہ : جب تمہارے پاس ہدایت آگئی تھی تو کیا ہم نے تمہیں اس سے روکا تھا ؟ بلکہ تم خود ہی مجرم تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جولوگ بڑے بنتے تھے وہ ان لوگوں سے کہیں گے جو کمزورسمجھے گئے: ’’کیاہم نے تمہیں ہدایت سے روکاتھااس کے بعد کہ وہ تمہارے پاس آچکی تھی؟ بلکہ تم خودہی مجرم تھے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who were overbearing will say to those weak; Was it we who stopped you from (accepting) guidance after it came to you? Rather, you were guilty.

کہنے لگے بڑائی کرنے والے ان سے جو کہ کمزور ہوگئے تھے کیا ہم نے روکا تم کو حق بات سے تمہارے پاس پہنچ چکنے کے بعد کوئی نہیں تم ہی تھے گنہگار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(جواباً ) وہ کہیں گے جو بڑے بنے ہوئے تھے ان سے جو کمزور تھے : کیا ہم نے تمہیں ہدایت سے روکا تھا اس کے بعد کہ وہ تمہارے پاس آگئی تھی ؟ بلکہ تم خود ہی مجرم تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The arrogant ones will retort to those who were suppressed: “What! Did we bar you from the guidance after it came to you? Not at all; rather you yourselves were evil-doers.”

‘ وہ بڑے بننے والے ان دبے ہوئے لوگوں کو جواب دیں گے کیا ہم نے تمہیں اس ہدایت سے روکا تھا جو تمہارے پاس آئی تھی؟ نہیں ، بلکہ تم خود مجرم تھے 52 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو بڑے بنے ہوئے تھے ان سے کہیں گے جنہیں کمزور سمجھا گیا تھا کہ : کیا ہم نے تمہیں ہدایت سے روکا تھا جبکہ وہ تمہارے پاس آچکی تھی ؟ اصل بات یہ ہے کہ تم خود مجرم تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

زور والے بڑے آدمی سردار لوگ کمزوروں کو جواب دیں گے اور یہ اچھا ٹھیرا کیا ہم نے تم کو ہدایت کی بات آئے پیچھے (زبردستی) اس سے روکا (بات یہ ہے) تم خود (خود) قصور وار تھے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اس پر) بڑے لوگ چھوٹے لوگوں سے کہیں گے کیا ہم نے تم کو (زبردستی) روکا تھا اس کے بعد کہ جب وہ ہدایت تم تک پہنچ چکی تھی ؟ بلکہ تم ہی قصور وار تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ متکبرین کمزوروں سے کہیں گے کہ جب تمہارے پاس ہدایت آچکی تھی تو کیا ہم نے تمہیں (زبردستی اس سے ) روک رکھا تھا۔ اصل میں تم خود ہی مجرم ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بڑے لوگ کمزوروں سے کہیں گے کہ بھلا ہم نے تم کو ہدایت سے جب وہ تمہارے پاس آچکی تھی روکا تھا؟ (نہیں) بلکہ تم ہی گنہگار تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those who were stiff-necked will say Unto those who were deemed weak: was it we who prevented you from the guidance after it had come Unto you? Aye! ye have been guilty yourselves.

(اس پر) بڑے لوگ ادنی درجہ کے لوگوں سے کہیں گے کیا کہیں ہم نے تمہیں ہدایت سے روک دیا تھا بعد اس کے کہ وہ تم تک پہنچ چکی تھی ؟ نہیں بلکہ تم ہی قصور وار رہے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ لوگ جو بڑے بنے ، ان لوگوں کو جو دبا کے رکھے گئے ، جواب دیں گے کہ کیا ہم نے تم کو ہدایت سے روکا جبکہ وہ تمہارے پاس آچکی تھی؟ بلکہ تم خود ہی مجرم ہو!

