Surat Saba

Surah: 34

Verse: 38

سورة سبأ

وَ الَّذِیۡنَ یَسۡعَوۡنَ فِیۡۤ اٰیٰتِنَا مُعٰجِزِیۡنَ اُولٰٓئِکَ فِی الۡعَذَابِ مُحۡضَرُوۡنَ ﴿۳۸﴾

And the ones who strive against Our verses to cause [them] failure - those will be brought into the punishment [to remain].

اور جو لوگ ہماری آیتوں کے مقابلہ کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں یہی ہیں جو عذاب میں پکڑ کر حاضر رکھے جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
یَسۡعَوۡنَ
کوشش کرتے ہیں
فِیۡۤ اٰیٰتِنَا
ہماری آیات میں
مُعٰجِزِیۡنَ
اس حال میں کہ عاجز کرنے والے ہیں
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
فِی الۡعَذَابِ
عذاب میں
مُحۡضَرُوۡنَ
حاضر کیے گئے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جو لوگ 
یَسۡعَوۡنَ
کوشش کر رہے ہیں 
فِیۡۤ اٰیٰتِنَا
ہماری آیات میں 
مُعٰجِزِیۡنَ
نیچا دکھانے والے 
اُولٰٓئِکَ
وہی لوگ 
فِی الۡعَذَابِ
عذاب میں 
مُحۡضَرُوۡنَ
حاضر کیے جانے والے ہیں 
Translated by

Juna Garhi

And the ones who strive against Our verses to cause [them] failure - those will be brought into the punishment [to remain].

اور جو لوگ ہماری آیتوں کے مقابلہ کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں یہی ہیں جو عذاب میں پکڑ کر حاضر رکھے جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ ہماری آیات کو نیچا دکھانے میں زور صرف کر رہے ہیں۔ انہیں عذاب میں حاضر کیا جائے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجولوگ ہماری آیات کے بارے میں کوشش کر رہے ہیں اس حال میں کہ وہ نیچادِکھانے والے ہیں وہی لوگ عذاب میں حاضرکیے جانے والے ہیں ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

As for those who strive against our signs trying to frustrate (them), they will be arraigned into the torment.

اور جو لوگ دوڑتے ہیں ہماری آیتوں کے ہرانے کو وہ عذاب میں پکڑے ہوئے آتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ لوگ جو کوشش کر رہے ہیں ہماری آیات کو ناکام کرنے کی وہی لوگ عذاب میں حاضر کیے جائیں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for those who work against Our Signs so as to frustrate them, they shall be arraigned into the chastisement.

رہے وہ لوگ جو ہماری آیات کو نیچا دکھانے کے لیے دوڑ دھوپ کرتے ہیں ، تو وہ عذاب میں مبتلا ہوں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ ہماری آیتوں کے بارے میں یہ کوشش کرتے ہیں کہ ان کو ناکام بنائیں ، ان کو عذاب میں دھر لیا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ ہماری آیتوں (کے بگاڑنے) میں کوشش کر رہے ہیں 2 یہ سمجھ کر کہ وہ ہمارے قابو میں نہ آئیں گے وہ عذاب میں گرفتار ہوں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو ہماری آیتوں کو ہرانے (ناکام بنانے) کی کوشش کر رہے ہیں ، ایسے لوگ عذاب میں لائے جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو لوگ ہماری آیتوں میں ہمیں عاجز و بےبس کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ لوگ ہیں جو عذاب میں حاضر کئے جائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ ہماری آیتوں میں کوشش کرتے ہیں کہ ہمیں ہرا دیں وہ عذاب میں حاضر کئے جائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who endeavour to frustrate Our signs, Unto the torment they will be brought.

اور جو لوگ ہماری آیتوں کے باب میں کوشش کررہے ہیں (نبی کو) ہرانے کے لئے تو وہی لوگ عذاب میں لائے جائیں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو زک دینے کیلئے ہماری آیات کے ابطال کی راہ میں سرگرم ہیں ، وہ لوگ عذاب میں داخل کیے جائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو لوگ ہماری آیتوں میں ( ہمیں ) عاجز کرنے کی غرض سے کوشش کرتے ہیں یہی لوگ عذاب میں حاضر کیے جائیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ ہماری آیتوں میں کوشش کرتے ہیں کہ ہمیں ہر ادیں وہ عذاب میں پکڑے ہوئے آئیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو لوگ ہماری آیتوں کو نیچا دکھانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں وہ عذاب میں پکڑے ہوئے حاضر کئے جائیں گے

Translated by

Noor ul Amin

اور جو لوگ ہماری آیات کو نیچادکھانے میں زورصرف کررہے ہیں انہیں عذاب میں ڈال دیا جائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہو جو ہماری آیتوں میں ہرانے کی کوشش کرتے ہیں ( ف۹۹ ) وہ عذاب میں لادھرے جائیں گے ( ف۱۰۰ ) (

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ ہماری آیتوں میں ( مخالفانہ ) کوشش کرتے ہیں ( ہمیں ) عاجز کرنے کے گمان میں ، وہی لوگ عذاب میں حاضر کئے جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو لوگ ہماری آیتوں کے بارے میں ( ہمیں نیچا دکھانے کیلئے ) کوشش کرتے ہیں وہ عذاب میں حاضر کئے جائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who strive against Our Signs, to frustrate them, will be given over into Punishment.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who try to challenge Our revelations will be driven into torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who strive against Our Ayat, to frustrate them, they will be brought to the torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as for) those who strive in opposing Our communications, they shall be caused to be brought to the chastisement.

Translated by

William Pickthall

And as for those who strive against Our revelations, challenging, they will be brought to the doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

रहे वे लोग जो हमारी आयतों को मात करने के लिए प्रयासरत हैं, वे लाकर यातनाग्रस्त किए जाएँगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ ہماری آیتوں کے متعلق (انکے ابطال کی) کوشش کر رہے ہیں (نبی (علیہ السلام) کو) ہرانے کے لیے ایسے لوگ عذاب میں لائے جاویں گے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

رہے وہ لوگ جو ہماری آیات کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں وہ عذاب میں مبتلا ہوں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

رہے وہ لوگ جو ہماری آیات کو نیچا دکھانے کے لیے دوڑ دھوپ کرتے ہیں ، تو وہ عذاب میں مبتلا ہوں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ ہماری آیتوں کے بارے میں ہرانے کی کوشش کرتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو عذاب میں حاضر کیے جائیں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو لوگ دوڑتے ہیں ہماری آیتوں کے ہرانے کو وہ عذاب میں پکڑے ہوئے آتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ ہمارے ہرانے کو ہماری آیتوں کیخلاف دوڑے دوڑے پھرتے ہیں تو وہ لوگ گرفتار کر کے عذاب میں لائے جائیں گے۔