Surat Faatir

Surah: 35

Verse: 24

سورة فاطر

اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنٰکَ بِالۡحَقِّ بَشِیۡرًا وَّ نَذِیۡرًا ؕ وَ اِنۡ مِّنۡ اُمَّۃٍ اِلَّا خَلَا فِیۡہَا نَذِیۡرٌ ﴿۲۴﴾

Indeed, We have sent you with the truth as a bringer of good tidings and a warner. And there was no nation but that there had passed within it a warner.

ہم نے ہی آپ کو حق دے کر خوشخبری سنانے والا اور ڈر سنانے والا بنا کر بھیجا ہے اور کوئی امت ایسی نہیں ہوئی جس میں کوئی ڈر سنانے والا نہ گزرا ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّاۤ
بےشک ہم
اَرۡسَلۡنٰکَ
بھیجا ہم نے آپ کو
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
بَشِیۡرًا
خوش خبری دینے والا
وَّنَذِیۡرًا
اور ڈرانے والا(بنا کر)
وَاِنۡ
اور نہیں
مِّنۡ اُمَّۃٍ
کوئی بھی امت
اِلَّا
مگر
خَلَا
گزرا ہے
فِیۡہَا
اس میں
نَذِیۡرٌ
ایک ڈرانے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّاۤ
یقیناًہم نے
اَرۡسَلۡنٰکَ
بھیجا ہم نے آ پ کو
بِالۡحَقِّ
حق کے ساتھ
بَشِیۡرًا
خوش خبری دینے والا
وَّنَذِیۡرًا
اور ڈرانے والا
Translated by

Juna Garhi

Indeed, We have sent you with the truth as a bringer of good tidings and a warner. And there was no nation but that there had passed within it a warner.

ہم نے ہی آپ کو حق دے کر خوشخبری سنانے والا اور ڈر سنانے والا بنا کر بھیجا ہے اور کوئی امت ایسی نہیں ہوئی جس میں کوئی ڈر سنانے والا نہ گزرا ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یقینا ہم نے آپ کو سچا دین دے کر بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے اور کوئی امت ایسی نہیں گزری جس میں کوئی ڈرانے والا نہ آیا ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناہم نے آپ کوحق کے ساتھ خوش خبری دینے والااورڈرانے والابناکربھیجاہے اورکوئی اُمت نہیں مگراس میں ایک خبردارکرنے والاگزرا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely We have sent you with truth as a bearer of good news and as a warner, and there was no community without a warner having passed among them.

ہم نے بھیجا ہے تجھ کو سچا دین دے کر خوشی اور ڈر سنانے والا اور کوئی فرقہ نہیں جس میں نہیں ہوچکا کوئی ڈر سنانے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقینا ہم نے بھیجا ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حق کے ساتھ بشیر اور نذیر بنا کر } اور کوئی امت ایسی نہیں جس میں کوئی خبردار کرنے والا نہ گزرا ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We have sent you with the Truth to proclaim good news and to warn. Never has there been a nation but a warner came to it.

ہم نے تم کو حق کے ساتھ بھیجا ہے بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر ۔ اور کوئی امت ایسی نہیں گزری ہے جس میں کوئی متنبہ کرنے والا نہ آیا 45 ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہم نے تمہیں حق بات دے کر اس طرح بھیجا ہے کہ تم خوشخبری دو اور خبردار کرو ، اور کوئی امت ایسی نہیں ہے جس میں کوئی خبر دار کرنے والا نہ آیا ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہم نے تجھ کو سچا خوش خبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا 11 اور کو ئق وم ایسی نہیں ہوئی جس میں کوئی نہ کوئی ڈرانیوالا پیغمبر نہ گزرا ہو 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک ہم نے آپ کو حق کے ساتھ خوشخبری سنانے والے اور ڈرانے والے بنا کر بھیجا ہے۔ اور کوئی امت ایسی نہیں مگر اس میں ڈر سنانے والا گزر چکا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور بیشک ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حق کے ساتھ بشیر و نذیر بنا کر بھیجا ہے۔ اور ( آپ سے پہلے) کوئی امت ایسی نہیں ہے جس میں کوئی ڈرانے والا نہ آیا ہو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہم نے تم کو حق کے ساتھ خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بھیجا ہے۔ اور کوئی اُمت نہیں مگر اس میں ہدایت کرنے والا گزر چکا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily We! We have sent thee with the truth, as a bearer of glad tidings and as a warner; and there is not a community but there hath passed among them a warner.

