Surat Faatir

Surah: 35

Verse: 12

سورة فاطر

وَ مَا یَسۡتَوِی الۡبَحۡرٰنِ ٭ۖ ہٰذَا عَذۡبٌ فُرَاتٌ سَآئِغٌ شَرَابُہٗ وَ ہٰذَا مِلۡحٌ اُجَاجٌ ؕ وَ مِنۡ کُلٍّ تَاۡکُلُوۡنَ لَحۡمًا طَرِیًّا وَّ تَسۡتَخۡرِجُوۡنَ حِلۡیَۃً تَلۡبَسُوۡنَہَا ۚ وَ تَرَی الۡفُلۡکَ فِیۡہِ مَوَاخِرَ لِتَبۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِہٖ وَ لَعَلَّکُمۡ تَشۡکُرُوۡنَ ﴿۱۲﴾

And not alike are the two bodies of water. One is fresh and sweet, palatable for drinking, and one is salty and bitter. And from each you eat tender meat and extract ornaments which you wear, and you see the ships plowing through [them] that you might seek of His bounty; and perhaps you will be grateful.

اور برابر نہیں دو دریا یہ میٹھا ہے پیاس بجھاتا اور پینے میں خوشگوار اوریہ دوسرا کھاری ہے کڑوا تم ان دونوں میں سے تازہ گوشت کھاتے ہو اور وہ زیورات نکالتے ہو جنہیں تم پہنتے ہو ۔ اور آپ دیکھتے ہیں کہ بڑی بڑی کشتیاں پانی کو چیرنے پھاڑنے والی ان دریاؤں میں ہیں تاکہ تم اس کا فضل ڈھونڈو تاکہ تم اس کا شکر کرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
یَسۡتَوِی
برابر ہو سکتے
الۡبَحۡرٰنِ
دو سمندر
ہٰذَا
یہ
عَذۡبٌ
میٹھا ہے
فُرَاتٌ
پیاس بجھانے والا ہے
سَآئِغٌ
خوش گوار ہے
شَرَابُہٗ
پانی اس کا
وَہٰذَا
اور یہ
مِلۡحٌ
کھاری ہے
اُجَاجٌ
نہایت تلخ
وَمِنۡ کُلٍّ
اور ہر ایک سے
تَاۡکُلُوۡنَ
تم کھاتے ہو
لَحۡمًا
گوشت
طَرِیًّا
ترو تازہ
وَّتَسۡتَخۡرِجُوۡنَ
اور تم نکال لیتے ہو
حِلۡیَۃً
زیور
تَلۡبَسُوۡنَہَا
تم پہنتے ہو اسے
وَتَرَی
اور آپ دیکھتے ہیں
الۡفُلۡکَ
کشتیوں کو
فِیۡہِ
اس میں
مَوَاخِرَ
پھاڑنے والی ہیں
لِتَبۡتَغُوۡا
تاکہ تم تلاش کرو
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اس کے فضل سے
وَلَعَلَّکُمۡ
اور تاکہ تم
تَشۡکُرُوۡنَ
تم شکر ادا کرو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
یَسۡتَوِی
یکساں
الۡبَحۡرٰنِ
دو سمندر
ہٰذَا
یہ
عَذۡبٌ
میٹھا ہے
فُرَاتٌ
پیاس بجھانے والا
سَآئِغٌ
آسانی سے گلے سے اترنے والاہے
شَرَابُہٗ
جس کا پانی
وَہٰذَا
اور یہ
مِلۡحٌ
کھاری ہے
اُجَاجٌ
کڑوا
وَمِنۡ کُلٍّ
اور ہرایک سے
تَاۡکُلُوۡنَ
تم کھاتے ہو
لَحۡمًا
گوشت
طَرِیًّا
تروتازہ
وَّتَسۡتَخۡرِجُوۡنَ
اور تم نکالتے ہو
حِلۡیَۃً
زیورات
تَلۡبَسُوۡنَہَا
جسے تم پہنتے ہو
وَتَرَی
اور تم دیکھتے ہو 
الۡفُلۡکَ
جہاز
فِیۡہِ
اس میں
مَوَاخِرَ
پانی کو چیرنے والے
لِتَبۡتَغُوۡا
تاکہ تم تلاش کرو
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اس کے فضل میں سے
وَلَعَلَّکُمۡ
اور تاکہ تم
تَشۡکُرُوۡنَ
شکر ادا کرو
Translated by

