Surat Faatir

Surah: 35

Verse: 29

سورة فاطر

اِنَّ الَّذِیۡنَ یَتۡلُوۡنَ کِتٰبَ اللّٰہِ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَ اَنۡفَقُوۡا مِمَّا رَزَقۡنٰہُمۡ سِرًّا وَّ عَلَانِیَۃً یَّرۡجُوۡنَ تِجَارَۃً لَّنۡ تَبُوۡرَ ﴿ۙ۲۹﴾

Indeed, those who recite the Book of Allah and establish prayer and spend [in His cause] out of what We have provided them, secretly and publicly, [can] expect a profit that will never perish -

جو لوگ کتاب اللہ کی تلاوت کرتے ہیں اور نماز کی پابندی رکھتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سےپوشیدہ اور اعلانیہ خرچ کرتے ہیں وہ ایسی تجارت کے امیدوار ہیں جو کبھی خسارہ میں نہ ہوگی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جو
یَتۡلُوۡنَ
پڑھتے ہیں
کِتٰبَ
کتاب
اللّٰہِ
اللہ کی
وَاَقَامُوا
اور وہ قائم کرتے ہیں
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاَنۡفَقُوۡا
اور وہ خرچ کرتے ہیں
مِمَّا
اس میں سے جو
رَزَقۡنٰہُمۡ
رزق دیا ہم نے انہیں
سِرًّا
پوشیدہ
وَّعَلَانِیَۃً
اور اعلانیہ
یَّرۡجُوۡنَ
وہ امید رکھتے ہیں
تِجَارَۃً
ایسی تجارت کی
لَّنۡ
ہر گز نہ
تَبُوۡرَ
وہ تباہ ہو گی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
جو لوگ
یَتۡلُوۡنَ
تلاوت کرتے ہیں
کِتٰبَ
کتاب
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
وَاَقَامُوا
اور قائم کرتے ہیں
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاَنۡفَقُوۡا
اور خرچ کرتے ہیں
مِمَّا
اس میں سے جو
رَزَقۡنٰہُمۡ
عطا کیا ہم نے انہیں
سِرًّا
چھپے
وَّعَلَانِیَۃً
اور کھلے
یَّرۡجُوۡنَ
وہ امید رکھتے ہیں
تِجَارَۃً
ایسی تجارت کی
لَّنۡ
ہرگز نہیں
تَبُوۡرَ
برباد ہو گی
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who recite the Book of Allah and establish prayer and spend [in His cause] out of what We have provided them, secretly and publicly, [can] expect a profit that will never perish -

جو لوگ کتاب اللہ کی تلاوت کرتے ہیں اور نماز کی پابندی رکھتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سےپوشیدہ اور اعلانیہ خرچ کرتے ہیں وہ ایسی تجارت کے امیدوار ہیں جو کبھی خسارہ میں نہ ہوگی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ اللہ کی کتاب پڑھتے، نماز قائم کرتے، اور جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے اس میں سے خفیہ اور علانیہ خرچ کرتے ہیں وہ ایسی تجارت کے امیدوار ہیں جس میں کبھی خسارہ نہ ہوگا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناجولوگ اﷲ تعالیٰ کی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں اور نمازقائم کرتے ہیں اورجوکچھ ہم نے انہیں عطا کیاہے اُس میں سے چھپے اورکھلے خرچ کرتے ہیں،وہ ایسی تجارت کی اُمیدرکھتے ہیں جو ہرگز برباد نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely those who recite Allah&s Book and have established salah and have spent, from what We have provided them, secretly and openly, they hope for a trade that will never crash,

جو لوگ پڑھتے ہیں کتاب اللہ کی اور سیدھی کرتے ہیں نماز اور خرچ کرتے ہیں کچھ ہمارا دیا ہوا چھپے اور کھلے امیدوار ہیں ایک بیوپار کے جس میں ٹوٹا نہ ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقینا وہ لوگ جو تلاوت کرتے ہیں اللہ کی کتاب کی اور نماز قائم کرتے ہیں اور خرچ کرتے ہیں اس میں سے جو ہم نے انہیں دیا ہے خفیہ اور اعلانیہ وہ ایسی تجارت کے امیدوار ہیں جس میں کبھی خسارہ نہیں ہوگا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely those who recite the Book of Allah and establish Prayer and spend, privately and publicly, out of what We have provided them, look forward to a trade that shall suffer no loss;

