Surat Yaseen

Surah: 36

Verse: 11

سورة يس

اِنَّمَا تُنۡذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّکۡرَ وَ خَشِیَ الرَّحۡمٰنَ بِالۡغَیۡبِ ۚ فَبَشِّرۡہُ بِمَغۡفِرَۃٍ وَّ اَجۡرٍ کَرِیۡمٍ ﴿۱۱﴾

You can only warn one who follows the message and fears the Most Merciful unseen. So give him good tidings of forgiveness and noble reward.

بس آپ تو صرف ایسے شخص کو ڈرا سکتے ہیں جو نصیحت پر چلے اور رحمٰن سے بے دیکھے ڈرے سو آپ اس کو مغفرت اور با وقار اجر کی خوش خبریاں سنا دیجئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّمَا
بےشک
تُنۡذِرُ
آپ تو ڈرا سکتے ہیں
مَنِ
اسے جو
اتَّبَعَ
پیروی کرے
الذِّکۡرَ
نصیحت کی
وَخَشِیَ
اور وہ ڈرتا ہو
الرَّحۡمٰنَ
رحمٰن سے
بِالۡغَیۡبِ
غائبانہ
فَبَشِّرۡہُ
پس خوش خبری دے دیجیے اسے
بِمَغۡفِرَۃٍ
بخشش کی
وَّاَجۡرٍ
اور اجر کی
کَرِیۡمٍ
عزت والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّمَا
یقیناً
تُنۡذِرُ
 آپ خبردار کرتے ہیں
مَنِ
جس نے
اتَّبَعَ
پیروی کی
الذِّکۡرَ
نصیحت کی 
وَخَشِیَ
اور ڈرا
الرَّحۡمٰنَ
رحمٰن سے
بِالۡغَیۡبِ
بن دیکھے 
فَبَشِّرۡہُ
سو آپ بشارت دے دیں
بِمَغۡفِرَۃٍ
مغفرت کی
وَّاَجۡرٍ
اور اجر کی
کَرِیۡمٍ
با عزت
Translated by

Juna Garhi

You can only warn one who follows the message and fears the Most Merciful unseen. So give him good tidings of forgiveness and noble reward.

بس آپ تو صرف ایسے شخص کو ڈرا سکتے ہیں جو نصیحت پر چلے اور رحمٰن سے بے دیکھے ڈرے سو آپ اس کو مغفرت اور با وقار اجر کی خوش خبریاں سنا دیجئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ تو صرف اسے ڈرا سکتے ہیں جو اس ذکر (قرآن) کی پیروی کرے اور بن دیکھے رحمان سے ڈرے، ایسے لوگوں کو آپ مغفرت اور باعزت اجر کی خوشخبری دے دیجئے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ صرف اُسی شخص کوخبردارکرتے ہیں جس نے نصیحت کی پیروی کی اوررحمن سے بن دیکھے ڈراسو اُسے مغفرت اورباعزت اجر کی بشارت دے دیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

You can (usefully) warn only the one who follows the advice and fears the Ralhman (the All-Merciful) unseen. So give him the good news of forgiveness and of a noble reward.

تو تو ڈر سنائے اس کو جو چلے سمجھائے پر اور ڈرے رحمن سے بن دیکھے سو اس کو خوشخبری دے معافی کی اور عزت کے ثواب کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو بس اسی شخص کو خبردار کرسکتے ہیں جو الذکر ّ (قرآن) کی پیروی کرے اور غیب میں ہوتے ہوئے رحمٰن سے ڈرے تو ایسے لوگوں کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خوشخبری دے دیجیے مغفرت اور باعزت اجر کی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

You can warn only him who follows the Admonition and fears the Merciful Lord without seeing Him. Give such a one good tidings of forgiveness and a generous reward.

تم تو اسی شخص کو خبردار کر سکتے ہو جو نصیحت کی پیروی کرے اور بے دیکھے خدائے رحمان سے ڈرے ۔ اسے مغفرت اور اجر کریم کی بشارت دے دو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تم تو صرف ایسے شخص کو خبردار کرسکتے ہو جو نصیحت پر چلے ، اور خدائے رحمن کو دیکھے بغیر اس سے ڈرے ۔ چنانچہ ایسے شخص کو تم مغفرت اور باعزت اجر کی خوشخبری سنا دو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو تو اسی شخص کو ڈرا سکتا ہے 14 جو قرآن کی پیروی کرے یا نصیحت پر چلے) اور بن دیکھے خدا سے ڈرے اس کو گناہوں کی) بخشش اور اچھے ثواب کی خوشخبری سنا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ تو صرف ایسے شخص کو ڈراسکتے ہیں جو نصیحت پر عمل کرے اور رحمن (اللہ) سے بن دیکھے ڈرے سو اس کو بخشش اور بڑے عمدہ صلہ کی خوشخبری دیجئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو صرف ان لوگوں کو ہی خبردار کرسکتے ہیں جو نصیحت کو قبول کرتے اور بن دیکھے رحمن سے ڈرتے ہیں ۔ آپ ایسے لوگوں کو بخشش اور باعزت اجر وثواب کی خوشخبری سنا دیجئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تم تو صرف اس شخص کو نصیحت کرسکتے ہو جو نصیحت کی پیروی کرے اور خدا سے غائبانہ ڈرے سو اس کو مغفرت اور بڑے ثواب کی بشارت سنا دو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Thou canst warn only him who followeth the admonition and feareth the Compassionate, unseen. So bear thou Unto him the glad tidings of forgiveness and a generous hire.

