46 That is, "The Resurrection will not take place piecemeal so that the people may leisurely watch its coming, but it will come all of a sudden when thepeople will be engaged in their daily business and they will have no idea whatever that the end of the world had approached. There will be a terrible blast and everyone will fall dead at the spot. " Hadrat 'Abdullah bin 'Amr and Hadrat Abu Hurairah have related a Hadith from the Holy Prophet saying: "The people will be walking on the roads as astral, will be buying and selling in the markets, will be disputing matters in their assemblies, when suddenly the Trumpet shall be sounded. Thereupon the one who was buying cloth would collapse and he would not have the time to put down the cloth from his hand; the one who was filling a cistern to water his animals would not have the time to water; and the one who was going to eat, would not have the time to Iift the morsel to his mouth and Resurrection will take place. "
سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :46
یعنی ایسا نہیں ہو گا کہ قیامت آہستہ آہستہ آ رہی ہے اور لوگ دیکھ رہے ہیں کہ وہ آ رہی ہے ۔ بلکہ وہ اس طرح آئے گی کہ لوگ پورے اطمینان کے ساتھ اپنی دنیا کے کاروبار چلا رہے ہیں اور ان کے حاشیہ خیال میں بھی یہ تصور موجود نہیں ہے کہ دنیا کے خاتمہ کی گھڑی آ پہنچی ہے ۔ اس حالت میں اچانک ایک زور کا کڑاکا ہو گا اور جو جہاں تھا وہیں دھرا کا دھرا رہ جائے گا ۔ حدیث میں حضرت عبداللہ بن عمرو اور حضرت ابو ہریرہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ لوگ راستوں پر چل رہے ہوں گے ، بازاروں میں خرید و فروخت کر رہے ہوں گے ، اپنی مجلسوں میں بیٹھے گفتگوئیں کر رہے ہوں گے ۔ ایسے میں یکایک صور پھونکا جائے گا ۔ کوئی کپڑا خرید رہا تھا تو ہاتھ سے کپڑا رکھنے کی نوبت نہ آئے گی کہ ختم ہو جائے گا ۔ کوئی اپنے جانوروں کو پانی پلانے کے لیے حوض بھرے گا اور ابھی پلانے نہ پائے گا کہ قیامت برپا ہو جائے گی ۔ کوئی کھانا کھانے بیٹھے گا اور لقمہ اٹھا کر منہ تک لے جانے کی بھی اسے مہلت نہ ملے گی ۔