جو لوگ کتاب اللہ کی تلاوت کرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں ، اور جو کچھ ہم نے انہیں رزق دیا ہے اس میں سے کھلے اور چھپے خرچ کرتے ہیں ، یقینا وہ ایک ایسی تجارت کے متوقع ہیں جس میں ہرگز خسارہ نہ ہوگا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو لوگ اللہ کی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں ، اور جنہوں نے نماز کی پابندی کر رکھی ہے ، اور ہم نے انہیں جو رزق دیا ہے اس میں سے وہ ( نیک کاموں میں ) خفیہ اور علانیہ خرچ کرتے ہیں ، وہ ایسی تجارت کے امیدوار ہیں جو کبھی نقصان نہیں اٹھائے گی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ اللہ تعالیٰ کی کتاب قرآن پڑھتے رہتے ہیں اور نماز درستی سے ادا کرتے ہیں اور جو مال ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور کھلم کھلا خرچ کرتے رہتے ہیں ان کو ایسے بیوپار کی امید رکھنا چاہیے جس میں گھاٹا 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جو لوگ اللہ کی کتاب پڑھتے ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہیں وہ ایسی تجارت کے امیدوار ہیں جو کبھی تباہ نہ ہوگی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو لوگ اللہ کی کتاب پڑھنے ، نماز قائم کرتے اور ہم نے انہیں جو کچھ دیا ہے اس میں سے چھپ کر یا کھل کھلا اس امید پر خرچ کرتے ہیں کہ وہ ایسی تجارت کے امیدوار ہیں جس میں گھاٹایا نقصان نہیں ہے (یہ ان کی بڑی کامیابی ہے)

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ خدا کی کتاب پڑھتے اور نماز کی پابندی کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہیں وہ اس تجارت (کے فائدے) کے امیدوار ہیں جو کبھی تباہ نہیں ہوگی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those Who read the book of Allah and establish prayer and expend of that wherewith We have provided them, secretly and in open, hope for a merchandise that shall not perish.

بیشک جو لوگ کتاب اللہ کی تلاوت کرتے رہتے ہیں اور نماز کی پابندی رکھتے ہیں اور جو کچھ ہم نے دیا ہے اس میں سے پوشیدہ وعلانیہ خرچ کرتے رہتے ہیں وہ ایسی تجارت کی آس لگائے ہوئے ہیں جو کبھی ماند نہ پڑے گی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیسک جو لوگ اللہ کی کتاب کی تلاوت کرتے ، نماز کا اہتمام کرتے اور جو کچھ ہم نے ان کو رزق دیا ہے ، اس میں سے پوشیدہ اور علانیہ خرچ کرتے ہیں ، وہ ایک ایسی تجارت کے امیدوار ہیں ، جس کیلئے کبھی کساد بازاری نہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک جو لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور اس میں سے جو ہم نے ان لوگوں کو روزی دی ہے ظاہر اور پوشیدہ طور پر خرچ کرتے ہیں وہ لوگ ایسی تجارت کی امید رکھتے ہیں جس میں ہرگز گھاٹا نہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ اللہ کی کتاب پڑھتے اور نماز کی پابندی کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہیں وہ اس تجارت کے فائدے کے امیدوار ہیں جو کبھی تباہ نہیں ہوگی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو لوگ (صدق دل سے) پڑھتے ہیں اللہ کی کتاب اور وہ نماز قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہوتا ہے اس میں سے وہ خرچ کرتے ہیں (ہماری رضا کے لئے) پوشیدہ طور پر بھی اور کھلے عام بھی وہ بلاشبہ امید رکھتے ہیں ایک ایسی عظیم الشان تجارت کی جس میں ہرگز کوئی خسارہ نہیں

