Surat Faatir

Surah: 35

Verse: 40

سورة فاطر

قُلۡ اَرَءَیۡتُمۡ شُرَکَآءَکُمُ الَّذِیۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ ؕ اَرُوۡنِیۡ مَاذَا خَلَقُوۡا مِنَ الۡاَرۡضِ اَمۡ لَہُمۡ شِرۡکٌ فِی السَّمٰوٰتِ ۚ اَمۡ اٰتَیۡنٰہُمۡ کِتٰبًا فَہُمۡ عَلٰی بَیِّنَتٍ مِّنۡہُ ۚ بَلۡ اِنۡ یَّعِدُ الظّٰلِمُوۡنَ بَعۡضُہُمۡ بَعۡضًا اِلَّا غُرُوۡرًا ﴿۴۰﴾

Say, "Have you considered your 'partners' whom you invoke besides Allah ? Show me what they have created from the earth, or have they partnership [with Him] in the heavens? Or have We given them a book so they are [standing] on evidence therefrom? [No], rather, the wrongdoers do not promise each other except delusion."

آپ کہیئے! کہ تم اپنے قرار داد شریکوں کا حال تو بتلاؤ جن کو تم اللہ کے سوا پوجا کرتے ہو ۔ یعنی مجھ کو یہ بتلاؤ کہ انہوں نے زمین میں سے کون سا ( جزو ) بنایا ہے یا ان کا آسمانوں میں کچھ ساجھا ہے یا ہم نے ان کو کوئی کتاب دی ہے کہ یہ اس کی دلیل پر قائم ہوں بلکہ یہ ظالم ایک دوسرے سے نرے دھوکے کی باتوں کا وعدہ کرتے آتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اَرَءَیۡتُمۡ
کیا دیکھا تم نے
شُرَکَآءَکُمُ
اپنے شریکوں کو
الَّذِیۡنَ
وہ جنہیں
تَدۡعُوۡنَ
تم پکارتے ہو
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
اَرُوۡنِیۡ
دکھاؤ مجھے
مَاذَا
کیا کچھ
خَلَقُوۡا
انہوں نے پیدا کیا ہے
مِنَ الۡاَرۡضِ
زمین میں سے
اَمۡ
یا
لَہُمۡ
ان کے لیے ہے
شِرۡکٌ
کوئی شرکت
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
اَمۡ
یا
اٰتَیۡنٰہُمۡ
دی ہم نے انہیں
کِتٰبًا
کوئی کتاب
فَہُمۡ
تو وہ
عَلٰی بَیِّنَتٍ
ایک واضح دلیل پر ہوں
مِّنۡہُ
اس سے
بَلۡ
بلکہ
اِنۡ
نہیں
یَّعِدُ
وعدہ کرتے
الظّٰلِمُوۡنَ
ظالم
بَعۡضُہُمۡ
بعض ان کے
بَعۡضًا
بعض سے
اِلَّا
مگر
غُرُوۡرًا
دھوکے کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
اَرَءَیۡتُمۡ
کیاتم نے دیکھا
شُرَکَآءَکُمُ
اپنے شریکوں کو
الَّذِیۡنَ
جن کو
تَدۡعُوۡنَ
تم پکارتے ہو
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
ماسوا اللہ تعالیٰ کے
اَرُوۡنِیۡ
دکھاؤ مجھے
مَاذَا
کیا کچھ
خَلَقُوۡا
انہوں نے پیدا کیا
مِنَ الۡاَرۡضِ
زمین میں سے
اَمۡ
یا
لَہُمۡ
ان کا
شِرۡکٌ
کوئی حصہ ہے
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
اَمۡ
یا
اٰتَیۡنٰہُمۡ
دی ہم نے انہیں
کِتٰبًا
کوئی کتاب
فَہُمۡ
کہ وہ
عَلٰی بَیِّنَتٍ
کسی دلیل پر ہیں
مِّنۡہُ
اس سے
بَلۡ
بلکہ
اِنۡ
نہیں
یَّعِدُ
وعدہ کرتے
الظّٰلِمُوۡنَ
ظالم
بَعۡضُہُمۡ
ان میں سے بعض
بَعۡضًا
دوسرے سے
اِلَّا
سوائے
غُرُوۡرًا
دھوکے کا
Translated by