Juna Garhi

And not alike are the two bodies of water. One is fresh and sweet, palatable for drinking, and one is salty and bitter. And from each you eat tender meat and extract ornaments which you wear, and you see the ships plowing through [them] that you might seek of His bounty; and perhaps you will be grateful.

اور برابر نہیں دو دریا یہ میٹھا ہے پیاس بجھاتا اور پینے میں خوشگوار اوریہ دوسرا کھاری ہے کڑوا تم ان دونوں میں سے تازہ گوشت کھاتے ہو اور وہ زیورات نکالتے ہو جنہیں تم پہنتے ہو ۔ اور آپ دیکھتے ہیں کہ بڑی بڑی کشتیاں پانی کو چیرنے پھاڑنے والی ان دریاؤں میں ہیں تاکہ تم اس کا فضل ڈھونڈو تاکہ تم اس کا شکر کرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

دو طرح کے سمندر ایک جیسے نہیں ہوسکتے جن میں ایک کا پانی میٹھا، پیاس بجھانے والا اور پینے میں خوشگوار ہو اور دوسرا کھاری ہو، چھاتی جلانے والا۔ اور تم دونوں سے تازہ گوشت (بھی حاصل کرکے) کھاتے ہو اور زیور بھی نکالتے ہو جو تم پہنتے ہو ۔ اور اسی سمندر میں تم دیکھتے ہو کہ کشتیاں پانی کو چیرتی پھاڑتی چلی جارہی ہیں تاکہ (ایسے سفر سے) تم اللہ کا فضل تلاش کرو اور اس کا شکر ادا کرو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوردوسمندریکساں نہیں ہیں یہ میٹھااورپیاس بجھانے والاہے جس کاپانی آسانی سے گلے سے اترنے والاہے اوریہ کھاری کڑواہے اورتم ہرایک میں سے تازہ گوشت کھاتے ہواورتم زیورات نکالتے ہو جسے تم پہنتے ہواورتم اُس میں پانی کوچیرنے والے جہاز دیکھتے ہو تاکہ تم اُس کا فضل تلاش کرواورتاکہ تم شکراداکرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And two seas are not alike; this one is sweet, saturating, pleasant to drink, and that one is saltish, bitter. And from each, you eat fresh meat, and derive ornaments that you wear. And you see the boats therein cleaving through water, so that you may search for His grace, and that you may be grateful.

اور برابر نہیں دو دریا یہ میٹھا ہے پیاس بجھاتا ہے خوشگوار اور یہ کھارا کڑوا اور دونوں میں سے کھاتے ہو گوشت تازہ اور نکالتے ہو گہنا جس کو پہنتے ہو اور تو دیکھے جہازوں کو اس میں کہ چلتے ہیں پانی کو پھاڑتے تاکہ تلاش کرو اس کے فضل سے اور تاکہ تم حق مانو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور دو سمندر ایک جیسے نہیں ہیں یہ میٹھا ہے فرحت بخش اس کا پینا خوشگوار ہے اور یہ کھاری ہے سخت کڑوا اور ان سب سے تم کھاتے ہو تازہ گوشت اور (دونوں سے ہی) تم نکالتے ہو زیورات جنہیں تم پہنتے ہو اور تم دیکھتے ہوکشتیوں کو کہ چلتی ہیں (اس کے سینے کو) چیرتے ہوئے تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ تم شکر اداکرو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The two masses of water are not alike. The one is sweet, sates thirst, and is pleasant to drink from, while the other is salt, bitter on the tongue. Yet from both you eat fresh meat, and extract from it ornaments that you wear; and you see ships cruising through it that you may seek of His Bounty and be thankful to Him.

