Surat Saba

Surah: 34

Verse: 41

سورة سبأ

قَالُوۡا سُبۡحٰنَکَ اَنۡتَ وَلِیُّنَا مِنۡ دُوۡنِہِمۡ ۚ بَلۡ کَانُوۡا یَعۡبُدُوۡنَ الۡجِنَّ ۚ اَکۡثَرُہُمۡ بِہِمۡ مُّؤۡمِنُوۡنَ ﴿۴۱﴾

They will say, "Exalted are You! You, [O Allah ], are our benefactor not them. Rather, they used to worship the jinn; most of them were believers in them."

وہ کہیں گے تیری ذات پاک ہے اور ہمارا ولی تو تو ہے نہ کہ یہ بلکہ یہ لوگ جنوں کی عبادت کرتے تھے ان میں کے اکثر کا انہی پر ایمان تھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
وہ کہیں گے
سُبۡحٰنَکَ
پاک ہے تو
اَنۡتَ
تو ہی
وَلِیُّنَا
دوست ہے ہمارا
مِنۡ دُوۡنِہِمۡ
ان کے سوا
بَلۡ
بلکہ
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡبُدُوۡنَ
وہ عبادت کرتے
الۡجِنَّ
جنوں کی
اَکۡثَرُہُمۡ
اکثر ان کے
بِہِمۡ
انہیں پر
مُّؤۡمِنُوۡنَ
ایمان لانے والے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
وہ کہیں گے 
سُبۡحٰنَکَ
پاک ہے تیری ذات 
اَنۡتَ
آپ ہی 
وَلِیُّنَا
دوست ہیں ہمارے 
مِنۡ دُوۡنِہِمۡ
ان کی بجائے
بَلۡ
بلکہ 
کَانُوۡا
تھے وہ 
یَعۡبُدُوۡنَ
عبادت کر تے 
الۡجِنَّ
جنوں کی
اَکۡثَرُہُمۡ
اکثر  ان کے 
بِہِمۡ
ان ہی پر 
مُّؤۡمِنُوۡنَ
ایمان لانے والے تھے 
Translated by

Juna Garhi

They will say, "Exalted are You! You, [O Allah ], are our benefactor not them. Rather, they used to worship the jinn; most of them were believers in them."

وہ کہیں گے تیری ذات پاک ہے اور ہمارا ولی تو تو ہے نہ کہ یہ بلکہ یہ لوگ جنوں کی عبادت کرتے تھے ان میں کے اکثر کا انہی پر ایمان تھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہیں گے : تو پاک ہے ہمارا سرپرست تو ہے نہ کہ یہ (مشرک) بلکہ یہ لوگ تو جنوں کو پوجتے تھے اور ان میں اکثر انہی پر ایمان رکھتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ کہیں گے : پاک ہے تیری ذات،اُن کی بجائے آپ ہی ہمارے دوست ہیں بلکہ وہ تو جنوں کی عبادت کرتے تھے،ان کے اکثر اُن ہی پرایمان لانے والے تھے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They will say, |"Pure are You! You are our mentor, not these. Rather, they used to worship the Jinns. Most of these believed in them.|"

وہ کہیں گے پاک ذات ہے تیری ہم تیری طرف میں ہیں ان کی طرف میں نہیں پر پوجتے تھے جنوں کو یہ اکثر انہیں پر اعتقاد رکھتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ کہیں گے : ُ تو پاک ہے تو ہمارا ولی ہے ان کے سوا۔ } بلکہ یہ لوگ ِجنات ّکی عبادت کیا کرتے تھے ان کی اکثریت ان ہی پر ایمان رکھتی تھی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They will reply: “Glory to You! You are our Protector, not they. Nay, they rather used to worship the jinn. Most of them believe in them.”

تو وہ جواب دیں گے کہ پاک ہے آپ کی ذات ، ہمارا تعلق تو آپ سے ہے نہ کہ ان لوگوں سے 62 ۔ دراصل یہ ہماری نہیں بلکہ جنوں کی عبادت کرتے تھے ، ان میں سے اکثر انہی پر ایمان لائے ہوئے تھے 63 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ کہیں گے کہ : ہم تو آپ کی ذات کی پاکی بیان کرتے ہیں ، ہمارا تعلق آپ سے ہے ، ان لوگوں سے نہیں ۔ دراصل یہ تو جنات کی عبادت کیا کرتے تھے ۔ ( ١٩ ) ان میں سے اکثر لوگ انہی کے معتقد تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ کہیں گے خداوندا تو ہر عیب سے پاک ہے ان سے ہمیں کیا کام تو ہمارا مالک ہے یہ لوگ ہم کو نہیں پوجتے تھے بلکہ شیطان کو پوجتے تھے ان میں اکثر لوگ شیطانوں کو ہی مانتے تھے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ عرض کریں گے آپ پاک ہیں ہمارا تعلق تو آپ سے ہے نہ کہ ان سے بلکہ یہ جنوں (شیاطین) کی پوجا کرتے تھے (اور) ان میں اکثر ان ہی کو مانتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ کہیں گے آپ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے ۔ آپ ہی ہماری کار ساز ہیں یہ تو نہیں ہیں۔ بلکہ (بات یہ ہے کہ) وہ جنات کی عبادت و بندگی کرتے تھے۔ ان میں سے اکثر وہ ہیں جو ان پر یقین و اعتقاد رکھا کرتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ کہیں گے تو پاک ہے تو ہی ہمارا دوست ہے۔ نہ یہ۔ بلکہ یہ جِنّات کو پوجا کرتے تھے۔ اور اکثر انہی کو مانتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They will say: hallowed be Thou! Thou art our protecting friend, not they; Aye! they have been worshipping the jinn; In them most of them were believers.

