35 This sentence can have two meanings and both are correct: (1) The sun does not have the power that it should draw the moon into itself, or enter its orbit and collide with it; and (2) the sun cannot appear in the times which have been appointed for the rising and appearing of the moon. It is not possible that the sun should suddenly appear on the horizon when the moon is shining at night.
36 Nor does this happen either that the night should approach before the appointed period of the day comes to an end, and should start spreading its darkness suddenly during the time when the day is meant to spread its light.
37 The word falak in Arabic is used for the orbit of the planets, and it gives a different meaning from the word sama' (sky). The sentence, "Each is gliding in its own orbit," points to four realities: (1) That not only the sun and the moon but all the stars and planets and celestial bodies are moving; (2) the falak, or orbit, of each one of them is separate; (3) that the orbits are not moving with the stars in them, but the stars are moving in the orbits; and (4) that the movement of the stars in their orbits is similar to the floating of something in a fluid.
These verses are not intended to describe the realities of astronomy, but are meant to make man understand that if he looks around himself, with open eyes, and uses his common sense, he will find countless and limitless proofs of the existence of God and His Unity, and he will not come across a single proof of atheism and shirk. The vastness of the solar system in which our earth is included is such that its parent body, the sun, is 300,000 times bigger than the earth, and its farthest planet Neptune is at least 2,793 million miles distant from the sun. However, if Pluto is taken as the farthest planet, it revolves 4,600 million miles away round it. Notwithstanding this vastness, the solar system occupies a very insignificant part of a huge galaxy. The galaxy which includes our solar system has about 3,000 million suns in it, and its nearest sun is so distant from our earth that its light takes about four years to reach us. Then this galaxy also is not the whole universe. According to the investigations made so far, it has been estimated that it is one of about 2,000,000 spiral nebulae, and the nearest nebula is about a million light years away from the earth. As for the farthest celestial bodies which arc visible through the modern instruments, their light reaches the earth in about 100 million years. Even now it cannot be claimed that man has seen the whole universe. It is a small part of the Kingdom of God which man has yet been able to observe. It cannot be predicted how far and deep man will yet be able to see with greater and more efficient means of observation at his disposal.
All the information that has been gathered so far about the universe proves that this whole world is trade up of the same substance of which our tiny earthly world is made, and the same law is working in the universe which is working in the world of our earth; otherwise it was not at All possible. that man should have made observations of the very distant worlds from the earth, measured their distances and estimated their movements. Is it not a clear proof of the fact that this whole universe is the creation of One God and the Kingdom of One Ruler? Then from the order and the wisdom and the excellence of workmanship and the deep relationships which are found in the hundreds of thousands of the galaxies and in the millions and billions of the stars and planets revolving in them no sensible person can imagine that all this has come about automatically. Is it possible that there should be no administrator behind this order and system, no sage behind this wisdom, no designer behind this design and work of art, and no planner behind this planning?
سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :35
اس فقرے کے دو مطلب لیے جا سکتے ہیں اور دونوں صحیح ہیں ۔ ایک یہ کہ سورج میں یہ طاقت نہیں ہے کہ چاند کو پکڑ کر اپنی طرف کھینچ لے ، یا خود اس کے مدار میں داخل ہو کر اس سے جا ٹکرائے ۔ دوسرا یہ کہ جو اوقات چاند کے طلوع و ظہور کے لیے مقرر کر دئیے گئے ہیں ان میں سورج کبھی نہیں آ سکتا ۔ یہ ممکن نہیں ہے کہ رات کو چاند چمک رہا ہو اور یکایک سورج افق پر آ جائے ۔
سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :36
یعنی ایسا بھی کبھی نہیں ہوتا کہ دن کی مقررہ مدت ختم ہونے سے پہلے رات آ جائے اور جو اوقات دن کی روشنی کے لیے مقرر ہیں ان میں وہ اپنی تاریکیاں لیے ہوئے یکایک آ موجود ہو ۔
سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :37
فلک کا لفظ عربی زبان میں سیاروں کے مدار ( Orbit ) کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اس کا مفہوم سماء ( آسمان ) کے مفہوم سے مختلف ہے ۔ یہ ارشاد کہ سب ایک فلک میں تیر رہے ہیں ۔ چار حقیقتوں کی نشان دہی کرتا ہے ۔ ایک یہ کہ نہ صرف سورج اور چاند ، بلکہ تمام تارے اور سیارے اور اجرام فلکی متحرک ہیں ۔ دوسرے یہ کہ ان میں سے ہر ایک کا فلک ، یعنی ہر ایک کی حرکت کا راستہ یا مدار الگ ہے ۔ تیسرے یہ کہ افلاک تاروں کو لیے ہوئے گردش نہیں کر رہے ہیں بلکہ تارے افلاک میں گردش کر رہے ہیں ۔ اور چوتھے یہ کہ افلاک میں تاروں کی حرکت اس طرح ہو رہی ہے کہ جیسے کسی سیال چیز میں کوئی شے تیر رہی ہو ۔
ان آیات کا اصل مقصد علم ہئیت کے حقائق بیان کرنا نہیں ہے بلکہ انسان کو یہ سمجھانا مقصود ہے کہ اگر وہ آنکھیں کھول کر دیکھے اور عقل سے کام لے تو زمین سے لے کر آسمان تک جدھر بھی وہ نگاہ ڈالے گا اس کے سامنے خدا کی ہستی اور اس کی یکتائی کے بے حد و حساب دلائل آئیں گے اور کہیں کوئی ایک دلیل بھی دہریت اور شرک کے ثبوت میں نہ ملے گی ۔ ہماری یہ زمین جس نظام شمسی میں شامل ہے اس کی عظمت کا یہ حال ہے کہ اس کا مرکز ، سورج زمین سے 3 لاکھ گنا بڑا ہے ، اور اس کے بعید ترین سیارے نیپچون کا فاصلہ سورج سے کم از کم 2 ارب 79 کروڑ 30 لاکھ میل ہے ۔ بلکہ اگر پلوٹو کو بعید ترین سیارہ مانا جائے تو وہ سورج سے 4 ارب 60 کروڑ میل دور تک پہنچ جاتا ہے ۔ اس عظمت کے باوجود یہ نظام شمسی ایک بہت بڑے کہکشاں کا محض ایک چھوٹا سا حصہ ہے ۔ جس کہکشاں ( Galaxy ) میں ہمارا یہ نظام شمسی شامل ہے اس میں تقریباً 3 ہزار ملین ( 3 ارب ) آفتاب پائے جاتے ہیں ، اور اس کا قریب ترین آفتاب ہماری زمین سے اس قدر دور ہے کہ اس کی روشنی یہاں تک پہنچنے میں 4 سال صرف ہوتے ہیں ۔ پھر یہ کہکشاں بھی پوری کائنات نہیں ہے ، بلکہ اب تک کے مشاہدات کی بنا پر اندازہ کیا گیا ہے کہ یہ تقریباً 20 لاکھ لولبی سحابیوں ( Spiral nebulae ) میں سے ایک ہے ، اور ان میں سے قریب ترین سحابیے کا فاصلہ ہم سے اس قدر زیادہ ہے کہ اس کی روشنی 10 لاکھ سال میں ہماری زمین تک پہنچتی ہے ۔ رہے بعید ترین اجرام فلکی جو ہمارے موجودہ آلات سے نظر آتے ہیں ، ان کی روشنی تو زمین تک پہنچنے میں 10 کروڑ سال لگ جاتے ہیں ۔ اس پر بھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ انسان نے ساری کائنات دیکھ لی ہے ۔ یہ خدا کی خدائی کا بہت تھوڑا سا حصہ ہے جو اب تک انسانی مشاہدے میں آیا ہے ۔ آگے نہیں کہا جا سکتا کہ مزید ذرائع مشاہدہ فراہم ہونے پر اور کتنی وسعتیں انسان پر منکشف ہوں گی ۔
تمام معلومات جو اس وقت تک کائنات کے متعلق بہم پہنچی ہیں ان سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ پورا عالم اسی مادے سے بنا ہوا ہے جس سے ہماری یہ چھوٹی سی ارضی دنیا بنی ہے اور اس کے اندر وہی ایک قانون کام کر رہا ہے جو ہماری زمین کی دنیا میں کار فرما ہے ، ورنہ یہ کسی طرح ممکن نہ تھا کہ ہم اس زمین پر بیٹھے ہوئے اتنی دور دراز دنیاؤں کے مشاہدے کرتے اور ان کے فاصلے ناپتے اور ان کی حرکات کے حساب لگاتے ۔ کیا یہ اس بات کا صریح ثبوت نہیں ہے کہ یہ ساری کائنات ایک ہی خدا کی تخلیق اور ایک ہی فرمانروا کی سلطنت ہے ؟ پھر جو نظم ، جو حکمت ، جو صناعی اور جو مناسبت ان لاکھوں کہکشانوں اور ان کے اندر گھومنے والے اربوں تاروں میں پائی جاتی ہے اس کو دیکھ کر کیا کوئی صاحب عقل انسان یہ تصور کر سکتا ہے کہ یہ سب کچھ آپ سے آپ ہو گیا ہے ؟ اس نظام کے پیچھے کوئی حکیم ، اس صنعت کے پیچھے کوئی صانع ، اور اس مناسبت کے پیچھے کوئی منصوبہ ساز نہیں ہے ؟