ہم ہی نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے خوش خبری سنانے والے اور ڈرانے والے کی حیثیت سے اور کوئی امت ایسی نہیں ہوئی ہے جس میں ڈرانے والا نہ گذرا ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم نے تم کو حق کے ساتھ بشیر ونذیر بنا کر بھیجا ہے اور کوئی امت ایسی نہیں ہوئی ہے ، جس کے اندر ایک نذیر نہ آیا ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

بنے شک ہم نے آپ کو حق دے کر خوشخبری اور ڈر سنانے والا بناکر بھیجا ہے ، اور کوئی امت ایسی نہیں ( گزری ) جس میں ڈرانے والا ( نبی ) نہ آیا ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم نے تم کو حق کے ساتھ خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بناکر بھیجا ہے اور کوئی امت نہیں مگر اس میں ڈرانے والا گزر چکا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاشبہ ہم نے بھیجا آپ کو حق کے ساتھ خوشخبری دینے والا اور خبردار کرنے والا بنا کر (سب لوگوں کے لئے) حق کے ساتھ اور کوئی امت ایسی نہیں ہوئی جس میں کوئی نہ کوئی خبردار کرنے والا نہ گزرا ہو۔

Translated by

Noor ul Amin

یقیناہم نے آپ کو سچادین دے کر خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والابنا کربھیجا ہے اور کوئی امت ایسی نہیں گزری جس میں کوئی ڈرانے والانہ آیا ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے محبوب! بیشک ہم نے تمہیں حق کے ساتھ بھیجا خوشخبری دیتا ( ف٦٤ ) اور ڈر سناتا ( ف٦۵ ) اور جو کوئی گروہ تھا سب میں ایک ڈر سنانے والا گزر چکا ( ف٦٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک ہم نے آپ کو حق و ہدایت کے ساتھ ، خوشخبری سنانے والا اور ( آخرت کا ) ڈر سنانے والا بنا کر بھیجا ہے ۔ اور کوئی امّت ( ایسی ) نہیں مگر اُس میں کوئی ( نہ کوئی ) ڈر سنانے والا ( ضرور ) گزرا ہے

Translated by

Hussain Najfi

بیشک ہم نے آپ کو حق کے ساتھ بشیر و نذیر ( بشارت دینے والا اور ڈرانے والا ) بنا کر بھیجا ہے اور کوئی امت ایسی نہیں ( گزری ) جس میں کوئی ڈرانے والا نہ گزرا ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Verily We have sent thee in truth, as a bearer of glad tidings, and as a warner: and there never was a people, without a warner having lived among them (in the past).

Translated by

Muhammad Sarwar

We have sent you in all truth as a bearer of glad news and a warner. No nation who lived before was left without a warner.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, We have sent you with the truth, a bearer of glad tidings and a warner. And there never was a nation but a warner had passed among them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely We have sent you with the truth as a bearer of good news and a warner; and there is not a people but a warner has gone among them.

Translated by

William Pickthall

Lo! We have sent thee with the Truth, a bearer of glad tidings and a warner; and there is not a nation but a warner hath passed among them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने तुम्हें सत्य के साथ भेजा है, शुभ-सूचना देने वाला और सचेतकर्ता बनाकर। और जो भी समुदाय गुज़रा है, उस में अनिवार्यतः एक सचेतकर्ता हुआ है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم ہی نے آپ کو (دین) حق دے کر خوشخبری سنانے والا اور ڈر سنانے والا بنا کر بھیجا ہے اور کوئی امت ایسی نہیں ہوئی کہ جس میں کوئی ڈر سنانے والا نہ گزرا ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے آپ کو حق کے ساتھ بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بھیجا ہے اور کوئی امت ایسی نہیں گزری ہے جس میں کوئی متنبہ کرنے والا نہ آیا ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے تم کو حق کے ساتھ بھیجا ہے۔ بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر۔ اور کوئی امت ایسی نہیں گزری ہے جس میں کوئی متنبہ کرنے والا نہ آیا ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک ہم نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے بشیر اور نذیر بنا کر، اور کوئی بھی امت ایسی نہیں ہے جس میں ڈرانے والا نہ گزرا ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم نے بھیجا ہے تجھ کو سچا دین دے کر خوشی اور ڈر سنانے والا کوئی فرقہ نہیں جس میں نہیں ہوچکا کوئی ڈر سنانے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یقینا ہم ہی نے آپ کو دین حق دے کر بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے اور کوئی قوم ایسی نہیں ہوئی جس میں کوئی ڈرانے والا نہ گزرا ہو