TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat Yaseen - سورة يس | Verse 62 Translations

Every available translation of Surat Yaseen, verse 62, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

وَ لَقَدۡ اَضَلَّ مِنۡکُمۡ جِبِلًّا کَثِیۡرًا ؕ اَفَلَمۡ تَکُوۡنُوۡا تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۶۲﴾
And he had already led astray from among you much of creation, so did you not use reason?
شیطان نےتو تم میں سے بہت ساری مخلوق کو بہکا دیا ۔ کیا تم عقل نہیں رکھتے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
اَضَلَّ
اس نے گمراہ کر دیا
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
جِبِلًّا
مخلوق کو
کَثِیۡرًا
بہت سی
اَفَلَمۡ
کیا پھر نہیں
تَکُوۡنُوۡا
تھے تم
تَعۡقِلُوۡنَ
تم عقل سے کام لیتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً 
اَضَلَّ
وہ گمراہ کر چکا ہے 
مِنۡکُمۡ
تم میں سے 
جِبِلًّا
مخلوق کو
کَثِیۡرًا
کثیر 
اَفَلَمۡ
تو کیا نہیں 
تَکُوۡنُوۡا
تهے تم
تَعۡقِلُوۡنَ
سمجھتے 
Translated by

Juna Garhi

Info

And he had already led astray from among you much of creation, so did you not use reason?

شیطان نےتو تم میں سے بہت ساری مخلوق کو بہکا دیا ۔ کیا تم عقل نہیں رکھتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

وہ تو تم میں سے ایک گروہ کثیر کو گمراہ کرچکا ہے کیا تم سوچتے نہیں ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

اوربلاشبہ یقیناًوہ تم میں سے ایک کثیرمخلوق کوگمراہ کرچکا توکیاتم سمجھتے نہیں تھے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

And he had misguided lot many people from among you. So, did you not have sense?

اور وہ بہکا لے گیا تم میں سے بہت خلقت کو پھر کیا تم کو سمجھ نہ تھی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

اور وہ تو تم میں سے بہت بڑی تعداد کو گمراہ کر کے لے گیا تو کیا تم لوگ عقل سے کام نہیں لیتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

Still, he misguided a whole throng of you. Did you have no sense?

مگر اس کے باوجود اس نے تم میں سے ایک گروہ کثیر کو گمراہ کر دیا ۔ کیا تم عقل نہیں رکھتے تھے ؟ 54

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

اور حقیقت یہ ہے کہ شیطان نے تم میں سے ایک بڑی خلقت کو گمراہ کر ڈالا ۔ تو کیا تم سمجھتے نہیں تھے ۔ ؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

اور یہ کہہ دنیے پر بھی شیطان نے تم میں سے بہت سی خلقت کو گمراہ کردیا کیا تم کو عقل نہیں تھی 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

اور بیشک اس (شیطان) نے تم میں بہت سی مخلوق کو گمراہ کردیا تھا تو کیا تم سمجھتے نہیں ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

اور اس نے (شیطان نے) تم میں سے بہت سوں کو گمراہ کردیا کیا پھر بھی تم نہیں سمجھتے ہو ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

اور اس نے تم میں سے بہت سی خلقت کو گمراہ کردیا تھا۔ تو کیا تم سمجھتے نہیں تھے؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

And yet assuredly he hath led astray of you a great multitude. Wherefore reflect ye not?

وہ تم میں سے ایک بڑی مخلوق کو گمراہ کرچکا ہے سو کیا تم اتنا نہیں سمجھتے تھے ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

اور اس نے تم میں سے ایک خلق کثیر کو گمراہ کرلیا تو کیا تم سمجھتے نہیں تھے؟

Translated by

Mufti Naeem

Info

اور تحقیق البتہ اس نے تم میں سے بہت سارے لوگوں کو گمراہ کردیا ، تو کیا پھر تم عقل نہیں رکھتے تھے؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

اور اس نے تم میں سے بہت سی خلقت کو گمراہ کردیا تھا تو کیا تم سمجھتے نہیں تھے ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

مگر (اس کے باوجود) اس نے گمراہ کردیا تم میں سے ایک بڑی خلقت کو (طرح طرح کے ہتھکنڈوں سے) تو کیا تم لوگ عقل سے کام نہیں لیتے تھے ؟