آپ تو بس اسی کو ڈراسکتے ہیں جو نصیحت پر چلے اور خدائے رحمن سے بےدیکھے خوف رکھے آپ اس کو خوش خبری سنا دیجیے مغفرت اور عمدہ معاوضہ کی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم تو بس انہی کو ڈرا سکتے ہو ، جو نصیحت پر دھیان کریں اور غیب میں خدائے رحمٰن سے ڈریں ۔ سو ایسے لوگوں کو مغفرت اور باعزت صلہ کی بشارت دو ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ تو بس فقط اس شخص کو ڈر سناسکتے ہیں جو نصیحت کی پیروی کرے اور ( اللہ ) رحمن سے بن دیکھے ڈرے ، پس آپ اس کو مغفرت اور عزت والے بدلے کی خوشخبری سنادیجیے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم تو صرف اس شخص کو نصیحت کرسکتے ہو جو نصیحت کی پیروی کرے اور اللہ سے غائبانہ ڈرے۔ سو اس کو مغفرت اور بڑے ثواب کی بشارت سنا دو ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آپ کا خبردار کرنا تو اسی شخص کو فائدہ دے سکتا ہے جو ڈرتا ہو (خدائے) رحمان سے بن دیکھے سو ایسوں کو خوشخبری سنا دو ایک بڑی بخشش اور عزت والے اجر کی

Translated by

Noor ul Amin

آپ توصرف اسے ڈراسکتے ہیں جو اس ذکر ( قرآن ) کی پیروی کرے اور بن دیکھے رحمن سے ڈرے ایسے لوگوں کو آپ مغفرت اور باعزت اجرکی خوشخبری دے دیجئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم تو اسی کو ڈر سناتے ہو ( ف۹ ) جو نصیحت پر چلے اور رحمن سے بےدیکھے ڈرے ، تو اسے بخشش اور عزت کے ثواب کی بشارت دو ( ف۱۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ تو صرف اسی شخص کو ڈر سناتے ہیں جو نصیحت کی پیروی کرتا ہے اور خدائے رحمان سے بن دیکھے ڈرتا ہے ، سو آپ اسے بخشش اور بڑی عزت والے اجر کی خوشخبری سنا دیں

Translated by

Hussain Najfi

آپ تو صرف اس شخص کو ڈرا سکتے ہیں جو نصیحت کی پیروی کرے اور بے دیکھے خدائے رحمن سے ڈرے پس ایسے شخص کو مغفرت ( بخشش ) اور عمدہ اجر کی خوشخبری دے دیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thou canst but admonish such a one as follows the Message and fears the (Lord) Most Gracious, unseen: give such a one, therefore, good tidings, of Forgiveness and a Reward most generous.

Translated by

Muhammad Sarwar

You should only warn those who follow the Quran and have fear of the Beneficent God without seeing Him. Give them the glad news of their receiving forgiveness and an honorable reward (from God).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

You can only warn him who follows the Reminder, and fears the Most Gracious unseen. Bear you to such one the glad tidings of forgiveness, and a generous reward.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

You can only warn him who follows the reminder and fears the Beneficent Allah in secret; so announce to him forgiveness and an honorable reward.

Translated by

William Pickthall

Thou warnest only him who followeth the Reminder and feareth the Beneficent in secret. To him bear tidings of forgiveness and a rich reward.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम तो बस सावधान कर रहे हो। जो कोई अनुस्मृति का अनुसरण करे और परोक्ष में रहते हुए रहमान से डरे, अतः क्षमा और प्रतिष्ठामय बदले की शुभ सूचना दे दो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پس آپ تو صرف ایسے شخص کو ڈراسکتے ہیں جو نصیحت پر چلے اور خدا سے بےدیکھے ڈرے (3) سو آپ اسکو مغفرت اور عمدہ عوض کی خوشخبری سنادیجیئے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آپ اسی شخص کو خبردار کرسکتے ہیں جو نصیحت کی پیروی کرتا اور بغیر دیکھے رحمان سے ڈرتا ہے، اسے مغفرت اور اجر کریم کی بشارت دے دیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم تو اسی شخص کو خبردار کرسکتے ہو جو نصیحت کی پیروی کرے اور بےدیکھے خدائے رحمان سے ڈرے۔ اسے مغفرت اور اجر کریم کی بشارت دے دو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ اسی شخص کو ڈرا سکتے ہیں جو نصیحت کا اتباع کرے اور بن دیکھے رحمن سے ڈرے، سو آپ اسے مغفرت کی اور اجر کریم کی خوشخبری سنا دیجیے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو تو ڈر سنائے اس کو جو چلے سمجھائے پر اور ڈرے رحمان سے بن دیکھے، سو اس کو خوشخبری دے معافی کی اور عزت کے ثواب کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بس آپ تو صرف ایسے شخص کو ڈرا سکتے ہیں جو نصیحت پر چلے اور خدائے رحمن سے غائبانہ ڈرے سو ایسے شخص کو آپ بڑی مغفرت کی اور باعزت اجر کی خوشخبری سنا دیجئے۔