VerbPersonal Pronoun

يَزِفُّونَ

hastening

دوڑتے ہوئے

Verb Form 1
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
زَفَّ
يَزِفُّ
زِفَّ/اِزْفِفْ
زَافّ
-
زَفّ/زُفُوْف
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

زَفَّ الْاِبِلُ یَزِفُّ زَفًّا وَزَفِیفًا کے معنیٰ ہیں: اونٹ کا تیز چلنا اور اَزَفَّھَا (افعال) کے معنیٰ تیز چلانے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (اِلَیۡہِ یَزِفُّوۡنَ) (۳۷:۹۴) وہ اس کی طرف دوڑتے آئے۔ اور ایک قرأت میں یُزِفُّوْنَ (بضمہ یاء) ہے یعنی وہ اپنے ساتھیوں کو تیز روی پر برانگیختہ کرتے ہیں۔ اصل میں زِفِیْفٌ کے معنیٰ ہوا کے تیز چلنے یا شترمرغ کے اس قدر تیز چلنے کے ہیں جس میں نیم پرواز پائی جائے۔ کہا جاتا ہے: زَفْزَفَ النَّعَامُ: شتر مرغ تیز چلا پھر اسی سے استعارہ کے طور پر زَفَّ الْعَرُوْسُ کہا جاتا ہے۔ یعنی دلہن کو شوہر کے پیش کیا۔ اس میں بھی معنیٰ سرعت ملحوظ ہے۔ مگراس کا تعلق چلنے سے نہیں ہے بلکہ پیش کرنے والوں کے وفور شوق سے ہے۔

Lemma/Derivative

1 Results
يَزِفُّ
Surah:37
Verse:94
دوڑتے ہوئے
hastening