اور پانی کے دونوں ذخیرے یکساں نہیں27 ہیں ۔ ایک میٹھا اور پیاس بجھانے والا ہے ، پینے میں خوشگوار ، دوسرا سخت کھاری کہ حلق چھل دے ۔ مگر دونوں سے تم تر و تازہ گوشت حاصل کرتے 28 ہو ، پہننے کے لیے زینت کا سامان نکالتے 29 ہو ، اور اسی پانی میں تم دیکھتے ہو کہ کشتیاں اس کا سینہ چیرتی چلی جا رہی ہیں تاکہ تم اللہ کا فضل تلاش کرو اور اس کے شکر گزار بنو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور دو دریا برابر نہیں ہوتے ۔ ایک ایسا میٹھا ہے کہ اس سے پیاس بجھتی ہے ، جو پینے میں خوشگوار ہے اور دوسرا کڑوا نمکین ۔ اور ہر ایک سے تم ( مچھلیوں کا ) تازہ گوشت کھاتے ہو ، اور وہ زیور نکالتے ہو جو تمہارے پہننے کے کام آتا ہے ۔ اور تم کشتیوں کو دیکھتے ہو کہ وہ اس ( دریا ) میں پانی کو پھاڑتی ہوئی چلتی ہیں ، تاکہ تم اللہ کا فضل تلاش کرو ، ( ٥ ) اور تاکہ شکر گذار بنو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس کی قدرت دیکھو دو دریا ملے ہوئے ہیں لیکن برابر نہیں ہیں ایک میٹھا خوب میٹھا اسکا پانی خوشگوار ہے اور دوسرا کھاری کڑوا اور ہر ایک میں سے تم مچھلی کا شکار کر کے تازہ گوشت کھاتے ہو اور زیور (موتی مونگا) نکال کر پہنتے ہو اور تو دیکھتا ہے جہاز ان میں چلتے ہیں پانی پھاڑتے ہوئے اس لئے کہ تم اس کا فضل تلاش کرو (سوداگری کر کے روٹی کمائو) اور اس لئے کہ تم اس کا شکر بجا لائو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور دونوں سمندر (مل کر) ایک جیسے نہیں ہوجاتے ایک تو میٹھا پیاس بجھانے والا جس کا پینا آسان ہے اور ایک نمکین (اور) کڑوا ہے۔ اور تم ہر ایک سے تازہ گوشت (مچھلیاں) کھاتے ہو اور زیور (موتی) نکالتے ہو جس کو تم پہنتے ہو اور تم کشتیوں کو اس میں دیکھتے ہو کہ اس کو پھاڑتی ہوئی چلتی ہیں تاکہ تم (ان کے ذریعے) اس کا فضل (روزی) تلاش کرو اور تاکہ تم شکر کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور دو سمندر ( دریا) یکساں نہیں ہوتے۔ ان میں سے ایک میٹھا اور شیریں ہے جس سے پیاس بجھتی ہے اور پینے میں بھی خوش گوار ہے۔ اور دوسرا پانی سخت کڑوا ہے۔ مگر دونوں ( پانیوں) سے تمہیں تر و تازہ گوشت کھانے کو ملتا ہے ۔ اور ان میں سے تم زیور ( موتی وغیرہ) نکال کر ( زیور کے طور پر) پہنتے ہو ۔ اور تم اسی پانی میں کشتیوں ( جہازوں) کو دیکھتے ہو جو پانی کو چیرتی پھارتی ہوئی چلتی ہیں تا کہ تم اللہ کا فضل تلاش کرسکو اور امید ہے کہ تم اس کا شکر ادا کرو گے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور دونوں دریا (مل کر) یکساں نہیں ہوجاتے۔ یہ تو میٹھا ہے پیاس بجھانے والا۔ جس کا پانی خوشگوار ہے اور یہ کھاری ہے کڑوا۔ اور سب سے تم تازہ گوشت کھاتے ہو اور زیور نکالتے ہو جسے پہنتے ہو۔ اور تم دریا میں کشتیوں کو دیکھتے ہو کہ (پانی کو) پھاڑتی چلی آتی ہیں تاکہ تم اس کے فضل سے (معاش) تلاش کرو اور تاکہ شکر کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the two seas are not alike: this, sweet, thirst- quenching, pleasant to drink; and that, saltish and bitter. And yet from each ye eat flesh fresh and bring forth the ornaments that ye wear. And thou seest therein ships cleaving the water, that ye may seek of His graCe, and that haply ye may give thanks.

