Surat Yaseen

Surah: 36

Verse: 45

سورة يس

وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُمُ اتَّقُوۡا مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡکُمۡ وَ مَا خَلۡفَکُمۡ لَعَلَّکُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ ﴿۴۵﴾

But when it is said to them, "Beware of what is before you and what is behind you; perhaps you will receive mercy... "

اور ان سے جب ( کبھی ) کہا جاتا ہے کہ اگلے پچھلے ( گناہوں ) سے بچو تاکہ تم پر رحم کیا جائے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
قِیۡلَ
کہا جاتا ہے
لَہُمُ
انہیں
اتَّقُوۡا
ڈرو
مَا
اس سے جو
بَیۡنَ اَیۡدِیۡکُمۡ
تمہارے سامنے ہے
وَمَا
اور جو
خَلۡفَکُمۡ
تمہارے پیچھے ہے
لَعَلَّکُمۡ
تا کہ تم
تُرۡحَمُوۡنَ
تم رحم کئے جاؤ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب 
قِیۡلَ
کہا جاتا ہے 
لَہُمُ
ان سے 
اتَّقُوۡا
بچو
مَا
اس سے جو 
بَیۡنَ اَیۡدِیۡکُمۡ
تمہارے آگے ہے 
وَمَا
اور جو 
خَلۡفَکُمۡ
تمہارے پیچھے ہے 
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تُرۡحَمُوۡنَ
تم پر رحم کیا جائے 
Translated by

Juna Garhi

But when it is said to them, "Beware of what is before you and what is behind you; perhaps you will receive mercy... "

اور ان سے جب ( کبھی ) کہا جاتا ہے کہ اگلے پچھلے ( گناہوں ) سے بچو تاکہ تم پر رحم کیا جائے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب انہیں کہا جاتا ہے کہ اس انجام سے ڈر جاؤ جو تمہارے سامنے ہے یا پیچھے گزر چکا ہے تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔ (تو اس کی کچھ پروا نہیں کرتے)

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب اُن سے کہاجاتا ہے کہ اُس سے بچو جو تمہارے آگے اورتمہارے پیچھے ہے تاکہ تم پررحم کیا جائے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (they pay no heed) when it is said to them, “ Save yourselves from that (punishment) which is before you (in this world) and that which will come after you (die), so that you may receive mercy|".

اور جب کہئے ان کو بچو اس سے جو تمہارے سامنے آتا ہے اور جو پیچھے چھوڑتے ہو شاید کہ تم پر رحم ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ سبق حاصل کرو اس سے جو تمہارے سامنے ہے اور جو تمہارے پیچھے ہے تاکہ تم پر رحم کیا جائے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When it is said to such people: “Guard yourselves against what is ahead of you and what has preceded you that mercy be shown to you” (they pay scant heed to it).

ان لوگوں سے جب کہا جاتا ہے کہ بچو اس انجام سے جو تمہارے آگے آ رہا ہے اور تمہارے پیچھے گزر چکا ہے 41 ۔ شاید کہ تم پر رحم کیا جائے ( تو یہ سنی ان سنی کر جاتے ہیں ) ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ : بچو اس ( عذاب ) سے جو تمہارے سامنے ہے ، اور جو تمہارے ( مرنے کے ) کے بعد آئے گا تاکہ تم پر رحم کیا جائے ۔ ( تو وہ ذرا کان نہیں دھرتے )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ان سے کہا جاتا ہے تمہارے سامنے اور تمہارے پیچھے جو (عذاب لگا ہوا ہے) اس سے ڈرو 10 تاکہ تم پر گم ہو (تو وہ کچھ پرواہ نہیں کرتے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس (عذاب) سے ڈرو جو تمہارے آگے ہے اور جو تمہارے پیچھے ہے تاکہ تم پر رحم کیا جائے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ ( اس عذاب سے ) ڈرو جو تمہارے آگے ہے اور جو کچھ تمہارے پیچھے ہے۔ تا کہ تم پر رحم و کرم کیا جائے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو تمہارے آگے اور جو تمہارے پیچھے ہے اس سے ڈرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when it is said Unto them: fear that which is before you and that which is behind you, that haply ye may find mercy, they withdraw.

