The gods of the Idolators do not even own a Qitmir
Allah says,
يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ
...
He merges the night into the day, and He merges the day into the night.
Another aspect of His perfect power and might is that He has subjugated the night with its darkness and the day with its light. He takes from the length of the one and adds it to the shortness of the other, until they become equal. Then He takes from the latter and adds to the former, so one becomes long and the other becomes short, so they take from one another in summer and in winter.
...
وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ
...
And He has subjected the sun and the moon,
and the stars and planets, with their light. All of them run in their appointed courses and in the manner prescribed for them, as decreed by the Almighty, All-Knowing.
...
كُلٌّ يَجْرِي لاَِجَلٍ مُّسَمًّى
...
each runs its course for a term appointed.
means, until the Day of Resurrection.
...
ذَلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ
...
Such is Allah, your Lord.
means, the One Who has done all this is the Almighty Lord besides Whom there is no other true God.
...
لَهُ الْمُلْكُ وَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِهِ
...
And those, whom you invoke or call upon instead of Him,
means, `the idols and false gods whom you claim to be in the form of angels who are close to Allah,'
...
مَا يَمْلِكُونَ مِن قِطْمِيرٍ
own not even a Qitmir.
Ibn Abbas, may Allah be pleased with him, Mujahid, Ikrimah, Ata, Atiyah Al-Awfi, Al-Hasan, Qatadah and others said,
This is the thread that is attached to the pit of a date. In other words, they do not possess anything in the heavens or on earth, not even anything equivalent to this Qitmir.
Then Allah says:
اللہ تعالیٰ اپنی قدرت کاملہ کا بیان فرما رہا ہے کہ اس نے رات کو اندھیرے والی اور دن کو روشنی والا بنایا ہے ۔ کبھی کی راتیں بڑی کبھی کے دن بڑے ۔ کبھی دونوں یکساں ۔ کبھی جاڑے ہیں کبھی گرمیاں ہیں ۔ اسی نے سورج اور چاند کو تھمے ہوئے اور چلتے پھرتے ستاروں کو مطیع کر رکھا ہے ۔ مقدار معین پر اللہ کی طرف سے مقرر شدہ چال پر چلتے رہتے ہیں ۔ پوری قدرتوں والے اور کامل علم والے اللہ نے یہ نظام قائم کر رکھا ہے جو برابر چل رہا ہے اور وقت مقررہ یعنی قیامت تک یونہی جاری رہے گا ۔ جس اللہ نے یہ سب کیا ہے وہی دراصل لائق عبادت ہے اور وہی سب کا پالنے والا ہے ۔ اس کے سوا کوئی بھی لائق عبادت نہیں ۔ جن بتوں کو اور اللہ کے سوا جن جن کو لوگ پکارتے ہیں خواہ وہ فرشتے ہی کیوں نہ ہوں اور اللہ کے پاس بڑے درجے رکھنے والے ہی کیوں نہ ہوں لیکن سب کے سب اس کے سامنے محض مجبور اور بالکل بےبس ہیں ۔ کھجور کی گٹھلی کے اوپر کے باریک چھلکے جیسی چیز کا بھی انہیں اختیار نہیں ۔ آسمان و زمین کی حقیر سے حقیر چیز کے بھی وہ مالک نہیں ، جن جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ تمہاری آواز سنتے ہی نہیں ۔ تمہارے یہ بت وغیرہ بےجان چیزیں کان والی نہیں جو سن سکیں ۔ بےجان چیزیں بھی کہیں کسی کی سن سکتی ہیں اور بالفرض تمہاری پکار سن بھی لیں تو چونکہ ان کے قبضے میں کوئی چیز نہیں اسلئے وہ تمہاری حاجت برآری کر نہیں سکتے ۔ قیامت کے دن تمہارے اس شرک سے وہ انکاری ہو جائیں گے ۔ تم سے بیزار نظر آئیں گے ۔ جیسے فرمایا ( وَمَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ يَّدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَنْ لَّا يَسْتَجِيْبُ لَهٗٓ اِلٰى يَوْمِ الْقِيٰمَةِ وَهُمْ عَنْ دُعَاۗىِٕهِمْ غٰفِلُوْنَ Ĉ ) 46- الأحقاف:5 ) ، یعنی اس سے زیادہ گمراہ کون ہو گا جو اللہ کے سوا ایسوں کو پکارتا ہے جو قیامت تک ان کی پکار کو نہ قبول کر سکیں بلکہ ان کی دعا سے وہ محض بےخبر اور غافل ہیں اور میدان محشر میں وہ ان کے دشمن ہو جائیں گے اور ان کی عبادتوں سے منکر ہو جائیں گے اور آیت میں ہے ( وَاتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لِّيَكُوْنُوْا لَهُمْ عِزًّا 81ۙ ) 19-مريم:81 ) یعنی اللہ کے سوا اور معبود بنا لئے ہیں تاکہ وہ ان کے لئے باعث عزت بنیں لیکن ایسا نہیں ہو سکے گا بلکہ وہ ان کی عبادتوں سے بھی منکر ہو جائیں گے اور ان کے مخالف اور دشمن بن جائیں گے ۔ بھلا بتاؤ تو اللہ جیسی سچی خبریں اور کون دے سکتا ہے؟ جو اس نے فرمایا وہ یقینا ہو کر ہی رہے گا ۔ جو کچھ ہونے والا ہے اس سے اللہ تعالیٰ پورا خبردار ہے اسی جیسی خبر کوئی اور نہیں دے سکتا ۔