Translated by

Mufti Naeem

بڑے سمجھے جانے والے کمزور سمجھے جانے والوں سے کہیں گے کیا ہم نے تمہیں اس ( ہدایت ) کے تمہارے پاس آجانے کے بعد ہدایت سے روک رکھا تھا ، بلکہ تم ( خود ) مجرم تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بڑے لوگ کمزوروں سے کہیں گے کہ بھلا ہم نے تمہیں حق بات سے روکا تھا جب وہ تمہارے پاس آچکی تھی ؟ ایسا نہیں ہے بلکہ تم ہی گنہگار تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس کے جواب میں وہ لوگ جو بڑے بنے ہوئے تھے دبا کر رکھے گئے ان لوگوں سے کہیں گے کہ کیا ہم نے تمہیں روکا تھا ہدایت (کی روشنی) سے جب کہ وہ تمہارے پاس پہنچ چکی تھی ؟ نہیں بلکہ تم لوگ خود مجرم تھے

Translated by

Noor ul Amin

اورجو بڑابنتے تھے وہ کمزورلوگوں کو جواب دیں گے کہ:’’جب تمہارے پاس ہدایت آ گئی تھی تو کیا ہم نے تمہیں اس سے روکاتھا؟بلکہ تم خود ہی مجرم تھے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جو اونچے کھینچتے تھے ان سے کہیں گے جو دبے ہوئے تھے کیا ہم نے تمہیں روک دیا ہدایت سے بعد اس کے کہ تمہارے پاس آئی بلکہ تم خود مجرم تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

متکبرّ لوگ کمزوروں سے کہیں گے: کیا ہم نے تمہیں ہدایت سے روکا اس کے بعد کہ وہ تمہارے پاس آچکی تھی ، بلکہ تم خود ہی مُجرم تھے

Translated by

Hussain Najfi

بڑے لوگ کمزور لوگوں سے ( جواب میں ) کہیں گے کیا ہم نے تمہیں ہدایت سے روکا تھا جبکہ وہ تمہارے پاس آئی تھی ۔ بلکہ تم خود ہی مجرم ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The arrogant ones will say to those who had been despised: "Was it we who kept you back from Guidance after it reached you? Nay, rather, it was ye who transgressed.

Translated by

Muhammad Sarwar

The suppressing ones will say to the oppressed ones, "Did we prevent you from having guidance after it had come to you? In fact, you yourselves were criminals."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who were arrogant will say to those who were deemed weak: "Did we keep you back from guidance after it had come to you Nay, but you were criminals."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those who were proud shall say to those who were deemed weak: Did we turn you away from the guidance after it had come to you? Nay, you (yourselves) were guilty

Translated by

William Pickthall

Those who were proud say unto those who were despised: Did we drive you away from the guidance after it had come unto you? Nay, but ye were guilty.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे लोग जो बड़े बनते थे उन लोगों से जो कमज़ोर समझे गए थे, कहेंगे, "क्या हम ने तुम्हे उस मार्गदर्शन से रोका था, जब वह तुम्हारे पास आया था? नहीं, बल्कि तुम स्वयं ही अपराधी हो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اس پر) یہ بڑے لوگ ان ادنیٰ درجے کے لوگوں سے کہیں گے کہ کیا ہم نے تم کو ہدایت (پر عمل کرنے) سے (زبردستی) روکا تھا بعد اس کے کہ وہ (ہدایت) تم کو پہنچ چکی تھی نہیں بلکہ تم ہی قصور وار ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بڑے کمزور لوگوں کو جواب دیں گے کیا ہم نے تمہیں اس ہدایت سے روکا تھا ؟ جو تمہارے پاس آئی تھی تم تو خود ہی مجرم تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ بڑے بننے والے ان دبے ہوئے لوگوں کو جواب دیں گے۔ کیا ہم نے تمہیں اس ہدایت سے روکا تھا جو تمہارے پاس آئی تھی ؟ نہیں ، بلکہ تم خود ہی مجرم تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بڑے لوگ چھوٹے درجے کے لوگوں سے کہیں گے کیا ہم نے تمہیں ہدایت سے روک دیا تھا اس کے بعد کہ تمہارے پاس ہدایت آئی، بلکہ بات یہ ہے کہ تم مجرم تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہنے لگے بڑائی کرنے والے ان سے جو کہ کمزور گنے گئے تھے کیا ہم نے روکا تم کو حق بات سے تمہارے پاس پہنچ چکنے کے بعد کوئی نہیں تم ہی تھے گناہگار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ بڑے لوگ ان ادنیٰ درجے کے لوگوں کو جواب دیں گے کیا ہم نے تم کو اس ہدایت کے قبول کرنے سے بعد اس کے کہ وہ ہدایت تم کو پہنچ چکی تھی روکا تھا، نہیں بلکہ تم ہی خود قصور وار ہو