Juna Garhi

Say, "Have you considered your 'partners' whom you invoke besides Allah ? Show me what they have created from the earth, or have they partnership [with Him] in the heavens? Or have We given them a book so they are [standing] on evidence therefrom? [No], rather, the wrongdoers do not promise each other except delusion."

آپ کہیئے! کہ تم اپنے قرار داد شریکوں کا حال تو بتلاؤ جن کو تم اللہ کے سوا پوجا کرتے ہو ۔ یعنی مجھ کو یہ بتلاؤ کہ انہوں نے زمین میں سے کون سا ( جزو ) بنایا ہے یا ان کا آسمانوں میں کچھ ساجھا ہے یا ہم نے ان کو کوئی کتاب دی ہے کہ یہ اس کی دلیل پر قائم ہوں بلکہ یہ ظالم ایک دوسرے سے نرے دھوکے کی باتوں کا وعدہ کرتے آتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان کافروں سے کہئے : اپنے ان شریکوں کو تو ذرا دیکھو جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو (اور) مجھے بتاؤ کہ انہوں نے زمین کا کون سا حصہ پیدا کیا ہے ؟ یا آسمانوں میں ان کی شراکت ہے یا ہم نے انہیں کوئی ایسی تحریر دی ہے جس کی رو سے وہ کوئی واضح دلیل رکھتے ہیں۔ (ان میں سے کوئی بات بھی نہیں) بلکہ یہ ظالم ایک دوسرے کو فریب کے وعدے دیتے رہتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کیاتم نے اپنے شریکوں کودیکھاجن کوتم اﷲ تعالیٰ کے ماسواپکارتے ہو؟ مجھے بھی دِکھاؤ کہ انہوں نے زمین سے کیا کچھ پیدا کیا ہے؟ یا آسمانوں میں اُن کا کوئی حصہ ہے؟ یا ہم نے اُنہیں کوئی کتاب دی ہے کہ وہ اُس میں سے کسی دلیل پرقائم ہیں؟بلکہ ظالم ایک دوسرے سے دھوکے کے سواکوئی وعدہ نہیں کرتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Tell me about your (presumed) co-gods whom you invoke beside Allah. Show me that part of the earth that they have created, or do they have a share in the (creation) of the heavens? “ Or have We given them a book so that they are upon a clear proof from it? No, but the wrongdoers promise one another nothing but delusion.

تو کہہ بھلا دیکھو تو اپنے شریکوں کو جن کو پکارتے ہو اللہ کے سوائے دکھلاؤ تو مجھ کو کیا بنایا انہوں نے زمین میں یا کچھ ان کا ساجھا ہے آسمانوں میں یا ہم نے دی ہے ان کو کوئی کتاب سو یہ سند رکھتے ہیں اس کی کوئی نہیں پر جو وعدہ بتلاتے ہیں گنہگار ایک دوسرے کو سب فریب ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہیے کہ کیا تم نے اپنے ان شریکوں کے بارے میں کبھی غور کیا جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو ؟ ذرا مجھے دکھائو کہ انہوں نے زمین میں کونسی چیز پیدا کی ہے یا ان کی کوئی شراکت ہے آسمانوں میں یا ہم نے انہیں کوئی کتاب عطا کی تھی اور وہ اس کی کسی واضح دلیل پر ہیں بلکہ یہ ظالم آپس میں ایک دوسرے کو وعدے نہیں دے رہے مگر فریب کے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say to them (O Prophet): “Have you ever seen those of your associates upon whom you call apart from Allah? Show me what have they created in the earth? Or do they have any partnership (with Allah) in the heavens? Or have We given them a Book so that they have a clear proof (for associating others with Allah in His Divinity)?” Nay, what these wrong-doers promise each other is nothing but delusion.

