Surat Yaseen

Surah: 36

Verse: 14

سورة يس

اِذۡ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلَیۡہِمُ اثۡنَیۡنِ فَکَذَّبُوۡہُمَا فَعَزَّزۡنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوۡۤا اِنَّاۤ اِلَیۡکُمۡ مُّرۡسَلُوۡنَ ﴿۱۴﴾

When We sent to them two but they denied them, so We strengthened them with a third, and they said, "Indeed, we are messengers to you."

جب ہم نے ان کے پاس دو کو بھیجا سو ان لوگوں نے ( اول ) دونوں کو جھٹلایا پھر ہم نے تیسرے سے تائید کی سو ان تینوں نے کہا کہ ہم تمہارے پاس بھیجے گئے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِذۡ
جب
اَرۡسَلۡنَاۤ
بھیجا ہم نے
اِلَیۡہِمُ
طرف ا ن کے
اثۡنَیۡنِ
دو کو
فَکَذَّبُوۡہُمَا
تو انہوں نے جھٹلادیا ان دونوں کو
فَعَزَّزۡنَا
تو قوت دی ہم نے
بِثَالِثٍ
ساتھ تیسرے کے
فَقَالُوۡۤا
تو انہوں نے کہا
اِنَّاۤ
بےشک ہم
اِلَیۡکُمۡ
طرف تمہارے
مُّرۡسَلُوۡنَ
بھیجے ہوئے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِذۡ
جب
اَرۡسَلۡنَاۤ
 بھیجے ہم نے
اِلَیۡہِمُ
ان  کی طرف 
اثۡنَیۡنِ
دو(رسول )
فَکَذَّبُوۡہُمَا
تو جھٹلایا انہوں نے ان دونوں کو
فَعَزَّزۡنَا
پھر قوت دی ہم نے 
بِثَالِثٍ
تیسرے کے ساتھ 
فَقَالُوۡۤا
تو ان سب نے کہا 
اِنَّاۤ
یقیناً ہم
اِلَیۡکُمۡ
طرف تمہاری 
مُّرۡسَلُوۡنَ
بھیجے گئے ہیں 
Translated by

Juna Garhi

When We sent to them two but they denied them, so We strengthened them with a third, and they said, "Indeed, we are messengers to you."

جب ہم نے ان کے پاس دو کو بھیجا سو ان لوگوں نے ( اول ) دونوں کو جھٹلایا پھر ہم نے تیسرے سے تائید کی سو ان تینوں نے کہا کہ ہم تمہارے پاس بھیجے گئے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جب ہم نے ان کی طرف دو رسول بھیجے تو انہوں نے ان دونوں کو جھٹلا دیا پھر ہم نے ایک تیسرے رسول سے انہیں تقویت دی۔ تب ان تینوں نے کہا : ہم تمہاری طرف (رسول کی حیثیت سے) بھیجے گئے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جب ہم نے اُن کے پاس دو رسول بھیجے توانہوں نے دونوں کو جھٹلا دیا پھر ہم نے تیسرے کے ساتھ اُنہیں قوت دی تواُن سب نے کہا: ’’یقیناًہم تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

when We sent to them two (apostles), and they rejected them both, so We supported them with a third one. So they said, &We are sent to you. |"

پھر ہم نے قوت دی تیسرے سے تب کہا انہوں نے ہم تمہاری طرف آئے ہیں بھیجے ہوئے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جب ہم نے بھیجے ان کی طرف دو رسول پس انہوں نے ان دونوں کو جھٹلادیا تو ہم نے (ان کو) تقویت دی ایک تیسرے کے ساتھ تو انہوں نے کہا کہ ہم تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We sent to them two Messengers and they rejected both of them as liars. Then We strengthened them with a third (Messenger).

ہم نے ان کی طرف دو رسول بھیجے اور انہوں نے دونوں کو جھٹلا دیا ۔ پھر ہم نے تیسرا مدد کے لیے بھیجا اور ان سب نے کہا ہم تمہاری طرف رسول کی حیثیت سے بھیجے گئے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جب ہم نے ان کے پاس ( شروع میں ) دو رسول بھیجے ، تو انہوں نے دونوں کو جھٹلا دیا ، پھر ہم نے ایک تیسرے کے ذریعے ان کی تائید کی ، اور ان سب نے کہا کہ : یقین جانو ہمیں تمہارے پاس رسول بنا کر بھیجا گیا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب ہم نے ان کی طرف دو پیغمبر بھیجے انہوں نے دونوں کو جھٹلایا تو ہم نے تیسرے پیغمبر کو مدد کے لئے بھیجا ان تنیوں نے مل کر) یہ کہا ہم تمہایر پاس خدا کی طرف سے) بھیجے گئے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جب ہم نے ان کی طرف دو (پیغمبر) بھیجے تو انہوں نے ان کو جھٹلایا پھر ہم نے تیسرے (پیغمبر) سے تائید فرمائی تو انہوں نے فرمایا بیشک ہم تمہاری طرف پیغمبر ہو کر آئے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم نے ان کے پاس دو رسول بھیجے تو انہوں نے ان دونوں کو جھٹلادیا ۔ پھر ہم نے تیرے رسول سے ان کو تائیدو قوت دی ۔ تینوں نے کہا کہ ہمیں تمہاری طرف بھیجا گیا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یعنی) جب ہم نے ان کی طرف دو (پیغمبر) بھیجے تو انہوں نے ان کو جھٹلایا۔ پھر ہم نے تیسرے سے تقویت دی تو انہوں نے کہا کہ ہم تمہاری طرف پیغمبر ہو کر آئے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

What time We sent Unto them two, then they belied the twain, wherefore We strengthened them with a third, and they said: verily we are Unto you the sent ones.

