Surat us Saaffaat

Surah: 37

Verse: 158

سورة الصافات

وَ جَعَلُوۡا بَیۡنَہٗ وَ بَیۡنَ الۡجِنَّۃِ نَسَبًا ؕ وَ لَقَدۡ عَلِمَتِ الۡجِنَّۃُ اِنَّہُمۡ لَمُحۡضَرُوۡنَ ﴿۱۵۸﴾ۙ

And they have claimed between Him and the jinn a lineage, but the jinn have already known that they [who made such claims] will be brought to [punishment].

اور ان لوگوں نے تو اللہ کے اور جنات کے درمیان بھی قرابت داری ٹھہرائی ہے ، اور حالانکہ خود جنات کو معلوم ہے کہ وہ ( اس عقیدے کے لوگ عذاب کے سامنے ) پیش کئے جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَجَعَلُوۡا
اور انہوں نے بنایا
بَیۡنَہٗ
درمیان اس کے
وَبَیۡنَ
اور درمیان
الۡجِنَّۃِ
جنوں کے
نَسَبًا
ایک رشتہ
وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
عَلِمَتِ
جان لیا
الۡجِنَّۃُ
جنوں نے
اِنَّہُمۡ
بےشک وہ
لَمُحۡضَرُوۡنَ
ضرور حاضر کیے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَجَعَلُوۡا
اور انہوں نے بنا دیا ہے
بَیۡنَہٗ
اس کے درمیان
وَبَیۡنَ
اور درمیان
الۡجِنَّۃِ
جنوں کے
نَسَبًا
رشتہ
وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
عَلِمَتِ
معلوم ہے
الۡجِنَّۃُ
جنوں کو
اِنَّہُمۡ
یقیناًوہ
لَمُحۡضَرُوۡنَ
ضرور حاضر کیے جانے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And they have claimed between Him and the jinn a lineage, but the jinn have already known that they [who made such claims] will be brought to [punishment].

اور ان لوگوں نے تو اللہ کے اور جنات کے درمیان بھی قرابت داری ٹھہرائی ہے ، اور حالانکہ خود جنات کو معلوم ہے کہ وہ ( اس عقیدے کے لوگ عذاب کے سامنے ) پیش کئے جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز ان لوگوں نے اللہ اور جنوں کے درمیان رشتہ داری بنا ڈالی۔ حالانکہ جن خوب جانتے ہیں کہ وہ (مجرم کی حیثیت سے) پیش کئے جائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور انہوں نے اﷲ تعالیٰ اورجنوں کے درمیان رشتہ بنا دیا ہے اوربلاشبہ یقیناًجنوں کو معلوم ہے کہ یقیناوہ ضرورحاضر کیے جانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they have made up between Him and the Jinns some kinship, while the Jinns already know that they are bound to appear (before Him).

اور ٹھہرایا ہے انہوں نے خدا میں اور جنوں میں ناتا اور جنوں کو تو معلوم ہے کہ تحقیق وہ پکڑے ہوئے آئیں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور انہوں نے تو اللہ کے اور ِجنوں کے درمیان بھی نسبی رشتہ قائم کردیا ہے۔ حالانکہ جنوں کو خوب معلوم ہے کہ وہ تو گرفتارکرکے حاضر کیے جائیں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They have established a kinship between Allah and the angels; and the angels know well that these people will be arraigned (as culprits).

انہوں نے اللہ اور ملائکہ 89 کے درمیان نسب کا رشتہ بنا رکھا ہے ، حالانکہ ملائکہ خوب جانتے ہیں کہ یہ لوگ مجرم کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیں

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور انہوں نے اللہ اور جنات کے درمیان بھی نسبی رشتہ داری بنا رکھی ہے ۔ ( ٣٠ ) حالانکہ خود جنات کو یہ بات معلوم ہے کہ یہ لوگ مجرم بن کر پیش ہوں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان لوگوں نے خدا اور جنوں میں ناطہ رشتہ قائم کیا ہے 2 اور جنوں سے اگر پوچھو تو ان کو خوب معلوم ہے کہ ایسا بکنے والے عذاب میں پکڑے آئیں گے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور انہوں نے اس (اللہ) میں اور جنوں میں رشتہ داری قرار دی ہے حالانکہ جنات جانتے ہیں کہ یقینا وہ (اللہ کے سامنے) حاضر کیے جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور انہوں نے اللہ کے اور جنات کے درمیان ایک رشتہ ٹھہرا رکھا ہے۔ بیشک جنات ( شیطانوں ) نے جان لیا ہے کہ وہ عذاب میں پکڑے ہوئے آئیں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور انہوں نے خدا میں اور جنوں میں رشتہ مقرر کیا۔ حالانکہ جنات جانتے ہیں کہ وہ (خدا کے سامنے) حاضر کئے جائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they have made a kinship between Him and the jinn a kinship whereas the jinn assuredly know that they are to be brought up