۔ ( اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ) ان سے کہو ، کبھی تم نے دیکھا بھی ہے اپنے ان شریکوں66 کو جنہیں تم خدا کو چھوڑ کر پکارا کرتے ہو؟ مجھے بتاؤ ، انہوں نے زمین میں کیا پیدا کیا ہے؟ یا آسمانوں میں ان کی کیا شرکت ہے ؟ ( اگر یہ نہیں بتا سکتے تو ان سے پوچھو ) کیا ہم نے انہیں کوئی تحریر لکھ کر دی ہے جس کی بنا پر یہ ( اپنے اس شرک کے لیے ) کوئی صاف سند رکھتے 67 ہوں؟ نہیں ، بلکہ یہ ظالم ایک دوسرے کو محض فریب کے جھانسے دیے جا رہے 68 ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) ان سے کہو کہ : بھلا بتاؤ تم اللہ کو چھوڑ کر اپنے جن من گھڑت شریکوں کو پوجا کرتے ہو ، ذرا مجھے دکھاؤ کہ انہوں نے زمین کا کونسا حصہ پیدا کیا ہے ؟ یا آسمانوں ( کی پیدائش میں ) ان کی کونسی شرکت ہے ؟ یا پھر ہم نے انہیں کوئی کتاب دے رکھی ہے جس کی کسی واضح ہدایت پر یہ لوگ قائم ہیں؟ ( ١١ ) نہیں ، بلکہ یہ ظالم لوگ ایک دوسرے کو خالص دھوکے کی یقین دہانی کرتے آئے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر ان کافروں سے کہہ بتلائو تو سہی تمہارے دیوتا جن کو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو مجھ کو دکھائو انہوں نے زمین میں کونسی چیز بنائی ہے یا آسمانوں کے بنانے میں ان کا کچھ سا جھا ہے یا 1 ہم نے کوئی کتاب ان کو دی ہے جس کی وہ سند رکھتے ہیں اس کتاب میں شرک کی تعلیم ہے یہ کوئی بات نہیں) بلکہ یہ ظالم اور کچھ نہیں ایک دوسرے کو فریب دے کر مٹھار لیتے ہیں ان کے 2 وعدے وعید سب دھوکے کی ٹٹیاں ہیں)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے تم نے اپنے (ان) شریکوں کو دیکھا جن کو تم اللہ کے سوا پکارا کرتے تھے۔ مجھے دکھاؤ انہوں نے زمین کا کون سا جز بنایا ہے یا ان کی آسمانوں (کو بنانے) میں کچھ شرکت ہے یا ہم نے ان کو کوئی کتاب عطا کی ہے کہ وہ اس کی کسی دلیل پر قائم ہوں بلکہ یہ ظالم ایک دوسرے کو جو وعدہ دیتے ہیں محض فریب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کہ تم اللہ کو چھوڑ کر جن معبودوں کو پکارتے ہو مجھے دکھائو کہ انہوں نے زمین میں کیا پیدا کیا ؟ یا ان کی آسمانوں میں کیا حصہ داری ( ساجھا ہے) یا ہم نے ان کو کوئی کتاب دی ہے جس کی وجہ سے وہ ( اپنے ہر شرک پر) کوئی سندر رکھتے ہیں بلکہ ( حققت یہ ہے کہ ) یہ ظالم ایک دوسرے کو وعدوں کے جال میں پھنسا رہے ہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا تم نے اپنے شریکوں کو دیکھا جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو۔ مجھے دکھاؤ کہ انہوں نے زمین سے کون سی چیز پیدا کی ہے یا (بتاؤ کہ) آسمانوں میں ان کی شرکت ہے۔ یا ہم نے ان کو کتاب دی ہے تو وہ اس کی سند رکھتے ہیں (ان میں سے کوئی بات بھی نہیں) بلکہ ظالم جو ایک دوسرے کو وعدہ دیتے ہیں محض فریب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: what bethink ye of your associate-gods upon which ye call besides Allah? Show me whatsoever they have created of the earth. Or, have they7 any partnership in the heavens? Or have We vouchsafed to them a Book so that they stand on an evidence therefrom? Nay! the wrong-doers promise each other only delusions.

