Surat Saba

Surah: 34

Verse: 54

سورة سبأ

وَ حِیۡلَ بَیۡنَہُمۡ وَ بَیۡنَ مَا یَشۡتَہُوۡنَ کَمَا فُعِلَ بِاَشۡیَاعِہِمۡ مِّنۡ قَبۡلُ ؕ اِنَّہُمۡ کَانُوۡا فِیۡ شَکٍّ مُّرِیۡبٍ ﴿۵۴﴾٪  12

And prevention will be placed between them and what they desire, as was done with their kind before. Indeed, they were in disquieting denial.

ان کی چاہتوں اور ان کے درمیان پردہ حائل کر دیا گیا جیسے کہ اس سے پہلے بھی ان جیسوں کے ساتھ کیا گیا وہ بھی ( انہی کی طرح ) شک و تردد میں ( پڑے ہوئے ) تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَحِیۡلَ
اور رکاوٹ ڈال دی جائے گی
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
وَبَیۡنَ
اور درمیان
مَا
اس کے جو
یَشۡتَہُوۡنَ
وہ خواہش کریں گے
کَمَا
جیسے
فُعِلَ
کیا گیا
بِاَشۡیَاعِہِمۡ
ساتھ ان کے ساتھیوں کے
مِّنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
اِنَّہُمۡ
بےشک وہ
کَانُوۡا
تھے وہ
فِیۡ شَکٍّ
ایک شک میں
مُّرِیۡبٍ
بےچین کرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَحِیۡلَ
اور رکاوٹ کھڑی کر دی جائے گی 
بَیۡنَہُمۡ
ان کے درمیان 
وَبَیۡنَ
اور درمیان 
مَا
جن کی 
یَشۡتَہُوۡنَ
وہ تمنا کر رہے ہوں گے 
کَمَا
جیسا کہ 
فُعِلَ
کیا گیا 
بِاَشۡیَاعِہِمۡ
ان جیسوں کے ساتھ 
مِّنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے 
اِنَّہُمۡ
بلاشبہ وہ 
کَانُوۡا
تھے 
فِیۡ شَکٍّ
شک میں 
مُّرِیۡبٍ
بے چپن کر نے والے
Translated by

Juna Garhi

And prevention will be placed between them and what they desire, as was done with their kind before. Indeed, they were in disquieting denial.

ان کی چاہتوں اور ان کے درمیان پردہ حائل کر دیا گیا جیسے کہ اس سے پہلے بھی ان جیسوں کے ساتھ کیا گیا وہ بھی ( انہی کی طرح ) شک و تردد میں ( پڑے ہوئے ) تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس وقت ان کے اور ان کی خواہش کی چیزوں کے درمیان پردہ حائل کردیا جائے گا۔ جیسا کہ اس سے پہلے ان کے ہم جنسوں سے یہی سلوک کیا گیا تھا۔ وہ بھی ایسے شک میں پڑے ہوئے تھے جو انہیں بےچین کئے ہوئے تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُن کے اوراُس چیزکے درمیان رکاوٹ کھڑی کر دی جائے گی جن کی وہ تمنا کررہے ہوں گے جیساکہ اس سے پہلے اُن جیسوں کے ساتھ کیا گیابلاشبہ وہ بے چین کرنے والے شک میں تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And a barrier will be placed between them and that which they desire, as it will be done with the people of their kind who were before (them). They were in a perplexing doubt.

اور رکاوٹ پڑگئی ان میں اور ان کی آرزو میں جیسا کہ کیا گیا ہے ان کے طریقہ والوں کے ساتھ اس سے پہلے وہ لوگ تھے ایسے تردر میں جو چین نہ لینے دے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آڑ کردی جائے گی ان کے اور ان کی من پسند چیزوں کے مابین جیسا کہ اس سے پہلے ان جیساطرز عمل اختیار کرنے والے لوگوں کے ساتھ کیا گیا تھا۔ } وہ لوگ بھی (ایسے ہی) اضطراب والے شک میں پڑے رہے تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

A barrier will be placed between them and what they desire, as was done with the likes of them before. Surely they were in a disquieting doubt.

