Surat Faatir

Surah: 35

Verse: 9

سورة فاطر

وَ اللّٰہُ الَّذِیۡۤ اَرۡسَلَ الرِّیٰحَ فَتُثِیۡرُ سَحَابًا فَسُقۡنٰہُ اِلٰی بَلَدٍ مَّیِّتٍ فَاَحۡیَیۡنَا بِہِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِہَا ؕ کَذٰلِکَ النُّشُوۡرُ ﴿۹﴾

And it is Allah who sends the winds, and they stir the clouds, and We drive them to a dead land and give life thereby to the earth after its lifelessness. Thus is the resurrection.

اور اللہ ہی ہوائیں چلاتا ہے جو بادلوں کو اٹھاتی ہیں پھر ہم بادلوں کو خشک زمین کی طرف لے جاتے ہیں اور اس سے زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کر دیتے ہیں ۔ اسی طرح دوبارہ جی اٹھنا ( بھی ) ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاللّٰہُ
اور اللہ
الَّذِیۡۤ
وہ ہے جس نے
اَرۡسَلَ
بھیجا
الرِّیٰحَ
ہواؤں کو
فَتُثِیۡرُ
تو وہ اٹھاتی ہیں
سَحَابًا
بادل
فَسُقۡنٰہُ
پھر چلاتے ہیں ہم اسے
اِلٰی بَلَدٍ
طرف شہر
مَّیِّتٍ
مردہ کے
فَاَحۡیَیۡنَا
پھر زندہ کرتے ہیں ہم
بِہِ
ساتھ اس کے
الۡاَرۡضَ
زمین
بَعۡدَ
بعد
مَوۡتِہَا
اس کی موت کے
کَذٰلِکَ
اسی طرح ہو گا
النُّشُوۡرُ
اٹھایا جانا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ ہی ہے
الَّذِیۡۤ
جس نے
اَرۡسَلَ
بھیجا
الرِّیٰحَ
ہواؤں کو
فَتُثِیۡرُ
پھر وہ ابھارتی ہیں
سَحَابًا
بادل کو
فَسُقۡنٰہُ
پھر ہم اسے ہانک کر لے جاتے ہیں
اِلٰی بَلَدٍ
زمین کی طرف
مَّیِّتٍ
مردہ
فَاَحۡیَیۡنَا
پھر زندہ کرتے ہیں ہم
بِہِ
اس کے ذریعے
الۡاَرۡضَ
زمین کو
بَعۡدَ
بعد
مَوۡتِہَا
اس کے مردہ ہو جانے کے
کَذٰلِکَ
اسی طرح
النُّشُوۡرُ
جی اُٹھنا ہو گا
Translated by

Juna Garhi

And it is Allah who sends the winds, and they stir the clouds, and We drive them to a dead land and give life thereby to the earth after its lifelessness. Thus is the resurrection.

اور اللہ ہی ہوائیں چلاتا ہے جو بادلوں کو اٹھاتی ہیں پھر ہم بادلوں کو خشک زمین کی طرف لے جاتے ہیں اور اس سے زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کر دیتے ہیں ۔ اسی طرح دوبارہ جی اٹھنا ( بھی ) ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ ہی تو ہے جو ہوائیں بھیجتا ہے تو وہ بادل اٹھا لاتی ہیں پھر ہم اس بادل کو کسی مردہ بستی کی طرف چلا کرلے جاتے ہیں اور اس زمین کے مردہ ہونے کے بعد اسے زندہ کردیتے ہیں۔ انسانوں کا جی اٹھنا بھی اسی طرح ہوگا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اﷲ تعالیٰ ہی ہے جس نے ہواؤں کو بھیجاپھروہ بادل کوابھارتی ہیں پھر ہم اُسے ایک بے آبادعلاقے کی طرف ہانک کرلے جاتے ہیں پھراُس کے ذریعے زمین کواُس کے مردہ ہوجانے کے بعد زندہ کرتے ہیں،جی اُٹھنابھی اسی طرح ہوگا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Allah is the One who sends the winds, then they raise up the clouds, then We drive them to a dead land and revive the land through them after its death. In similar way shall be the resurrection.

اور اللہ ہے جس نے چلائی ہیں ہوائیں پھر وہ اٹھاتی ہیں بادل کو پھر ہانک لے گئے ہم اس کو ایک مردہ دیس کی طرف پھر زندہ کردیا ہم نے اس سے زمین کو اس کے مر جانے کے بعد اسی طرح ہوگا جی اٹھنا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ ہی ہے جو ہوائوں کو بھیجتا ہے پھر وہ اٹھا لیتی ہیں بادلوں کو پھر ہم ہانک دیتے ہیں اس (بادل) کو ایک ُ مردہ زمین کی طرف پھر ہم اس سے اس زمین کو زندہ کردیتے ہیں اس کے مردہ ہوجانے کے بعد } اسی طرح سے ہوگا (تمہارا) اٹھایا جانا بھی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is Allah Who sends forth winds which then set the clouds in motion, which We drive to some dead land giving a fresh life to earth after it had become dead. Such will be the resurrection of the dead.