اور دونوں دریا برابر نہیں ہیں ایک شیریں پیاس بجھانے والا ہے اس کا پینا بھی آسان اور ایک شور تلخ ہے اور ہر ایک سے تم تازہ گوشت کھاتے ہو ۔ اور زیور نکالتے ہو جسے تم پہنتے ہو ۔ اور تو کشتیوں کو اس میں پانی کو پھاڑتی ہوئی چلتے دیکھتا ہے تاکہ اس کی (دی ہوئی) روزی تلاش کرو اور تاکہ تم شکرگذار ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور دونوں دریا یکساں نہیں ہیں ۔ ایک شیریں ، پیاس بجھانے والا ، پینے کیلئے خوشگوار ہے اور ایک کھارا کڑوا ہے ۔ اور تم دونوں سے تازہ گوشت کھاتے اور زینت کی چیزیں نکالتے ہو جس کو پہنتے ہو اور تم دیکھتے ہو کشتیوں کو ، اس میں پھاڑتی ہوئی چلتی ہیں ، تاکہ تم اس کے فضل کے طالب بنو اور تاکہ تم شکرگذار بنو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور دو سمندر ( دریا ) ایک جیسے نہیں ہوتے ، یہ میٹا اور شیریں ، پیاس بجھانے والا اور پینے میں خوش گوار ہے اور یہ ( دوسرا ) سخت کڑوا اور تلخ ہے اور ان میں سے ہر ایک ( دونوں ) سے تم تروتازہ گوشت کھاتے ہو اور تم زیور نکالتے ہو جن کو تم پہنتے ہو اور ( اے مخاطب ) تو کشتیوں کو اس ( دریا ) میں چلتے ہوئے دیکھتا ہے وہ پانی کو چیرتی پھاڑتی ہوئی تاکہ تم اس ( اللہ تعالیٰ ) کے فضل میں سے ( اپنا حصہ ) تلاش کرو اور تاکہ تم شکر ادا کرو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور دونوں دریا مل کر یکساں نہیں ہوتے یہ تو میٹھا ہے، پیاس بجھانے والا، جس کا پانی خوشگوار ہے اور یہ کھاری ہے، کڑوا۔ اور ان سب دریائوں سے تم تازہ گوشت کھاتے ہو اور زیور نکالتے ہو، جسے پہنتے ہو اور تم دریا میں کشتیوں کو دیکھتے ہو کہ پانی کو پھاڑتی چلی آتی ہیں تاکہ تم اس کے فضل سے معاش تیار کرو اور تاکہ شکر کرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور برابر نہیں ہوسکتے پانی کے یہ دونوں عظیم الشان ذخیرے ایک تو میٹھا پیاس بجھانے والا اور خوشگوار (و لذیذ) ہے پینے میں اور دوسرا سخت کھاری حلق چھیل دینے والا اور ہر ایک سے تم لوگ تازہ گوشت بھی کھاتے ہو اور وہ زیور بھی نکالتے ہو جس کو تم پہنتے ہو اور اسی پانی میں تم وہ (دیو پیکر) جہاز بھی چلتے دیکھتے ہو جو اس کو چیرتے ہوئے جاتے ہیں تاکہ تم لوگ تلاش کرسکو اس کے فضل سے (اپنی روزی) اور تاکہ تم شکر گزار بنو