وہ عرض کریں گے پاک ہے تو ہمارا تعلق تو صرف تجھ سے ہے نہ کہ ان سے اصل یہ ہے کہ یہ لوگ جنات کو پوجا کرتے تھے ان میں سے اکثر اعتقاد بھی انہیں پر رکھتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ جواب دیں گے کہ تو پاک ہے! ان کے بالمقابل تو ہمارا کارساز ہے! بلکہ یہ جنوں کی پرستش کرتے رہے ہیں ، ان کی اکثریت انہی پر ایمان رکھتی تھی ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ ( فرشتے ) کہیں گے پاک ہے آپ کی ذات ، آپ ہی ہمارے کارساز ہیں نہ کہ یہ لوگ ، بلکہ یہ لوگ جنات کی عبادت کیا کرتے تھے ، ان میں سے اکثر لوگ ان ہی پر ایمان رکھنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ کہیں گے تو پاک ہے تو ہی ہمارا ولی ہے نہ کہ یہ لوگ۔ یہ جنات کو پوجا کرتے تھے اور اکثر انہی کو مانتے تھے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ جواب میں عرض کریں گے پاک ہے آپ کی ذات ہمارا تعلق تو آپ سے ہے نہ کہ ان لوگوں سے بلکہ یہ لوگ تو (درحقیقت) شیطانوں کی عبادت کرتے تھے (اور) ان میں سے اکثر تو انہی پر اعتقاد رکھتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

وہ ( فرشتے ) کہیں گے:’’توپاک ہے تجھ ہی سے ہماراتعلق ہے ان سے نہیں ، بلکہ یہ لوگ توجنوں کی عبادت کرتے تھے اور ان میں اکثر انہی پر ایمان رکھتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ عرض کریں گے پاکی ہے تجھ کو تو ہمارا دوست ہے نہ وہ ( ف۱۰٦ ) بلکہ وہ جِنوں کو پوجتے تھے ( ف۱۰۷ ) ان میں اکثر انہیں پر یقین لائے تھے ( ف۱۰۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ عرض کریں گے: تو پاک ہے تو ہی ہمارا دوست ہے نہ کہ یہ لوگ ، بلکہ یہ لوگ جنات کی پوجا کیا کرتے تھے ، ان میں سے اکثر اُنہی پر ایمان رکھنے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

وہ کہیں گے پاک ہے تیری ذات! تو ہمارا آقا ہے نہ کہ وہ ( ہمارا تعلق تجھ سے ہے نہ کہ ان سے ) بلکہ یہ تو جنات کی عبادت کیا کرتے تھے ان کی اکثریت انہی پر ایمان و اعتقاد رکھتی تھی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They will say, "Glory to Thee! our (tie) is with Thee - as Protector - not with them. Nay, but they worshipped the Jinns: most of them believed in them."

Translated by

Muhammad Sarwar

They will reply, "All glory belongs to you. You are our guardian, not they. They had been worshipping the jinn and most of them had strong faith".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They (the angels) will say: "Glorified be You! You are our Protector instead of them. Nay, but they used to worship the Jinn; most of them were believers in them."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They shall say: Glory be to Thee! Thou art our Guardian, not they; nay! they worshipped the jinn; most of them were believers in them.

Translated by

William Pickthall

They will say: Be Thou Glorified. Thou (alone) art our Guardian, not them! Nay, but they worshipped the jinn; most of them were believers in them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे कहेंगे, "महान है तू, हमारा निकटता का मधुर सम्बन्ध तो तुझी से है, उन से नहीं; बल्कि बात यह है कि वे जिन्नों को पूजते थे। उन में से अधिकतर उन्हीं पर ईमान रखते थे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ عرض کریں گے کہ آپ پاک ہیں ہمارا تو آپ سے تعلق ہے نہ کہ ان سے مگر یہ لوگ شیاطین کو پوجا کرتے تھے اور ان میں اثر لوگ انہیں کے معتقد تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ملائکہ جواب دیں گے کہ تو پاک ہے ہمارا تعلق تو آپ سے ہے ان سے نہیں۔ یہ ہماری نہیں بلکہ جنوں کی عبادت کرتے تھے، ان میں سے اکثر انہی پر ایمان لائے ہوئے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تو وہ جواب دیں گے کہ پاک ہے آپ کی ذات ، ہمارا تعلق تو آپ سے ہے نہ کہ ان لوگوں سے۔ دراصل یہ ہماری نہیں بلکہ جنوں کی عبادت کرتے تھے ، ان میں سے اکثر انہی پر ایمان لائے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

فرشتے عرض کریں گے کہ آپ پاک ہیں، آپ ہمارے ولی ہیں ان سے ہمارا کچھ تعلق نہیں، بلکہ بات یہ ہے کہ یہ لوگ جنات کی عبادت کرتے تھے، ان میں سے اکثر ان پر ایمان لائے ہوئے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ کہیں گے پاک ذات ہے تیری ہم تیری طرف میں ہیں نہ ان کی طرف میں نہیں پر پوجتے تھے جنوں کو یہ اکثر انہی پر اعتقاد رکھتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

فرشتے عرض کریں گے اے خدا تو جملہ عیوب سے پاک ہے، ہمارا کارساز تو تو ہی ہے، نہ کہ یہ لوگ بلکہ اصل واقعہ یہ ہے کہ یہ لوگ شیاطین کی پرستش کیا کرتے تھے اور ان میں سے اکثر انہی شیاطین پر اعتقاد رکھتے تھے