اس وقت جس چیز کی یہ تمنا کر رہے ہوں گے اس سے محروم کر دیے جائیں گے جس طرح ان کے پیش رو ہم مشرب محروم ہو چکے ہوں گے ۔ یہ بڑے گمراہ کن شک میں پڑے ہوئے تھے 76 ۔ 6

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس وقت یہ جس ( ایمان ) کی آرزو کریں گے اس کے اور ان کے درمیان ایک آڑ کردی جائے گی ، جیسا کہ ان جیسے جو لوگ ان سے پہلے ہوئے ہیں ان کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوگا ۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ سب ایسے شک میں پڑے ہوئے تھے جس نے انہیں دھوکے میں ڈال رکھا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اب) ان میں اور جو وہ چاہتے ہیں اس میں روک ہوجائے گی 3 جیسا اگلے لوگوں کے ساتھ کیا گیا جو انہی کے ہم جنس تھے وہ بھی انہی کی طرح شک در شک میں پڑے ہوئے تھے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کے اور ان کی آرزو کے درمیان ایک آڑ کردی جائے گی جیسا کہ پہلے ان کہ ہم مشربوں کے ساتھ کیا گیا کیونکہ یہ سب الجھن والے شک میں پڑے ہوئے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو وہ جانتے تھے اس چیز کے اور ان لوگوں کی خواہشوں کے درمیان ایک آڑ کردی جائے گی جیسا کہ ان جیسے لوگوں کے ساتھ پہلے سے کیا گیا تھا۔ بلاشبہ وہ شک میں پڑے ہوئے تھے جس نے انہیں کشمکش میں ڈالا ہوا تھا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان میں اور ان کی خواہش کی چیزوں میں پردہ حائل کردیا گیا جیسا کہ پہلے ان کے ہم جنسوں سے کیا گیا وہ بھی الجھن میں ڈالنے والے شک میں پڑے ہوئے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they will be shut off from that which they will eagerly desire, as shall be done with the likes of them of yore. Verily they have been in doubt perplexing.

اور ان میں اور ان کی آرزوؤں کے درمیان ایک آڑ حائل کردی جائے گی جیسا کہ ان سے قبل والے ان کے ہم مشربوں سے بھی کیا جائے گا ۔ یہ (سب) بڑے شک میں تھے تذبذب میں پڑے ہوئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کے اور ان کی چاہتوں کے درمیان دیوار حائل ہوجائے گی ، جس طرہ اس سے پہلے ان کے ہم مشربوں کے ساتھ معاملہ ہوا ۔ بیشک وہ بھی الجھن میں ڈالنے والے شک میں پڑے رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان لوگوں اور ان کی خواہش کے درمیان آڑ ڈال دی جائے گی جس طرح ان جیسوں کے ساتھ پہلے ( بھی ) کیا گیا ، بے شک یہ لوگ دھوکا دینے والے شک میں ( پڑے ) تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان میں ان کی خواہش کی چیزوں میں پردہ حائل کردیا گیا جیسا کہ پہلے ان جیسے لوگوں سے کیا گیا وہ بھی الجھن میں ڈالنے والے شک میں پڑے ہوئے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور آڑ کردی گئی ہوگی ان کے درمیان اور اس چیز کے درمیان جس کی یہ خواہش کریں گے جیسا کہ ان کے ہم مشربوں کے ساتھ کیا گیا ان سے پہلے بیشک یہ سب پڑے تھے الجھن انگیز شک میں

