Surat Saba

Surah: 34

Verse: 8

سورة سبأ

اَفۡتَرٰی عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا اَمۡ بِہٖ جِنَّۃٌ ؕ بَلِ الَّذِیۡنَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَۃِ فِی الۡعَذَابِ وَ الضَّلٰلِ الۡبَعِیۡدِ ﴿۸﴾

Has he invented about Allah a lie or is there in him madness?" Rather, they who do not believe in the Hereafter will be in the punishment and [are in] extreme error.

۔ ( ہم نہیں کہہ سکتے ) کہ خود اس نے ( ہی ) اللہ پر جھوٹ باندھ لیا ہے یا اسے دیوانگی ہے بلکہ ( حقیقت یہ ہے ) کہ آخرت پر یقین نہ رکھنے والے ہی عذاب میں اور دور کی گمراہی میں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفۡتَرٰی
کیا اس نے گھڑ لیا
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
کَذِبًا
جھوٹ
اَمۡ
یا
بِہٖ
اسے
جِنَّۃٌ
کوئی جنون ہے
بَلِ
بلکہ
الَّذِیۡنَ
وہ جو
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں وہ ایمان لاتے
بِالۡاٰخِرَۃِ
آخرت پر
فِی الۡعَذَابِ
عذاب میں
وَالضَّلٰلِ
اور گمراہی میں ہیں
الۡبَعِیۡدِ
دور کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفۡتَرٰی
کیا س نے باندھا ہے 
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر 
کَذِبًا
جھوٹ 
اَمۡ
یا 
بِہٖ
اس کو
جِنَّۃٌ
جنون ہے 
بَلِ
بلکہ 
الَّذِیۡنَ
جو لو گ 
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں یقین رکھتے 
بِالۡاٰخِرَۃِ
آخرت پر 
فِی الۡعَذَابِ
عذاب میں ہیں
وَالضَّلٰلِ
اور گمراہی میں 
الۡبَعِیۡدِ
دور کی 
Translated by

Juna Garhi

Has he invented about Allah a lie or is there in him madness?" Rather, they who do not believe in the Hereafter will be in the punishment and [are in] extreme error.

۔ ( ہم نہیں کہہ سکتے ) کہ خود اس نے ( ہی ) اللہ پر جھوٹ باندھ لیا ہے یا اسے دیوانگی ہے بلکہ ( حقیقت یہ ہے ) کہ آخرت پر یقین نہ رکھنے والے ہی عذاب میں اور دور کی گمراہی میں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

معلوم نہیں کہ وہ اللہ پر جھوٹ باندھتا ہے یا اسے جنون لاحق ہوگیا ہے ؟ یہ بات نہیں بلکہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے وہی عذاب میں مبتلا ہونے والے ہیں اور گمراہی میں دور تک چلے گئے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیااُس نے اﷲ تعالیٰ پرجھوٹ باندھاہے یااُس کوجنون ہے؟بلکہ جوآخرت پر یقین نہیں رکھتے وہی عذاب میں اوردورکی گمراہی میں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Has he forged a lie against Allah, or is there a madness in him?|" No, but those who do not believe in the Hereafter are in torment and far astray from the right path.

کیا بنا لایا ہے اللہ پر ( جھوٹ یا اس کو سودا ہے کچھ بھی نہیں پر جو یقین نہیں رکھتے آخرت کا آفت میں ہیں اور دور جا پڑے غلطی میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا اس نے جھوٹ باندھا ہے اللہ پر یا اسے جنون ہوگیا ہے بلکہ وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ عذاب میں اور دور کی گمراہی میں مبتلا ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Has he forged a lie against Allah, or is he afflicted with madness?” Nay, but those who do not believe in the Hereafter are doomed to be chastised and are far gone in error.

نہ معلوم یہ شخص اللہ کے نام سے جھوٹ گھڑتا ہے ہے یا اسے جنون لاحق ہے ” 10 ۔ نہیں ، بلکہ جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے وہ عذاب میں مبتلا ہونے والے ہیں اور و ہی بری طرح بہکے ہوئے ہیں 11 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پتہ نہیں اس شخص نے اللہ پر جھوٹ باندھا ہے یا اسے کسی طرح کا جنون لاحق ہے ؟ نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ خود عذاب میں اور پرلے درجے کی گمراہی میں مبتلا ہیں ۔ ( ٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

عجیب آدمی ہے کیا اس نے اللہ پر جھوٹ باندھا لیا ہے یا وہ سودائی ہے پاگل یہ کوئی بات نہیں جو لوگ آخرت کا یقین نہیں رکھتے وہ خود احمق ہیں آخرت میں عذاب پائیں گے اور دنیا میں پولے سرے کے گمراہ ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(یا تو) اس نے اللہ پر (جان بوجھ کر) بہتان باندھ رکھا ہے یا اس کو کسی طرح کا جنون ہے بلکہ جو لوگ آخرت پر یقین نہیں رکھتے عذاب اور دور کی گمراہی میں (مبتلا) ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

نہیں معلوم کہ اس نے اللہ پر جھوٹ گھڑا ہے یا اسے جنون ہے۔ ( اللہ نے فرمایا بات یہ ہے کہ ) جو آخرت پر ایمان نہیں لائے وہ عذاب میں مبتلا ہوں گے اور گمراہی میں دور جا پڑے ہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یا تو اس نے خدا پر جھوٹ باندھ لیا ہے۔ یا اسے جنون ہے۔ بات یہ ہے کہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ آفت اور پرلے درجے کی گمراہی میں (مبتلا) ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Hath he fabricated a lie against Allah, or is therein him a madness? Nay, but those who disbelieve in the Hereafter are themselves in a torment and error far-reaching:

اس نے (یا تو) خدا پر جھوٹ بہتان باندھا ہے یا اسے جنون ہی ہے ۔ بات یہ ہے کہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہی عذاب اور دور دراز کی گمراہی میں (مبتلا) ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا اس نے اللہ پر جھوٹ باندھا ہے یا اس کو کسی قسم کا جنون ہے؟ بلکہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ، وہی عذاب اور نہایت دور کی گمراہی میں مبتلا ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ اللہ ( تعالیٰ ) پر جھوٹا بہتان باندھتا ہے یا اسے جنون ( کی بیماری ) ہے ، بلکہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے عذاب اور دور کی گمراہی میں ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یا تو اس نے اللہ پر جھوٹ باندھ لیا ہے یا وہ پاگل ہے۔ بات یہ ہے کہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ آفت اور پرلے درجے کی گمراہی میں مبتلا ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(نہ معلوم یہ شخص) جان بوجھ کر اللہ پر جھوٹ باندھتا ہے یا اس کو کوئی جنون لاحق ہوگیا ہے (نہیں) بلکہ (اصل حقیقت یہ ہے کہ) جو لوگ ایمان نہیں رکھتے آخرت پر وہ عذاب اور دور کی گمراہی میں (پڑے ہوئے) ہیں

Translated by

Noor ul Amin

معلوم نہیں کہ وہ اللہ پر جھوٹ باندھتا ہے یااسے جنون ہے‘‘ ( یہ بات نہیں ) بلکہ یہ لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے وہی عذاب میں مبتلا ہونے والے ہیں اور گمراہی میں دورتک چلے گئے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا اللہ پر اس نے جھوٹ باندھا یا اسے سودا ہے ( ف۱۷ ) بلکہ وہ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ( ف۱۸ ) عذاب اور دور کی گمراہی میں ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یا تو ) وہ اﷲ پر جھوٹا بہتان باندھتا ہے یا اسے جنون ہے ، ( ایسا کچھ بھی نہیں ) بلکہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ عذاب اور پرلے درجہ کی گمراہی میں ( مبتلا ) ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا یہ اللہ پر جھوٹا بہتان باندھتا ہے یا اسے جنون ہے ( پیغمبرِ اسلام ( ص ) تو نہیں ) بلکہ وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ عذاب اور دور دراز کی گمراہی ( سخت گمراہی ) میں مبتلا ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Has he invented a falsehood against Allah, or has a spirit (seized) him?"- Nay, it is those who believe not in the Hereafter, that are in (real) Penalty, and in farthest error.

Translated by

Muhammad Sarwar

Has he invented this falsehood against God or is he possessed by jinn?" However, those who do not have any faith in the life to come will suffer torment for their serious error.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Has he invented a lie against Allah, or is there a madness in him Nay, but those who disbelieve in the Hereafter are (themselves) in a torment, and in far error.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He has forged a lie against Allah or there is madness in him. Nay! those who do not believe in the hereafter are in torment and in great error.

Translated by

William Pickthall

Hath he invented a lie concerning Allah, or is there in him a madness? Nay, but those who disbelieve in the Hereafter are in torment and far error.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या उस ने अल्लाह पर झूठ घड़कर थोपा है, या उसे कुछ उन्माद है? नहीं, बल्कि जो लोग आख़िरत पर ईमान नहीं रखते वे यातना और परले दरजे की गुमराही में हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

معلوم نہیں اس شخص نے خدا پر (قصداً ) جھوٹ بہتان باندھا ہے یا اس کو کسی طرح کا جنون ہے بلکہ جو لوگ آخرت پر یقین نہیں رکھتے (وہی) عذاب اور دور دراز گمراہی میں (مبتلا) ہیں۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ شخص اللہ کے نام پر جھوٹ بولتا ہے یا پاگل ہوگیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے وہ عذاب میں مبتلا ہونے والے ہیں اور پرلے درجے کے گمراہ ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نہ معلوم یہ شخص اللہ کے نام سے جھوٹ گھڑتا ہے یا اسے جنون لاحق ہے ۔ نہیں ، بلکہ جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے وہ عذاب میں مبتلا ہونے والے ہیں اور وہی بری طرح بہکے ہوئے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا اس شخص نے اللہ پر جھوٹ باندھا ہے یا اس کو کسی طرح کا جنون ہے، بلکہ بات یہ ہے کہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے وہ عذاب میں اور دور کی گمراہی میں ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا بنا لایا ہے اللہ پر جھوٹ یا اس کو سودا ہے کچھ بھی نہیں پر جو یقین نہیں رکھتے آخرت کا آفت میں ہیں اور دور جا پڑے غلطی میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

معلوم نہیں اس شخص نے اللہ پر جھوٹ بہتان باندھا ہے یا اس کو کچھ جنون ہوگیا ہے یہ کوئی بات بھی نہیں بلکہ جو لوگ آخرت کا یقین نہیں رکھتے وہ خطرناک عذاب اور پرلے درجے کی گمراہی میں مبتلا ہیں۔