Translated by

Noor ul Amin

Info

اس نے تم میں سے بہت بڑی تعدادکوگمراہ کر دیا ، کیا تم سوچتے نہیں ؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

اور بیشک اس نے تم میں سے بہت سی خلقت کو بہکا دیا ، تو کیا تمہیں عقل نہ تھی ( ف۷۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

اور بے شک اس نے تم میں سے بہت سی خلقت کو گمراہ کر ڈالا ، پھر کیا تم عقل نہیں رکھتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

Info

۔ ( اس کے باوجود ) اس نے تم میں سے ایک کثیر گروہ کو گمراہ کر دیا کیا تم اتنا بھی نہیں سمجھتے تھے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

"But he did lead astray a great multitude of you. Did ye not, then, understand?

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

Satan misled a great multitude of you. Did you not have any understanding?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

"And indeed he did lead astray a great multitude of you. Did you not then understand"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

And certainly he led astray numerous people from among you. What! could you not then understand?

Translated by

William Pickthall

Info

Yet he hath led astray of you a great multitude. Had ye then no sense?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

उस ने तो तुम में से बहुत-से गिरोहों को पथभ्रष्ट कर दिया। तो क्या तुम बुद्धि नहीं रखते थे?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

اور وہ (شیطان) تم میں ایک کثیر مخلوق کو گمراہ کرچکا (ہے) سو کیا تم نہیں سمجھتے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

مگر اس کے باوجود شیطان نے تم میں سے کثیر مخلوق کو گمراہ کردیا۔ کیا تم عقل نہیں رکھتے تھے ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

مگر اس کے باوجود اس نے تم میں سے ایک گروہ کثیر کو گمراہ کردیا۔ کیا تم عقل نہیں رکھتے تھے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

اور یہ واقعی بات ہے کہ شیطان نے تم میں سے کثیر مخلوق کو گمراہ کردیا، کیا تم سمجھ نہیں رکھتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

اور وہ بہکالے گیا تم میں سے بہت خلقت کو پھر کیا تم کو سمجھ نہ تھی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

اور یقینا وہ شیطان تم میں سے ایک کثیر مخلوق کو گمراہ بھی کرچکا تھا تو کیا تم سمجھتے نہ تھے۔