آپ کہہ دیجیے تم نے اپنے خدائی شریکوں کے حال پر بھی نظر کی ہے جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو ؟ ذرا مجھے بھی تو بتاؤ کہ انہوں نے زمین کا کون سا جزو بنایا ہے یا ان کا آسمان میں کچھ ساجھا ہے ؟ یا ہم نے انہیں کوئی کتاب دی ہے کہ یہ اسی دلیل پر قائم ہیں ؟ اصل یہ ہے کہ یہ ظلم ایک دوسرے سے نرے دھوکہ (کی باتوں) کا وعدہ کرتے آئے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہو: ذرا تم دیکھو تو اپنے ان شریکوں کو ، جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو! مجھے دکھاؤ ، انہوں نے زمین میں سے کیا پیدا کیا ہے؟ کیا ان کی آسمانوں میں کوئی حصہ داری ہے یا ہم نے ان کو کوئی کتاب دی ہے تو وہ اس کی کسی واضح دلیل پر ہیں؟ بلکہ یہ ظالم ایک دوسرے سے محض پُر فریب وعدے کر رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوبﷺ ) کیا تم لوگوں نے اپنے ان شریکوں کو جنہیں تم اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا پکارتے ہو دیکھا ہے؟ مجھے دکھاؤ انہوں نے زمین میں کیاکچھ پیدا کیا ہے یا آسمانوں میں ان کی کوئی شرکت ( حصہ داری ) ہے؟ کیا ہم نے ان لوگوں کو کوئی کتاب دی ہے کہ یہ لوگ اس کی کسی واضح دلیل پر ( قائم ) ہیں ( نہیں ) بلکہ ظالم لوگ ایک دوسرے کو بس صرف دھوکے ( فریب ) کا وعدہ دے رہے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا تم نے اپنے شریکوں کو دیکھا جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو۔ مجھے دکھاؤ کہ انہوں نے زمین سے کون سی چیز پیدا کی یا بتاؤ کہ آسمانوں میں ان کی شرکت ہے یا ہم نے ان کو کتاب دی ہے جس کی وہ سند رکھتے ہیں ؟ ان میں سے کوئی بات بھی نہیں بلکہ ظالم ایک دوسرے کو ہی صرف فریب کا وعدہ دیتے ہیں ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ کیا تم لوگوں نے کبھی غور (نہیں) کیا اپنے ان خود ساختہ شریکوں کے بارے میں ؟ جن کو تم لوگ (پوجتے) پکارتے ہو اللہ (وحدہ لاشریک) کے سوا ؟ مجھے دکھاؤ (اور بتاؤ) تو سہی کہ انہوں نے کیا پیدا کیا زمین میں سے یا ان کا کوئی حصہ ہے آسمانوں میں ؟ یا ہم نے ان کو کوئی ایسی کتاب دے رکھی ہے جس کی بناء پر یہ لوگ کسی کھلی سند پر قائم ہوں ؟ (کچھ بھی نہیں) بلکہ ظالم لوگ ایک دوسرے کو محض دھوکے (کے جھانسے) دئیے چلے جا رہے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ : اپنے ان شریکوں کو تو ذرادیکھوجنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو ( اور ) مجھے بتلائوکہ انہوں نے زمین کاکونساحصہ پیدا کیا ہے؟یاآسمانوں میں ان کی کوئی شراکت ہے یاہم نے انہیں کوئی ایسی تحریردی ہے جس کی روسے وہ کوئی واضح دلیل رکھتے ہیں ( ان میں سے کوئی بھی بات نہیں ) بلکہ یہ ظالم لوگ ایک دوسرے سے صرف دھوکا اور فریب کی باتیں کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ بھلا بتلاؤ تو اپنے وہ شریک ( ف۹۸ ) جنہیں اللہ کے سوا پوجتے ہو مجھے دکھاؤ انہوں نے زمین میں سے کونسا حصہ بنایا یا آسمانوں میں کچھ ان کا ساجھا ہے ( ف۹۹ ) یا ہم نے انہیں کوئی کتاب دی ہے کہ وہ اس کی روشن دلیلوں پر ہیں ( ف۱۰۰ ) بلکہ ظالم آپس میں ایک دوسرے کو وعدہ نہیں دیتے مگر فریب کا ( ف۱۰۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: کیا تم نے اپنے شریکوں کو دیکھا ہے جنہیں تم اﷲ کے سوا پوجتے ہو ، مجھے دکھا دو کہ انہوں نے زمین سے کیا چیز پیدا کی ہے یا آسمانوں ( کی تخلیق ) میں ان کی کوئی شراکت ہے ، یا ہم نے انہیں کوئی کتاب عطا کر رکھی ہے کہ وہ اس کی دلیل پر قائم ہیں؟ ( کچھ بھی نہیں ہے ) بلکہ ظالم لوگ ایک دوسرے سے فریب کے سوا کوئی وعدہ نہیں کرتے