اور ان لوگوں نے اللہ اور جنات کے درمیان رشتہ قرار دے دیا ہے حالانکہ خود جنات خوب سمجھے ہوئے ہیں کہ وہ عذاب میں گرفتار ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور انہوں نے خدا اور جنوں کے درمیان بھی رشتہ جوڑ رکھا ہے اور جنوں کو خوب پتا ہے کہ وہ عذاب میں گرفتار ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان لوگوں نے اس ( اللہ تعالیٰ ) کے اور جنات کے درمیان نسبی رشتے داری بنا رکھی ہے حالانکہ البتہ تحقیق جنات ( بھی ) جانتے ہیں کہ بلاشبہ انہیں البتہ ( گرفتار کرکے ) حاضر کیا جائے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور انہوں نے اللہ اور جنوں میں رشتہ قائم کیا حالانکہ جن جانتے ہیں کہ وہ اللہ کے سامنے حاضر کیے جائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور انہوں نے رشتہ داری قائم کر رکھی ہے اللہ اور جنوں کے درمیان حالانکہ جن خود یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ (ان میں سے جو مجرم و بدکردار ہوں گے) وہ پکڑے ہوئے لائے جائیں گے

Translated by

Noor ul Amin

نیز ان لوگوں نے اللہ اور جنوں کے درمیان رشتہ داری بناڈالی ، حالانکہ جن خوب جانتے ہیں کہ وہ ( بحیثیت مجرم ) پیش کئے جائینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس میں اور جنوں میں رشتہ ٹھہرایا ( ف۱٤۲ ) اور بیشک جنوں کو معلوم ہے کہ وہ ( ف۱٤۳ ) ضرور حاضر لائے جائیں گے ( ف۱٤٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور انہوں نے ( تو ) اﷲ اور جِنّات کے درمیان ( بھی ) نسبی رشتہ مقرر کر رکھا ہے ، حالانکہ جنّات کو معلوم ہے کہ وہ ( بھی اﷲ کے حضور ) یقیناً پیش کیے جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

کیا ان لوگوں نے اس ( خدا ) اور جنوں کے درمیان کوئی رشتہ ناطہ قرار دیا ہے؟ حالانکہ خود جنات جانتے ہیں کہ وہ ( جزا و سزا کیلئے ) پکڑ کر حاضر کئے جائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And they have invented a blood-relationship between Him and the Jinns: but the Jinns know (quite well) that they have indeed to appear (before his Judgment-Seat)!

Translated by

Muhammad Sarwar

They have said that there is a relationship between Him and the jinn. The jinn certainly know that they will all be brought to suffer torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they have invented a kinship between Him and the Jinn, but the Jinn know well that they have indeed to appear (before Him).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they assert a relationship between Him and the jinn; and certainly the jinn do know that they shall surely be brought up;

Translated by

William Pickthall

And they imagine kinship between him and the jinn, whereas the jinn know well that they will be brought before (Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने अल्लाह और जिन्नों के बीच नाता जोड़ रखा है, हालाँकि जिन्नों को भली-भाँति मालूम है कि वे अवश्य पकड़कर हाज़िर किए जाएँगे-

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان لوگوں نے اللہ تعالیٰ اور جنات میں (بھی) رشتہ داری قرار دی ہے اور ان میں جو جنات ہیں خود ان کا یہ عقیدہ ہے کہ (ان میں جو کافر ہیں) وہ (عذاب میں) گرفتار ہوں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انہوں نے اللہ اور جِنّوں کے درمیان رشتہ داری بنا رکھی ہے۔ حالانکہ جِنّخوب جانتے ہیں کہ یہ لوگ مجرم کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہوں نے اللہ اور جنوں کے درمیان نسب کا رشتہ بنا رکھا ہے حالانکہ جن خوب جانتے ہیں کہ یہ مجرم کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور انہوں نے اللہ کے اور جنات کے درمیان رشتہ داری قرار دے دی، حالانکہ جنات کو معلوم ہے کہ وہ ضرور حاضر کیے جائیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ٹھہرایا ہے انہوں نے خدا میں اور جنوں میں ناتا اور جنوں کو تو معلوم ہے کہ تحقیق وہ پکڑے ہوئے آئیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان لوگوں نے خدا کے اور جنات کے مابین رشتہ قرار دے رکھا ہے حالانکہ جنات کو اس امر کا پورایقین ہے کہ ان میں کے بدکردار جن گرفتا کرکے حاضر کیے جائیں گے۔