وہ اللہ ہی تو ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے ، پھر وہ بادل اٹھاتی ہیں ، پھر ہم اسے ایک اجاڑ علاقے کی طرف لے جاتے ہیں اور ایسی زمین کو جلا اٹھاتے ہیں جو مری پڑی تھی ۔ مرے ہوئے انسانوں کا جی اٹھنا بھی اسی طرح 19 ہوگا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ ہی ہے جو ہوائیں بھیجتا ہے پھر وہ بادلوں کو اٹھاتی ہیں ، پھر ہم انہیں ہنکا کر ایک ایسے شہر کی طرف لے جاتے ہیں جو ( قحط سے ) مردہ ہوچکا ہوتا ہے ، پھر ہم اس ( بارش ) کے ذریعے مردہ زمین کو نئی زندگی عطا کرتے ہیں ۔ بس اسی طرح انسانوں کی دوسری زندگی ہوگی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ ہی ہے جس نے ہوائیں چلائیں وہ ہوائیں بادل کو ابھارتی ہیں پھر اس بادل کو ہم مردہ شہر کی طرف ہانک لے جاتے ہیں 11 پھر اس کی وجہ سے ہم زمین کو مرے بعد جلاتے ہیں 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ تو ایسے (کریم) ہیں جو (بارش سے پہلے) ہواؤں کو بھیجتے ہیں تو وہ بادلوں کو اٹھا لاتی ہیں پھر اس کو ہم مردہ زمین کی طرف چلاتے ہیں پھر ہم اس (بارش) سے زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ فرمادیتے ہیں۔ اسی طرح (مردوں کو) جی اٹھنا ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ تو وہ ہے جو ان ہوائوں کو بھیجتا ہے جو بادلوں کو اٹھاتی ہیں ( اللہ نے فرمایا کہ) پھر ہم ان بادلوں کو ایک خشک اور بنجر شہر کی طرف لے جاتے ہیں ۔ پھر ان کے ذریعہ مردہ زمین کو دوبارہ زندگی دیتے ہیں ۔ اسی طرح ہم ( قیامت کے دن) کے مردوں کو دوبارہ اٹھا کر کھڑا کریں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا ہی تو ہے جو ہوائیں چلاتا ہے اور وہ بادل کو اُبھارتی ہیں پھر ہم ان کو ایک بےجان شہر کی طرف چلاتے ہیں۔ پھر اس سے زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کردیتے ہیں۔ اسی طرح مردوں کو جی اُٹھنا ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And it is Allah Who sendeth the winds, and they raise a cloud; then We drive it unto a dead land and We quicken thereby the earth after the death thereof. Even so shall be the Resurrection.

اور اللہ وہی ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے پھر وہ بادلوں کو اٹھاتی ہیں پھر ہم اسے ہانک لے جاتے ہیں خشک خطہ زمین کی طرف پھر ہم اس کے ذریعہ سے زمین کو اس کی خشکی کے بعد سرسبز کردیتے ہیں ۔ اسی طرح جی اٹھنا ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ ہی ہے جو بھیجتا ہے ہواؤں کو ، پس وہ ابھارتی ہیں بادلوں کو ، پھر ہم ان کو ہانکتے ہیں کسی خشک زمین کی طرف ، پس ہم اس سے اس زمین کو ہی اس کے مردہ ہوجانے کے بعد ، از سر نو زندگی بخش دیتے ہیں ۔ اسی طرح لوگوں کا از سر نو زندہ ہوکر اٹھنا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) وہ ذات ہیں جنہوں نے ہواؤں کو چلایا پس وہ ( ہوائیں ) بادلوں کو کھینچ لاتی ہیں پھر ہم اس ( بادل ) کو مردہ ( خشک ) زمین کی طرف لے جاتے ہیں پس اس کے ذریعے ہم زمین کو ا سکے مردہ ( خشک ) ہوجانے کے بعد زندہ ( سرسبز و شاداب ) کردیتے ہیں ، اسی طرح ( مرنے کے بعد ) دوبارہ اُٹھنا ہوگا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ ہی تو ہے جو ہوائیں چلاتا ہے اور وہ بادل کو ابھارتی ہیں، پھر ہم اس کو ایک بےجان شہر کی طرف چلاتے ہیں پھر زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کردیتے ہیں اسی طرح مردوں کو بھی جی اٹھنا ہوگا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اللہ وہی تو ہے جو بھیجتا ہے ہواؤں کو (اپنی قدرت کاملہ اور رحمت شاملہ سے) پھر وہ اٹھاتی ہیں بادل کو پھر اس کو ہم ہانک دیتے ہیں کسی مردہ زمین کی طرف پھر اس کے ذریعے ہم زندہ کردیتے ہیں زمین کو اس کے بعد کہ وہ مرچکی ہوتی ہے اسی طرح ہوگا دوبارہ اٹھایا جانا