جب ہم نے ان کے پاس دو کو بھیجا تو انہوں نے دونوں کو جھٹلایا پھر ہم نے تیسرے سے ان کی تائید کی (انہوں نے) کہا ہم تمہارے پاس بھیجے گئے ہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جبکہ ہم نے ان کے پاس دو رسول بھیجے تو لوگوں نے ان کی تکذیب کردی تو ہم نے ایک تیسرے سے ان کی تائید کی تو انہوں نے ( لوگوں سے ) کہا کہ ہم تمہارے پاس بھیجے ہوئے آئے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

جب ہم نے ان لوگوں کی طرف دو ( رسول ) بھیجے پس ان لوگوں نے ان دونوں کو جھٹلادیا پھر ہم نے تیسرے ( رسول ) کے ذریعے مزید قوت دی تو انہوں ( تینوں ) نے فرمایا بلاشبہ البتہ ہم تم لوگوں کی طرف ( رسول بناکر ) بھیجے گئے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب ہم نے ان کی طرف دو پیغمبر بھیجے تو انہوں نے ان کو جھٹلایا پھر ہم نے تیسرے سے تقویت دی، تو انہوں نے کہا کہ ہم تمہاری طرف پیغمبر ہو کر آئے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یعنی جب کہ (شروع میں) ہم نے ان کی طرف دو رسول بھیجے تو ان لوگوں نے صاف طور پر جھٹلا دیا ان دونوں کو پھر ہم نے ان کی تائید (وتقویت) کے لئے ایک تیسرے رسول کو بھیجا تو ان تینوں نے (بستی والوں سے) کہا کہ بلاشبہ ہم تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

جب ہم نے ان کی طرف دو رسول بھیجے تھے تو انہوں نے ان دونوں کو جھٹلادیاپھرہم نے تیسرے رسول سے تقویت دی تب تینوں نے مل کرکہا:’’ہم تمہا ری طرف بھیجے گئے ہیں ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جب ہم نے ان کی طرف دو بھیجے ( ف۱٦ ) پھر انہوں نے ان کو جھٹلایا تو ہم نے تیسرے سے زور دیا ( ف۱۷ ) اب ان سب نے کہا ( ف۱۸ ) کہ بیشک ہم تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جبکہ ہم نے اُن کی طرف ( پہلے ) دو ( پیغمبر ) بھیجے تو انہوں نے ان دونوں کو جھٹلا دیا پھر ہم نے ( ان کو ) تیسرے ( پیغمبر ) کے ذریعے قوت دی ، پھر اُن تینوں نے کہا: بیشک ہم تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( پہلے ) ہم نے ان کی طرف دو ( رسول ) بھیجے تو انہوں نے ان دونوں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں تیسرے ( رسول ) کے ساتھ تقویت دی ۔ چنانچہ تینوں نے کہا کہ ہم تمہارے پاس بھیجے گئے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When We (first) sent to them two messengers, they rejected them: But We strengthened them with a third: they said, "Truly, we have been sent on a mission to you."

Translated by

Muhammad Sarwar

We sent them two Messengers whom they rejected. We supported them by sending a third one who told the people, "We are the Messengers (of God) who have been sent to you".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

When We sent to them two Messengers, they denied them both; so We reinforced them with a third, and they said: "Verily, we have been sent to you as Messengers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

When We sent to them two, they rejected both of them, then We strengthened (them) with a third, so they said: Surely we are apostles to you.

Translated by

William Pickthall

When We sent unto them twain, and they denied them both, so We reinforced them with a third, and they said: Lo! we have been sent unto you.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जबकि हम ने उन की ओर दो दूत भेजे, तो उन्होंने झुठला दिया। तब हम ने तीसरे के द्वारा शक्ति पहुँचाई, तो उन्होंने कहा, "हम तुम्हारी ओर भेजे गए हैं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یعنی جب کہ ہم نے ان کے پاس (اول) دو کو بھیجا سو ان لوگوں نے (اوّل) دونوں کو جھوٹا بتلایا پھر تیسرے (رسول) سے تائید کی سو ان تینوں نے کہا کہ ہم تمہارے پاس بھیجے گئے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے ان کی طرف دورسول بھیجے اور انہوں نے دونوں کو جھٹلا دیا، پھر ہم نے ان کی مدد کے لیے تیسرا رسول بھیجا۔ انہوں نے اپنی قوم کو کہا کہ ہم تمہاری طرف رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے ان کی طرف دو رسول بھیجے اور انہوں نے دونوں کو جھٹلا دیا۔ پھر ہم نے تیسرا مدد کے لیے بھیجا اور ان سب نے کہا ہم تمہاری طرف رسول کی حیثیت سے بھیجے گئے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جبکہ ہم نے ان کے پاس دو پیامبروں کو بھیجا سو انہوں نے جھٹلایا پھر ہم نے تیسرے رسول کے ذریعہ ان کو تقویت دے دی، ان تینوں نے کہا کہ ہم تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جب بھیجے ہم نے ان کی طرف دو تو ان کو جھٹلایا پھر ہم نے قوت دی تیسرے سے تب کہا انہوں نے ہم تمہاری طرف آئے ہیں بھیجے ہوئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جبکہ پہلے ہم نے ان کی طرف دو پیغمبروں کو بھیجا تو ان لوگوں نے ان دونوں کو جھٹلا دیا پھر ہم نے تیسرے پیغمبر سے ان کی تائید کی پھر ان تینوں پیغمبروں نے ان سے کہا بیشک ہم تمہارے پاس بھیجے گئے ہیں۔