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس (عذاب) سے ڈرو جو تمہارے سامنے اور جو تمہارے پیچھے ہے تاکہ تم پر رحمت کی جائے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس چیز سے ڈرو جو تمہارے آگے اور پیچھے ہے کہ تم پر رحم کیا جائے ( تو وہ اعراض کرتے ہیں ) ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ان لوگوں سے کہاجاتا ہے کہ جو کچھ تم لوگوں کے سامنے ہے اور جو تمہارے پیچھے ہے اس سے ڈرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تمہارے آگے اور جو تمہارے پیچھے ہے اس سے ڈرو تاکہ تم پرر حم کیا جائے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ ڈرو تم اس عذاب سے جو تمہارے سامنے ہے اور جو تمہارے پیچھے آنے والا ہے تاکہ تم پر رحم کیا جائے (تو یہ سنی ان سنی کردیتے ہیں)

Translated by

Noor ul Amin

اور جب انہیں کہاجاتا ہے ڈر و انجام سےجو تمہارے سامنے ہے اور پیچھے ہے تاکہ تم پر رحم کیا جائے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ان سے فرمایا جاتا ہے ڈرو تم اس سے جو تمہارے سامنے ہے ( ف۵۸ ) اور جو تمہارے پیچھے آنے والا ہے ( ف۵۹ ) اس امید پر کہ تم پر مہر ہو تو منہ پھیر لیتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب اُن سے کہا جاتا ہے کہ تم اس ( عذاب ) سے ڈرو جو تمہارے سامنے ہے اور جو تمہارے پیچھے ہے تاکہ تم پر رحم کیا جائے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ ڈرو اس ( انجام و عذاب ) سے جو تمہارے آگے ہے اور اس سے ڈرو جو تمہارے پیچھے ہے کہ تم پر رحم کیا جائے ( تو وہ اس کی پرواہ نہیں کرتے ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When they are told, "Fear ye that which is before you and that which will be after you, in order that ye may receive Mercy," (they turn back).

Translated by

Muhammad Sarwar

Whenever they are told to guard themselves against sin and the forth coming torment so that perhaps they could receive mercy

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when it is said to them: "Beware of that which is before you, and that which is behind you, in order that you may receive mercy."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when it is said to them: Guard against what is before you and what is behind you, that mercy may be had on you.

Translated by

William Pickthall

When it is said unto them: Beware of that which is before you and that which is behind you, that haply ye may find mercy (they are heedless).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब उन से कहा जाता है कि उस चीज़ का डर रखो, जो तुम्हारे आगे है और जो तुम्हारे पीछे है, ताकि तुम पर दया कि जाए! (तो चुप्पी साझ लेते हैं)

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ تم لوگ اس عذاب سے ڈرو جو تمہارے سامنے ہے اور جو تمہارے (مرے) پیچھے ہے تاکہ تم پر رحمت کی جاوے تو وہ اصلاً پروا نہیں کرتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان لوگوں سے جب کہا جاتا ہے کہ بچو اس انجام سے جو تمہارے آگے آرہا ہے اور تمہارے پیچھے گزر چکا ہے۔ شاید کہ تم پر رحم کیا جائے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان لوگوں سے جب کہ جاتا ہے کہ بچو اس انجام سے جو تمہارے آگے آرہا ہے اور تمہارے پیچھے گزار چکا ہے ، شاید کہ تم پر رحم کیا جائے ( تو یہ سنی ان سنی کر جاتے ہیں ) ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم اس سے ڈرو جو تمہارے آگے ہے اور جو پیچھے ہے تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب کہیے ان کو ب چو اس سے جو تمہارے سامنے آتا ہے اور جو پیچھے چھوڑتے ہو شاید تم پر رحم ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ تم لوگ اس عذاب سے ڈرو جو تمہارے سامنے ہے اور وہ جو تمہارے پیچھے ہے تاکہ تم پر رحم کیا جائے تو وہ کچھ پروا نہیں کرتے