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہہ دیجئے! ( اے مشرکو ) کیا تم نے کبھی اپنے ( خودساختہ ) شریکوں کو دیکھا بھی ہے جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو مجھے دکھاؤ انہوں نے زمین میں کیا پیدا کیا ہے؟ یا ان کی آسمانوں میں شرکت ہے یا ہم نے انہیں کوئی کتاب دی ہے کہ وہ اس کی بناء پر ( اپنے شرک کے جواز کی ) کوئی سند رکھتے ہوں؟ ( کچھ بھی نہیں ) بلکہ ( یہ ) ظالم لوگ ایک دوسرے سے محض پُر فریب وعدے کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Have ye seen (these) 'Partners' of yours whom ye call upon besides Allah? Show Me what it is they have created in the (wide) earth. Or have they a share in the heavens? Or have We given them a Book from which they (can derive) clear (evidence)?- Nay, the wrong-doers promise each other nothing but delusions.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), ask them, "Think about the idols which you worship besides God. Show me what part of the earth they have created. Do they have any share in the heavens? Has God sent them a Book to confirm their authority? In fact, whatever the unjust promise each other is nothing but deceit."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Have you considered your partners whom you call upon besides Allah Show Me, what they have created of the earth. Or have they any share in the heavens Or have We given them a Book, so that they act on clear proof therefrom Nay, the wrongdoers promise one another nothing but delusions."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Have you considered your associates which you call upon besides Allah? Show me what part of the earth they have created, or have they any share in the heavens; or, have We given them a book so that they follow a clear argument thereof? Nay, the unjust do not hold out promises one to another but only to deceive.