Translated by

Noor ul Amin

دوطرح کے سمندرایک جیسے نہیں ہوسکتے جن میں ایک کاپانی میٹھا ، پیاس بجھانے والا اور پینے میں خوشگوار ہو اور دوسراکھاری ہوجوچھاتی جلانے والا اور تم دونوں سے تازہ گوشت ( یعنی مچھلی ) کھاتے ہو اور زیور بھی نکالتے ہوجوتم پہنتے ہو اور اسی سمندر میں تم دیکھتے ہوکہ کشتیاں پانی کو چیرتی پھاڑتی چلی جارہی ہیں تاکہ تم اللہ کا فضل تلاش کرو اور اس کا شکر ادا کرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور دونوں سمندر ایک سے نہیں ( ف۳٤ ) یہ میٹھا ہے خوب میٹھا پانی خوشگوار اور یہ کھاری ہے تلخ اور ہر ایک میں سے تم کھاتے ہو تازہ گوشت ( ف۳۵ ) اور نکالتے ہو پہننے کا ایک گہنا ( زیور ) ( ف۳٦ ) اور تو کشتیوں کو اس میں دیکھے کہ پانی چیرتی ہیں ( ف۳۷ ) تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو ( ف۳۸ ) اور کسی طرح حق مانو ( ف۳۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور دو سمندر ( یا دریا ) برابر نہیں ہو سکتے ، یہ ( ایک ) شیریں ، پیاس بجھانے والا ہے ، اس کا پینا خوشگوار ہے اور یہ ( دوسرا ) کھاری ، سخت کڑوا ہے ، اور تم ہر ایک سے تازہ گوشت کھاتے ہو ، اور زیور ( جن میں موتی ، مرجان اور مونگے وغیرہ سب شامل ہیں ) نکالتے ہو ، جنہیں تم پہنتے ہو اور تُو اس میں کشتیوں ( اور جہازوں ) کو دیکھتا ہے جو ( پانی کو ) پھاڑتے چلے جاتے ہیں تاکہ تم ( بحری تجارت کے راستوں سے ) اس کا فضل تلاش کر سکو اور تاکہ تم شکرگزار ہو جاؤ

Translated by

Hussain Najfi

اور پانی کے دونوں ( ذخیرے ) برابر نہیں ہیں یہ ایک میٹھا پیاس بجھانے والا ہے ( اور ) پینے میں خوشگوار اور دوسرا سخت کھاری اور کڑوا ہے اور تم ہر ایک سے تازہ گوشت کھاتے ہو اور زیور برآمد کرکے پہنتے ہو اور تم اس کی کشتیوں کو دیکھتے ہو کہ وہ پانی کو چیرتی پھاڑتی چلی جاتی ہیں تاکہ تم اللہ کا فضل ( رزق ) تلاش کرو اور تاکہ شکر گزار بنو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nor are the two bodies of flowing water alike,- the one palatable, sweet, and pleasant to drink, and the other, salt and bitter. Yet from each (kind of water) do ye eat flesh fresh and tender, and ye extract ornaments to wear; and thou seest the ships therein that plough the waves, that ye may seek (thus) of the Bounty of Allah that ye may be grateful.

Translated by

Muhammad Sarwar

The two oceans, one sweet and the other salty, are not alike. From each you can eat fresh meat and obtain ornaments to use. You see ships ploughing their way through them so that you may seek His favor and give Him thanks.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the two seas (kinds of water) are not alike: this is palatable, sweet and pleasant to drink, and that is salty and bitter. And from them both you eat fresh tender meat (fish), and derive the ornaments that you wear. And you see the ships cleaving, that you may seek of His bounty, and that you may give thanks.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the two seas are not alike: the one sweet, that subdues thirst by its excessive sweetness, pleasant to drink; and the other salt, that burns by its saltness; yet from each of them you eat fresh flesh and bring forth ornaments which you wear; and you see the ships cleave through it that you may seek of His bounty and that you may be grateful.