Translated by

Noor ul Amin

جولوگ اللہ کی کتاب پڑھتے ، نماز قائم کرتے ، اورجو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے اس میں سے خفیہ اور اعلانیہ خرچ کرتے ہیں وہ ایسی تجارت کے امیدوارہیں جس میں کبھی خسارہ نہ ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک وہ جو اللہ کی کتاب پڑھتے ہیں اور نماز قائم رکھتے اور ہمارے دیے سے کچھ ہماری راہ میں خرچ کرتے ہیں پوشیدہ اور ظاہر وہ ایسی تجارت کے امیدوار ہیں ( ف۷۷ ) جس میں ہرگز ٹوُٹا ( نقصان ) نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ اﷲ کی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں اور نماز قائم رکھتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں عطا کیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں ، پوشیدہ بھی اور ظاہر بھی ، اور ایسی ( اُخروی ) تجارت کے امیدوار ہیں جو کبھی خسارے میں نہیں ہوگی

Translated by

Hussain Najfi

بے شک جو لوگ ( کماحقہٗ ) کتاب اللہ کی تلاوت کرتے ہیں اور باقاعدہ نماز پڑھتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہے اس سے پوشیدہ اور اعلانیہ طور پر خرچ کرتے ہیں وہ ایک ایسی تجارت کے امیدوار ہیں جس میں تباہی ( خسارہ ) نہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who rehearse the Book of Allah, establish regular Prayer, and spend (in Charity) out of what We have provided for them, secretly and openly, hope for a commerce that will never fail:

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who recite the Book of God, who are steadfast in prayer and, who spend out of what We have given them for the cause of God, both in public and in private, have hope in an indestructible bargain

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who recite the Book of Allah, and perform the Salah, and spend out of what We have provided for them, secretly and openly, they hope for a (sure) trade-gain that will never perish.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely they who recite the Book of Allah and keep up prayer and spend out of what We have given them secretly and openly, hope for a gain which will not perish.

Translated by

William Pickthall

Lo! those who read the Scripture of Allah, and establish worship, and spend of that which We have bestowed on them secretly and openly, they look forward to imperishable gain,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निश्चय ही जो लोग अल्लाह की किताब पढ़ते हैं, इस हाल मे कि नमाज़ के पाबन्द हैं, और जो कुछ हम ने उन्हें दिया है, उस में से छिपे और खुले ख़र्च किया है, वे एक ऐसे व्यापार की आशा रखते हैं जो कभी तबाह न होगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو لوگ اللہ تعالیٰ کی تلاوت (مع العمل) کرتے رہتے ہیں اور نماز کی پابندی رکھتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے پوشیدہ اور علانیہ خرچ کرتے ہیں وہ ایسی تجارت کے امیدوار ہیں جو کبھی ماند نہ ہوگی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لوگ کتاب اللہ کی تلاوت کرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں رزق دیا ہے اس میں علانیہ اور خفیہ طور پر خرچ کرتے ہیں یقیناً وہ ایک ایسی تجارت کے امیدوار ہیں جس میں ہرگز نقصان نہیں ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ کتاب اللہ کی تلاوت کرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں ، اور جو کچھ ہم نے انہیں رزق دیا ہے اس میں سے کھلے اور چھپے خرچ کرتے ہیں ، یقیناً وہی ایک ایسی تجارت کے متوقع ہیں جس میں ہرگز خسارہ نہ ہوگا۔ (اس تجارت میں انہوں نے اپنا سب کچھ اس لیے کھپایا ہے)

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ جو لوگ اللہ کی کتاب کو پڑھتے ہیں اور انہوں نے نماز کو قائم کیا اور ہم نے جو کچھ انہیں عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کیا چپکے سے اور ظاہری طور پر یہ لوگ ایسی تجارت کی امید رکھتے ہیں جو کبھی ہلاک نہ ہوگی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ پڑھتے ہیں کتاب اللہ اور سیدھی کرتے ہیں نماز اور خرچ کرتے ہیں کچھ ہمارا دیا ہوا چھپے اور کھلے امیدوار ہیں ایک بیوپار کے جس میں ٹوٹا نہ ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو لوگ کتاب الٰہی کی تلاوت کرتے رہتے ہیں اور نماز کی پابندی رکھتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور علانیہ خیرات کیا کرتے ہیں وہ یقینا ایک ایسی تجارت کی امید لگائے ہوئے ہیں جس کو کبھی نقصان پہنچنے والا نہیں۔