Related Verses

46
Surat ul Momin
40:67
ہُوَ الَّذِیۡ خَلَقَکُمۡ مِّنۡ تُرَابٍ ثُمَّ مِنۡ نُّطۡفَۃٍ ثُمَّ مِنۡ عَلَقَۃٍ ثُمَّ یُخۡرِجُکُمۡ طِفۡلًا ثُمَّ لِتَبۡلُغُوۡۤا اَشُدَّکُمۡ ثُمَّ لِتَکُوۡنُوۡا شُیُوۡخًا ۚ وَ مِنۡکُمۡ مَّنۡ یُّتَوَفّٰی مِنۡ قَبۡلُ وَ لِتَبۡلُغُوۡۤا اَجَلًا مُّسَمًّی وَّ لَعَلَّکُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۶۷﴾
It is He who created you from dust, then from a sperm-drop, then from a clinging clot; then He brings you out as a child; then [He develops you] that you reach your [time of] maturity, then [further] that you become elders. And among you is he who is taken in death before [that], so that you reach a specified term; and perhaps you will use reason.
وہ وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پھر نطفے سے پھر خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا پھر تمہیں بچہ کی صورت میں نکالتا ہے ، پھر ( تمہیں بڑھاتا ہے کہ ) تم اپنی پوری قوت کو پہنچ جاؤ پھر بوڑھے ہو جاؤ تم میں سے بعض اس سے پہلے ہی فوت ہو جاتے ہیں ( وہ تمہیں چھوڑ دیتا ہے ) تاکہ تم مدت معین تک پہنچ جاؤ اور تاکہ تم سوچ سمجھ لو ۔
Surat ul Baqara
2:151
کَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا فِیۡکُمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡکُمۡ یَتۡلُوۡا عَلَیۡکُمۡ اٰیٰتِنَا وَ یُزَکِّیۡکُمۡ وَ یُعَلِّمُکُمُ الۡکِتٰبَ وَ الۡحِکۡمَۃَ وَ یُعَلِّمُکُمۡ مَّا لَمۡ تَکُوۡنُوۡا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۵۱﴾ؕ ۛ
Just as We have sent among you a messenger from yourselves reciting to you Our verses and purifying you and teaching you the Book and wisdom and teaching you that which you did not know.
جس طرح ہم نے تم میں تمہیں میں سے رسول بھیجا جو ہماری آیتیں تمہارے سامنے تلاوت کرتا ہے اور تمہیں پاک کرتا ہے اور تمہیں کتاب و حکمت اور وہ چیزیں سکھاتا ہے جن سے تم بے علم تھے ۔
Surat Yousuf
12:109
وَ مَاۤ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِکَ اِلَّا رِجَالًا نُّوۡحِیۡۤ اِلَیۡہِمۡ مِّنۡ اَہۡلِ الۡقُرٰی ؕ اَفَلَمۡ یَسِیۡرُوۡا فِی الۡاَرۡضِ فَیَنۡظُرُوۡا کَیۡفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ ؕ وَ لَدَارُ الۡاٰخِرَۃِ خَیۡرٌ لِّلَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۱۰۹﴾
And We sent not before you [as messengers] except men to whom We revealed from among the people of cities. So have they not traveled through the earth and observed how was the end of those before them? And the home of the Hereafter is best for those who fear Allah ; then will you not reason?
آپ سے پہلے ہم نے بستی والوں میں جتنے رسول بھیجے ہیں سب مرد ہی تھے جن کی طرف ہم وحی نازل فرماتے گئے ۔ کیا زمین میں چل پھر کر انہوں نے دیکھا نہیں کہ ان سے پہلے کے لوگوں کا کیسا کچھ انجام ہوا؟ یقیناً آخرت کا گھر پر ہیزگاروں کے لئے بہت ہی بہتر ہے کیا پھر بھی تم نہیں سمجھتے ۔
Surat ul Baqara
2:41
وَ اٰمِنُوۡا بِمَاۤ اَنۡزَلۡتُ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَکُمۡ وَ لَا تَکُوۡنُوۡۤا اَوَّلَ کَافِرٍۭ بِہٖ ۪ وَ لَا تَشۡتَرُوۡا بِاٰیٰتِیۡ ثَمَنًا قَلِیۡلًا ۫ وَ اِیَّایَ فَاتَّقُوۡنِ ﴿۴۱﴾
And believe in what I have sent down confirming that which is [already] with you, and be not the first to disbelieve in it. And do not exchange My signs for a small price, and fear [only] Me.
اور اس کتاب پر ایمان لاؤ جو میں نے تمہاری کتابوں کی تصدیق میں نازل فرمائی ہے اور اس کے ساتھ تم ہی پہلے کافر نہ بنو اور میری آیتوں کو تھوڑی تھوڑی قیمتوں پر نہ فروخت کرو اور صرف مجھ ہی سے ڈرو ۔
Surat ul Baqara
2:44
اَتَاۡمُرُوۡنَ النَّاسَ بِالۡبِرِّ وَ تَنۡسَوۡنَ اَنۡفُسَکُمۡ وَ اَنۡتُمۡ تَتۡلُوۡنَ الۡکِتٰبَ ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۴۴﴾
Do you order righteousness of the people and forget yourselves while you recite the Scripture? Then will you not reason?