Translated by

Noor ul Amin

اللہ ہی ہوائیں بھیجتا ہے پھر وہ بادل اٹھا لاتی ہیں جسے ہم کسی مردہ بستی کی طرف چلاتے ہیں اور اس کے ذریعے زمین کے مردہ ہونے کے بعد اسے زندہ کردیتے ہیں انسانوں کاجی اٹھنا بھی اسی طرح ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ ہے جس نے بھیجیں ہوائیں کہ بادل ابھارتی ہیں ، پھر ہم اسے کسی مردہ شہر کی طرف رواں کرتے ہیں ( ف۲۱ ) تو اس کے سبب ہم زمین کو زندہ فرماتے ہیں اس کے مرے پیچھے ( ف۲۲ ) یونہی حشر میں اٹھنا ہے ( ف۲۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اﷲ ہی ہے جو ہوائیں بھیجتا ہے تو وہ بادل کو ابھار کر اکٹھا کرتی ہیں پھر ہم اس ( بادل ) کو خشک اور بنجر بستی کی طرف سیرابی کے لئے لے جاتے ہیں ، پھر ہم اس کے ذریعے اس زمین کو اس کی مُردنی کے بعد زندگی عطا کرتے ہیں ، اسی طرح ( مُردوں کا ) جی اٹھنا ہوگا

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ ہی وہ ( قادر ) ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے تو وہ بادل کو حرکت میں لاتی ( اٹھاتی ) ہیں پھر ہم اسے ایک مردہ ( اجاڑ ) شہر کی طرف لے جاتے ہیں پھر ہم اس کے ذریعہ سے زمین کو اس کے مردہ ( اجاڑ ) ہونے کے بعد زندہ ( سرسبز ) کر دیتے ہیں اسی طرح ( قیامت کے دن لوگوں کا ) جی اٹھنا ہوگا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is Allah Who sends forth the Winds, so that they raise up the Clouds, and We drive them to a land that is dead, and revive the earth therewith after its death: even so (will be) the Resurrection!

Translated by

Muhammad Sarwar

It is God who sends the winds to raise the clouds. We then drive them unto barren areas and revive the dead earth. (The Resurrection) will also be executed in the same way.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And it is Allah Who sends the winds, so that they raise up the clouds, and We drive them to a dead land, and revive therewith the earth after its death. As such (will be) the Resurrection!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Allah is He Who sends the winds so they raise a cloud, then We drive it on to a dead country, and therewith We give life to the earth after its death; even so is the quickening.

Translated by

William Pickthall

And Allah it is Who sendeth the winds and they raise a cloud; then We lead it unto a dead land and revive therewith the earth after its death. Such is the Resurrection.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ही तो है जिस ने हवाएँ चलाई फिर वह बादलों को उभारती हैं, फिर हम उसे किसी शुष्क और निर्जीव भूभाग की ओर ले गए, और उस के द्वारा हम ने धरती को उस के मुर्दा हो जाने के पश्चात जीवित कर दिया। इसी प्रकार (लोगों का नए सिरे से) जीवित होकर उठना भी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ ایسا قادر ہے جو (بارش سے پہلے) ہواؤں کو بھیجتا ہے پھر وہ (ہوائیں) بادلوں کو اٹھاتی ہیں پھر ہم اس بادل کو خشک قطعہ زمین کی طرف لے جاتے ہیں پھر ہم اس کے (پانی کے) ذریعہ سے زمین کو زندہ کرتے ہیں اسی طرح (قیامت میں آدمیوں کا) جی اٹھنا ہے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اللہ ہی ہواؤں کو بھیجتا ہے جو بادل اٹھاتی ہیں پھر ہم اسے ایک اجاڑ علاقے کی طرف لے جاتے ہیں اور اس سے زمین کو شاداب کرتے ہیں جو پہلے ویران تھی اسی طرح لوگوں کو اٹھایا جائے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ اللہ ہی تو ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے ، پھر وہ بادل اٹھاتی ہیں ، پھر ہم اسے ایک اجاڑ علاقے کی طرف کے جاتے ہیں اور اس کے ذریعہ سے اسی زمین کو جلا اٹھاتے ہیں جو مری پڑی تھی۔ مرے ہوئے انسانوں کا جی اٹھنا بھی اسی طرح ہوگا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ وہ ہے جس نے ہواؤں کو بھیج دیا جو اٹھاتی ہیں بادل کو پھر ہم نے اسے ایسے قطعہ زمین کی طرف ہانک دیا جو خشک تھا پھر ہم نے اس کے ذریعہ زمین کو زندہ کردیا اس کی موت کے بعد اسی طرح جی اٹھنا ہوگا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اللہ ہے جس نے چلائی ہیں ہوائیں پھر وہ اٹھاتی ہیں بادل کو پھر ہانک لے گئے ہم اس کو مردہ دیس کی طرف پھر زندہ کردیا ہم نے اس سے زمین کو اس کے مرجانے کے بعد اسی طرح ہوگا جی اٹھنا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ وہ ہے جو ہوائوں کو بھیجتا ہے پھر وہ ہوائیں بادل کو ابھارتی ہیں پھر ہم اس بادل کو کسی خشک اور مرے ہوئے قطعہ زمین کی طرف ہانک لے جاتے ہیں پھر اس کے ذریعہ سے ہم زمین کو اس کے مرے پیچھے زندہ کرتے ہیں اسی طرح لوگوں کا جی اٹھنا ہے