Translated by

Noor ul Amin

اوراس وقت ان کے اور ان کی خواہشا ت کے درمیان پر دہ حائل کیا جائے گاجیساکہ ان سے قبل انہی جیسے لوگوں کے ساتھ کیا گیا تھا بیشک وہ لوگ بہت ہی گہرے شک میں مبتلاتھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور روک کردی گئی ان میں اور اس میں جسے چاہتے ہیں ( ف۱٤۲ ) جیسے ان کے پہلے گروہوں سے کیا گیا تھا ( ف۱٤۳ ) بیشک وہ دھوکا ڈالنے والے شک میں تھے ( ف۱٤٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان کے اور ان کی خواہشات کے درمیان رکاوٹ ڈال دی گئی جیسا کہ پہلے اُن کے مثل گروہوں کے ساتھ کیا گیا تھا ۔ بیشک وہ دھوکہ میں ڈالنے والے شک میں مبتلا تھے

Translated by

Hussain Najfi

سو اب ان کے اور ان چیزوں کے درمیان جن کے یہ خواہش مند ہیں رکاوٹ کھڑی کر دی جائے گی ۔ جیساکہ اس سے پہلے ان کے ہم مشربوں کے ساتھ کیا جا چکا ہے یقیناً وہ بڑے شبہ اور شک میں مبتلا تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And between them and their desires, is placed a barrier, as was done in the past with their partisans: for they were indeed in suspicious (disquieting) doubt.

Translated by

Muhammad Sarwar

A gulf will exist between them and their desires on the Day of Judgment like the similar people who lived before. They, too, had lived in doubt and uncertainty (about the life hereafter).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And a barrier will be set between them and that which they desire, as was done in the past with the people of their kind. Verily, they have been in grave doubt.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And a barrier shall be placed between them and that which they desire, as was done with the likes of them before: surely they are in a disquieting doubt.

Translated by

William Pickthall

And a gulf is set between them and that which they desire, as was done for people of their kind of old. Lo! they were in hopeless doubt.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन के और उन की चाहतों के बीच रोक लगा दी जाएगी; जिस प्रकार इस से पहले उन के सहमार्गी लोगों के साथ मामला किया गया। निश्चय ही वे डाँवाडोल कर देने वाले संदेह में पड़े रहे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان میں اور ان کی قبول ایمان کی آرزو میں ایک آڑ کردی جاوے گی (10) جیسا ان کے ہم مشربوں کے ساتھ (بھی) یہی (برتاؤ) کیا جاوے گا جو ان سے پہلے تھے کیوں کہ یہ سب بڑے شک میں تھے جس نے ان کو تردد میں ڈال رکھا تھا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس وقت جس چیز کی یہ تمنا کر رہے ہوں گے اس سے محروم کردیے جائیں گے جس طرح ان کے پیش رو محروم ہوچکے ہوں گے، کیونکہ یہ بڑے گمراہ کُن شک میں پڑے ہوئے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس وقت جس چیز کی یہ تمنا کر رہے ہوں گے اس سے محروم کردیئے جائیں گے جس طرح ان کے پیش روہم مشرب محروم ہوچکے ہوں گے ۔ یہ بڑے گمراہ کن شک میں پڑے ہوئے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان کی آرزوؤں کے درمیان آڑ کردی جائے گی جیسا کہ ان سے پہلے ان کے ہم مشربوں کے ساتھ کیا گیا، بلاشبہ وہ تردد میں ڈالنے والے شک میں تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور رکاوٹ پڑگئی ان میں اور ان کی آرزو میں جیسا کہ کیا گیا ہے ان کے طریقہ والوں کے ساتھ اس سے پہلے وہ لوگ تھے ایسے تردد میں جو چین نہ لینے دے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان کے اور ان کی خواہشات کے مابین اسی طرح روک کردی جائے گی جس طرح ان لوگوں کی آرزوئوں کے مابین آڑ کردی جائے گی جو ان کے ہم مذہب ان سے پہلے ہو گزرے ہیں کیونکہ یہ سب لوگ ایسے شک میں مبتلا تھے جس نے ان کو تردد میں ڈال رکھا تھا