Translated by

William Pickthall

And the two seas are not alike: this, fresh, sweet, good to drink, this (other) bitter, salt. And from them both ye eat fresh meat and derive the ornament that ye wear. And thou seest the ship cleaving them with its prow that ye may seek of His bounty, and that haply ye may give thanks.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

दोनों सागर समान नहीं, यह मीठा सुस्वाद है जिस से प्यास जाती रहे, पीने में रुचिकर। और यह खारा-कडुवा है। और तुम प्रत्येक में से तरोताज़ा माँस खाते हो और आभूषण निकालते हो, जिसे तुम पहनते हो। और तुम नौकाओं को देखते हो कि चीरती हुई उस में चली जा रही हैं, ताकि तुम उस का उदार अनुग्रह तलाश करो और कदाचित तुम आभारी बनो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور دونوں دریا برابر نہیں ہیں (بلکہ) ایک تو شیریں پیاس بجھانے والا ہے جس کا پینا بھی آسان اور ایک شور تلخ ہے اور تم ہر ایک (دریا) سے (مچھلیاں نکال کر ان کا) تازہ گوشت کھاتے ہو (نیز) زیور (یعنی موتی) نکالتے ہو جس کو تم پہنتے ہو اور تو کشتیوں کو اسمیں دیکھتا ہے پانی کو پھاڑتی ہوئی چلتی ہیں تاکہ تم (ان کے ذریعہ سے) اسکی روزی ڈھونڈو اور تاکہ تم شکر کرو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور پانی کے دونوں سمندریکساں نہیں ہیں ایک میٹھا اور پیاس بجھانے والا ہے، پینے میں خوشگوار ہے اور دوسرا ایسا کھاری ہے کہ حلق چھیل دے، مگر تم دونوں سے تازہ گوشت حاصل کرتے ہو، پہننے کے لیے زینت کا سامان نکالتے ہو، اور سمندر میں دیکھتے ہو کہ کشتیاں اس کا سینہ چیرتی چلی جا رہی ہیں تاکہ تم اللہ کا فضل تلاش کرو اور اس کا شکر ادا کرو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور پانی کے دونوں ذخیرے یکساں نہیں ہیں ۔ ایک میٹھا اور پیاس بجھانے والا ہے ، پینے میں خوشگوار اور دوسرا سخت کھاری کہ حلق چھیل دے۔ مگر دونوں سے تم تروتازہ گوشت حاصل کرتے ہو ، پہننے کے لیے زینت کا سامان نکالتے ہو ، اور اسی پانی میں تم دیکھتے ہو کہ کشتیاں اس کا سینہ چیرتی چلی جا رہی ہیں تاکہ تم اللہ کا فضل تلاش کرو اور اس کے شکر گزار بنو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور دو سمندر برابر نہیں، یہ میٹھا ہے پیاس بجھانے والا آسان ہے اس کا پینا، اور یہ شور ہے کڑوا، اور ہر ایک میں سے تم تازہ گوشت کھاتے ہو، اور نکالتے ہو زیور جسے تم پہنتے ہو۔ اور اے مخاطب تو کشتیوں کو دیکھتا ہے کہ وہ پانی کو پھاڑتی ہوئی چلی جاتی ہیں تاکہ تم اس کے فضل سے تلاش کرو اور تاکہ تم شکر ادا کرو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور برابر نہیں دو دریا یہ میٹھا ہے پیاس بجھاتا ہے خوشگوار اور یہ کھارا کڑوا اور دونوں میں سے کھاتے ہو گوشت تازہ اور نکالتے ہو گہنا جس کو پہنتے ہو اور تو دیکھے جہازوں کو اس میں کہ چلتے ہیں پانی کو پھاڑتے تاکہ تلاش کرو اس کے فضل سے اور تاکہ تم حق مانو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور دونوں دریائوں کی کیفیت مساوی نہیں ہے ایک تو میٹھا ہے پیاس بجھاتا جس کا پینا خوشگوار ہے اور ایک کھاری سخت کڑوا ہے اور تم ہر ایک میں سے تازہ گوشت گھاتے ہو اور زینت کا وہ سامان بھی نکالتے ہو جس کو تم پہنتے ہو یعنی موتی وغیرہ اور اے مخاطب تو کشتیوں کو دیکھتا ہے کہ وہ دونوں میں سے ہر ایک میں پانی کو پھاڑتی چلی جاتی ہیں تاکہ تم خدا کا فضل یعنی روزی تلاش کرو اور تاکہ تم خدا کا احسان مانو