کیا لوگوں کو بھلائیوں کا حکم کرتے ہو؟ اور خود اپنے آپ کو بھول جاتے ہو باوجودیکہ تم کتاب پڑھتے ہو ، کیا اتنی بھی تم میں سمجھ نہیں؟ ۔
Surat ul Baqara
2:73
فَقُلۡنَا اضۡرِبُوۡہُ بِبَعۡضِہَا ؕ کَذٰلِکَ یُحۡیِ اللّٰہُ الۡمَوۡتٰی ۙ وَ یُرِیۡکُمۡ اٰیٰتِہٖ لَعَلَّکُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۷۳﴾
So, We said, "Strike the slain man with part of it." Thus does Allah bring the dead to life, and He shows you His signs that you might reason.
ہم نے کہا اس گائے کا ایک ٹکڑا مقتول کے جسم پر لگا دو ( وہ جی اٹھے گا ) اسی طرح اللہ مردوں کو زندہ کر کے تمہیں تمہاری عقلمندی کے لئے اپنی نشانیاں دکھاتا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:76
وَ اِذَا لَقُوا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا قَالُوۡۤا اٰمَنَّا ۚ ۖ وَ اِذَا خَلَا بَعۡضُہُمۡ اِلٰی بَعۡضٍ قَالُوۡۤا اَتُحَدِّثُوۡنَہُمۡ بِمَا فَتَحَ اللّٰہُ عَلَیۡکُمۡ لِیُحَآجُّوۡکُمۡ بِہٖ عِنۡدَ رَبِّکُمۡ ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۷۶﴾
And when they meet those who believe, they say, "We have believed"; but when they are alone with one another, they say, "Do you talk to them about what Allah has revealed to you so they can argue with you about it before your Lord?" Then will you not reason?
جب ایمان والوں سے ملتے ہیں تو اپنی ایمانداری ظاہر کرتے ہیں اور جب آپس میں ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ مسلمانوں کو کیوں وہ باتیں پہنچاتے ہو جو اللہ تعالٰی نے تمہیں سکھائی ہیں ، کیا جانتے نہیں یہ تو اللہ تعالٰی کے پاس تم پر ان کی حجت ہو جائے گی ۔
Surat ul Baqara
2:143
وَ کَذٰلِکَ جَعَلۡنٰکُمۡ اُمَّۃً وَّسَطًا لِّتَکُوۡنُوۡا شُہَدَآءَ عَلَی النَّاسِ وَ یَکُوۡنَ الرَّسُوۡلُ عَلَیۡکُمۡ شَہِیۡدًا ؕ وَ مَا جَعَلۡنَا الۡقِبۡلَۃَ الَّتِیۡ کُنۡتَ عَلَیۡہَاۤ اِلَّا لِنَعۡلَمَ مَنۡ یَّتَّبِعُ الرَّسُوۡلَ مِمَّنۡ یَّنۡقَلِبُ عَلٰی عَقِبَیۡہِ ؕ وَ اِنۡ کَانَتۡ لَکَبِیۡرَۃً اِلَّا عَلَی الَّذِیۡنَ ہَدَی اللّٰہُ ؕ وَ مَا کَانَ اللّٰہُ لِیُضِیۡعَ اِیۡمَانَکُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ بِالنَّاسِ لَرَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۴۳﴾
And thus we have made you a just community that you will be witnesses over the people and the Messenger will be a witness over you. And We did not make the qiblah which you used to face except that We might make evident who would follow the Messenger from who would turn back on his heels. And indeed, it is difficult except for those whom Allah has guided. And never would Allah have caused you to lose your faith. Indeed Allah is, to the people, Kind and Merciful.
ہم نے اسی طرح تمہیں عادل امت بنایا ہے تاکہ تم لوگوں پر گواہ ہو جاؤ اور رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تم پر گواہ ہو جائیں ، جس قبلہ پر تم پہلے تھے اسے ہم نے صرف اس لئے مقرر کیا تھا کہ ہم جان لیں کہ رسول کا سچا تابعدار کون ہے اور کون ہے جو اپنی ایڑیوں کے بل پلٹ جاتا ہے گو یہ کام مشکل ہے ، مگر جنہیں اللہ نے ہدایت دی ہے ( ان پر کوئی مشکل نہیں ) اللہ تعالٰی تمہارے ایمان ضائع نہیں کرے گا اللہ تعالٰی لوگوں کے ساتھ شفقت اور مہربانی کرنے والا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:148
وَ لِکُلٍّ وِّجۡہَۃٌ ہُوَ مُوَلِّیۡہَا فَاسۡتَبِقُوا الۡخَیۡرٰتِ ؕ؃ اَیۡنَ مَا تَکُوۡنُوۡا یَاۡتِ بِکُمُ اللّٰہُ جَمِیۡعًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۱۴۸﴾
For each [religious following] is a direction toward which it faces. So race to [all that is] good. Wherever you may be, Allah will bring you forth [for judgement] all together. Indeed, Allah is over all things competent.
ہر شخص ایک نہ ایک طرف متوجّہ ہو رہا ہے تم نیکیوں کی طرف دوڑو ۔ جہاں کہیں بھی تم ہو گے ، اللہ تمہیں لے آئے گا ۔ اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