Translated by

William Pickthall

Say: Have ye seen your partner-gods to whom ye pray beside Allah? Show me what they created of the earth! Or have they any portion in the heavens? Or have We given them a scripture so they act on clear proof therefrom? Nay, the evil-doers promise one another only to deceive.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहो, "क्या तुम ने अपने ठहराए हुए साझीदारो का अवलोकन भी किया, जिन्हें तुम अल्लाह को छोड़कर पुकारते हो? मुझे दिखाओ उन्होंने धरती का कौन-सा भाग पैदा किया है या आकाशों में उन की कोई भागीदारी है?" या हम ने उन्हें कोई किताब दी है कि उस का कोई स्पष्ट प्रमाण उन के पक्ष में हो? नहीं, बल्कि वे ज़ालिम आपस में एक-दूसरे से केवल धोखे का वादा कर रहे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہیے کہ تم اپنی قرارداد شریکوں کا حال تو بتاؤ جن کو تم خدا کے سوا پوجا کرتے ہو یعنی مجھ کو یہ بتلاؤ کہ انہوں نے زمین کا کون سا جزو بنایا ہے یا ان کا آسمان (بنانے) میں کچھ ساجھا ہے (4) یا ہم نے ان کو کوئی کتاب دی ہے کہ یہ اس کی کسی دلیل پر قائم ہوں (5) بلکہ یہ ظالم ایک دوسرے سے نرے دھوکے کی باتوں کا وعدہ کرتے آئے ہیں۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی ان سے فرمائیں کہ کبھی تم نے دیکھا ہے اپنے ان شریکوں کو جنہیں تم ” اللہ “ کو چھوڑ کر پکارا کرتے ہو ؟ مجھے بتاؤ انہوں نے زمین میں کیا پیدا کیا ہے یا آسمانوں میں ان کی کیا شراکت ہے۔ یا ہم نے انہیں کوئی تحریر لکھ دی ہے ؟ جس بنا پر یہ لوگ کوئی واضح ثبوت رکھتے ہیں ؟ ہرگز نہیں بلکہ ظالم ایک دوسرے کو دھوکہ دیتے جا رہے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہو ، کبھی تم نے دیکھا بھی ہے اپنے ان شریکوں کو جنہیں تم خدا کو چھوڑ کر پکارا کرتے ہو ؟ مجھے بتاؤ انہوں نے زمین میں کیا پیدا کیا ہے یا آسمانوں میں ان کی کیا شرکت ہے (اگر یہ نہیں بتا سکتے تو ان سے پوچھو) کیا ہم نے انہیں کوئی تحریر لکھ کردی ہے جس کی بنا پر یہ (اپنے اس شرک کیلئے) کوئی صاف دلیل رکھتے ہوں ؟ نہیں ، بلکہ یہ ظالم ایک دوسرے کو محض فریب کے جھانسے دیئے جا رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ تم جنہیں اللہ کے سوا پکارتے ہو ان کا حال بتاؤ، مجھے دکھاؤ انہوں نے زمین کا کون سا حصہ پیدا کیا، کیا آسمانوں میں ان کا کوئی ساجھا ہے، کیا ہم نے انہیں کوئی کتاب دی ہے کہ یہ اس کی دلیل پر قائم ہوں، بلکہ بات یہ ہے کہ ظالم لوگ ایک دوسرے کو صرف دھوکہ کی باتوں کا وعدہ کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ بھلا دیکھو تو اپنے شریکوں کو جن کو پکارتے ہو اللہ کے سوا دکھلاؤ تو مجھ کو کیا بنایا انہوں نے زمین میں یا کچھ ان کا ساجھا ہے آسمانوں میں یا ہم نے دی ہے ان کو کوئی کتاب سو وہ سند رکھتے ہیں اس کی کوئی نہیں پر جو وعدہ بتلاتے ہیں گناہ گار ایک دوسرے کو سب فریب ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے کہیے بھلا تم نے اپنے ان خودساختہ شریکوں کو دیکھا بھی جن کو تم خدا کے سوا پکارا کرتے ہو ذرا مجھے بھی تو بتائو کہ انہوں نے زمین کا کون سا حصہ بنایا ہے یا آسمانوں کے بنانے میں ان کی کچھ شرکت ہے یا ہم نے ان مشرکوں کو کوئی کتاب دی ہے کہ یہ اس کی دلیل پر قائم ہیں نہیں بلکہ اصل بات یہ ہے کہ یہ ظالم جو آپس میں ایک دوسرے کو امیدیں دلاتے ہیں وہ نرا دھوکہ ہی دھوکہ ہے۔